Chapter 33: باب 33

دونوں باہر لنچ کے لیے آئے ہوئے تھے۔ یہاں زیادہ رش نہیں تھا بس اکا دکا لوگ ہی تھے۔

ویٹر کھانا دے کر گیا تو کائزان نے سامنے والی جگہ پر بیٹھ کر اسے باقی لوگوں کی نظروں سے بچایا تھا جبکہ وہ نقاب اتارتی اس کے ساتھ بیٹھی پتہ نہیں کون سی نئی ڈش ٹرائی کر رہی تھی۔ جب اچانک ہی کچھ لوگ وہاں اندر آتے ہوئے وہاں بیٹھے لوگوں کو تنگ کرنے لگے۔

عجیب اوارہ سے پانچ چھ لڑکے تھے جو آتے جا نے ہر انسان کو تنگ کر رہے تھے

کائزان وہ دیکھیں وہ اس لڑکی کو تنگ کر رہے ہیں وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تھی۔ دفع کرو ہمیں ان سب چیزوں سے مطلب نہیں تم اپنا کھانا مکمل کرو پھر ہم چلتے ہیں۔ وہ اسے کھانے کی چیزوں کی طرف متوجہ کرتا اس کا دھیان ان سب چیزوں سے ہٹایا چاہتا تھا۔

نہیں کائزان وہ لوگ اس لڑکی کو بہت تنگ کر رہے ہیں دیکھیں کس طرح سے اسے ادھر ادھر ہاتھ لگا رہے ہیں۔ اور کیسے یہ لوگ اس کی ذرا سی بھی مدد کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ پریشانی سے اس سے کہنے لگی تھی جب اچانک ایک لڑکا ان کے ٹیبل کی طرف آیا اس نے جلدی سے اپنا نقاب کرنے کی کوشش کی تھی۔

لیکن اس نے آ کر اس کا ہاتھ پکڑ کر ترکش زبان میں کچھ کہا تھا جو اسے بالکل سمجھ نہیں آیا لیکن جس انداز میں اس نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا۔ وہ اسے سچمچ میں پریشان کر گیا تھا۔

اس نے اسے دیکھ کر کچھ کہا اور پھر مرم کو اپنی طرف کھینچنے ہی لگا لیکن اس سے پہلے کائزان اس کا ہاتھ تھام کا ٹیبل پر رکھتا۔ اسی ٹیبل سے کانچ کی بوتل اٹھا کر توڑتے ہوئے اس آدمی کے پورے ہاتھ کے بیچ میں گاڑ گیا تھا۔

وہ آدمی درد سے کراہ اٹھا تھا لیکن کائزان نے اسے چھوڑا نہیں بلکہ دوسرا وار اس کے ہاتھ پر کر تے ہوئے وہ پوری کی پوری بوتل اس کے ہاتھ میں گاڑ گیا۔

اپنے دوست کی یہ حالت دیکھتے ہوئے دوسرا لڑکا بھی بھاگتے ہوئے اس تک آیا تھا لیکن اس سے پہلے کہ وہ کائزان پر حملہ کرتا۔

وہ دوسرے ہاتھ سے اس کی گردن دبوچتا اسے اتنے زور سے زمین پر پٹک چکا تھا کہ اس کی حالت وہیں خراب ہو گئی۔

اپنے دو دوستوں کی خراب حالت دیکھ کر آگے وہ باقی تینوں ایک ساتھ اس پر حملہ کرنے کے لیے آئے تھے۔

لیکن ان سب کی بھی وہی حالت ہوئی تھی جو باقی سب کی ہو رہی تھی جبکہ سب سے پہلے جس نے ان پر حملہ کیا تھا وہ اب تک ٹیبل پر بری حالت میں تڑپ رہا تھا۔

کیونکہ اس کا ایک ہاتھ کائزان نے اب تک اس بوتل سے بری طرح سے کچلا ہوا تھا اگر وہ ذرا سا بھی ہلتا تو تکلیف سے اس کی حالت خراب ہونے لگتی جبکہ ساتھ ہی کائزان نے اس پر اپنے گھٹنے کا وزن ڈال رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ بھاگ نہیں پا رہا تھا۔

چھوڑ دیجیے اسے ۔۔۔ ۔ پولیس کے اچانک آ جانے سے کافی ہلچل مچ چکی تھی وہ سب لوگ پولیس کو گواہی دے رہے تھے کہ یہ لڑکے ہی آ کر انہیں برے طریقے سے تنگ کرنے لگے۔

جب کہ کائزان اب تک اس لڑکے کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا مرم نے آگے بڑھتے ہوئے اس سے کہا تھا۔

اس نے ایک نظر مرم کو دیکھا اور پھر اسے عجیب سے طریقے سے زمین پر پھینک دیا وہ بری طرح زمین پر تڑپنے لگا تھا

کائزان کا غصے سے برا حال ہو رہا تھا اس کی آنکھیں سرخ انگارا ہو رہی تھیں اسے یقین تھا کہ مرم اسے نہ روکتی تو یقینا وہ اس لڑکے کو جان سے مار ڈالتا ۔

اس لڑکے کی حالت بہت خراب ہو گئی تھی وہ لوگ آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ شاید اب وہ لڑکا بچ نہیں سکتا یقینا وہ لڑکا مر چکا ہے۔

کیونکہ جس انداز میں وہ زمین پر گرا۔ تھوڑی دیر تڑپ کر وہ پوری طرح سے بے جان ہو چکا تھا لیکن ایسا کیسے ہو سکتا تھا کائزان نے نہ تو اس کے گلے کو گھونٹا تھا اور نہ ہی اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

پھر اس کے ساتھ ایسا کیا کیا تھا کہ وہ اس طرح سے مرنے کے قریب پہنچ گیا ان سب کی باتوں کو مرم سمجھ تو نہیں پا رہی تھی لیکن وہ کائزان کے ساتھ واپس ہوٹل جانے کا کہہ رہی تھی کیونکہ وہ یہاں اب مزید نہیں رکنا چاہتی تھی۔

جب کہ کائزان ان سب لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہوٹل واپس جانے کے لیے نکلا تھا

***

آپ کو کیا ضرورت تھی اس آدمی کو اتنا زیادہ مارنے کی اگر وہ مر جاتا تو حالت دیکھی تھی آپ نے اس کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

کیسے بے ہوش پڑا ہوا تھا وہ کمرے میں آتے ہوئے اسے کہنے لگی تھی وہ اس واقعے سے کافی زیادہ پریشان تھی۔

ریلیکس ہو جاؤ جان ایسے لوگوں کو کچھ نہیں ہوتا انہیں عادت ہوتی ہے ڈرامے کرنے کی وہ اسے لے کر کمرے کے اندر آتے ہوئے کہنے لگا جب کہ وہ اب تک بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھی۔

اس نے اس کے قریب آتے ہو نے آہستہ سے اسے تھام کر اپنے سینے سے لگایا تھا جبکہ اس کے سینے پر سر رکھتے ہوئے وہ اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار مضبوط کر چکی تھی اس نے اسے سچمچ میں ڈرا دیا تھا۔

آپ کو ضرورت ہی کیا تھی ان لوگوں سے لڑائی جھگڑا کرنے کی ویسے بھی تو پولیس آ ہی رہی تھی نا لے جاتی ایسے لوگوں کو جیل میں لے جا کر پھینٹی لگاتی تو خود عقل ٹھکانے آ جاتی ان لوگوں کی۔

وہ اس کے سینے پہ سر رکھے ہوئے بولی ۔

اس نے تمہارے چہرے کو چھونے کی کوشش کی تھی میں نے اسے جان سے نہیں مارا یہ بھی بڑی بات ہے۔

اور اب خبردار تم نے اس کے بارے میں کوئی بھی بات کی ختم ہو گیا نا یہ قصہ یہیں پر تو اب مزید اس بارے میں کچھ بھی سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مجھے ڈر لگ رہا ہے کائزان پتہ نہیں مجھے کیوں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ برا ہونے والا ہے کیا آپ کو ایسا نہیں لگتا وہ اس سے پوچھنے لگی۔

ارے ارے کچھ نہیں ہونے والا تم فضول میں اتنا ڈر رہی ہو وہ اسے ریلیکس کرتا دروازے پر ہونے والی دستک کی طرف متوجہ ہوا تھا

***

سر قریبی ہوٹل میں آپ کے ساتھ جس لڑکے کا جھگڑا ہوا ہے وہ لڑکا تھوڑی دیر پہلے ہسپتال میں مر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق اسے زہر دیا گیا ہے اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی آپ کو پولیس گرفتار کرنے کے لیے نیچے آئی ہوئی ہے۔

ہوٹل کے ورکر نے آ کر اسے بتایا تھا وہ ترکش میں بات کر رہا تھا اس لیے مرم اس کی کوئی بھی بات سمجھ نہیں پائی تھی جبکہ اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا ۔

کیا ہوا وہ ویٹر کیا کہہ رہا تھا آپ سے اس نے اس سے پوچھا تھا وہ کافی پریشان لگ رہی تھی اس نے مسکراتے ہوئے اس کے

چہرے کو اپنے ہاتھوں میں تھاما

کچھ نہیں کہہ رہا تھا وہ جو لڑکا تھا نا اس کے ماں باپ نے مجھ پر کیس ٹھوک دیا ہے کہ میں نے اس کو بہت برے طریقے سے مارا ہے تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو سکتا ہے مجھے آج کی رات جیل میں گزارنی پڑے۔

تم بالکل ہوٹل سے باہر مت نکلنا جب تک میں واپس نہیں آ جاتا بالکل ریلیکس رہنا اور ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تم ایک گینگسٹر کی بیوی ہو یہ میرا فون اپنے پاس رکھو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں جیل میں ہوں۔

وہ اپنا فون اس کے حوالے کر تا اسے ہوٹل میں چھوڑ کر خود باہر چلا گیا تھا۔ لیکن جاتے جاتے مرم کو فون دینے سے پہلے اس نے کسی کو میسج کیا تھا

***

پولیس کو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ آدمی مرا تو مرا کیسے کیوں کہ سب کچھ لوگوں کے سامنے جو ہوا تھا۔

اس میں کہیں پر بھی کائزان نے اس لڑکے کو جان سے مارنے کی کوشش نہیں کی تھی بس اس نے اس کے ہاتھ کو زخمی کیا تھا اور اس بات کی گواہی وہاں موجود ہر انسان دے رہا تھا۔

وہاں کے جتنے بھی لوگوں کو گواہی کے طور پر بلایا گیا تھا سب کا یہی کہنا تھا کہ کائزان نے صرف اس کے ہاتھ کو پکڑا ہوا تھا اس نے اسے مارنے کی کوشش ہرگز نہیں کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی تھی جس میں کائزان اسے مار ہرگز نہیں رہا تھا اس نے صرف اپنی بیوی کو پروٹیکٹ کرنے کے لیے اس آدمی پر حملہ کیا تھا۔

یہ سب چیزیں ہی سب کو کنفیوز کر چکی تھیں قتل کس طرح سے ہوا تھا کوئی نہیں جانتا تھا جب کہ وہ بالکل ریلیکس تھا۔

***

پیپرز تیار کروائے گئے تو پتہ چلا کہ یہ جو آدمی مارا گیا ہے یہ دو لڑکیوں کا ریپ کر چکا تھا اس پر دو کیسز چل رہے تھے۔

لیکن امیر باپ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اس پر ہاتھ نہیں ڈال پایا تھا اور اب اس کی موت ہوئی تھی تو اتنی اچانک کہ کسی کو پتہ بھی نہ چلا ۔

اس لڑکے کا باپ اس سے ملنے کے لیے آیا تو اس پر چلاتا ہی رہا کہ وہ اسے ساری زندگی کے لیے جیل میں پھنسا دے گا اسے جیل سے باہر نہیں آنے دے گا۔

اس نے اس کے بیٹے کا قتل کیا ہے وہ اسے آسانی سے معاف نہیں کرے گا وغیرہ وغیرہ۔

لیکن کائزان خاموشی سے ڈیسک پر بیٹھا اس کی ساری باتیں سینا رہا تھا پولیس نے کہا تھا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کائزان نے کسی بھی طرح کا کوئی قتل نہیں کیا بلکہ وہ جو بھی کر رہا تھا سیلف ڈیفنس میں کر رہا تھا۔

وہ لڑکے وہاں موجود بہت لوگوں کو تنگ کر رہے تھے اور آخر اس لڑکے کی موت اسی طرح سے آئی ہوئی تھی حالانکہ کائزان کو کسی بھی طرح کے کیس میں شامل نہیں کیا جا رہا تھا۔

لوگوں کے مطابق اس نے کچھ نہیں کیا تھا وہ ادمی خود اپنی موت مرا تھا۔

لیکن اس کے باوجود بھی اسے ایک رات جیل میں گزارنی تھی تاکہ صبح قانونی کاروائی کے بعد اسے چھوڑا جا سکے۔

لیکن یہاں مسئلہ یہ تھا کہ آج رات ایک بجے وہ مظہر پاشاکے ادمی کو ٹھگانے لگانے کے لیے مظہر پاشا کو انفارم کر چکا تھا

اب اگر وہ اس جگہ پر نہ پہنچا تو یہ مظہر پاشا کے ساتھ وعدہ خلافی ہوگی اور کائزان کاظمی کبھی کسی کے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کرتا

***

رات تقریبا ایک بجے کا وقت تھا وہ لوگ پہلے سے ہی ہائی وے پر کھڑے تھے وہ لوگ جاننا چاہتے تھے کہ آخر کائزان کاظمی کون ہے۔

مظہر پاشا پچھلے دو دنوں سے یہ نام سن سن کر یک چکا تھا اسے ہر جگہ اس آدمی کے با رے میں پتہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے بس اتنی انفارمیشن ملی تھی کہ وہ مصر کا گینگسٹر ہے اور یہاں صرف اور صرف اسے ختم کرنے کے لیے آیا ہوا ہے۔

اس کی پہنچ اس کی سوچ سے زیادہ تھی وہ اتنا تو سمجھ چکا تھا کہ جو اسے مارنے کے لیے یہاں تک آگیا تھا وہ اسے آسانی سے

چھوڑنے والا نہیں تھا لیکن وہ

ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر اپنی موت کا انتظار نہیں کر سکتا تھا۔

وہ وہاں بیٹھا کائزان کے آنے کا انتظار کر رہا تھا اسے یقین تھا کہ وہ اس کے کسی دوسرے آدمی کو مارنے کے لیے یہاں ضرور آئے گا

اس کے چاروں آدمی اس کے پاس ہی تھے۔ باقی ایک ادمی تو پرسوں رات کائزان کے ہاتھوں مارا گیا تھا لیکن اپنے باقی کسی بھی آدمی کو وہ مرتے نہیں دیکھنا چاہتا تھا وہاں مصر میں اس کا سارا گینگ تباہ ہو گیا تھا۔

اس کے ساتھ جڑا ایک ایک انسان آہستہ آہستہ ختم ہو رہا تھا وہ مزید برداشت نہیں کر سکتا تھا اسے کل ہی خبر ملی تھی کہ سعودیہ میں اس کے ایک آدمی کا بہت برا ایکسیڈنٹ ہو جانے کی وجہ سے موقع پر ہی وفات ہو گئی ہے۔

لیکن شاید وہ قدرتی موت تھی کیونکہ کائزان کاظمی ایک ہی تھا اور اس وقت وہ ترکی میں تھا وہ یقینا وہاں سعودیہ میں نہیں ہو سکتا تھا اسی لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے آج یہاں آیا ہوا تھا۔

اس کے ساتھ چاروں لوگ اس کے ساتھ تھے جبکہ ایک بہت بڑا گینگ بھی تھا وہ سب مل کر آج کائزان کو ختم کرنے والے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ آج کائزان کاظمی زندہ ہرگز نہیں بچ کر جائے گا۔ یہاں سے۔

اور اسی یقین کے ساتھ وہ سکون تھے اس کا انتظار کر رہے تھے جب تیزی سے ایک بائک ان کی طرف آتا ہوا نظر آیا۔

شک کی بنا پر اس نے اپنے آدمیوں کو سامنے سے آنے والے بائیک کی طرف متوجہ کیا تھا وہ سب لوگ ہی سامنے سے آتے کائزان کاظمی کو ختم کرنے کے لیے تیزی سے بائک اسٹارٹ کر چکے تھے۔

وہ سب لوگ لمحے میں اسے دبا چکے تھے اس پر گولیوں کی بوچھار کرتے ہوئے وہ اسے چیر کر رکھ دینا چاہتے تھے جب اچانک پیچھے سے ایک زوردار چیخ کی آواز آئی اس کا وہ ادمی جسے مارنے کی بات کائزان نے کی تھی وہ زمین پر پڑا تڑپ رہا تھا اس کا گلا کٹ چکا تھا۔

نیکسٹ یو۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے ایک آدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اور اگلے ہی لمحے موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے وہاں سے نکلا۔

وہ سب لوگ اس کے پیچھے اپنے موٹر سائیکل دوڑانے لگے تھے جب وہ ایک جگہ سے موڑ کاٹتا تیزی سے واپس آیا تھا اور اس دوسرے بائیکر کو ہاتھ دیتا اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار کرتا موٹر سائیکل کی سپیڈ بڑھا چکا تھا۔

یقینا بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اس آدمی کو کوئی بھی گولی نقصان نہیں پہنچا پائی تھی جبکہ جاتے جاتے وہ اسے آنکھوں سے ہیلمٹ ہٹا کر اشارہ دے گیا تھا وہ آدمی رکے نہیں بلکہ تیزی سے اس کے پیچھے بھاگے تھے۔

لیکن لمحوں میں ہی وہ سامنے سے آتے پولیس سٹیشن کے اندر غائب ہوا تھا وہ یہاں کیا کر رہا تھا وہ پریشانی سے سوچتا رہ گیا۔

***

صبح کا وقت تھا وہ بہت پریشان تھی ساری رات کائزان واپس نہیں آیا تھا اور یہ عجیب سی جگہ تھی وہ یہاں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی۔

نہ جا نے کائزان کہاں پر تھا نہ جانے پولیس سٹیشن کہاں پر تھا کائزان نے اسے منع کیا تھا کہ کسی کو بھی اس بارے میں پتہ نہیں چلنا چاہیے۔

تو اس نے اپنے بھائی سے رات ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات کی لیکن اسے بتایا ہی نہیں کہ کائزان اس وقت جیل میں ہے۔

اس وقت بھی وہ بہت زیادہ پریشان تھی اپنا نقاب سیٹ کرتے ہوئے اس نے یہی سوچا کہ وہ پولیس اسٹیشن چلی جائے گی اب وہ اتنی بھی ان پڑھ گوار تو نہ تھی کہ ترکی کی پولیس اسٹیشن کو ڈھونڈنا پاتی ۔

ہاں وہ یہ کر سکتی تھی مانا کہ وہ کبھی گھر سے اکیلی باہر نہیں نکلی تھی لیکن اب وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی تھی اپنے آپ کو ٹھیک سے پردے میں چھپائے وہ کمرے سے نکل گئی تھی ارادہ پولیس اسٹیشن جانے کا تھا

***

ساری قانونی کاروائی ختم کر کے وہ صبح کے وقت ہی ہوٹل پہنچ چکا تھا لیکن ہوٹل آنے پر اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی تو تھوڑی دیر پہلے کہیں باہر جانے کے لیے نکل چکی ہے۔

وہ پریشان ہو گیا تھا یہاں اس کے ہزاروں دشمن تھے جگہ جگہ لوگ اس کی طاق میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس کی بے وقوف بیوی ہوٹل سے نکل چکی تھی۔

اس نے بتایا بھی تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے نہ تو وہ ہوٹل سے باہر نکلے گی اور نہ ہی اس کے جیل والی بات کسی کو بھی بتائے گی لیکن یہاں تو اس لڑکی نے الٹا ہی کر دیا تھا وہ خود کہیں غائب ہو چکی تھی وہ پاگلوں کی طرح ہوٹل سے نکلتے ہوئے ترکی کی سڑکیں چھاننے لگا۔

تھوڑی ہی دیر میں وہ ہر طرف اپنی مرم کا پتہ لگا چکا تھا لیکن مرم نہ جانے کہاں گئی تھی کسی نے کہا تھا کہ گرے رنگ کی نقاب میں پوری طرح سے کور لڑکی کو میٹرو میں کسی طرف جاتے دیکھا ہے۔

اس نے وہیں پی سی او سے بار بار مرم کو فون کرنے کی کوشش کی تھی لیکن فون بجتا رہا اٹھایا کسی نے بھی نہیں شاید وہ اپنا فون بھی ہوٹل کے روم میں چھوڑ کر گئی تھی۔

وہ پا گلو ں کی طرح ہر طرف اسے تلاش کرتار رہا صبح سے شام شام سے رات ہو چکی تھی لیکن مرم کا کہیں کوئی آتا پتہ نہ تھا۔

اب اس کا غصے سے برا حال ہو رہا تھا آخر کہاں چلی گئی تھی یہ لڑکی جو اسے نہیں مل رہی تھی کل سے لے کر اب تک اس نے ایک سیکنڈ بھی اپنے آپ کو بے بس محسوس نہیں کیا تھا لیکن مرم کی ان چند لمحوں کی جدائی نے اسے پوری طرح بے بس کر دیا تھا۔

شاید وہ پولیس اسٹیشن گئی ہوگی اسے ڈھونڈنے کے لیے ایک امید کے ساتھ وہ جلدی سے اٹھ کر پولیس اسٹیشن پہنچا تھا لیکن یہاں آ کر پتہ چلا ۔ کہ وہ یہاں بھی نہیں آئی

***

وہ واپس ہو ٹل پہنچا تھا کیونکہ اب یہ کوئی معمولی بات نہ تھی اس کی بیوی غائب ہوئی تھی اسے کسی بھی قیمت پر اپنی بیوی چاہیے تھی۔

شاید اب اسے پولیس میں رپورٹ کرنی ہوگی وہ اپنی ہی سوچوں کے ساتھ واپس لوٹا تو اسے باہر ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دیکھا اکثر شام کے وقت کچھ کیلر وہاں بیٹھ کر انجوائے کرتے تھے۔

شاید وہ اس کے آنے کا انتظار کر رہی تھی اس کے آتے ہی مینیجر نے اسے دیکھ کر اشارہ کیا تھا کہ اس کی بیوی لوٹ کر آ چکی ہے۔

ایک نظر اسے دیکھتا وہ غصے سے اس کی طرف بڑھا تھا اس کا غصے سے دماغ خراب ہو چکا تھا وہ خود بھی نہیں جانتا تھا وہ کیا کر رہا ہے

***

اس کے پاس آتے ہوئے اس نے ایک ساتھ نہ جانے کتنے ہی تھپڑ اس کے منہ پر دے مارے تھے۔

وہ جو پہلے ہی اسے اپنی طرف آتے دیکھ کر اٹھ کر کھڑی ہوئی تھی اس کی اس بے ساختہ حرکت نے اسے بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اس کا نقاب چہرے سے کھل چکا تھا لیکن کائزان رکا نہیں بلکہ ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پر مارتا اسے بالوں سے کھینچ کر اپنے قریب کر چکا تھا

کیا کہا تھا میں نے کیا کہا تھا کہ ہوٹل سے باہر مت نکلنا میری بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی تمہیں کیا بکواس کر کے گیا تھا میں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے تم ہوٹل سے باہر نہیں نکلو گی تو میں پاگل لگتا ہوں گدھا لگتا ہوں۔

جو تم پر فضول میں پابندیاں لگا رہا ہوں جتنی زندگی کی سانسیں نہیں لی ہیں تم نے اس سے زیادہ دشمن ہیں میرے اس شہر میں وہ غصے سے آپا کھوتا جا رہا تھا۔

جب ہوٹل کے کچھ لوگوں نے اسے آ کر ہٹایا چاہا ان لوگوں نے اسے بتانا چاہا تھا کہ اس طرح بیوی پہ ہاتھ اٹھانا قانونی جرم ہے جو اسے کسی بھی بڑی مصیبت میں پھنسا سکتا ہے۔

جبکہ ان لوگوں کو دھکا مارتے ہوئے وہ اس کا ہاتھ تھامے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ ہوٹل کے اندر لے گیا تھا۔

اس کا حجاب بری طرح سے کھل کر اس کے کندھے پر جھول رہا تھا جبکہ وہ اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

لیکن وہ رکنے کے بجائے بس تیزی سے اسے گھسیٹتے ہوئے کمرے میں لے گیا تھا۔ جبکہ وہاں نہ جانے کتنے ہی لوگ یہ تماشہ دیکھتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں

***

کائزان پلیز میری بات تو سنیں وہ اسے اپنے ساتھ اندر گھسیٹ کر لایا تھا اسے ایک طرف کرتے ہوئے اس نے دروازہ اتنی زور سے بند کیا کہ مرم کا دل کانپ کر رہ گیا۔

کیا بات سنوں میں تمہاری ہاں بولو کون سی بات کرنا چاہتی ہو تم۔۔۔۔۔۔۔ ؟

میں نے تم سے کیا کہا تھا چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے تم ہوٹل سے باہر نہیں نکلو گی۔

سمجھ میں نہیں آئی تھی تمہیں میری بات۔۔۔۔۔۔ ؟ کیا بے وقوف ہوں میں۔۔۔ ۔ جو تمہیں ہوٹل کے روم میں قید کر کے جاؤں گا کوئی وجہ ہی تھی مرم ورنہ میرا دماغ خراب نہیں ہے جو تمہیں اس کمرے میں چھوڑ کر جاتا وہ غصے سے پاگل ہو رہا تھا۔

جب کہ وہ خاموشی سے اسے سن رہی تھی اپنا غصہ کنٹرول کرنے کی خاطر وہ تیزی سے دائیں بائیں گھومنے لگا تھا۔

لیکن اس کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا مرم کو اس سے خوف محسوس ہو رہا تھا۔

اس سے پہلے وہ کب اس پر اس طرح سے چلایا تھا کب اس نے اس پر ہاتھ اٹھایا تھا وہ تو اتنی محبت سے بات کرتا تھا۔ اتنے ناز و نخرے اٹھاتا تھا اس کے وہ تو اس سے اونچی آواز میں بھی بات نہیں کرتا تھا اور آج وہ اچانک سے بدل گیا تھا۔

کچھ دیر کے لیے اپنی شکل مت دکھانا مجھے ورنہ کوئی بہت بڑا نقصان کر دوں گا میں اپنا وہ غصے سے کہتا تیزی سے بلکنی کی طرف آتا وہیں رک کر اپنی تیز چلتی سانسیں بحال کرنے لگا جبکہ مرم وہیں کانپتے ہوئے بیڈ کے ایک کونے میں بیٹھ گئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.