Chapter 44: باب 44

بہت مزہ آیا یہ تو بیسٹ ایکسپیرینس تھا۔ نہیں مطلب تھوڑا تھوڑا مرا آیا۔ آپ نے وہ میری سائڈ پوز والی تصویر ٹھیک سے بنائی تھی نا ۔

اگر اچھی نہیں بنی تو ہم دوبارہ بنا لیتے ہیں یہ نہ ہو کہ میری تصویر خراب ہو جائے ویسے بھی اب تو تین مہینے کے بعد ہم یہاں واپس آئیں گے نا ۔

اسے اچانک سے ہی خیال آیا کہ جو تصویر اس کی اچھی نہیں بنی اسے وہ دوبارہ سے اچھا کر کے بنا سکتی ہے۔

اور ویسے بھی ان کی واپسی جلدی نہیں ہونے والی تھی۔ اور وہ چاہتی تھی کہ سب کچھ پر فیکٹ ہو۔

میری جان تمہا ری تصویر بہت پیاری آئی ہے۔ اور بقول تمہارے میں بہت ہی اچھا فوٹوگرافر ہوں تو تمہیں میرے اس ٹیلنٹ پر بالکل شک نہیں کرنا چاہیے

اس نے اس کے موبائل میں وہی تصویر ڈھونڈتے ہوئے اسے یقین دلایا تھا۔

جب اس کا اپنا فون بجنے لگا۔

یہ انجان نمبر کس کا تھا وہ ہرگز نہیں جانتا تھا شاید پاشا اسے کسی اور نمبر سے فون کرنے کی کوشش کر رہا ہو لیکن پاشا والا نمبر تو اس نے بند کر رکھا تھا وہ تو اسے فون کر ہی نہیں سکتا تھا یہ تو وہ والا نمبر تھا جو اس نے اس کی ملازمہ کو دے رکھا تھا۔

ارے یہاں پر تو سکون سے رہنے دو کون فون کر رہا ہے لائیے میں بات کرتی ہوں ارے میری جان تمہیں بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ فون بند ہو گیا۔

اس نے اگلے ہی لمحے کال کاٹ کر فون واپس جیب میں ڈالا تھا لیکن ذہن میں خیال آیا تھا کہ آخر اسے اس نمبر پر فون کون کر سکتا ہے شاید اسی ملازمہ نے اسے کسی اور نمبر سے کال کرنے کی کوشش کی ہو

لیکن مرم کے سامنے وہ ہرگز اس کال کو اٹینڈ نہیں کر سکتا تھا اسی لیے فی الحال اس نے ان ساری چیزوں کو انگور کرنا ہی بہتر سمجھا تھا۔

***

وہ مرم کو لے کر کہیں اور جا رہا تھا جب اس کے فون پر دوسری طرف دفعہ اسی نمبر سے کال آئی ۔

سامنے آئس کریم پارلر دیکھ کر اس نے گاڑی روک دی تھی کیونکہ اب وہ جاننا چاہتا تھا کہ اسے کال کرنے والا شخص کون تھا مرم کافی زیادہ خوش نظر آرہی تھی یہ انٹرٹینمنٹ بھی اس نے کافی زیادہ انجوائے کی تھی۔

ائس کریم کھا کے آگے بڑھتے ہیں اس نے سامنے پارلر کی طرف اشا رہ کیا تھا جبکہ مرم نے منہ بنایا وہ جتنی ایکسائٹڈ تھی اپنے

سرپرائز کے لیے وہ اتنا ہی لیٹ ہو رہا تھا۔

ہم ائس کریم واپسی پر کھا لیں گے پہلے وہاں چلتے ہیں نا جہاں آپ نے میرے لیے سرپرائز رکھا ہوا ہے۔

اس نے فورا اس کا ہاتھ تھام کر انکار کرنا چاہا تھا۔

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے میری جان ہم تھوڑا سا صبر اور کریں گے اور ویسے بھی ائس کریم کھانے میں کتنا وقت لگتا ہے صرف پانچ یا دس منٹ چلو آؤ ۔۔۔۔۔ ۔

وہ گاڑی سے اترتے ہوئے اس کی طرف آتا اس کے سائیڈ کا دروازہ کھولنے لگا جب کہ وہ حیران تھی وہ خود ائس کریم اتنا زیادہ پسند نہیں کرتا تھا۔

لیکن آج وہ زبردستی اسے ائس کریم کھانے پر مجبور کر رہا تھا تو اس کا مطلب تھا کہ وہ اسے اپنے سرپرائز سے پہلے خوب سارا تنگ کرنا چاہتا تھا یہ تو بدلہ لینے والی بات ہوئی۔

کائزان کو اپنی اتنی پیاری بیوی سے اس طرح سے بدلہ ہرگز نہیں لینا چاہیے آخر وہ اس کی اتنی پیاری بیوی تھی۔

میں آپ کو کبھی زندگی میں کوئی سرپرائز نہیں دینے والی کائز۔۔۔۔۔ یہ بات آپ ہمیشہ یاد رکھیے گا وہ گاڑی سے نکلتے ہوئے اسے دھمکی دے رہی تھی جبکہ وہ دروازہ لاک کرتا اس کا ہاتھ تھام کا سڑک پار کرنے لگا

***

وہ اسے فیملی کیبن میں بٹھایا خود باہر نکل آیا تھا کیونکہ اب اس کے فون پر آنے والی کال کی رفتار تیز ہو چکی تھی۔

اس نے باہر نکل کر فون اٹھایا تو جیسے ہی کان سے لگایا اسے کسی بچی کی آواز سنائی دی تھی۔

کیوں ملنا چاہتے ہو تم مجھ سے کیا بات کرنی ہے تمہیں مجھ سے جلدی بتاؤ اور کہاں ملنا ہے یہ بھی بتاؤ میری ملازمہ نے مجھے بتایا تھا کہ تم مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہو۔

اور یہ بھی کہ تم میرے بابا کو سزا دلوانا چاہتے ہو جو گناہ انہوں نے کیے ہیں انہیں اس کی سزا ملے گی۔

تو کیا انہیں میری ماں کے قتل کی بھی سزا ملے گی میں خود اپنی آنکھوں سے اپنے باپ کو اپنی ماں کا قتل کرتے ہوئے دیکھ چکی ہوں۔

اور میں اس کے خلاف گواہی بھی دینے کے لیے تیار ہوں لیکن میری گواہی وہ لوگ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کیونکہ پانچ سال پہلے جب میرے باپ نے میری ماں کا قتل کیا تھا۔

تب میں10 سال کی تھی اور ان کے مطابق وہ10 سال کی بچی کی گواہی پر یقین نہیں کر سکتے۔

تو مجھے نہیں پتہ کہ میں تمہاری کیا مدد کر سکتی ہوں لیکن اس ملازمہ نے کہا ہے کہ تم ایک بہت اچھے انسان ہو۔

اور بہت صحیح کام کرتے ہو تو بتاؤ مجھے کہ مجھے تمہارے لیے کیا کرنا ہوگا اسے سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا تھا کہ وہ مظہر پاشاکی بیٹی تھی۔

اتنی نفرت اتنا غصہ اپنے ہی باپ سے ۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ الجھ کر بولا تھا اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا کہ وہ جانتی ہے کہ اس کا باپ کس طرح کا انسان ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے باپ کے خلاف گواہی دینے کو تیار تھی اسے سزا دلوانے کو تیار تھی۔

ہاں ہے غصہ ہے نفرت تم بتاؤ کہ تم کیا کرنے والے ہو میرے بابا کے خلاف اور کیا تمہارے پاس میرے بابا کے خلاف کوئی ثبوت ہیں جن سے تم انہیں گنہگار ثابت کر سکو ۔

نہیں میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے میشا لیکن میں پھر بھی

تمہارے باپ کو گنہگار ثابت کروں گا بلکہ وہ خود اپنے منہ سے اپنے گناہ قبول کرے گا۔

میں تم سے جھوٹ نہیں بولوں گا مجھے کوئی آرمی افسر یا پولیس والا مت سمجھنا میں بھی اسی کی طرح ایک گنہگار انسان ہوں۔

لیکن میرا کام ایسے گنہگاروں کو ان کے انجام تک پہنچانا ہے

تمہارے باپ نے پچھلے کافی عرصے سے بہت غلط کام کیے ہیں۔

انہی میں سے ایک غلط کام مصر اور ترکی کے ہوٹلوں میں موجود ہنیمون کیلر کی بےہودہ ویڈیوز بنا کر انہیں الگ الگ ویب سائٹ پر لانچ کرنا ہے۔

اس چیز سے تمہارا باپ بہت پیسے کماتا ہے۔ ایک بچی کے سامنے یہ باتیں کرتے ہوئے مجھے خود بہت عجیب لگ رہا ہے لیکن میں تم سے کچھ چھپاؤں گا نہیں۔

اس کام میں بہت سارے لوگ شامل تھے تمہارے باپ کے جنہیں میں نے عبرت کا نشان بنایا ہے باقی میں تم سے اس لیے ملنا چاہتا تھا تاکہ میں تمہارے باپ کے بارے میں جان سکوں ۔

میں جاننا چاہتا تھا کہ اس کے گناہوں کی انتہا کیا ہے۔

لیکن جس طرح سے تم اس سے نفرت کرتی ہو میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ تم بھی اپنے ہی باپ کےبارے میں کیاکیا جانتی ہو۔

ٹھیک ہے میں تم سے ملنے کے لیے تیار ہوں مجھے کہاں آنا ہے بتا دو باقی میں بس اتنا جانتی ہوں کہ میرے بابا نے میری ماں کو مارا تھا۔

وہ روز میری ماں کو مارتے تھے بہت مارتے تھے جانوروں کی طرح اتنا ہی نہیں بلکہ انہیں اپنے دوستوں کے سامنے بیچ دیتے تھے اور پھر وہ میری ماں کے ساتھ بہت بے ہودہ سلوک کرتے تھے میرا باپ سامنے بیٹھا شراب پیتا رہتا تھا۔

وہ روتی تھیں چیختی تھیں اور میرا باپ اس کے درد کا مذاق ا اڑتا تھا مجھے بس اتنا پتا ہے کہ میری ماں نے میرے باپ سے شادی سے انکار کر دیا تھا تو اسے زبردستی اسنے کڈنیپ کر کے اس سے شادی کی تھی۔ میری ماں نے اپنی زندگی کا بہت برا وقت اس شخص کے ساتھ گزارا ہے۔

اور میں اپنی ماں کی اذیت کا انتقام اس شخص سے لینا چاہتی ہوں اس کے لیے مجھے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے میں کرنے کے لیے تیار ہوں۔

وہ بولے جا رہی تھی جبکہ کائزان اس کی ساری باتیں سینا اس فیملی کیبن کے دروازے پر کھڑی مرم کو دیکھنے لگا تھا جو شاید اسی کا انتظار کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

ٹھیک ہے میں تم سے ملتا ہوں میں تم سے ملنے سے پہلے تمہیں فون کروں گا تم اس جگہ آ جانا ۔

اس نے فون رکھتے ہوئے کہا تھا جب کہ جلدی سے آرڈر کرتا خود اس کمرے کی طرف چلا گیا تھا جہاں پر مرم اس کا انتظار کر رہی تھی۔

کہاں رہ گئے تھے آپ میں کب سے آپ کی راہ دیکھ رہی تھی۔

سوری جان ضروری کال آگئی تھی ہاں تم بیٹھو نا یہاں کھڑی کیوں ہو گئی ہو بس ابھی ویٹر انے والا ہے اس نے اس کے لیے کرسی گھسیٹتے ہوئے اسے بٹھایا تھا۔

جبکہ ائس کریم کھاتے ہوئے اب وہ میشا سے ملنے کی پلاننگ کرنے لگا تھا۔

اس نے کل صبح ہی میشا سے ملنے کا سوچا تھا اسے یہی سوچا تھا کہ یہاں سے واپس ہوٹل جاتے ہی وہ صبح میشا سے ملنے کے لیے اسے فون کرے گا۔

اب اس معاملے کو وہ زیادہ لٹکا نہیں سکتا تھا کیونکہ دو دن کے بعد اس ان لوگوں کو مصر واپس جانا تھا

***

اللہ جی یہ کتنی خوبصورت جگہ ہے یہاں پر کیا طوفان وغیرہ آیا ہے وہ ریت کی بنی ہے نا اس نے سامنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا۔

قدیم زمانے کے پتھر ہیں ڈارلنگ اور یہ ہوا کی کارگری ہے۔ چلو وہاں جانا بھی تو ہے نا وہ اس کا ہاتھ تھام ہے اسے آگے کی طرف لے کر جانے لگا تھا۔

دور سے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے کانٹے اگئے ہوں وہ بھی ریت کے وہ اس کے ساتھ ہی چل رہی تھی جب سامنے سے ایک آدمی دو گھوڑوں کی رسی کو پکڑ کر ان طرف لا رہا تھا۔

چلو ڈارلنگ آگے کا سفر ان پر کرنا ہے اس نے گھوڑوں کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ وہ فورا ہی گھوڑے سے ڈر کر اس کے پیچھے ہوئی تھی۔

میں نہیں بیٹھوں گی اس پر گر جاؤں گی میں اور یہ گھوڑا مجھے اپنی ٹانگ سے مار مار کر مار ڈالے گا نہیں مجھے بڑا ڈر لگتا ہے میں نہیں جاؤں گی اس کے اوپر اس نے چٹا سفید انکار کیا تھا۔

تم ہر چیز سے ڈرتی ہو اس دنیا میں کچھ ہے جس سے تمہیں ڈر نہیں لگتا ۔ اس نے کافی مایوسی سے پوچھا تھا۔

جب اس نےفورا ہاں میں سر ہلا کر اس کی طرف اشارہ کیا۔

آپ سے ڈر نہیں لگتا مجھے ۔ اس نے اس کے پیچھے چھپتے ہوئے کہا تھا جب کہ اس کی معصومیت پر وہ مسکرا دیا حالانکہ اسے سب سے زیادہ اسی سے ڈرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ گھوڑا ایک پالتو جانور تھا جس کی لگام اس کے مالک کے ہاتھ میں تھی وہ اپنے مالک کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا تھا اور وہ بے لگام ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

مجھ سے ڈر نہیں لگتا تو میرے ساتھ ہی آ جاؤ اس نے کہتے ہوئے فورا ہی گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر اسے اوپر کی طرف کھینچ لیا تھا۔

مجھے گرانا مت ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے اس کو دونوں کندھوں سے پکڑتے ہوئے اپنے قریب کیا تھا۔

میں تمہیں گرا سکتا ہوں ۔۔۔۔۔ ؟ اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بے یقینی سے بولا۔

ارے آپ سے نہیں گھوڑے سے کہہ رہی ہوں اس نے اپنی بات کی درستگی کی تھی۔

اس بیچارے کو تو اردو ہی نہیں آتی ترکش گھورا ہے وہ بےبی اس نے اپنی ہنسی دبا کر کہا تو اس نے اس کی شکل دیکھتے ہوئے ایک نظر گھوڑے کی گردن کو دیکھتی جو کافی لمبی تھی اور اس کا منہ تو

دوسری طرف تھا۔

تو آپ کو کس لیے رکھا ہوا ہے میں نے بتائیں نا اسے کہ اس نے مجھے گرانا نہیں ہے۔ وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی تو کائزان نے ایک نظر اسے گھورا تھا۔

اگر مجھے ترکش نہیں آئی تو کیا تم مجھے اپنے ساتھ نہیں رکھتی۔

دیکھیں کائر اس وقت میرا بالکل موڈ نہیں ہے آپ کو آپ کی اہمیت بتانے کا اس گھوڑے کو اپنی زبان میں سمجھا دیں کہ آپ کو بے شک گرا دے مجھے بالکل نہیں گرانا ۔

اوئے گھوڑے سن رہا ہے نا میری بیوی کو نیچے مت گرانا بے شک مجھے گرا دینا اس نے فورا اس کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے کہا تھا جب اس نے اسے گھور کر دیکھا۔

اس بیچارے کو اردو نہیں آتی ترکش میں سمجھائیں اسے اس نے اس کے کندھے پہ ہاتھ مارتے ہوئے کہا تھا۔

جبکہ ان کے پاس تھوڑے فاصلے پر کھڑا جو آدمی کب سے ان کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا اس کی طرف دیکھتا وہ مسکرا دیا تھا اگر اس نے ترکی میں کچھ بھی کہا تو یقینا اس نے بھی سمجھ جانا تھا

ہاں ہاں بتادیں گے اسے چلنے تو دو میں اسے سمجھا دوں گا تم ادھر آو میرے پاس گرنا مت ۔ مضبوطی سے پکڑ و مجھے اس نے اسے اپنے اگے بٹھاتے ہوئے گھوڑے کی رسی اس کے ہاتھوں میں پکڑائی تھی جبکہ خود اس کے دونوں طرف ہاتھ رکھتا پوری طرح سے اپنے حصار میں قید کر چکا تھا۔

گھوڑے نے پہلے اہستہ اہستہ چلنا شروع کیا تو اسے ڈر نہیں لگا پھر اس نے آہستہ آہستہ تیزی پکڑی تھی۔ اور وہ اگلے ہی لمحے چہرہ پھیر کر اس کے سینے میں منہ چھپا گئی

***

واؤ یہ کون سا ہوٹل ہے ایسا لگ رہا ہے ہم جیسے کسی محل میں آگئے وہ اسے شاہی آشیانہ ہوٹل لے کر آیا تھا۔

شاہی آشیانہ ہوٹل ترکی کا سب سے مہنگا ترین ہوٹل ہے جو

کیپاڈوکیہ میں واقع ہے۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اصل میں ایک محل ہے بعد میں یہ محل ایک ہوٹل کی شکل اختیار کر گیا تھا۔

وہ اتنا خوبصورت تھا کہ کوئی بھی یہاں رہنے کی فرمائش کر سکتا تھا اور اصل خوبصورتی تو اس ہوٹل کے تھوڑے فاصلے پر بنے وہ قدرتی خطے تھے جو ہر سیا ہوں کو اپنی طرف متوجہ کر دیتے تھے۔ اور انہیں خطوں میں خوب صورت خفیہ راستے اور ان لوگوں کی حسین ترین کار گریاں تھی دور سے کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا تھا کہ یہاں ایک پوری ابادی آباد ہے۔

یہ اتنے ہنر مند لوگ تھے کہ جب تک کوئی اس خطے کی طرف نہ آئے ان کے ہنر کو جان ہی نہیں سکتا تھا دور دور سے لوگ یہاں کے کارگروں سے بنائی گئی چیزوں کو لے کر جاتے تھے اور جگہ جگہ جا کر بیچتے تھے ہاتھوں سے بنائی گئی چیزیں اتنی دلکش دکھتی تھیں کہ کوئی بھی انہیں خریدنے پر مجبور ہو جاتا۔

یہاں کے لوگوں کا یہ یہ کاروبار تھا یہاں کے لوگ اسی طرح اپنی زندگی گز اترے تھے بڑے بڑے شہروں سے تھوڑا سا دور تھا یہ علاقہ لیکن اس خطے میں پوری ترکی کا اصل ہنر بستا تھا اگر کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

میں تو سچی میں سرپرائز ہو گئی کیا یہ سرپرائز آپ مجھے دینے والے تھے وہ ایک ایک چیز کو چھوتی ہوئی اس سے بول رہی تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کسی عجائب گھر میں آئی ہو۔

ڈارلنگ یہ ایک معمولی سا ہوٹل ہے اس میں کون سا سرپرائز ہوگا جو میں تمہیں دوں گا.

یہ ہوٹل معمولی لگ رہا ہے آپ کو اگر یہ معمولی ہے تو شاہی کون سا ہوتا ہے اور اگر یہ میرا سرپرائز نہیں ہے تو بتائیں نا کہ میرا سرپرائز کیا ہے آپ کو میرے ساتھ اس طرح سے نہیں کرنا چاہیے وہ اب غصہ ہو رہی تھی۔

اچھا اچھا بابا نہیں کرتا تمہارے ساتھ کچھ بھی بس وہ لوگ آ رہے ہیں نا اس نے سامنے کھڑی ٹیم کی طرف اشارہ کیا تھا جس میں کافی ساری لڑکیاں تھیں۔

جاؤ ان کے ساتھ جاؤ یہ تمہیں تیار کریں گے اس کے بعد تمہارا سرپرائز شروع ہوگا۔ اس نے وہاں کھڑی تقریبا42 لڑکیوں کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ اپنی ساری لڑکیاں ایک ساتھ ایک ہی یونیفارم میں دیکھ کر اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔

لیکن وہ خاموشی سے ان کے ساتھ ایک کمرے کی طرف آ گئی تھی

***

میم یہ ساری لڑ کیاں آپ سے اردو میں بات نہیں کر سکیں گی تو میں ہی پسے بات کروں گی میں آپ کو سمجھاتی ہوں یہ جو ڈریس آپ کو نظر آرہا ہے یہ آپ کے ہسبینڈ نے آپ کے لیے پسند کیا ہے آپ کے پرنسز ویڈیگ شوٹ کے لیے ہم آپ کو کیپاڈوکیا کی خطے پر لے کر جائیں گے جہاں آپ کا بڑائدل شوٹ ہوگا اٹس آ پرنسز بڑائدل شوٹ ۔

یہ ڈریس100 غز کے کپڑے سے بنایا گیا ہے تو آپ اسے ایز یلی کیری ہرگز نہیں کر پائیں گی اسی لیے یہ پوری ٹیم آپ کی یہ ڈریس لے کر جانے میں آپ کی ہیلپ کرے گی

فی الحال آپ یہاں پر بیٹھ جائیں تب تک میں آپ کا میک اوور کروں گی وہ اسے دیکھتے ہوئے بول رہی تھی جب کہ وہ کنفیوز تھی ان ساری لڑکیوں کو دیکھ رہی تھی لیکن جب نظر اس ڈریس پر پڑی پلٹنا ہی بھول گئی۔

وہ سرخ کلر کی ایک بے تحاشہ خوبصورت اور لمبی ترین فر اک تھی وہ پورے کمرے میں ایک کونے کی طرف سمیٹ کر رکھی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اس نے اچھی خاصی جگہ لے رکھی تھی۔

اسے پہن کر میں چلوں گی کیسے اس نے ایک نظر اسے دیکھ کر اس لڑکی سے پوچھا تھا۔

میم یہ ٹیم آپ کی ڈریس اٹھانے کے لیے ہی ہے اس نے ایک دفعہ پھر سے ان42 لڑکیوں کی طرف اشارہ کیا تھا جو ایک

طرف ہو کر بیٹھ گئی تھیں۔

کیا مطلب یہ ساری لڑکیاں میرا ڈریس اٹھائیں گی اور میں کیا کروں گی وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔

میم آپ کا ویڈنگ شوٹ ہوگا آپ کی ڈریس ہم سنبھال لیں گے آپ کو بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہم آپ کی ڈریس کو ہرگز خراب نہیں ہونے دیں گے آخر آپ کے ہسبینڈ نے اتنی مہنگی یہ ڈریس خریدی ہے۔

کتنی مہنگی ۔۔۔۔ ؟ وہ بیچ میں بول پڑی تھی

ً اگر آپ کو اس کی ملکیت میں پاکستانی روپیوں میں بتاؤں تو تقریبا ایک کروڑ80 لاکھ کی ڈریس ہے یہ ہم اس کے پوری طرح سے کیئر کریں گے آپ کی ڈریس کو کچھ نہیں ہوگا۔

اور نہ ہی آپ کو راستوں سے گھبرانے کی ضرورت ہے ہم آپ کے لیے آپ کا راستہ بھی آسان کر دیں گے وہ جیسے پوری تیاری کر کے بیٹھی ہوئی تھی لیکن مرم کو اس کی کوئی بات سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔

ایک کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں اس نے کافی دیر کے بعد اس سے پوچھا تھا۔

میم پہلے ہم آپ کو تیار کر لیں یہ حساب کتاب بعد میں کر لیجئے گا اس نے اسے بیٹھنے کے لیے کرسی دی تو وہ صرف ہاں میں سر ہلاتی کرسی پر بیٹھ گئی تھی۔

اتنی مہنگی ڈریس اگر اس کی ڈریس اتنی زیادہ مہنگی تھی تو پھر وہ فوٹو شوٹ کتنے کا ہونے والا تھا کائر کیوں اس پر اتنے پیسے برباد کر رہا تھا اس سے تو بہتر تھا کہ وہ اسے پرنسز ائیلینڈ ہی واپس لے جاتا

ہاں لیکن اگر وہ اسے وہاں لے کر جاتا تو وہ یہ خوبصورت ڈریس پہن ہی نہیں پاتی ایسی خوبصورت ڈریس تو فلموں کی ہیروئن کے پاس بھی نہیں ہوتی ہوگی جتنی اس کے پاس تھی۔

اور پھر اتنی بڑی ٹیم جو اسے تیار کر رہی تھی وہ دل ہی دل میں خوش ہو رہی تھی بلکہ اپنے آپ کو شہزادی سمجھ رہی تھی شہزادی تو وہ تھی نا لیکن صرف اپنے کائر کی اور اب اس کا پرنسز فوٹو شوٹ ہونے والا تھا۔

سنوئیں کسی کو بھیج کر بتا دیجیے کہ یہ پرنسز اپنے پرنس کے بغیر کوئی فوٹو شوٹ نہیں کروائے گی اس نے اسی لڑکی کو مخا طب کیا تھا جو اردو میں اس سے بات کر رہی تھی اس کے انداز پر وہ مسکراتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئی تھی کیونکہ اس کا پیغام اس کے پرنس کو دینا تھا

***

میشا میں آ گیا تم سے ملنے کے لیے میں نے کہا تھا نا کہ کیپاڈوکیا میں انا میرے لیے مشکل نہیں ہے دیکھو میں اگیا یہاں ۔ وہ جیسے ہی روہت کی بھلائی ہوئی جگہ پر پہنچی تھی تو روہت کو وہیں اس روم میں پایا وہ خوش ہو کر اس کی طرف بھاگی تھی۔

روہت شکر ہے تم اگئے میں بہت پریشان ہو رہی تھی تمہیں پتہ ہے میرے بابا بہت خطرناک ہیں مجھے ڈر تھا کہ کہیں وہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔

تم کیا اسی ہوٹل میں رہو گے وہ ہوٹل کا کمرہ دیکھتے ہوئے کہنے لگی جب کہ اس نے نوٹ کیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کافی بے باک حرکتیں کر رہا تھا۔

یہ سب کچھ پہلی دفعہ نہیں تھا اور نہ ہی میشا کو ایسے ٹچ سے کوئی مسئلہ تھا لیکن آج اس کا انداز کچھ عجیب تھاا ور اس کا موبائل فون اس کے ہاتھ میں تھا۔

ڈارلنگ ویڈیو بنا رہا ہوں۔ تاکہ جب تم میرے پاس نہ ہو میں تمہیں اپنے قریب دیکھ سکوں وہ اسے کس کرتے ہوئے کافی بے باک انداز میں بولا تھا جبکہ میشا کو یہ سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا

کچھ عرصہ پہلے اس کے دوست نے اسے بتا یا تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ روہت لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں اس کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی ہیں لیکن اس نے اپنی دوست پر یقین کرنے کے بجائے اسے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ روہت کی محبت میں اندھی ہو چکی تھی

اور ویسے بھی لڑکپن کی محبت انسان کو بہت کچھ غلط کرنے پر مجبور کر دیتی ہے اسے روہت پر پورا یقین تھا لیکن اب اسے لگ رہا تھا کہ یہ یقین غلط ہے۔

تو ویڈیو بنانے کی کیا ضرورت ہے میں ہمیشہ تمہارے پاس ہوں بند کرو اسے اس نے اس کا کیمرہ پیچھے پھینکتے ہوئے کہا تھا۔

نہیں آج تو یہ وید یو بنے گی اور ویسے بھی تیرے باپ کا کیا بھروسہ یہی میرا کام پورا ہونے سے پہلے ہی اس نے مجھے ختم کر دیا تو بہتر ہے کہ اس سے پہلے پہلے میں اپنے دوستوں سے لگائی شرط پوری کر لوں ۔

کیسی شرط کیا بکواس کر رہے ہو تم وہ پریشانی سے کہنے لگی تھی وہ یہ سب کچھ نہیں سینا چاہتی تھی جو روہت بول رہا تھا جبکہ روہت اس کی نادانی پر قہقہ لگاتے ہوئے اسے ایک جھٹکے سے بیڈ پر پھینک چکا تھا۔

ڈارلنگ جو میں کہہ رہا ہوں نا وہ تو آج سمجھ جائے گی وہ کیمرے کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی شرٹ اتار کر دور پھینکتا اسے اپنی طرف کھینچنے لگا تھا۔

روہت پلیز پیچھے ہٹو جانے دو مجھے یہاں سے میں تمہارے ساتھ ایک سیکنڈ بھی نہیں رکوں گی۔

وہ پریشانی سے اسے دھکا دیتی خود سے دور کرنے لگی تھی لیکن وہ اسے بری طرح سے اپنے قابو میں لے چکا تھا۔ وہ اس کی باہوں میں پھرپھڑا کر رہ گئی تھی لیکن رہائی حاصل نہ کر پائی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.