Chapter 41: باب 41

شکر ہے پتھر مل گیا میں تو اتنی زیادہ ڈر گئی تھی وہ اس کے ساتھ لگی اہستہ اہستہ چلتے ہوئے اسے بتا رہی تھی۔

کیوں تم ڈر کیوں گئی تھی۔۔۔۔۔ ؟ اس کے گرد اپنی باہوں کا مضبوط حصار بناتے ہوئے وہ اس سے سوال کرنے لگا۔

ارے اگر وہ پتھر نہیں ملتا تو ہم دونوں الگ ہو جاتے ہیں نہ ۔۔۔۔۔ ۔" ایسا ہی کچھ کہہ رہے ہیں نا وہ لڑکے وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تو وہ مسکرا دیا۔

تمہیں لگتا ہے کسی کی قسمت کا فیصلہ کوئی پتھر کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔؟ نہیں میری جان کسی کی زندگی کا فیصلہ کوئی پتھر نہیں کر سکتا یہ صرف ایک کھیل تھا جو ان لوگوں نے پیسے کمانے کے لیے بنایا ہوا ہے۔ اور اب تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ پتھر مل چکا ہے نہ ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسے پرسکون کرتے ہوئے بولا۔

ہاں بس ٹھیک ہے وہ پتھر مل گیا نا اب مزید ہم اس ٹانک پر بات ہی نہیں کریں گے لیکن آپ نے اس پتھر کو ڈھونڈا کیسے اتنی دیر پانی کے اندر کیسے رہے پانی کے اندر تو انسان کی سانس ہی رک جاتی ہے نا آپ ٹھیک تو ہیں نا وہ اب اس کے خیال سے پوچھنے لگی تھی۔

ہاں میری جان میں بالکل ٹھیک ہوں میں وہ پتھر مجھے کسی بھی قیمت پر چاہیے تھا اور میں نے اس کو ڈھونڈ کر لایا تھا۔

کیونکہ اس کی وجہ سے میں نے تمہاری آنکھوں میں آنسو دیکھے تھے یہ پتھر تو کیا اگر آج اس کی خاطر مجھے اپنی جان بھی دینی پڑتی تو مجھے پرواہ نہیں تھی۔ بس تم رونا مت کرو یار ہمیشہ خوش رہا کرو تمہاری آنکھوں میں یہ آنسو مجھے اچھے نہیں لگتے ۔ وہ اسے اپنے دل کی بات کہہ رہا تھا۔ مجھے لگتا ہے میں نے نا اس گیم کو ضرورت سے زیادہ سر پر سوار کر لیا تھا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اس پتھر سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوتا اگر وہ پتھر نہ بھی ملتا نا تو بھی ہم ساری زندگی ایک ساتھ رہتے۔

اب وہ دونوں چلتے چلتے سمندر کے پانی کے بالکل پاس آگئے تھے اس نے اس آدمی کو اشارہ کیا تھا جو اگلے ہی لمحے وینیٹی بورڈ لے کر وہاں آ چکا تھا۔

ہاں بالکل ایسا ہی ہے کسی پتھر سے کچھ ثابت نہیں ہوتا ساتھ خدا کی ذات بناتی ہے اور اس نے ہم دونوں کا ساتھ ہمیشہ کے لیے بنا دیا ہے ہمیں ایسی فضول چیزوں پر یقین کرنا ہی نہیں چاہیے۔ وہ خود وینٹی پر پیر رکھتے ہوئے اس کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا چکا تھا جس پر اس نے فورا اپنا ہاتھ رکھا تو اس نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا مجھے گرنے مت دیجئے گا مجھے پانی میں گرنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ پکا پکا میرا ہاتھ پکڑیں وہ ڈرتے ہوئے بولی ۔

ڈونٹوری میری جان پکا پکا صرف ہاتھ کیا میں نے پکا پکا تمہیں پکڑ لیا ہے وہ بھی ساری زندگی کے لیے وہ ایک جھٹکے میں اسے کھینچتا اپنے ساتھ لگا چکا تھا اپنی بات کے جواب میں اس کا یہ انداز سن کر وہ کھلکھلائی تھی نقل باز کہیں کے ۔۔۔۔۔ ۔" وہ ہنستے ہوئے وینٹی کے اوپر چری تواس آدمی نے ایک بٹن کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ کائزان اسے جانے کا اشارہ کرتا خود اس کے پیچھے اندر کی طرف جانے لگا۔

***

ہائے اللہ اتنا چھوٹو سابیڈ ہم سوئیں گے کہاں وہ سنگل بیڈ اندر کمرے میں دیکھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی جبکہ وہ اس کے پیچھے اندر داخل ہوا۔

اسی کے اوپر سوئیں گے جانو اور کہاں سوئیں گے ویسے کافی

رومینٹک سا بیڈ نہیں ہے ہم ایک دوسرے کے کافی زیادہ

قریب رہیں گے اسے بیڈ پسند آیا تھا۔ ہاں لیکن میں ٹانگیں ماروں گی نا آپ کو اسے اپنا مسئلہ یاد آیا تھا وہ اکثر رات کو اس سے دور ہونے کی کوشش کرتی تھی کیونکہ وہ ٹانگیں بہت چلاتی تھی یہ الگ بات تھی کہ کائزان اسے خود سے دور جانے نہیں دیتا تھا۔ تم ویسے بھی مجھے رات کو ٹانگیں مارتی ہو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اب تو مجھے عادت ہو چکی ہے اور مجھے خوشی ہوگی تمہیں اپنے پاس سلا کر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے تو تم ٹانگیں چلاؤ ہاتھ چلاؤ یا زبان چلاؤ مجھے تم ہر صورت میں اپنے قریب چاہیے۔

وہ پر سکون سا بیڈ پر لیٹتے ہوئے بولا تھا۔ جب کہ وہ کندھے

اچکاتے ہوئے اپنا گون اتارنے لگے تھے اگر اسے ہی کوئی

اعتراض نہیں تھا تو پھر وہ کیوں اس کی اتنی پرواہ کرتی ہوں۔

میں اس طرف سوؤں گی میں پہلے بتا رہی ہوں اس نے دیوار کی طرف اشارہ کیا تھا۔

کیوں اس طرف ایسا کیا ہے جو تم اس طرف سو گی وہ اس کی جگہ چھوڑتے ہوئے اس جگہ کو دیکھنے لگا تھا جس میں اسے کچھ بھی ایسا تو محسوس نہ ہوا تھا کہ وہ اس طرف سونے کی ضد کرتی۔

ارے آپ کو نہیں پتہ رات کو نا سمندر کی لہریں شور کرتی ہیں زور پکڑتی ہیں ایسے ایسے ہلے گا نہ پورا کمرہ تو آپ نیچے بیڈ سے گریں گے میں نہیں اس نے دماغ لڑاتے ہوئے کہا تھا۔

کیا بات ہے بے بی تم تو بڑی سمارٹ ہو اس نے اسے داد دی تھی جب کہ وہ فرضی کالر اچکاتے ہوئے اپنے بالوں کا جوڑا کھول چکی تھی۔

وہ اس کی کمر پر بکھرے اس کے بالوں کو دیکھتا اس کا بازو پکڑ کر اپنی طرف کھینچتے ہوئے خود پر گرا چکا تھا۔

خبردار جو آپ نے میرے بالوں میں ایسے ایسے کر کے انگلیاں چلائی اتنی الجھنیں پڑتی ہیں میرے سے نہیں الجھنے نکالی جاتی اس نے فورا اسے ٹوکا تھا اپنے بالوں میں اس کی انگلیوں کی حرکت کو محسوس کر کے۔

لیکن وہ رکا نہیں تھا اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے وہ اس کی اجازت کا محتاج تھوڑی تھا۔

ارے تم سے الجھنے نہیں نکالی جاتی تو مجھے کہتی نہ جانے من میں خود اپنے ہاتھوں سے تمہاری ساری الجھنیں سلجھاتا تم مجھے کبھی اس کام کے لیے کہو تو صحیح یقین کرو اور کوئی پرابلم مجھ سے حل ہوتی ہو یا نہ ہو لیکن اپنی بیوی کے سارے پرابلمز کا میں حل نکال سکتا ہوں۔

ہاں ہاں پتہ ہے مجھے آپ بہت بڑے میک اپ ارٹسٹ ہو اب سو جاؤ اس نے اس کے ماتھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تھا۔ وہ اسے سونے کےلیے کہہ رہی تھی۔ لیکن کائزان ارادہ ایسا نہیں تھا۔

ایسے ہی سو جاؤں تمہیں کچھ دکھائے بنا وہ پوچھتے ہوئے اس کی طرف کروٹ لے گیا تھا۔ وہ سسپنس پھیلاتے ہوئے بولا کیا دکھائیں گے آپ مجھے وہ کنفیوز ہوئی تھی ۔۔ ۔" لیکن چہرے پر کافی ایکسائٹمنٹ بھی تھی۔

جبکہ کائزان نے ہاتھ بڑھا کر ایک بٹن پریس کیا تھا

***

اگلے ہی لمحے اس کے کمرے کا چھت آہستہ آہستہ دو حصوں میں کھلنے لگا تھا۔

وہ حیرانگی سے اوپر کی طرف دیکھنے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورا آسمان ان کے سامنے کھول چکا تھا۔

کائزان یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ اٹھ کر بیٹھتی آسمان کی طرف دیکھنے لگی تھی ان کے دونوں سائیڈ پر موجود وینٹی کی دیواریں اب ختم ہو چکی تھی۔ وہ ایک دم اوپن سے ایریا میں اپنے ایک بیڈ پر موجود تھے دور دور تک کوئی وینٹی بورڈ نہیں تھی اور آسمان پر ان لوگوں کے اڑائے وہ دیے آب و تاب سے چمک رہے تھے۔

تھوڑے فاصلے پر پانی تھا جس کو وہ اس اسمان کے چمکتے چاند میں بہت صفائی سے دیکھ پا رہی تھی بلکہ وہ چاند بہت بڑا لگ رہا تھا اس پانی میں یہ منظر خوابوں کی دنیا کے جیسا ہی تو تھا۔ خوبصورت ہے نا وہ اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتا اسے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے پوچھنے لگاتھا ۔ یہ تو بالکل خواب جیسا ہے وہ اس کے ساتھ چپک کر لگتی جیسے خود کو کسی خواب میں ہی محسوس کر رہی تھی اس کے انداز پر وہ

مسکراتے ہوئے اسے مزید قریب کر گیا۔

کائزان میں نے ایسا پہلے خوابوں میں بھی نہیں دیکھا یہ سچی ہے آپ مجھے چٹکی کاٹے نا مجھے یقین نہیں آ رہا۔

اس کے انداز پر مسکراتے ہوئے اس نے اس کے گال پر اپنے دانت گاڑے تو وہ اپنے ہاتھ چلاتی اس کے ہاتھ پر ایک زوردار چٹکی کاٹ چکی تھی۔

چٹکی ایسے کاٹی جاتی ہے ویسے نہیں اس نے بتانا ضروری سمجھا تھا۔ مجھے ایسے نہیں ایسے کاٹنی آتی ہے۔ تم ایڈجسٹ کر لو اب کیا ہر چیز پر میں ہی ایڈجسٹ کروں گا اس کے دونوں ہاتھوں کو قابو کرتے ہوئے وہ اسے اپنے مضبوط شکنجے میں قید کر چکا تھا۔ کیا کر رہے ہیں کائزان لوگ دیکھیں گے تو کیا سوچیں گے وہ اس کے انداز پر تھوڑی بہت شرم محسوس کرتے ہوئے بولی تو کائزان نے اسے گھورا تھا جبکہ وہ شرارتی سے انداز میں مسکرا دی۔

میرا مطلب ہے مگرمچھ مچھلیاں ڈڈو ۔۔۔۔۔ اس نے بھرپور دانتوں کی نمائش کی تھی جبکہ اس کے آخری لفظ پر وہ کھٹ کا۔

اب یہ ڈڈو کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔؟ وہ پوچھے بنا رہ نہیں سکا تھا جتنا انٹرسٹنگ یہ نام تھا اسے یقین تھا مطلب بھی اتنا ہی انٹرسٹنگ ہونے والا ہے۔

ہائے اللہ آپ کو ڈڈو کا نہیں پتہ ارے ڈڈو مینڈک کو کہتے ہیں۔ اس نے مزے لیتے ہوئے بتایا تھا جب کہ کائزان نے اسے گھور کر دیکھا۔

مطلب تم ہمارے رومانس میں اس وقت ڈڈو گھسا رہی ہو۔۔۔۔۔ ویری بیڈ بیوی ویری ویری بیڈ وہ اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں قید کرتا اس کے لبوں پر جھک گیا تھا۔ مطلب صاف تھا کہ وہ مزید اسے مہلت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اس کا رومینٹک موڈ پوری طرح سے ان ہو چکا تھا

جب کہ وہ ہوا کے ایک سرد جھونکے سے ٹھرٹھراتی ہوئی اس کے سینے میں پناہ لینے لگی۔

یہاں تو بہت سردی ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہو نے کہا تو وہ پاس پڑا بلینکٹ دونوں پر اڑانے لگا۔

تو میرا سینہ ہے نا چھپ جاؤ بچ جاؤ اس سردی سے اس نے اسے مزید اپنی باہوں میں قید کرتے ہوئے مفید مشورہ دیا تھا جو اسے کافی زیادہ پسند آیا تھا وہ تو پوری کی پوری اس کے اندر گھس جانے کو تیار تھی۔

میرے پیارے کائر و۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اس کے سینے سے سر اٹھاتی اس کے چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ اس کے گال کھینچ رہی تھی اس کے انداز میں وہ اس کے مطلب کو کھوجنے کی کوشش کرنے لگا کچھ تو تھا جو وہ کہنا چاہتی تھی۔

کا ئز و۔۔۔۔۔۔ ۔" اس نے سمجھنے والے انداز میں اس کے لیے نام کو دہرایا تھا جبکہ وہ دانت نکالتی اس کا چہرہ دیکھ رہی تھی۔

بولو بولو بیوی تم کیا کہنا چاہتی ہو تمہارے چمکتے موتیوں سے مجھے ہرگز اندازہ نہیں ہوگا کہ تمہارے اس چھوٹے سے دماغ میں کیا چل رہا ہے اس نے اس کے لبوں پر انگوٹھا پھیرتے ہوئے کہا تھا۔ کیا کا ئز و ۔۔۔۔۔۔ آپ بھی سمجھتے نہیں ہو ۔۔۔۔۔ اس نے پھر سے کہتے ہوئے بڑے ہی لاڈ سے اس کی گردن میں اپنی نازک باہوں کا ہار بنایا تھا جبکہ اس کے انداز پر اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی تھی وہ اپنی بات منوانے کا ہنر جانتی تھی۔

میں کیا کہہ رہی تھی کہ ہم کچھ دن اور ترکی میں

رکیں۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ؟ صرف کچھ دن اور آپ کے پاس تو اتنے سارے پیسے ہیں نا ختم بھی نہیں ہوں گے۔

ہم وہ ساری جگہوں پر واپس جائیں گے جہاں سے ہو کر آئے ہیں اس نے فرمائشی انداز میں کہا تھا۔ ہم واپس آئیں گے میری جان آئی پر و مس صرف تین مہینوں کے بعد میں تمہیں یہاں واپس لے کر آوں گا۔ اور ویسے بھی کل ہم لوگ کیپاٹوکیہ جا رہے ہیں وہاں پر بھی بہت کچھ ہے دیکھنے لائق ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" لیکن اس سے پہلے میں تمہیں کل یہاں ایک اور بہت خوبصورت جگہ پر لے کر جاؤں گا جسے پرنسز ائیلینڈ کہا جاتا ہے۔ اس خوبصورت سمندر کی طرح وہ بھی خوابوں کی دنیا جیسا ہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرانے دور میں مطلب شہزادوں اور شہزادیوں کے دور میں جو شہزادے اور شہزادیاں اپنی سلطنت کے نافرمانی کرتے تھے انہیں سزا کے طور پر اس پرنسز ائیلینڈ پر بھیج دیا جاتا تھا۔

پر تمہیں پتہ ہے کہ یہ وینٹی بورڈ کا سفر کر کے ہم وہیں پہ جا رہے ہیں وہاں پہنچتے ہوئے تقریبا کوئی سات سے اٹھ گھنٹے لگیں گے اگر ہم گاڑی پہ جاتے تو جلدی پہنچ جاتے لیکن شاید وہ سفر اتنا رومینٹک نہ ہوتا۔

اور نہ ہی اس پر ہم ہیں تنہائی اس طرح سے میسر ہوتی وہ جیسے ہر چیز کی پروپر پلاننگ کر کے اسے لایا تھا۔

واو۔۔۔۔ کتنا مرا آئے گا۔ آپ کو پتہ ہے یہ سب کچھ اگر مائدہ باجی یا پھر تمنا باجی کو پتہ چل جائے تو وہ سڑکر مر جائیں خیر ہم کیوں ان لوگوں کی باتیں کر رہے ہیں ہم لوگ اپنی باتیں کرتے ہیں وہ اپنا موڈ خراب کیے بنا ٹانک چینج کر چکی تھی۔

اچھا کا ئز و پرنسز آئی لینڈ میں اور کیا ہے وہ بیڈ پر لیٹتے ہوئے اس کے لیے جگہ بنانے لگی تھی۔

جب کائزان نے اپنا بازو اس کے پاس کیا وہ اس کے بازو پر سر رکھتی اس کے سینے سے بالکل چپک گئی تھی۔ بہت کچھ ہے لیکن وہ ہم سب دیکھ ہی لیں گے کل تو مزید ہم اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

ابھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتے ہیں ایک دوسرے کو قریب سے محسوس کرتے ہیں وہ اس کے چہرے پر جھکتے ہوئے اس کے بالوں کی جڑوں کو سہلاتا اس کے لبوں کو قید کر چکا تھا جبکہ وہ رومانس بھلائے اسے گھور رہی تھی۔

کائزان کو جلدی ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا اس کے بالوں سے ہاتھ نکالتے ہوئے وہ اس کی کمر کو جکڑ تا اپنے مزید قریب کھینچ گیا۔

ویسے میں تمہاری ساری الجھنیں سلجھا سکتا ہوں اس نے افر کی تھی لیکن وہ اس کے سینے میں چھپی اس کی شدتوں کو محسوس کرتی اس کی بات کو پوری طرح نظر انداز کر گئی تھی۔

کا ئز و۔۔۔۔۔ ۔" کیا وہاں پرنسز ائیلینڈ میں سچی والی پرنسز ہوگی میری پرنسز تو میرے ساتھ جائےگی اور کسی پرنسز کو دیکھنے کی خواہش کم از کم مجھے تو نہیں ہے وہ اس کی گردن پر جا بجا اپنے لبوں کا لمس بکھیرتا اسے اپنی شدتوں سے بے حال کرنے لگا۔

ہاں میں بھی یہی کہنے والی تھی کسی پرنسز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کی شہزادی میں ہوں نا صرف مجھے دیکھیں وہ اس کے گرد اپنی باہوں کا گھیرا مضبوط کرتے ہوئے بولی تو اس کے انداز میں اپنے لیے پوزیسیونیس محسوس کر کے اسے خوشی ہوئی تھی۔ لیکن اس وقت تو وہ اس کی سانسوں کی میٹھی مہک میں کھویا ہوا تھا بلکہ بری طرح سے الجھا ہوا تھا وہ بری طرح سے اسے اپنے حصار میں قید کر لیتی تھی جکڑ لیتی تھی اپنی مہک میں وہ اس خمار سے نکلنا نہیں چاہتا تھا۔

اس کے کندھے سے شرٹ سرکاتے ہوئے اس نے بٹن پریس کر کے ایک دفعہ پھر سے وینٹی کو ہر طرف سے بند کر دیا تھا۔

اور پھر اس کے مہکتے وجود میں کھوتا چلا گیا تھا۔ اس کی ساری خواہشوں کا احتتام صرف اپنی مرم کی پناہوں میں ہوتا تھا اور اس بات کو وہ قبول کر چکا تھا۔

***

اس کی آنکھ کھلی تو وہ پوری طرح سے کائزان کی باہوں میں قید تھی۔ بلکہ اس کو۔ قید میں لیے ہوئے تھی۔ وہ پوری طرح اس پر چری ہوئی تھی۔ اس کو پتا تھا اس نے اسے ساری رات تنگ کیا ہو گا۔

مگر کوئی بات نہیں وه اس کی شہزادی تھی تو اتنا حق تو رکھتی تھی آج کی رات کیا وہ تو آنے والی ساری راتوں میں اسے بہت زیادہ تنگ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی اس کے چہرے کو دیکھتی اٹھ کر بیٹھتے ہوئے اس نے اس بند وینٹی کو دیکھا تھا۔

جو بے تحاشہ خوبصورت تھی سائیڈ پر تھوڑے فاصلے پر ایک چھوٹا سا ڈبہ تھا پتہ نہیں اس میں کیا تھا۔ لیکن باہر سے ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی چھوٹا سا فریج ہو لیکن یہاں پر فریج تھوڑی نہ ہو سکتا تھا۔ یہاں تو بجلی ہی نہیں تھی۔

وہیں تھو ڑے فاصلے پر ایک اور ڈبہ تھا۔ جس کے ساتھ کچھ بٹن بھی تھے۔

فلحال تو اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا لیکن آہستہ سے بیڈ

چھوڑتے ہوئے وہ کائزان کے اوپر سے پھلانگتی باہر والے

دروازے کے پاس آئی تھی آہستہ سے دروازے کو تھوڑا سا کھول کر اس نے باہر جھانکا تو ہر طرف سوا ئے پانی کے اور کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔

دروازہ کھولتے ہوئے وہ باہر آئی تو اسمان پر کڑکتی بجلی محسوس ہوئی جب کہ پانی کی لہروں کی وجہ سے بورڈ کافی ہل رہی تھی۔

وہ ننگے پیر ہی پوری وینٹی کے سائیڈ پر بنی ہوئی گرل پر چلنے لگی تھی وہاں پر زیادہ فاصلہ نہیں تھا لیکن دو لوگ آسانی سے اس وینٹی کے چاروں طرف گھوم سکتے تھے۔

وہ وینٹی کے پچھلی سائیڈ پر آئی تو اسے وہاں مچھلی پکڑنے والا کانٹا اور دو کرسیاں نظر آئی تھیں۔

وہ آہستہ سے کرسی پر بیٹھتے ہوئے بیکار میں ہی مچھلی کا کانٹا پانی میں پھینکتے ہوئے ہلانے لگی تھی۔ چلو جب تک کائزان اٹھتا کوئی تو بور ہونے سے بچنے کےلیے کام ملا۔

اسے مچھلی پکڑنی ہرگز نہیں آتی تھی لیکن یہ کام کرتے ہوئے اسے بڑا مزہ آ رہا تھا تھوڑی دیر انجوائے کر کے وہیں پر کانٹا رکھتے ہوئے تھوڑی آگے کی طرف آئی تھی جہاں اسے بڑی سی موٹر نظر آئی۔

جس میں سے آ واز بھی آ رہی تھیں اب اسے سمجھ میں آیا تھا کہ یہ وینٹی ساری رات کیسے چلتی رہی تھی یقینا یہ کوئی اٹومیٹک سسٹم تھا

جو بھی تھا اس کے کام کا ہرگز نہیں تھا اس کو بھی انگور کرتے ہوئے وہ اگے بڑی تو وہیں تھوڑے فاصلے پر اسے بالٹی اور مگ نظر آیا تھا بالٹی کھول کردیکھا تو اس میں صاف ستھرا پانی تھا۔

ساتھ میں ایک چھوٹا سا ڈبہ بنا ہوا تھا جسے اس نے کھولا تو اس میں اسے ٹوتھ برش صابن شیمپو اور ایسی بہت ساری ضرورت کی چیزیں ملی تھیں۔

کیا بات ہے یہاں تو بندہ گھر بسا سکتا ہے اپنا وہ خوش ہوئی تھی اور اس نے سروس والوں کو شاباشی بھی دی تھی۔ جب دوسری طرف سے فاصلے پر اسے ایک کھڑکی نظر آئی تھی اس نے فورا کھڑکی کھول کر دیکھا تو سامنے بیڈ پر اسے کائزان سوتے ہوئے نظر آیا۔

پڑوسی جی ۔۔۔۔۔۔ اجی سینے ہیں پڑوسی جی مچھلی کھائیں گے ۔۔۔۔ ؟

اس نے دو تین دفعہ کائزان کو پکارا تو کائزان نے ہلکی سی آنکھیں کھولتے ہوئے پہلے بیڈ پر اسے تلاش کیا تھا اور پھر اسے اس چھوٹی سی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے دیکھ کر مسکرا دیا۔

وہاں باہر کیا کر رہی ہو تم وہ اٹھ کر بیٹھتے ہوئے سوال کرنے لگا۔ مچھلی پکڑ رہی ہوں آئیے اپ بھی پکڑیے ۔ اور اتے ہوئے میرا فون اٹھا کر لے آئیے گا وہ کیا ہے کہ مجھے تصویریں بنانی ہیں۔

تب تک میں منہ ہاتھ دھو لیتی ہوں۔ اور ،آپ بھی باہر آجائیے یہاں ضرورت کا سارا سامان موجود ہے اس نے اسے ٹوتھ

پیسٹ دکھاتے ہوئے کہا تھا۔

جبکہ کائزان خاموشی سے باہر نکلا تھا سونے سے پہلے اس نے اپنی شرٹ یہاں پر سو کھنے کے لیے ڈالی تھی جو اب سوکھ چکی تھی لیکن اسے پہنے بنا ہی وہ باہر نکل آیا تھا۔

***

یہاں تو بارش کا موسم بن رہا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے بارش ہوگی اس نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

ہاں مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے آپ کی اور میری سوچ کتنی ملتی ہے نا ویسے آپ نے سوچا ہے ہم کیا کھائیں گے کیونکہ اب مجھے

بھوک لگی ہوئی ہے۔

اور میں نے برش بھی کر لیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا ہم مچھلی پکڑ کر کھائیں گے اس نے کانٹے کی طرف اشارہ کیا تھا وہ آرام سے وہیں رکھی اس کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی جہاں جا کر دوسری کرسی پر کائزان بیٹھ گیا۔

نہیں جان اتنی محنت نہیں کرتی کیا تم نے اندر فریزر اور اس کے ساتھ مائیکرو ویو نہیں دیکھا وہاں پر اندر تمہیں کھانے کے لیے تمہاری ضرورت کا سارا سامان ملے گا اس نے اس کی معلومات میں اضافہ کیا تھا۔

ہیں وہ دونوں ڈبے فرج اور مائیکرو ویو کے ہیں پہلے بتاتے ہیں نا میں نے تو چیک ہی نہیں کیا یہ سوچ کر کہ میرے کام کی کوئی چیز نہیں ہوگی وہ فورا اٹھ کر اندر بھاگی تھی۔

جب کہ وہ مسکراتے ہوئے وہیں گرل پر کھڑے ہوتا اگے پیچھے دیکھنے لگا تھا۔

***

کیا تھا یہ سب کچھ ایک پرسکون زندگی ۔

کوئی ٹینشن نہیں کوئی پریشانی نہیں وہ اپنی مرم کے ساتھ زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات گزار رہا تھا۔

یہ سفر ہی بے حد حسین تھا جو ان دونوں کو اتنا قریب لے آیا تھا اس سفر میں اس نے محسوس کیا تھا کہ صرف وہی مرم کا دیوانہ نہیں ہے بلکہ وہ بھی اس سے محبت کرتی ہے۔

ہاں لیکن وہ اظہار نہیں کرتی اس کو اظہار کرنا پسند نہیں ہے شاید یا صرف وہی اپنے لیے کائزان کی دیوانگی دیکھنا چاہتی ہے۔

ارے واہ یہاں پر تو اتنے مزے مزے کی چیزیں ہیں یہ دیکھیے اس میں پیزا اور کیچپ ہے۔ اور ساتھ میں یہ بوتل بھی ہے۔

میں اس کو گرم کر کے لاتی ہوں وہ اسے دکھاتے ہوئے واپس اندر چلی گئی تھی۔ جبکہ کائزان تو صرف اس کی باتیں سینا تھا اور اس کی خوشی میں جی اٹھتا تھا۔

وہ اٹھ کر اس جگہ پر آیا تھا جہاں تھوڑی دیر پہلے مرم نے منہ ہاتھ دھو کر برش کیا تھا۔

مرم ٹھیک کہتی تھی یہاں پر زندگی جی جا سکتی تھی۔

کیا نہیں تھا یہاں پر کھانا پینا اٹھنا سونا ہر طرح کی انٹر ٹیل منٹ تھی اور سب سے خاص بات یہاں پر واش روم کا بھی انتظام تھا۔

ایک پر فیکٹ زندگی جو تھوڑے وقت کے لیے بہت اچھی لگتی تھی لیکن ایک وقت کے بعد انسان اکتا جاتا تھا کیونکہ بیچ سمندر میں بسنا آسان نہیں تھا۔

زندگی سے تنگ آئے لوگ اکثر جنگلوں میں اس طرح سمندروں میں اپنے لیے خوشیاں ڈھونڈنے لگتے ہیں ایک نئی زندگی کی طرف چلے جاتے ہیں

لیکن وہ تو اپنی زندگی سے بہت خوش تھا اور بس مرم کو زندگی کی ہر خوشی دینا چاہتا تھا وہ بس اس کے چہرے کی مسکراہٹ دیکھنا چاہتا تھا وہ چاہتا تھا وہ ہر وقت ہستی رہے مسکراتی رہے اپنی بیوقوفی بھری باتیں کرتی رہے جن کا کوئی سر پیر نہیں تھا۔

اپنی بے رونق زندگی سے نکل کر وہ مرم کی ہستی کھیلتی زندگی کی طرف آنا چاہتا تھا جس میں صرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں اسے لگا تھا کہ مرم کو اس کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں بہت وقت لگ جائے گا ایک نارمل زندگی کی طرف آتے ہوئے وہ شاید اس سے نفرت کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔

شاید اس نے کسی سے نفرت کرنا سیکھا ہی نہیں تھا۔

اس کی زندگی میں آنے والی یہ لڑکی اتنی پیاری ہوگی اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا وہ محبت تو کرتا تھا اس سے چار سال سے وہ اس سے محبت کرتا تھا لیکن اس سے عشق اب ہوا تھا۔

ہاں وہ کوئی بہت حسین ترین لڑکی نہیں تھی جس کے عشق میں وہ پاگل ہو جاتا۔ بس اس نے ایک نظر اسے دیکھا تھا اور پھر اسے اپنی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا

لیکن اب اسے عشق ہو گیا تھا اپنی شہزا دی سے اس کے چہرے سے نہیں اس کی خوبصورتی سے نہیں بلکہ اس کی بچکانہ حرکتوں سے اس کی بے وقوفانہ باتوں سے اس کے چھوٹے سے دماغ میں چلتی الٹی سیدھی سوچوں سے۔ وہ اسی کو سوچتے ہوئے ہنس رہا تھا جب پیچھے سے اس کی آواز آئی

ہیلو مسٹر اتنا ٹائم نہیں لگتا برش کرنے میں جلدی کریں مجھے بھوک لگی ہوئی ہے یہ نہ ہو کہ میں کھا جاؤں اور اپ بعد میں بھوکے رہ جائیں۔

کھانے پینے کے معاملے میں میری صحت پر ہرگز مت جائیے گا اس نے اسے بتانا ضروری سمجھا تھا کہ وہ دکھتی بے شک کم ہے لیکن کھاتی زیادہ ہے۔

لیکن کائزان اس بات پر یقین نہیں کر تا تھا کیونکہ اس کے حساب سے نہ ہونے کے برابر کھاتی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.