Chapter 34: باب 34

وہ مجھے منع کر کے گئے تھے تو مجھے خود ہی خیال رکھنا چاہیے تھا اگر وہ منع کر کے گئے تھے تو ضرور کوئی وجہ ہی تھی میں کتنی پاگل ہوں کبھی گھر سے اکیلی نہیں نکلی اور یہاں شوہر کے منع کرنے کے باوجود بھی پولیس سٹیشن ڈھونڈنے نکل گئی۔

اور اتنا سب کچھ ہو جانے کے باوجود بھی مجھے پولیس اسٹیشن ملا ہی نہیں صبح سے شام تک اس میٹرو میں دائیں بائیں ہوتی رہی میں اتنی پاگل تھی کہ مجھے میٹرو روک کر نیچے تک ایریا نہیں آیا اور میں چلی تھی خود کو عقلمند ثابت کرنے کے لیے میرا دماغ خراب تھا۔

اگر کائزان خود کہہ کر گئے تھے کہ وہ واپس آ جائیں گے تو مجھے بے وقوفی نہیں کرنی چاہیے تھی نا۔

وہ خود تو کہہ کر گئے تھے کہ وہ صبح ہی واپس آ جائیں گے اور مینیجر بھی انگلش میں یہی بتا رہا تھا کہ میری جانے کے فورا بعد وہ لوٹ آئے تھے۔

لیکن میرا دماغ کام کہاں کرتا ہے الٹے سیدھے ہر کام میں تومیں ماہر ہوں نا اب کیا ہوگا وہ تو مجھ سے روٹھ گئے ہیں بات بھی نہیں کر رہے اتنے زور سے تھپڑ مارا مجھے ۔

اس کی بات تو بعد میں ہوگی۔ میں تھپڑ والی بات جانے نہیں دوں گی لیکن ابھی میں ان کو مناؤں کیسے وہ تو میری طرف دیکھ بھی نہیں رہے بات بھی نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ تو بلکنی میں پکے جم ہی گئے ہیں اب ان کو میں واپس روم میں کیسے لے کر آؤں

۔۔۔۔۔ ؟

جاتی ہوں ان سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہوں اس نے خود میں ہمت پیدا کرتے ہوئے بیڈ سے اٹھنا چاہا تھا لیکن پھر اچانک ہی اپنے گال پر پڑنے والا تھپڑ یاد آیا وہ فورا واپس بیٹھ گئی تھی۔

نہیں میں نہیں جاؤں گی باہر وہ خود ہی تھوڑی دیر میں اندر آ جائیں گے اگر اگئے تو بات کر لوں گی یہ نہ ہو کہ ایک تھپڑ اور جھاڑ دیں۔ اتنے زور سے تھپڑ مارا پورا جبڑا ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسے اپنے گال پر بہت شدید قسم کا درد محسوس ہو رہا تھا اسے کبھی امید نہ تھی کہ کائزان اسے یوں تھپڑ مارے گا لیکن تھپڑ کیا اس نے تو تھپڑوں کی برسات کر دی تھی گننے کے بعد اسے پتہ چلا تھا کہ اس نے اسے پانچ تھپڑ مارے تھے۔

اور ان تھپڑوں نے اس کے منہ کو اچھا خاصہ سجا دیا تھا خیر وہ غلطی پر تھی اور اپنی غلطی کو قبول بھی کر رہی تھی اس کا شوہر ایک گینگسٹر تھا جس کے دشمنوں کی تعداد گنتی میں نہیں کی جا سکتی تھی

اور اس طرح سے یوں اٹھ کر باہر چلے جانا یقینا اسے بہت زیادہ غصہ دلا گیا تھا لیکن پھر بھی وہ اس تھپڑ کو بھلانے والی نہیں تھی اس کا غصہ ایک دفعہ ٹھنڈا ہو جائے وہ ان تھپڑوں کا انتقام تو پکا لے کر ہی رہنے والی تھی۔

لیکن فی الحال اسے کائزان سے ڈر بھی بہت لگ رہا تھا اور اپنے چہرے پر جلن بھی محسوس ہو رہی تھی۔

***

اس نے ایک نظر پھر سے بلکنی کی طرف دیکھا تقریبا ڈھائی گھنٹے گزر چکے تھے اور کا یران ایک ہی جگہ کھڑا تھا مرم نے آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے ہوئے بلکنی کی طرف انا چاہا جب اسے اگلے ہی لمحے احساس ہوا کہ وہ اپنے ہاتھ کو کسی زوردار چیز پر مار رہا ہے۔

اس کی آنکھیں پوری طرح سے کھل گئی تھیں وہ بھاگتے ہوئے اس کے پاس آئی تھی جہاں ایک بڑے سے روڈ کی نوک پر وہ اپنے ہاتھ کو اتنی دفعہ مار چکا تھا کہ اس کے ہاتھ کی حالت خراب ہو چکی تھی فرش خون سے بھرا ہوا تھا۔

اور اس کے ہاتھ پر جگہ جگہ کئی زخم تھے۔

کائر ان ۔۔۔۔۔۔ کا یران یہ آپ کیا کر رہے ہیں آپ کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا آپ کا ہاتھ کتنا زیادہ زخمی ہو گیا ہے یہ کیوں کیا ہے آپ نے ۔۔۔۔۔ ؟

یا اللہ کائزان پلیز اندر آئیں اپنے ہاتھ کی حالت دیکھیں کتنا زیادہ خون ضائع ہو گیا ہے یا اللہ وہ بہت جلدی سے بھاگتی واپس اندر آتی الما ریوں کو کھولتے ہوئے آگے پیچھے سے ہر طرف سے فرسٹایڈ باکس ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگی جو اسے کہیں نہیں ملا تھا

یا اللہ یہاں پر تو کچھ بھی نہیں ہے مینیجر سے پوچھتی ہوں وہ جلدی سے کمرے سے باہر نکلتی بھاگتی ہوئی نیچے کی طرف آئی تھی جہاں ایک لڑکی کھڑی تھی صبح وہ اس سے انگلش میں کوئی بات کر رہی تھی یقینا وہ اس کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی کو تو سمجھ ہی جاتی۔

سنیں میرے شوہر کا ہاتھ بہت زخمی ہو گیا ہے مجھے فرسٹایڈ باکس چاہیے ڈاکٹر کچھ بھی کچھ بھی کروا دیں ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز جلدی کریں میرے ہسبینڈ کا بلڈ بہت ضائع ہو چکا ہے پلیز

جلدی کریں۔

وہ جیسے تیسے اسے اپنی بات سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی اور شاید لڑکی اس کی بات کو سمجھ گئی تھی وہ اسے ریلیکس کرتی فرسٹایڈ باکس لیتی مینیجر کو اشارہ کر کے اس کے ساتھ جلدی سے اندر کی طرف بھاگی تھی۔

***

او مائی گاڈ یہ تو بہت زیادہ زخمی ہو گیا ہے یہ آپ نے خود جان بوجھ کر زخمی کیا ہے اس طرح سے خود کو نقصان کیوں پہنچایا آپ نے آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنا نقصاندہ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ اس کا ہاتھ چیک کرنے لگی تھی جب کہ اسے کسی اور لڑکی کی موجودگی کا کمرے میں احساس دلا کر وہ اسے کھینچتے ہوئے اندر روم میں لے کر آئی تھی۔

اس وقت اس کا بالکل مرم کی شکل دیکھنے کو دل نہیں کر رہا تھا لیکن کسی اور کی موجودگی کی وجہ سے وہ اندر آگیا تھا جہاں وہ لڑکی ہاتھ میں فرسٹایڈ باکس لیے اس کے ہاتھ کا معائنہ کرنے لگی۔ آپ اپنا کام کریں اس نے سخت لہجے میں اس کی طرف دیکھتے ہو نے کہا ترکش میں کی جانے والی بات اسے ہرگز سمجھ نہ آئی تھی لیکن لڑکی کافی شرمندہ ہو گئی تھی۔

وہ آپ کی بیوی نہیں ہے جو اب اس سے اتنی سختی سے بات کر رہے ہیں۔ جو بھی کہتا ہے مجھے کہیں خبردار جو انہیں کچھ بھی کہا ایک تو یہ ہماری مدد کر رہی ہیں اور اوپر سے آپ اس کو ڈانٹ رہے ہیں۔

تم اپنا منہ بند رکھو میں تم سے بات نہیں کر رہا نا وہ بے حد غصے سے وہ غرایا تھا جب کہ وہ منہ بنا کر خاموشی سے ایک سائیڈ پر ہو کر بیٹھ گئی تھی لیکن پھر بھی اس کے ساتھ بالکل جڑی ہوئی تھی۔

ایک تو اتنے زور کے تھپڑ مارے اور اوپر سے ڈانٹ بھی رہے ہیں۔ کوئی بات نہیں کروں گی نا بعد میں پھر پتہ چلے گا۔ اپنے چہرے سے آنسو رگڑ کر صاف کرتی وہ چہرہ پھیر گئی تھی جب اگلے ہی لمحے کائزان نے ایک ہاتھ سے اس کا چہرہ اپنی طرف کرتے ہوئے اس کے آنسو اپنے ہاتھوں سے صاف کیے تھے۔

آپ کا شکریہ اب آپ جا سکتی ہیں اس نے غصے سے اس لڑکی سے کہا تھا جو فورا ہی سامان لے کر کمرے سے باہر نکل گئی تھی یقینا دل ہی دل میں اسے احسان فروش بھی کہہ کر گئی ہوگی۔

***

وہ کمرے کا دروازہ بند کر کے اس کے قریب آیا تو وہ رو رہی تھی اس کے چہرے کو اپنے ہاتھ میں تھامتے ہوئے اس نے اونچا کیا

رو کیوں رہی ہو اب جب رونا چاہیے تب تو نہیں رو رہی تھی آرام سے بیٹھی ہوئی تھی اس بیڈ پر وہ جیسے اسے تھوڑی دیر پہلے والی بات یاد کرواتے ہوئے بولا۔

میری مرضی تب انسو نہیں آ رہے تھے اب آ رہے ہیں کہ تب میری غلطی تھی میں مانتی تھی لیکن آپ کی پرواہ کرنا میری غلطی نہیں ہے لیکن آپ نے مجھے ڈانٹا ۔

پلیز اس وقت میں تمہارے نخرے اٹھانے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ بند کرو یہ رونا دھونا اگر تمہاری آنکھ سے ایک بھی آنسو گرا نہ تو شکل بگاڑ دوں گا تمہاری وہ غصے سے اس کے چہرے کو چھوڑتے ہوئے دوبارہ سے بلکنی میں جا کر کھڑا ہو گیا تھا۔

اور اب اگر آپ نے اپنے ہاتھ کو کچھ بھی کیا نا تو میں نے

۔۔۔۔۔ ۔"

کیا کرو گی تم وہ غصے سے اس کی طرف پلٹ کر آتے ہوئے سوال کرنے لگا۔

چلی جاؤں گی پھر سے اور اس دفعہ واپس بھی نہیں آؤں گی ہمیشہ کے لیے گھم۔۔۔۔۔۔ ۔"

چپ۔۔۔۔۔۔ ایک دم حب اب اگر دوبارہ اپنے منہ سے یہ بکواس نکالی نا تو زندہ زمین میں گھاڑ دوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

جائے گی کہیں جا کر تو دکھاؤ تم پھر دیکھنا میں تمہارا کیا حال کرتا ہوں وہ اتنے غصے سے دہاڑا تھا کہ اس کا منہ بند ہو گیا۔

صاف کرو یہ آنکھیں فورا صاف کرو ایک آنسو نہیں نکلنا چاہیے اب بہت برداشت کر لیا میری ہی غلطی ہے ضرورت سے زیادہ سر پر چڑھا رکھا ہے میں نے ۔۔۔۔۔ اس نے غصے سے اس کی آنکھوں کی طرف اشارہ کیا تو اس نے ایک بھی لمحے کی دیر نہ کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے اپنے چہرے کو صاف کیا تھا۔

اور پھر ناراضگی سے منہ پھیر کر بیڈ پر لیٹ گئی تھی۔

جب کہ وہ غصے سے دوبارہ آ کر بلکنی میں کھڑا ہو گیا تھا۔

***

وہ بلکنی میں کھڑا سامنے بھاگتی دوڑتی زندگی کو دیکھ رہا تھا اس نے ایک نظر اپنے ہاتھ کو دیکھا تھا جہاں پر پوری طرح پٹی بندھی ہوئی تھی۔

آج اس نے وہ کیا تھا جو وہ زندگی میں کبھی نہیں کرنا چاہتا تھا اس نے اپنی مرم کو تکلیف پہنچائی تھی اور جیسے جیسے یہ بات اسے یاد آرہی تھی وہ اپنے ہاتھ کو زخمی کر رہا تھا اس ہاتھ کی وجہ سے آج اس کی مرم تکلیف میں تھی اس کے ہاتھ اس کے چہرے پر چھپے ہوئے تھے۔

اس نے ایک دفعہ پھر سے اپنا ہاتھ اسی روڈ کی نوک پر رکھ دیا تھا خون پھر سے پوری تیزی سے بہنے لگا تھا لیکن اسے پرواہ نہ تھی اسے پتہ تھا تو صرف اتنا کہ آج اس ہاتھ کی وجہ سے اس نے اپنی مرم کو تکلیف پہنچائی ہے۔

اور وہ ایسا کبھی بھی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن آج وہ اپنے غصے کو

کنٹرول نہیں کر سکا اس تھوڑی سی دیر میں اسے نہ جانے کتنے برے برے خیال آئے تھے۔

دماغ میں بس ایک خیال آ رہا تھا کہیں مظہر پاشا اس تک تو نہیں پہنچ گیا کہیں مظہر پاشا نے مرم کو کڈنیپ تو نہیں کر لیا اس سے آگے وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کیو نکہ مظہر پاشا اتنا گھٹیا انسان تھا کہ وہ کسی لڑکی کی زندگی برباد کرنے سے پہلے ایک دفعہ بھی نہ سوچتا ۔

وہ مرم کو کبھی ایسے حالات میں دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا وہ اپنی جان سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا چاہتا تھا ہر لمحہ سائے کی طرح اس کے ساتھ رہنا چاہتا تھا اسے اس کا محافظ بنایا گیا تھا اور اس نے اپنی مرم کی حفاظت کرنی تھی۔

وہ جب جب واپس اپنی سوچوں کی طرف لوٹ کر جاتا غصے سے اس کا برا حال ہو جاتا تھا آج کچھ بھی ہو سکتا تھا وہ سارا دن ایک میٹرو میں دائیں سے بھائیں گھومتی رہی تھی۔

وہ میٹرو سے اتر ہی نہیں پائی تھی وہ جانتی تک نہیں تھی کہ کون سے سٹاپ پر جا کر اسے میٹرو سے ایریا ہے صبح سے لے کر شام تک وہ پاگلوں کی طرح ایک بس میں گزار کر آئی تھی۔ وہ تو شکر ہے شام کے وقت ایک پاکستانی عورت نے اسے یہاں اس ہوٹل میں پہنچایا تھا۔

اور وہ اسے نہ جانے کہاں کہاں تلاش کر کے آیا تھا آج کا دن اس کی زندگی کا سب سے زیادہ سیاہ دن تھا جو کہنے کو تو گزر گیا تھا لیکن اپنے ساتھ بہت بھیانک سوچیں دے کر گیا تھا جنہیں وہ کبھی دوبارہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا۔

اور پھر جب خیال آیا اس لمحے کا جو اس نے اپنی زندگی میں آج سے پہلے شاید کبھی سوچا بھی نہیں تھا تو اسے خود پر غصہ آنے لگتا وہ کیسے اس پر ہاتھ اٹھاسکتا تھا۔

کیسے اسے نقصان پہنچا سکتا تھا وہ اس سے محبت کا دعوی کرتا تھا اور اسے ہی اس حال میں پہنچا دیا تھا وہ اپنے غصے کو کنٹرول کر گیا تھا اور اگر وہ اپنے غصے کو اج کنٹرول نہ کر پاتا تو نہ جانے وہ مرم کے ساتھ کیا کرتا۔

***

وہ اپنی ہی سوچوں میں بری طرح سے الجھا ہوا تھا جب اسے احساس ہوا کہ نا جانے مرم نے صبح سے کچھ کھایا بھی ہے یا نہیں صبح سے رات ہو چکی تھی اور وہ سارا دن میٹرو میں رہی تھی تو یقینا اس نے صبح سے کچھ بھی نہیں کھایا ہوگا وہ کمرے میں آیا تو دیکھا وہ بیڈ پر گہری نیند میں اتر چکی تھی۔

وہ کمرے میں واپس آتے ہوئے کھانے کے لیے کچھ ارڈر کرتا آہستہ سے اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا تھا اس کے چہرے پر اس کے تھپڑوں کے نشان بنے ہوئے تھے ایک بار پھر سے اسے خود پر غصہ آیا ۔

اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس کے چہرے پر جھک گیا تھا اپنے دیے زخموں پر وہ اپنے لبوں سے مرہم لگاتا اسے اپنے سینے میں چھپا گیا تھا یہ چند لمحات اس پر قیامت گزرے تھے جنہیں وہ دوبارہ اپنی زندگی میں کبھی نہیں لانا چاہتا تھا۔

میں ناراض ہوں۔۔۔۔ ۔ وہ اسے دھکا دیتی خود سے دور کرتے ہوئے کروٹ بدل گئی تھی جب کہ وہ ایک گہرا سانس لیتا اسے ایک جھٹکے سے دوبارہ اپنے قریب کرتا اپنے سینے میں بیچ گیا تھا۔

کھانا آ رہا ہے کھا لو اس کے بعد اپنی ناراضگی کنٹینیو کر لینا ۔

اس نے پیار سے اسے سمجھایا تھا وہ ایک نظر اسے دیکھتی دوبارہ سے آنکھیں بند کر گئی تھی مطلب ارادہ اتنی جلدی اسے معاف کرنے کا ارادہ نہ تھا۔

مرم کھانا تو ۔۔۔۔۔ ۔

کھانا کھاؤں گی میں صبح سے بھوکی ہوں یہ مت سوحیے گا کہ آپ سے ناراضگی کے چکر میں کھانا بھی نہیں کھاؤں گی میں کوئی اچھا سا انسان والا کھانا منگوائیے گا وہ غصے سے کہتی بیڈ سے اٹھ کر واش روم میں بند ہو گئی تھی جب کہ وہ سکون کا سانس لیتا اب کھا نے کا انتظار کرنے لگا تھا

***

وہ ہر روز پہلے اس کے لیے کھانا ڈالتی تھی بعد میں اپنے لیے نکالتی تھی لیکن آج صوفے پر التی پالتی مار کر بیٹھتے ہوئے اس نے صرف اپنے لیے چاول نکالے تھے اور منہ پھیر کر بیٹھ کر کھانا بھی شروع کر چکی تھی کائزان نے اسے ایک نظر دیکھا پھر

مسکراتے ہوئے اپنے لیے پلیٹ میں کھانا نکالنے لگا۔

کیا بات ہے بیوی تمہارا غصہ تو بڑا ڈینجرس ہے مجھے نہیں پتہ تھا ایسا بھیانک غصہ دکھاؤ گی تم تو مجھے وہ کھانا نکالتے ہوئے صلح جو انداز میں گویا ہوا۔

تھپڑ تو نہیں مارے نا منہ پہ ۔۔۔ ۔" وہ سوال کرنے لگی۔

اب تم طنز کرو گی اس بات پر۔ وہ حیران ہوا ساری زندگی تانے ماروں گی ۔۔۔۔۔۔ وہ بڑے سکون سے بولی تھی۔

اچھا نا یار تم بھی مار لو تھپڑ حساب برابر ۔۔۔۔۔۔ ۔ یقینا اب یہ ناراضگی وہ ختم کرنا چاہتا تھا۔

تھپڑ مار کر حساب کیوں برابر کروں میں ساری زندگی تا نے

ماروں گی۔ وہ جیسے اسے آگے کی پلاننگ بتا رہی تھی۔

اس سے تمہیں کیا فائدہ ہوگا وہ دلچسپی سے سوال کرنے لگا۔

میرے فائدے کو چھوڑیں آپ اپنے نقصان کا سوچیں ساری زندگی کےلیے شرمندہ نا کر دیا تو میرا نام بھی مرم کائزان نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ " وہ بڑے فخر سے گردن اکرا کراس کے نام کا بھی استعمال کر گئی تھی اور اس کے نام کے ساتھ اپنا نام اسے بہت خوبصورت محسوس ہوا تھا۔

تم تو بڑی ظالم بھی ہو یار تم ساری زندگی مجھ پر یہ ظلم ڈھاؤ گی وہ بات کو طویل کرنے لگا۔ یقینا اس کے دماغ سے اس واقعے کا اثر ختم کرنا چاہتا تھا۔

جتنی بھی ظالم ہوں لیکن کسی کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اس نے بڑی صفائی سے ایک اور طنز کا تیر چھوڑا تھا۔

وہ مسکرا کر گردن جھک اتا نفی میں سر ہلاتا اپنا کھانا کھانے میں

مصروف ہو چکا تھا اس وقت شیرنی بھڑکی ہوئی تھی کوئی ضرورت نہیں تھی اس کے ساتھ پنگا لینے کی ورنہ وہ ساری زندگی شرمندہ کرنے والی بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے اسے اٹھتے بیٹھتے تانے مارتی۔

اور وہ اتنا زیادہ بھی برداشت نہیں کر سکتا تھا اپنی غلطی کی سزا تو وہ اپنے ہاتھ کو دے ہی چکا تھا لیکن مرم حق پر تھی اور وہ اسے اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ سکتا تھا سوائے شرمندہ ہونے کے حالانکہ شرمندہ اسے بھی ہونا چاہیے تھا غلطی اس کی بھی تھی۔

لیکن شاید یہاں معاملہ عورتوں والا تھا کہ عورتیں کسی معاملے میں غلط نہیں ہوتی اگر غلطی سے ان کی غلطی ہو بھی تو بھی غلطی "غلطی کی ہی ہوتی ہے عورت کی۔ نہیں۔

***

ویسے تم کمرے سے باہر نکلی کیوں تھی کھانا کھانے کے بعد وہ اس سے سوال کرنے لگا۔

میں آپ کو ڈھونڈنے گئی تھی اس نے برتن ایک طرف کرتے ہوئے اسے بتایا تھا۔

کیوں میں گم ہو گیا تھا اس نے بڑی محبت سے سوال پوچھا۔

اب میرے ساتھ بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے ٹھیک ہے مجھ سے غلطی ہو گئی تھی لیکن آپ نے بھی تھپڑ مار کر حساب برابر کر دیا لیکن یہ مت سوحیے گا کہ یہ حساب برابر ہو گیا ساری زندگی کے۔۔۔ ۔"

ہاں ہاں میں نے ذہن نشین کر لیا کہ ساری زندگی کے تانے پڑنے والے ہیں مجھے وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولا۔

اچھے سے ذہن نشین کر لیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے ایک دفعہ پھر سے کہا تھا جب کہ وہ سر کو خم دیتا اس کی طرف دیکھنے لگا تھا جو بڑے مزے سے بیڈ پر بیٹھتی ٹی وی ان کر چکی تھی۔

کہیں باہر چلیں اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا تھا۔ مجھے آپ کے ساتھ کہیں نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے منہ بنا کر جواب دیا

یہ میرا فیورٹ ہیرو ہے اس کی فلمیں بڑی اچھی ہوتی ہیں اس نے ٹی وی پر فواد خان کو دیکھتے ہوئے ایکسائٹڈ ہو کر بتایا تھا۔ میرے خیال میں میری بیوی کو کل تک میں بہت ظالم اور بہترین ایکٹر لگ رہا تھا اس نے اسے کل والی جھوٹی موٹی لڑائی یاد کروائی تھی۔

کچھ بھی اچھا نہیں کرتے ہر چیز میں زیرو ہیں کسی کام کے نہیں ہیں آپ ایک نمبر کی نکمے ہیں۔ پتہ نہیں کس نے آپ کو گینگسٹر بنا دیا اگر میرے بس میں ہو نا تو میں آپ کو اس کمرے کے باہر وہ جو ویٹر کھڑا ہے نا وہ بھی نہ رکھوں ۔

اس نے غصہ دکھاتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ اس کے اس طرح بدل جانے پر تھوڑا ہرٹ ہوا تھا مطلب کل تک اس کا شوہر بیسٹ ایکٹر تھا ہینڈسم ترین تھا اور آج پتہ نہیں کیا سے کیا ہو گیا تھا

اچھا نا یار چلو اب یہ لڑائی ختم کرتے ہیں دیکھو مجھ سے غلطی ہو گئی میں نے تم پہ ہاتھ اٹھایا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا دیکھو میں کان پکڑ کر سوری بولتا ہوں وہ ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہوئے اس سے بولا تھا جب کہ وہ اسے گھورے جا رہی تھی۔

ہٹیں ٹی وی کے سامنے سے اتنے مزے کا سین چل رہا ہے اس میں بھی اپنی شکل بیچ میں گھسا رہے ہیں نہیں دیکھنی مجھے آپ کی شکل ۔۔۔۔۔ اور نہ ہی مجھے آپ کے ساتھ کہیں باہر جانا ہے ارے میرا مرن جین آپ کے ساتھ ختم ہو چکا ہے ۔.

وہ اسے پیچھے ہٹاتے ہوئے جان چھڑانے والے انداز میں بولی تھی جین مرن کیا ہوتا ہے۔۔۔۔ وہ پریشانی سے اس سے اس کے نئے لفظ کا مطلب پوچھنے لگا تھا۔

اس کا مطلب ہوتا ہے جینا مرنا ختم ۔۔۔۔۔ ۔"

میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں آپ کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہر چیز ختم ۔۔۔۔ ۔ اس نے ہاتھ کے اشارے سے باقاعدہ مرنے والا اشارہ کیا تھا۔

ایسے کیسے ختم بیگم نکاح کیا ہوا ہے۔ وہ تڑپ اٹھا تھا پھر سے بیگم کہا آپ نے مجھے وہ غصے سے اسے گھورتے ہوئے بولی نہیں جانو کہا میں نے ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ فورا بدلا تھا۔

ہاں ہو سکتا ہے شاید آپ کے تھپڑ لگنے کی وجہ سے میرے کان خراب ہو گئے ہوں۔ اس نے تڑکتا بھڑکتا ایک اور طنز کا تیر چھوڑا تھا۔ وہ سر پکڑ کر رہ گیا

مجھے کہیں نہیں جانا تمہارے ساتھ گھومنے کے لیے میں سونے جا رہا ہوں تم دیکھو اپنا یہ گندا سا ہیرو ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے ایک غصے سے ٹی وی پر نظر آتے چہرے کو گھور کر دیکھا تھا انداز میں جلن نمایاں تھی۔ آپ سے تو اچھا ہی ہے ۔۔۔ ۔ کم از کم اپنی بیوی کو تھپڑ تو نہیں لگاتا مرم یار اب بس ایف از ایف۔۔۔۔۔۔ وہ شاید تنگ آ گیا تھا۔

ایسے کیسے ایف۔۔۔۔۔ گنگسٹر جی ابھی تو شروع ہوا ہے اب دیکھیے یہ تھپڑ کہاں کہاں تک جاتے ہیں۔ کیا سوچا تھا آپ نے آپ مجھے تھپڑ ماریں گے اور میں کمرے میں بیٹھ کر اہوں اہوں کر کے روں گی ہرگز نہیں میں بدلہ لوں گی آپ سے وہ بھی ساری زندگی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

آپ مجھے ہرگز کوئی کمزور عورت مت سمجھتے گا۔ جو حب چاپ بیٹھ کر شوہر کی مار کھاتی رہے گی اور آگے سے کچھ بھی نہیں بولے گی میں آج کی لڑکی ہوں ۔۔۔۔۔۔ آپ کو آپ کی نانی دادی پھوپی تائی سبھی یاد کروا دوں گی۔

وہ غصے سے چہرہ پھیر کر بولی تھی جوش میں اس کی طرف دیکھنے لگی تو دیکھا وہ سر تک کمبل لپیٹے گہری نیند میں اتر چکا تھا۔

یا اللہ جی یہ چیٹنگ ہے یہ اس طرح سے نہیں سو سکتے کیا جب یہ مجھے تھپڑ مار رہے تھے تب میں سو رہی تھی۔ نہیں۔ نا تو

انہیں۔ بھی میرے تانے برداشت کرنے ہوں گے

میں نہیں سونے دوں گی اس نے غصے سے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا چاہا پھر خیال آیا کہ وہ ساری رات جیل میں تھا پتہ نہیں وہاں سکون سے سو بھی پایا ہوگا یا نہیں۔

اب وہ اسے اپنی ہی غلطی کی اتنی بھی سزا نہیں دے سکتی تھی کہ اس پر اس کی نیند ہی حرام کر دے مانا کہ اسے تھپڑ مار کر اس نے بہت بڑی غلطی کی تھی اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اس نے معافی بھی تو مانگی تھی نا اور وہ تھوڑا تھوڑا معاف بھی کر چکی تھی اس کو ۔

تو کم از کم اسے اس کی نیند تو پوری کرنے دے ہی سکتی تھی اور ویسے بھی وہ کوئی گینگسٹر تھوڑی تھی وہ تو ایک نرم دل سی لڑکی تھی۔

جسے اپنے شوہر پر بھی ترس آیا تھا بے شک وہ گینگسٹر تھا لوگوں کو مار کر ان کے چھوٹے چھوٹے پیسر کر کے اپنے ڈبلیو کو دیتا تھا کھانے کے لیے لیکن وہ تو نہیں تھی ایسی وہ تو بہت اچھی تھی۔

ایک دم معصوم سی پیاری سی لڑکی تھی وہ تو ہرگز اپنے شوہر پر ظلم نہیں کر سکتی تھی۔ اس نے اپنے آپ کو احساس دلایا تھا کہ وہ کتنی اچھی ہے اور پھر ٹی وی کا والیوم کم کرتے ہوئے وہ اسے سونے کے لیے وقت دے چکی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.