Chapter 29: باب 29

یہ کیا تمہارا خون اب تک بند نہیں ہوا وہ اندر داخل ہوا تو اس کے ہاتھ سے اب تک خون نکل رہا تھا اس نے پٹی بھی باندھی تھی لیکن پھر بھی خون بند نہ ہوا۔

مجھے لگ رہا ہے اس کی کوئی نس کٹ گئی ہے پیچھے سے آتے رفیل نے فورا اس کی طرف قدم بڑھائے تھے۔

ہاں شاید کوئی نس کٹ گئی ہے اس لیے خون بند نہیں ہو رہا جاؤ جا کر سٹچنگ کا سامان لے کر آؤ۔ کائزان نے کہا

کائزان نہیں ہمیں ہاسپٹل چلنا چاہیے یا ایسا کرتا ہوں ڈاکٹر نصیر کو یہیں بلا لیتا ہوں وہ خودآ کر چیک کر لے گا۔

نہیں اگر نصیر کو یہاں بلایا تو وہ ہسپتال چلنے کے لیے کہے گا مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کہ نس کافی اندر تک کی گئی ہے۔

ایسا کرو کہ تم ہی سامان لے آؤ اور تم ہی لگا دو تین چار ٹانکے ہی تو لگانے ہیں اتنا کیا سوچ رہے ہو۔

اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جس پر اس نے نفی میں سر ہلایا تھا۔

اگر جلد کے سٹچنگ کی بات ہے تو وہ میں کچھ نہ کچھ کر لوں گا کائزان لیکن اگر نس کٹ گئی ہے تو اسے میں کس طرح سے ٹھیک کروں گا۔

تو نصیر کو بلا ہی لو وہی آ کر اسے دیکھے گا تب تک میں خون روکنے کے لیے کچھ کرتا ہوں اس نے رفیل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

اس سالے کو چھوڑنے کی ضرورت کیا تھی باپ کی طرح بیٹا بھی نکلا نا پیٹھ پیچھے وار کرنے والا ۔

تم تو کہہ رہے تھے کہ لڑکے میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ تم پر حملہ کرنے کے لیے آئے اپنے ساتھ لوگ بھی لے کر آیا تھا اپنے باپ کے۔

تمہیں اندازہ بھی ہے۔ اس لاپرواہی کا کیا انجام ہو سکتا تھا کائزان تم اتنے بے فکر تھے۔

آج کے بعد خدارا کسی پر اس طرح یقین مت کرنا ڈاکٹر نصیر کو فون کرتے ہوئے وہ اس سے کہہ رہا تھا۔

جبکہ رسل اس کا زخم صاف کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وہ معصوم ہے رفیل بیچارہ اپنے گھر کا حال دیکھ کر یہاں آ گیا بدلہ لینے کے لیے۔ بیچارہ اپنے باپ کے اصل چہرے سے واقف نہیں تھا وہ ۔

غلط راستے کی طرف جا رہا ہے۔ اس کے باپ نے زندگی میں کبھی کوئی اچھا کام نہیں کیا لیکن اپنے بیوی بچوں کو ان کاموں سے دور رکھ کر اس نے بہت اچھا کیا تھا وسیم مزید ایک سال میں بہت اچھا انجینئیر بن سکتا ہے میری دعا ہے کہ اللہ پاک اسے غلط راستے کی طرف نہ جانے دے۔

جس طرح التمش کے لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں اسے برباد ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا تم اندازہ نہیں لگا سکتے اس کا ہاتھ کانپ رہا تھا مجھ پر حملہ کرتے ہوئے۔

خیال رکھنا بچہ کسی بڑی مصیبت میں نہ پڑ جائے۔ ورنہ اس کا الزام بھی میرے سر آ جائے گا۔

وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا تو وہ ہاں میں سر ہلاتا نصیر سے بات

کرنے لگ گیا تھا

***

تقریبا ساڑھے چار بجے کا وقت تھا جب دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ ابھی ابھی نماز پڑھ کر فا رغ ہوئی تھی باہر اس کے دروازے پر دستک سن کر باہر نکل آئی تھی۔

جہاں دیکھا یاور سر پر ٹوپی پہنے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا یعنی کہ فجر کی اذانیں سن کر وہ بھی جاگ گیا تھا۔

رسل ۔۔۔۔۔ خیریت تو ہے تم اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو اس نے رسل کو دروازے پر دیکھ کر پو چھا تھا جبکہ رسل کا نام سن کر وہ بھی سامنے آگئی تھی۔

کائزان پر رات کو جان لیوا حملہ ہوا ہے زیادہ کچھ بھی نہیں ہوا وہ بالکل ٹھیک ہے بس ہاتھ کی نس کٹ گئی ہے ہسپتال نہیں جا رہا تھا ہم بہت مشکل سے اسے ہسپتال تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پٹی بھی بڑی مشکل سے بند وائی ہے خون رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔

لیکن وہ کسی کی سینا ہی نہیں ہے اسی لیے سوچا کہ مرم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں وہ ہسپتال میں رکنے کا نام نہیں لے رہا لیکن ڈاکٹر کہہ رہا ہے کہ اسے ہسپتال رکنا ہوگا ورنہ سٹچز کھل سکتے ہیں جو اس کے لیے کافی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق نس کٹ جانے کی وجہ سے خون کافی زیادہ ضائع ہو چکا ہے اس کا ہسپتال میں رکنا بے حد ضروری ہے اس نے تفصیل سے بتایا تھا جبکہ پیچھے کھڑی مرم اس کی ساری باتیں سن کر پریشان ہو چکی تھی۔

اللہ اللہ ایسے کیسے حملہ کر دیا کسی نے کیڑے پڑے اس انسان کو جس نے میرے شوہر پر چاقو چلایا ہے اور وہ کیوں نہیں سن رہے کسی کی لے کر چلیں مجھے میں دیکھتی ہوں ہسپتال کیسے نہیں رکتے وہ ۔

یہاں جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور جناب کے نخرے ختم نہیں ہو رہے وہ جلدی سے اپنا دوپٹہ چہرے پر کرتی گھر سے باہر نکل آئی تھی جبکہ یاور بھی جلدی سے دروازے کو تالا لگاتا ان کے پیچھے ہی آیا تھا۔

رسل جو سوچ رہا تھا کہ شاید مرم آنے سے انکار کر دے گی کہ وہ ابھی ابھی اپنے بھائی کے گھر آئی ہے۔

یا اس پر جان لیوا حملے کا سن کر گھیرا جائے گی ایسا کچھ نہیں ہوا تھا شاید وہ خود کو مینٹلی طور پر اس چیز کے لیے تیار کر چکی تھی۔

کہ وہ ایک گینگسٹر کی بیوی ہے اور اسے اس طرح کی خبریں کبھی بھی مل سکتی ہیں۔

اور اسے کائزان کی فکر تھی یہ سوچ کر وہ خوش ہوا تھا۔

کائزان اس وقت جس طرح کے موڈ میں تھا ان دونوں کی بات سینا تو ناممکن سی بات تھی اسی لیے وہ مرم کو لینے کے لیے آگیا تھا

یقینا کائزان اس بات پر غصہ ہوتا لیکن کائزان مرم کی کسی بات سے انکار نہیں کر سکتا تھا اتنا اندازہ تو وہ لگا چکا تھا

***

وہ ہسپتال پہنچے تو اس کی مرہم پٹی ہو چکی تھی وہ آرام سے بیڈ پر بیٹھا ہوا تھا رفیل سے مسلسل کہہ رہا تھا کہ اسے یہاں نہیں رکنا بلکہ اسے یہاں سے جانا ہے ہسپتال کے ماحول سے اسے حر ہو رہی تھی۔

وہ کبھی بھی ہسپتال کا ماحول پسند نہیں کرتا تھا اسی لیے وہ ڈاکٹر نصیر کو بلانے کے لیے منع کر رہا تھا۔

اسے یقین تھا کہ نصیر اسے کہے گا کہ اس کا علاج ہسپتال میں ہی ممکن ہے اسی لیے وہ چاہتا تھا کہ رسل جیسے تیسے اس کے ہاتھ پر سٹیچنگ لگا دے۔

اور یہ مسئلہ نہیں پر حل ہو جائے لیکن نہیں ان دونوں کو تو اسے ہسپتال میں پہنچا کر ہی سکون ملا تھا۔

اور اب نصیر کے مطابق وہ ٹھیک نہیں تھا اسے ایک خون کی بوتل لگی ہوئی تھی کیونکہ ان کے مطابق اس کا خون بہت زیادہ ضائع ہو چکا تھا۔ لیکن وہ یہی کہہ رہا تھا کہ وہ ٹھیک ہے۔

وہ کہہ رہا تھا کہ اسے کیسے بھی یہاں سے نکالا جائے جب وه رسل کے ساتھ کمرے کے اندر داخل ہوئی۔

***

کہیں نہیں جا رہے آپ جب تک آپ کا علاج پوری طرح سے نہیں ہو جا تا سنا آپ نے تب تک نہیں پر رہیں گے اسی ہسپتال میں ایک دم ٹھیک ٹھاک ہو کر آپ نے یہاں سے جانا ہے۔

وہ اس کے پاس آتے ہوئے اس کے قریب بیٹھ گئی تھی اس کی آنکھوں میں آنسو صاف چمک رہے تھے جنہیں اس نے دیکھ لیا تھا لیکن بولا کچھ بھی نہیں

بندہ بیمار کیا ہو جائے بندے کی نخرے ہی ختم نہیں ہوتے نہیں ایک دن بھی میری جدائی برداشت نہیں ہوئی آپ سے۔

ایک دن میرا سسرال سے مائکے جا کر رہنا برداشت نہیں ہو رہا حد نہیں ہو گئی میرے جاتے ہی پیچھے بیمار پڑ گئے کہاں پہ چوٹ لگی ہے یہاں اس ہاتھ پہ اللہ کتنا بڑا زخم ہے۔

میں آپ کو بتا تی ہوں آپ کے ہاتھ کے اندر نا ایک نس تھی وہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کا خون بہت زیادہ ضائع ہو چکا ہے اس لیے آپ کو ہسپتال میں رہنا ہے۔

اور جب تک آپ ٹھیک نہیں ہو جاتے تب تک ہم آپ کو گھر لے کر نہیں جا سکتے بلکہ ہم لے کر ہی نہیں جائیں گے۔

آئی میری بات سمجھ میں اب اچھے بچوں کی طرح کوئی ضد نہیں کریں گے۔

اووووو چھوٹے والے بھیا میں اتنی دور سے چل کر آئی ہوں مجھے پانی کا پوچھیں ۔ اتنی ساری سیڑھیاں چری ہیں میں نے اس نے اپنے گلے میں آنسوؤں کا گولا محسوس کرتے ہوئے رفیل سے کہا۔

تو پہلے تو وہ اسے یہاں دیکھ کر حیر ان ہوا تھا پھر اس کی پٹر پٹر باتیں سن کر اور پھر اس کے پانی کے فرمائش پر فورا اٹھ کر اس کیلئے پانی لانے لگا

جب کہ کائزان بس مسکراتی نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا وہ یہاں کیسے پہنچی تھی کیوں پہنچی تھی وہ نہیں جانتا تھا لیکن اسے دیکھ کر اسے خوشی ہوئی تھی۔

تمہیں یہاں کون لے کر آیا ہے یقینا رسل لایا ہوگا میری شکایتوں کا ٹوکرہ بھی اسی نے کھولا ہوگا وہ جیسے اندر کی ساری باتیں جانتا تھا

یہ ساری باتیں ہم بعد میں کریں گے آپ بتائیں آپ کیسا فیل کر رہے ہیں اس کے زخمی ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے وہ بہت پیار سے پو چھ رہی تھی بالکل ویسے ہی جیسے کسی بیمار سے اس کا حال پوچھا جائے۔

تمہیں دیکھ لیا بیماری کی کیا مجال جو میرے پاس آئے اس نے اپنی باہیں کھولی تھیں جبکہ کمرے میں موجود لوگوں کا احساس دلاتے ہوئے اس نے اس کے دونوں بازو پکڑ کر اس کی باہیں بند کر دی تھیں۔

***

شام کی تقریبا پانچ بج رہے تھے وہ اس کے پاس بیٹھی ہوئی تھی جبکہ باقی دونوں سامنے صوفے پر بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ یاور جا چکا تھا

دیکھو نا تمہارے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکا سیدھا ہسپتال پہنچا ہوں وہ بے حد کم آواز میں بولا۔

میرے بغیر نہیں اس جناب کی وجہ سے پہنچے ہیں ایک بار ملے تو سہی وہ آدمی مجھے ٹنڈ کر دیتی ہے اس کی۔ آیا میرے شوہر پر حملہ کرنے والا ۔

اللہ آپ کا زخم تو بہت گہرا ہے پٹی کے باہر سے بھی خون نظر آ رہا ہے۔ وہ اب سارا دھیان اس کے زخم پر کرنے لگی تھی۔

جب کہ کائزان کا سارا دھیان اس کے چہرے کی فکرمندی پر تھا۔ وہ اس کی فکر کر رہی تھی یہ کتنا سکون بخش احساس تھا۔ وہ جانے کتنی ہی دیر اسے دیکھتا رہتا جب کمرے کے اندر ایک نرس داخل ہوئی

***

آپ کی دوائی کا وقت ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔

اس وقت آپ نے یہ والی دوائی لینی ہے۔۔۔۔۔ ۔" نرس بے تحاشہ خوبصورت تھی لیکن عربی میں بات کر رہی تھی

اسے اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی تھی جبکہ وہ اب مرم کی طرف دیکھ رہی تھی جو اس کے ساتھ بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی۔

آپ پلیز کرسی پر ہو جائیں اپ پیشنٹ کو ڈسٹرب کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے مسکرا کر مرم سے کہا تھا لیکن اس کی مسکراہٹمرم کو بالکل اچھی نہیں لگ رہی تھی۔

کیا بول رہی ہے یہ۔۔۔۔۔ ؟ اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

جبکہ کائزان نے نفی میں سر ہلا کر اسے دیکھا تھا۔

اسے نہیں میرے پاس بیٹھنے دیں میں بالکل ڈسٹرب نہیں ہو رہا۔ وہ بہت کم آواز میں نرس سے بولا تھا۔ اس نے سمجھنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے عربی زبان کی بالکل سمجھ نہ آئی تھی۔

جب اس نے اگلے ہی لمحے کائزان کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھام کر اپنی طرف پھیر لیا۔

غیر محرم لڑکیوں کی طرف نہیں دیکھتے گناہ ہوتا ہے۔ اس کا انداز اتنا بے ساختہ تھا کہ رسل رفیل کے ساتھ کائزان بھی مسکرا دیا۔

میں صرف اسے بتا رہا تھا۔ کوئی ضرورت نہیں ہے بتانے کی اس کو جو بھی پوچھنا ہے مجھ سے پوچھ لے گی آپ مت دیکھیں اس کی طرف ۔۔۔۔۔۔ اللہ اتنی لمبی انکھیں ہیں آنکھوں سے پورا بندہ کھا جائے۔

اور اوپر سے آپ بھی تو کیسے کرینہ کپور بن کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس کی سینے کے بٹن بند کرتے ہوئے پریشانی سے بولی تھی۔

مرم کیا بولتی رہتی ہو اب یہ کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اپنے کپور صاحب کی بیٹی کائزان نے الجھ کر پوچھا تو پیچھے سے رفیل کی اواز ائی تھی۔

آپ تو بس ہی کریں۔ یہاں میری شوہر کی طبیعت خراب ہے اوپر سے آپ اپنی کرینہ کپور سے رشتہ داریاں نکال رہے ہیں اس نے رفیل کو ڈانٹا تھا۔

جبکہ ایک نظر نرس کو دیکھ کر وہ مزید اس کی شرٹ کا ایک بٹن بند کر گئی تھی۔

جب کہ کائزان نے ایک نظر نرس کو دیکھا تو وہ اسے بھی تھوڑی چھچھوری ٹائپ ہی لگی۔ بیوی کی نظر ہر آنکھ پہچان لیتی تھی۔

ان سے کہیں کہ گرمی زیادہ ہے یہاں پر شرٹ کے سارے بٹن بند کر کے آپ کی سانس بند کر دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ پھر سے مسکرا کر عربی میں بولی تھی۔

کیا بول رہی ہے ۔۔۔۔ ۔"اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔

کچھ نہیں کہہ رہی ہے گرمی زیادہ ہے سارے بٹن بند مت کرو

***

اس کو اتنی پرواہ کیوں ہے یہ جا کر اپنے شوہر کو دیکھے نا بلکہ اس کو ننگا کر کے بٹھائے میرے شوہر پر نظر کیوں ہے اس کی ۔۔۔۔ ؟

میں اس کی آنکھیں نکال لوں گی وہ غصے سے کہتی اٹھنے ہی لگی تھی کہ کائزان نے اس کا بازو پکڑ کر اسے اپنے پاس کھینچ لیا۔

کیا کر رہی ہو دماغ حر اب ہو گیا ہے تمہارا ڈارلنگ وہ نرس ہے اپنا کام کر رہی ہے۔ اسے اسی کام کے پیسے ملتے ہیں ریلیکس ہو جاؤ ۔

وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا

ہیں اس کام کے پیسے ملتے ہیں دوسروں کے شوہر پر گندی نظر رکھنے کے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

میں نے ہڈیاں توڑ دیتی ہیں اس کی اگر اس نے آپ پر نظر رکھی تو ۔ اور آپ دیکھ ہی کیوں رہے ہیں اس کی طرف آپ میری

طرف دیکھیں اس نے پھر سے اس کا چہرہ اپنی طرف پھیر لیا تھا۔ توبہ یہاں سے تو گھر ہی چلے جانا چاہیے یہاں کی تو برسوں کی نظریں اتنی گندی ہیں۔ وہ ابھی بول ہی رہی تھی جب نرس نے پھر سے کائزان سے کوئی سوال پوچھا تھا۔

اب کیا کہہ رہی ہے یہ چڑیل ۔۔ ،۔۔۔۔۔ اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا۔ تمہارا پوچھ رہی ہے کہ تم میری کیا لگتی ہو اس نے پیار سے سمجھایا تھا۔

میرا کیوں پوچھ رہی ہے یہ اور بتائیں اسے میں آپ کی بیوی لگتی ہوں۔

۔ بلکہ آپ کیوں بتائیں گے آپ مجھے بتائیں بیوی کو کیا کہتے ہیں عربی میں میں خود بتاتی ہوں اس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ اس کو ٹھیک سے پتہ چلے وہ غصے سے اسے گھورتے ہوئے کائزان سے پوچھنے لگی تھی

زوجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے بس ایک لفظ ادا کیا تھا۔ زوجہ ۔۔۔۔۔ میں ان کی زوجہ ہوں ۔۔۔۔ ،اور اب خبردار جو تم نے ان پر نظر رکھی میں نے تمہاری آنکھیں نکال دیتی ہیں۔

وہ غصے سے اسے گھورتے ہوئے بولی تھی جبکہ وہ زوجہ سن کر کچھ بدمزہ ہوئی تھی۔ باقی مرم نے کیا کہا تھا۔ وہ سننے میں انٹرسٹڈ ہی نہیں تھی بلکہ منہ بنا گئی۔

آپ شکل کیا دیکھ رہے ہیں بتائیے اسے میں آپ کی بیوی ہوں اور یہ آپ پر نظر نہیں رکھ سکتی اگر اس نے آپ پر نظر رکھی تو میں اس کا وہ حال کروں گی جو ۔۔۔۔۔ ۔"

بس جان بس وہ جا رہی ہے ریلیکس ہو جاؤ اپنے سر پر اتنا زور ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے اس کو پتہ چل گیا کہ تم میری بیوی ہو وہ اسے ریلیکس کرتے ہوئے اپنے پاس بٹھا چکا تھا جبکہ نرس بھی زیادہ دیر وہاں نہ رکی تھی۔

جبکہ اس کی جلن دیکھ کر رفیل رسل کیا ہی حیران ہوتے اصل حیرت کے پہاڑ تو کائزان پر ٹوٹ رہے تھے جسے کبھی امید نہ تھی کہ اس کی بیوی جلن میں اس طرح کی حرکتیں بھی کر سکتی ہے۔

***

اب یہ کیا بکواس ہے۔ میں رات یہاں نہیں روکوں گا۔ نصیر نے اس کا پورا چیک اپ کیا تھا۔ اور کہاتھا کہ اسے رات کو یہاں روکنا ہوگا۔ جس کے لیے وہ ایگری نہیں تھا۔

نصیر یار کوئی اورحل دیکھ لو اس طرح تو مشکل ہوجائے گی۔ کل کی رات بھی تو یہ نہیں رہا ہے۔ اب اس ماحول سے یہ کتنا چڑیا ہے تم سے چھپا ہوا تھوڑی ہے۔

رسل نصیر کی پوری بات سننے کےبعد کہہ رہا تھا۔ جبکہ مرم سامنے صوفے پر بیٹھی اس ڈاکٹر کی باتیں سن رہی تھی۔

یار تم بھی تو سمجھنے کی کوشش کرو کائزان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اسے ہسپتال میں رہنا ہوگا ورنہ رات کو طبیعت کبھی بھی بگڑ سکتی ہے اور ویسے بھی تم لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ خون کس حد تک ضائع ہو چکا ہے۔

اس کی صحت پر رسک نہ لو تم لوگ میں تم لوگوں کو یہی مشورہ دوں گا ایک رات کی ہی تو بات ہے کون سا میں اسے ساری زندگی کے لیے یہاں ہسپتال رکھنے کے لیے یہ کہہ رہا ہوں۔

وہ ان لوگوں کو سمجھاتے ہوئے بولا تھا۔ جس پر رسل نے کائزان کو دیکھا جو صاف انداز میں نفی میں سر ہلا گیا تھا۔

یار ممکن نہیں ہے پلیز سمجھنے کی کوشش کرو نہ اس نے کائزان کا اشارہ سمجھتے ہوئے پھر سے نصیر کو مخاطب کیا تھا۔

ڈاکٹر صاحب یہ نہیں پر رات کو رکیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ جو نرس صبح یہاں ان کود یکھنے کے لیے دو تین دفعہ چکر لگا چکی ہے وہ اب اس کمرے کی طرف منہ نہیں کرے گی۔

ڈاکٹر نصیر نے کمرے میں نسوانی آواز سینے ہوئے پیچھے کی طرف دیکھنا چاہا جہاں وہ چھوٹی سی لڑکی چہرے پر پردہ کیے سکون سے بیٹھی تھی۔

یہ محترمہ کون ہیں۔ اور اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتی ہیں کہ کائزان اس کے کہنے پر یہاں رک جائے گا وہ رسل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا۔

یہ وہی محترمہ ہے جس کے لیے تمہارے ہسپتال سے تین دفعہ ڈاکٹر جا چکی ہیں بےہوش گی کوئین "مسز مرم کائزان کاظمی "

رسل نے بھی اسی کی طرح سرگوشانہ انداز میں کہا تو وہ سمجھ کر ہاں میں سر ہلا گیا۔

مرم جان یہ تمہارا معاملہ نہیں ہے تم اس سے دور رہو میرے خیال میں میں گھر جا کر زیادہ بہتر محسوس کروں گا۔

اس نے دور سے ہی مرم کو سمجھانا چاہا تھا۔

اور میرے خیال میں ڈاکٹر آپ سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں کہ آپ یہاں پر بہتر محسوس کر یں گے یا گھر میں اسی لیے سکون سے نہیں بیٹھے رہیں اور ڈاکٹر صاحب کی بات مانیں ۔ ڈاکٹر صاحب یہ نہیں پر رہیں گے لیکن وہ جو نرس ہے وہ دوبارہ اس طرف نہیں آنی چاہیے کسی اور کی ڈیوٹی لگائیں میرے شوہر کے لیے ایسی چھچھوری نرس کی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ جیسے حکم سنا رہی تھی اور نصیر اس کی بات کو سمجھ گیا تھا۔

بے فکر ہو جائیں بھابھی جیسا آپ کہیں گی ویسا ہی ہوگا۔ تم آؤ میرے ساتھ ۔ بھابھی آپ یہی رہیں کائزان کے ساتھ وہ کہہ کر رسل کو لے کر نکل گیا تھا جبکہ وہ اب اس کے پاس بیٹھ گئی تھی جو ناراضگی سے اسے دیکھ رہا تھا۔

***

آپ کو پتہ ہے میرا بھائی کہتا ہے میں اتنی اچھی ہوں کہ کوئی بھی مجھ سے زیادہ دیر تک ناراض نہیں رہ سکتا۔

اور ویسے بھی میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے آپ مجھ سے ناراض ہوں۔ میں نے وہی کیا ہے جو ایک اچھی بیوی کو کرنا چاہیے۔

وہ اپنی غلطی ماننے کو ہرگز تیار نہ تھی بلکہ اس کے مطابق وہ حق پر تھی اور جو اس نے کیا تھا بالکل صحیح کیا تھا۔

جس پر اسے بالکل بھی شرمندگی نہیں تھی۔ کیا صحیح کیا ہے تم نے اب تمہاری وجہ سے مجھے یہاں ہسپتال میں ایک اور رات گزارنی پڑے گی اور اس سمیل سے میرا دماغ پہلے ہی خراب ہو چکا ہے۔

ہاں تو کس نے کہا تھا الٹے سیدھے ینگے کرنے کے لیے ضرورت ہی کیا تھی کسی کو گھر پر انوائٹ کر کے خود پر حملہ کروانے کی۔

غلطی اپنی ہے تو اب بھگتنا تو پڑے گا ہی نا جب رسل بھائی نے کہا تھا کہ حملہ ہو سکتا ہے اپنا خیال رکھو ٹائٹ کرو سکیورٹی تب تو آپ کو کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں تھا نا تب تو آپ بڑے سٹون مین بن کر بیٹھ گئے تھے تو اب بیٹھے رہیں یہیں سکون سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ سکون سے کہتے ہوئے اس کے قریب سے اٹھنے ہی لگی تھی کہ اچانک پیر پھسلا وہ نیچے کی طرف کرتی اس سے پہلے ہی وہ اسے اپنی طرف کھینچ چکا تھا لیکن ہاتھ کھینچنے کی وجہ سے اس کا ہاتھ بیڈ کے ساتھ سٹینڈر کے لوہے کے راڈ پر لگ گیا۔

اور ہاتھ لگنے کی وجہ سے اس کی پٹی سے تیزی سے خون بہنے لگا تھا وہ گھیرا کر اسے دیکھنے لگ گئی تھی۔

یا اللہ یہ کیا ہو گیا آپ کے ہاتھ پر تو بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ۔۔۔۔۔ ؟

تم ٹھیک ہو نا مرم تمہیں کوئی چوٹ تو نہیں لگی وہ اس کا دھیان اپنے ہاتھ سے ہٹاتے ہوئے اسے دیکھنے لگا تھا۔

کیونکہ زمین کی طرف کرتے ہوئے اس کے پیر پر بھی چوٹ آ سکتی تھی۔

میں بالکل ٹھیک ہوں کائزان لیکن آپ ٹھیک نہیں ہیں آپ کو چوٹ لگی ہے رکیں میں ڈاکٹر کو بلا کر لا تی ہوں وہ پریشانی سے اس کے قریب سے اٹھنے لگی تھی۔

میں ٹھیک ہوں میرا بچہ تم بتاؤ تم ٹھیک ہو تمہیں چوٹ تو نہیں لگی پیر اوپر کرو یہاں میں دیکھوں ۔۔۔۔۔ وہ اس کا دھیان اپنی چوٹ سے ہٹاتے ہوئے اسے اپنے قریب کھینچتا اس کے پیر کو اوپر کر رہا تھا۔

مجھے کچھ بھی نہیں ہوا کائزان کچھ بھی نہیں میں بالکل ٹھیک ہوں ذرا بھی چوٹ نہیں لگی ہے مجھے آپ اپنی حالت دیکھیں کتنا زیادہ خون بہہ رہا ہے چھوڑیں میں ڈاکٹر کو بلا کر لاتی ہوں۔

وہ اپنا آپ چھڑواتی جلدی سے باہر کی طرف بھاگی تھی ابھی ڈاکٹر نصیر کو دور گئے وقت نہیں ہوا تھا۔

اس کے پکارنے پر وہ واپس لوٹ آئے تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.