Chapter 42: باب 42

وہ کیا ہے کائر اس نے بہت دور فاصلے پر ایک جزیرے کی طرف انگلی کرتے ہوئے اسے اس طرف متوجہ کیا تھا وہ دونوں باہر بیٹھے آرام سے ناشتہ کر رہے تھے۔

جب کہ اس کے اس نئے نام پر اس نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا تھا اس کی ماں اسے کائر کہہ کر پکارتی تھی۔ اسے یہ نام سن کر۔ خوشی ہوئی تھی۔ وہ مسکرا کر اسے اس کی بات کا جواب دینے لگا

ویلکم ٹو بار فورس میری جان ہم پرنسز ائیلینڈ کے بہت قریب ہیں اس نے پرسکون انداز میں بتایا تھا۔

یہاں پر شہزادے شہزادیاں ہیں دور دور سے لوگ انہیں دیکھنے آتے ہوں گے نہ وہ بڑی ایکسائٹڈ لگ رہی تھی اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔

یہاں کسی زمانے میں شہزادے شہزادیاں ہوتے تھے اب نہیں ہوتے۔ وہ شہزادے شہزادیاں جن کو ان کے ملک سے سزا کے طور پر نکالا جاتا تھا وہ یہاں قیدی بن کر رہتے تھے۔

یہاں پر سہولتیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہاں پر ایک بہت بڑی آبادی بستی ہے بہت بڑے بڑے رائٹرز اور شاعر کا تعلق اسی جگہ سے تھا۔ وہ اسے بتا رہا تھا۔

میرا ایک سوال ہے جو مجھے بہت کنفیوز کر رہا ہے یہ سمندر کہ بیچ ہے تو لوگ یہاں کیسے آتے ہوں گے۔

فیری پریا سیب پر میری جان جس طرح ہم نے اپنا الگ سے ایک وینٹی بورڈ بک کروایا ہے کچھ کپل اس طرح سے بھی کرتے ہیں۔ تاکہ کوئی بھی ان کے پرائیویٹ ٹائم کو ڈسٹرب نہ کر سکے باقی کچھ لوگ فیری کا استعمال کرتے ہیں جس سے میٹرو کی بسر ہوتی ہیں بالکل اسی طرح میٹرو فیری ہوتی ہے۔

اور۔ ۔۔۔ ۔" اس کے خاموش ہونے پر وہ سامنے جزیرے کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تھی۔

اور یہاں پر گاڑیاں نہیں چلتی نہ ٹیکسی یا بسر ہوتی ہیں۔ اس نے اچانک دھماکہ کیا تھا وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی۔

ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اب یہ مت کہیے گا کہ یہ وینٹی بورڈ کے نیچے ٹائر لگ جائیں گے اس نے ایک ناممکن سی بات کی تھی۔ جبکہ وہ کھل کر ہنسا تھا۔

نہیں میں تمہیں ایسا کچھ بھی نہیں کہنے والا وہاں پر موٹر گاڑیاں نہیں چلتی کیونکہ اس علاقے کو پولوشن سے بچایا گیا ہے۔

یہاں پر کسی بھی طرح کی گاڑی وغیرہ کا سفر نہیں کیا جاتا صرف سائیکلز چلتی ہیں یا پھر بگیا ں ویسے پرنسز ائی لینڈ کو بگیوں کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہے۔

بگیاں مطلب وہ جو آگے گوڑے باندھے ہوئے ہوتے ہیں جسے شاہی سواری کہتے ہیں وہ خوش ہوتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی جب کہ وہ مسکرا کر صرف ہاں میں سر ہلا گیا۔

ہائے اللہ جی مجھے کتنا شوق ہے اس پر بیٹھنے کا آپ کو پتہ ہے میں بیٹھوں گی یگی پر ہم کب پہنچیں گے وہاں وہ بہت خوشی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔

بس پہنچ گئے اس نے اس کے چہرے کی خوشی دیکھتے ہوئے کہا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوتی ہوئی گرل کے پاس آئی تھی۔ بس تھوڑا سا دور تھا وہ پرنسز ائیلینڈ ۔ جس کو دیکھنے سے پہلے ہی اس کی دیوانی ہو گئی تھی

***

وہ جیسے ہی وینٹی سے نکل کر وہاں اندر داخل ہوئے تھے انہیں فورا ہی وہاں کا پیکج مل چکا تھا۔

ان لوگوں نے صرف تین گھنٹے کا ہی پیکج لیا تھا اس کے بعد اگر تو مرم کو جگہ پسند آ جاتی تو وہ وہاں دوبارہ انے کا سوچتا ۔

واؤ یہاں تو ہر طرف گھوڑے ہی گھوڑے ہیں یا سائیکلیں ہی سائیکلیں وہ دیکھیں مردوں کی سائیکل بالکل سیدھی سادھی سی ہے اور لڑکیوں کی سائیکل کے اگے کیسے ٹوکری لگی ہیں۔

اور یہ ان ساری لڑکیوں نے سر پر وہ کیوں باندھا ہوا ہے ایسے لگتا ہے جیسے کوئی تاج ہو وہ کافی خوشی سے ان لڑکیوں کے سر پر موجود وہ کر او نز دیکھ رہی تھی۔

تمہیں بھی چاہیے ویسا ہم وہاں سے لے لیتے ہیں اس نے سامنے سٹال کی طرف اشارہ کیا تھا جہاں تازے پھولوں کے کراؤن بنائے جا رہے تھے اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا

ہاں اسے وہ ہر چیز چاہیے تھی جو وہاں کی شہزادیوں کے پاس تھی کائزان فورا اس کے لیے تازہ پھولوں کا ایک خوبصورت سا تاج بنوا کر لایا تھا اور پھر خود اپنے ہاتھوں سے اس کے سر پر پہناتے ہوئے اس نے اسے سچمچ کی شہزادی بنا ڈالا تھا۔

اس کے لیے ایک سپیشل یگی بک کرواتے ہوئے ان دونوں نے اس خوبصورت سے پرنسز ائی لینڈ کا سفر کیا تھا جہاں اس نے اسے بہت ساری چیزیں دکھائی تھیں جیسے وہاں موجود بہت مشہور رائٹر اور شاعر کے گھر ۔ ،۔ ۔

یہاں تک کہ یگی سے اتر کر اس نے سائیکل بھی کرائے پر لے لی تھی حالانکہ اسے سائیکل چلانی نہیں آتی تھی۔

وہ بس ان لڑکیوں کی طرح ہاتھ میں سائیکل کو سہارا دیتے ہوئے آگے کی طرف گھسیٹتے ہوئے اس خوبصورت وقت کو انجوائے کر رہی تھی اس نے ہر ایک موومنٹ کی جانے کتنی تصویریں بنائی تھیں کائزان تو اس کا کیمرہ مین بن کر رہ گیا تھا۔

ہاں لیکن وہ ایک اچھا کیمرہ مین تھا وہ جس طرح جس پوز سے کہتی تھی وہ اس طرح اسی پوز سے تصویر اس کے سامنے پیش کر دیتا تھا

یہ واقعی بہت خوبصورت جگہ تھی یہاں بالکل چھوٹی چھوٹی سی گلیاں تھیں اور گلیاں بھی اس طرح کی کہ ان کی دونوں سائیڈ پھولوں سے بھری ہوئی تھی۔

یقینا یہاں کی پرنسز ان پھولوں کے بیچ میں چلتے ہوئے خود کو شہزادی ہی سمجھتی ہوگی بالکل مرم کی طرح ۔

آبادی والا علاقہ گھوم کر وہ پہاڑوں کی سائیڈ پر آئے تھے یہاں کے پہاڑ بے تحاشہ خوبصورت تھے اور ان پہاڑوں پر چڑھنے کے لیے راستے بنائے گئے تھے

ان پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے نیچے کی طرف دیکھتے ہوئے ایسا لگتا تھا جیسے پانی میں ہر طرف سے بھاپ اسمان کی طرف اڑ رہی ہو

ہاں لیکن یہ راستے تھکا دینے والے ہرگز نہیں تھے ان کا سفر بہت اچھا گزرا تھا۔

وہ وہاں پہاڑ کے اوپر کی طرف پہنچے تو اس طرف جھرنے دیکھ کر وہ پانی کے قریب اپنے پیر لٹکا تی کائزان کو تصویریں بنانے کا کہنے لگی تھی جب اسے آسمان کی طرف سفید پر ندے اڑتے ہوئے نظر آئے ۔

یہ کتنے خوبصورت ہیں اس نے ان پرندوں کی طرف اشارہ کیا تو اشارے کا مطلب نہ جانے کیا سمجھ کر ایک پرندہ اٹھتا ہوا اس کی طرف آگیا تھا وہ گھیرا کر کائزان کی طرف بھاگی تھی۔

بے فکر ہو جاؤ وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا وہ تم سے کچھ کھانے کے لیے مانگ رہا ہے چلو اؤ ہم اسے کچھ کھانے کے لیے دیتے ہیں۔

اس نے سائیڈ پر بنے ایک سٹال کی طرف اشارہ کیا جہاں وہ ایک ادمی شاید ان پرندوں کی خوراک بیچ رہا تھا شاید یہ بھی یہاں کا کوئی رواج تھا۔

وہ اس کے لیے کچھ لے کر آیا اور مرم کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے اس نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ کے نیچے رکھ کر فضا کی طرف لہرایا ۔

جب ایک ساتھ نہ جانے کتنے پرندے اس کے ہاتھ کے پاس آتے ہوئے اپنی خوراک لیتے واپس اڑ گئے تھے اسے ہاتھ میں گدگدی سی ہو رہی تھی لیکن پھر بھی اسے یہ کام کرتے ہوئے بہت مزہ آیا تھا۔

اس کا واپس جانے کا دل ہرگز نہیں کر رہا تھا لیکن اس نے اسے بتایا تھا کہ ان کا پیکج تین گھنٹے کا ہی تھا۔

اب انہیں واپسی کا سفر کرنا ہے اس کا دل نہیں کر رہا تھا لیکن کائزان نے وعدہ کیا تھا نا کہ تین مہینے کے بعد میں پھر سے اسے یہ ساری جگہیں گھمانے کے لیے لائے گا بس وہ اس کے وعدے پر یقین کر گئی تھی

***

یہ اتنا زیادہ دوبارہ سے اتر کر جانا پڑے گا اس نے ایک نظر پہاڑ کے راستے کو دیکھا تھا جو کہنے کو بہت ہی آسان سا راستہ تھا لیکن مرم کا موڈ نہیں تھا اس پر جانے کے لیے تو اس لیے کائزان نے یگی کی طرف اشارہ کیا تھا جس پر اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

ہم نہیں رہ جاتے ہیں نا ہمیشہ کےلیے۔۔۔۔۔۔۔ ۔" جانا نہیں پڑے گا۔ وہ بہت میٹھی سے آواز میں بولی۔

بےبی ہم نے جانا ہے میرا بچہ ۔۔۔۔۔ ۔"چلو یگی پر جاتے ہیں۔ اس نے پھر سے کہا۔

نہیں مجھے نہیں جانا یگی پر۔۔ وہ اداسی سے بولی۔

ارے کیوں نہیں تمہیں تو یگی پسند ہے نا تو اسی پر مزید سفر کر لیتے ہیں میں بلاؤں اسے اس نے یگی کے ساتھ کھڑے آدمی کے لیے اسے منایا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اور اگلے ہی لمحے زمین پر بیٹھ گئی اس کا یہ انداز کائزان کو تھوڑا عجیب لگا تھا۔ وہ زمین پر کیوں بیٹھ گئی تھی۔

جان یہ تم کیا کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اس طرح سے زمین پر کیوں بیٹھ گئی ہو اٹھو چلو چلتے ہیں واپس ٹائم نہیں ہے ہمیں وقت پر واپس وینیٹی پہنچنا ہے اس نے سمجھانا چاہا تھا جب اس نے نفی میں سر ہلا کر اپنے دونوں بازو اوپر کیے تھے بالکل کسی چھوٹے بچے کی طرح ۔

کا ئز میں تھک گئی مجھے اٹھا کے لے کر چلیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا انداز بڑا معصوم تھا چہرہ اگر پردے کے پیچھے چھپا نہ ہوتا تو اس کی شرارت کو سمجھ جاتا لیکن اس کی شرارتی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے وہ آگے بڑھا تھا اور اس نے آگے پیچھے موجود لوگوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔

ان لوگوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ان کی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے ان کے پاس اتنا ٹائم ہی نہیں ہوتا کہ کسی

دوسرے پر فوکس کریں۔

آپ آ کر اپنی بیوی کو اٹھائیں اس نے بڑے مزے سے اس کی بات اس کو لٹائی تھی جبکہ وہ نفی میں سر ہلاتا اس کے پاس آیا اس کے دونوں بازو تھام کر اسے ایک ہی جھٹکے میں کھڑا کرتا اپنی باہوں میں اٹھا چکا تھا۔

مجھے ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے تمہیں یگی کی سواری سے کہیں زیادہ میری باہوں کی سواری پسند ہے اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے اس نے بڑے پیار سے سوال کیا تھا جبکہ وہ اس کے سینے پہ سر رکھتی انکھیں بند کر گئی تھی۔

میرا چلنے کا دل نہیں کر رہا ہے اور ویسے بھی میرے لاڈ اٹھانا تو آپ پر فرض ہے۔ وہ اس کے سینے پر سر رکھتے ہوئے بولی جبکہ وہ مسکرا کر آگے بڑھ چکا تھا۔

***

اسے لگا تھا وہ اس سے باتیں کرے گی۔ لیکن وہ سو گئی تھی۔ اس کے سینے سے لگی وہ شاید پرنسز آئی لینڈ کو چھوڑتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتی تھی۔

اور وہ اس کی اداسی دیکھنا بھی نہیں چاہتا تھا۔ اس لیے اس نے مرم کو جگایا بھی نہیں تھا

وہ اسے واپس یگی پر لےکر آیا تھا۔ پہاڑ سے اتر کر اس نے یگی بک کی تھی۔ اور پھر واپسی کا سفر تنہا کر کے اس نے راستے سے کھانا بھی پیک کروایا۔

اب آگلا سفر بھی بہت لمبا تھا ابھی انہوں نے ایک دو اور شہروں کی سیر کرنی تھی۔ اور پھر اپنا مقصد پورا کرکے وہ واپس مصر جانے والے تھے۔

مصر واپسی پر انہیں لینے کےلیے اس کا جیب آنے والا تھا۔ کیونکہ اس نے نوٹ کیا تھا کہ مرم جہاز کے سفر سے ڈرتی تھی۔ اور وہ چاہتا تھا کہ وہ سفر وہ انجوائے کرے۔ اور یہ بات اس نے ابھی تک مرم کو نہیں بتائی تھی۔

کیونکہ ترکی آتے ہوئے اس نے نیند کی گولی منگوانے کےلیے کہا تھا۔ پہلے تو وہ وجہ نہیں سمجھ سکا لیکن گولی کھانے کے بعد اس نے بتایا تھا کہ اسے ڈر لگتا تھا۔ جب وہ پہلی دفع مصر آئی تھی۔ تب بھی اس کو نیند کی گولی دی گئی تھی۔ وہ اپنی بیوی کا یہ سفر کسی فضول ڈر کی نظر نہیں کرنا چاہتا تھا۔

اس لیے وہ اب اسے نیند کی گولی دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا۔ جہاز میں اس چیز کو غلط نہیں سمجھا جاتا تھا۔ لیکن اس کے لیے غلط تھا۔

***

یہ کیا ہم واپس پانی میں کب آئے وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی جو وہیں سائیڈ پر کھڑا کچھ کر رہا تھا اسے دیکھ کر ایک نظر مسکرایا ۔

بس تھوڑی دیر پہلے پرنسز ائیلینڈ سے نکل رہے ہیں اس سے پہلے تم سو گئی تھی تو میں نے تمہیں ڈسٹرب نہیں کیا۔

اور اب میں تمہارے لیے کھانا گرم کر رہا ہوں بھوک لگی ہوگی نا تمہیں وہ کھانا گرم کرتے ہوئے اٹھا کر اس کے پاس لے کرآیا تھا

جب کہ وہ فورا ہی بٹن پریس کرتی اوپر سے پوری وینٹی ہٹا چکی تھی وہ ائیلینڈ کافی دور چھوٹ چکا تھا بہت پیچھے اسے وہاں جانے کی جتنی جلدی تھی۔

اب یہاں سے جاتے ہوئے وہ اتنی دکھی ہو رہی تھی کائزان نے اس کے چہرے کی اداسی دیکھتے ہوئے بٹن پریس کرتے ہوئے وینٹی کو واپس بند کر دیا تھا کیونکہ ہوا بہت زیادہ تیز چل رہی تھی۔ میں کب سو گئی مجھے پتہ ہی نہیں چلا اتنی خوبصورت جگہ میں نے مس کر دی اب واپس لے کے آئیں گے نا مجھے یہاں پر اس نے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے پاس بٹھاتے ہوئے پوچھا تھا۔

ہاں میری جان آئی پر و مس میں تمہیں یہاں واپس لے کر آؤں گا صرف تین مہینے اور پھر تم جو کہو گی وہ کروں گا تمہیں بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

کائزان اپنے وعدے کا بہت پکا ہے وہ اسے یقین دلا رہا تھا اور پھر اپنے ہاتھوں سے ہی اسے کھانا کھلانے لگا وہ پہلے تو کافی اداس لگی لیکن پھر اس کے وعدے پر یقین کرتے ہوئے کھانا کھانے لگی وہ اتنی خوبصورت جگہ چھوڑ چکی تھی اور اسے اس بات کا بہت زیادہ افسوس تھا۔

اچھا اب اداس مت ہو آرام سے کھانا کھاؤ ویسے بھی تین مہینے اتنا بھی زیادہ وقت نہیں ہوتا جب تک تم اس خوبصورت جگہ کو بھولو گی ہم تب تک یہاں واپس آجائیں گے وہ اہستہ اہستہ چھوٹے چھوٹے نوالے بناتا اس کے منہ میں ڈال رہا تھا۔

یہ کیا ہم یہاں صرف تھوڑے سے وقت کے لیے آئے تھے مجھے زیادہ دن یہاں رہنا ہے بلکہ اگلی دفعہ نا ہم15 دن کے لیے نہیں آئیں گے بہت سارے دنوں کے لیے آئیں گے ٹھیک ہے نا وہ اس سے پکا والا وعدہ لینے والی تھی جبکہ وہ اس کے انداز پر مسکرایا تھا۔ ابھی کچھ دن پہلے تو یہاں کوئی بھی آنا ہی نہیں چاہتا تھا بلکہ آنا نہیں چاہتا تھا کسی کو یہاں آنا پسند ہی نہیں اآیا تھا بورنگ سی جگہ تھی بالکل بھی خوبصورت نہیں تھی وہ اسے پرانی باتیں یاد دلا رہا تھا۔

ہاں تو آپ مجھے اس سے پہلے یہاں گھمانے کے لیے کب لے کر آئے تھے اس سے پہلے تو ہم صرف وہاں ہوٹل کے آس پاس کی جگہیں گھوم رہے تھے اتنی خوبصورت جگہ کے بارے میں تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا ویسے اب ہم کہاں جانے والے ہیں۔

اب ہم جہاں جائیں گے کیا وہ بھی جگہ بہت خوبصورت ہے وہ کافی ایکسائٹڈ لگ رہی تھی جبکہ اس کے منہ میں نوالہ ڈالتا وہ

صرف ہاں میں سر ہلا گیا تھا۔

ہاں اب ہم جہاں جانے والے ہیں وہ جگہ بھی بے تحاشہ

خوبصورت ہے بس تیار ہو جاؤ اور بالکل بھی سیڈ ہونے کی ضرورت نہیں وہ اس کے چہرے کو صاف کرتے ہوئے اسے کھانا کھانے کی طرف متوجہ کر رہا تھا۔

وہ خود بالکل بھی نہیں کھا رہی تھی صرف وہی کائزان کے ہاتھ سے ہی کھا رہی تھی۔ کیونکہ وہ شہزادی تھی اور کائزان اپنی

شہزادی کے نخرے اٹھانا چا ہتا تھا تو وہ کیوں نہ نخرے کرتی اور کائزان تو ویسے بھی اس کی ایسی بچگانہ حرکتیں پسند کرتا تھا۔

***

سفر جہاں سے شروع ہوا تھا وہ وہاں واپس آگئے تھے انہیں واپس اپنے ہوٹل جانا تھا وہاں سے ان لوگوں نے کچھ سامان اٹھانا تھا۔

اور پھر آگے سے لوگوں کا واپس مصر جانا تھا اسی لیے پہلے وہ سامان لینے کے لیے اپنے ہوٹل آئے تھے جہاں دو دون رکنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

کیونکہ اتنا زیادہ سفر کر کے اب فورا آگے کا سفر کرنا ممکن نہیں تھا اور اس کا تو کچھ اور مقصد بھی تھا جو اس نے کرنا تھا سو اسے ہوٹل واپس لاتے ہی اس نے اسے سو نے کے لیے کہا تھا تاکہ وہ آرام کر سکے مرم تو ویسے بھی خود بھی اتنی زیادہ تھک چکی تھی کہ اتے ہی سونے کے لیے لیٹ گئی۔

جبکہ صبح یہاں سے نکلنے سے پہلے کے لیے ساری پیکنگ بھی کائزان نے خود ہی کی تھی اب انہیں واپس اس ہوٹل میں نہیں آیا تھا تو اس نے ہوٹل کے سارے بل بھی پے کر دیے تھے۔

***

سو رہے تھے میں نے ڈسٹرب تو نہیں کیا تمہیں دوسری طرف سے جیسے ہی فون اٹھایا گیا کائزان نے پرسکون انداز میں کہا۔

اتنی رات گئے فون کرنے کی وجہ کیا جان سکتا ہوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا جبکہ کائزان نے خا موشی سے ایک ویڈیو اس کے فون پر سینڈ کر دی تھی۔

میں تمہیں بے مقصد کبھی بھی فون نہیں کروں گا مظہر چیک کرو کہ میں نے تمہیں کیوں فون کیا ہے میں نے تمہیں ایک ویڈیو سینڈ کی ہے۔

اس وقت تمہاری بیٹی جس جگہ پر ہے نا وہاں پر ڈرگز عام سی بات ہے اور مجھے یہ جان کرا فسوس ہوا کہ تمہاری بیٹی ڈرگز لے رہی ہے۔

اس کے ساتھ وہ جو لڑکا ہے نا وہی اسے اس کام پر لگا رہا ہے جسے وہ اپنا بوائے فرینڈ کہتی ہے۔ وہ اسے کافی بری چیز کی لت لگا رہا ہے میں تمہاری بیٹی پر اپنے مقصد کے لیے نظر رکھے ہوئے تھا لیکن مجھے جان کر افسوس ہوا کہ تمہا ری بیٹی تو پہلے ہی اس دھندل میں گری ہوئی ہے۔

میں نے تمہیں ایک ویڈیو سینڈ کر دی ہے تمہاری بیٹی اس وقت گھر پر نہیں بلکہ کلب میں ہے اور اس کلب میں کافی خطرناک چیزیں ہو رہی ہیں میں نہیں جانتا کہ اگے تمہاری بیٹی کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

لیکن فی الحال کے لیے تم اپنی بیٹی کو بچا لو تو تمہارے حق میں بہت بہتر رہے گا اس نے فون بند کر دیا تھا۔

جبکہ مظہر پاشا جلدی سے اس ویڈیو کو کھول کر دیکھنے لگا تھا جہاں ایک صوفے پر سینٹر میں اس کی بیٹی بیٹھی ہوئی تھی اور اس کے چاروں طرف اس کے کالج فیلوز تھے۔

جی کی ایج کافی زیادہ تھی وہ اس کی طرح بچے تو ہرگز نہیں تھے اس کی بیٹی ٹیبل پر سفید پوڈر ڈال کر اسے ناک کے راستے اپنے اندر اتار رہی تھی مظہر پاشا کے ہاتھ پیر کانپ اٹھے تھے وہ جلدی سے اپنے کمرے سے باہر نکلتے ہوئے اپنی بیٹی کے کمرے کی

طرف آیا تھا۔

***

اس نے کمرے کا در وازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی آواز نہیں آئی تھی اس نے اتنے زور سے دروازے کو دھکا دیا کہ دروازے کا ہینڈل ٹوٹ گیا تھا۔

وہ جلدی سے وہاں سے اندر آیا تو کھڑکی کے پاس ہی اسے ایک بڑی سی چادر نظر آئی تھی جو اسی کے بیڈ کی تھی وہ اس چادر کو کھڑکی پر باندھ کر شاید ہر روز ہی اس سے جھوٹ بول کر کہیں جاتی تھی۔

اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے وہ پریشانی سے اپنا ماتھا مسلتا جلدی سے باہر کی طرف بھاگا تھا وہ یہ تو نہیں جانتا تھا کہ یہ کلب کون سا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ وہی کلب تھا جہاں پر وہ لڑکیوں کی ڈیلنگ کرتا تھا اپنے کلائنٹس کے ساتھ ۔

اور آج خود اس کی بیٹی وہاں پہنچی ہوئی وہی ساری حرکتیں کر رہی تھی جو وہ زبردستی ان لڑکیوں سے کرواتا تھا۔

فرق صرف اتنا تھا کہ اس نے زبردستی معصوم لڑکیوں کو اس ڈرگز کی لت لگائی تھی اور اس کی بیٹی اپنی مرضی سے یہ سارے غلط کام کر رہی تھی

***

وہ کمرے میں واپس آیا تو مرم کو بیڈ پر سوئے ہوئے پایا تھا وہ اس وقت گہری نیند میں اتر چکی تھی یقینا وہ بہت زیادہ تھک چکی تھی۔ اس کے پاس لیٹتے ہوئے اس نے آہستہ سے سائیڈ سے اس کا فون اٹھا کر اس کی تصویریں دیکھنا شروع کی تھیں تصویروں کی تعداد کم از کم پا نچ ہزار سے زائد تھی اس نے مسکراتے ہوئے تصویریں دیکھنا شروع کی تھیں۔

ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت تصویر تھی اس میں اس کی مرم مسکرا رہی تھی خوش تھی کچھ تصویریں اس نے چہرے پر نقاب رکھ کر ہی بنوا لی تھیں کیونکہ جگہ بہت خوبصورت تھی اور لوگ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا نقاب اتار نہیں پائی تھی۔

لیکن ان خوبصورت لمحات کو وہ مزید خوبصورت بنانا چاہتی تھی بلکہ کیمرے میں قید بھی کرنا چاہتی تھی اسی لیے تصویریں تو بہت ضروری تھیں اس کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔ وہ آگے بڑھتے ہوئے کافی ساری تصویریں دیکھ چکا تھا۔

پھر اس نے اپنے موبائل فون کا بلو توتھ آن کرتے ہوئے کچھ فوٹوز اور ویڈیوز اپنے فون میں بھیجنا چاہی تھیں جب اسے اپنے آپ پر اس کی نگاہیں محسوس ہوئیں فون کو ایک طرف ہٹاتے ہوئے اس نے اس کی طرف دیکھا تھا جو اسے گھور رہی تھی۔

بہت غلط بات ہے آپ میری اجازت کے بغیر میرا فون چیک کر رہے ہیں اس نے ڈرامائی انداز میں گھورتے ہوئے پوچھا تھا۔

اور نہیں تو کیا میں نے سوچا چیک تو کر لوں کہ کتنی تصویریں بنا لی ہیں تم نے اور کتنی میموری باقی ہے اس کی اور کچھ تصویریں مجھے اپنے فون میں بھیجنی تھیں اس نے صاف صاف بات کرتے ہوئے ویڈیو سینڈ کرنا شروع کی تھی جب وہ اٹھ کر بیٹھ گئی تھی۔

اللہ اللہ آپ میرے فون سے چوریاں کر رہے ہیں اس کے ہاتھ سے فون لیتے ہوئے ایک طرف پھینک کر بولی تھی۔

بیوی کی کوئی چیز چوری کرنا چوری کرنا نہیں کہلاتا وہ ایک جھٹکے میں اسے بیڈ پر پھینکتا اس کے اوپر سایہ بنا گیا تھا جب کہ دونوں فون ایک طرف رکھتے ہوئے وہ اس کی تصویریں سینٹنگ پر لگا گیا تھا۔

جی نہیں جو فون کا مالک ہوتا ہے وہ فون کے رول بناتا ہے اور میرے فون سے میری تصویریں اور میری ویڈیوز چوری کرنا چوری کہلاتا ہے اس نے اپنا اصول بنایا تھا جب کہ وہ اس وقت اصول سننے کے موڈ میں نہیں تھا۔

بلکہ رومینس کرنے کے موڈ میں تھا تبھی تو اس کے ہلتے لبوں کو اپنے لبوں میں قید کرتا وہ اس میں گم سا ہونے لگا تھا۔

میں بہت تھکی ہوئی ہوں مجھے دوبارہ سونا ہے اس نے اس کی باہوں سے آزاد ہونے کی کوشش کی تھی لیکن شاید کائزان کا اب ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

چار گھنٹے بہت ہوتے ہیں سفر کی تھکان اتارنے کے لیے اب میری تھکان اتارو وہ ایک جھٹکے میں اسے کھینچ کر واپس اپنے قریب کرتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں قید کر چکا تھا۔

اس کی کوئی مزاحمت اس کی باہوں میں قید ہونے کے بعد اس کے کام نہیں آئی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.