وہ کمرے میں آتے ہی فریش ہو کر بیڈ پر لیٹ گیا تھا مطلب اس کا ارادہ سونے کا تھا۔ کتنی خوبصورت جگہ ہے نا اور جنگل کے بیچوں بیچ ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے یہ جنگل کے بیچ اس لیے ہے تاکہ جہاز سے چھلانگیں لگا سکیں وہ اس کے پاس بیٹھتے ہوئے سوال کرنے لگی تھی۔
ہاں جان یہ جگہ اسی لیے بنائی گئی ہے اور اس کے لیے انہوں نے اسپیشل اس جگہ کا انتخاب کیا ہے پہلے اور پھر ہوٹل وغیرہ کا انتظام کیا گیا یہاں ہر چیز کی سہولت موجود ہے تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتا اسے اپنے قریب کر چکا تھا۔
مجھے نیند نہیں آرہی اور جنگل کی وجہ سے ڈر بھی لگ رہا ہے ویسے تو ہمارا گھر بھی جنگل کے بیچ میں ہے لیکن وہاں پر ڈبلیو ہوتا ہے نا اتنا خطرناک جانور وہاں ہے۔
تو کسی اور جانور کے آنے کے تو چانسز ہی نہیں نہیں میرا مطلب خطر ناک اور پیارا جانور ڈبلیو کو خطرناک کہنے پر کائزان نے اسے گھورا تو اس نے فورا بات بدلی تھی۔
مطلب ڈبلیو تو ہماری حفاظت کر سکتا ہے نا اگر یہاں کوئی بڑا سا جنگلی جانور آ جائے تو ہم اپنی حفاظت کس طرح سے کریں گے اور ایسی خطرناک جگہوں پر تو چڑی لیں بھی ہوتی ہیں نا وہ پتہ نہیں کون سے ڈروں میں گری ہوئی تھی۔
ڈارلنگ یہ اتنی بھی خطرناک جگہ نہیں ہے اور جہاں تک جنگلی جانوروں کی بات ہے تو یہ جنگل بالکل بھی خطرناک نہیں ہے یہاں پر کوئی جنگلی جانور موجود نہیں ہے اگر ہیں بھی تو وہ
خطرناک نہیں ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ جنگل میں سفر کرتے ہیں انجوائے کرتے ہیں تو اس طرح کی کوئی چیز یہاں ہونا ممکن نہیں ہے
باقی جن چڑیل یہ صرف کہانیوں میں ہوتے ہیں اصل زندگی میں نہیں تو تم بالکل بے فکر ہو جاؤ وہ اس کا سر اپنے سینے پہ رکھتے ہوئے بولا تھا لیکن اس کے ڈر کو یقینا وہ کم نہیں کر پایا تھا
مجھے بالکل بھی نیند نہیں آرہی میں گاڑی میں اتنا زیادہ سوئی آپ تو سو رہے ہیں اسے آنکھیں بند کرتے دیکھ وہ اس کے سینے سے سر ہٹائی اس کے چہرے کو دیکھ رہی تھی۔
ہاں جان کیونکہ مجھے نیند آرہی ہے میں سارا دن ڈرائیو کرتا رہا ہوں تو اب مجھے کافی زیادہ تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہے۔
اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے بے بسی سے کہا تھا اسے سچ میں اس وقت تھکاوٹ محسوس ہو رہی تھی کیونکہ وہ تقریبا14 گھنٹے کی ڈرائیو کر کے آیا تھا۔
اگر میں آپ کو یہاں پر کس کروں تب بھی آپ سو جائیں گے وہ اس کے گال پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس انداز میں بولی تھی کہ کائزان انکار کر ہی نہیں پایا۔
سوچا جا سکتا ہے تمہارے انداز پر ڈیپینڈ کرتا ہے اب گال پر تم مجھے کس کرو گی تو شاید مجھے نیند آ جائے لیکن اگر تم میرے پلس پر کس کرو گی تو ہو سکتا ہے کہ میری نیند بھاگ جائے اس نے اپنا لو جک لگایا تھا۔
لیکن وہاں کس کر تے ہوئے تو مجھے شرم آئے گی نا ۔۔۔ وہ کافی پریشانی سے اسے اپنا مسئلہ بتا رہی تھی جب کہ اس نے ایک نظر اسے دیکھا پھر آنکھیں بند کرنے لگا۔
نہیں۔۔۔ نہیں۔۔۔ شرم نہیں آئے گی۔۔۔۔۔ وہ فورا بولی تو اس نے آنکھیں کھول دیں۔۔۔۔ ۔
اچھی بات ہے۔ تو اؤ پھر جلدی سے مجھے کس کرو میں تمہارے لبوں کی نر ما ہی اپنے ہونٹوں پر محسوس کرنا چاہتا ہوں اس نے فرمائش کی تھی
شوہر کو کس کرنے میں کیسی شرم تمہیں ہرگز شرم نہیں آنی چاہیے تو ادھر پاس آؤ میرے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اس نے اسے اپنے قریب کھینچا تو وہ مزید اس کے قریب ہوئی۔
پاس ہی تو ہوں اب کیا آپ کے سینے میں گھس جاؤں ۔۔۔۔۔۔ اس کے مزید گھسیٹ کر قریب کرنے پر وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتی اسے خود سے دور کرتے ہوئے بولی ۔
ہائے جان من میں تو چاہتا ہوں کہ تم میرے اتنے قریب آ جاؤ کہ ہم دونوں میں سانسں نکلنے کی بھی جگہ نہ بچے ۔۔۔۔۔ ہوا بھی ہمارے بیچ سے نہ گزرے ۔
میں چاہتا ہوں کہ ہم دونوں ایک دوسرے میں اس طرح سے الجھ جائیں کہ کسی اور کی گنجائش ہی نہ رہے ایک دوسرے کی سانسوں میں سانسیں لیتے ہوئے ہم دونوں ایک دوسرے کے اتنے قریب آ جائیں کہ قدرت بھی کنفیوز ہو جائے کہ کس کی سانسیں کس میں شامل ہیں۔
وہ ایک جھٹکے میں اسے بیڈ پر گراتے ہوئے اس کے دونوں ہاتھوں کو قید کرتا اس کے لبوں پر اپنے لبوں سے قفل لگا چکا تھا جب کہ وہ آنکھیں بند کرتی اس کے لمس کو محسوس کرنے لگی تھی اس کے ہاتھ اس کے گرد اپنا نازک حصار بنا چکے تھے جبکہ وہ آہستہ آہستہ اب مزید اس کی سانسوں کو تنگ کرنے لگا تھا۔
چلو اب تم مجھے کس کرو اس کی سانسوں کو آزاد کرتے ہوئے اس کے ماتھے سے اپنا ماتھا لگائے وہ مسکرا کر بولا تھا جبکہ وہ اس کی فرمائش پر اسے گھور کر رہ گئی۔
میں کیسے کس کروں ابھی تو کیا وہ پریشانی سے کہنے لگی تھی وہ اس سے جو چاہتا تھاوہ ہو تو گیا تھا ۔۔۔ ۔
یہ تو میں نے کیا بے بی تم نے تو مجھے کوئی کس کیا ہی نہیں وہ مسکراتے ہوئے اس کے بالوں کو اپنے ہاتھوں میں قید کرتا پیچھے کی طرف کر رہا تھا تاکہ وہ اس کے چہرے پر نہ آئیں۔
جب کہ اس کے بے باک لمس مسلسل اس کے چہرے کے نہ جانے کتنے بوسے لے چکے تھے۔
آپ کریں میں کروں بات تو ایک ہی ہے نا اور ویسے بھی ہسبینڈ وائف میں کسی چیز کا فرق تھوڑی نہ ہوتا ہے وہ دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے بولی تو اسے اور بھی زیادہ کیوٹ لگی۔
جبکہ اس کے بچنے کے بہانے سینا وہ مزید اس کے قریب ہو گیا تھا
ہاں بالکل فرق تھوڑی نہ ہوتا ہے تو مجھے پیار کرو یا میں تم سے پیار کروں ایک ہی بات ہے اس کی گردن پر جھکتے ہوئے وہ اپنے لبوں کی شدتیں اب وہاں دکھانے لگا تھا جب کہ وہ اس کی باہوں میں بری طرح سے قید مزاحمت تک نہ کر پائی تھی۔
وہ اپنے لبوں سے اس کے پور پور پر مہر لگاتا اسے بے بس کرتا جا رہا تھا اسے خود میں قید کرتے ہوئے وہ اس سے ہر چیز سوچنے کی اجازت چھین چکا تھا۔
وہ اس کی ساری سوچوں کو خود تک محدود کر دینا چاہتا تھا وہ اس کے ذہن و دل پر سوار ہو جانا چاہتا تھا۔
اور سچ بھی یہی تھا وہ پوری طرح سے اس کے دماغ پر سوار ہوتا جار ہا تھا اور شاید وہ دماغ سے نکل کر اب اہستہ اہستہ اس کے دل میں اپنے لیے جگہ بنا رہا تھا۔
اور اس سے محبت کرنے پر اسے کوئی اعتراض نہیں تھا آخر اس سے محبت کرنا اس پر فرض جو تھا۔
وہ جاگ رہاتھا۔ اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا اگر وہ سو جاتا تو یقینا اس نئی جگہ پر وہ ساری رات ڈر ڈر کر مر جاتی اور کائزان کی باہوں میں تو ویسے بھی جادو تھا۔
اپنی محبتوں سے اسے مہکا کر اس نے اسے بھی اپنے ساتھ نیند میں کہیں غائب کر دینا تھا اتنا تو وہ جانتی ہی تھی۔
***
رات نہ جانے کون سے پل اس کی آنکھ کھلی تو کائزان نے اسے پوری طرح سے اپنی باہوں میں قید کر رکھا تھا اس نے ایک نظر گھڑی کی طرف دیکھا تھا جو تقریبا چار بجے کے آس پاس کا وقت دکھا رہی تھی۔
اسے پتہ تھا وہ اس کی باہوں میں کہیں نیندوں میں اتر جائے گی اور اسے پتہ بھی نہیں چلے گا باہر جنگل میں سنایا چھایا ہوا تھا کمرے کی کھڑ کی کھلی تھی لیکن کافی اونچائی پر تھی تو اسے ایسا کوئی ڈر نہیں تھا لیکن یہ جنگل کافی خطرناک محسوس ہوتا تھا۔
پہاڑی سے بہت اونچائی پر یہ ہوٹل بنایا گیا تھا اس طرف صرف ایک ہی سڑک آتی تھی اور جنگل انتہائی گہرا تھا اسی جنگل میں شاید وہ لوگ انہیں باقی ساری انٹرٹینمنٹ بھی دے رہے تھے۔
وہ تو بس میگزین میں یہ سب کچھ دیکھ کر ایکسائٹڈ ہو گئی تھی کہ اسے یہ جگہ دیکھنی ہے لیکن اسے امید نہ تھی کہ کائزان اسے یہاں تک لے آئے گا کبھی کبھی اسے کائزان پر بڑا پیار آیا تھا وہ کیسے اس کے ناز نخرے اٹھاتا تھا۔
کیسے اس کی ہر بات کو خاموشی سے مان جاتا تھا کیسے بنا کوئی شکوہ گلا کئے وہ اس نے اپنی محبت لٹائے جا رہا تھا۔
شاید وہ خطرناک تھا بہت خطرناک انسان تھا لوگوں کے لیے لیکن اس کے لیے وہ ایک عام سا انسان تھا محبت کرنے والا چاہنے والا ہر وقت اسے اپنے قریب رکھنے والا ۔
اس نے اپنی کمر پہ رکھے اس کے ہاتھ کو دیکھا تھا جس پر پٹی بندھی ہوئی تھی کیا حال کر دیا تھا اس نے اپنے اس ہاتھ کا۔
صرف اس لیے کیونکہ اس ہاتھ سے اس نے اسے تکلیف پہنچائی تھی اسے مارا تھا بے شک غلطی اس کی تھی اور وہ اپنی غلطی کو قبول بھی کرتی تھی لیکن پھر بھی وہ اس سے معافی مانگ رہا تھا وہ اچھا تھا بہت اچھا تھا پر وقت نے اسے برا بنا دیا تھا لیکن اسے یقین تھا کہ زیادہ دن یہ سب کچھ برا نہیں رہے گا۔
وہ نہ جانے کتنی ہی دیر اسے دیکھتی رہتی جب اچانک کائزان کی آنکھ کھلی تو اس نے مسکرا کر اسے دیکھا اور پھر اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتے ہوئے اسے اپنے سینے میں بیچ گیا تھا وہ خاموشی سے اس کی دھڑکنوں پر اپنے لب رکھتی آنکھیں بند کر گئی۔
اس کی یہ حرکت اتنی بے ساختہ تھی کہ کائزان نے بھی نیند میں حیرت سے اسے دیکھا تھا جب کہ وہ خود حیران تھی اپنی اس حرکت پر۔ وہ خود بھی شرما کر اس کے سینے میں اپنا سر چھپا گئی جبکہ کائزان کے لبوں پر مسکراہٹ دوڑ گئی تھی۔
***
اٹھ جاؤ جان کتنا سونا ہے میں نے ہوٹل والوں سے بات کر لی ہے ہم دونوں نے چلنا ہے ہمارے لیے جہاز کی بکنگ بھی کروا دی گئی ہے ہمارے ساتھ تقریبا چار پانچ لوگوں کی مزید ٹیم بھی ہے۔
وہ لوگ بھی یہی کام کرنے والے ہیں بہت مزہ آنے والا ہے جلدی چلو وہ اسے جاگتے ہوئے بولا تھا جب کہ وہ پریشان سی اسے دیکھ رہی تھی۔
میں نے سوچا ہے کہ میں یہ نہیں کرتی کیونکہ میرے پردے کا مسئلہ بن جائے گا نا آپ کو تو پتہ ہے کہ میں بغیر پردے کے باہر نہیں نکلتی تو پھر یہ میں شاید نہ کر پاؤں ہم پھر کبھی کرنے کے بارے میں سوچیں گے ۔۔۔ ۔
وہ ساری رات لگا کر ایک بہترین بہانہ ڈھونڈ چکی تھی کائزان نے اس کے چہرے کو دیکھا پھر نفی میں سر ہلا کر مسکرا دیا۔
بیٹی ڈول وہاں پر صرف میں رہوں گا تمہارے ساتھ اور کوئی بھی نہیں ہمارا سسٹم تھوڑا الگ ہے باقی لوگوں کے ساتھ ٹیم کا ممبر ہو گا لیکن میں نے ہوٹل والوں کو کہہ دیا ہے کہ ہمیں کسی ممبر کی ضرورت نہیں ہے۔
ہم خود اپنی حفاظت کر سکتے ہیں اور ویسے بھی کسی دوسرے شخص پر یقین کرنے سے کہیں زیادہ تمہارے لیے مجھ پر یقین کرنا آسان ہوگا۔
تمہارے ساتھ میں رہوں گا وہاں بالکل پریشان ہونے کی
ضرورت نہیں وہ اسے ریلیکس کرتا ہوا جلدی جلدی تیار ہونے کے لیے کہہ رہا تھا جب کہ اس کی سانسیں خشک ہونے لگی تھیں مطلب موت کا وقت بہت قریب آرہا تھا اسے خوف سے جان جاتی محسوس ہو رہی تھی۔
کائزان اونچائی کتنی ہوگی میرا مطلب ہے اگر بہت زیادہ اونچا ہے تو میں نہیں کروں گی اونچائی میں نا میرا سر گھومنے لگتا ہے اس نے ایک اور بہانہ بنایا تھا۔
اونچائی زیادہ نہیں ہے صرف ایک ہزار فٹ کا ہی فاصلہ ہے میں نے پہلے ہی انہیں منع کر دیا ہے کہ میری بیوی اونچائی سے ذرا خوف کھا تی ہے تو ہم چار ہزار فٹ سے چھلانگ نہیں لگائیں گے ایک ہزار ہی بہت ہے ہم نے تو صرف اپنا ایڈونچر پورا کرنا ہے نا چلو اب مزید باتیں نہیں کرتے جلدی جلدی کرتے ہیں وہ لوگ انتظار کر رہے ہیں ہماری وجہ سے کیوں فضول میں انہیں انتظار کروانا وہ اسے زبردستی واش روم کی طرف بھیج رہا تھا۔
جب کہ وہ اس وقت کو پچھتا رہی تھی جب اس نے کائزان سے کہا تھا کہ اسے یہ کام کرنا ہے اسے نہیں کرنا تھا یہ سب کچھ اسے اپنی جان پیاری تھی لیکن اب وہ یہ بات اسے کیسے بتاتی ۔ وہ تو باضد تھا اسے اپنے ساتھ لے کر جانے میں۔
میری جان بچ گئی نا اللہ جی تو میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں میں زندگی میں کبھی ایسا پنگا دوبارہ نہیں لوں گی اس نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دعا کی تھی لیکن آج تو شاید صرف کائزان کی ہی دعائیں قبول ہوتی تھیں۔
***
ہائے اللہ یہاں تو بہت سارے لوگ ہیں کائزان مجھے نا بہت ڈر لگ رہا ہے میں کیا سوچ رہی تھی ہم پھر کبھی کریں گے وہ پیچھے کی طرف بھاگتے ہوئے بولی ۔
پھر کبھی کیوں کریں گے جانو ہم تو ابھی کریں گے آج کریں گے اسی وقت کریں گے ہم کیا کسی سے ڈرتے ہیں چلو تمہیں بالکل بھی پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں۔
میں تمہارے ساتھ ہونا وہ اسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے آگے کی طرف لے کر جا رہا تھا جب کہ ڈر سے اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا
ہزار نانا کرنے کے باوجود بھی وہ اس کے ساتھ یہاں تک آنے پر مجبور ہو گئی تھی۔
آپ کو گناہ ملے گا آپ کی بیوی یہ کام نہیں کرنا چاہتی تو آپ
زبردستی کر رہے ہیں اللہ پاک اس چیز کا گناہ دیتا ہے اس نے ڈرانے کی کوشش کی تھی۔
جانو اللہ پاک نا مجھے اور بھی بہت ساری چیزوں کے گناہ دیں گے بلکہ مجھے شاید جہنم کی آگ میں جلنا پڑ جائے لیکن تم چلو اؤ ۔ میں دنیا میں ہی تمہارے ساتھ جیت کے مزے لوں گا وہ اسے
گھسیٹتے ہوئے سامنے نظر آتے جیب کےپاس لے کر آیا تھا جو بہت بڑا تھا اور اس میں کافی سارے لوگ سوار تھے۔
اس نے اس پائلٹ کو نیچے آنے کا اشارہ کیا جو فورا اس کی بات مان کر نیچے آیا تھا پھر اس نے اس سے کوئی بات کی تو پائلٹ نے
سامنے دوسرے چھوٹے جیب کی طرف اشارہ کیا تھا۔
چلو جانے من تمہارا یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا تمہیں اپنے پردے کے لیے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہم الگ جیب میں جائیں گے وہاں صرف ایک ہی افیسر ہمارے ساتھ ہے جو کہ فیمیل ہے وہ اسے بے فکر کرتا ہوا اپنے ساتھ لا رہا تھا۔
جبکہ وہ بس کسی بھی طرح اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑا کر یہاں سے بھاگ جانا چاہتی تھی لیکن کائزان کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ چھڑانا اسان تھوڑی تھا۔
اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آج کے بعد وہ کبھی بھی کائزان سے کوئی الٹی سیدھی فرمائش نہیں کرے گی۔
لیکن ابھی کا کیا کرے۔۔۔۔ ؟ جتنی قرانی ایات اسے زبانی یاد تھی وہ وہ مسلسل پڑھ رہی تھی جبکہ وہ اسے زبردستی اپنے ساتھ جہاز میں سوار کر چکا تھا اور اب جہاز اپنی اڑان بھرنے لگا تھا آخر
1000 فٹ کے فاصلے پر جا کر روکنا تھا اس نے
***
وہ اسے زبردستی اپنے ساتھ جہاز پر چڑھا چکا تھا۔ اس کے بہانے منتیں ترلے کوئی کام نہ آئے تھے۔ وہ اپنی ضد کا اتنا پکا تھا کہ اس نے کہہ دیا تھا کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہیں آئے گی تو وہ اسے اٹھا کر لے جائے گا۔ اس کے کہنے پر اس نے ناراضگی سے منہ بھی بسور لیا لیکن کائزان نے اثر نا لیا۔
مرتی کیا نہ کرتی کی مترادف وہ حر گئی تھی جہاز پر جہاں ایک لیڈی اسے سیونگ سوٹ دے رہی تھی جسے وہ زبردستی ہی اسے پہنا رہا تھا۔ جبکہ وہ بھی منہ بنائے ہوئے تھی۔ جبکہ سیونگ سوٹ میں وہ گول مول گڈا لگ رہی تھی۔ کائزان کو اس پر بہت پیار آ رہا تھا لیکن ترس نہیں۔
بیوی تم تو بہت ہی زیادہ ڈرپوک ہو یہ صرف ایک ہزار فٹ کا فاصلہ ہے ذرا سوچو تو صحیح وہ لوگ چار ہر ار فٹ کے فاصلے سے جمپ کرنے والے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا۔ ۔۔۔۔ ؟ کیا ان لوگوں کو اپنی زندگی پیاری نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ ؟ زندگی سب کو پیاری ہوتی ہے میری جان اور ایسے ایڈونچر کا نام ہی تو زندگی ہے۔ زندگی کا اصل مرا ہی یہی ہے میرا بچہ۔۔۔۔ ۔"چلو زندگی کا مرا لیتے ہیں۔
ذرا سوچو ہمیں فضا سے یہ دنیا کیسی محسوس ہوگی ہواؤں میں جا کر اس چیز کو ایکسپیرینس کرنے کا مزہ ہی الگ ہے۔ اگر تمہیں مزہ نہ آیا تو پیسے واپس وہ اسے بہلا رہا تھا لیکن وہ نفی میں سر ہلا رہی تھی۔ وہ اسے چھوڑ نہیں رہا تھا ورنہ یقیناً وہ بھاگ جاتی۔
اس وقت تو وہ بس کانٹے جا رہی تھی۔ لیکن اس نے پرواہ نہ کی تھی اس کے بیلٹ کو اس کی کمر سے باندھتے ہوئے اس نے خود اس کے پیچھے آتے ہوئے اپنے آپ کو بھی اس کے ساتھ
مضبوطی سے لاک کیا تھا۔
تمہیں پتہ ہے جیسے ہی ہم جمپ کریں گے ویسے ہی اوپر والے جہاز سے لوگ جمپ کریں گے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہمارے بالکل پاس آ جائیں گے۔ ہم ہوا میں اکیلے نہیں ہوں گے بہت سارے لوگ دیکھ کر تمہارا ڈر خود با خود کم ہو جائے گا۔
کتنا مزہ آنے والا ہے ذرا سوچو تو صحیح فضول میں کانپنا بند کرو وہ اسے پوری طرح سے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے سمجھا رہا تھا جبکہ مرم کی تو اب آواز ہی بند ہو گئی تھی وہ بیچاری تو خوف سے کچھ بول ہی نہیں پا رہی تھی لیکن کائزان کا اسے بخشنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیا آپ لوگ ریڈی ہیں اس لڑکی نے انگلش میں پوچھا تو مرم نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔
جبکہ کائزان اس کے گرد اپنا حصار مضبوط کرتا تھوڑا سا جہاز کے دروازے کے قریب آ چکا تھا۔
وہ ان دونوں کو بیسٹ آف لک وش کرتی پیچھے ہٹی ہی تھی جبکہ کائزان نے نیچے کی طرف چھلانگ لگا دی اور اس کے ساتھ ہی مرم کی نہ رکنے والی چیخوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
لیکن وہ اس کی چیخوں کو بالکل کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا فضا میں وہ ہواؤں سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنی بلندی پر زمین کی طرف دیکھنے کی تو اس میں ہمت ہی نہ تھی وہ تو بس چیخیں مارتی ہوئی آنکھیں بند کیے ہوئے تھی اسے کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا ہواؤں کا زور اتنا تھا کہ وہ کچھ بول بھی نہیں پا رہی تھی۔
جبکہ اس کے ساتھ کائزان نے اسے مضبوطی سے تھام رکھا تھا وہ اسے اس طرح سے اپنے ساتھ لگائے ہوئے تھا کہ کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔
خیر اتنا یقین تو اب مرم کو بھی اس پر تھا ہی کہ وہ اسے کچھ نہیں ہونے دے گا لیکن اپنے ڈر کو فضاؤں میں محسوس کر کے وہ کافی دیر چیختی رہی لیکن اب ریلیکس ہو گئی تھی جب اسے محسوس ہوا کہ اس کے آگے پیچھے مزید لوگ بھی ہیں۔
جو اپنا یہ فضول سا شوق پورا کر رہے ہیں اس کے آگے پیچھے کافی سارے لوگوں نے اوپر والے جہاز سے چھلانگ لگائی تھی۔
کچھ لوگ چیخ رہے تھے کچھ لوگ کسی سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے تو کچھ لوگ نہ جانے کیا کیا بول رہے تھے لیکن ان میں سے ایک آدمی جو ان کے بالکل قریب سے دور ہوا تھا اچانک خاموش ہو گیا تھا۔
اور ٹیم اسے دوبارہ اوپر کی طرف کھینچ رہی تھی ایسا لگتا تھا جیسے وہ خوف سے بے ہوش ہو گیا ہے۔
مزید کچھ سیکنڈز فضا میں رہنے کے بعد انہیں بھی واپس اوپر کھینچ لیا گیا تھا وہ واپس اپنی اپنی منزل تک پہنچ چکے تھے۔
کائزان تو کافی پرجوش لگ رہا تھا جبکہ مرم اس کے سینے سے لگی بری طرح سے کانپ رہی تھی ہاں لیکن یہ ایڈونچر برا نہیں تھا اس نے ایک نئی چیز ایکسپیرینس کی تھی۔
اس نے ایک ایسی چیز کے مزے لیے تھے جس کے بارے میں اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ہاں یہ مشکل تھا بلکہ بہت مشکل تھا اس کی جان اب تک جا رہی تھی اس کی سانسیں اب تک نارمل نہیں ہوئی تھی ہاں لیکن یہ چیز کبھی نہ بھلانے والی تھی شاید وہ اسے ہمیشہ یاد رکھنے والی تھی۔
***
وہ لوگ جہاز سے نیچے اترے تو کائزان نے اسے اپنے ساتھ لگایا ہوا تھا جبکہ اس آدمی کے لیے جو وہاں راستے میں بے ہوش ہو گیا تھا اس کے لیے ایمبولینس منگوائی گئی تھی لیکن شاید وہ آدمی مر چکا تھا کیونکہ ٹیم کافی زیادہ پریشان تھی۔
اسے جتنا سمجھ میں آیا تھا وہ یہی تھا کہ اس آدمی کا دل بند ہو جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو چکی تھی۔ لیکن اگر وہ اتنا ہی زیادہ ڈرپوک تھا یا اسے اتنا ہی زیادہ خوف اتا تھا ان سب چیزوں سے تو پھر اس کو اس ساری چیزوں میں یہ سب کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔
اپنی عمر کا ہی لحاظ کر لیتا یہ کیسا شوق تھا جو اسے موت کے اتنے قریب لے آیا تھا۔ خیر وہ صرف اس کے لیے مغفرت کی دعا ہی کر سکتی تھی۔ نہ جانے اپنے شوق کے چکر میں اس کی فیملی پر کیا گزرے گی ابھی تک تو شاید اس کی فیملی کو اس کے بارے میں کچھ پتہ بھی نہیں ہوگا