اس میں تو کچھ ہی نہیں لکھا ہم کیا لکھیں گے اس پر وہ کارڈ دیکھتے ہوئے بولی اسے تو لگا تھا کہ شاید کچھ نہ کچھ اس پہ لکھا ہوگا اور کچھ نہ کچھ ان لوگوں نے لکھنا ہوگا۔
میری جان اس پر کچھ بھی نہیں لکھتے صرف اپنے پارٹنر سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اسان لفظوں میں اپنی محبت کی تحریر لکھتے ہیں۔ جس جس انسان سے تمہیں محبت ہے ان سب لوگوں کانام اس کارڈ پر لکھ دو اور اسے ہواؤں میں بھیج دو ۔۔۔۔۔۔ اور دعا کرو کہ اللہ پاک ان لوگوں کا ساتھ ہمیشہ تمہارے ساتھ بنائے رکھے بس بات ختم ۔
اس نے اپنے اسان الفاظ میں اسے سمجھایا تھا۔ بلکہ اسے شرک سے بچایا تھا وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنا شوق پورا نہ کرے لیکن وہ یہ بھی نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنی نادانی میں شرک جیسا گناہ کرے۔
جب کہ وہ ایکسائٹڈ سی ہو کر پن کھولتے ہوئے اس کاغذ پر نام لکھنے لگی تھی۔
دعا مت لکھنا اور نہ ہی اللہ پاک لکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ لکھنے ہی لگی تھی کہ اس نے اس کا ہاتھ پکڑ کر بولا۔
کیوں ۔۔۔۔۔۔؟ وہ حیران ہو کر اس سے پوچھنے لگی تھی۔
کیونکہ یہ ہر وقت ہوا میں نہیں رہے گا زمین پر آئے گا اور میں نہیں چاہتا کہ ہمارے خدا کا نام زمین پر جائے۔ اسی لیے کسی بھی چیز پر خدا کا نام لکھنے سے پہلے ہزار بار سوچو ۔۔۔۔۔ اس نے اسے ہدایت دی تھی جس پر اس نے مسکراتے ہوئے پھر سے نام لکھنا چاہا ۔
میرے خیال میں باقی بھی کسی کا نام نہیں لکھنا چاہیے اتنے پیارے پیارے نام ہیں۔ میرے ذہن میں بہت سارے نام ہیں مجھے نام نہیں لکھنے چاہیے اس نے کچھ سوچتے ہوئے کہا تھا جبکہ "بہت سارے نام" کا سن کر کائزان نے اسے گھور کر دیکھتے ہوئے وہ پیپر پین اس سے چھین لیا تھا۔
تمہارے ذہن میں کتنے ہی نام کیوں نہ ہوں۔ لیکن میرے ذہن میں تو بس ایک ہی نام ہے میری جان میری وائف کا۔
جسے میں اس دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتا ہوں اور اس کے علاوہ مجھے اور کسی کا ساتھ نہیں چاہیے وہ پیپر پر اس کا نام تو نہیں لکھ رہا تھا لیکن اسان لفظوں میں وہ اس سے اپنی محبت کا اقرار لکھ رہا تھا۔
ہاں تو یہ تو میں بھی لکھ دیتی ہوں لائیے دیجئے آئی لو مائی بردر آئی لو مائی امی جان آئی لو مائی ابا جان تھوڑا تھوڑا ۔۔۔۔ ۔"
دیکھیں میں نے بھی کتنے سارے نام لکھ لیے اس نے کارڈ اسے دکھایا تھا۔
تھوڑا تھوڑا پیار کا اظہار مجھ سے بھی کر دو اس کے ابا جان کے اگے "تھوڑا تھوڑا" لکھا دیکھ کر وہ کافی سختی سے بولا تھا۔
ارے تھوڑا تھوڑا کیوں لکھوں آپ سے تو اتنا سارا پیار ۔۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں باہیں کھولے کچھ بولنے ہی والی تھی کہ کائزان کی نگاہیں اس کی طرف اٹھی تو وہ حب ہو کر ہاتھ نیچے کر گئی۔
بچوں کے سامنے ایسی باتیں نہیں کرتے وہ اس کے گال کھینچتے ہوئے بولی ۔
یقینا اس کے اس طرح کی آدھی ادھوری حرکت پر اس نے
کائزان کے چہرے کی رونق دیکھی تھی ارادہ اسے تڑپا نے کا تھا۔
مت کرو بات ایسی ایک دن آئے گا چلا چلا کر پوری دنیا کو بتاؤ گی کہ تمہیں کائزان کاظمی سے محبت ہے۔ اور ایسا وقتی دو تین سیکنڈ کا پیار مجھے چاہیے بھی نہیں مجھے وہ پیار چاہیے جو اس رات تم نے میرے سینے سے لگ کر میرے دل کے مقام پر کیا تھا۔
اور اس کے بعد مجھے کسی اظہار کی ضرورت ہی نہیں رہی وہ جیسے بات ختم کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے کارڈ لے کر اس منہ بتی کے ساتھ باندھتے ہوئے اسے آگ لگانے لگا تھا۔
جب کہ وہ مسکراتے ہوئے اپنے ہونٹ کاٹتی نظر جھکاتی اس غبارے کے نیچے چھوٹی سی موم بتی کو آگ لگانے لگی تھی اس کے انداز پر وہ مسکراتے ہوئے اس کی بھرپور مدد کر رہاتھا
***
دیکھیں نا وہ والا ہمارا ہے نا کتنا پیارا لگ رہا ہے اور اوپر چلا جائے نا ۔ بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ سب سے اوپر والا ہمارا والا ہو۔
وہ بہت ایکسائٹڈ سی دونوں ہاتھوں میں چہرہ رکھ کے آسمان کی طرف دیکھ رہی تھی۔
جبکہ وہ بس اس کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا تھا یوں مسکراتی ہوئی وہ کتنی پیاری لگ رہی تھی یہ تو صرف اس کا دل جانتا تھا۔
کوئی پتنگ تھوڑی ہے کہ اور اوپر چلا جائے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا۔
ارے نہیں پتنگ ہوتا تو نہ جانے کتنا اوپر چلا گیا ہوتا آپ کو پتہ ہے یاور بھائی اور احد بھائی کی نا روز پتنگ پہ لڑائی ہوتی تھی۔
یاور بھائی روز نہ احد بھائی کا پتنگ کاٹ دیتے تھے اور پھر اب انا ہمیشہ یاور بھائی کو ہی مارتے تھے لیکن بڑا مزہ اتا تھا ہر روز احد بھائی کی روتی ہوئی شکل دیکھ کر ۔ احد بھائی کبھی بھی یاور بھائی کا مقابلہ نہیں کر سکتے صرف بعد میں رونی شکلیں بنا کر نا ابا سے شکایتیں لگا سکتے ہیں۔
میں تو کہتی ہوں کہ اگر کوئی انسان ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا تو پھر اسے فضول میں انگلی بھی نہیں کرنی چاہیے۔
بعد میں پھر رونے دھونے شروع ہو جاتے ہیں خیر احد بھائی تو اتنا بڑا زیرو ہیں آپ کو پتہ ہے وہ کبھی کچھ نہیں کر سکتے ان سے تو بی اے بھی کلیئر نہیں ہوا چار سال لگائے پھر جا کر کہیں ابا نے بہت سارے پیسے دیے تو ان کی ڈگری پاس ہوئی۔
بلکہ پاس بھی نہیں ہوئی جھوٹی ڈگری کے کاغذات ہیں ان کے پاس وہ مزے لیتے ہوئے بتا رہی تھی۔
تمہیں تمہارا احد بھائی بالکل بھی پسند نہیں ہے اور نہ ہی تمہیں تمنا باجی پسند ہے وہ کچھ یاد کرتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔ مجھے وہ تینوں بھائی بہن نہیں پسند ان کی اماں کے ساتھ وہ دیکھیں ہمارے والا زیادہ اوپر جا رہا ہے وہ ایکسائٹڈ ہو کر اٹھ کر کھڑی ہو گئی تھی۔
جب کہ وہ بھی اس کے ساتھ ہی اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔
نہیں وہ ہمارے والا نہیں ہے ہمارے والا تھوڑا سا نیچے ہے ہم نے جو دھاگہ لگایا تھا نا وہ تھوڑا لمبا تھا باقیوں کے مقابلے میں اس نے اس کی خوش فہمی کو دور کیا تھا۔ اچھا مطلب وہ اوپر والے سے جو تھوڑا سا نیچے ہے وہ والا ہمارا ہے اس نے ایک اور کو دیکھتے ہوئے کہا تو کا یران نے ہاں میں سر ہلایا
اگر تمہاری سوتیلی ماں اور تینوں بہن بھائی کو کچھ ہو جائے تو تمہیں اچھا لگے گا یا برا وہ جیسے پچھلی بات چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
اس نے ایک نظر اسے دیکھا۔
نہ اچھا نہ برا مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مجھے سب سے زیادہ غرض اپنے بھائی سے ہے جو میرے پاس ہے ہمیشہ میرے اس پاس رہے گا۔
مجھے کوئی مطلب نہیں ان لوگوں سے وہ کبھی میرے اپنے تھے ہی نہیں تو ان لوگوں سے کیا کوئی غرض رکھنی ہاں ابا سے تھوڑا سا مطلب ہے اخر باپ ہیں نا ہمارے لیکن صرف ہمارے تھوڑی ہیں ان کے بھی تو ہیں۔
تو بھائی تو ویسے بھی کہتا ہے ابا کو وہ لوگ ہی رکھ لیں ہمیں نہیں چاہیے وه انکھ دبا کر شرارت سے بولی تو کائزان مسکرا کر ایک بار پھر سے ہوا میں اڑتے اپنے غبارے کو تلاش کرنے لگا۔
کم کر دیا نا اب کیسے پتہ چلے گا ہمارے والا کون سا ہے ایک تو باتوں میں لگا لیتے ہیں مجھے وہ ایک بار پھر سے آسمان کی طرف نگاہیں کرتی اس دیے کو ڈھونڈنے لگی تھی جو اس نے جلایا تھا لیکن وہ تو ان بہت ساروں میں کہیں کھو گیا تھا۔
وہ والا ہمارا ہے اس نے ائیلینڈ کے قریب جاتے ایک غبارے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
وہ تو وہاں پر کر رہا ہے کائزان وہ پریشانی سے کہنے لگی تھی۔
کرنے دو ہم نے کون سا اس پر کوئی نام لکھا ہے۔ وہ کندھے اچکا کر بولا تھا۔
ہاں یہ بھی صحیح کہا آپ نے ہم نے کون سا اس پر کوئی نام لکھا تھا ویسے ہم سوئیں گے کہاں میرا مطلب ہے کیا ہم نے واپس ہوٹل نہیں جانا ۔
نہیں ہم نے واپس ہوٹل نہیں جانا بلکہ و ہاں جانا ہے اس نے سامنے کی طرف ایک بورڈ کی طرف اشارہ کیا تھا جو کہ ایک وینٹی بورڈ تھی۔
یہ کیا ہے ڈبہ ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
جان من وہ ڈبہ نہیں وینٹی بورڈ ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔" اس کے اندر بیڈ بھی ہے کھانے پینے کا سامان بھی ہے بلکہ ضرورت کا سارا سامان ہمیں وہاں پر ملے گا اور یہ سا ری رات یوں ہی پانی میں ہر طرف گھومتی رہے گی وہاں پر بنی گرل کے ساتھ تم بہت ساری تصویریں بھی بنا لینا اس نے اسے خوش کیا تھا۔
ارے واہ یہ تو کمال ہو گیا بالکل کسی شپ کی طرح ۔۔۔۔۔۔۔ جیسے کوئی بحری جہاز ہوتا ہے۔ بالکل چھوٹا سا بحری جہاز ۔ وہ خوش ہو گئی تھی۔
اور کائزان کا مقصد بھی تو اسے خوش کرنا ہی تھا۔
ہاں بالکل تو کیا خیال ہے اب ہمیں ارام کرنے کے لیے چلنا چاہیے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔
پہلے اس طرف چل کر دیکھتے ہیں۔ جب ہم یہاں آرہے تھے نا تب میں نے راستے میں وہاں ایک پانی سے بنی جگہ کو دیکھا تھا اور آپ کو پتہ ہے وہاں نہ تین چار لڑکے بیچ میں چھلانگیں لگا کر ان انگریزوں کو کچھ نکال کر دے رہے تھے۔
مجھے وہ چیز بڑے مزے کی لگ رہی تھی مجھے بھی کرنی ہے۔ وہ فرمائش کر رہی تھی جبکہ کائزان نے اس طرف دیکھا تھا وہ جانتا تھااس طرف اسی گہرے پانی کا ایک حصہ ہے۔
جو پرانے سلطا نوں کے زمانے میں غار کھود کر بنایا گیا تھا وہ اتنا گہرا پانی تھا کہ وہاں سے بہت سارے راستے نکلتے تھے اور اکثر چیزیں وہاں پر گم بھی ہو جایا کرتے تھے اس جگہ پر نہ جانے کتنے ہی ترکش فوجیوں کی لاشیں دفن ہوئی تھیں۔
اور کئی لوگ تو وہاں پر گم ہو کر کبھی واپس ملے بھی نہیں تھے لیکن اب یہ جگہ تفریح کے لیے بنا دی گئی تھی تو اس حصے کے غاروں کو بند کر کے پیسے کمانے کا ایک الگ طریقہ ایجاد کر لیا گیا تھا
جان وہ ایک انتہائی فضول چیز ہے بالکل اس کی طرح جس کا کوئی مقصد نہیں ہے اس نے سامنے اڑتے غباروں کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
ارے نہیں نا مجھے تو بڑی اچھی لگ رہی تھی چل کر دیکھتے ہیں نا ایک دفعہ کرنے میں کیا حرج ہے وہ معصومیت سے ہونٹ باہر کو لٹکائے ہوئے بولی تو کائزان نے اگلے ہی لمحے اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے اس کے نچلے لب کو قید کر لیا تھا۔
اپنی محبت کی مہر اس کے ہونٹوں پر ثبت کرتے ہوئے وہ اس کا ہاتھ تھامے اسے گھسیٹتے ہوئے اس طرف لے کر جا رہا تھا جب کہ وہ بھی خوشی سے اس کے ساتھ بھاگتے ہوئے اس لکڑی کے پل سے گزر گئی تھی۔
***
وہ اس جگہ سے باہر نکل کر آیا تو اسے سامنے کچھ لڑکے ریگ برنگے پتھر لیے کھڑے نظر آئے تھے۔
وہ اس لڑکے کے پاس آ کر اس سے اس کے بارے میں تفصیل پوچھنے لگا تھا۔ یہ پتھر جوڑیوں کی صورت میں ہیں ہر پتھر دو رنگوں میں یہاں پر موجود ہے۔
یہاں آئے جوڑے ان پتھروں کو خرید کر اس پانی میں پھینکتے ہیں اگر وہ لڑکا دونوں پتھر ڈھونڈ کر لے آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کپل ہمیشہ ایک ساتھ رہے گا اور اگر وہ لڑکا وہ پتھر ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کپل کا ساتھ بہت تھوڑا ہے۔
وہ سامنے کھڑا لڑکا اپنی زبان میں اسے سمجھا رہا تھا جبکہ کائزان کو یہ سوچ بہت ہی فضول لگ رہی تھی اور اس کے چہرے کے غصے سے وہ اندازہ لگا چکی تھی کہ لڑکے نے کوئی الٹی سیدھی بات کی ہے۔
چلو یہ بہت ہی بکواس سا کوئی کھیل ہے ہم نہیں کھیل سکتے اس کو وہ اس کا ہاتھ تھامے اسے واپس لے کر جانے لگا تھا جبکہ مرم کا واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
نہیں نہیں کائزان دیکھیں تو صحیح کتنے خوبصورت پتھر ہیں اور اتنے بڑے بڑے پتھر ہیں آئیں تو صحیح نا دیکھیں سارے کیلر کر رہے ہیں ایک کپل وہ پتھر وہاں نیچے پھینکتا ہے۔
اور پھر وہ لڑکا وہ دونوں پتھر ڈھونڈ کر لاتا ہے تو دیکھیں نا کپل کتنا خوش ہو جاتا ہے ہم بھی کریں گے نا مجھے بہت مزے کا لگ رہا ہے یہ ۔۔۔۔۔۔ وہ ضد کر رہی تھی جبکہ کائزان کو یہ بہت ہی فضول گیم لگ رہی تھی دو پتھروں سے بھلا کیسے ثابت ہو سکتا تھا کہ کسی کا ساتھ زندگی بھر کا ہے یا نہیں۔
ارے بکواس کر رہے ہیں وہ لوگ وہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر وہ دونوں پتھر نہیں ملے تو جوڑی ٹوٹ جائے گی فضول واحیات میں کچھ نہیں کرنے والا یہ چلو ہم چلتے ہیں بہت دیر ہو گئی ہے تمہیں بھوک بھی لگ رہی ہوگی نا
وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا لیکن مرم کی تو ضد کی کوئی حد ہی نہیں وہ تو پکا یہ گیم کھیلنے والی تھی۔
مجھے نہیں جانا مجھے وہ گیم کھیلنی ہے پلیز چل لیں نا کائزان اور ویسے بھی ہم کون سا اس چیز پر یقین کر رہے ہیں صرف پتھر پھینک کر چیک تو کرتے ہیں کہ وہ بچہ ڈھونڈ کر لاتا ہے یا نہیں۔ اور مجھے یقین ہے وہ بچہ دونوں پتھر ڈھونڈ لائے گا وہ یقین سے کہہ رہی تھی۔
کائزان کافی دیر اس کے چہرے کو دیکھتا رہا پھر ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اس کے ساتھ چلنے کو تیار ہو گیا وہ لڑکا تقریبا سبھی کے ہی پتھر ڈھونڈ کر لا رہا تھا بہت کیلر تھے جو نا امید ہو کر جا رہے تھے ضروری نہیں تھا کہ ان کا پتھر نہ ملے۔
ٹھیک ہے لیکن اس کے بعد ہم وینٹی بورڈ میں جا کر آرام کریں گے اس نے شرط رکھی تھی جس پر اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تو وہ اسے لے کر واپس اس پانی کے حصے کے پاس آگیا تھا۔
***
ہاں بھائی دو پتھر سرخ رنگ کے دینا اس نے وہاں پر سب سے خوبصورت پتھروں کی طرف اشارہ کیا۔ تو اس لڑکے نے فورا دو پتھر لا کر ان کے حوالے کیے تھے اور ساتھ ہی میں پینسل بھی دی تھی۔
ان دونوں پتھروں پر آپ اپنا اپنا نام لکھ لیں۔ تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ کون سا پتھر پہلے ملتا ہے اور کون سا پتھر کھو جاتا ہے یہ پانی بہت گہرا ہے۔ اکثر پتھر یہاں گم بھی ہو جایا کرتے ہیں خدا آپ دونوں کا ساتھ سلامت رکھے اور آپ کے دونوں پتھر مل جائیں ہماری یہی دعا ہے
وہ اسے پینسل دیتے ہوئے بولا تھا جب کہ اس نے خاموشی سے پینسل تھام کر ایک پر اپنا اور دوسرے پر مرم کا نام لکھا تھا۔
دیکھو میں تمہیں اس کام کے ڈبل پیسے دوں گا لیکن پتھر دونوں ڈھونڈ کر لایا وہ اس چھو ٹے لڑکے کو دیکھتے ہوئے ترکش میں بولا تھا جس نے ہاں میں سر ہلا کر اسے یقین دلایا تھا کہ وہ دونوں پتھر ڈھونڈ کر لائے گا۔
اور پھر اس نے اپنے نام کا پتھر مرم کے حوالے کیا اور مرم کے نام کا پتھر اپنے ہاتھ میں رکھتے ہوئے اسے پانی میں پھینکنے کا اشارہ کیا جسے اگلے ہی لمحے وہ دعا مانگتی ہوئی کہ وہ پتھر اس چھوٹے بچے کو مل جائے پانی میں پھینک چکی تھی۔
جبکہ کائزان نے بھی ایک نظر مسکرا کر اسے دیکھا اور پتھر کو پانی میں پھینک دیا اور اس کے پھینکتے ہی دو لڑکے پانی میں کود گئے تھے ان پتھروں کو ڈھونڈنے کے لیے۔
***
کائزان وہ دونوں لڑکے کہاں گئے اب تک واپس کیوں نہیں آئے ان لوگوں کو پتھر مل تو گئے ہوں گے نا وہ پریشانی سے بار بار پانی میں جھانک رہی تھی اتنی دیر گزر جانے کے بعد بھی وہ دو بچے باہر نہیں آئے تھے
آجائیں گے تھوڑا صبر تو کرو وہ خود بھی تھوڑا پریشان ہوا تھاا تنی دیر گزر چکی تھی اب تک تو ان لڑکوں کو آ جانا چاہیے تھا وہ سوچ ہی رہے تھے جب اچانک ایک لڑکا باہر نکلا اس کے ہاتھ میں سرخ رنگ کا ایک پتھر تھا۔
کائزان ان فضول چیزوں کو مانتا نہیں تھا لیکن اپنے پتھر کو دیکھ کر اسے سکون ملا تھا پتھر اس سے واپس لیتے ہوئے اس نے اس کے اوپر مرم نام پڑھا تھا۔
یہ میرے والا پتھر ہے تمہارے والا پتھر ابھی تک نہیں نکلا وہ اب دونوں دوسرے لڑکے کا انتظار کر رہے تھے جو دو تین دفعہ باہر سانس لینے کے لیے آیا اور ہاتھ کا اشارہ نہ میں ہلاتے ہوئے واپس نیچے چلا گیا۔
مرم کو اب پریشانی ہونے لگی تھی وہ بچہ کیوں اس کا پتھر ڈھونڈ نہیں پا رہا تھا اس نے تو اتنے قریب اس پتھر کو پھینکا تھا۔
سنو تم لوگ بھی جاؤ میری بیوی کا پتھر ڈھونڈ کر لاؤ اس نے سامنے بیٹھے دو لڑکوں کی طرف اشارہ کیا تھا جو ان بچوں سے تھوڑے بڑے تھے وہ ہاں میں سر ہلاتے فورا پانی کے اندر اتر چکے تھے۔
مل جائے گا ابھی پتھر ہو سکتا ہے تھوڑا نیچے چلا گیا ہو اس نے اس کی پریشان شکل دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ اس کے بازو کے ساتھ سر لگاتی تھوڑی اداس سی ہو گئی تھی۔
***
تقریبا تین گھنٹے گزر چکے تھے وہ پچھلے تین گھنٹوں سے ان لڑکوں کو نہ جانے کتنی دفعہ بھیج چکا تھا لیکن ہر دفعہ وہ خالی ہاتھ ہی واپس آ رہے تھے ان کے پاس پانی کے اندر جلانے والی ٹارچ بھی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ پتھر ان کو نہیں مل رہا تھا۔
مرم کی اداسی اب اہستہ اہستہ انسوؤں میں بدلنے لگی تھی اس کی آنکھوں میں چمکتے انسو کائر ان کو بے چین کر رہے تھے وہ کیوں اس کے پتھر کو ڈھونڈ کر نہیں لا رہے تھے۔
وہ انہیں دس گیا زیادہ رقم کی آفر کر چکا تھا وہ لڑکے پاگلوں کی طرح پتھر ڈھونڈ رہے تھے لیکن پتھر نہیں مل رہا تھا جس کا مطلب تھا کہ ان دونوں کا ساتھ زیادہ دور تک نہیں ہے اور یہی چیز مرم کے آنسوؤں کی وجہ بن رہی تھی اور مرم کے آنسو ہی تو اس سے برداشت نہیں ہوتے تھے۔
***
مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگوں کی جوڑی زیادہ وقت تک سلامت نہیں رہے گی ورنہ پتھر ضرور مل جاتا اس جگہ کے اونر نے اخر پتھر نہ ملنے کی وجہ بتا دی تھی یعنی وہ ہار مان چکے تھے۔
بکو اس بند کرو ایسا کچھ نہیں ہے سمجھے تم۔ ہم ان پتھروں پر بالکل یقین نہیں رکھتے وہ غصے سے اسے دیکھتے ہوئے ترکش میں بولا تھا
اگر یقین نہیں رکھتے تو رات کے دو بجے تک یہاں کیا کر رہے ہو جاؤ جا کر اپنی زندگی جیو تمہاری بیوی رو کیوں رہی ہے۔
اگر یقین نہیں ہوتا تو تم کبھی اس پتھر کے لیے اتنے بے چین نہیں ہوتے اس آدمی کو بھی شاید اب کائزان کے انداز پر غصہ آنے لگا تھا۔
اسی لیے اسے دیکھتے ہوئے بولا جبکہ کائزان نے ایک نظر پانی میں دیکھا اوردوسری نظر اپنی مرم کے آنسوؤں کو اگلے ہی لمحے اپنی شرٹ اتار کر ایک طرف پھینکتا خود پانی کے اندر کود گیا تھا۔
یا اللہ مرم پریشانی سے اٹھ کر دیکھنے لگی تھی وہ پانی میں کس طرف غائب ہوا تھا کسی کو سمجھ نہیں آیا تھا۔
لیکن وہ لڑکے بھی پریشانی سے اب اس جگہ کو دیکھنے لگے تھے وہ جگہ بہت گہری تھی اور کسی بھی طرح کی جان کا نقصان وہ لوگ بردا شت نہیں کر سکتے تھے کیونکہ یہ ان لوگوں کے لیے پیسے کمانے کا واحد راستہ تھا۔
کائزان۔۔۔۔۔ کائزان۔۔۔۔ ۔"وہ پاگلوں کی طرح کائزان کو اوازیں لگانے لگی تھی اسے تیرنا نہیں آتا تھا اور کائزان جس طرح سے اندر غائب ہوا تھا اسے خوف محسوس ہونے لگا جبکہ باقی لوگوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔
کافی دیر انہیں پانی سے کسی طرح کی کوئی ہلچل محسوس نہ ہوئی مرم کی سانسیں رکنے لگی تھی وہ اپنے دھڑکتے دل پہ ہاتھ رکھے بس کائزان کے واپس آنے کا انتظار کر رہی تھی۔
جب اچانک ہی اس کا ہاتھ باہر آیا اس کے ہاتھ میں سرخ پتھر تھا اور اس پتھر کے ساتھ ہی وہ بھی پانی سے باہر نکلا تھا۔ اس کے لبوں پر خوبصورت مسکراہٹ تھی جبکہ مرم وہیں زمین پر بیٹھتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔
وہ نہیں جانتی تھی اسے خوشی کس بات کی تھی کا ائز ان کے صحیح سلامت واپس آجانے پر یا اس کے ہاتھ میں وہ سرخ پتھر دیکھنے پر لیکن وہ بہت خوش تھی کائزان اس کے اس طرح سے رونے پر فورا پانی سے باہر نکلا تھا۔
جبکہ وہ اس کے سینے سے لگتی اور بھی زیادہ شدت سے رونے لگی جبکہ اس نے وہ پتھر اس آدمی کی طرف پھینکا تھا۔
اب بھی کہو ہمارا ساتھ زندگی بھر کا نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔ بکواس ہے تمہارا کھیل ۔۔ ۔ میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔ ہاں لیکن میں اپنی بیوی کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا
اب چلیں مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے اس نے اس کے کان میں سرگوشی کی تھی جبکہ پانی کتنا ٹھنڈا تھا اس بات کا اندازہ تو وہ لگا ہی چکی تھی۔
ہاں چلتے ہیں ہمیں نہیں کھیلنا یہ بکواس سا گیم ۔۔۔۔۔ ۔ ان
لوگوں کے بس میں ہو تو اچھے خاضے کپل کو جدا کر دیں۔
وہ آنسو صاف کرتے ہیں ایک بار پھر سے اس کے سینے سے لگتی ہوئی اس کے ساتھ واپس وینٹی بورڈ کی طرف جانے لگی تھی جبکہ اس کی باتیں سینا وہ مسکراتے ہوئے اسے اپنے سینے سے لگائے اپنی شرٹ اٹھاتا اگے بر ھ چکا تھا۔