Chapter 31: باب 31

آخر اسے ڈسچارج کر ہی دیا گیا تھا نصیر کا تو کوئی ارادہ نہ تھا اسے بخشنے کا لیکن اس کے گھورنے کا تھوڑا سا اثر نصیر نے لے لیا تھا۔

اور پھر جب اس نے اسے اپنا چاقو دکھایا تھا اس نے فورا ہی اسے جانے کی اجازت دے دی تھی۔

گھر پہنچ کر اس نے سب سے پہلے مرم سے تیاری کرنے کےلیے کہا تھا۔ کیونکہ ان لوگوں کو آج ہی شام کی فلا یب سے ترکی

کےلیے نکلنا تھا۔ وہ اب اس کام میں دیر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اسے انجم کو جواب دینا تھا۔ اس کے مجرموں کو ختم کرنا تھا۔ ان کا عبرت ناک انجام دکھانا تھا۔

مرم نے کہاکہ جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا وہ کہیں نہیں جائے گی لیکن اسوقت وہ اسکے نخرے اٹھانے کے موڈ میں نہیں تھا۔ اس لیے کہہ دیا کہ تیاری کرو۔۔۔۔ اور باہر ڈبلیو کے پاس آ گیا۔

جب وہ واپس آیا تو وہ پیکنگ کر۔ چکی تھی۔ وہ سارا کام ختم کر چکی تھی۔ ڈبلیو کا خیال رکھنے کا کہہ کر وہ شام میں اسے لےکر

ائیرپورٹ کےلیے نکل گیا تھا۔ ۔

جبکہ وہ۔ سارے راستے خاموش ہی رہی تھی اس کی خاموشی اسے سمجھ نا آئی تھی۔ اس نے اس پر نا تو غصہ کیا تھا نا ہی سختی تو وہ خاموش کیوں تھی۔ اس کے بلانے پر بھی ہاں نا میں ہی جواب دے رہی تھی۔ اسے مرم کا یہ انداز سمجھ نا آیا۔

***

کیا بات ہے مرم۔۔۔۔۔ ؟ تم خاموش کیوں ہو۔۔۔ اچانک سے کیا ہوا ہے تمہیں ۔ تم تو ترکی جانے پر خوش تھی۔ تو اب اچانک کیا ہوا ہے تمہیں۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ جہاز میں بیٹھا اس سے پوچھ رہا تھا۔ جبکہ وہ منہ بنائے بیٹھی ہوئی تھی۔

میں ناراض ہوں مجھ سے بات نا کریں۔ میرا بالکل دل نہیں کررہا آپ سے بات کرنے کا۔ مجھے مت بلائیں آپ۔ وہ منہ بسور کر چہرہ پھیر گئی۔

لیکن کیوں یہ بھی تو بتاو نا۔۔۔۔۔ ؟ ایسا بھی کیا ہو گیا جس کی وجہ سے تم مجھ سے ناراض ہو گئی ہو۔۔۔۔۔۔؟ وہ اس سے پوچھنے لگا۔

اسے خود پر حیرت ہورہی تھی۔۔۔۔۔ کائزان کاظمی کسی کے اس طرح کے نخرے اٹھا رہا تھا۔ اور وہ بھی ماتھے پر شکن لائے بنا۔

اسے یاد تھا وہ ایسے لوگوں کا کیا حال کرتا تھا۔ جو اسے نخرے دیکھاتے تھے۔ لیکن یہاں اور وہاں زمین آسمان کا فرق تھا۔

یہاں اس کی زندگی کا سب سے خاض انسان تھا۔ جس کے سامنے دنیا کی ہر خوشی بے کار تھی۔ وہ۔ اس کی۔ زندگی تھی۔ اور۔ اس کی زندگی اس سے ناراض تھی۔

بےبی بتاو نا کیوں ناراض ہو۔ ایسے تو۔ مجھے پتا۔ ہی نہیں چلے گا۔ اس طرح سے ناراض رہ کر تو تمہیں ناراضگی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آپ نے میری بات نہیں مانی اور حکم چلایا۔۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر بولتی چہرہ پھیر گئی تھی۔ کون سی بات نہیں مانی بےبی ۔۔۔۔ اور کون سا حکم چلایا میں نے تم پر حکومت تو تم کر تی ہو مجھ پر۔۔۔۔۔۔ وہ۔ پریشان سا کہنے لگا۔

ہاں وہ تو میں کرتی ہوں۔ اور آگے بھی میں نے کرنی ہے۔ بٹ میں نے آپ سے بولا کہ ہم ترکی نہیں جا رہے آپ کی طبیب ٹھیک ہو نے تک تو آپ نےکہا" تیاری کرو" اور باہر نکل

گئے۔ سو روڈ۔۔۔ وہ ناراضگی سے کہتی بالکل چھوٹی بچی لگی تھی

ہاں کیونکہ آج کی ہماری فلائٹ تھی بےبی۔۔۔۔ وہ صفائی پیش کررہا تھا۔

ہاں تو آپ۔ کو ایسا کہنا تھا نا کہ مرم جان ایسا ممکن نہیں ہے ہماری مجبوری ہے فلائٹ ہے آج ہی جانا ہے۔۔۔ تیاری کرو ۔۔۔ کیا ہوتا ہے وہ بھی اتنا کھڑوس انداز میں ۔۔۔۔ آپ نے اتنے برُے طریقے سے بات کی میرے سا تھ میں نہیں بولتی آپ سے ۔۔۔۔۔۔ اگر لاڈ سے ہمیشہ بات نہیں کرسکتے تو ابھی بھی مت کرو۔۔ ۔

میری چھوٹی امی کبھی مجھ سے پیار سے بات نہیں کرتی لیکن وہ جیسے بھی بات کرے برُا نہیں لگتا کیونکہ وہ ہمیشہ سے ایسی ہی ہیں۔ ابا بھی ایسے ہی ہیں۔ اگر وہ شروع میں کچھ اور ہوتے اور بعد میں کچھ اور تو برُا لگتا۔ لیکن نہیں لگتا کیونکہ وہ شروع سے ایسے ہی ہیں۔

اسی۔ لیے اگر آپ نے یہ پیار محبت صرف شروع شروع میں کرنی ہے تو بتا دیں مجھے میں فضول میں کوئی امید تو نا رکھوں کہ میرا شوہر میری ہر بات مانے گا میرے لاڈ اٹھائے گا۔

وہ۔ بولے جار ہی تھی جبکہ وہ حیران سا سن رہا تھا۔ اور شاید نہ جانے اس نے کتنی ہی دیر بولتے رہنا تھا جب اچانک اس نے اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں قید کر لیا۔

جس کے نخرے اٹھانا کائزان کاظمی خود پر فرض سمجھتا ہے۔ اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں ساری زندگی تمہارے لاڈ ایسے ہی اٹھاؤں گا۔

باقی آج شام کے لیے بقول تمہارے میں نے تم سے روڈ بات کی۔ تو اس کے لیے آئی ایم سوری ائندہ ایسا نہیں ہوگا وہ وعدہ کر رہا تھا

معاف کیا اب ہاتھ پیچھے ہٹائیں جہاز میں بھی رومانس سوجھ رہا ہے انہیں تو ۔۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ پیچھے کرتے ہوئے بولی تو وہ ذرا سا مسکرا کر اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں قید کر گیا جبکہ اس نے مسکراتے ہوئے اپنا سر اس کے کندھے پر رکھا تھا۔

***

ہائے اللہ جی ماشاءاللہ کتنا بڑا ایئرپورٹ ہے یہ تو مصر کے

ایئرپو رٹ سے بھی بڑا ہے وہ اس کے بازو میں ہاتھ ڈالتی اس کے ساتھ چلتے ہوئے بول رہی تھی۔

ہاں یہ ترکی کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے لیکن اس میں اتنا ایکسائٹڈ ہونے والی کوئی بات نہیں ایئرپورٹ سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہونے والا اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتے ہوئے وہ اسے پروٹیکٹ کرتے ہوئے بولا۔

ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی ہر چیز میں انسان کو اپنا فائدہ نہیں ڈھونڈنا چاہیے جو چیز تعریف کے قابل ہو اس کی تعریف کرنی چاہیے مسٹر کائزان کاظمی ۔

خیر یہ بات بھی میں کس کے سامنے بول رہی ہوں جو انسان ہر وقت دوسروں کو کاٹنے کے پیچھے لگا رہے اس کو خوبصورتی کا کیا ہی پتہ ۔ وہ جیسے خود ہی اپنی بات کا جواب دیتے ہوئے بولی تو کائزان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھری ۔

ہاں کچھ ایسا ہی ہے جان من کیونکہ مجھے میری بیوی کے علاوہ کوئی بھی اتنا خاص خوبصورت لگتا ہی نہیں کہ میں اس کی تعریف کروں۔

یہ بھی اچھی بات ہے لیکن کبھی کبھی بیوی کے علاوہ آگے پیچھے بھی دیکھنا چاہیے دنیا میں اور بھی بہت ساری خوبصورت چیزیں ہیں۔

لیکن اگر میری نظر میری بیوی سے ہٹتی ہی نہ ہو تو میں کیا کروں وہ جیسے اسے لاجواب کر دینے کو تھا۔

ایسی بھی کوئی حور پری نہیں ہے آپ کی بیوی وہ آنکھیں گھما کر بولی ۔ حد میں ،میں اپنی بیوی کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کروں گا اس نے ذرا سختی سے کہا تھا۔

میں تو بولوں گی خلاف کیا کر لیں گے آپ ۔۔۔ وہ کمر پہ ہاتھ رکھتے اس سے سوال جواب کرنے لگی جب کہ وہ آگے پیچھے کیب کے لیے نظریں دوڑا رہا تھا۔

میری مجال کہ میں کچھ کر پاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کیب کو ہاتھ دیتے ہوئے وہ اس کا ہاتھ تھام کر اپنے ساتھ کیب تک آیا تھا۔

میرے سے بحث مت کیا کریں آپ ۔۔۔۔۔ جب پتہ ہے میرا مقابلہ نہیں کر سکتے باتوں میں تو اس کے گاڑی کھولنے پر وہ اندر بیٹھتے ہوئے بولی تھی۔

حکم ملکہ عالیہ اس کے بعد گستاخی نہیں ہوگی۔ وہ سر کو خم دیتا اس کے ساتھ بیٹھا تھا جبکہ اس کے انداز پر وہ کھل کر ہنسی ۔ لیکن نقاب کے پیچھے وہ صرف اس کی ہستی ہوئی آنکھیں ہی دیکھ کر مسکرایا تھا

***

مرم بےبی تم ان محترمہ کے ساتھ روم میں جاؤ تب تک میں ضروری فون کال کر کے آتا ہوں وہ اسے ہوٹل کی ورکر کے ساتھ کمرے میں بھیجتے ہوئے خود اپنا موبائل فون لے کر ایک سائیڈ پر آگیا تھا جبکہ مرم تو ایکسائٹڈ سی اس عورت کے ساتھ کمرے کی طرف جانے لگی تھی۔

کیونکہ جتنا یہ ہوٹل خوبصورت تھا یقیناً اس کا کمرہ بھی اتنا ہی خوبصورت ہونے والا تھا۔ وہ اسے بھیج کر خود خوشی خوشی کمرے کی طرف جانے لگی تھی۔

جبکہ کائزان ہوٹل سے باہر نکل گیا تھا یقینا اسے رسل اور رفیل کو خیر خیریت سے یہاں پہنچنے کی انفارمیشن دینی تھی۔

***

السلام علیکم کون بات کر رہا ہے دوسری طرف سے انجان نمبر پہچان میں نہ آنے پر فون اٹینڈ کرتے ہی سوال کیا گیا۔

وعلیکم السلام مظہر پاشا۔ کیسے ہو۔۔۔۔۔ ۔"

کون۔۔۔۔ کون بات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ سوال دوبارہ کیا گیا ارے مجھ سے کیا پوچھتے ہو کہ میں کون ہوں تو تمہارے لیے اتنا جاننا کافی ہے کہ تمہاری موت تمہارے بے حد قریب ہے اس نے پرسکون انداز میں جواب دیا۔

کون بات کر رہا ہے وہ بھی اتنے بڑے بڑے بول۔۔۔۔ ۔ تم جو کوئی بھی ہو مجھ سے واقف نہیں ہو بچے مظہر پاشا صرف ایک نام نہیں لوگوں کی جیتی جاگتی موت ہے لگتا ہے تمہیں مرنے کا شوق چرا ہے۔

لیکن میں تمہیں بس اتنا ہی کہوں گا کسی گاڑی کے آگے آکر خود کشی کر لو کیونکہ اگر مظہر پاشا نے تمہیں موت دی تو دوسری دفعہ جنم لینے کے بارے میں سوچو گے بھی نہیں۔

وہ تو تمہیں وقت بتائے گا مظہر پاشا فی الحال اتنا جان لو کہ کائزان کاظمی کی نظر ہے تم پر بہت جلد آرہا ہوں تمہارے پاس لیکن تمہارے پاس آنے سے پہلے تمہارے چھ چمچوں کی لاشیں تم تک پہنچانی ہیں۔

تاریخ لکھ لو آج کی ۔۔۔۔ اگلے15 دن کے بعد تمہاری موت تمہارے دروازے پر کھڑی ہوگی

وہ بات ختم کرتے ہوئے فون بند کر چکا تھا جبکہ دوسری طرف یقینا کھلبلی مچ چکی ہو گئی وہ آدمی اب اس کی انفارمیشن نکالنے کے لیے زمین آسمان ایک کرنے کے لیے تڑپ رہا ہوگا۔

لیکن کائزان اپنے بارے میں دوسرے انسان کو اتنی ہی

انفارمیشن دیتا تھا جتنی وہ دینا چاہتا تھا۔

***

فون اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے اس نے رسل کو فون کیا تھا۔ السلام علیکم کائزان تم خیرو خیریت سے پہنچ گئے نا وہاں میں نے ہوٹل روم بک کروا دیا ہے۔

تم لوگوں کو وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور کیب والا بھی ایئرپورٹ پر تمہیں مل جائے گا رسل نے اسے تفصیل بتائی تھی۔

ریلیکس میرے بھائی میں ہوٹل پہنچ چکا ہوں یہاں ہوٹل کا کمرہ پہلے سے ہی بک ہے اور کیب بھی ہمیں لینے کے لیے وقت پر پہنچ گئی تھی اور تم لوگ بھی سعودیہ کے لیے نکلنے کی تیاری کرو۔

اور ہاں ڈبلیو کو اپنے ساتھ لے جاؤ اسے چھوڑنے کی ضرورت نہیں پہلے اس نے سوچا تھا کہ وہ ڈبلیو کو گھر پر ہی رہنے دے گا لیکن اب اس نے سوچا تھا کہ وہ ڈبلیو کو ان کے ساتھ ہی سعودیہ بھیج دے گا۔

ترکی میں اس کے کوئی ذرائع نہ تھے اور نہ ہی وہ اپنے پرائیویٹ جیب کا استعمال ترکی آنے جانے کے لیے کرتا تھا۔

لیکن سعودیہ سے مصر اور مصر سے کسی بھی عربی ملک جانے کے لیے وہ اپنے پرائیویٹ جیب کا استعمال کرتا تھا۔

جو اس نے صرف اور صرف ڈبلیو کے لیے ہی لے کر رکھا ہوا تھا تاکہ وہ اسے ہر طرف اپنے ساتھ لے کر جا سکے۔

یہاں اس کے ساتھ ڈبلیو نہیں آ سکتا تھا کیونکہ مرم اس سے خوفزدہ رہتی تھی اور باقی کام کے لیے اس نے رسل اور رفیل کو کہیں اور بھیجنا تھا۔ ورنہ جب بھی وہ ملک سے باہر جاتا تھا تو ڈبلیو کو اپنے ساتھ لے کر جاتا تھا۔

لیکن یہاں اس کا خیال رکھنا اس کے لیے مشکل ہو جاتا لیکن اسے اپنے دوستوں پر پورا یقین تھا۔

یقینا وہ خود سے زیادہ اس کے بچے کا خیال رکھنے والے تھے۔

ہاں ٹھیک ہے تم بالکل بے فکر ہو کر اپنا کام کرو ان شاءاللہ یہاں ہم سب کچھ سنبھال لیں گے اس نے یقین دلایا تھا جبکہ فون بند کرتے ہوئے کائر ان کی نظر سامنے پھولوں کی شاپ پر گئی تھی۔

پہلے وہ کمرے میں جانے کے بارے میں سوچ رہا تھا پھر خیال آیا کہ اپنی پھولوں جیسی بیوی کے لیے ایک خوبصورت سا پھول تو وہ لے ہی سکتا ہے

***

اس نے کمرے میں قدم رکھا تو اسے کمرے میں خاموشی سے محسوس ہوئی تھی کمرے کی لائٹ اف تھی لیکن نائب بلب روشن تھا۔

اور لائٹ بلب کی روشنی میں وہ اپنی بیوی کو خواب خرگوش کے مزے لوٹتے ہوئے دیکھ چکا تھا مسکراتے ہوئے لائٹ آن کرتا وہ اس کے قریب آیا تو دیکھا کہ وہ گہری نیند میں اتر چکی ہے

یقینا اتنے لمبے سفر نے اس کو تھکا دیا ہوگا لیکن وہ سو نہیں سکتی تھی کیونکہ وہ اسے یہاں سونے کےلیے نہیں بلکہ ہنیمون منانے کے لیے لے کر آیا تھا اور اگر وہ اس وقت سو گئی تو وہ رات کو اپنا کام کس طرح سے کرے گا۔

سوری مرم بے بی میں یہاں صرف ہنیمون کے لیے ہی نہیں آیا بلکہ اپنا ضروری کام کرنے کے لیے بھی آیا ہوں اور ابھی میں نے تمہیں سونے دیا تو رات کو تم نے مجھے بہت تنگ کرنا ہے۔

پھر میں اپنے کام کو وقت پر مکمل نہیں کر پاؤں گا اور کائزان کاظمی اپنے کام وقت پر کرتا ہے اس کے چہرے پر جا بجا اپنے لبوں کا لمس چھوڑتے ہوئے وہ اسے تھوڑی ہی دیر میں ہوش و حواس کی دنیامیں واپس کھینچ چکا تھا۔

یہ کون سا طریقہ ہے سوتی ہوئی بیوی کو تنگ کرنے کا

۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ جو ابھی ابھی نیند میں گئی تھی خمار الود نگاہیں

کھولتے اس کی بے باکیوں کو اپنے جسم پر محسوس کرتی اٹھ کر پوچھنے لگی۔

یہ کائزان کاظمی کا طریقہ ہے اور ویسے اسے رومینٹک طریقہ بھی کہا جا سکتا ہے اسے کھینچ کر اپنی باہوں میں قید کرتے ہوئے وہ ایک جھٹکے میں اسے اپنے ساتھ بیڈ پر گرا چکا تھا۔

مجھے بہت زوروں کی نیند آرہی ہے کائزان میں ابھی کے لیے سو جاؤں وہ اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بڑی

معصومیت سے پوچھ رہی تھی۔

بالکل بھی نہیں تم نہیں سو سکتی اور ویسے بھی شوہر جاگ رہا ہو اور بیوی سوتی رہے یہ کہاں کی فرما بر داری ہے بقول تمہارے تم میری بہت فرما بر دار بیوی ہو وہ اسے اس کی پرانی باتیں یاد دلاتے ہوئے بولا تھا۔

آپ اپنی بیوی پر اتنا بڑا ظلم کریں گے اس کے بے باک لبوں کا لمس اپنی گردن پر جا بجا بکھرتا محسوس کرتی وہ اس سے سوال کرنے لگی۔

ہاں میں بڑی خوشی سے اپنی بیوی پر یہ ظلم کروں گا اور یہ ظلم کرتے ہوئے مجھے بالکل بھی ظالم والی فیلنگ نہیں آئے گی بلکہ ایک رومینٹک شوہر والی فیلنگ ائے گی اب نو مور ارگیومنٹس

***

آپ بالکل بھی اچھے ہسبینڈ نہیں ہیں اپنی کندھے سے شرٹ سرکتی محسوس کر کے وہ بے بسی سے بولی تھی۔ بالکل بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے سکون سے اس الزام کو قبول کرتے ہوئے اس کی گردن پر اپنے بے باک لبوں کا لمس چھوڑا تھا اور وہ پوری طرح بے بس ہوتی اپنا آپ اس کے حوالے کر گئی تھی

***

یہ کیا کر رہی ہو تم وہ فریش ہو کر باہر نکلا تو وہ سونے کی تیاریاں پکڑ رہی تھی وہ فورا اس کے سر پر سوار ہوا۔

مجھے نیند آرہی ہے اس نے بڑی معصومیت سے کہا تھا۔

ہم یہاں سونے کے لیے نہیں ائے بیوی اسی لیے جاگو اور اٹھ کر ذرا اس کھڑکی کا نظارہ تو لو دیکھو کتنی خو بصورت جگہ ہے اتنا

خوبصورت نظارہ ہے۔

اور تم نے اپنے شوہر کے لائے ہوئے اس خوبصورت گلاب کو ایک نظر بھی نہیں دیکھا برا ظلم ڈھایا ہے تم نے اس معصوم پر وہ سرخ رنگ کا گلاب اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا تھا۔

بہت بہت شکریہ لیکن اس پر میں نے اتنا ظلم نہیں ڈھایا جتنا آپ مجھ پر ڈھا رہے ہیں آپ مجھے سونے کیوں نہیں دے رہے مجھے نیند آ رہی ہے۔ آپ مجھے سونے دیں پھر جاگ کر نا میں آپ کو ایک بڑے مزے کی بات بتاؤں گی وہ اسے لالچ دے رہی تھی۔

مجھے تمہاری وہ بڑے مزے والی بات نہیں سینی لیکن تم سو نہیں سکتی جب تک میں جاگ رہا ہوں تب تک تمہیں بھی جاگنا ہوگا اس کی گود میں سر رکھتے ہوئے اس نے جیسے فیصلہ سنایا تھا۔

ارے اگر خود کو نیند نہیں اتی تو اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ دوسرے کو بھی نہ سونے دیا جائے۔ دیکھیں میں نے کتنے پیار سے آپ کی خواہشوں کا احترام کیا ہے اب آپ کو میری نیند کا خیال کر نا چاہیے نا۔۔۔۔۔ ۔

وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ کیا کہتا اسے وہ خود مجبور تھا۔

اپنے بھائی سے بات کرو گی اس نے اچانک سوال کیا تھا۔

میں جب سو کر اٹھوں گی تب بات کروں گی اس نے فورا جواب دیا۔

یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے ۔۔ ۔ اس نے دھمکی دی تھی۔ کوئی بات نہیں میں مدت بڑھا لوں گی۔ میرے شوہر کو پٹا نا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہے اس نے جیسے راز فاش کیا تھا۔

اچھا جی بڑا یقین ہے اپنے شوہر پر ۔۔۔۔۔ ۔ اس کی گود میں اپنا سر سیدھا کرتے ہوئے وہ اس کے چہرے کو اپنی نظروں کے فوکس میں لے چکا تھا۔

ہے تو ہے میرے شوہر بڑے اچھے ہیں میری ہر بات مانتے ہیں کبھی میری کسی بات سے اختلاف نہیں کرتے وہ اس کے گالوں پر اپنے ہاتھ پھیرتے ہوئے اسے مسکے لگا رہی تھی۔

ہاں ہاں جانتا ہوں میں ایسا بھی کوئی تیس مار خان نہیں ہے تمہارا شوہر۔۔۔۔۔ وہ ناک سے مکھی اڑتا بولا

خبردار میں اپنے شوہرکے خلاف ایک لفظ نہیں سنوں گی۔ وہ سختی سے بولی

مت سنو کان بند کر لو۔۔۔ مشورہ دیا گیا

آپ اپنا منہ نا بند کیجے گا۔ اس نے غصے سے گھورا۔

منہ کیوں بند کروں تمہارے شوہر کی تعریفیں کر رہا ہوں سنو ۔۔۔۔۔۔ ۔" آخر تمہیں بھی پتہ ہونا چاہیے تمہارا شوہر کتنا پانی میں ہے۔

میرے شوہر کیسے ہیں کیسے نہیں مجھے کسی کی گواہی کی ضرورت نہیں میں خود انہیں بہت اچھے طریقے سے جانتی ہوں پورا سترہ دن کا ساتھ ہے میرا ان کا ۔۔۔۔۔ اس نے اتراتے ہوئے کہا۔

17 دن نہ ہو گئے17 سال ہو گئے کہ سب کچھ جانتی ہو۔

اپ بحث کیوں کر رہے ہیں میرے ساتھ میں نے منع کیا تھا نا آپ کو وہ کچھ یاد دلاتے ہوئے بولی۔

میں نے بھی منع کیا تھا میرے علاوہ کسی اور کی تعریف نہ کرنا میرے سامنے ۔

۔۔۔۔ لیکن میں تو آپ کی ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

بس اگے سے بحث مت کیا کرو جاؤ جلدی سے فریش ہو جاؤ باہر چلتے ہیں بہت پیارا موسم ہو رہا ہے واک کریں گے وہ پلان بناتے ہوئے بولا۔

میں کسی ایرے غیرے کے ساتھ نہیں جاتی کہیں بھی باہر ۔۔۔۔۔ مجھے صرف اپنے شوہر کے ساتھ اؤٹنگ کرنا پسند ہے ۔۔ وہ منہ بنا کر بولی ۔

اور میں کون ہوں وہ سیدھا ہو کر اس سے سوال کرنے لگا۔

ہوں گے کوئی بھی مجھے کیا ویسے تھوڑی دیر پہلے تو آپ میرے شوہر کے خلاف باتیں کر رہے تھے آپ جیسے انسان کے ساتھ تو میں ہرگز نہیں جاؤں گی۔

ڈارلنگ تم چاہتی ہو کہ میں تمہیں خود واش روم میں لے کر جاؤں اور خود اپنے ہاتھوں سے تمہیں شاور دوں اور پھر چینج کروا کر اپنے ساتھ کہیں باہر لے کر جاؤں ۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے برا بے ساختہ سا سوال پوچھا تھا وہ اس کی طرف سے کسی اچھے جواب کی منتظر تھی۔

استغفر اللہ اپنی نیت مجھ پر مت تھوپے ۔ میں نے ایسا کچھ بھی نہیں سوچا اور نہ ہی کبھی سوچ سکتی ہوں ایسی سوچ صرف آپ ہی کی ہو سکتی ہے اس نے بڑی تیزی سے کہا تھا۔

ہاں ایسی سوچ صرف میری ہی ہو سکتی ہے اور اب میری سوچ پر عمل کرنے والا ہوں۔ وہ کہتے ہوئے اچانک بیڈ سے اٹھ کر اسے ایک جھٹکے میں اپنے کندھے پر ڈال کی واش روم کی طرف لے گیا تھا جبکہ وہ نہیں نہیں کرتی رہ گئی لیکن اس کی نہیں نہیں نہیں کو سن ہی کون رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

***

کائز۔۔ پلیز نہیں نا۔۔۔۔۔۔ باہر جائیں پلیز۔۔۔۔۔۔ وہ اسے روک رہی تھی۔ جو اپنی شرٹ اتارتا سائیڈ پر پھینک کر اس کے قریب آیا تھا۔

ہاں ڈارلنگ۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا دوپٹہ گردن سے الگ کر کے پانی کھول چکا تھا۔

آپ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

ہاں میں۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے قریب آتا اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اپنے قریب کھنچ چکا تھا۔ میں آپ سے بات نہیں کروں گی خفا ہو جاؤں گی وہ دھمکی دیتے ہوئے اپنے کندھے پہ ہاتھ رکھے ہوئے تھی۔

میں منا لوں گا اس چھوٹی سی بیوی کو منانا اتنا مشکل نہیں ہے لیکن اس بڑے سے شوہر کو خفا کر کے پچھتاؤ گی تم کہہ دیا سو کہہ دیا کائزان کاظمی اپنی بات سے بدلتا نہیں اس کےہاتھ پیچھے اس کی ڈوریوں میں الجھ رہے تھے۔

جبکہ وہ اس کی بے باک حرکتوں پر بری طرح سمٹی جا رہی تھی۔

آپ میرے ساتھ ایسا کریں گے کندھے سے اپنی شرٹ سرکتی محسوس کر کے وہ مزید معصومیت پر اتر آئی تھی۔

تمہیں اب بھی لگتا ہے کہ میرے پیچھے ہٹنے کے چانسز ہیں اپنے بھیگے ہوئے لب اس کی گردن پر رکھتے ہوئے وہ بے باک انداز میں سوال کر رہا تھا۔

جب اچانک ہی اس نے اس کا رخ موڑ کر دیوار کی طرف کرتے ہوئے اس کی گردن سے سارے بال ہٹا کر آگے کی طرف کیے تھے اور اب وہ اس کی ایک ایک ڈوری پر اپنے لب رکھتے ہوئے اسے اپنے لمس سے روشناس کروا رہا تھا۔

اس کے لب آہستہ آہستہ اس کی پوری نازک مر مر یں کمر پر سفر کر رہے تھے جبکہ وہ اس کی بے باکیوں پر بے بسی سے دیوار کا سہارا لیتی خاموش کھڑی تھی۔

جب اچانک اس نے اس کا رخ اپنی طرف کرتے ہوئے اس کے لبوں کو اپنے لبوں کے قید میں لے لیا۔

وہ اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں قید کرتے ہوئے اس کے لبوں پر نہ جانے کتنے بوسے دے چکا تھا اس کے لبوں کا جام پیتے ہوئے وہ اسے اپنی سخت گرفت میں قید کرتا جا رہا تھا۔

انداز اس کا ویسا ہی تھا جیسا اکثر ہوا کرتا تھا لیکن وہ اس کی سخت پناہوں میں خود کو محفوظ سمجھتی تھی۔ اس کا سخت نرم کوئی بھی انداز اسے برا نہیں لگتا تھا بس وہ خود پر اس کا حق سمجھتی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.