اٹھیں مسٹر گینگسٹر کیا سارا دن سوتے ہی رہیں گے۔ میں یہاں بور ہونے کےلیے نہیں آئی یہ ہوٹل دیکھیں مجھے یہاں جانا ہے اس نے ایک میگزین اس کے سامنے کرتے ہوئے کہا تھا۔
اس نے دیکھا تو وہاں ترکی کی ہی کوئی لوکیشن لکھی ہوئی تھی لیکن اتفاق ایسا تھا کہ وہ خود بھی پہلے اس جگہ پر کبھی نہیں گیا تھا۔
ہاں اس سے پہلے وہ یہاں ہنیمون منانے کے لیے نہیں آیا تھا۔
جان یہ جگہ کافی دور ہے ہم صبح نکلیں گے تو شاید دوسری صبح وہاں جا کر پہنچیں گے لیکن کوئی بات نہیں ہم کل صبح صبح یہاں کے لیے نکلیں گے اس نے فورا اس کی بات مانی تھی وہ پہلے ہی اس سے ناراض تھی وہ مزید اسے ہرگز ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا
ہائے اللہ یہ کیا اتنا زیادہ دور ہے مجھے تو لگا کہ ہیں کہیں آس پاس ہوگا ویسے ہے کتنا خوبصورت ہوٹل ہے ہوٹل کے ساتھ بیچ ہے اور یہ دیکھیے یہاں پر نا جہازوں سے چھلا نگی لگواتے ہیں میں نے نا جہاز سے کودی لگانی ہے اس نے ایکسائٹڈ ہو کر اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
کیا سچ میں تمہیں پسند ہے سکوبا ڈرائیونگ مجھے بھی بہت پسند ہے دونوں مل کر کریں میرا تو فیورٹ تھا کالج کے زمانے میں پھر الٹے سیدھے کاموں میں لگ گیا تو شوق کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن اب تمہارے ساتھ یہ شوق پورا کروں گا وہ اس کی طرف دیکھتے
ہوئے کہنے لگا۔
میں نے کبھی نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کو کرتے ہوئے دیکھا ہے بس وہ تو تصویر ہے تو میں دیکھ کر کہہ رہی ہوں اس کے ایکسائٹڈ ہونے پر وہ اس سے کہنے لگی تھی۔
اسے لگا تھا شاید وہ کہے گا کہ یہ بہت خطرے کی چیز ہے اور اسے نہیں کرنی چاہیے وہ ضد کر کے اسے تنگ کرے گی بات یہی ختم ہو جائے گی لیکن وہ تو اس چیز کا شوقین نکلا تھا۔
کوئی بات نہیں میں ہوں اپنی جان کی ہر خواہش پوری کرنے کے لیے وہ اس کے لبوں کو شدت سے چومتے ہو ئے بولا تھا جب کہ وہ پریشانی سے مسکرا بھی نہیں سکی کہیں وہ سچ میں اس سے جہاز سے چھا نگ تو نہیں لگوانے والا ۔۔۔۔۔۔ وہ پریشانی سے سوچتی اپنے ہونٹوں پر اس کے چھوڑے لمس کو چھو رہی تھی اس کے دیکھنے پر فورا ہونٹوں پر اپنا ہاتھ رگڑنے لگی تھی۔
یہ گندی گندی حرکتیں میرے ساتھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں ناراض ہوں آپ سے میرا آپ کے ساتھ مرن جین ختم ہے
اور یہ بات بھولنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اسے دھمکاتے ہوئے اس کے قریب سے اٹھنے ہی لگی تھی کہ اچانک اس نے اسے پکڑ کر بیڈ پر گرا دیا۔
اور اگلے ہی لمحے اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں قید کرتا تکیے کے ساتھ لگاتا اس کے اوپر اپنا سایہ بنا گیا تھا۔ وہ بری طرح سے اس کی باہوں میں مچلی تھی کیونکہ وہ اس کے دونوں ٹانگوں پر اپنی ایک ٹانگ رکھتے ہوئے اسے پوری طرح سے قید کر چکا تھا۔
نخرے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے اس معاملے میں تمہارے کو ئی نخرے نہیں اٹھانے والا اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے وہ
شدت سے بھرپور لمس چھوڑتا اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی قید میں لیتا اس کے لبوں کا میٹھا جام اپنے اندر اتارنے لگا تھا۔
ہم تمہاری ناراضگی یہیں سے کنٹینیو کریں گے لیکن فی الحال مجھے میرے سکون کا انتظام کرنے دو مجھے ان لمحات کو جینے دو جو میں نے کل تمہارے بغیر گزارے ہیں تم نے مجھے کل بہت ستایا ہے مرم بہت زیادہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے برے لمحات تھے۔
جنہیں میں اپنی زندگی سے نکال کر پھینک دینا چاہتا ہوں میں ان چند لمحوں کو تمہارے ساتھ جینا چاہتا ہوں جس میں تم میرے ساتھ ہو میرا سکون میرا عشق میرے ساتھ ہے۔
اور مجھے میرا سکون صرف تم دے سکتی ہو آج کے بعد کبھی میرے ساتھ ایسا مت کرنا ورنہ کائزان کاظمی ختم ہو جائے گا تمہیں پتہ ہے میرے دشمن میری کمزوری ڈھونڈتے ہیں اور میں اپنی کمزوری کو ہمیشہ اپنی باہوں میں اپنے دل کے قریب رکھتا ہوں۔
میں تمہیں خود میں چھپا لینا چاہتا ہوں کہ کوئی کبھی تم تک نہ پہنچ پائے میں کبھی کسی کو تم تک نہیں پہنچنے دوں گا۔
تمہیں ہمیشہ میرے پاس رہنا ہوگاآج کے بعد ایسا کبھی مت کرنا تم مجھے ستاؤ تنگ کرو نخرے دکھاؤ میں تمہارے سارے ناز
نخرے اٹھاؤں گا لیکن آج کے بعد میرے ساتھ ایسا مت کرنا مجھے لگا میں جیتے جی مر گیا مرم ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ختم ہو گیا۔
پلیز آج کے بعد مجھے موت کے اتنے قریب لے کر کبھی مت جانا مجھے تمہارے ساتھ جینا ہے ایسی موت سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے اس کے لبوں پر اپنے لب رکھتے ہوئے وہ جیسے سے اپنے دلا کی کیفیت بتا رہا تھا وہ جو کب سے مزاحمت کر رہی تھی اسے تنگ کر رہی تھی خود با خود خاموش ہو گئی تھی۔
جب کہ وہ اس کے ہونٹوں کے بعد اس کی گردن کا سفر کرتے ہوئے ماتھے سے لبوں کے بیچ لکیر کھینچتا ایک دفعہ پھر سے اس کے لبوں کو اپنی قید میں لے گیا اس کا ہاتھ نرمی سے اس کے بدن کی نر ما ہٹ کو محسوس کر رہا تھا۔
وہ پوری طرح سے اس کے وجود میں کھوتا چلا جا رہا ہے ان دونوں کی سانسیں کمرے کی فضاؤں کو مہکا رہی تھیں وہ پوری طرح ایک دوسرے میں مدہوش ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے تھے۔
اس مشکل نے ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا تھا ایک دوسرے کی دھڑکنیں سینے ہوئے وہ اپنے قریب آگئے تھے کہ ساری دیواریں گر چکی تھیں۔
ایک دوسرے کو اپنی باہوں میں لے کر وہ زندگی کا سب سے خوبصورت وقت گزار رہے تھے اس کے پورے جسم پر کائزان کے لبوں کی مہر آب و تاب سے مہک رہی تھی جبکہ اس کے حسین وجود میں وہ اپنا آپ ڈھونڈتا اسے اپنے الگ جہان میں لے گیا تھا
***
ہم لوگ کہاں جا رہے ہیں صبح اس کی آنکھ کھلی تو کائزان نے جلدی مچا دی کہ جلدی جلدی تیار ہو جاؤ ہم نے کہیں جانا ہے وہ کافی کنفیوز تھی وہ اسے کہاں لے کر جانے کی بات کر رہا تھا۔
میری جان ہم تمہارے ڈریم پورے کرنے جا رہے ہیں تمہیں جہاز سے چھلانگ لگائی ہے نا وہی لگوانے جا رہا ہوں جلدی کرو تیار ہو جاؤ ابھی نکلیں گے
تو ہی وہاں تک پہنچ پائیں گے وہ اسے جلدی جلدی کام نپٹانے کے لیے کہہ رہا تھا جبکہ مرم کے تو پسینے چھوٹ رہے تھے مطلب وہ اسے وہاں لے کر جا رہا تھا جہاں وہ جانا نہیں چاہتی تھی۔
اب وہ اسے کیا بتاتی وہ تو صرف اسے تنگ کرنے کی خاطر ایسا بول رہی تھی کہ اسے جہاز سے چھلانگ لگائی ہے وہ تو سیریس ہی ہو گیا تھا۔
ہم کل جائیں گے اس نے پیچھے سے کہا تھا جب کہ وہ ایک نظر اسے دیکھتا اس کے پاس آتے ہوئے اس کا بازو تھام کر اسے واش روم کے اندر تک لے کر آیا تھا۔
مجھے یقین ہے کہ تم ایسا ہرگز نہیں چاہتی ہوگی کہ میں تمہیں خود اپنے ہاتھوں سے تیار کروں اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اسے کپڑے تھما تے ہوئے کہا تو اس نے سر جھکا لیا جب کہ وہ مسکراتے ہوئے واش روم سے نکل گیا۔
***
اس نے گاڑی بک کروائی تھی اور وہ دونوں گاڑی پر ہی سفر کر رہے تھے اس کا ارادہ پہلے تو بائے ایئر جانے کا تھا لیکن پھر سوچا کہ وہ اس رومینٹک سفر کو جہاز میں جا کر ان رومنٹک کیوں کرے اور ویسے بھی جس کی خاطر وہ وہاں جا رہا تھا وہ تو کل اس جگہ پہنچنے والا تھا۔
یہ اچھا وقت تھا اس کے لیے مرم کے ساتھ انجوائے کرنے کا مظہر پاشا کے تیسرے آدمی کو کل رات اس نے موت کی نیند سلا دیا تھا اور چوتھے آدمی کو سلانے جا رہا تھا۔
وہ اس کی ساری ٹیم کو ختم کرنے میں کامیاب ہو رہا تھا سعودیہ میں پرسوں رات مظہر پاشا کے ایک وفادار آدمی پر جنگلی جانور نے حملہ کر کے اسے موت کے گاٹ اتار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق جانور نے اس سے خطرہ محسوس کیا تھا حالانکہ جانور کا مقصد حملہ کرنا اسے اپنی خوراک بنانا ہرگز نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق جانور جنگل سے آدھی رات کو نکلا تھا اور اس آدمی کے جسم پر ناخن مار کر اس کے جسم کو نوچا تھا۔
وہ وہیں پر ختم ہو گیا جبکہ وہ جانور واپس جنگل کی طرف بھاگ گیا تھا اور کوئی بھی اسے ڈھونڈ نہیں پایا تھا۔
یہ کہانی سعودیہ کے پولیس کی طرف سے بنائی گئی تھی جب کہ اس کے ڈبلیو پر کسی طرح کی کوئی بات نہیں آ ئی تھی تو وہ بالکل ریلیکس تھا
***
جان کبھی گاڑی چلانے کے بارے میں سوچا ہے وہ اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے بولا تھا اس نے ایک نظر اسے دیکھا پھر نفی میں سر ہلا دیا۔
نہیں کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی میں کبھی گاڑی چلانا چاہتی ہوں مجھے گاڑی چلانے کا بالکل کوئی شوق نہیں ہے۔
لیکن بے بی زندگی کی گاڑی تو ہمیں ایک ساتھ ہی چلانی ہوگی نا اس نے مسکراتے ہوئے کہا تو وہ کندھے اچکا گئی۔
مجھے گاڑی چلانی نہیں آتی ہاں لیکن آگے شاید میں سیکھنے کی خواہش مند رہوں مجھے بھائی سے بات کرنی تھی اس نے اچانک ہی سوچتے ہوئے کہا تو کائزان کا رومینٹک موڈ ذرا سا خراب ہوا تھا اس نے گھور کر اسے دیکھا لیکن مرم نے پرواہ نہیں کی تھی۔
اب آپ مجھے تھپڑ بھی ماریں گے اور گھوریں گے بھی اس نے تڑکتا بڑ کتا طنز کا تیر چھوڑا تو کائزان سر پکڑ کر رہ گیا جلدی سے فون نکالتے ہوئے اس نے اس کے حوالے کیا۔
لو بات کرو اپنے بھائی سے تب تک میں وہاں سے کچھ کھانے کے لیے لے کر آتا ہوں سفر کافی لمبا ہے ہو سکتا ہے اگے روڈ سنسان شروع ہو جائے اور پھر تمہیں بے وقت بھوک لگتی ہے وہ گاڑی سے نکلتے ہوئے بولا تو اس نے کوئی خاص رسپانس نہ دیتے ہوئے اپنے بھائی کا نمبر ملایا تھا
***
مرم کہاں ہو تم لوگ یار کب تک واپس آیا ہے اتنے دن گزر چکے ہیں تم لوگوں کو گئے ہوئے ۔۔۔۔۔ فون پر مرم کی چہکتی خوشی سے بھرپور آواز سن کر پہلے تو اس نے اپنی بہن کی خو شیوں کی دعا کی تھی پھر اس سے پوچھنے لگا۔
بھائی میں نا یہاں بہت برے طریقے سے پھنس گئی ہوں تمہیں کیا بتاؤں میں نے کائزان کو تنگ کرنے کے لیے صرف اوپر اوپر سے بولا تھا کہ مجھے جہاز سے چھلانگ لگائی ہے وہ سیریس ہو گئے ہیں اور اب مجھے وہ کسی دوسرے شہر لے کر جا رہے ہیں جہاز سے کودی لگوانے کے لیے۔
مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے اب مجھے کیا کر نا چاہیے وہ پریشانی سے اس سے مشورہ لینے لگی تھی جب کہ وہ دوسری طرف اس کی حالت پر خوب مزے لے رہا تھا۔
میرے بچے وہ آدمی ایسا ہی ہے اور تمہیں اس کے ساتھ اس طرح کا کوئی پنگا لینا ہی نہیں چاہیے تھا اب غلطی ہو گئی ہے تم سے اب کچھ نہیں ہو سکتا اور ایک نہیں دو چھلا نگ لگانا ایک میری طرف سے بھی ۔۔۔۔۔ ۔"
ویسے میں نے تم سے کچھ اور پوچھنا تھا کیا تمہیں وہاں جا کر کائزان کی حرکتیں کچھ مشکوک لگی ہیں میرا مطلب ہے تمہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں ہنیمون کے علاوہ کسی اور کام کے لیے بھی گیا ہے اب وہ اصل بات کی طرف آیا۔
کسی اور کام سے کیا مطلب ہے آپ کا وہ یہاں ہنیمون کے لیے ہی آئے ہیں آپ کو بتا کر تو آئے تھے نا ہم لوگ وہ کچھ کنفیوز ہوئی
نہیں مرم دراصل بات کچھ ایسی ہے کہ جب سے وہ ترکی گیا ہے وہاں ایک آدمی کے بہت وفادار لوگوں کی آئے دن موت ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اور ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں ان سب چیزوں میں کائزان کا ہاتھ ہے اس نے جیسے اصل بات بتائی تھی۔
حد ہے بھائی کیا ہو گیا ہے تمہیں میرا شوہر ہر وقت میرے ساتھ ہوتا ہے میرے پاس ہوتا ہے وہ ایسا کوئی غلط کام نہیں کر رہا ہے ہر وقت میں اور کائزان ایک ساتھ ہوتے ہیں۔
اور قتل کوئی بیٹھے بٹھائے تو ہوتا نہیں اس کے لیے پروپر پلاننگ کرنی پڑتی ہے اگر کائزان میری نظروں سے اوجھل ہی نہیں ہوتے تو آپ ہی بتائیے کہ کب پلاننگ کرتے ہوں گے وہ کسی قتل کی ۔۔۔۔۔۔ ؟
آپ پولیس والوں کو نا بس ایک انسان کا نام چاہیے ہوتا ہے اور پھر پیچھے لگ جا تے ہیں اس کے اور یہ آپ مجھ سے یہ بات کیوں کر رہے ہیں کہیں آپ یہ تو نہیں چاہتے کہ میں اب جاسوسی کروں۔
ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی ویسے بھی آپ کا وہ جاسوس حمزہ کہہ رہا تھا کہ اس کو آپ نے اس لیے جاسوسی کے لیے بھیجا ہے
کیونکہ میں ایک اچھی جاسوس نہیں ہوں اور ویسے بھی اگر میں اچھی جاسوس نہیں ہوں تو میرا نہیں خیال کہ مجھے یہ کام کرنا چاہیے۔
مرم بی سیریس یار ہر چیز مذاق میں نہیں لی جاتی جس علاقے میں تم لوگ اس وقت موجود ہو وہاں پر تین قتل ہو چکے ہیں اور یہ تینوں قتل میرے ریسنٹ کیس سے ریلیٹ بھی کر رہے ہیں کہیں نہ کہیں ان سب چیزوں میں کائزان بھی آ رہا ہے۔ وہ جیسے اسے سمجھا رہا تھا۔
آفیسر یاور آپ کو نا بس ایک نام مل گیا ہے اور کچھ بھی نہیں میں آپ کو بتا چکی ہوں کہ ہم یہاں پر اپنے ہنیمون کے لیے آئے ہیں اس کے علاوہ ہمارا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔
اور آپ کو کسی بھی طرح کی پریشانی کرنے کی ضرورت نہیں ہم یہاں بالکل ٹھیک ہیں اور کوئی بھی غلط کام نہیں کر رہے میرے شوہر واپس آچکے ہیں تو اب میں آپ سے بعد میں بات کروں گی اللہ حافظ ۔
اس نے بات مکمل کرتے ہوئے فون بند کر دیا تھا
***
وہ برگرز پیک کروانے کے بعد گاڑی کا دروا زہ کھولتا اندر بیٹھ چکا تھا گرم گرم برگرز دیکھ کر اس کی بھوک اچانک سے چمکی تھی کیونکہ وہ ہوٹل سے کچھ بھی کھا کر نہیں نکلی تھی۔
اور کائزان نے بھی کچھ نہیں کھایا تھا یہ کہہ کر کہ وہ دونوں راستے میں کچھ نہ کچھ کھا لیں گے ابھی وہ دونوں لیٹ ہو رہے ہیں
ہو گئی بات تمہارے بھائی سے اس نے سرسری سے انداز میں پوچھا تو اس نے صرف ہاں میں گردن ہلائی تھی۔
وہ مجھے جاسوسی کے لیے کہہ رہے تھے سوچ رہی ہوں کہ پھر سے جاسوس بن جاؤں اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو کائزان نے اس کے چہرے کو دیکھا جہاں پر شرارت ہی شرارت تھی۔
ہنیمون پر میرا سالہ میری جاسوسی کروا رہا ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا جو کوئی ریسنٹ کیس ہے وہ کسی ترکی کے بندے کا ہے اور اس بندے کی ٹیم کے خاص ممبر ترکی میں قتل ہو رہے ہیں۔
اور اس آدمی کا کنکشن کہیں نہ کہیں آپ سے نکلتا ہے اسی لیے انہیں آپ پر شک ہو رہا ہے خیر مجھے آپ پر بالکل شک نہیں ہے کیونکہ آپ تو ہر وقت میرے پاس رہتے ہیں اور ویسے بھی آپ لوگوں کو جان سے تو نہیں مارتے نا اس نے کچھ سوچتے ہوئے اس کی طرف دیکھ کر کہا تو وہ حیرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھنے لگا
اسے یہ خوش فہمی کیوں تھی کہ وہ لوگوں کو جان سے نہیں مارتا ۔ حالانکہ وہ اس کی آنکھوں کے سامنے ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا اس کی آنکھوں کے سامنے اس نے ایک آدمی کو جان سے مار ڈالا تھا لیکن پھر بھی وہ اس طرح کی غلط فہمی کا شکار تھی۔
شاید تم بھول رہی ہو مرم کہ اس رات جب تم میری جاسوسی کرنے میرے کمرے میں آئی تھی جب تم بے ہوش ہو گئی تھی۔
ہاں اس دن میں خواب دیکھ رہی تھی نا اس کی مری مری سی آواز نکلی تو کائزان کا قہقہ گاڑی میں گونجا تھا۔
ہاں بالکل اس دن تم خواب دیکھ رہی تھی وہ مزید اپنی ہنسی کو کنٹرول کرنے کی خاطر اپنے سینے پہ ہاتھ رکھتا چہرہ پھیرتے ہوئے گاڑی کی سپیڈ تیز کر چکا تھا۔
خدا کا شکر ہے میں تو ڈر ہی گئی تھی یا اللہ مجھے ایسے گندے گندے خواب دوبارہ مت دکھانا اس نے اوپر آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ کائزان اپنی بے وقوف بیوی کی بے وقوف یوں پر کھل کر ہنس بھی نہیں پا رہا تھا کیا وہ سچ میں سوچ رہی تھی کہ وہ صرف خواب دیکھ رہی تھی۔
یا اپنے معصوم دل کو بہلانے کی خاطر خود کو جھوٹے یقین دلا رہی تھی ہر جو بھی تھا وہ ریلیکس تھی اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا لیکن آج اسے اپنی بیوی ضرورت سے زیادہ معصوم لگ رہی تھی۔
***
ہم رات کو اسی ہوٹل میں رہیں گے وہ گاڑی ایک ہوٹل کے باہر روکتے ہوئے اسے اندر چلنے کے لیے کہہ رہا تھا جب کہ خود گاڑی کے پیچھے سے سامان نکال رہا تھا۔
ہاں ڈارلنگ اب اتنا لمبا سفر کیا ہے تو دو دن تو یہاں رکیں گے ہی نا میں نے آن لائن اس ہوٹل کی بکنگ کروائی تھی ہمارا کمرہ یہاں تک ہے صرف چابی لینی ہے اور کمرے میں چلیں گے اس نے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا جب کہ وہ خاموشی سے اس کے ساتھ چلتی ہوئی اندر کی طرف آ رہی تھی۔
اس وقت رات کے تقریبا پونے دو بج رہے تھے ان کا سفر بہت لمبا تھا اور وہ راستے میں سو گئی تھی۔
جب کے کائزان سارا دن ڈرائیو کرتا رہا تھا اس کے چہرے پر کسی طرح کی کوئی تھکاوٹ نہیں تھی وہ بالکل فریش تھا جبکہ اتنا سونے کے بعد بھی مرم کی حالت خراب ہو رہی تھی تھکاوٹ سے
***
ہوٹل سے کمرے کی چابی لیتے ہوئے وہ دونوں ایک راہداری کی طرف جا رہے تھے جب سامنے سے آتا آدمی جو نشے میں تھا آ کر کائزان سے ٹکرایا تھا۔
آئی ایم سوری ینگ مین میں نے دیکھا نہیں تمہیں آتے ہوئے معاف کر دینا دوست وہ شراب کے نشے میں بری طرح سے غرق تھا جبکہ کائزان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی وہ اسے پرسرار انداز میں دیکھ رہا تھا۔
کوئی بات نہیں میرے دوست یہ تمہاری زندگی کی آخری غلطی ہے اس کے بعد تم کبھی کوئی غلطی نہیں کرو گے کائزان نے اسے سہارا دے کر سیدھا کرتے ہوئے کہا تو اس آدمی نے بے ڈنگا سا قہقہ لگایا تھا۔
جبکہ وہ اسے آگے کی طرف بھیجتے ہوئے خود مرم کے ساتھ اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگا جب اچانک وہ آدمی زمین پر گر گیا۔
کائزان اس آدمی کو دیکھیں کیا ہو گیا ہے آپ ابھی اس سے کیا بات کر رہے ہیں مرم یقینا اس کے ترکش میں کی جانے والی بات کو سمجھ نہیں پائی تھی۔ جبکہ اس آدمی کو گرے دیکھ کر اس نے پیچھے کی طرف متوجہ کیا تھا۔
یہی کہہ رہا تھا جان کہ اس آدمی نے ضرورت سے زیادہ پی رکھی ہے تو سنبھل کر چلے لیکن دیکھو پھر سے گر گیا خیر چھوڑو ہمیں کیا ضرورت ہے ایسے لوگوں کے بارے میں سوچنے کی ہوٹل کی ٹیم خود دیکھ لے گی وہ اس کا ہاتھ تھامے اسے کمرے کی طرف لے جانے لگا۔
جب کے کمرے میں آتے ہی تھوڑی دیر بعد باہر سے شور آنا شروع ہو چکا تھا کہ وہ آدمی نشے کی حالت میں وفات پا چکا ہے کائزان کے لبوں پر پرسرار مسکراہٹ آئی تھی اس نے اپنے ہاتھ میں موجود ایک چھوٹی سی پن کو دیکھا تھا۔
یہ ذرا سی پن اچھے اچھے آدمیوں کو ختم کر چکی تھی پہلے اس نے اس دن ہوٹل میں اس رپیسٹ کو اسی پن سے مارا تھا جس سے اس کے پورے جسم میں زہر پھیل گیا تھا لیکن زہر کیسے پھیلا یہ کوئی بھی سمجھ نہیں پایا تھا اور اب یہ آدمی بھی مظہر پاشا کا چوتھا آدمی ۔
اس آدمی کو ختم کرنے کا ارادہ اس کا ابھی کا نہیں تھا بلکہ اس نے سوچا تھا کہ وہ اسے کل مارے گا۔
کیونکہ یہاں کل ایک بہت بڑا ایونٹ ہونے جا رہا تھا جس میں مظہر پاشا کے ساتھ ساتھ اس کے جاننے والے اور شہر کے بہت بڑے نام وار لوگوں کو بلایا گیا تھا انہی میں سے ایک آدمی یہ تھا جو اپنی موت کے لیے خود ہی اس کے راستے میں آگیا تھا اور دوسرا آدمی مظہر پاشا کا آخری ساتھی تھا جسے وہ کل ختم کرنا چاہتا تھا۔
اور اس کے بعد اگلے سات دنوں میں وہ مظہر پاشا کا وہ حال کرنے والا تھا جو وہ ساری زندگی یاد رکھتا اگر زندگی رہتی تو کیونکہ کائزان کاظمی کی لسٹ میں آخری نام اس کا تھا۔
لیکن اسے حیرت اپنے سالے پر تھی جو اتنے دور بیٹھا اپنا دماغ چلا رہا تھا یقینا اسے اس پر شک ہو چکا تھا اور شک کی بڑی وجہ سعودیہ میں ہونے والا قتل تھا جس کو کسی جنگلی جانور نے قتل کیا تھا۔
لیکن اسے پرواہ نہ تھی وہ اپنے مقصد کے بہت قریب تھا۔ اور ویسے بھی اپنے سالے کو سائیڈ لگانا اس کے لیے کون سا مشکل تھا