Chapter 32: باب 32

اس کے نازک سے وجود کو اپنی باہوں میں بھرے وہ باہر لے کر آیا تو وہ آرام سے باتھ روب میں خود کو چھپائے اس کی کاروائی دیکھ رہی تھی جو اس کے لیے کوئی اچھے سے کپڑے نکال رہا تھا۔

کوئی بھی نکال دیں پہننا تو میں نے گاون ہی ہے اس کے اوپر وہ پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ وہ اسے لے کر باہر جا رہا ہے اور وہ ڈنر کر کے واپس آنے والے ہیں اس دفعہ اس نے آگے سے کوئی مزاحمت نہیں کی تھی۔

کیونکہ وہ اپنی بات کا پکا تھا وہ اسے سونے تو ہرگز نہیں دینے والا تھا تو فضول میں ضد لگانا بے کار تھا وہ اس کی بات ماننے کا فیصلہ کر چکی تھی۔

ویسے بھی وہ اس کی نیند اڑانے میں کامیاب رہا تھا ٹھنڈے پانی سے نہلانے کے بعد اب نیند نہ جانے کہاں جا سوئی تھی۔ نیند اس پاس تو کیا دور دور تک بھی کہیں نہ تھی۔ وہ اپنی مرضی سے کپڑے نکال لایا تھا جو اسے نے خاموشی سے پہن لیے تھے۔ جبکہ وہ اب اس کا گاون نکال رہا تھا۔ ۔

وہ ویسے تو اب اس کے ساتھ جانے کے لیے تیار تھی لیکن بظاہر کافی نخرے دکھا رہی تھی۔ اس پر یہ ثابت بھی تو کرنا تھا نا کہ اس کی نیند خراب ہوئی ہے اور وہ اس پر احسان کر کے اس کے ساتھ جانے کو تیار ہوئی ہے

***

عجیب زبردستی ہے اگر بندہ نہیں آنا چاہتا گھومنے کے لیے تو اس طرح زبردستی نہیں کرنی چاہیے نا دیکھیں میری حالت نیند سے میرا برا حال ہو رہا ہے اور آپ کو گھومنے پھرنے کی پڑی ہوئی ہے۔

ذرا احساس نہیں ہے معصوم بیوی کا اس کے ساتھ ساتھ چلتے بولے جا رہی تھی جبکہ وہ اسے کہاں لے کر جا رہا تھا وہ خود بھی نہیں جانتا تھا۔

آپ پہلے بھی یہاں آئے ہوئے ہیں وہ اس کے بازو میں ہاتھ ڈالتے اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھی۔ جیسے ابھی گم ہو جائے گی۔

ہاں زیادہ نہیں بس ایک دو بار ہی آیا ہوا ہوں کام کے سلسلے میں آیا تھا ہنیمون پر تو پہلی بار ہی آیا ہوں لیکن میری بیوی بہت بوریگ ہے۔

ہیں میں کدھر سے بورنگ لگ رہی ہوں آپ کو میں تو اتنی اچھی ہوں۔ آپ کو تو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے کہ آپ کو اتنی اچھی بیوی ملی ہے جو آپ کی ہر بات انکھیں بند کر کے مانتی ہے اور آپ ہیں کہ میری قدر ہی نہیں کرتے۔

ہاں تو بےبی بتاؤ نا مجھے کہ اس گوہر نایاب کی قدر کس طرح سے کریں تمہاری سوچ سے زیادہ قدر کروں گا اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے وہ وہیں رک گیا تھا سامنے بہت بڑا سمندر تھا جہاں لوگوں کی کافی چہل پہل تھی۔

یہ کیا آپ کیا کر رہے ہیں دماغ تو خراب نہیں ہو گیا ہم پبلک پلیس پہ ہیں اس طرح سے یہاں یہ سب کچھ الاوڈ نہیں ہے اس نے اپنے پاس سے ہی قانون بنا لیا تھا۔

ازاد خیال ملک ہے بے بی یہاں سب کچھ الاؤ ہے اس کے چہرے پر جھکتے ہوئے وہ پردے سے کور اس کے لبوں پر بوسہ دے گیا تھا

توبہ توبہ استغفر اللہ کتنی خراب نیت ہے آپ کی۔

کہیں پر تو اپنے بھرکی جذ باتوں پر کنٹرول کریں آپ جیسے نہیں ہوتے گنگسٹرز اپ تو گینگسٹرز کا نام ڈبو رہے ہو۔

وہ افسوس کرتی ہوئی بولی تو وہ کھل کر ہنسا ۔

کیسے ہوتے ہیں گینگسٹرز بتاؤ مجھے میں جاننا چاہتا ہوں تم تو کافی زیادہ انفارمیشن رکھتی ہو ہم گینگسٹرز کے بارے میں تو بتاؤ مجھے گینگسٹرز کیسے ہوتے ہیں۔

وہ اس سے سوال کر رہا تھا۔

آپ کے جیسے تو بالکل بھی نہیں ہوئے اب ہٹیں مسٹر بھرکی کاظمی مجھے وہ سمندر دیکھنے جانا ہے اس نے سامنے پانی کی طرف اشارہ کیا تھا۔ جب کہ وہ ہاں میں سر ہلاتا اسے لیے سمندر کی طرف قدم بڑھانے لگا۔

جب نظر سامنے کی طرف کچھ سکول کی بچیوں پر گئی تھی وہ تقریبا چھ سات لڑکیاں تھیں اور سب کی عمر14 سے15 کے بیچ تھی یقینا سکول ختم کر کے وہ یہاں انجوائے کرنے کے لیے آئی ہوں گی۔

ان لڑکیوں کو دیکھتے ہوئے اسے مظہر پاشا کی یاد آئی تھی۔ یہی بچیاں اس کا ٹارگٹ تھی۔ تقریبا13 سے16 سال کے بیچ کی لڑکیوں کو وہ کڈنیپ کر کے برباد کرتا تھا۔

ایسی ہی لڑکیاں اس کے کلائنٹس کو سب سے زیادہ پسند آتی تھیں ان کا استعمال اس کے کام میں سب سے زیادہ ہو تا تھا۔

ارے کدھر گم ہو گئے میں کب سے آپ سے باتیں کر رہی ہوں وہ دیکھیں کیا عجیب سی چیز کھا رہے ہیں سب مجھے بھی کھانی ہے۔ اس نے سامنے ایک آدمی کو سمندر کے کنارے کھڑے دیکھا اس کے پاس ایک بری سی تھالی تھی جس میں کچھ عجیب سا تھا جو وہ سب کو کھانے کے لیے دے رہا تھا جس کی وہ لوگ پیمنٹ کر رہے تھے۔

بہت تیز مرچی ہوتی ہے اس میں اس نے اسے پاس لے جاتے ہوئے پہلے ہی کہا تھا۔

ارے میں خود تیکھی مرچی ہوں یہ مرچی میرے سامنے کیا چیز ہے اس نے خود کو کمپلیمنٹ دیتے ہوئے کہا تو وہ ہنس دیا۔

وہ اپنا نقاب چہرے سے اتارتے ہوئے اس کے پیچھے ہو گئی تھی جب کہ وہ اس کے سامنے اتا پوری طرح اسے کور کر چکا تھا

تم سچ میں تیکھی مرچی ہی ہو اس نے ادمی کو اشارہ کیا تھا۔ جبکہ وہ فورن اس کے لیے وہ چیز بنانے لگا تھا۔ ۔

ہائے مرچی اس میں تو سچی بہت تیز مرچ ہے وہ کھاتے ہوئے اسے بتانے لگی تھی جبکہ وہ کندھے اچکا گیا اور اس کے کندھے اچکا نے پر اس نے آنکھیں گھما کر اسے دیکھا اور پھر ایسے کھانے لگی جیسے مرچی نام کی بھی اس میں نہ ہو۔

مذاق کر رہی ہوں بالکل بھی تیز مرچی نہیں ہے املی کی چٹنی ہے اور یہ ساتھ میں پتہ نہیں کون سی چیز ہے لیکن اس میں بالکل بھی تیز مرچ نہیں ہے اب بھی کھا سکتے ہیں۔

اس نے اسے کھلانے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے فورا انکار کر دیا جبکہ ان کے ساتھ کھڑی لڑکیاں مرچی سے پانی پر پانی پیے جا رہی تھی۔ ارے لگتا ہے ترکی کے لوگ نا بہت کمزور دل کے ہوتے ہیں اتنی مرچی نہیں ہے یہ فضول میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اس نے اسے دیکھ کر کہا تھا تاکہ وہ کھا لے لیکن کائزان کا انکار اب بھی قائم تھا۔

***

میرے گلے میں اتنا درد کیوں ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ وہ بیڈ پر لیٹی ہوئی اس سے پوچھ رہی تھی تھوڑی دیر پہلے ہی وہ ڈنر کر کے واپس آئے تھے۔

راستے میں اچانک ہی اسے گلے میں درد ہونے لگا تو وہ اسے پاس ہی ایک ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے کہا کہ بہت تیز مرچی کھانے کی وجہ سے اس کے گلے میں زخم ہو گئے ہیں۔ جان یہ جو تم نے وہ کھانا ہے نا اسی کی وجہ سے ہوا ہے میں منع بھی کر رہا تھا تمہیں سینی چاہیے تھی میری بات ۔۔۔ ۔

ارے آپ مجھے کہاں منع کر رہے تھے آپ تو اس آدمی کو اور پیسے دے رہے ہیں اب میں نے آپ کے پیسے ویسٹ تھوڑی نہ ہونے دینے تھے میں تو پیسے حلال کرنے کے چکر میں تھی۔

وہ خود کو پنکھا جلاتی دوبارہ سے اٹھ کر بیٹھ گئی تھی جبکہ وہ اس کی بالکل پاس بیٹھا بار بار اس کے گلے کو چھو رہا تھا۔ زیادہ تکلیف ہو رہی ہے تو ڈاکٹر کے پاس لے چلوں اس نے پوچھا تھا جس پر اس نے فورا نفی میں سر ہلایا اور ساتھ میں پڑا پانی کا گلاس اٹھا کر لبوں سے لگا لیا۔

مجھے لگتا ہے مجھے سو جانا چاہیے میں تھوڑی دیر سو لوں گی نا تو بہتر محسوس کروں گی پتہ نہیں کون سی عجیب غریب سی چیز کھا لی ہے میں نے ائندہ ہم یہاں سٹریٹ فوڈ سے کچھ نہیں کھائیں گے۔

کیا پتہ کون سی چیز سے ہم بیمار پڑ جائیں ایک تو ہم پاکستانی لوگ بھی نہ کتنے نازک ہوتے ہیں وہ تیز تیز بولتی دوائی اٹھا کر چیک کرنے لگ گئی تھی۔

جبکہ اسے اس کے دن والی بات یاد آئی تھی جب وہ کہہ رہی تھی کہ ترکی کے لوگ ضرور سے زیادہ نازک ہیں۔

زیادہ کچھ نہیں بدلا تھا اب ترکی کے بجائے پاکستان کے لوگ نازک ہو گئے تھے۔

ہاں یہ میڈیسن لو ہو سکتا ہے اس سے تم بہتر محسوس کرو وہ خود ہی اس کے لیے دوائی ڈالتے ہوئے کہنے لگا توا سے اپنے گلے میں کچھ ٹھنڈا سا محسوس ہوا تھا۔

ارے واہ یہ دوائی تو بہت اچھی ہے مجھے یقین ہے مجھے اس سے ارام اجائے گا وہ بیڈ پر لیٹتے ہوئے بولی تو اس کے ساتھ ہی بیڈ پر لیٹتا ہے اسے اپنی باہوں کے گھیرے میں لے چکا تھا۔

وہ کافی زیادہ پریشان ہو گیا تھا ابھی شام تک تو وہ بالکل ٹھیک تھی اسے خود بھی بے احتیاطی نہیں کرنی چاہیے تھی اس پر سٹریٹ فوڈ کی چیزیں اثر کرتی تھی یہ تو وہ جان چکا تھا اور اب اس نے کبھی بھی اسے ایسا ویسا کچھ بھی نہ کھانے دینے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔

اس کا ارادہ12 بجے کے بعد نکل کر اپنا کام کر نے کا تھا لیکن اب تقریبا پونا ایک بج رہا تھا نہ تو مرم سو رہی تھی اور نہ ہی وہ اپنے کام کے لیے جا سکتا تھا۔ جب کہ فی الحال اسے بھی مرم کی تکلیف سے زیادہ اور کسی چیز کی پرواہ نہ تھی۔

***

رات تقریبا دو بجے کا وقت تھا وہ آہستہ سے اس کے قریب سے اٹھ کر کمرے سے باہر نکلا تھا ہوٹل کی راہداری میں بالکل سنایا چھایا ہوا تھا۔

وہ کسی کی بھی نظر میں آئے بغیر تیزی سے اپنے کمرے سے نکلتا ہوٹل سے بھی باہر نکل گیا تھا اس کا ارادہ اپنا کام مکمل کر کے جلد سے جلد واپس آنے کا تھا۔

اس کے دماغ میں فلحال یہ سوچ بھی تھی کہ کہیں اپنی تکلیف کی وجہ سے مرم کی انکھ نہ کھل جائے اسی لیے اس نے اپنے آپ کو صرف ادھے گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی اس نے اسی ڈیڈ لائن میں واپس آیا تھا۔

°°′°°°° ٹھک ٹھک ٹھک۔۔۔۔۔۔ کمرے میں عجیب طرح کی اواز ارہی تھیں۔ ایسی عجیب اور خوفناک اواز اپنے اس پاس سینے ہوئے اس آدمی کی آنکھ کھل گئی تھی جو بیڈ پر سکون نیند سو رہا تھا۔

ت۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔۔ ک۔ کن۔۔۔۔ وہ ادمی گھبرایا ہوا بیڈ پر سے اٹھ کر سامنے بیٹھے اس آدمی کو دیکھ رہا تھا جو زمین پر اپنا برا سا چھرا پوری شدت سے مار رہا تھا۔

کائزان کاظمی۔۔۔۔۔۔ لوگ مجھے درندے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ اپنا تعارف کرواتے ہوئے اس نے وہ العاشر اس آدمی کی طرف پھینکا تھا جو اس کے کندھے کے بیچ و بیچ جا کر لگا۔

وہ درد سے کہار کر بیڈ سے اٹھتا باہر کی طرف بھاگنے کی کوشش کرنے لگا وہ تیزی سے بھاگ کر دروازے تک آیا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی وہ دروازہ کھل نہیں رہا تھا۔

وہ تیزی سے دروازہ بجانے لگا چیخنے لگا چلانے لگا لیکن باہر سے کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ہر طرف سنایا تھا۔ نہ ہی وہ آدمی کو جانتا تھا۔ اور نہ ہی اس نے اسے پہلے کہیں دیکھا ہوا تھا بس اسے دوپہر میں پاشا کا فون آیا تھا

کہ کوئی کائر ان کاظمی نام کا آدمی اسے ختم کرنے کے لیے آیا ہے اور اس کے پہلے15 دنوں میں وہ اس ہر انسان کو ختم کرے گا جو اس سارے کام میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یقینا سب سے پہلا نمبر اسی ادمی کا آیا تھا۔ اس وقت اپنی جان بچانے کے لیے اسے کرتب دکھا رہا تھا۔

دیکھو تم جو کو ئی بھی ہو تم میرا وقت برباد کر رہے ہو زندہ تم رہ نہیں سکتے اور نہ ہی میں تمہیں زندہ چھوڑوں گا تو بہتر ہے کہ یہ پکڑن پکرائی کا کھیل بند کرو اور واپس یہاں میرے پاس آ جاؤ وہ اسے بیڈ پر بیٹھنے کا اشارہ کر رہا تھا۔

جب اس آدمی نے اچانک ہی سائیڈ دراز سے پستول نکالتے ہوئے اس پر نشانہ باندھنا چاہا لیکن اس سے پہلے ہی وہ اپنی پستول نکالتا اس پر نشانہ لگا چکا تھا

***

تقریبا ڈھائی بجے کے قریب مرم کی آنکھ کھلی تو اس نے فورا سب سے پہلے اپنے دائیں سائیڈ ہاتھ کیا تھا۔

جہاں اسے کائزان کا وجود محسوس ہوا تو اگلے ہی لمحے وہ اس کے سینے پر سر رکھتے ہوئے دوبارہ سے آنکھیں بند کر گئی تھی۔

جبکہ وہ اس کے گرد اپنا حصار مضبوط کرتا خاموشی سے اسے خود میں قید کر گیا

***

اس کے سامنے اس کے وفادار ساتھی کی لاش پڑی ہوئی تھی وہ خاموشی سے بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا۔ جب کہ اس آدمی کے بیوی بچے اس کی لاش پر بیٹھے بری طرح سے رو رہے تھے۔ تڑپ رہے تھے۔ شاید وہ اس آدمی کے کاموں کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

فون بجنے پر اس نے فورا فون اٹھایا۔ انجان نمبر تھا لیکن پھر بھی اس کےلیے انجان نہیں تھا۔

ہیلو کون بات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اس نے جیسے ہی فون کیا دوسری طرف سے فون اٹھا لیا گیا تھا یقینا وہ اس کا نمبر پہچان چکا تھا۔

اب تک تو تمہیں میرا نام یاد ہو جانا چاہیے تھا ویسے لاش کا ڈیزائن پسند آیا یا نہیں ۔۔۔۔۔؟ اس نے پرسکون انداز میں سوال کیا تھا۔

یہ تم نے اچھا نہیں کیا کائزان کاظمی تم نہیں جانتے کہ اس کے لیے تمہیں کتنی بڑی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

مظہر بادشاہ نام ہے میرا تم نہیں جانتے کہ تم نے کس کے ساتھ پنگا لیا ہے تیار ہو جاؤ تیار ہو جاؤ اپنے انجام کے لیے وہ غصے سے ڈہارا تھا جبکہ اس کے انداز پر دوسری طرف سے کائزان کا قہقہ بے ساختہ تھا۔

تمہارے علاقے میں آ کر تمہارے آدمی کو ڈھونڈ کر بلکہ تمہیں پہلے بتا کر کہ میں تمہیں مارنے کے لیےآ رہا ہوں تم میرا کچھ نہیں اکھاڑ پائے اور تمہیں لگتا ہے کہ تمہارے فون پر ان بچوں والی دھمکیوں سے میں ڈر جاؤں گا کم اون مظہر پاشا ایسی بچوں والی حرکتیں کرتے تم اچھے نہیں لگتے۔

کوئی تو اپنے سٹینڈرڈ جیسی دھمکی دو اتنے بڑے بے غیرت ہو تم تھوڑا سا تو تمہیں سینس ایبل ہو جانا چاہیے۔ کچھ تو ایسا بولنا چاہیے کہ میں ڈر جاؤں میرے اندر گھبراہٹ اجائے کہ مظہر پاشا سے پنگا لے کر میں نے کوئی بہت بڑی غلطی کر دی ہے لیکن تمہارے پاس تو وہی تھرڈ کلاس ایکشن فلموں والے ڈائیلاگز ہیں۔

خیر میں نے تم سے یہ پوچھنے کے لیے تو فون کیا ہی نہیں تھا کہ تمہیں لاش کا ڈیزائن پسند آیا یا نہیں بلکہ میں تو تم سے یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ یہاں جو سامنے الائڈ سکول ہے وہاں تمہاری بچی

نائنتھ کلاس کی سٹوڈنٹ ہے نا ۔۔۔۔۔ ؟

کل میں نے اسے بیچ پر دیکھا تھا اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بڑی پیاری لگ رہی تھی۔ ویسے تمہارے ذہن میں خیال نہیں آیا کہ تمہارے کلائنٹس کے لیے تمہاری بیٹی سے بہتر اور کوئی نہیں ہوگا۔

بکواس بند کر تیری ہمت کیسے ہوئی میری بیٹی پر اس طرح کی بات کرنے کی ۔۔۔۔ وہ غصے سے آنے سے باہرہونے کو تھا۔

جس طرح تمہاری ہمت ہوتی ہے کسی دوسرے کی بیٹی کو اٹھا کر اپنے جیسے جانوروں کے سامنے ڈالنے کی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

جس طرح تم سودا کرتے ہو دوسروں کی بیٹیوں کی زندگی کا ان کی سانسوں کا ان کی عزت کا بالکل اسی طرح تمہاری بیٹی کے ساتھ بھی تو ہو سکتا ہے۔

سیم ایج ہے تمہاری بیٹی کی بھی ۔۔۔۔۔ ۔" تمہیں عادت ہے نا 13 سے16 سال کی لڑکیوں کو اٹھا کر انہیں بے ابرو کرنے کی تو تمہاری بیٹی کی عمر14 سے15 سال ہی ہے یہ تو پر فیکٹ ہے تمہارے کام کے لیے اسے کیوں نہیں ڈالتے اپنے جیسے جانوروں کے سامنے ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ تو لے جا رہا تھا جبکہ مظہر پاشا کا غصے سے برا حال ہو رہا تھا اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اگر کائزان اس کے سامنے ہوتا تو وہ لمحوں میں اسے موت کے گھاٹ اتار دیتا۔

آج رات ایک بجے رائٹ ہائی وے پر تمہارے دوسرے آدمی کی لاش تم تک پہنچ جائے گی۔ تمہیں اس لیے پہلے انفا رم کر رہا ہوں کہ اس کی لاش کو اٹھا لینا یہ نہ ہو کہ پولیس والوں کے ہاتھ لگ جائے۔

اور اگر اس کی لاش پولیس والوں کے ہاتھ لگ گئی تو تمہارا نام آنے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا میں نہیں چاہتا کہ15 دن سے پہلے پہلے تم پولیس کے ہاتھ لگ جاؤ ۔

کیونکہ تم جیسی ذلالت کو میں خود اپنے ہاتھوں سے ختم کرنا پسند کروں گا اس نے کہتے ہوئے فون بند کر دیا تھا جبکہ دوسری طرف سے مظہر بادشاہ کی حالت خراب ہونے لگی تھی اسے اس شخص کا ڈر نہیں تھا بس وہ اس شخص کو جلد سے جلد اپنے سامنے لا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دینا چاہتا تھا

***

مرم اپنے بالوں میں کب سے اس کی انگلیوں کو چلتے ہوئے

محسوس کر رہی تھی۔

وہ اٹھ کر باہر گیا تھا تقریبا15 منٹ کے بعد اس کی واپسی ہوئی تو وہ ایک بار پھر سے اس کے قریب چلا آیا۔

ایک بار پھر سے اس کے ساتھ لیٹتے ہوئے وہ اس کے بالوں میں انگلیاں چلانے لگا۔

اس کی طرف کروٹ لیتے ہوئے وہ اس کے گرد اپنی نازک باہوں کا حصار بناتی اس کے سینے پر اپنا سر رکھ چکی تھی۔

لگتا ہے آج کہیں باہر چلنے کا ارادہ نہیں ہے بیگم ہم صرف15 دن کے لیے یہاں آئے ہیں ہم نے واپس بھی جانا ہے۔

تم نے کیا یہ ہنیمون ٹوور سو سو کر برباد کرنا ہے وہ بے حد نرمی سے اس کے کانوں میں گنگناتے ہوئے بولا۔

یہ بیگم کیا ہوتا ہے ۔۔۔؟ بیگم تو بڑی عمر والیوں کو بولا جاتا ہے۔ میں آپ کو یدھی نظر آتی ہوں وہ آنکھیں کھولے اس سے پوچھنے لگی شاید ارادہ اس کا بحث کرنے کا تھا اس سے لڑتے ہوئے یقینا وہ مزے لیتی تھی تبھی تو ہر بات پہ لڑنے کے لیے تیار ہو جاتی تھی۔

تم تو شہزادی ہو کائزان کاظمی کی۔ اور شہزادی ہی لگتی ہو وہ مسکرا کر اس کے ماتھے پر بوسہ دیتا بات ختم کر گیا تھا جب کہ وہ اس کے بحث نہ کرنے پر مایوس ہوتی دوبارہ اس کے سینے پر سر رکھ کر آنکھیں بند کر گئی تھی۔

آپ بہت بورنگ انسان ہو کائزان مجھے لڑنے والا ہسبینڈ چاہیے۔ ائیے نا تھوڑی سی لڑائی کرتے ہیں۔

غصے والی لڑائی اصلی والی فیلنگ انی چاہیے۔ مجھے نا بڑا شوق تھا ہسبینڈ سے لڑنے کا وہ ایکسائٹڈ ہو کر سیدھی بیٹھتی اس سے کہنے لگی تھی جبکہ وہ اس کے عجیب و غریب شوق پر اسے گھور کر رہ گیا

کیا بےبی تمہیں مجھ سے لڑنے کا شوق تھا کہیں تم نے شادی مجھ سے لڑنے کے لیے ہی تو نہیں کی وہ ہنستے ہوئے اس سے پوچھنے لگا ارے نہیں شادی تو آپ نے زبردستی کی تھی نا بھول گئے کیا ۔۔۔۔ ؟

اس وقت تو لڑائی والی بات مجھے یاد ہی نہیں تھی میں ناولز میں پڑھتی ہوں ہسبینڈ وائف ایک دوسرے سے بہت سارا لڑتے ہیں اور پھر اینڈ پہ آ کے ایک دوسرے کو سوری بولتے ہیں۔ پھر ایک رومینٹک سا سین ہوتا ہے وہ خوشی خوشی اسے بتانے لگی تھی۔

مطلب یہ سب کچھ وہ اینڈ پر رومینٹک سین کے لیے کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ ؟

بات تو اینڈ پر ہونے والے رو مینٹک سین کی ہی ہے نا تو وہ ہم پہلے کر لیتے ہیں لڑائی جھگڑے کو چھوڑو وہ اسے اس کے کندھوں سے تھامتے ہوئے اسے اپنے قریب کرتا رومینٹک انداز میں بولا تھا۔

نہیں۔۔۔۔۔۔۔ لڑائی۔۔۔۔ ۔"

ہم صرف پیار کریں گے بےبی اچھے کپل کی طرح وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولا

نہیں مجھے اچھا کپل نہیں بننا مجھے گندا والا کپل بننا ہے ہر وقت لڑائی جھگڑے والا ۔ وہ ضد پر اڑی ہوئی تھی۔

عجیب زبردستی ہے میں کہہ رہا ہوں تمہیں میری بات سمجھ میں نہیں آرہی نہیں کرنا ہم نے لڑائی جھگڑا ایسی چیزوں سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے فضول میں میرے ساتھ لڑنے جھگڑنے کی ضرورت نہیں ہے وہ کافی سختی سے بولا تھا۔

یہ کیا بات ہوئی ہر وقت کیا ہم ایک دوسرے سے پیار سے ہی بات کرتے رہیں گے اتنے سارے دن ہو گئے ہیں ہماری شادی کو ایک تو لڑائی بنتی ہے نا ۔۔ دیکھیں نا ہم چھوٹی سی لڑائی کریں گے بعد میں ہم صلح کر لیں گے وہ پیار سے اسے سمجھا رہی تھی۔

کیا فضول بحث کر رہی ہو مرم جب میں کہہ رہا ہوں نہیں تو مطلب صاف ہے میں تم سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہتا اچھی خاصی زندگی چل رہی ہے کیوں فضول میں الٹے سیدھے پنگوں میں پڑتا ۔

ایسی چیزوں سے جتنا بچ کر رہا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے کیوں ایسی فضول بحث کیے جا رہی ہو چلو اٹھو کہیں باہر چلتے اس کی طرف دیکھ کر کافی سختی سے بولا۔

ارے میں کہاں فضول بحث کر رہی ہوں میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی آپ کو کہ ہم دونوں ۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہم دونوں بولو کیا کہنا چاہتی ہو تم کیوں تمہارے اندر کا کیڑا تمہیں سکون نہیں لینے دیتا ہر وقت اچھل کود ضروری نہیں ہوتی کبھی ہم نارمل کپل کی طرح بھی رہ سکتے ہیں۔

میں کہاں اچھل کود کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔ ؟

اور آپ مجھے اس طرح سے ڈانٹ کیوں رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ شروعات تم نے ہی کی ہے لڑائی تم نے کرنی تھی نہ اب کرو لڑائی ۔ اس کے سوالوں پر وہ اسے گھورتے ہوئے بولا۔

میں نے کہاں شروعات کی میں تو صرف یہ کہہ رہی تھی

۔۔۔۔۔ ۔"

کہ تمہیں مجھ سے لڑنا ہے اب لڑو نا وہ پوری طرح تیار کھڑا تھا جبکہ اس کے غصے کو دیکھ کر وہ فورا نفی میں سر ہلا گئی۔

مجھے لڑنا نہیں تھا صرف لڑنے کا ڈرامہ کرنا تھا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پریشانی سے بولی تھی اسے ہرگز امید نہ تھی کہ اس کی لڑائی والی بات سچ ہو جائے گی۔ ہاں تو بے بی میں بھی تو کر رہا ہوں نا تم بھی کرو تمہاری یہ حسرت میں پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں وہ فورا اپنا انداز بدل گیا تھا جبکہ وہ تو منہ کھول کر رہ گئی تھی۔

ہیں۔۔ ۔ آپ جھوٹ موٹ کے لڑائی کر رہے ہو سچی میں نہیں کر رہے ہیں وہ منہ کھولے اسے دیکھنے لگی تھی جب اس نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے اسے پاس بلایا وہ فورا بھاگ کر اس کے پاس آئی تھی۔

آپ جھوٹ بول رہے تھے کیا۔ کمال کے ڈرامے کرتے ہو آپ کیا ظالم ایکٹر ہو آپ میں تو سچمچ میں سوچنے لگی تھی کہ آپ مجھ سے خفا ہو گئے ہو اور ہمارا بہت بڑا جھگڑا ہونے والا ہے شکر ہے لڑائی ختم ہو گئی یہ لڑائی تو بڑی ڈینجر ہوتی ہے۔ وہ دل پہ ہاتھ رکھ اسے بتا رہی تھی۔

بس ڈارلنگ ایسی ہی ہوتے ہیں یہ لڑائی جھگڑے بہتر ہے کہ ہم اس سے دور رہیں لیکن تمہاری تو خواہش پوری کرنی پڑے گی نہ کیا خیال ہے کہیں باہر چلیں اس نے پھر سے پیار سے پوچھا تو اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.