آیا صوفیہ بھی ایک بہت خوبصورت مقام تھا جو اسے بے حد پسند آیا تھا وہ بھی بہت ہی زیادہ خوبصورت مسجد تھی لیکن نیلی مسجد سے زیادہ نہیں وہ تو نیلی مسجد کی ہی دیوانی ہو گئی تھی اور اب وہ اسے لگاتا ٹاور لے کر جا رہا تھا۔
یہاں پر ان دونوں نے کچھ کھانا تھا دونو کو ہی بہت بھوک لگیں ہوئی تھی مرم نے تو کہا تھا کہ اسے کوئی پاکستانی کھانا چاہیے۔ لیکن کائزان نے صاف انکار کر دیا تھا اس نے کہا تھا کہ یہاں لگاتا ٹاور میں اسے وہی کھانے کو ملے گا جو یہاں پر ملتا ہے۔
جس پر پہلے تو اس نے خوب منہ بنایا تھا لیکن اپنے بھوکے پیٹ کی خاطر فی الحال وہ کچھ بھی کھانے کو تیار تھی۔
لیکن یہ گلا ٹا ٹاور پتہ نہیں کتنا دور تھا کہ وہ وہاں پہنچ ہی نہیں پا رہے تھے گاڑی ایک طرف روکتے ہوئے اس نے اسے گاڑی سے نیچے اترنے کے لیے کہا۔
تو اس نے دونوں ہاتھ سوالیہ انداز میں اونچے کیے تھے جب اس نے گا ڑی سے سامنے سڑک کی طرف ایک بہت بڑا ٹاور اسے دکھایا تھا۔
وہ کیا ہے کوئی جگہ ہے کیا یہ تو کوئی کھمبا نہیں لگ رہا میرا مطلب ہے یاور کو تو کھمباہی بولتے ہیں نا تو یہ تو کچھ اور ہی ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے وہ باربیز کی فلموں میں نہیں ہوتا وہ بہت دور بلکہ بہت ہی زیادہ دور نظر آتے ایک ٹاور کو دیکھتے ہوئے بولی تو وہ مسکرایا تھا۔
مجھے یقین ہے تمہیں اپنی باربی والی کسی بھی فلم سے زیادہ یہ پسند انے والا ہے چلو اؤ اب مزید دیر نہیں کرتے ہمیں کافی زیادہ چلنا ہوگا۔
وہ اسے اترنے کے لیے کہتے ہوئے گاڑی لاک کرنے لگا تھا جبکہ چلنے کا نام سن کر وہ تھوڑی سی شکل بنا گئی تھی کیونکہ وہ بالکل بھی چلنے کی کنڈیشن میں نہیں تھی اسے فلحال بہت بھوک لگی ہوئی تھی۔
کیا گاڑی وہاں نہیں جا سکتی ہم اتنے دور گئے چل کر جائیں گے اتنی بھوک لگی ہوئی ہے مجھے وہ پریشانی سے کہنے لگی جب کہ وہ آگے بر تھا ہوا اچانک ہی اسے اپنے قریب کرتا اپنی باہوں میں اٹھا چکا تھا۔
نہیں میری جان ہم وہاں گاڑی لے کر نہیں جا سکتے الاؤ نہیں ہے یہاں لوگوں کے چلنے کی جگہ بنائی گئی ہے تو گاڑی یہیں تک آ سکتی ہے۔
باقی وہاں تک ہمیں چل کر جانا پڑے گا لیکن تمہیں پریشان ہونے کی ضر ورت نہیں تمہارا کائزان ہے نا تمہیں ہر مصیبت سے نکالنے کے لیے اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے وہ اسے بالکل ریلیکس کر چکا تھا۔
آپ اتنے سارے لوگوں میں مجھے اس طرح سے اٹھا کر لے کر جائیں گے وہ اسے وہاں موجود لوگوں کا احساس دلا رہی تھی جن کی تعداد کو گننا اسان نہیں تھا اتنا بڑا بازار جہاں نجانے کتنے ہی لوگ تھے ان کے بیچ سے اس طرح سے جاتے ہوئے مرم کو تو کافی شرم محسوس ہو رہی تھی۔
ہاں میں تمہیں اسی طرح سے ان سارے لوگوں کے بیچ سے اٹھا کر لے جاؤں گا اور تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں یہ سب لوگ اپنی اپنی زندگی میں مصر وف ہیں کسی کے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہوگا کہ ہم پر برباد کریں۔
یہاں کے لوگوں کی زندگی بہت مصروف ہے اب مزید باتیں ہم راستے میں چلتے ہوئے کرتے ہیں وہ قدم بڑھاتے ہوئے مسکرایا تھا جبکہ وہ اس کے سینے پہ سر رکھتی ہر سوچ سے الگ ہو کر اس خوبصورت وقت کو انجوائے کرنے لگی تھی۔
ہاں کل تک اسے ترکی خوبصورت نہیں لگ رہا تھا لیکن آج اسے ترکی کی خوبصورتی پر یقین آ چکا تھا۔
***
یہ لوگ کیا کر رہے ہیں اس طرح سے ناچتے ہوئے تو یہ لوگ رزق کی توہین کر رہے ہیں۔ اس طرح سے کھانے پینے کی چیزوں کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔
اسے یہاں آنے کے بعد یہ پہلی بات بری لگی تھی سامنے ائس کریم کے کچھ سٹالز لگے ہوئے تھے جس میں ساتھ ہی میوزک بچتا تھا اور لوگ وہاں اپنی ویڈیوز بناتے ہوئے ناچتے ہوئے ائس کریم لے رہے تھے۔
یہ یہاں کا طرز زندگی ہے مرم ہم کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے وہ اپنی زندگی بہترطریقے سے جیتے ہیں۔
ہم کسی کی زندگی میں بغیر اس کی مرضی کے شامل نہیں ہو سکتے کسی کی کوئی بات بری لگے تو ایک دفعہ اسے بتا دو باقی وہ اپنے حساب خود دے گا اپنے اعمال کو اس نے خود دیکھنا ہے۔
ہر انسان کو اللہ نے اس کی زندگی جینے کی اجازت دی ہے ہم کوئی نہیں ہوتے کسی پر انگلی اٹھانے والے ۔۔۔۔۔۔ ۔"
اور دوسری بات کہ ترکی کا زیادہ تر حصہ امریکہ کے حساب سے چلتا ہے اسان لفظوں میں کہا جائے تو جس طرح امریکہ کے لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں تر کیش بھی ویسے ہی گزارتے ہیں بہت کم لوگ ہیں یہاں جو اسلامک طریقے سے اپنی زندگی کو جی رہے ہیں۔
وہ یوں ہی چلتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا جب کہ مرم اب شرم و حیا بھلائے اس بازار کو ہر طرف سے دیکھ رہی تھی یہاں کی سڑک بہت بڑی تھی لیکن اس کے باوجود بھی یہاں کوئی گاڑی موٹر سائیکل یا سائیکل تک نہیں تھی۔
یہاں کی سب سے اچھی بات تو یہ تھی کہ یہاں کے رو لز ہر انسان کے لیے برابر تھے ہر کوئی اصولوں پر عمل کرتا تھا اور اصولوں پر عمل نہ کرنے والے کے لیے جگہ جگہ جرمانے کے بورڈز لگائے گئے تھے۔
***
ہیلو جانم ہما گئے لگاتا ٹاور میں ۔۔۔۔۔ ۔ اس نے سامنے بہت لمبی اور بڑی عمارت کی طرف اشارہ کیا تھا جس کے اوپر گنبد سرخ رنگ کا تھا اور باقی ساری وہ سفید کلر میں کور تھی۔
یہ ٹاور مرم کے بقول گلا ٹا کھمبا گول سیب میں تھا جس کے باہر ہر طرف سے راستہ جاتا تھا اس کی لمبائی کتنی تھی اندازہ لگانا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ ایک ہی نظر میں اسے دیکھ نہیں پا رہی تھی۔
کائزان نےا سے اپنی باہوں میں اٹھایا ہوا تھا اسی لیے وہ پوری طرح سے سر اوپر تک لے کر گئی تھی لیکن پھر بھی اس کی چوٹی بہت اونچائی پر تھی۔
اوپر کی طرف ہر طرف سے گرل لگی ہوئی تھی اور وہاں سے بہت سارے لوگ نظر آرہے تھے۔
میں نے وہاں اوپر جا کر تصویریں بنانی ہیں۔۔۔۔۔ ۔" اس نے اوپر گرل کی طرف اشارہ کیا تھا۔
ہاں بالکل جان من ہم وہیں تو جا رہے ہیں وہ مسکرا کر اندر داخل ہوتے ہوئے اسے نیچے اتارتا سامنے موجود آدمی کو اپنا آئی ڈی کارڈ وغیرہ دکھانے لگا تھا۔
***
آخر وہ لفٹ کے ذریعے اوپر والی بلڈنگ میں آ چکے تھے۔
اس نے جیسے ہی اندر قدم رکھا اسے بہت بڑا حال نظر آیا تھا جہاں ایک طرف گرین لباس میں کچھ لڑکیاں ڈانس کر رہی تھیں۔
جبکہ کچھ فاصلے پر کچھ مرد بھی اسی کے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے بالکل سیم ٹو سیم سٹیپ کر رہے تھے بیچ میں کئی سارے ٹیبلز لگے ہوئے تھے جہاں لوگ بیٹھے اپنے اپنے کھانوں کو انجوائے کر رہے تھے۔
سائیڈ پہ ایک کونے میں میوزکل انسٹرومنٹس کے ساتھ کچھ لوگ ارام سکون سے پرسکون انداز میں میوزک بجا رہے تھے ان کا میوزک کسی کے کانوں کو ڈسٹرب نہیں کر رہا تھا بلکہ ایک رومینٹک سا ماحول کرییٹ کر رہا تھا۔
وہ گرل والی جگہ کدھر ہے اس نے اس کے کان کے قریب سرگوشی کی تھی جبکہ وہ اس کا ہاتھ تھامتا اسی ٹیبل کی طرف لے کر جا رہا تھا تھوڑی ہی دیر میں وہاں ایک ویٹر آیا تھا جس کو کہہ کر کائزان نے وہی سائیڈ والی ٹیبل بک کروائی تھی۔
اور اگلے دو منٹ کے اندر ہی اس نے ایک بٹن پریس کیا تھا اس ٹیبل کے آگے پیچھے ایک گرین رنگ کا بہت بڑا سا کپڑا آ کر اس جگہ کو پوری طرح سے کور کر گیا تھا۔
مرم نے دیکھا تھا بیچ بیچ میں کئی کونوں پر اسی طرح سے گرین رنگ کا کپڑا لگایا گیا تھا اس نے اسے کسی شہزادی کی طرح اندر کرسی گھسیٹ کر بٹھایا ۔
تو ویٹر نے جلدی سے سامنے لگے گرین کلر کے ہی کپڑے کو بٹن دبا کر ہٹایا تھا اور ایک بے حد خوبصورت سا نظارہ پیش کرتی ایک گرل اوپن ہو چکی تھی۔
یہ رہی تمہاری وہ گرل والی جگہ اس نے سامنے کی طرف اشارہ کیا تو وہ کرسی گھسیٹ کر اگلے ہی لمحے اس طرف بھاگی تھی کالے رنگ کی لوہے کی گرل کے سا تھ اس نے نیچے کی طرف دیکھا تو وہ بڑا سا بازار اسے سامنے نظر آرہا تھا۔
اس کے سامنے ایک بہت مصروف زندگی تھی ہر کوئی اپنی ہی زندگی میں بری تھا فاصلے پر ہونے کی وجہ سے وہ کسی کو بھی ٹھیک سے دیکھ نہیں پا رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا تھا جیسے پورا استنبول شہر اسکی آنکھوں کے سامنے اگیا ہو۔
کائزان نے اس کے پیچھے آتے ہوئے اسے اپنی باہوں میں قید کیا تھا خوبصورت میوزک کے ساتھ اپنی آنکھوں کے سامنے خوبصورت نظارہ دیکھتے ہوئے وہ اس کے سینے پر سر رکھتی اس خوبصورت جگہ کی خوبصورتی میں کھوتی چلی جا رہی تھی۔
یہ سبز رنگ جو اس کے ہر طرف تھا یہ اس وقت اسے الگ سے سکون بخش رہا تھا دور آسمان پر اسے عجیب سے پرندے اڑتے نظر آرہے تھے اس نے پہلے کبھی یہ پرندے نہیں دیکھے تھے جبکہ دور فاصلے پر اسے نیلا سمندر نظر آ رہا تھا جو اتنا خوبصورت لگ رہا تھا کہ وہ بیان نہیں کر سکتی تھی۔
ترکی۔۔۔۔ ۔ ۔ خوبصورت ہے نا اس نے اس کے کان میں
سرگوشی کی تو وہ کھل کر مسکرائی تھی۔
بہت بہت زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ کھلکھلاتے ہوئے بولی تو اس نے اس کی مسکراہٹ کو اپنے لبوں سے چھوا تھا
وہ آرام سکون سے تصویریں بنا رہی تھی۔ وہ بھی اپنے فون میں ۔۔۔۔۔ ۔ آج ہی کائزان نے اسے فون دلایا تھا جس کی میموری تقریبا وہ آدھے سے زیادہ فل کر چکی تھی۔
اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ اتنی زیادہ سپیس والے فون کا بھی یہ لڑکیاں یہ حال کر سکتی ہیں۔ وہ تقریبا تین چار ہزار کے آس پاس تصویریں بنا چکی تھی اور اس نے واپس ہوٹل جا کر چیک کرنا تھا کہ ان میں سے کون سی تصویریں رہیں گی اور کون سی ڈیلیٹ ہوں گی
ڈارلنگ تم پکچرز بناؤ سمندر کی تب تک میں ایک ضروری کال کر کے آتا ہوں اس نے آہستہ سے اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے اپنا فون نکالا تھا۔
ہاں ٹھیک ہے بس جلدی آئیے گا ہم سیلفی بنائیں گے وہ سمندر کے بالکل پاس کھڑی ہو اؤں میں اڑتے وہ چھوٹے چھوٹے دیے دیکھ رہی تھی۔
پہلے وہ بہت دور تھے تو اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ہواؤں میں یہ چمکتی ہوئی چیز کیا اڑ رہی ہے لیکن پاس آنے پر اسے پتہ چلا کہ وہ فائر بلو نز تھے۔
گلا ٹا ٹاور میں لنچ کرنے کے بعد ان لوگوں کا اگلا ٹور یہ سمندر تھا۔ یہ سمندر بہت بڑا تھا جس میں بہت سارے لکڑی کے پل بنائے گئے تھے۔
جس سے انسان کافی آگے تک جا سکتا تھا اگر یہ کہا جائے کہ سمندر کے بیچ جو بیچ تک جا سکتا تھا بنا پانی میں جائے تو یہ غلط نہیں تھا اس کے آگے کافی فاصلے پر چھوٹی چھوٹی بورڈز تھیں۔
جس میں صرف دو لوگ ہی سفر کر سکتے تھے یقینا وہ صرف کیلر کے لیے بنائی گئی جگہ تھی۔ اور یقینا یہاں صرف ہنیمون کیلر ہی آتے ہوں گے
اور اس نے دیکھا تھا وہی آگے کی طرف جاتے ہوئے لکڑی کے اس پل پر کھڑے لوگ فائر بلو نز کو ہواؤں میں بھیج رہے تھے۔
وہ بہت ایکسائٹڈ ہو کر یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی اسے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا تھا بلکہ اس کا تو ارادہ بھی تھا کائزان کے ساتھ مل کر یہ عجیب و غریب حرکت کرنے کا۔
پہلے تو اسے لگا کہ یقینا یہ بچوں کی حرکتیں ہوں گی لیکن اب اسے پتہ چلا تھا کہ یہاں بڑے بڑے لوگ بھی کاغذ سے بنائی گئی اس تھیلی میں ایک چھوٹا سا دیا رکھ کر جلاتے تھے اور اس نے دیکھا تھا اس دیے کے نیچے کچھ لٹک رہا تھا لیکن کیا تھا وہ ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
شاید کوئی پیپر تھا جس پہ کچھ لکھا ہوا تھا ہاں وہ لوگ کچھ لکھ بھی رہے تھے۔
اس نے دور سے دیکھا کائزان اب بھی اپنے موبائل پر مصروف تھا اسے یہ کام کرنا تھا اور کائزان پتہ نہیں کون سی گپے لگانے میں مصروف ہو گیا تھا
اجی سینے ہیں جلدی کیجیے نا میں نے غبارہ اڑانا ہے آگ جلانی ہے غبارے میں اس نے دور سے اسے آواز لگائی تھی کچھ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوئے تھے لیکن شاید ان میں سے کوئی بھی اردو نہیں جانتا تھا۔
کائزان نے اسے دو منٹ رکنے کا اشارہ کیا تھا وہ بڑی مشکل سے ہاں میں سر ہلاتی ایک بار پھر سے آسمان پر چمکتے کئی ستارے دیکھنے لگی جو اگ کی وجہ سے تھے۔
***
بولو کیوں فون کیا ہے تم نے اس نے اس دفعہ بھی پہلی ہی کال پر اس کا فون اٹھا لیا تھا۔
کائزان نے اس کے لہجے میں ایک خوف سا محسوس کیا تھا۔
ایک ڈر محسوس کیا تھا اور یہی ڈر وہ محسوس کرنا چاہتا تھا وہ اسے ڈرانا چاہتا تھا جو کچھ اس نے کیا تھا اسے اس کے انجام تک پہنچانا چاہتا تھا۔
تمہیں میرے فون کی اتنی بے تابی ہوتی ہے اتنا زیادہ شدت سے انتظار کرتے ہو میرے فون کا تو بتا دیا کرو نا یار میں تمہیں دن میں دو تین دفعہ فون کر لیا کروں گا کم از کم تمہاری بے چینی تو کم ہوگی نا ۔
ابھی تم نے مجھے دیکھا ہی نہیں اور تم میرے اتنے دیوانے ہو گئے کہ مجھ سے بات کیے بغیر تمہیں سکون نہیں ملتا مجھے دیکھ لیا تو تم تو بالکل دیوانے ہو جاؤ گے ۔۔۔۔ ۔"
وہ اس کی حالت کے مزے لیتے ہوئے بولا جبکہ مظہر پاشا نے مٹھیاں میچیں تھیں۔
بولو کیوں فون کیا ہے تم نے اس نے غصے سے سوال کیا تھا جبکہ کائزان نے ذرا اکتائے ہوئے انداز میں آسمان پر چمکتے کئی چھوٹے چھوٹے ستارے دیکھے ۔
تمہیں یہ بتانے کے لیے کہ تمہاری بیٹی بہت خوبصورت ہے اور میری نظر اس پر ہے اپنے دماغ سے یہ بات نکال مت دینا ۔
ہمیشہ یاد رکھنا تم ایک سو کیا ایک کروڑ باڈی گارڈز بھی اپنے گھر پر لگا دو نا تب بھی تم اسے مجھ سے بچا نہیں سکتے ایک ایک سیکنڈ کی خبر ہے مجھے ۔
ایک ویڈیو بھیجی ہے چیک کر لینا اس نے فون بند کرتے ہوئے کہا تھا جبکہ اگلے ہی لمحے اسے ایک ویڈیو ریسیو ہوئی مظہر پاشا پریشانی سے اس ویڈیو کو کھول کر چیک کرنے لگا تھا۔
***
اس نے پہچاننے میں زیادہ وقت نہیں لگایا تھا یہ اس کی بیٹی کا کمرہ تھا اور اب جو نظر آرہا تھا وہ اس کی بیٹی کا واش روم تھا جہاں پانی گرنے کی آواز آرہی تھی۔
تو کیا اس نے اس کی بیٹی کا ایم ایم ایس بنایا تھا کیا اس نے اس کی بیٹی کی اس طرح کی ویڈیو بنائی تھی۔
اس کے ہاتھ بری طرح سے کانپ رہے تھے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ ویڈیو ختم ہو گیا تھا اس کی جان میں جیسے جان آئی تھی اس ویڈیو میں کچھ بھی نہیں تھا جب اس کا فون ایک بار پھر سے ریگ ہونے لگا۔
اس نے غصے سے فون پر چمکتے نمبر کو دیکھا اور اگلے ہی لمحے کال اٹینڈ کر کے اپنے کان سے لگایا۔
اس ویڈیو میں تمہاری بیٹی ہو سکتی تھی مظہر پاشا اگر میں چاہتا توجس طرح میں نے تمہا ری بیٹی کے کمرے اور واش روم کی ویڈیو بنائی میں اس کی نہاتے ہوئے بھی ویڈیو بنا سکتا تھا۔
اور پھر تم جانتے ہو کہ اس کے ساتھ میں کیا کرتا ارے تمہیں تو بہت اچھے طریقے سے پتہ ہے تم نے تقریبا ایک ہزار سے زیادہ معصوم لڑکیوں کی ویڈیوز لیک کی ہیں ان کا ایم ایم ایس بنایا ہے۔ بے شک تمہاری بیٹی صرف14 سے15 سال کی ہے لیکن پھر بھی میرے دوست تمہیں تو پتہ ہے کہ لڑکی بہت جلدی بڑی ہو جاتی ہے اسے ہر چیز کی سمجھ آ جاتی ہے۔
یقینا تمہاری بیٹی بھی سمجھ جائے گی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے اور پھر شاید وہ وہی کرے گی جو ایم ایم ایس لیک ہونے کے بعد لڑکیاں کرتی ہیں۔
اندازہ تو ہوگا ہی تمہیں اگر نہیں اندازہ تو بتا دیتا ہوں یار میں "خودکشی" کی بات کر رہا ہوں اس نے پر سکون انداز میں کہا تھا جبکہ مظہر پاشا کی دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی تھیں بات اس کی بیٹی پر آ چکی تھی۔
جو سب وہ آج تک کرتا رہا تھا وہی اس کی بیٹی پر آ رہا تھا جو کچھ اس نے لوگوں کے ساتھ کیا تھا وہی سب کچھ اس کی بیٹی کے ساتھ ہونے جا رہا تھا ابھی تک ہوا کچھ نہیں تھا لیکن ڈر اسے اندر تک ہلا کر رکھ چکا تھا۔
اس نے اپنے گھر کی سیکیورٹی ٹائٹ کروا لی تھی اس نے بہت سارے باڈی گا رڈ کو ہائر کر لیا تھا اپنی بیٹی کو کہیں انے جانے سے منع کر دیا تھا۔ لیکن پھر بھی اس کا ڈر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
مکافات عمل بہت بھاری ہوتا ہے تم آج جو کرتے ہو وہ کل تم پر آئے گا۔ تم نے جو کیا ہے اس کا پھل تم دنیا میں ہی پاؤ گے۔ یہ جو تمہارے راستے میں آرہا ہے نا یہ تمہارا ہی کیا دھرا ہے جو تم نے کیا ہے وہی تمہارے ساتھ ہو رہا ہے
تیار رہنا میں کبھی بھی وار کر سکتا ہوں مظہر پاشا کبھی بھی اور میں ایسا وار کروں گا کہ تم اٹھ کر چلنے کے قابل نہیں رہو گے۔
یہ ویڈیو تمہیں یقینا پسند آئی ہوگی لیکن اس کے بعد جو ویڈیو ائے گی وہ تمہیں نہیں آئے گی بلکہ ان ویب سائٹس پر آئے گی۔
جہاں تم ویڈیوز لیک کر کے پیسہ کماتے ہو وہ اپنی بات ختم کرتا فون بند کرتے ہوئے اپنی بیوی کی طرف گیا تھا جو کب سے منہ بنائے کھڑی تھی
***
جائیں چلے جائیں واپس مجھے نہیں بات کرنی آپ سے ہنیمون پر آپ مجھے لے کر آئے ہیں لیکن بات اپنے ان دونوں چمچوں سے کرتے رہتے ہیں۔
اگر آپ لوگوں کی باتیں ختم ہی نہیں ہوتی تو ان دونوں کو لے آتے ہیں نا میری جگہ ۔
وہ جیسے ہی واپس وہاں پہنچا تھا وہ جو زمین پر التی پالتی مارے بیٹھی آسمان کی طرف دیکھ رہی تھی غصے سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ۔
سو سوری جان بس وہ بات کر رہے تھے ختم کرتے تو میں آیا نا اور ویسے ہنیمون پر صرف بیوی کے ساتھ ایا جاتا ہے چمچوں کے ساتھ نہیں وہ اس کی بات میں سے لفظ پکڑتے ہوئے بولا تو اس نے منہ بنا کر اس کی نقل اتاری تھی۔
ہاں ہاں ٹھیک ہے وہ دیکھ رہے ہیں اوپر مجھے بھی ایسے غبارے لا کر دیں میں نے بھی اڑانے ہیں ایسے نیچے سے آگ لگا کر اور وہ جو پرچیاں لٹک رہی ہیں نا مجھے ویسے ہی پرچی بھی لٹکا نی ہے اور پوچھ کے ائیے گا کہ پرچی میں کیا لکھتے ہیں۔
وہ حکم دے رہی تھی جب کہ وہ مسکراتے ہوئے اٹھ کر کھڑا ہوا تھا اپنی شہزادی کا حکم پورا کرنے کے لیے
آپ کو صرف ترکش بولنی آتی ہے یالکھ بھی لیتے ہیں اس نے اس کے اٹھتے ہی ہاتھ پکڑ لیا تھا۔
اتی ہے لکھنی لیکن ہم اپنی زبان میں ہی لکھیں گے وہاں ہواؤں میں کوئی نہیں بیٹھا جو اس پرچی کو پڑھ پائے گا ڈونٹوری وہا پنا ہاتھ چھڑواتا وہاں سے کچھ فاصلے پر بنے ایک چھوٹے سے سٹور میں آگیا تھا۔
اور پھر وہاں سے اس نے کاغذ کے وہ چند لفافے اور چھوٹی چھوٹی موم بتیاں لی تھیں۔
اور اس کے ساتھ ہی نیچے لٹکانے والے کارڈز بھی۔ اس کے نزدیک یہ صرف ایک فضول سی حرکت تھی۔
ان لوگوں کے مطابق یہ اپنے خدا کو خط لکھتے تھے جس میں یہ اپنی کسی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔
اور اگر پھر وہ خواہش پوری ہو جاتی تھی تو وہ یہاں واپس آکر ایک بار پھر سے یہ غبارہ ہوا میں اڑاتے تھے حالانکہ کائزان ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا تھا
اس کے نزدیک یہ سب کچھ بکواس تھا شرک تھا۔ ہوا میں کون بیٹھا تھا جو ان کی خواہشوں کو پورا کرتا تھا اسے سمجھ نہیں اتا تھا حقیقت تو یہ تھی کہ یہ غبارے بس تھوڑے ہی آگے جا کر کہیں نہ کہیں گر جاتے تھے یہاں سامنے کی طرف ایک کافی بڑا ائیلینڈ تھا یقینا وہ ائیلینڈ ان فضول چیزوں سے بھرا ہوا تھا۔
لیکن وہ مرم کو کسی بھی طرح کا ایکسپیرینس کرنے سے روکنا نہیں چاہتا تھا وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی مرضی کا ہر کام کرے سو وہ آگیا تھا اس کے پاس وہ موم بتیاں اور لفافے لے کر ۔