سنیچر واپس کھل چکےہیں ۔ تمہیں پتہ ہے نس ڈیمج ہوئی ہے تمہاری۔۔۔ ۔
ذرا سا دھکا بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اسی لیے تم سے کہہ رہا تھا کہ آج رات گھر واپس مت جاؤ یہی رکو میں تمہارا خیال رکھوں گا۔
شکر ہے تم یہی پر تھے ورنہ اس طرح کا کوئی حادثہ گھر پر پیش آ جاتا تو یقین مانو خون روکنا ناممکن ہو سکتا تھا۔
ڈاکٹر اس کا علاج کرتے ہوئے اسے بتا رہا تھا اس کے ماس کو سن کر دینے والا انجیکشن لگایا گیا تھا۔
کیونکہ نس کٹنے کی تکلیف برداشت سے باہر تھی لیکن وہ کائزان کاظمی تھا اسے فرق نہیں پڑتا تھا یا شاید فرق پڑتا تھا لیکن نصیر کوئی رسک لینا ہی نہیں چاہتا تھا۔
ہاں ہاں میں سمجھ گیا تم بہت بڑے عالم ہو تم نے بہت لوگوں کا علاج کر رکھا ہے تم سے بہتر کوئی جانتا ہی نہیں کوئی کچھ سمجھتا ہی نہیں بس یار جلدی کرو یہ کام۔
تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر بور ہو رہا ہوں مجھے میری بیوی کے ساتھ وقت گزارنا ہے یہاں میں اپنی بیوی کی وجہ سے رہ رہا ہوں تمہاری مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے جلدی ختم کرو کام اور نکلو یہاں سے۔
وہ اس پر احسان کرتے ہوئے بولا جب کہ نصیر ایک نظر مرم کی طرف دیکھتا جلدی جلدی کام ختم کر تا اپنا سامان اٹھانے لگ گیا۔
اب احتیاط کرنا ہلنے جلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرا سی لاپرواہی بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے بھابھی آپ خیال رکھیے گا۔
اس نے جاتے جاتے مرم سے کہا تھا جس پر اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا ۔ ان کے جانے کے بعد وہ خاموشی سے اس کے پاس بیٹھ گئی تھی جہاں اس نے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور پھر وہ تو ویسے بھی اس کی بونگیاں سینا چاہتا تھا۔
وہ شروع ہو چکی تھی اپنی فضول باتوں میں جنہیں وہ سکون سے سن رہا تھا۔
***
یہ والی نرس کتنی پیاری ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ؟ صرف اپنے کام سے مطلب رکھتی ہے فضول میں آگے پیچھے تاکنا جھانکی نہیں کرتی اور اس کا حجاب دیکھا آپ نے کتنا پیارا لگ رہا ہے اس کو ۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ اس کے پاس بیٹھی ساتھ کام کرتی نرس کو دیکھتے ہوئے تبصرہ کر رہی تھی جس نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر مسکرا کر اپنے کام میں مصروف ہو گئی اسے یہ نرس ضرورت سے زیادہ پسند آرہی تھی۔
نہیں میں نے نہیں دیکھا کیونکہ اسے دیکھ کر بھی مجھے اتنا ہی گناہ ملنا ہے جتنا پچھلی والی کو دیکھ کر ملنے والا تھا اس نے اسے پرانی بات یاد کروائی تھی۔
ہاں تو آپ بہنوں کی نظر سے دیکھیں نا آپ کو ایسی ویسی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہی کیا ہے بس ارام سکون سے اسے دیکھیں اور جو میں نے بات کہی ہے اس کا مجھے جواب دے دیں۔
میں نے نا اسے یاور بھائی کے لیے پسند کیا ہے اس سے پہلے کہ وہ اس نرس کی شکل کی طرف دیکھتا اس نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا تھا اس نے گھور کر مرم کو دیکھا وہ یہاں اپنے شوہر کی تیمارداری کرنے آئی تھی یا اپنے بھائی کا رشتہ ڈھونڈنے ۔۔۔۔ ۔"
مرم کیوں فضولیات میں پڑ رہی ہو وہ یہاں کام کرتی ہے تمہارے بھائی سے اس کا ایسا کوئی تعلق نہیں ہے وہ جیسے سمجھا رہا تھا۔
تعلق نہیں ہے تو تعلق بن جائے گا نا ویسے بھی اب میرے بھائی نے اپنا گھر لے لیا ہے اب وہ گھر بسائے گا بھی آپ نے تو مجھے وہاں جا کر رہنے نہیں دینا۔
تو میرے بھائی نے کوئی نہ کوئی تو اپنے لیے ڈھونڈنی ہی ہے نا اور ویسے بھی میرا بھائی میری پسند کی ہوئی لڑکی کو ہی دیکھے گا۔
اور مجھے تو یہ لڑکی بہت پسند آ رہی ہے میں تو اسے ڈن کر رہی ہوں کیا کہتے ہیںا پ چلیں گے رشتہ مانگنے کے لیے میرے ساتھ اس کے گھر میں ۔۔۔۔ ؟
اس نے اس کے ساتھ ساتھ سامنے بیٹھے رسل اور رفیل کو بھی مخاطب کیا تھا۔
ہاں کیوں نہیں ہم ضرور چلیں گے۔ لیکن پہلے اس لڑکی سے پوچھ تو لو کہ یہ کہاں رہتی ہے اس کا گھر بھار ٹھکانہ کہاں ہے
۔۔۔۔۔۔۔ ؟
ان لوگوں نے جیسے اسے پھنساتے ہوئے کہا تھا اب عربی تو وہ جانتی نہیں تھی کہ وہ ڈائریکٹ بات کر لیتی ۔ اور یقینا کائزان نے اس معاملے میں اس کی مدد نہیں کرنی تھی اور نہ ہی کسی کو کرنے دیتی تھی۔
میرا تعلق پاکستان لاہور سے ہے۔ میں یہاں نرسنگ کے لیے آئی ہوئی ہوں۔
با قی آپ کو میری ساری انفارمیشن کاؤنٹر پر مل جائے گی اسے پیچھے سے اچانک اس لڑکی کی آواز سنائی دی تو وہ سب لوگ حیرت سے اسے دیکھنے لگے جب کہ وہ لڑکی ان سب کو اس طرح خود کو دیکھتے پا کر ان لوگوں کی حالت سے لطف اندوز ہوتی ہنسنے لگی تھی کیا ہوا جھٹکا لگ گیا کیا۔ میں مصری نہیں ہوں بلکہ پاکستانی ہوں۔ لیکن سچ میں یار تم بہت کیوٹ ہو کتنی بونگیاں مارتی ہو۔
مسکراتی رہو اچھی لگتی ہو۔ لیکن تم اپنے بھائی کے لیے کسی اور کو ڈھونڈ لو ۔ وہ کیا ہے نا کہ ابھی میں نے لائف میں بہت کچھ کرنا ہے۔
وہ ہنستی ہوئی اس سے کہہ کر کمرے سے باہر نکل گئی تھی جبکہ وہ منہ لٹکائے کبھی کائزان کو تو کبھی سامنے قہقے لگاتے رسل اور رفیل کو دیکھ رہی تھی جو اس کی حالت کے مزے لوٹ رہے تھے گھر پہنچ کر ان دونوں کو میں ڈبلیو کے سامنے ڈال دوں گی۔ یہ دونوں اس قابل ہی نہیں ہیں کہ انہیں کسی سیکرٹ میں شامل کیا جائے۔ وہ غصے سے ان دونوں کو گھورتے ہوئے بولی ۔
ارے ہم نے کیا کیا ہے ہم نے تھوڑی نا اسے اردو سکھائی ہے۔ جو تم ہمیں ڈبلیو کے سامنے پھینکو گی۔
مجھے یہ لڑکی اپنے بھائی کے لیے چاہیے بس بات ختم سنا آپ نے وہ کائزان کو گھورتے ہوئے بولی تھی۔
اس کی اپنی مرضی بھی تو ہونی چاہیے۔
میری مرضی پوچھی تھی آپ نے۔۔ ،۔۔ ۔ اس نے الٹا دونوں ہاتھ کمر پر لٹکا تے ہوئے اس سے سوال کیا تھا۔
میرا تمہارا معاملہ الگ ہے وہ لڑکی ۔۔۔ ۔
میری بھابھی بنے گی بات ختم ۔ وہ اس کی بات کاٹ کر بولی ۔
ٹھیک ہے لیکن پھر بھی تمہارے بھائی کی بھی تو مرضی ہونی چاہیے۔ وہ میری مرضی پر خوش رہیں گے وہ یقین سے بولی ۔ جب کہ اب کائزان کے سارے بہانے ختم ہو چکے تھے۔
لیکن بیوی کو خوش کرنے کے چکر میں وہ کسی لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی الٹا سیدھا کام نہیں کر سکتا تھا۔
***
تم لوگ جاؤ آج رات میرے ساتھ مرم یہیں پر رہے گی۔ شام ہوئی تو اس نے رسل اور رفیل سے کہا تھا لیکن کائزان یہاں خطرہ ہو سکتا ہے اور ویسے بھی مرم اکیلی یہاں کیسے ۔۔۔۔۔۔ ؟
ارے آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے میں خطروں کا مقابلہ نہیں کر سکتی آپ لوگ مجھے جانتے نہیں میں نے بچپن میں خود اپنے ہاتھوں سے چھپکلی کو مارا تھا۔
ہاں ویسے چھپکلی کو مارنا بندے کو مارنے کے برابر تو نہیں ہوتا لیکن میں نے بہادری دکھائی تھی۔
سب لوگ چیخ رہے تھے وہاں تمنا اپی کی تو حالت خراب ہو گئی تھی لیکن میں نے جوتا اٹھا کر نہ چھپکلی کو ایسا مارا کہ بیچاری کو
دوسری سانس بھی نہیں آئی ۔
اند ونوں کے گھورنے پر وہ انہیں سمجھاتے ہوئے بولی تھی جب کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیے۔
اب سمجھ میں ایا کائزان کو انٹرٹینمنٹ چاہیے۔ اسی لیے وہ مرم کو یہاں رکھنا چاہتا ہے۔ آئی تھنک ہمیں بھی نہیں رہنا چاہیے لیکن ہسپتال سے باہر کیونکہ ہسپتال کے اندر تو پیشنٹ کے ساتھ ایک ہی انسان رہ سکتا ہے۔
باقی یہاں اندر اس کا خیال رکھنے کے لیے مرم ہے۔ اور باہر کی ٹینشن ہم نے ہونے نہیں دیتی ۔ وہ اسے بے فکر کرتے ہوئے بولا تو رسل نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
ٹھیک ہے مرم تم نہیں پر رکو کائزان کے ساتھ اس کا خیال رکھو ہم لوگ یہی ہیں ہسپتال کے باہر جب بھی تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو کائزان کے نمبر سے ہمیں فون کر لینا ۔
وہ دونوں اس سے کہہ دو وہاں سے جا چکے تھے۔ جب کہ وہ اب کائزان کی میڈیسنز دیکھ رہی تھی۔
میں کوئی بھی میڈیسن نہیں لینے والا انہیں واپس رکھ دو اس نے اسے گھورتے ہوئے کہا تھا۔
کیوں نہیں لینے والے یہ تو بڑی میٹھی ہوتی ہے میں نے کھائی ہوئی ہے اس نے ایک بوتل اٹھاتے ہوئے اسے دیکھ کر کہا تھا۔
میں بچہ نہیں ہوں مرم اس نے سختی سے کہا۔
کیوں نہیں ہے اگر میں بچی ہوں۔ تو آپ بھی تو بچے ہوئے نا ۔ ۔
۔ کیوٹ کیوٹ سے پیارے پیارے سے بچے وہ اس کے دونوں گال کھینچتے ہوئے بولی تھی۔
اس طرح کی حرکتیں مجھے پسند نہیں ہیں وہ اس کے ہاتھ پیچھے کرتے ہوئے بولا۔
جب اچانک ہی اس نے اپنے لب اس کے گالوں پر رکھ دیے انداز اتنا بے ساختہ تھا کہ وہ خود بھی حیران رہ گیا۔
اس طرح کی حرکتیں تو آپ کو بہت پسند ہیں نا اب میں نے آپ کو کس کیا ہے تو اس کے بدلے اپ کو یہ میڈیسن کھانی پڑے گی۔ وہ جلدی سے دوائی کھولتے ہوئے چمچ میں ڈال کر اس کے لبوں کے پاس لے آئی تھی وہ بنا کسی طرح کی کوئی بھی مزاحمت کے اپنا منہ کھول چکا تھا۔
ارے واہ آپ تو اچھے بچے بھی ہیں۔
ہاں اور اب مجھے ایک اور کس چاہیے پلس پر ۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے فرمائش کرتے ہوئے آہستہ سے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالا تھا۔
اچھے بچے ضد نہیں کرتے بلکہ بڑوں کی بات مانتے ہیں اور آرام سے سو جاتے ہیں۔ اس نے گھبراتے ہوئے کہا تھا اس شخص پر اسے کوئی بھروسہ نہ تھا وہ ہسپتال میں ہی اس کی حالت خراب کر سکتا تھا۔
مجھے تمہاری بہانے بازیاں اس وقت پسند نہیں آتی جب تم
میرے اپنے پاس بیٹھ کر کرتی ہو۔
اس نے اگلے ہی لمحے اسے اپنی طرف کھینچا تھا اس کا حجاب کھل گیا تھا جبکہ اس کے دوسرے بازو پر اس نے اپنا ہاتھ رکھا تھا تاکہ اس کا ہاتھ ہل کر کہیں دوبارہ زخم تازہ نہ کر دے اس کی احتیاط پر وہ دلکشی سے مسکرایا ۔
نہ تو تم مجھ سے محبت کرتی ہو نہ ہی میرے ساتھ جڑے اس رشتے کو ٹھیک سے قبول کر پائی ہو لیکن پھر بھی اتنی احتیاط اتنی پرواہ میری ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ اس کے گالوں کو چھوتے ہوئے اہستہ اہستہ اس کے پورے چہرے پر اپنے لبوں کا لمس بکھیر رہا تھا۔
شوہر کی خدمت کرنے سے اللہ راضی ہوتا ہے اس نے جیسے وجہ بتائی تھی جبکہ اس کے بے باک لبوں کی گستاخیوں پر اس کی حالت خراب ہونے لگی تھی۔
اگر پہلے پتہ ہوتا کہ بیویاں اتنی فرما بر دار ہوتی ہیں تو یقین مانو میں نہ جانے کتنے وقت پہلے شادی کر چکا ہوتا۔
خیر دیر تو اب بھی نہیں ہوئی خدمت تو میں اب بھی کروا سکتا ہوں تم سے کیا خیال ہے اسے بیڈ پر اپنے ساتھ لٹاتے ہوئے وہ اس کے اوپر جھکا تھا۔
ہم ہسپتال میں ہیں کائزان اس نے سمجھاتے ہوئے کہا تھا۔
مجھے فرق نہیں پڑتا مجھے بس یہ پتہ ہے کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ ہوں اور تمہیں بھی بس یہی یاد رکھنا ہے۔
اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے وہ اس کے لبوں کو قید کر چکا تھا جبکہ اس کی سانسوں کو قطرہ قطرہ پیتے ہوئے وہ اسے ہوش و حواس سے بیگانہ کرتا خود میں الجھا چکا تھا۔
***
رات تقریبا ڈھائی بجے کا و قت تھا جب وہ آہستہ سے اس کا نازک ہاتھ اپنے اوپر سے ہٹایا اس کے قریب سے اٹھتے ہوئے کھڑا ہوا تھا اس نے مر کر دیکھا وہ گہری نیند سو رہی تھی۔
وہ خاموشی سے کمرے سے باہر نکلتے ہوئے کمرے کے دروازے کو باہر سے لاک کر چکا تھا۔
اس کی منزل زیادہ دور نہیں تھی اپنے ہاتھ میں العاشر کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے وہ ایک کمرے کی طرف قدم اٹھا رہا تھا۔
آہستہ سے کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے اس نے اندر قدم رکھا جہاں سامنے ہی اسے بیڈ پر وہ وجود لیٹا ہوا نظر آیا تھا۔ اسے یاد تھا تقریبا دو مہینے پہلے ہی تو وہ اسے اپنی طرف سے موت کے حوالے کر گیا تھا لیکن وہ زندہ تھا اور اس کے سامنے تھا اور اسے زندہ دیکھ کر اسے خوشی نہیں ہو رہی تھی۔
دوپہر میں ہی اس کی نظر اس کے آدمی پر پڑی تھی وہ یہاں ہسپتال میں کیوں تھا اسے سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا تھا اور اس وقت وہ آگیا تھا ساری انفارمیشن لے کر ۔۔ ۔
اس کے قریب آتے ہوئے اس نے آہستہ سے اس کے اوپر سے کمبل ہٹایا اور پھر ایک ساتھ نہ جانے کتنے وار کر کے اسے خاموشی سے موت کی نیند سلا دیا۔ اسے سکون مل گیا تھا۔
وہ خاموشی سے جس طرح آیا تھا اسی طرح واپس لوٹ گیا تھا اس کے ہاتھ پیروں پر کافی خون لگا ہوا تھا لیکن اس وقت کوریڈور میں کوئی بھی نہیں تھا اپنے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے اس نے ایک نظر بیڈ پر لیٹی مرم کو دیکھا اور پھر رسل کو فون کیا تھا۔
تقریبا10 منٹ کے اندر رسل اس کے لیے کپڑے لے کر آگیا تھا۔ جب تک وہ نہا کر فریش ہوتا وہ اس کے پرانے کپڑے
ہسپتال کے اس کمرے سے غائب کر چکا تھا۔
وہ فریش ہو کر پرسکون سا واپس مرم کے پاس بیڈ پر آیا تھا۔ مرم گہری نیند میں تھی۔ اسے اپنی باہوں میں قید کرتا وہ خود کو سکون پہنچاتا آنکھیں موند گیا تھا۔
***
کائزان کائزان اٹھیں باہر پولیس آئی ہوئی ہے ہسپتال میں کسی کا مرڈر ہو گیا ہے اتنے سارے لوگ آئے ہوئے ہیں باہر ہسپتال بھرا ہوا ہے وہ جو ہمارے کمرے سے تین کمرے چھوڑ کر کمرہ نہیں تھا وہاں پر رات کو ایک آدمی کا قتل ہو گیا۔
ہائے بیچارہ پتہ نہیں کون تھا اللہ پاک اس کو جیت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے نہ جانے کس نے آدھی رات کو اس کا قتل کر دیا بڑا برا ہوا بیچارے کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ دو مہینے سے کوما میں تھا۔
مطلب کہ خود ہی آدھا مرا ہوا تھا اور کسی نے دنیا سے ہی ہٹا دیا کتنی غلط بات ہے نا وہ جو پہلے ہی زندگی اور موت کے بیچ میں جھول رہا تھا اسے موت کے حوالے کر دیا وہ اسے جاگتے ہوئے اس کے سر پر بیٹھی اسے مسلسل بتائے جا رہی تھی کائزان نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر انگڑائی لینے کے لیے بازو کھولنے چاہے ۔
رک جائیے رک جائیے ۔ مسٹر باڈی بلڈر ہاتھ کھولنے کی
ضرورت نہیں ہے یہ نہ ہو کے ٹانکے پھر سے کھل جائیں۔
ڈاکٹر نے منع کیا ہوا ہے نا ہلنے جلنے سے لیکن آپ کو کون سمجھائے پتہ نہیں اتنا ایکشن مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں رکے میں آپ کے لیے ناشتہ لے کر آتی ہوں میں اپنے ہاتھوں سے کھلاؤں گی۔ آپ نے بالکل بھی ہاتھ یوز نہیں کرنا۔
ایسا کرتی ہوں پہلے پانی لے آتی ہوں آپ کا منہ ہاتھ دلوا لیتی ہوں برش بھی یہی کر لیجیے یہ نہ ہو کہ واش روم میں پانی دیکھ کر فری ہو جائیں اور پھر نہانے کے لیے آپ کی باڈی کے حرام ناچ گانا شروع کرتے ہیں۔
ڈاکٹر نے کہا ہے جب تک ہاتھ ٹھیک نہیں ہو جاتا تب تک آپ نے پانی میں بالکل بھی ہاتھ نہیں لگایا وہ تفصیل سے بتاتے ہوئے واش روم سے پانی کا باؤل بھر کر لائی تھی
حالانکہ اگر اسے پتہ چل جاتا کہ وہ نہ صرف رات کو پانی کا کھل کر استعمال کر چکا ہے بلکہ ایک آدھ شاور بھی لے چکا ہے تو یقینا اس نے اچھا خاصا شور مچانا تھا۔
لیکن اس کو بتایا ہی کون وہ تو بالکل بھی نہیں بتانے والا تھا وہ سوچ کر اپنی ہنسی چھپا گیا۔
ایک منٹ یہ آپ کے کپڑے چینج کیسے ہوئے کل تو آپ نے وائٹ کلر کی شرٹ پہنی ہوئی تھی نا تو یہ بلیک کلر کی کیسے آئی آپ کے جسم پر وہ کچھ سوچتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی تھی۔
یہی پہنی ہوئی ہے کل کی جانم تم پتہ نہیں کیا نوٹ کرتے رہتی ہو تمہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ تمہارے شوہر نے کون سے کلر کی شرٹ پہنی ہوئی ہے وہ الٹا اس پر بات بناتے ہوئے بولا تو وہ کنفیوز ہو گئی۔
اسے یاد تھا کہ اس نے وائٹ کلر کی شرٹ پہنی ہے کل ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اسے ہاسپٹل کا ڈریس چینج کرنا ہوگا جس پر اس نے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا اس نے جو کپڑے پہنے ہیں وہی بالکل ٹھیک ہیں۔
اور اس کے مطابق اس نے کل وائٹ کلر کی ہی شرٹ پہن رکھی تھی اور اب اس نے بلیک کلر کی شرٹ پہن رکھی تھی کیا وہ سچ میں کچھ بھول گئی تھی یا شاید یہ وہی تھی جو کہہ رہا تھا۔
اب شرٹ کو ہی سوچتی رہو گی یا کچھ کھانے کے لیے بھی دو گی یار بہت بھوک لگی ہوئی ہے وہ برش کرتے ہوئے اس سے پوچھ رہا تھا جب کہ وہ فورا ہاں میں سر ہلاتی اس کے لیے ناشتہ تیار کرتی بیڈ پر لے آئی تھی۔
رسل سے پوچھو کہ کب تک نکلنا ہے میں مزید یہاں نہیں رکنا چاہتا ایک بائٹ خود لیتے ہوئے اس نے دوسرا بائٹ مرم کے منہ میں دیا تھا۔
آپ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو یہاں رہنا ہے یا نہیں رہنا ڈاکٹر آ کر چیک اپ کرے گا اس کے بعد میں فیصلہ کروں گی کہ آپ کو یہاں رہنا ہے یا جانا ہے اب آرام سے آپ ناشتہ کریں بنا کوئی بھی بات کیے۔
اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے حکم سنا یا تھا جس پر وہ ایک نظر اسے دیکھتا خود ناشتہ کرتے ہوئے اسے بھی ناشتہ کروانے لگا وہ حکم بہت چلاتی تھی اور اس کا حکم چلانا اسے پسند تھا
***
شکر ہے آپ دونوں آگئے یہ تو میری بات سینے ہی نہیں ہیں۔ میری کسی بات میں ان کو انٹرسٹ ہی نہیں ہے رسل اور رفیل کو کمرے کے اندر داخل ہوتے دیکھ وہ پہلی دفعہ خوش ہوئی تھی۔
کیا۔۔۔۔۔۔ یہ تمہاری نہیں سنتا۔۔۔۔۔ مرم بی بی اگر یہ تمہاری نہیں سینا تو یہ دنیا میں کسی کی نہیں سنتا۔ تمہیں پتا ہے کائزان کے سامنے اگر کوئی فضول بکواس کرے تو وہ اس کا کیا حال کرتا ہے۔
لیکن تمہاری ساری فصو لیات وہ خوشی سے سینا ہے اور تم کہتی ہو کہ وہ تمہاری بات نہیں سنتا۔۔۔۔۔ رفیل نے اس کی بات کو کچھ زیادہ ہی دل پر لے لیا تھا۔
فضول مت بولو رفیل بولو مرم تم کیا کہنا چاہتی تھی۔ رسل اسے ٹوکتے ہوئے بولا تھا کیونکہ مرم کی شکل سے لگ رہا تھا کہ وہ ان دونوں کو کو ئی بہت خاص بات بتانا چاہتی تھی۔
۔ ہاں ان کو چھوڑو یہ تو ویسے بھی فضول ہی بولتے رہتے ہیں آپ کو پتہ ہے آپ لوگوں کے آنے سے پہلے نا یہاں باہر تین کمرے چھوڑ کر مرڈر ہوا ہے۔
ایک ادمی یہاں دو مہینے سے کوما میں تھا اور رات کو کسی نے اسے جان سے مار ڈالا۔
پتہ نہیں بیچا را کون تھا بیچارے کی فیملی ہوگی گھر والے ہوں گے پتہ نہیں ان لوگوں کو پتہ بھی چلا ہوگا کہ نہیں کہ جس شخص کی امید پر وہ بیٹھے ہوئے تھے کہ کبھی نہ کبھی اس کو ہوش آ جائے گا۔
وہ اس دنیا میں ہی نہیں رہا وہ بڑے افسوس سے ان دونوں کو بتا رہی تھی جب رسل نے ایک نظر کائزان کو دیکھا جو اس سارے قصے سے کافی اکتایا ہوا لگ رہا تھا۔
تمہیں یہ ساری باتیں کس نے بتائی میرا مطلب ہے کہ تم تو کمرے سے باہر نکلتی نہیں تو تمہیں کیسے پتہ چلا کہ یہاں پر کوئی مرڈر وغیرہ ہوا ہے رسل اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال
کرنے لگا۔
ارے وہ نرس ہے نا توشیبا اس نے آ کر بتایا تھا۔ وہی کہہ رہی تھی مجھے کہ اپنا خیال رکھنا کتنے برے حالات آگئے ہیں ہسپتال میں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے اور پتہ ہے رات کو سی سی ٹی وی کیمرہ بھی بند ہو گیا تھا جب اس آدمی نے قتل کیا تھا بہت پلاننگ سے
کیاہے۔
کیا لگتا ہے یہ پکڑا جا ئے گا یا نہیں۔۔۔۔۔ اس نے دونوں کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔ کیا کہہ سکتے ہیں۔ اب پولیس پر ڈیپینڈ ہے۔ کہ وہ کب تک قاتل کو پکڑ پاتے ہیں یا پکڑ بھی پاتے ہیں یا نہیں ویسے اچھا ہی ہوا وہ آدمی مر گیا میں نے سنا ہے ریپسٹ تھا اس نے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جس نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
پھر تو بہت اچھا ہوا کہ مر گیا وہ قاتل جو کوئی بھی ہوگا میں تو اس کو ویلڈن کہوں گی اور اگر وہ پکڑا گیا اور میں اس کو چھڑوا پائی تو میں کہوں گی جاؤ چلے جاؤ ایسے انسان کو تو کبھی بھی پولیس کے ہاتھ نہیں چڑھنا چاہیے پولیس والے کیا کریں گے۔
جب وہ ریپسٹ کا کچھ نہیں کر سکے تو اس آدمی کا کیا ہی کر لیں گے وہ اچانک اپنے بیان بدل چکی تھی جبکہ اس کے اچانک بدلنے پر کائزان تو ہنسا ہی رسل اور رفیل کی بھی ہنسی نکل گئی تھوڑی دیر پہلے وہ اس آدمی کی موت پر افسوس کر رہی تھی اور اب خوش ہو رہی تھی۔
ہاں وہ ریپسٹ تھا سینے میں آیا ہے کہ اس نے17 سالہ لڑکی کا ریپ کیا تھا اور پھر اس کی لاش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پانی میں بہا دیے تھے ایسے انسان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا رفیل نے تفصیل سے بتایا۔
جب کہ وہ اب اٹھ کر کائزان کے پاس آ کر بیٹھ گئی تھی تھوڑی دیر پہلے جو وہ قاتل کے خلاف بول رہی تھی اب وہ قاتل کی تعریفوں کے پل باندھ رہی تھی۔ جب کہ وہ پہلے بھی خاموشی سے اس کی بونگیاں سینا رہا تھا اور اب بھی سن رہا تھا کیونکہ اس کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔