Chapter 38: باب 38

وہ لوگ رات دیر ہوٹل واپس پہنچے تھے۔ مرم تو گاڑی میں ہی سو گئی تھی۔

وہ ایک بار پھر سے تیرہ گھنٹے کی ڈرائیو کر کے کافی تھک چکا تھا۔

مرم جان اٹھو۔۔۔۔۔ ہوٹل آ گیا بےبی۔۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر جھکا نرمی سے اسے جگا رہا تھا۔

مرم بے بی اٹھو نا دیکھو ہم پہنچ گئے۔ اس نے اس کے گال کر نرمی سے تھپتھپاتے ہوئے کہا۔ تو وہ نیند میں ہی اس کے سینے پر سر رکھ کر دوبارہ سے سو گئی۔

اس کی پرسکون نیند دیکھ کائزان سرد آہ بھر کر رہ گیا۔

جان من اپنی آنکھیں کھولو اندر چلنا ہے ہم یہاں گاڑی میں ساری رات نہیں گزار سکتے وہ بے حد محبت سے اس کی کان کے قریب سرگوشی کر رہا تھا۔ نہیں میں جاگ گئی تو میری نیند خراب ہو جائے گی پھر مجھے رات کو نیند نہیں آئے گی مجھے سونا ہے وہ مزید اس کے سینے میں گھستے ہوئے لاڈ سے بولی تھی۔

کائزان نے مسکرا کر نفی میں سر ہلاتے ہوئے اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھے اور آہستہ سے اسے سیٹ کے ساتھ لگایا۔

تو میرے بچے کو سونا ہے سو جاؤ جان من میں تمہیں ڈسٹرب نہیں کروں گا۔

وہ مسکرا کر کہتے ہوئے گاڑی سے نکلتا اہستہ سے دوسری سائیڈ پر آیا اور نرمی سے اسے اپنی باہوں میں اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھ لگا کر گاڑی کا دروازہ بند کر دیا۔

اور اس نے سچمچ میں اسے بالکل تنگ نہیں کیا تھا بلکہ یوں ہی اسے اپنی باہوں میں اٹھائے ہوئے وہ اندر کی طرف لے گیا تھا سامنے مینیجر نے مسکرا کر اسے ویلکم کیا تھا۔

جس کا جواب اس نے سر ہلا کر دیتے ہوئے اس سے چابی تھامی ۔ اور آگے بڑھ گیا تھوڑا مشکل تو تھا ہی اس کے لیے دروازے کا لاک کھولنا ۔

لیکن کیا وہ اپنی مرم کے لیے بس اتنا سا نہیں کر سکتا

تھا۔۔۔۔۔ ۔"

اف کورس کر سکتا تھا بس اس کی جان کی نیند خراب نہیں ہونی چاہیے۔ اس نے آہستہ سے دروازے کا لاک کھولا اور پھر کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے دروازے کا لاک بند کر کے اسے آ کر بیڈ پر لٹایا تھا۔

گاڑی میں جو سامان تھا وہ تو اب اس کا صبح ہی لے کر آیا جا سکتا تھا بس اس کی مرم کی نیند خراب نہیں ہوئی تھی۔ اسے بیڈ پر لیٹا تے ہی وہ پرسکون سی دوبارہ نیند میں اتر گئی تھی اس نے مسکراتے ہوئے آہستہ سے اس کے زکاف کو کھولا اور پھرا یک سائیڈ پر رکھتے ہوئے اس نے اہستہ اہستہ اس کے گون کے بٹن کھولے تھے۔

اور پھر اسی انداز میں اس نے اسے بالکل بھی ڈسٹرب نہ کرتے ہوئے اس کے گون کو اتار کر ایک طرف رکھا تھا۔

مجھے امید ہے تمہاری نیند خراب نہیں ہوئی ہوگی وہ اس کے لبوں پر نرم سا بوسہ دیتے ہوئے اسے دیکھنے لگا اس کا لباس کافی پرسکون تھا اس کے جوتے اتار کر ایک طرف رکھتے ہوئے وہ خود فریش ہونے چلا گیا تھا۔

***

ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ فون پہلی ہی بل پر اٹھا لیا گیا تھا۔ کائزان کے لبوں پر پرسرار مسکراہٹ تھی۔

اتنا جلدی ۔۔۔۔ ۔" کہیں تم میرے فون کا انتظار تو نہیں کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اتنا ڈر میرا۔۔۔۔۔۔ ارے پاشا تم تو ڈر گئے یار اب تم سے کھیلتے ہوئے مجھے مرا نہیں آئے گا۔ کیا بکواس کرنے کےلیے فون کیا ہے تم نے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کی پہلی بات نظر انداز کرتے ہوئے بولا۔

میری بکواس سننے کی بے تابی ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

پاشا اب اس پیار کو میں کیا نام دوں۔۔۔۔۔۔۔۔؟ تم تو بہت چاہنے لگے ہو مجھے یار ایسے تو دشمنی نہیں کی جا سکے گی۔ ۔

بکواس بند کرو اور جس مقصد کے لیے فون کیا ہے نا وہ مقصد اپنا مجھے بتاؤ۔

میں تم سے نہ تو ڈرتا ہوں اور نہ ہی میرا تم سے کوئی لینا دینا ہے۔

یہ مت سوچنا کہ چند لوگوں کو ختم کر کے تم نے بہت بہادری کا مظاہرہ کر دیا ہے۔ تم مجھے نہیں جانتے کائزان کاظمی جس دن تم میرے سامنے آئے نا کتے کی موت مرو گے وہ اسے اپنی پاور دکھانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف سے کائزان کا قہقہ بلند ہوا۔

ارے ہاں ہاں وہی تو تمہارے سامنے آنا چاہتا ہوں تمہارے گھر آؤں گا اس سنڈے کو تمہاری بیٹی کو لے کر جانا ہے نا تمہارے کلائنٹس کے پاس ۔

ویسے میں یہ کام نہیں کرتا لیکن شاید تمہاری بیٹی کے لیے میں یہ کام کر بھی لوں ۔

ظاہری سی بات ہے اب تم خود اپنی بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے اپنے کلائنٹس کے سامنے تو پیش نہیں کر پاؤ گے نا اس کام کے لیے تمہیں کسی نہ کسی انسان کی تو ضرورت ہوگی اور ادمی تو تمہارے سارے میں نے مار ڈالے ہیں

تو پھر ظاہری سی بات ہے اب تمہارے لیے مجھے یہ کام کرنا پڑے گا تم مجھ سے اتنی محبت کرتے ہو صبح شام تم میرے بارے میں سوچتے ہو میرے فون کا انتظار کرتے ہو تو تمہیں بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

تمہارا یہ کام میں خود اپنے ہاتھوں سے بہت اچھے سے کروں گا ویسے میں اس کام میں بالکل ایکسپرٹ نہیں ہوں

لیکن تمہیں بالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں میں یہ کام اتنے اچھے سے کروں گا کہ تم میرے فین ہو جاؤ گے۔

وہ بولے جا رہا تھا جبکہ دوسری طرف مظہر پاشا نے فون کو اتنے زور سے پکڑ کے رکھا تھا کہ اس کے ہاتھ میں اس کے فون کی سکرین ہی ٹوٹ گئی۔

ارے ارے مظہر پاشا کر لیا نا اپنا ہاتھ زخمی تم فی الحال تو خود کو نقصان مت پہنچاؤ یار کیونکہ اگر تمہاری بیٹی تمہارے کلائنٹس کو پسند نہیں آئی تو وہ خود اپنے ہاتھوں سے تمہیں ختم کریں گے۔

بلکہ شاید تمہارا اس سے بھی زیادہ برا حال کریں گے لیکن میں تمہاری سفارش کروں گا تمہیں بالکل ڈرنے گھبرانے کی

ضرورت نہیں اخر میں تمہارے لیے اتنا تو کر ہی سکتا ہوں۔

وہ بولے جا رہا تھا جبکہ مظہر پاشاہ نے پاگلوں کی طرح آگے پیچھے دیکھنا شروع کر دیا وہ اس کے ایک ایک لمحے سے واقف تھا تو مطلب صاف تھا کہ وہ اس کے اس پاس ہی تھا لیکن کہاں

***

مجھے تلاش مت کرو مظہر پاشا میں تمہارے بہت قریب ہوں لیکن تمہاری سوچوں سے بہت دور مجھے پکڑنا تمہارے بس کی بات نہیں خیر کل اپنی بیٹی کی حفاظت کرنا۔

۔ کیونکہ وہ کل تمہارے کلائنٹس کے بستر پر۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ابھی بول ہی رہا تھا کہ مظہر پاشانے غصے سے فون بند کر دیا اس نے بند سکرین کو دیکھتے ہوئے اپنے الفاظ پر خدا سے توبہ کی تھی

***

میشا ۔۔۔۔۔ میشا بیٹا کدھر ہو وہ صبح اٹھ کر نیچے آیا تو اس نے سب سے پہلے اپنی بیٹی کو تلاش کیا تھا آج سنڈے تھا تو یقینا اس کی بیٹی اسکول تو نہیں گئی ہوگی۔

باقی اس نے کل رات ہی اپنی بیٹی کو کہیں پر بھی آنے جانے سے سختی سے منع کر دیا تھا جب تک کائزان کاظمی کا خوف ختم نہیں ہو جاتا تب تک وہ اپنی بیٹی کو کہیں بھی نہیں بھیجنے والا تھا۔

صاحب جی میشا بیٹی اپنی کسی دوست کے ساتھ باہر گئی ہے کہہ رہی تھی کہ آپ جب تک جاگتے ہیں تب تک وہ گھر واپس آئے گی ملازمہ نے کچن سے نکلتے ہوئے اسے آکر انفارم کیا تھا۔

کیا ایسے کیسے چلی گئی وہ اور تم لوگوں نے اسے جانے دیا دماغ خراب ہو گیا ہے تمہارا اس شہر میں جگہ جگہ میرے دشمن گھوم رہے ہیں

اور تم نے میری بیٹی کو باہر بھیج دیا میں نے دو دن سے اس کا سکول بند کر رکھا ہے تو کیا تمہیں سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اسے کہیں بھی نہیں جانے دینا ۔

وہ ملازمہ پر چلایا تھا جو سر جھکائے اس کی باتیں سن رہی تھی اس کے حساب سے تو سب سے خطرناک بس مظہر پاشا خود تھا تو اسے بھلا کسی سے کیا خطرہ ہو سکتا تھا۔

معاف کر دیجیے صاحب لیکن بی بی کسی کی بات سنتی ہی کہاں ہیں وہ تو اپنی مرضی کی مالک ہے۔ ہمیشہ اپنی مرضی کرتی ہے اور آپ بھی تو یہی کہتے تھے نا کہ اسے ٹوکا مت کرو کہیں بھی آنے جانے سے اس طرح سے وہ ڈسٹرب ہوگی تو ہم تو اسے کہیں بھی جانے سے منع نہیں کرتے۔ ملازمہ سر جھکائے اپنی صفائی دے رہی تھی

ہاں میں نے کہا تھا لیکن یہ نہیں کہا تھا کہ جب میں اسے منع کروں تب بھی تم لوگ اسے کہیں پر بھیج دو اققققققف کہاں ہوگی وہ کہیں کائزان ۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ایسا نہیں ہو سکتا مجھے میری بیٹی کی دوست کا ایڈریس دو میں خود اسے لینے کے لیے جاتا ہوں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو ملازمہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی یقینا اس کے پاس ایڈریس نہیں تھا۔

صاحب جی ایڈریس تو کبھی بی بی نے دیا ہی نہیں وہ تو فون پر ہی کسی سے بات کرتی ہیں اور پھر چلی جاتی ہیں نہ جانے وہ کہاں گئی ہوں گی مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے۔

ملازمہ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تھی جبکہ وہ سر پکڑے کبھی ادھر تو کبھی ادھر گھوم رہا تھا۔

اور پھر غصے میں گھر سے ہی باہر نکل گیا اس کے جاتے ہی ملا زمہ فورا بھاگ کر کچن میں آئی تھی اور اپنے چھپائے ہوئے فون کو نکال کر اس نے کسی کو فون کیا تھا۔

صاحب جی مرچی لگ گئی ہے یہاں تو اپنی بیٹی کے لیے پاگل ہو رہا ہے بیٹی خود اس کو منہ نہیں لگاتی بہت ڈرا ہوا ہے آپ سے آپ کا نام لے رہا تھا لیکن میرے سامنے اس نے نام لیا نہیں۔

ابھی ابھی اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے گھر سے باہر نکلا ہے ملازمہ تفصیل سے بتاتی فون واپس چھپا کر اپنے کام میں لگ گئی تھی

***

وہ پاگلوں کی طرح ہر طرف اپنی بیٹی کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکا تھا لیکن اسے اس کی بیٹی کہیں نہ ملی۔

جس نے بار بار کائزان کے اسی نمبر پر فون کیا تھا جس پر سے اسے فون آیا تھا لیکن دوسری طرف سے اسے کوئی جواب نہ ملا تھا۔

اخر فون کر کر کے وہ تھک گیا تو اسے خود ہی دوسری طرف سے فون ریسیو ہوا تھا اس نے فورا فون اٹھایا تھا۔

میری بیٹی کہاں ہے کائزان کاظمی بتاؤ مجھے میں کہتا ہوں کہ میری بیٹی کو میرے حوالے کر دو اگر وہ غائب ہوئی یا اس کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوا

تو میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گا مجھ سے پنگا مت لو بہت پچھتاؤ گے تم وہ اسے دھمکی دے رہا تھا۔

مجھ سے پنگا مت لو بہت پچھتاؤ گے تم کچھ اور نہیں ہے کیا

تمہارے پاس بولنے کے لیے میں یک چکا ہوں تمہاری ان باتوں سے اب بس کر دو یار

نہیں ڈرتا میں تم سے اگر میں تم سے ڈرتا تو کیا میں مصر میں تمہارے لوگوں کو مارتا کیا سعودیہ میں تمہارے لوگ مر رہے ہوتے یا پھر تمہارے جان سے عزیز لوگوں کو مارنے سے پہلے میں تمہیں انفارم کرتا

"میری جوتی بھی نہیں ڈرتی تم سے مظہر پاشا اور جہاں تک

تمہاری بیٹی کی بات ہے نا ۔

تو اتنا جلدی تو میں نے کچھ بھی نہیں کیا تمہاری بیٹی تو تمہارے گھر پر ہے اپنا سنڈے انجوائے کر رہی ہے اپنے دوست سے ملنے کے لیے گئی تھی پنک کلر کی شارٹ سی ڈریس پہن کر بالکل باربی ڈول لگ رہی تھی۔

ویسے اگر اس کنڈیشن میں اس ڈریسنگ میں میں اسے تمہارے کلائنٹس کے سامنے لے کر جاتا تو انہیں بہت پسند آئی ۔

لیکن فی الحال میرا موڈ نہیں بنا شاید میں دو تین دن کے بعد اس بارے میں سوچوں ابھی تک تو شاید تمہاری بیٹی تمہارے گھر بھی واپس پہنچ چکی ہوگی۔

یار مظہر پاشا تم تو بہت ڈر گئے یار ۔

تمہیں تو ترکی کا سب سے خطرناک انسان کہا جاتا تھا اور یہاں تم کا نپے جا رہے ہو ۔۔۔۔۔ ۔

ویسے اتنا ڈر تو ہونا ہی چاہیے نا ڈرتے رہو شاباش ڈرتے رہو کیونکہ ابھی آج کے لیے نہ سہی لیکن آنے والے کل کے لیے تمہارا یہ ڈر بہت کام آئے گا۔

بس کوشش کرنا کہ تمہارے کلائنٹس تک تمہاری بیٹی پہنچنے سے پہلے تم اس تک پہنچ جاؤ کیونکہ تم تو جانتے ہی ہو نا کہ وہ کیسے نوچتے ہیں۔ کسی کی بہن بیٹی کو تم تو جانتے ہی ہو سب کچھ مجھے تمہیں بتانے کی ضرورت نہیں

خدا حافظ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا جبکہ مظہر پاشا کا دل بری طرح سے کانپا تھا

***

مظہر پاشاہ بھاگتے دوڑتے گھر واپس پہنچا تو سامنے ہی اسے ٹیبل پر ناشتہ کرتی اس کی بیٹی نظر آئی تھی اس کی جان میں جیسے جان اگئی تھی۔

وہ تقریبا بھاگتے ہوئے اندر اس کے پاس آیا تھا۔

کہاں تھی تم میں نے تمہیں کہیں پر بھی جانے سے منع کیا تھا نا کیا تمہیں میری بات ایک دفعہ سمجھ میں نہیں اتی مشا وہ انتہائی غصے سے اس کو دیکھتے ہوئے غرایا تھا۔

او کم ان ڈیڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گئی ہوئی تھی۔ اور آپ مجھ سے اس طرح سے بات کیوں کر رہے ہیں۔

اپنی دوست سے ملنے کے لیے گئی تھی کوئی گھر سے بھاگ نہیں گئی تھی حد ہے اپنی مرضی سے اپنی زندگی نہیں گزار سکتی میں۔

وہ غصے سے ٹیبل چھوڑتی اپنے کمرے میں چلی گئی تھی انداز انتہائی بدتمیزانہ تھا وہ ایسی ہی تھی اور مظہر پاشا سے اس کے بات کرنے کا انداز بھی ایسا ہی تھا۔

کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے ہی مظہر پاشا نے اس کی ماں کو مارتے مارتے جان سے مار ڈالا تھا۔

وہ نفرت کرتی تھی اپنے باپ سے ہمیشہ سے لیکن مظہر پاشا اپنے اکلوتی اولاد سے بہت محبت کرتا تھا اس پر جان چھڑکتا تھا لیکن شاید اس کی بیٹی میشا کو اس کی جان چاہیے ہی نہیں تھی

وہ تو ہر وقت اس سے جان چھڑاتی رہتی تھی لیکن مظہر پاشا اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔

***

اس کی آنکھ کھلی تو خود کو اس کی باہوں میں قید پایا وه نرمی سے اس کے گالوں پر اپنے لب رکھے آنکھیں بند کیے ہوئے تھا۔

لیکن اس کے کپڑوں سے صاف لگ رہا تھا کہ وہ جاگ رہا ہے اور ایک دو چکر باہر کے بھی لگا چکا ہے۔

گڈ مارننگ میری جان اس کے چہرے کو اپنے سامنے کرتے ہوئے اس کے لبوں پر اپنی محبت کی مہر ثبت کرتا وہ مسکراتے ہوئے بولا تھا۔

گڈ مارننگ وہ اس کی باہوں میں ایک بھرپور انگڑائی لیتے ہوئے اس کی نگاہوں میں خمار سا اتار چکی تھی۔

گاڑی میں چلا کر لایا تھا کل رات کو اور پھر اس نازک سے وجود کو اٹھا کر یہاں کمرے میں بھی میں ہی لایا تھا۔

تاکہ اس کی نیند خراب نہ ہو اور تم انگڑایاں ایسے لے رہی ہو جیسے گاڑی تم سر پر اٹھا کر لائی ہو وہ مسکراتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

ارے گاڑی چلانے سے کہیں زیادہ مشکل اتنا لمبا سفر کرنا ہوتا ہے میری تو کمر بھی اکر گئی بیٹھ بیٹھ کر اور آپ مجھ پر گاڑی چلانے کا احسان جتا رہے ہیں۔

وہ ناراض ناراض سی بولی تو کائزان نے فورا اپنا ایک ہاتھ اپنے کان کے ساتھ ٹچ کرتے ہوئے نفی میں سر ہلایا تھا۔

میری کیا مجال کہ میں ملکہ عالیہ کے سامنے اپنا احسان جتا ؤں۔ نو نیور میری جان میں تو بس یہ کہہ رہا تھا کہ جلدی سے تیار ہو جاؤ اج ہم استنبول جا رہے ہیں۔

تمہیں اب تک ترکی میں کچھ بھی خوبصورت دیکھنے کو نہیں ملا نا اب ملے گا میں تمہیں وہاں کچھ ایسا دکھاؤں گا جو مجھے یقین ہے تمہیں بہت پسند آئے گا اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا۔

خیر چلیں دیکھ لیتے ہیں آپ کی خوبصورت جگہ ویسے مجھے تو ایسی کوئی امید نہیں ہے آپ کے ترکی بلکہ استنبول سے ۔۔۔۔ لیکن وہ کیا ہے نا کہ میں بہت اچھی ہوں اور کسی کا دل نہیں توڑ سکتی اس نے ایک دفعہ پھر سے اپنی اچھائی بیان کی تھی جس پر اس نے فورا ہاں میں سر ہلا کر قبول کیا تھا کہ وہ بہت بہت زیادہ اچھی ہے۔

جبکہ کائزان کا پکا پکا ارادہ تھا اس پر یہ ظاہر کرنے کا کہ ترکی بہت خوبصورت ہے یقینا اب وہ اسے کچھ الگ دکھانے میں کامیاب ہونے والا تھا

***

تو یہ ہے آپ کا استبول وہ استبول میں انٹری کرتے ہوئے سامنے لگے بورڈ پر پڑھتے ہوئے اس سے کہنے لگی تھی۔

ہاں میری جان یہ ہے استبول۔۔۔۔ ترکی کا سب سے قدیم شہر ۔۔۔۔ ۔ مجھے یقین ہے اس شہر کو ہم ایک دن میں نہیں دیکھ سکتے یہ بہت بڑا شہر ہے اس میں بہت کچھ ہے دیکھنے کے لیے

۔۔۔۔۔۔ ۔" اسی لیے میں نے یہاں کے ایک ہوٹل میں تین دن کی بکنگ کروا لی ہے تین دن ہم صرف اس شہر میں رہیں گے۔

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔

تو ٹھیک ہے بتائیے مجھے کہ آپ مجھے سب سے پہلے یہاں کہاں لے کر جائیں گے وہ ایکسائٹڈ ہو کر اس سے پوچھنے لگی۔

نیلی مسجد ۔۔۔۔۔ ؟ میں تمہیں سب سے پہلے "نیلی مسجد " یعنی "سلطان احمد مسجد" لے کر جاؤں گا اس شہر کی سب سے قدیم اور خوبصورت مسجد ہے مجھے یقین ہے کہ تم وہاں جا کر کافی زیادہ انجوائے کرو گی۔ مسجد میں انجوائے نہیں کیا جاتا عبادت کی جاتی ہے وہ جیسے اس کی عقل پر ماتم کرتے ہوئے بولی ۔

تو ٹھیک ہے جان من ہم عبادت ہی کر لیں گے وہ مسکراتے ہوئے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامتا اپنے لبوں سے لگا گیا تھا جبکہ اس کے انداز پر وہ کھل کر ہنسی ۔

ویسے آپ اسے نیلی مسجد کیوں کہہ رہے تھے کیا اس کا رنگ نیلا ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگی۔ ہاں اس کی دیواروں کا رنگ نیلا ہے اس لیے اسے نیلی مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ سلطا نوں کے دور کی مسجد ہے ایک وقت میں یہاں حکومت کی جاتی تھی۔ باقی تم وہاں چل کر خود ہی دیکھ لینا ہم وہیں تو جا رہے ہیں۔

***

آخر وہ اس جگہ پہنچ چکے تھے اسے دور سے ہی ایک بہت بڑی مسجد نظر آرہی تھی جس کا رنگ نیلا تھا وہ بے حد خوبصورت سے بہت سارے گنبد میں ایک بڑا مرکزی گنبد تھا۔

اس مسجد کی تاریخ کہیں نہ کہیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتی ہے۔ جب یہ مسجد تیار ہوئی تھی تو یہاں کے شہزادے کو اس کی خبر ملی وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے یہاں آیا اور دیکھا کہ یہاں چھ گنبد ہیں۔

اس وقت چھ گنبد صرف مسجد نبوی پر ہی ہوتے تھے بعد میں مسجد نبوی کی تعمیر میں ایک گنبد کا اضافہ کر دیا گیا۔

وہ آہستہ آہستہ اسے بتا رہا تھا جب کہ وہ کافی ایکسائٹڈ ہو کر اسے سن رہی تھی۔

چلو آو اب تمہیں مسجد کے اندر لے کر چلتا ہوں اس مسجد میں زیادہ تر مزدوروں نے اپنے ہاتھوں سے کام کیا ہوا ہے اس دور میں کوئی مشینری کام نہیں کرتی تھی اس مسجد کے اندر200 سے زائد شیشے کی کھڑکیاں ہیں تا کہ قدرتی روشنی اندر آتی رہے اندر سے یہ اور بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

وہ اس کا ہا تھ تھامے اسے اندر کی طرف لے جانے لگا تھا دروازے کے قریب ایک سائیڈ کےساتھ انہوں نے اپنے جوتے اتار دیے۔

اس مسجد کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جمعہ کے دن جب یہاں کوئی امام خطبہ دیتا ہے تو اس مسجد کے ہر کونے سے ہر

ذرے سے اس امام کو دیکھا جا سکتا ہے اس نے جیسے اسے ایک نئی بات بتائی تھی وہ حیرت سے مسجد کے اندر جانے کو بے تاب ہوئی

یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں اس جگہ کو دیکھنے کے لیے یہ علاقہ قدیم دور میں سلطان احمد کا علاقہ تھا۔

اسی لیے اس مسجد کو سلطان احمد مسجد بھی کہا جاتا ہے اس مسجد کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ مسجد پورا سال کھلے رہتی ہے۔

اور بند ہوتی ہے تو صرف نماز کے90 منٹ کے لیے اور صرف اسی وقت یہاں پر تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی ورنہ یہاں پر آنے والے لوگ اس مسجد کے ہر رنگ کو اپنے کیمرے میں قید کر سکتے ہیں۔

وہ اسے نہ جانے کیا کیا بتا رہا تھا۔ جب کہ وہ اسے سینے ہوئے اس مسجد کے اندر قدم رکھ چکی تھی۔

***

مسجد کے اندر قدم رکھتے ہی جیسے وہ ہر بات بھول چکی تھی۔ یہاں دیکھنے کے لیے اتنا کچھ تھا کہ اس سے نگاہیں ہی ہٹا نہیں پا رہی تھی۔

پوری مسجد میں اندر نیلی رنگ کی ٹائلز لگائی گئی تھیں اتنا ہی نہیں بلکہ یہاں کے کھڑکیوں میں اسے بہت سارے رنگ ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔

یہ بھی قدرت کا ہی کوئی نظام تھا یا پھر اسے تیار ہی اس طریقے سے کیا گیا تھا وہ کچھ سمجھ نہیں پا رہی تھی بس وہ ایک خوبصورت ترین مسجد کو دیکھ رہی تھی۔

یہاں ان کے ساتھ نہ جانے کتنے ہی اور لوگ بھی آئے ہوئے تھے اس مسجد کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے۔

وہ جتنا حیران ہوتی کم تھا خدا کی قدرت کے بعد انسان بھی اتنا شعور اور عقل رکھتا تھا کہ اس طرح کی چیز تخلیق کر سکے۔

یقین کرنا ناممکن سا تھا لیکن یہ بھی یقینا خدا کی دی ہوئی ہی

صلاحیت تھی جس کی بنا پر وہ اتنا خوبصورت شاہکار تیار کر پائے تھے اس نے نہ جانے کتنے سال پرانی بنائی گئی اس مسجد کے

کارگروں کوآج داد دی تھی۔

کیا ہوا جان تم تو نہیں پر کھو گئی ابھی تو تمہیں " آیا صوفیہ "بھی دکھانی ہے وہ کسی اور چیز کا ذکر کر رہا تھا اس نے کنفیوز ہو کر اسے دیکھا۔

ایک اور بہت ہی خوبصورت مسجد ۔۔۔۔۔ ۔ یقیناً وہ بھی تمہیں بہت پسند آئے گی حالانکہ وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں کی وجہ سے اس مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے یہاں تک کہ1935 سے پہلے اس مسجد کو ایک تاریخی مقام قرار دے دیا گیا تھا آووووو وہ یہاں سے زیادہ دور نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں وہ مسجد دکھا کر میں تمہیں یہاں کا سب سے مشہور کھانا کھلاؤں گا ترکی کھانوں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ لوگ دور دور سے صرف استنبول کے الگ الگ اور تب نئے کھانے کھانے کے لیے اتے ہیں۔

وہ اسے مزید ایکسائٹڈ کر رہا تھا ایک نظر پوری نیلی مسجد کو دیکھتے ہوئے وہ اس کا ہاتھ تھام کر باہر صحن کی طرف آئی جہاں اسے صرف چار گنبد نظر آرہے تھے لیکن بے تحاشہ خوبصورت ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اب اسے یقین کرنا پڑ گیا تھا اس پر۔۔۔۔۔۔۔ ۔" استنبول سچ میں بہت خوبصورت تھا وہ تو پہلے ہی مقام پر استنبول کی فین ہو گئی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.