میشا ڈارلنگ تم اس طرح سے رونا دھونا بند کرو یار ایسا بھی کچھ نہیں ہوا تمہارے ساتھ اور ویسے بھی یہ سب کچھ تو ہم نے پہلے بھی کیا ہوا ہے اس میں اتنی بھی کوئی رونے دھونے والی بات نہیں ہے تو یہ ڈرامے بند کرو۔
تم پر یہ ڈرامے سوٹ نہیں کرتے میں نے اپنے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ میں تمہارے ساتھ ایک بیڈ شیئر کر کے
دکھاؤں گا۔
لیکن ان لوگوں نے میری بات پہ یقین نہیں کیا اسی لیے یہ ویڈیو بنائی ہے اور ایک اور بات یاد رکھنا کہ اگر تم نے میرے بارے میں کسی کو بھی بتانے کی کوشش کی تو یہ ویڈیو میں ویب سائٹ پر لانچ کر دوں گا اور پھر تم جانتی ہو کہ تمہارے ساتھ کیا ہوگا۔
فلحال میں یہاں سے جا رہا ہوں مجھے واپس استنبول جانا ہے لیکن یہ ویڈیو میں تمہیں سینڈ کر دیتا ہوں تاکہ تمہیں جب جب میری یاد آئے تو یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے اپنے قریب محسوس کر سکو وہ قہقہ لگاتا وہ ویڈیو اس کے نمبر پر سینڈ کر چکا تھا۔
جب کہ وہ اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ روہت کا اصل چہرہ دیکھتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی اس نے خود اپنے آپ کو برباد کر لیا تھا۔
وہ اس دنیا کا پہلا مرد تھا جس پر اس نے یقین کیا تھا لیکن اب اسے افسوس ہو رہا تھا۔ اس کی ماں کی طرح اس کے نصیب میں بھی دھوکے باز شخص لکھا تھا
***
وہ سب لوگ کافی مشکل سے اسے اوپر پہاڑی کی طرف لے کر جا رہی تھیں اس میں چلتا تو بے حد مشکل تھا لیکن پھر بھی وہ لوگ کافی کوشش کر رہی تھیں بیچاریوں کو اتنی کوشش کرنی پڑ رہی تھی اس کے لیے اس طرف کوئی مرد نہیں تھا۔
شاید اسی لیے اسے پردہ کرنے سے منع کر دیا گیا تھا وہ خاموشی سے ہوٹل سے نکل کر ایک بہت بڑی گاڑی میں بیٹھی تھی اور وہ گاڑی اسے اس پہاڑی کے آتے ہی اتار کر چلی گئی تھی۔
اف کتنا لمبا سفر تھا میں تو تھک گئی آپ لوگ بھی تھک گئی ہوں گی نا اتنی بڑی ڈریس کو اٹھا کر مجھ سے تو چلا ہی نہیں جا رہا تھا اس نے اسی لڑکی کو مخاطب کیا تھا۔
نہیں میم یہ ہمارا کام ہے اس میں تھک نے والی کوئی بات نہیں یہ تو ہمیں کرنا ہی پڑتا ہے۔ اب تھوڑا سا اور اوپر چلیں آپ کا فوٹو شوٹ وہاں اوپر ہوگا چوٹی کی طرف اس نے اوپر کی طرف اشارہ کیا۔
ارے آپ لوگ سانس تو لے لیں مجھے کوئی جلدی نہیں ہے آرام سے بھی کر سکتے ہیں ہم لوگ اس نے لڑکیوں کی سانسوں کو پھولے ہوئے دیکھ کر کہا تھا ۔۔ بیچاریوں کو کتنا کچھ فیس کرنا پڑتا تھا۔
کوئی بات نہیں میم ہمارا تو یہ کام ہے آپ ہماری فکر نہ کریں آپ اوپر چلیں سر نے جلدی جلدی سب کچھ کرنے کے لیے کہا ہے۔ کیونکہ پھر اندھیرا شروع ہو جائے گا اور غروب شام کا منظر ختم ہو جائے گا پھر شاید آپ کا ڈریم فوٹو شوٹ ویسا نہ ہو جیسا سر چاہتے ہیں۔
اس نے اسے جلدی چلنے کی وجہ بتائی تھی جس پر وہ فورا ہاں میں سر ہلاتی اوپر کو چلنے کے لیے تیار ہو گئی تھی اب زیادہ سفر نہیں تھا تقریبا کوئی دو منٹ میں ہی وہ لوگ پہاڑی کی اس چوٹی پر پہنچ جانے والے تھے
***
وہ سب لوگ مل کر اسے اوپر تک لے کر آئیں تو سامنے ہی اسے بلیک فور پیس میں وہ کھڑا نظر آیا تھا۔
اس کے پاس الفاظ کی کمی تھی اس کی وجاہت بیان کرنے کے لیے اور ویسے بھی اس کی وجاہت کسی الفاظ کی محتاج نہیں تھی وہ کیسا تھا اسے پرواہ نہ تھی وہ اس کا تھا اتنا ہی کافی تھا۔
اس نے اس کی طرف دیکھا تو اسے عجیب سی شرم سی محسوس ہونے لگی ایک شخص اس کے لیے اتنا کچھ کر سکتا تھا
۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا لیکن وہ کر چکا تھا اس کے لیے بہت کچھ وہ اہستہ اہستہ قدم اٹھاتی اس کے پاس آرکی تھی جبکہ وہ ساری لڑکیاں پیچھے اس کی ڈریس اٹھائے ایک لائن میں چلتے ہوئے آ رہی تھی۔
وہ اپنا ہاتھ آگے کو بڑھایا اسے اپنے قدموں کی رفتار تیز کرنے پر مجبور کر گیا تھا وہ جلدی جلدی اس کے قریب آتی اس کا ہاتھ تھام چکی تھی جبکہ اس کی کمر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسے نیچے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
***
سامنے نیچے کی طرف اسے کیپاڈوکیا پورا شہر نظر آ رہا تھا اس کے سامنے پورا شہر تھا۔ ایک طرف وہ آشیانہ ہوٹل جسے وہ چھوڑ کر آئے تھے تو دوسری طرف وہ بڑی بڑی پینسل نما عمارتیں جن کے سامنے سے ایسا لگ رہا تھا جیسے بڑے بڑے سوراخ ہوں۔
دور سے تو اسے وہ ریت کی چھوٹی مین ارے لگ رہی تھیں حالانکہ یہاں پر ایک بستی آباد تھی۔
اور ان سب سے ہٹ کر دور اسے وہ جگہ بھی نظر آرہی تھی جہاں پر ان لوگوں نے ہاٹ ایئر بلون میں بیٹھ کر آسمان کا سفر کیا تھا اس وقت وہاں بہت اونچائی پر ہاٹ ایئر بلو نز تھے۔
جو اس وقت کسی کو بھی اپنی طرف متوجہ کر سکتے تھے شام کا یہ منظر اسمان کو کافی حد تک انہیں ہاٹ ائیر بلون سے گھیرے ہوئے تھا۔
ہوا کی وجہ سے پیچھے کی طرف دھکا لگنے پر اس نے دیکھا کہ وہ لڑکیاں اس کی ڈریس کو ہر طرف پھیلا رہے ہیں جبکہ کائزان نے اسے مضبوطی سے تھام رکھا تھا۔
پرنسز ائی لینڈ میں تمہارا پرنسز شوٹ نہیں ہو سکتا تھا یہ تو کیپاڈوکیا کے اس پہاڑ پر ہی سوٹ کرتا ہے یہاں پر تمہیں تمہاری پسند کی ہر چیز نظر آئے اس نے سامنے ایک بڑے سے سمندر کی طرف اشارہ کیا تھا جس میں نہ جانے کتنی ہی سیب چل رہی تھیں۔
سامنے سے سورج غروب ہو رہا تھا اس کی ڈریس کو ہر طرف سے پھیلا کر پہاڑ کے اوپر والی چوٹی کو کور کر دیا۔
اب میری پرنسز کا پرنسز فوٹو شوٹ ہوگا اور تمہارا پرنس بھی تمہارے پاس ہی ہے یہاں نیچے بیٹھ رہا ہوں میں تمہارے بہت پاس گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے تم آرام سے کانفیڈنس کے ساتھ فوٹوز بناؤ ۔
میں نے اکیلے نہیں بنوانے میں نے بتا کر بھیجا تھا اس نے اسی لڑکی کی طرف اشارہ کیا تو وہ مسکرا دیا۔
ہاں میری جان میری جانتا ہوں تم نے پیغام بھجوا یا تھا اور میں بھی اتنی تیاری شیاری کر کے اسی لیے آیا ہوں ڈونٹوری میں اپنی پرنسس کے ساتھ خوب ساری تصویریں بناؤں گا۔
لیکن پہلے اس خوبصورت نظارے کے ساتھ تمہاری تصویریں بنیں گی۔
اس نے نیچے پتھر پر بیٹھتے ہوئے خود کو تھوڑا سا فریم سے ہٹایا تھا جب کہ وہ بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی کیا کوئی کسی سے اتنی محبت کر سکتا تھا کہ اس کا ایک چھوٹا سا جواب اس طرح سے پورا کرنے کی کوشش کرے۔
اس نے تو بس نیند میں کہہ دیا تھا کہ کوئی اسے شہزادی بنا کر
شہزادیوں کی طرح اس کی تصویر بنائے۔
اور وہ سچمچ میں اسے شہزادی بنا گیا۔ اس کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔ خواب کبھی کبھی اس طرح سے بھی پورے ہوا کرتے ہیں۔
میم پلیز آپ روئیے گا مت آپ کا میک اپ خراب ہو جائے گا دوسری طرف کھڑی لڑکی نے کہا تو کائزان نے کافی پریشان ہو کر اس کی طرف دیکھا تھا۔
میں رو نہیں رہی ہوا بہت تیز چل رہی ہےا ور یہ جو آپ نے اوپر جھوٹی لیشز لگائی ہیں نا یہ میری آنکھوں کے اندر جا رہی ہیں اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔ وه اپنی شہزادی کے لیے اتنا کچھ کر رہا تھا اور وہ پاگلوں کی رورہی تھی
میری بیوی کی آنکھیں اتنی خوبصورت ہیں یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت کیا تھی اس نے اس لڑکی کی طرف دیکھتے ہوئے ذرا سختی سے کہا
سر وہ مکمل فوٹو شوٹ کے لیے وہ منمنائی تھی۔ کوئی بات نہیں کائر میں بالکل ٹھیک ہوں۔ اور یہ زیادہ پیاری بھی لگ رہی ہیں تو میں تھوڑی دیر کے لیے ایڈجسٹ کر لوں گی اس نے مسکرا کر کہا تھا۔ جب کہ وقت کو برباد نہ کرتے ہوئے وہ اب تصویریں بنانے لگے تھے۔
***
ان چار فوٹوگرافر لڑکیوں نے اس کی ٹوٹل110 تصویریں بنائی تھیں۔
اس کے بعد کائزان کو بلا لیا گیا تھا اس کے ساتھ اس کا ساتھ نبھانے کے لیے اس کے ایک بازو پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالنے کے لیے کہا تھا۔
جبکہ اس تصویر میں ان دونوں نے سیریس ہونا تھا اور کائر اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا جہاں وہ ہنسی چھپانے کی کوشش بمشکل کر رہی تھی وہ جانتا تھا اسے گدگدی ہوتی ہے۔
میری شکل نہ دیکھیں مجھے اور زیادہ ہنسی آئے گی مجھے فیل نہ
کروائیں وہ کہتے ہیں نا سردی اور گدگدی جتنی زیادہ محسوس کرو اتنی زیادہ ہوتی ہے۔
وہ بےعزتی اور سردی تھی کائزان نے مسکرا کر کہا۔ آپ میری چیزوں میں غلطیاں نہ نکالا کریں میری اپنی بات ہوتی ہے آپ کسی فلاسفر کے ساتھ نہ ملایا کریں
جانم تم بھی کسی فلاسفر سے کم نہیں ہو تمہاری باتوں پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ اس نے آہستہ سے اس کے چہرے کے نیچے انگلی رکھ کر اس کا چہرہ اوپر کیا تھا جبکہ وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتی کچھ کہنے ہی والی تھی کہ ان لوگوں نے ان کی تصویر بنا لی۔
اور اب وہ فوٹوگرافر اس تصویر کی تعریف کر رہی تھی اور اپنی کارگری پر خوش ہو رہی تھی۔
جبکہ کائزان بنا کچھ بولے ایک بار پھر سے اس کی طرف دیکھنے لگا اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے سامنے ڈوبتے سورج کی طرف دیکھا۔ جب کہ کائزان کا دھیان اب بھی صرف اسی کے حسین چہرے پر تھا۔
لڑکیوں نے ہر اینگل سے ان کی تصویر بنائی تھیں جیسے پوز بنانے کے لیے وہ انہیں کہہ رہی تھی وہ ان دونوں کے لیے ہی ممکن نہیں تھا۔
وہ ایک دوسرے میں مگن انہیں زیادہ پیارے لگ رہے تھے۔ اور پھر تصویریں بنتی ہی چلی گئی ان لوگوں کا فوٹو شوٹ کافی لمبا ہو گیا تھا۔
لیکن ہر اینگل سے لی گئی تصویر جس میں اس جگہ کی خوبصورتی کو بھی اجاگر کیا گیا تھا بہت ہی خوبصورت تھی یہ ایلبم انہیں کل تک تیار شدہ ملنے والا تھا۔
تیز ہوا کے ساتھ اڑنے والے خوبصورت پھول اس پہاڑی پر تقریبا ہر طرف لگے ہوئے تھے ان کے فوٹو شوٹ کو مزید
خوبصورت بنا رہے تھے۔
شام اہستہ اہستہ اندھیرے میں ڈلنے لگی تو سامنے ہی آسمان پر سمندر کی طرف سے اٹھتے وہی ننھے ننھے سے کاغذ کے دیے آہستہ آہستہ آسمان کو بھرنے لگے تھے۔ اور ان کے فوٹو شوٹ کو مزید مکمل بنانے لگے تھے۔
اب آپ لوگ میری بیوی کو واپس ہوٹل لے کر جائیں گے اس نے اپنے فون پر آنے والی کال کو دیکھتے ہوئے ان سے کہا تھا۔
جی جی سر ہم ابھی آپ کی وائف کو واپس ان کے آشیانے میں لے جائیں گے آپ فکر نہ کریں آپ پیچھے گاڑی میں آ جائیں اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا جب اس نے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے کان میں جھک کر سرگوشی کی۔
یہ لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ڈریس ایک کروڑ80 لا کھ کی ہے سچی میں اتنی مہنگی ہے کیا وہ پریشانی سے پوچھنے لگی تھی جب اس نے نفی میں سر ہلایا .
ہاہاہا بکواس کر رہی ہیں اتنا بھی امیر نہیں ہوں میں میری جان یہ ڈریس صرف ایک لاکھ ساٹھ ہزار لیرا کا ہے۔ ان لوگوں کو بڑھا چڑھا کر بتانے کی عادت ہوتی ہے تم ریلیکس ہو کر جاؤ ہوٹل واپس اس نے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ بھی کچھ حد تک پرسکون ہو گئی تھی لیکن اس کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے بھی کم نہیں تھے۔
جب کہ کائزان کو ان لوگوں کی یہ حرکت اچھی نہیں لگی تھی کہ ان لوگوں نے اس ڈریس کی قیمت مرم کو بتائی تھی۔ ان لوگوں کا کام تھا اپنے کام پر فوکس کرنا کون سی چیز کتنے کی تھی ان سب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ انہیں انگور کرتے ہوئے اپنے فون پر آنے والی کال کی طرف متوجہ ہوا
***
فون سینے ہوئے وہ پہاڑ سے نیچے کی طرف جا رہا تھا کیونکہ اوپر موبائل کے سگنلز نہیں آرہے تھے لیکن میشا کی کال آتے دیکھ کر اسے فون اٹھایا تھا ہو سکتا ہے وہ اس سے کوئی ضروری بات کرنا چاہتی ہو۔
ہاں میشا اب بولو میں تمہیں سن پا رہا ہوں اس نے فون کان سے لگاتے ہوئے کہا تھا جب کہ میشا کافی دیر خاموش رہی۔
ہیلو ہیلو میشا تمہیں میری آواز آرہی ہے کیا تم مجھے سن پا رہی ہو اس نے مزید نیچے کی طرف جاتے ہوئے کہا تھا۔
جب اسے دوسری طرف سے آواز سنائی دی ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ رو رہی ہے لیکن اپنے درد کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے۔
ہاں آرہی ہے آواز میں بول رہی ہوں میشا مجھے تم سے ملنا ہے ابھی کیا تم مجھ سے ابھی ملنے کے لیے آ سکتے ہو وہ کافی دیر کے بعد بولی تھی۔
ابھی اس وقت تو شاید یہ ممکن نہیں ہوگا لیکن تم مجھ سے اس وقت کیوں ملنا چاہتی ہو خیریت تو ہے نا وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔
مجھے تم سے ابھی ملنا ہے اسی وقت اگر تو تم مجھ سے ملنے آ سکتے ہو تو پلیز میں تمہیں اپنی لوکیشن سینڈ کرتی ہوں شاید کل کے بعد میں تم سے نہ مل سکوں وہ کافی دیر سوچنے کے بعد بولی تھی۔
کیوں نہیں میشا تم ٹھیک ہو نا اس نے پریشانی سے پوچھا تھا۔
اگر ٹھیک ہوتی تو شاید میں تم سے اس طرح ضد نہیں کرتی مجھے تم سے ملنا ہے کیا تم مجھ سے ابھی ملنے آ سکتے ہو ہاں یا نہ میں جواب دو اس نے اس دفعہ کافی سختی سے پوچھا تھا اسے میشا کا انداز کچھ بدلہ بدلہ سا لگ رہا تھا اسے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کچھ غلط ہوا ہو ٹھیک ہے میں آتا ہوں تم اپنی لوکیشن ابھی کے ابھی مجھے سینڈ کرو اور میں کوشش کرتا ہوں تم سے ملنے کی وہ بس اتنا کہہ کر فون بند کر چکا تھا جبکہ اگلے دو منٹ کے اندر ہی اسے اپنے موبائل فون پر اس کی لوکیشن معصول ہو گئی تھی۔
اسے میشا کے انداز سے الجھن سی محسوس ہو رہی تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہو۔
اس نے کچھ سوچتے ہوئے مظہر پاشاکو فون کیا تھا جبکہ دوسری طرف سے ہمیشہ کی طرح فورا فون اٹھا لیا گیا
***
ہیلو بولو کیوں فون کیا ہے تم نے ہمیشہ کی طرح وہی لیا دیا انداز جبکہ کائزان کا ارادہ آج اسے طنز کرنے کا نہیں تھا بلکہ وہ اس سے ضروری بات کرنے کے لیے اسے فون کر رہا تھا۔
تمہاری بیٹی ٹھیک نہیں ہے مظہر بادشاہ کچھ ہوا ہے وہ پریشان تھی میں نے دیکھا ہے اسے اس کی حالت کافی خراب لگ رہی تھی مجھے لگ رہا ہے کہ تمہیں اس سے ملنا چاہیے
پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے کہ وہ کوئی بہت سنگین قدم اٹھانے والی ہے یہ نہ ہو کہ وہ تمہارا کوئی بہت بڑا نقصان کرنے والی ہو اس نے اسان الفاظ میں اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی جبکہ دوسری طرف سے مظہر کچھ حیران ہوا۔
تم میری بیٹی کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتے ہو تم جانتے ہی کتنا ہو میری بیٹی جہاں ہے بہت خوش ہے یہ مت سوچنا کہ میں تمہاری با توں میں آ کر اپنی بیٹی کو فون کروں گا یا اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر کے تمہیں بتا دوں گا کہ وہ کہاں ہے۔
مظہر پاشا نے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا اسے یہی لگا تھا کہ کائزان جاننا چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کدھر ہے۔
تمہاری بیٹی اس وقت کیپاڈوکیا میں ہےا ور تمہاری بیٹی ٹھیک نہیں ہے یہ بات ہی یاد رکھنا اللہ نہ کرے کہ وہ کوئی غلط قدم اٹھائے لیکن اس کے انداز سے لگ رہا ہے کہ وہ تمہارے لیے بہت بڑی پریشانی پیدا کرنے والی ہے اس نے بس اتنا کہہ کر فون کاٹ دیا تھا۔
اور صاف الفاظ میں سے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پہلے سے ہی واقف ہے کہ اس کی بیٹی کہاں ہے تو اس کو اتنا بھی خود کو سمارٹ سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ مظہر پاشا دوسری طرف سے سچمچ میں اس دفعہ پریشان ہو گیا تھا
***
رسل میرا ارادہ اج ہی مظہر پاشا کو ختم کر دینے کا ہے میں سوچ رہا ہوں کہ آج ہی میں واپس استبول کے لیے نکل جاتا ہوں اور بہتر یہی ہے کہ میں وہیں پر اسے ختم کر دوں ۔
میشا کے ساتھ میں کسی لمبے چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا وہ مجھ سے ملنا چاہتی ہے میں بھی اس سے مل لوں گا پہلے مجھے لگتا تھا کہ وہ میری کچھ مدد کر سکتی ہے۔
لیکن اس کی باتوں سے میں نے اندازہ لگایا ہے کہ وہ اپنے باپ کے بارے میں جانتی سب کچھ ہے لیکن اس معاملے میں وہ ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتی۔
میں چاہتا تھا کہ انجم کو انصاف ملے اس کا قاتل گنہگار ثابت ہو جائے دنیا کے نظروں میں لیکن میشا اپنے باپ کے خلاف گواہی نہیں دے سکتی کیونکہ اپنی ماں کا قتل ہوئے اس نے بہت چھوٹی عمر میں دیکھا تھا اور قانون اس قتل کی ائی وٹنس کو قبول نہیں کرتا اس لیے میں مزید اس معاملے کو لٹکایا نہیں چاہتا میں نے سوچا تھا کہ میں مظہر پاشا کی ڈیڈ باڈی کو اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا۔
لیکن اب میں ایسا بھی نہیں کرنے والا میرا ارا دہ اس کی لاش کو میشا کے حوالے کر دینے کا ہے اور جہاں تک میشا کی بات ہے تو اسے میں آج ہی بتا دوں گا کہ میں نے اس کے باپ کو ختم کر دینا ہے فلحال میں اسی سے ملنے جا رہا ہوں مجھے دو گھنٹے میں کیسے بھی واپس آنا ہوگا مرم ہوٹل میں اکیلی ہے۔
وہ فون پر رسل سے بات کر رہا تھا جبکہ رسل رفیل اور ڈبلیو اج ہی اپنا سارا کام ختم کر کے سعودیہ سے ترکی کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔
ہاں ٹھیک ہے تم آج ہی اپنا کام ختم کر دو ہم بھی آج رات دو سے ڈھائی تک وہاں پہنچ جائیں گے باقی تم میشا سے مل لو پتہ نہیں اس نے تمہیں کیوں بلایا ہوگا ہو سکتا ہے وہ تمہیں اس مظہر پاشا کے بارے میں کوئی بات بتا سکے۔
نہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ مجھے کچھ بھی بتا پائے گی وہ کافی پریشان لگ رہی تھی مجھے لگ رہا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے بہت عجیب سا بیہیویئر تھا اس کا اسی لیے میں اس وقت مرم کو اکیلے چھوڑنے کا رسک لے رہا ہوں۔
ورنہ تم جانتے ہو کہ ترکی میں میرے کتنے دشمن ہیں میں ایسی غلطی کبھی بھی نہیں کر سکتا فی الحال تو مجھے کیسے بھی میشا سے مل کر واپس ہوٹل جانا ہے۔ ہوٹل سے نکلنے سے پہلے میں نے اس لڑکی سے کہہ دیا تھا کہ وہ جب تک میں واپس نہ اؤں میری بیوی کے ساتھ رہے۔
اس کے لیے میں اسے الگ سے پیمنٹ کر دوں گا اور تم لوگ بھی جلدی سے جلدی پہنچنے کی کوشش کرو میں یہ میشا والا معاملہ ختم کر کے تم سے ملتا ہوں۔
وہ فون رکھتے ہوئے گاڑی سے باہر نکلا تھا جہاں سامنے بہت بڑا ہوٹل تھا جہاں میشا نے اسے بلایا تھا
***
بولو میشا تم نے مجھے یہاں پر کیوں بلایا ہے میرا ارادہ تھا تم سے ان دو دنوں میں ملنے کا لیکن اتنا ارجنٹ بلانے کی وجہ میں سمجھ نہیں سکا۔
تم ہو جس نے فون پر مجھ سے بات کی تھی وہ ایک نظر اسے سر سے پیر تک دیکھتے ہوئے بولی تھی کائزان نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا اسے یہ لڑکی بہت عجیب سی لگی تھی
اب تک جو سی سی ٹی وی قبیح میں وہ اس لڑکی کو دیکھتا رہا تھا یا جتنا اس نے اس لڑکی کا پیچھا کیا تھا وہ اس لڑکی سے بالکل الگ لگ رہی تھی۔
ہاں میں ہوں کائزان کاظمی جس کی فون پر تم سے بات ہوئی تھی اس نے اسے جواب دیا۔
اگر کوئی لڑکا زبردستی میرے ساتھ ریلیشن شپ بنائے اور میں اسے انکار کروں تو کیا یہ میرے ساتھ ریپ ہوگا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو ایک لمحے کے لیے کائزان کے ہاتھ رک گئے تھے وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہا تھا۔
کسی نے کیا ہے تمہارے ساتھ ایسا اس نے پریشانی سے پوچھا تھا جب کہ وہ ریلیکس سی پیچھے کرسی سے ٹیک لگاتی اسے دیکھتی ہاں میں سر ہلا گئی۔
بتاؤ کس نے کیا ہے تمہاری آنکھوں کے سامنے اس کا حشر بگاڑ دوں گا اس نے یقین دلایا تھا جبکہ اس نے نفی میں سر ہلا دیا جیسے وہ اس بارے میں بات ہی نہ کرنا چاہتی ہو۔
تم اپنے ساتھ ایسا ظلم نہیں کر سکتی سمجھی میری بات کو بتاؤ مجھے کس نے کیا ہے تمہارے ساتھ ایسا میں اسے عبرت کا نشان بنا کر اسے اس کے انجام تک پہنچا دوں گا۔
اسے اس کے انجام تک میں خود پہنچا دوں گی اور اپنے باپ کو بھی اور میں تمہیں یہاں اسی لیے بلا رہی تھی کہ میں نے اپنے باپ کو سبق سکھانے کے لیے ایک بہترین طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
غیرت بہت بڑی چیز ہوتی ہے کائزان کاظمی یا تو میرا باپ مر جائے گا یا پھر ایک اچھا انسان بن جائے گا اور دوسرا موقع تو سب کو ملنا چاہیے میں اپنے باپ کو ایک اچھا انسان بناؤں گی پتہ نہیں وہ کیا سوچ رہی تھی کائزان کو اس کی کوئی بات سمجھ میں نہیں آئی تھی۔
کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا میں کچھ سمجھ نہیں پا رہا تمہارا باپ کبھی ایک اچھا انسان نہیں بن سکتا وہ ایک مجرم ہے اور ایسے مجرموں کو جیل کی چار دیواروں کے پیچھے ہونا چاہیے یا پھر زمین سے دو غذ نیچے ۔
ایک موقع مجھے دو اسے اچھا انسان بنانے کا اگر میں فیل ہو گئی تو تم اسے جیل کی چار دیواریوں کے پیچھے پھینک دینا یا زمین کے نیچے دفنا دینا مجھے کوئی اعتراض نہیں وہ کہتے ہوئے اٹھ کر کھڑی ہو گئی تھی اور ساتھ ہی ایک ویڈیو اس کے نمبر پر سینڈ کی تھی کائزان نے فورا ویڈیو کھول کر دیکھی تھی لیکن اسے افسوس ہوا تھا اسے دیکھنے پر۔
تمہیں شرم محسوس ہو رہی ہے یہ ویڈیو دیکھنے میں ابھی تو ساری دنیا یہ ویڈیو دیکھے گی مرد کو لگتا ہے کہ یہ معاشرہ اس کا ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے لیکن شاید وہ بھول گیا ہے کہ یہ دنیا صرف انٹرٹینمنٹ مانگتی ہے۔
تھوڑی دیر کی اس انٹرٹینمنٹ پر تھوڑی بدنامی میری ہوگی اور کریئر برباد اس کا ہوگا جس نے میری زندگی برباد کرنے کی کوشش کی اور باقی میرا باپ شرم سے مر جائے گا یا پھر ایک اچھا انسان بن جائے گا۔
تم ایسا کچھ بھی نہیں کرو گی دماغ خراب ہو گیا ہے تمہا را تم اس طرح کی ویڈیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں اندازہ بھی ہے کہ یہ
تمہاری پوری زندگی خراب کر سکتی ہے ساری زندگی برباد ہو جائے گی تمہاری وہ اسے سمجھا رہا تھا۔
ایک لڑکی کی زندگی اسی وقت برباد ہو جاتی ہے جب وہ اپنا یقین اپنا اعتبار کسی لڑکے کے ہاتھ میں تھما تی ہے۔
اور وہ لڑکا اس کے ساتھ اس طرح کی ویڈیو بنا کر اسے دنیا کے سامنے شرمندہ کرتا ہے اور پھر اسے ذلیل کروانے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ میرا بوائے فرینڈ تھا روہت اس نے مجھے آج رات کو فون کر کے اپنے دوستوں کے پاس ہوٹل روم میں پہنچنے کے لیے کہا ہے تاکہ وہ لوگ بھی میرے ساتھ یہ کر سکیں۔
لیکن میں کوئی پراسیکیوٹر نہیں ہوں یہ بات میں اسے بھی بتاؤں گی اور اس کے گھٹیا دوستوں کو بھی بتاؤں گی اسے لگتا ہے نا کہ عورت اپنی عزت کی خاطر خاموش ہو جاتی ہے۔
تو اب اسے پتہ چلے گا کہ ہر عورت خاموش نہیں ہوتی بلکہ اپنے لیے سٹیپ لیتی ہیں اس سے تھوڑی بدنامی میری ہوگی لیکن سکون سے سر اٹھا کر وہ بھی نہیں جی پائے گا اور میرے باپ کو بھی اس کے کیے کی سزا مل جائے گی۔
وہ بات ختم کرتے ہوئے وہاں سے جا چکی تھی جبکہ کائزان پریشانی سے مظہر پاشاکو فون کرنے لگا تھا جو کام وہ کرنے جا رہی تھی وہ اسے ایسا کام کرنے کی اجازت کبھی نہیں دے سکتا تھا وہ لڑکی اپنی زندگی برباد کرنے جا رہی تھی