کیا سوچنے لگی جان کہیں تم اس آدمی کے بارے میں تو نہیں سوچ رہی میرے خیال میں زندگی کے آخری لمحات کو اس طرح سے جینا چاہتا تھا لیکن عمر اور وقت کے ساتھ ایسے شوق پورے کیے جاتے ہیں۔
بیچارہ ٹیم کہہ رہی ہے شاید ہارٹ اٹیک سے اس کی موت ہو گئی ہے کائزان اسے اپنے ساتھ لگائے بتا رہا تھا جب کہ تھوڑے فاصلے پر اس نے اسے ایک کرسی پر بٹھایا تھا۔
کائزان مجھے بہت برا لگ رہا ہے اس کے لیے بیچارا اگر تو وہ اپنی زندگی کے آخری دن کو ایڈونچر کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا یا اپنے شوق پورے کرنا چاہتا تھا پھر تو اس کے ساتھ بہت برا ہوا۔
بہت برا ہوا ٹیم والے بتا رہے تھے کہ اس نے پہلی دفعہ یہ نہیں کیا ہے۔ وہ اکثر یہاں پر آتا رہتا ہے اور یہ سب کچھ کرتا رہتا ہے لیکن دیکھو موت بھی کیا چیز ہے انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے اس کے پاس سے دو لڑکیاں گزرتی اردو میں بات کر رہی تھیں یقینا ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔
کائزان یہ لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ وہ آدمی پہلے بھی یہ سب کچھ کر چکا تھا تو پھر وہ اتنا ڈر کیسے گیا کہ اس کی موت ہو گئی۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے پاس سے گزرتی اس لڑکی کی پوری بات سن لی تھی جب کہ کائزان نفی میں سر ہلا گیا۔
یہ کیا اتنی خطرناک چیز ہے جو کسی کو بھی موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔
کوئی کسی کو موت کے گاٹ نہیں اتار سکتا جب کسی کی موت ائی ہوتی ہے وہ تب ہی مرتا ہے شاید اس کی زندگی نہیں پر ختم ہوئی تھی شاید اسی طرح اس کی موت لکھی ہوئی تھی سو مر گیا اب تمہیں اس کے لیے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
چلو مجھے بھوک لگ رہی ہے کچھ کھانے کے لیے چلتے ہیں ویسے میں نے سنا ہے کہ ہوٹل کے قریب ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ ہے یہاں کافی مزیدار قسم کا کھانا ملتا ہے کیا خیال ہے وہاں چلیں
***
اس نے پوچھا تو اس نے فورا ہاں میں سر ہلا دیا تھا کیونکہ اس طرح کے عجیب و غریب ایڈونچر کے بعد وہ خود بھی بہت زیادہ بھوک محسوس کر رہی تھی۔
تو پھر چلو جانو ہم یہاں وقت برباد کیوں کر رہے ہیں وہ اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنے ساتھ لے جانے لگا تھا جبکہ وہ بھی خاموشی سے ایک نظر واپس ایم او ایس کی طرف دیکھتی آگے بڑھ چکی تھی جب ایک نظر کائزان نے بھی اس طرف دیکھا اور پھر اپنے ہاتھ میں موجود اس چھوٹی سی پن کو ۔
شاید وہ مرم کو کبھی بھی اس چیز کے لیے فورس نہ کرتا شاید وہ کبھی اسے ایسا کچھ بھی نہ کرنے دیتا جو اس کا دل نہیں مانتا لیکن اس نے زبردستی کی تھی کیونکہ اس کے پیچھے اس کا ایک مقصد تھا وہ اپنی بیوی کو اس ڈر سے نکال چکا تھا اور اسے ایک ایسا ایڈونچر دکھا چکا تھا جس سے یقینا وہ ایک اچھی چیز ایکسپیرینس کر چکی تھی شاید زندگی کا صحیح مزہ لے چکی تھی۔
اور باقی اس آدمی کو موت کے گھاٹ اتار کر اسے سکون ملا تھا مظہر پاشا کے پانچوں لوگ ختم ہو چکے تھے اب باری تھی مظہر پاشا کی جسے اس نے پریا پریا کر مارنا تھا۔
انجم کا ہی نہیں اس نے نہ جانے کتنی معصوم لڑکیوں کا بدلہ لینا تھا نہ جانے کتنی بے قصور لڑکیاں اس آدمی کی وجہ سے اپنی زندگی ختم کر چکی تھیں اب اس کا وقت آگیا تھا اب اس نے ختم ہونا تھا۔ اور یقینا اس کی موت بھی بہت قریب تھی۔ اور بہت جلد وہ اس تک پہنچنے والا تھا
***
ہائے میں اتنی اوپر سے نیچے کودی ۔۔۔۔۔۔ بہت مشکل ہوتا ہے کودنا آسان نہیں ہوتا اور ایک دفعہ تو ذندگی میں تم۔ بھی کودنا قسم سے مزہ ہی آگیا میں سوچ رہی ہوں یہ جو ایڈونچر ہے نا پھر سے کرنا چاہیے۔
ویسے بھی تم کہہ رہے تھے کہ دو دفعہ چھلانگ لگانا وہ فون کان سے لگائے دائیں بائیں گھومتے ہوئے مسلسل بول رہی تھی دوسری طرف سے یاور کیا کہہ رہا تھا اسے ہرگز سمجھ نہیں آ رہی تھی لیکن وہ اس کی باتوں پر خوب ہنسے جا رہا تھا۔
وہاں میڈم کی جان نکل رہی تھی اور یہاں میڈم اپنے بھا کوئی جلانے کے لیے پتہ نہیں کیا کیا بولے جا رہی تھی ہاں لیکن اس کی حرکتیں کافی مزیدار تھی۔
وہ خود کو ضرورت سے زیادہ بہادر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ یاور بھی شاید حیران تھا یا شاید اسے خوش کرنے کے لیے حیران ہونے کی ایکٹنگ کر رہا تھا خیر جو بھی تھا لیکن اسے مزہ آ رہا تھا اس کی باتیں سینے ہوئے۔
ارے نہیں نہیں بھائی یہ تمہارے بس کی بات نہیں ہے تم سے نہیں ہوگا۔ کوئی معمولی سی نہیں کودی نہیں لگانی چار ہزار فٹ کا فاصلہ ہے تمہیں پتہ بھی تھا وہ جہاز کتنا اونچا تھا۔
اف اللہ نیچے تو دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا لیکن پھر بھی جیسا کہ تمہیں پتہ ہے تمہاری بہن کتنی بہادر ہے اس نے فرضی کالر اچکاتے ہوئے کہا تو کائزان نے بڑی مشکل سے اپنے قہقےکو کنٹرول کیا تھا۔
ہاں تو کوئی معمولی بات تھوڑی ہے اگر میں بہادر نہیں ہوتی تو اتنی اونچی چھلانگ کیسے لگاتی ۔
ہاں مجھے یاد آیا تمہیں پتہ ہے ایک آدمی تو ہارٹ اٹیک سے وہیں پر مر گیا مطلب اس نے جیسے ہی جہاز سے چھلانگ لگائی اس کو ہارٹ اٹیک اگیا اور وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ پتہ نہیں کیا کیا بولے جا رہی تھی جب اچانک کائزان نے فون کھینچ کر اس کے کان سے الگ کرتے ہوئے بند کر دیا تھا۔
***
سا را دن کیا بھائی سے باتیں کرنے میں ہی گزار دوگی جان من اپنے شوہر کی طرف بھی تو نظر کرم کر دو نا اخر وہاں پر تم نے اتنی بہادری دکھائی ہے وہ فون بیڈ پر اچھالتے ہوئے اس کی کمر کے گرد اپنا حصار بناتا اسے اپنے قریب کھینچتے ہوئے بولا تو اس نے نگاہیں جھکا لی تھیں۔
یہ نظروں کے کھیل کو میں شرم و حیا سمجھوں یا جھوٹ پکڑے جانے کی وجہ سے شرمندگی ہو رہی ہے وہ اس انداز میں بولا کہ اس نے گھور کر اسے دیکھا پھر اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتے اسے خود سے دور کرتے ہوئے چہرہ پھیر گئی۔
میں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ جس کے پکڑے جانے پر مجھے کوئی شرمندگی ہو گی۔ اور میں نے ویسے بھی بہت بہادری دکھائی ہے اتنی اونچائی سے چھلانگ مارنا کوئی معمولی بات تھوڑی ہے وہ چہرہ پھیر گئی تھی جب کہ وہ اس کے گرد اپنا حصار بناتا اسے دوبارہ سے اپنے قریب کر گیا۔
تو میری جان میں کب کہہ رہا ہوں کہ یہ کوئی معمولی سی بات ہے یہ تو بہت بہادری والا کام ہے جو تم نے کیا ہے لیکن اب میں تم سے اس سے بھی زیادہ بہادری والا کام کروا رہا ہوں۔
ہیں اس سے بھی زیادہ بہادری والا کام کون سا ہوتا ہے اس سے زیادہ تو مشکل کام میں نے زندگی میں کوئی نہیں کیا وہ پریشانی سے اسے دیکھنے لگی تھی کہیں اب وہ اس سے مزید تو کچھ نہیں کروانے والا تھا۔
ہوتا ہے نہ جانے من ہوتا ہے شوہر کی خدمت والا کام دنیا کا سب سے مشکل کام اور اس کام کو کرتے ہوئے نا اکثر بیویوں کو موت پڑھتی ہے اس کو اپنے قریب کھینچتے ہوئے وہ اپنے ساتھ لگا چکا تھا جبکہ انداز میں ایسی شرارت تھی کہ وہ گھور کر رہ گئی۔
استغفر اللہ آپ کا کوئی بھی کام کرتے ہوئے مجھے کبھی کوئی موت نہیں پڑھی وہ اس کے سینے پر انگلی سے نقش و نگار بناتے ہوئے بولی ۔
لیکن یہ الگ بات ہے کہ ابھی تک میں نے آپ کا کوئی بھی کام کیا ہی نہیں نہ تو آپ مجھ سے کپڑے استری کرواتے ہیں نہ کپڑے دلواتے ہیں نہ گھر صاف کرواتے ہیں نہ کھانا بنواتے ہیں وہ بولنے پر آئی تو پھر بولتی ہی چلی گئی جب کہ وہ اس کے انداز پر صرف مسکرائے جا رہا تھا۔
ہاں کیونکہ بیویوں کے کام صرف یہ سارے نہیں ہوتے بلکہ بیویوں کے کام تو اور بہت سارے ہوتے ہیں۔ ۔۔ جیسے کہ شوہر کو پیار کرنا ۔۔۔۔ ۔ اس کی کمر میں مزید اپنا ہاتھ مضبوطی سے حائل کرتے ہوئے وہ اس کے بالوں میں انگلیاں پھنسا چکا تھا اس کی گردن کو پیچھے کی طرف کھنچتا اس کی گردن پر اپنے دانت گاڑ چکا تھا۔
سوچ رہا ہوں تمہیں ٹھیک سے خدمت کرنا سکھا ہی دوں
۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ وہ اس کی آنکھوں میں خمار الود انداز میں دیکھتے ہوئے بولا تو اب وہ اس کی خدمت کا اصل مطلب سمجھ گئی تھی۔
***
اس کی گردن پر اپنا شدت سے بھرپور لمس چھوڑتے ہوئے اب وہ اس کی گردن کو چوم رہا تھا۔
انداز بڑا محبت بھرا تھا۔ کبھی انداز میں سختی شامل ہو جاتی تھی وہ نا جانے آج اسے محبت کے کون سے رنگ دکھانے والا تھا۔
اس کا محبت کرنے کا کوئی ایک انداز نہ تھا وہ ہر انداز میں اسے سے پیار جتایا تھا۔ اور اس وقت بھی وہ اسے اپنی باہوں میں قید کیے اس کی گردن پر اپنے شدت سے بھرپور بوسوں کو بڑی چاہت سے بکھیر رہا تھا۔
وہ خاموشی سے اس کے قریب کھڑی تھی۔ جب اس نے آہستہ سے اسے کھنچ کر مزید پاس کیا۔
اس نے اپنا آپ اس کے سینے میں چھپایا تھا۔ جبکہ وہ اپنی کمر پر اپنی قمیض کی ڈوری کھلتی ہوئی محسوس کرکے اس کی شرٹ کو۔ سینے پر۔ سے دبوچ چکی تھی۔
جبکہ اپنی گردن پر اس کے ٹھنڈے بے باکی سے گردش کرتے لبوں کا لمس بھی وہ شدید محسوس کر رہی تھی۔ جب اچانک اس نے اسے اپنے باہوں میں اٹھا کر بیڈ پر لیٹا یا ۔۔۔ ۔
میرے کپڑوں کا۔ کیا حال کیا ہے یہ لڑکی۔ یہی کپڑے پہن کر گھومنے جانا تھا ہم نے۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ اپنی شرٹ سے ہٹاتے ہوئے بولا تو۔ ایک نظر وہ اس کی شرٹ کو۔ دیکھتی ہنسی تھی۔
کیونکہ اس کی شرٹ کی استری سینے والی جگہ سے بہت
بری۔ طرح سے خراب ہوئی تھی۔
ایسا تو ہوتا ہی ہے پھر ایسے کاموں میں ۔۔۔۔۔ وہ شرارت سے بولی ۔
ہاں بلکل ایسا تو ہوتا ہی ہے پھر ایسے کاموں میں ہم چینج کرکے چلے جائیں گے۔ پہلے رومینس کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔ وہ جیسے اس سے یہی جواب چاہتا تھا۔
ہم کہاں جانے والے تھے۔۔۔۔۔ اس نے اپنے کندھے پر شرٹ ٹھیک کرتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ تو وہ اس کے مزید قریب ہوا۔۔۔۔۔ اور شرٹ کندھے سے۔ ہٹا کر نیچے کر۔ دی
تم کائزان کی باہوں میں آنے والی تھی ۔۔ اور میں تمہیں۔ لے کراپنی محبت کی دنیا میں جانے والا تھا۔ اب چلیں ۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کی گردن سے ڈوپٹہ نکال کر۔ سوالیہ انداز میں۔ بولا تو اس نے آنکھیں بند کر لی۔
جبکہ وہ اسے اپنے قریب کرتا اس کی سانسوں کومشکل میں ڈالتا اس کے ہوش اڑانے لگا تھا۔ وہ اس کے ذہن و دل پر سوار ہوتا اس کے پور پور کو چومنے لگا تھا۔ اپنے ہونٹوں سے وہ اس کی سانسیں چھیننے لگا۔ تھا
جبکہ وہ اس کی شدتیں سہتی خود کو۔ اس کے رحم و کرم۔ پر چھوڑ چکی تھی۔
***
کیسے ہو مظہر پاشا۔۔۔۔۔۔۔ ؟
زندہ ہو یا اپنے دوستوں کے غم میں دنیا سے کوچ کر گئے ہو
۔۔۔۔۔۔ ؟
خیر زندہ ہی ہو کیونکہ تم جیسی ذلالت اتنی آسانی سے مرتی نہیں خیر تمہیں افسوس کے لیے فون کیا ہے ماتم منا رہے
ہو۔۔۔۔۔۔ ؟ اپنے ساتھیوں کی موت کا ۔۔۔۔ ۔"
ویسے تمہیں منانا بھی چاہیے بہت دکھ ہوا یار تمہارے پانچ بلکہ پانچ نہیں تین لوگ تو تمہارے سعودیہ میں بھی مر گئے
ہیں۔۔ ۔"
بڑا افسوس ہوا ان لوگوں کی موت کا سن کر ویسے پانچ لوگوں کو تو میں وہاں مصر میں ختم کر کے یہاں ترکی آیا تھا وہ جیسے سارے راز کھول رہا تھا وہ بھی بڑے پرسکون انداز میں۔
تو یہ سب کچھ تم نے کیا ہے میرے سارے ساتھیوں کو تم ختم کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ ۔"
ان سب چیزوں کے پیچھے تمہارا ہاتھ ہے بہت بڑی غلطی کرتی تم نے کائزان کاظمی اب اپنے انجام کے لیے بھی تیار رہنا ۔
وہ اسے دھمکی دے رہا تھا جبکہ دوسری طرف سے کائزان کا قہقہ بے ساختہ تھا۔
تم صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہو مظہر پاشا تمہارے بس میں کچھ بھی نہیں اب تک تو تم نے میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔
تمہارا پو را گینگ مارا گیا ایک ایک آدمی کو میں نے چن چن کر ختم کر دیا اور تم ابھی تک میرے چہرے سے بھی واقفیت حاصل نہیں کر پائے اور تمہیں لگتا ہے کہ تم مجھے میرے انجام تک پہنچاؤ گے کتنے بے وقوف ہو تم ۔۔۔۔۔ ۔"
مجھے افسوس ہے کہ تم جیسے ادمی پر میں اپنا وقت برباد کر رہا ہوں۔ کرنا تو مجھے یہ چاہیے کہ تمہیں بھی تمہارے سارے ساتھیوں کی طرح ایک جھٹکے میں ختم کر دینا چاہیے۔
لیکن نہیں تم اس طرح سے نہیں مرو گے تم نے ابھی بہت کچھ دیکھنا ہے تمہاری بیٹی تمہارے ان کاموں میں پوری طرح سے شامل ہوگی۔
ویسے بھی باپ کی سلطنت تو اس کیا ولاد ہی سنبھالتی ہے اور تمہارے پاس تمہاری بیٹی کے علاوہ اور ہے ہی کیا جو کام تم نے غیروں کی بیٹیوں کے ساتھ کیا ہے وہ کام تمہاری بیٹی کے ساتھ بھی ہوگا۔
تیار ہو جاؤ تم نے آج تک جو جو کارنامے سر انجام دیے ہیں نا ان کی بھرپائی تمہاری اولاد کرے گی۔
جو جو تم نے دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ کیا ہے وہ سب کچھ تمہاری اپنی اولاد کے ساتھ ہوگا وہ بھی تمہاری آنکھوں کے سامنے اور اسے دھمکی سمجھنے کی غلطی مت کرنا کیونکہ کائزان کاظمی کبھی کسی کو دھمکی نہیں دیتا۔
حب ہو جاؤ ایک لفظ مت کہنا میری بیٹی کے خلاف تمہیں کیا لگتا ہے کہ تم اگر میرے چند آدمیوں کو ختم کر دو گے تو میں تم سے ڈر جاؤں گا ۔۔۔۔۔۔ ؟
میری بیٹی تک پہنچنے کی غلطی کبھی مت کرنا کائزان کاظمی ورنہ تمہارا کیا انجام ہوگا یہ تمہاری سوچ ہے وہ اب بھی اسے دھمکا رہا تھا۔
میں اپنے ہر طرح کے انجام کے لیے تیار ہوں تم تیار ہو جاؤ ۔ تمہاری بیٹی کو تین دن کے بعد میں تمہارے ہی گھر سے غائب کر دوں گا اور تم کچھ نہیں کر پاؤ گے کچھ بھی نہیں۔
اور تمہیں پتہ ہے تمہاری بیٹی تمہیں کہاں ملے گی وہیں جہاں تم باقیوں کی بیٹیوں کو لے کر جاتے ہو وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب دوسری طرف سے مظہر پاشا نے غصے سے فون بند کر دیا اس نے ایک نظر اپنے فون کو دیکھا اور پھر کھل کر ہنسا ۔
اپنی بیٹی کے لیے تم ایسے لفظ سن بھی نہیں سکتے اور دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ تم نے یہ سب کچھ کیا ہے مظہر پاشا تم میں برداشت نام کی کوئی چیز نہیں ہے لیکن اب تمہیں بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔
وہ اپنے موبائل کی سکرین کو گھورتے ہوئے بولا تھا
***
وہ کائزان مجھے نا آپ کا فون چاہیے وہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو اسے ائی نے کے سامنے کھڑے دیکھا تھا
شارٹ سی کرتی میں وہ نیچے بڑا سا پلازو پہنے ہوئے تھی۔ وہ بہت خوبصورت تھی یا ہر طرح کا لباس اس پر سجتا تھا وہ نہیں جانتا تھا لیکن وہ اس کے دل پر بجلیاں گرا رہی تھی۔
کیا کرو گی جان من میرے فون کا اس وقت کبھی کبھی لگتا ہے اب مجھے تمہیں تمہارا ہی فون لے کر دے دینا چاہیے۔
کیونکہ تم میرا فون مجھ سے زیادہ استعمال کرتی ہو وہ اس کے
قریب آتے ہوئے بولا۔
یہ باتیں بعد میں نہیں کر سکتے آپ جو چیز مانگی ہے وہ دیجیے نا ۔ میں نا بڑا ضروری فون کرنا ہے کسی کو وہ اپنا ہاتھ سامنے کرتے ہوئے بولی تو اس نے فورا ہی اپنا فون نکال کر اس کی ہتھیلی پر رکھا تھا
لیکن اس سے پہلے کہ وہ فون لے لیتی کائزان نے اس کے ہاتھ کو اپنے قبضے میں لے کر اسے اپنی طرف کھینچا وہ اگلے ہی لمحے ٹوٹی ہوئی ڈال کی طرح اس کے سینے سے جا لگی تھی .
جبکہ اس کے اپنے پاس کرنے پر وہ پوری آنکھیں کھولے حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی کائزان کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔
وہ آہستہ سے اس کی طرف جھکتے ہوئے اس کے لبوں پر اپنا نرم و گرم سا لمس چھوڑتا پیچھے ہٹتے ہوئے بیڈ پر آرام سے جا کر بیٹھ گیا تھا۔
وہ تو کتنی ہی دیر حیرت کے سمندر میں گری رہی تھی تھوڑی دیر کے بعد وہ نارمل ہوئی تو نظریں اٹھا کر اس کے چہرے کی طرف دیکھا۔ وہ بالکل سکون سے آنکھیں بند کیے بیڈ کرون کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھا اس نے گہرا سانس لیتے ہوئے فون پر نمبر ملانا شروع کیا
***
وہ آرام سے بیڈ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ وہ فون پر آج یاور کے بجائے رسل کا نمبر ملا رہی تھی اسے حیرت ہوئی تھی اسے بلا رسل سے کیا کام ہو سکتا تھا۔
السلام علیکم میں مرم بات کر رہی ہوں کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔ ؟ رفیل بھائی آپ کے آس پاس ہیں اس نے جیسے ہی دوسری
طرف سے فون اٹھایا مرم نے کہنا شروع کر دیا تھا۔
وعلیکم السلام مرم الحمدللہ ہم بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں تم سناؤ تم ٹھیک ہو نا ۔ اور کائزان کہاں ہے تم فون کیوں کر رہی ہو
۔۔۔۔۔۔۔ ؟
اس نےایک ساتھ کئی سوال کر ڈالے تھے۔
آرام سے سکون سے میری بات سنیں پہلے ایسا کریں جا کر پانی پی لیجیے سانس لے لیجیے یہ کیا طریقہ ہوا آپ تو میرے فون کرنے پر مرے ہی جا رہے ہیں اسے رسل کی پریشانی پر بڑا عجیب سا
محسوس ہوا تھا۔
مرم تم ٹھیک ہو نا کائزان تو ٹھیک ہے کوئی پریشانی والی بات تو نہیں ہے کائزان کہاں ہے وہ کیوں فون نہیں کر رہا تم نے فون کیوں کیا ہے وہ اس کے ریلیکس کرنے پر بھی ریلیکس نہ ہوا تھا.
ارے میں بالکل ٹھیک ہوں وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں ہم دونوں ایک ساتھ ہی بیٹھے ہوئے ہیں بس آپ کو یہ بتانا تھا کہ میں نے جہاں سے کودی لگائی ہے۔
آپ کو بھی بتانا تھا اور رفیل بھائی کو بھی بتانا تھا ویسے آپ لوگوں نے تو کبھی کام کیا نہیں ہوگا اخر اتنا مشکل کام ہے ہہ بہادر لوگ ہی کر سکتے ہیں۔
اس کا انداز بالکل یاور والا ہی تھا کائزان نے آنکھیں کھول کر اس کی طرف دیکھا پھر دونوں انگوٹھے دکھا کر اسے داد دی اور انکھیں دوبارہ بند کر گیا۔
اچھا اچھا بہت اچھی بات ہے یہ تو تم نے بہت اچھا کیا یقینا کائزان بھی تمہارے ساتھ رہا ہوگا وہ کافی ریلیکس ہو گیا تھا۔
ہاں کائزان تو بہت ڈرے ہوئے تھے۔ لیکن میں نے ان کو ہمت دی کہ ایسی چھوٹی موٹی چیز وں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اس نے خود کو مزید پاورفل ثابت کرنا چاہا ۔
اس کے انداز پر کائزان نے آنکھیں تو نہیں کھولی تھیں لیکن لبوں پر مسکراہٹ آئی تھی وہ یقینا اس کی ساری باتوں کو انجوائے کر رہا تھا۔
ہاں بس تم ہی رہ گئی ہو نا اس کا ڈر کم کرنے کے لیے اسے رفیل کی کافی دور سے آواز سنائی دی تھی یقینا فون کی آواز اوپن تھی اور وہ بھی اس کی ساری باتیں سن رہا تھا۔
یہ کیا کہا رفیل بھائی نے لگتا ہے آپ ڈبلیو کے ساتھ گزاری پنجرے والی رات بھول گئے ہیں۔ چلیں کوئی بات نہیں آپ کو یاد دلانے کے لیے میں ہوں نا ۔ آ جاؤں گی کچھ ہی دنوں میں واپس
میرے بچے کا خیال رکھیے گا میں آ کر آپ کو سیٹ کروں گی اس نے کافی غصے سے کہا تھا جبکہ کائزان نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا اور پھر مسکرا دیا۔
ارے ارے میری بہنا میں تو مذاق کر رہا تھا مجھے پتہ ہے تم بہت بہادر ہو اسے فون میں۔ سے رفیل کی آواز سنائی دی تھی۔
جس کو انگور کرتے ہوئے غصے سے فون ہی بند کر دیا مطلب اب وہ اس کی کسی طرح کی چالاک یوں میں نہیں بھی سنے والی تھی۔
جب کہ کائزان کا فون اس کے قریب رکھتے ہوئے وہ اپنے لیے کپڑے نکالتی واش روم میں گھس گئی تھی۔ جب کہ اس کے جانے کے بعد کائزان کھل کر ہنسا تھا
***
کیا ہم لوگ واپس جا رہے ہیں شکر ہے اللہ پاک کا میں تو تھک گئی یہاں جلدی سے واپس چلتے ہیں وہ بہت خوشی سے بولی ۔
جانم ہم مصر واپس نہیں جا رہے صرف یہ ہوٹل چھوڑ رہے ہیں ابھی ہم اگلے پانچ دن تک نہیں رہیں گے اس نے تفصیل سے بتایا تھا۔
مجھے واپس جانا ہے میں نا یہاں بہت اکتا چکی ہوں مجھے یہاں ہنیمون بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔ اس سے تو مصر ہی بہتر تھا
وہ کچھ اداسی سے بولی تو کائزان اس کے پاس آکر بیٹھ گیا
کیوں پسند نہیں آئی تمہیں یہ جگہ لڑکیوں کو تو یہ جگہ بہت پسند ہوتی ہے۔ بلکہ میں نے سنا ہے کہ لڑکیاں یہاں آنا پسند کرتی ہیں مجھے لگا کہ تم یہاں آ کر خوشی محسوس کرو گی۔
میں نے سن رکھا تھا کہ یہاں بہت ہینڈسم نوجوان ہوتے ہیں۔ ہر طرف نیلی آنکھوں والے گھوم رہے ہوتے ہیں۔ بلکہ ہر طرف چاند ہی چاند ہوتے ہیں
لیکن یہاں تو صرف انکا لوں کے سروں کے چاند نظر آرہے ہیں ہر طرف اقر مجھے یہاں آ کر مایوسی ہوئی ہے یہاں کوئی بھی نیلی آنکھوں والا نہیں گھوم رہا۔
وہ جیسے اسے اصل وجہ بتا رہی تھی یہاں نہ رکنے کی۔ لڑکی میرے خیال میں مردوں کو دیکھنے کے بجائے تمہیں یہاں کی خوبصورتی کو غور سے دیکھنا چاہیے۔
تم نے ترکی کا سمندر دیکھا ہے مصر میں دور دور تک ہمارے علاقے میں کوئی سمندر نہیں ہے صرف صحرا ہی صحرا ہے۔
وہ جیسے اسے احساس دلا رہا تھا وہ یہاں مردوں کی آنکھیں اور چاند سے چہرے دیکھنے آئی تھی یہ جان کر اسے بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی تھی۔ اس کی بیوی تو سچمچ میں بہت بڑی ٹھڑ کن ثابت ہو رہی تھی اور اسے یہ بات ہرگز گوارا نہ تھی۔
میں نا پاکستان میں کراچی اپنی پھوپو کے گھر سے ہو کر آئی ہوں اور آپ کو پتہ ہے کراچی کا سمندر کتنا بڑا ہے آپ کو لگتا ہے کہ میں ترکی میں سمندر دیکھنے کے لیے آوں گی حد نہیں ہو گئی ۔۔۔۔۔ ؟ وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی
تو یہاں کا شام کا منظر دیکھو کتنا خوبصورت ہے وہ اسے احساس دلا رہا تھا۔
یہ شام کا جو خوبصورت ترین منظر ہے نا یہ میں ہر شام کو دیکھتی ہوں اس دنیا میں آئے مجھے19 سال ہو گئے ہیں۔
یہ میرے لیے نئی چیز ہرگز نہیں ہے جسے دیکھنے کے لیے میں ترکی میں آؤں گی وہ جیسے اس کی عقل پر ماتم کر رہی تھی۔
تمہیں شرم نہیں آرہی کیوں خدا کی نظروں میں گنہگار ہو رہی ہو اتنا ہینڈسم شوہر ہوتے ہوئے تم ترکی کے مردوں کو دیکھنے کے لیے آئی ہو اسے اپنی بیوی کی ٹھرک کو قابو کرنا تھا۔
میں ترکی کے ان مردوں کو دیکھنے کے لیے آئی ہوں جی کا ذکر ناولوں میں کیا گیا ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں نیلی آنکھوں والے ہوتے ہیں چاند سے چہرے والے ہوتے ہیں۔
ان کو نہیں اور ویسے بھی ناولوں والے ہیرو پر لائن مارنا گناہ ہے یہ کہیں پر بھی نہیں لکھا ہوا اسی لیے آپ مجھے فضول میں ڈرانا بند کریں۔
اس کے پاس جیسے ہر بات کا جواب تھا کائزان تو سر پکڑ کر رہ گیا تھا اس کی بیوی اس کے سامنے ٹھرک جھاڑ رہی تھی اور وہ بھی ایسے لوگوں پر جو اس دنیا میں موجود ہی نہیں تھے
ویسے اچھی ہی بات تھی کہ وہ دنیا میں موجود نہیں تھے اگر ہوتے تو یقینا کائزان انہیں دنیا سے ہٹا چکا ہوتا