Chapter 43: باب 43

مظہر پاشا سے جتنا جلدی ہو سکا اس نے اس کلب میں پہنچنے کی کوشش کی تھی۔

یہاں اندر داخل ہوتے ہی اسے نہ جانے کتنے ہی لوگ ایک دوسرے کی باہوں میں جھولتے ہوئے نظر آئے تھے۔ لیکن اسے اپنی بیٹی کہیں نہیں نظر آرہی تھی۔

اور اس کی سانسیں رکنے لگی تھیں۔

بے شک دوسروں پر گزرنے والی جب خود پر گزرتی ہے تب ہی اس درد کا پتہ چلتا ہے۔

اس نے صرف دوسروں پر گزرتے ہوئے نہیں دیکھی تھی بلکہ اس نے خود دوسروں پر کئی مصیبتیں لائی تھیں۔

اسے دوسروں کو مصیبت میں ڈال کر خوشی ملتی تھی بلکہ وہ مذاق اڑاتا تھا خود کو پاور فل ثابت کر کے وہ لوگوں کو نیچا دکھا تا تھا لیکن اب وقت اس پر آ گیا تھا۔

وہ اپنی بیٹی کی خاطر آج یہاں آیا تھا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جن حالات میں وہ دوسروں کو لا کر خوش ہوتا ہے انہی حالات سے وہ خود گزرے گا وہ پاگلوں کی طرح ہر طرف اپنی بیٹی کو تلاش کر رہا تھا۔

جب اسے ایسا لگا کہ اس کی بیٹی ہو سکتا ہے انہی کمروں میں ہو جہاں وہ اپنے کلائنٹس بھیجتا تھا وہ پاگلوں کی طرح اوپر کی طرف دوڑا تھا۔

جب ایک لڑکے کو اپنی بیٹی کو پکڑ کر کمرے کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا۔

ہے یو وہیں رک جاؤ ورنہ میں تمہیں گولی مار دوں گا اس نے پستول نکالتے ہوئے اس لڑکے کو ڈرایا تھا جب کہ وہ پریشان سا اگلے ہی لمحے میشا کو وہیں پر چھوڑتا وہاں سے بھاگ نکلا تھا۔

جب کہ کسی کی آواز سن کر کمرے سے نکلتے تین چار لڑکے بھی اس کے پیچھے بھاگے تھے وہ صرف سوچ ہی سکا تھا کہ یہاں اس کی بیٹی کے ساتھ کیا ہونے والا تھا۔

***

چھوڑو مجھے مجھے نہیں جانا تمہارے ساتھ تم قاتل ہو گندے ہو۔ میری ماں کو بھی تم نے بیچ دیا تھا نا اپنے دوستوں کے سامنے مجھے بھی بیچ دو۔

مجھے نہیں رہنا تمہارے ساتھ میں تمہیں شوٹ کر دوں گی وہ نشے کی حالت میں پتہ نہیں کیا کیا بولے جا رہی تھی جبکہ مظہر پاشا اسے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے کر جا رہا تھا۔

میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گی قاتل ہو تم میری ماں کے تم نے میری ماں کو مار ڈالا میں پوری دنیا کو چلا چلا کر بتاؤں گی۔

وہ اسے گاڑی سے نکالتا گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے کر جا رہا تھا وہ اب بھی خاموش نہ ہوئی تھی۔

خدا تمہیں غرق کرے تم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جاؤ اللہ تمہیں تمہارے کیے کی سزا دے گا۔

جو کچھ تم نے میری ماں کے ساتھ کیا ہے وہی سب کچھ تمہارے ساتھ ہوگا وہ سارا ادب و احترام بھلائے ہوئے تھی۔

چھوڑو مجھے میں کہتی ہوں چھوڑو مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" تم بھی یہی سب کچھ کرتے ہو نا ۔ میری ماں کو اپنے جیسے جانوروں کے سامنے ڈال دیا تھا مجھے بھی ڈال دو۔ تاکہ مجھے اس زندگی سے نجات مل جائے۔

وہ اسے گھسیٹے جا رہا تھا جب کہ وہ بولتی چلی جا رہی تھی اسے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا کہ ان سب باتوں سے اس پر کیا گزر رہی ہے وہ تو بس کیسے بھی اس سے دور جانا چاہتی تھی۔

جبکہ اپنے موبائل پر لائیو ویڈیو دیکھتا وہ میشا کی باتیں سن رہا تھا کیا وہ اپنے باپ کے بارے میں سب کچھ جانتی تھی۔

اسے حیرت ہو رہی تھی مظہر پاشا پر اس نے اپنی بیٹی کو خود سب کچھ بتا کر رکھا تھا۔ نہیں ایسا تو ممکن نہیں تھا۔ اس کی بیٹی اس سے کتنی نفرت کرتی تھی اس کے انداز سے صاف ظاہر ہو رہا تھا۔

اسے میشا سے ملنا تھا تبھی اسے سب کچھ پتہ چل سکتا تھا۔

***

میں کہیں بھی نہیں جا رہی سنا آپ نے میری طرف سے انکار ہے آپ پھوپو کو منع کر دیں۔

وہ صبح جیسے ہی اٹھی تھی مظہر پاشا نے اسے آکر بتایا تھا کہ وہ اسے کیپر ٹوپیا بھیج رہا ہے اس کی پھوپھو کے پاس ۔

جس پر اس نے فورا انکار کر دیا تھا آج کل وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اپنی زندگی بہت انجوائے کر رہی تھی تو ایسے میں اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا اپنا شہر چھوڑ کر کہیں بھی جانے کا۔

میں نے جو کہہ دیا ہے وہ کہہ دیا ہے تم اپنی پھوپو کے پاس جا رہی ہو اور کچھ دن تک وہی رہو گی یہاں میرے کچھ مسئلے چل رہے ہیں جب تک میرے یہ مسئلے حل نہیں ہو جاتے تم وہیں پر رہو گی

اور میں تمہیں بتا نہیں رہا بلکہ سمجھا رہا ہوں اس لڑکے سے دور رہو وہ صرف تمہیں برباد کرنا چاہتا ہے مظہر پاشا اسے سمجھا رہا تھا

یہ میری زندگی ہے میں اسے برباد کروں یا کچھ بھی کروں اس سے آپ کو کوئی واسطہ نہیں ہونا چاہیے آپ اپنی زندگی میں مصروف رہیں۔ اور خبردار جو آپ نے مجھ پر کوئی بھی پابندی لگانے کی کوشش کی۔

ورنہ کیا کرو گی تم بتاؤ کچھ نہیں کر سکتی ہو تم ۔ جو میں نے کہہ دیا ہے وہی کرو گی تم ورنہ تم جانتی ہو کہ میں کیا کر سکتا ہوں

اور جہاں تک اس لڑکے کی بات ہے نا تو اس کو تو میں جلد سے جلد اس دنیا سے ہی ہٹا دوں گا۔

میشا بہتر ہوگا کہ تم اپنی پڑھائی پر دھیان دو فی الحال تمہاری عمر نہیں ہے بوائے فرینڈز رکھنے والی اس نے کافی سختی سے کہا تھا جبکہ وہ سر جھٹک گئی۔

میں اسے ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹا دوں گا۔ اب اگر تم اس سے ملی یا تم نے میری بات نہیں مانی نا تو تم جانتی ہو کہ میں اس کے ساتھ کیا کروں گا

آپ اس کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے سمجھے آپ ،آپ جہاں کہیں گے میں چلی جاؤں گی وہاں لیکن پلیز اس کے ساتھ کچھ مت کیجئے گا۔

وہ فورا اس کی دھمکی میں آگئی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کا باپ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

بس پھر ٹھیک ہے تم کل صبح ہی اپنی پھوپو کے پاس جا رہی ہو اس کے گھر اس نے سمجھاتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی تھی

***

اگر یہ کپاڈوکیہ پیارا نہیں ہوا نا تو آپ مجھے دوبارہ سے پرنسز ائی لینڈ لے جانا ۔

وہ اس کے ساتھ سارا سامان پیک کرتے ہوئے گاڑی میں رکھوا رہی تھی۔

بہت پسند آئے گا ڈارلنگ تمہیں بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

ہاں ہاں پسند آئے گا لیکن میں صرف کہہ رہی ہوں کہ ہم اتنے دور جائیں گے وہاں ہمارا وقت بھی برباد ہوگا۔

خیر آپ تو کچھ نہیں کرتے ہو سوائے رومانس کے" تو میرا تو بہت وقت ضائع ہوگا تو اگر آپ کی وجہ سے میرا وقت ضائع ہوا تو اس کے بدلے میں آپ کو اس کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

اور یہ جرمانہ پرنسز لینڈ ہوگا بولیں منظور ہے وہ اس کے سامنے ہاتھ کرتے ہوئے بولی تو اس نے فورا اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی طرف کھینچا اور ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اس کے ماتھے پر لب رکھے تھے۔

بس پھر ٹھیک ہے اب تو مجھے یہ کیپاڈوکیہ پسند آنے کے کوئی چانسز ہی نہیں ہیں وہ پورا پلان کرتے ہوئے زیرِ لب بڑ بڑا ئی تھی لیکن اس کی بڑ بڑا ہٹ سن کر وہ مسکرا دیا تھا۔

ممکن ہے کہ تمہیں پرنسز لینڈ سے زیادہ کیپاڈوکیہ پسند آ جائے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

جس پر اس نے فورا نفی میں سر ہلایا شاید اسے اب پرنسز آئی لینڈ سے زیادہ اور کچھ بھی پسند نہیں آنے والا تھا۔

کوئی ایک خصوصیات بتا دیں اپنے اس کیپاڈوکیا کی تاکہ میں اس کے بارے میں مزید کچھ سوچ سکوں اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

وہاں پر ہاٹ ایئر بلون ہوں گے۔ جب میں تم بیٹھ کر آسمان کا سفر کر سکو گی ڈونٹوری میں تمہیں جہاز سے کودی نہیں لگوانے والا

بلکہ ہاٹ ایئر بلون ایک سواری ہے جس میں بیٹھ کر تم آسمان کی سیر کر پاؤ گی سمندر کے اندر تو تم نے وینٹی بورڈ میں سفر کر لیا اب سمندر کے اوپر سے سفر کرو گی تقریبا تم سمندر سے کوئی40 فٹ کے فاصلے پر ہوگی یا پھر اس سے بھی کم ۔

مزہ نہیں آیا تو پیسے واپس وہ اس کے ہاتھ تھامتے ہوئے اسے یقین دلا۔ رہا تھا جبکہ اس چیز کے بارے میں سن کر وہ تھوڑی ایکسائٹڈ ہوئی تھی۔

وہاں کی گلیاں بہت تنگ ہیں۔ لیکن بہت خوبصورت ہیں اتنی خوبصورت کہ ان گلیوں میں سفر کرنا بھی اپنے آپ میں ایک بہت ہی پر لطف چیز ہے۔

باقی اگر پسند نہیں آیا تو واپس جانے سے پہلے ایک دفعہ پھر سے پرنسزائیلینڈ سے ہو کر جائیں گے اس نے بات ختم کرتے ہوئے کہا تھا۔

یہ کی نا آپ نے کام والی بات بس مجھے منظور ہے لے جائیے جہاں لے کر جانا چاہتے ہیں مجھے وہ گاڑی کا دروازہ کھو لتے ہوئے بڑے مزے سے بولی تھی۔

جب کہ وہ مسکراتے ہوئے اپنی باڈی کو اسٹر یچ کرتا ایک بار پھر سے ایک لمبے سفر کے لیے تیار ہو گیا تھا

***

تمہیں یقین ہے نا کہ وہ لڑکی کیپاڈوکیا میں ہی گئی ہے مجھے وہاں اس سے ملاقات کرنی ہوگی اس کا نمبر مجھے سینڈ کر دو۔

جی جی صاحب جی میں نے آپ کو نمبر ابھی سینڈ کر دینا ہے وہ کیپاڈوکیہ میں ہی جا رہی ہے وہاں اس کی پھوپو رہتی ہے نا ۔

یہ تو میں نے آپ کو چار دن پہلے ہی کنفرم بتا دیا تھا۔ پاشا کا کہنا ہے کہ یہاں اس کے کچھ مسئلے چل رہے ہیں تو وہ اپنی بیٹی کو فی الحال یہاں پر نہیں رکھ سکتا۔

اسی لیے اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کچھ وقت کے لیے اپنی بہن کے گھر بھیج دے گا۔

اس کی بہن اس کے کام کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتی بس کبھی کبھار اتی جاتی رہتی ہے اپنی بھتیجی سے ملنے کے لیے ورنہ بھائی سے بھی کوئی خاص تعلق نہیں رکھتی۔

اور میشا بے بی کا تو کیا ہی کہتا وہ تو کسی کو منہ ہی نہیں لگاتی اور نہ ہی کسی کو پسند کرتی ہے بہت بدتمیز قسم کی لڑکی ہے وہ اسے اب میشا کے بارے میں بتانے لگی تھی۔

وہ تو اپنے باپ سے سیدھے منہ بات نہیں کرتی اتنی نفرت کرتی ہے اپنے باپ سے بات بات پر اس کو اپنی ماں کی موت کے تانے دیتی ہے۔

تو کیا یہ سچ ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو مار ڈالا تھا اس نے مزید ملازمہ سے تفصیلات پوچھی تھیں۔

صاحب جی یہ تو میں نہیں جانتی لیکن پہلی دفعہ جب یہ ساری باتیں میرے سامنے ہوئی تھیں نا تب صاحب جی نے مجھے دھمکایا تھا کہ یہ بات گھر سے باہر نہیں نکلنی چاہیے۔

ورنہ وہ مجھے جان سے مار ڈالیں گے تو مطلب تو یہی ہے نا کہ یقینا انہوں نے ہی اپنی بیوی کو مارا ہوگا۔

اور ویسے بھی بیٹی اس طرح کی بات اتنے دعوے سے تو نہیں کہہ سکتی نا کچھ نہ کچھ تو سچ ہے ہی اس میں۔ تبھی تو وہ اسے اس بات پر ہمیشہ خاموش کروا دیتا ہے مجھے تو لگتا ہے کہ یہ بات سچ ہے اور جس طرح کا یہ آدمی ہے اس نے نہ جانے کتنے لوگوں کو مارا ہوگا۔

اس نے تو بہت لوگوں کی زندگی برباد کی ہے اور اب تو بتا رہے تھے کہ یہ اور بھی بہت سارے غلط کام کرتا ہے۔

یقینا اس نے خود ہی مارا ہوگا اپنی بیوی کو وہ یقین سے بولی تھی جبکہ کائزان نے مزید کچھ نہیں کہا۔

چلو ٹھیک ہے تم مجھے معلومات دیتی رہنا کچھ بھی ہوا تو مجھے بتاتی رہنا باقی گھر میں کیا ہو رہا ہے وہ مجھے کیمرے کی مدد سے پتہ چل رہا ہے وہ بات ختم کرتے واش روم سے نکلتی مرم کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

***

وہ گیلے بالوں کے ساتھ آ کر آئینے کے سامنے رکی اپنے بالوں کو سکھا رہی تھی جب وہ اس کے پیچھے آتے ہوئے اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار مضبوط کر گیا۔

انہیں کیپاڈوکیہ میں پہنچے تقریبا آدھا گھنٹہ ہو گیا تھا۔ اس نے یہیں ہوٹل کا ایک روم بک کروا لیا تھا۔

ہوٹل کے باہر سے ہی اس نے اپنے لبوں کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیا تھا ہوٹل کی تعریف کرنے کے لیے کیونکہ وہ یہاں کیپاڈوکیا میں مو جود کسی چیز کی تعریف نہیں کرنا چاہتی تھی ورنہ وہ پرنسز لینڈ کیسے جاتی لیکن وہ یہاں کی خوبصورتی کی بھی قابل ہو چکی تھی۔

وہ فریش ہو کر اب کچھ کھانے پینے کا ارادہ رکھتی تھی۔

ہر سفر کی طرح یہ بھی لمبا سفر تھا اور اس نے بھی کافی تھکا دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ گاڑی میں کافی دیر تک سوتی آئی تھی۔

تو اسے نیند ہرگز نہیں آئی تھی اس لیے وہ نہا کر فریش ہوتی باہر آئی جب اسے بیڈ پر بیٹھے ہوئے دیکھا لیکن اس وقت وہ اس کے پیچھے کھڑا تھا۔

بھوک لگی ہے مجھے ۔ ۔ ۔ " اپنی گردن سے بال ہٹا کر اس کے لبوں کا لمس محسوس کرتے ہوئے وہ فورا بولی تھی۔

اس سے پہلے کہ اس کا فل رومینٹک موڈ ان ہو جاتا اس نے اپنی جان بچانی چاہی تھی۔

جبکہ وہ اس کی بات کو نظر انداز کرتا اس کی ٹھنڈی گردن سے پانی کی ننھی ننھی بوندیں اپنے لبوں سے چننے لگا تھا۔

کائز۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے آہستہ سے اسے پکارا تھا۔ جبکہ وہ آئینے میں اسے دیکھتا ایک بار پھرسے اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔

اس کے لبوں کا نرم لمس اسے آنکھیں بند کرنے پر مجبور کر گیا تھا اس نے آہستہ سے مرم کا ہاتھ تھام کر اپنے گال پر رکھا تھا۔ کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔ وہ آئینے میں اس کے چہرے کو دیکھ رہا تھا۔ جبکہ اپنی گردن پر اس کی کوئی حرکت محسوس نا کر کے اس نے

آنکھیں کھول آئینے میں کائزان کا سنجیدہ چہرہ دیکھ کر پوچھا

میں تم سے بہت بہت بہت زیادہ پیار کرنے لگا ہوں مرم۔۔۔۔۔ بہت زیادہ ۔۔۔۔۔ وہ پہلے یہ بات ہنس کر کرتا تھا لیکن آج بہت سیریس انداز میں بولا۔ میں بھی۔۔۔۔۔۔ اسے مرم کی سرگوشی سنائی دی تو وہ بے یقینی سے اسے دیکھنے لگا۔

پھر ایک جھٹکے سے اسے کھینچ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا۔

کیا کہا تم نے۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا چہرہ تھامے پوچھ رہا تھا۔

کائر کی شہزادی ایک ہی بار کہتی ہے۔ وہ رخ پھیرنے ہی لگی تھی کہ کائزان نے اسے تھام کر اپنے سینے میں بھنچ لیا۔ وہ دیوانوں کی طرح اسے چوم رہا تھا جبکہ وہ اس کے سینے میں پناہ ڈھونڈنے لگی

ایک دفعہ پھر سے کہہ دو نا ۔۔۔۔ اس کا انداز منت بھرا تھا۔

اب نہیں کہتی ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ آپ نے پاگل ہو جانا ہے۔ وہ کھلکھلائی تھی۔ جبکہ وہ اس کی کھلکھاہٹ کو اپنے لبوں میں قید کر گیا۔

***

ہم اس کے اوپر جا کر بیٹھیں گے ہائے کائر کتنا مزہ آئے گا یہ تو زیادہ اوپر بھی نہیں ہے کودی تو نہیں لگانی پڑے گی نا اس غبارے سے نیچے ۔

وہ کافی زیادہ خوش نظر آرہی تھی لیکن پھر بھی اسے ڈر تھا کہ کہیں جہاز کی طرح پھر سے کائزان اسے جہاز کے بجائے اس غبارے سے چھلانگ لگانے پر مجبور کر دے۔

نہیں میری جان بالکل بھی نہیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم بس وہاں جائیں گے انجوائے کر یں گے.اچھا لگا تمہیں اس نے پوچھا۔

اچھا ہے بہت اچھا۔۔۔۔۔۔ ہاں بہت اچھا نہیں ہے۔ اس کو اچانک ہی پرنسز لینڈ یاد آ گیا تھا۔ وہاں جانے پر تو نو رسک تھا۔

چلو بہت اچھا بھی لگے گا۔ اور اس کے بعد تمہارے لیے ایک اور بھی بہت خوبصورت سرپرائز ہے۔

اس نے جیسے اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے اس کی ایکسائٹمنٹ چیک کرنی چاہیے تھی۔

وہ کیا ۔۔۔۔۔ ۔ ؟ جلدی جلدی بتائیں مجھے وہ اس کا ہاتھ تھام کر پوچھنے لگی تھی جبکہ اس نے فورا نفی میں سر ہلا دیا۔

ابھی تو بولا کہ سرپرائز ہے اور سرپرائز اس طرح سے بتا کر میں اپنا سرپرائز خراب تھوڑی نہ کروں گا جان تمہیں اس کے لیے تھوڑا سا ویب کرنا پڑے گا چلو اب اؤ ہماری باری ہے ہم ہیں چڑھنا ہے

وہ اسے لیے جلدی سے آگے بڑھا تھا جب کہ وہ بھی اس کے ساتھ اس کا ہاتھ تھامے بھاگتے ہوئے اس بڑے سے غبارے کے پاس آئی تھی۔

***

یہاں کی سیکیورٹی نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان کی سیکیورٹی کے لیے ساتھ جائیں گے لیکن کائزان نے منع کر دیا۔

کیونکہ یہ اتنا بھی خطرناک نہیں تھا کہ اس کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت پڑتی لیکن پھر بھی ٹیم ممبر نے اپنے کام مکمل کر کے رکھے ہوئے تھے۔

وہ بھیا بھی کیا ہمارے ساتھ آنا چاہتے تھے آپ نے انہیں منع کر دیا اس نے تر کیش میں کیا کہا تھا اسے سمجھ تو نہیں آیا تھا لیکن جتنا سمجھ آیا تھا اس کے حساب سے اسے یہی لگا تھا کہ کائزان نے اسے ساتھ چلنے سے منع کر دیا ہے۔

ہاں میں نے کہا کہ ہمیں ڈسٹربنس نہیں چاہیے وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسے اس بڑی سی ٹوکری نما جگہ کے اندر بٹھانے لگا تھا یہ ایک بہت بڑا سا باسکٹ لگ رہا تھا۔

ارے بیچارے کو آنے دیتے نا اس کا بھی تو دل کر رہا ہوگا نا اوپر گھومنے کا آپ کو ہر جگہ رومانس سوچتا ہے اسے کائزان کا یہ انداز پسند نہیں آیا تھا کہ اس نے کسی کی خواہش مار دی۔

وہ کوئی خو اہش مند نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈ ہے ڈارلنگ اس نے کہا تھا کہ اگر ہم ڈرتے ہیں یا اوپر اونچائی میں خوف محسوس کرتے ہیں تو وہ ہمارے لیے تھوڑا بہت سیکیورٹی کا انتظام کرے گا لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم وہاں سے اوپر سے گریں گے ہرگز نہیں اگر کچھ بھی غلط ہوا تو وہاں اوپر لگے بٹن کے ساتھ ہم لوگوں نے انہیں انفارم کر دینا ہے اور یہ سیونگ سوٹس کس لیے پہنائے ہیں ان لوگوں نے ۔

ویسے بھی اتنے تھوڑے سے فاصلے میں ہمیں کسی گارڈ کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی وہ اسے اوپر کھڑا کرتے ہوئے خود بھی اس کے پاس آتا ہاٹ ائیر بلون کا باسکٹ بند کرنے لگا تھا۔

اچھا اچھا پھر ٹھیک ہے مجھے لگا کہ وہ آنا چاہتے تھے اور آپ نے انہیں انے نہیں دیا کیونکہ۔۔۔ ۔"

ہاں کیونکہ میں تمہارے ساتھ رومانس کرنا چاہتا تھا رائٹ اس نے اس کی آدھی ادھوری بات مکمل کی تھی جس پر اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا ۔

میں اسے اپنے رومانس کی تعریف سمجھوں یا تم مجھے بھرکی کہنا چاہتی ہو وہ اس کے الفاظ پکڑتے ہوئے بولا۔

اسے تعریف کرنا تو ہرگز نہیں کہتے اف کورس میں آپ کو بھرکی کہتی ہوں ہر وقت جسے رومینس سوچتا ہے وہ بھرکی ہی ہوتا ہے

اگر میں بھرکی ہوں تو تم ٹھرکن ہو ۔۔ خود کیسے ہیروز پر لائن مارتی ہو ۔۔۔۔ ۔

اور میں جو خود اپنی ذاتی بیوی پر لائن مارتا ہوں تو بھرکی ہو جاتا ہوں۔ اس نے اس آدمی کو اشارہ کیا تھا جو فورا ہی ان کے ہاٹ ایئر بلون کی سیٹنگ کرنے لگا تھا اور تھوڑی ہی دیر میں وہ آہستہ آہستہ ہوا کی طرف پرواز کرنے لگے۔

اچھا چھوڑیں نا ہم بھی کیا فضول باتوں میں لگ گئے ہیں

جانوجی۔۔۔۔۔۔ ۔" آپ مجھے کون سا سرپرائز دینے والے ہیں اسے اچانک ہی کچھ یاد آیا تھا جبکہ وہ مسکرا دیا تھا وہ جب اپنے مطلب کی بات پر آئی تھی تب ضرورت سے زیادہ میٹھی ہو جاتی تھی۔

جانوجی۔۔۔۔۔۔ اس نے آئی برو اچکائی جس پر وہ شرما کر سر جھکا گئی

نہیں بتاتا کیا کر لو گی بولا نہ سرپرائز ہے ویسے بھی لڑائی کرو میرا لڑنے کا موڈ ہے اگر تم نے مجھ سے لڑائی نہیں کی تو میرا

رومینٹک موڈ ان ہو جائے گا۔

اور پھر تم جانتی ہو کہ کیا ہوگا اس نے اسے کام پر لگاتے ہوئے دھمکی بھی دی تھی جس پر وہ اسے گھور کر رہ گئی۔

اچھا نہیں بتانا تو مت بتائیں چلیں میری تصویریں بنائیں۔ اور کسی کام کے نہیں ہیں آپ بس تصویریں ہی اچھی بناتے ہیں میں یہاں پہ کھڑی ہو جاؤں اس نے سائیڈ پر بنی اس جگہ پر اشارہ کیا تھا

جب کہ وہ ہاں میں سر ہلاتا خود بھی اٹھ کر کھڑا ہوتا ہے س کیا تصویریں بنانے لگا تھا۔

وہ سرپرائز آج ہی ملے گا نا اس نے اچانک پھر سے پوچھا تھا جبکہ اس کی ایکسائٹمنٹ پر وہ مسکرا کر صرف ہاں میں سر ہلا گیا۔

آج ہی ملنے والا ہے تو بتا دیتے کہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تصویر مت خراب کرو سیدھی کھڑی ہو جاؤ اس نے ذرا سختی سے کہا تھا تو وہ نقاب اتار کر منہ بنا کر تصویریں بنانا شروع کروا چکی تھی۔

اتنا بھی مزہ نہیں آ رہا جتنا پرنسز آئی لینڈ میں آیا تھا پتہ نہیں سرپرائز کیسا ہوگا وہ منہ ہی منہ میں بڑ بڑا ئی جب کہ اس کے چہرے سے ہی لگ رہا تھا کہ وہ یہ ایکسپیرینس کافی انجوائے کر رہی ہے وہ مسکرا کر اس کی تصویریں لینے لگا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.