Chapter 28: باب 28

وہ خوشی خوشی کمرے میں داخل ہوتی ہوئی اپنا سامان پیک کرنے لگی تھی جانا ایک دن کے لیے ہی تھا لیکن کائزان نے کہا تھا تیاری کر لو تو تیاری تو وہ کرہی سکتی تھی۔

اس نے ایک سوٹ بیگ میں رکھتے ہوئے جلدی سے اپنے کپڑے بدلے تھے اور پھر فٹا فٹ گون پہن کر وہ باہر جانے لگی جب وہ کمرے کا دروازہ کھول کر اندر آیا۔

میری تیاری ہو گئی۔ میں ٹھیک لگ رہی ہوں نا اس نے اس کے اندر آنے پر اسی سے پوچھا تھا وہ سر سے پیر تک اسے دیکھتا اس کے قریب آیا اور پھر اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کیا تھا

وہ اپنے چہرے کو نقاب سے کور کر چکی تھی اس نے آئستہ سے اس کے چہرے سے نقاب ہٹاتے ہوئے اس کے چہرے کا دیدار کیا تھا

خوبصورت بے تحاشا خوبصورت تم جانتی ہو تمہارے بنا یہ رات میرے لیے قیامت کی طرح گزرے گی اس کے لبوں پر جھکتے ہوئے اس نے اپنا شدت سے بھرپور لمس چھوڑا تھا۔

جبکہ اس کے شدت سے بھرپور انداز پر اس کے کالر پر ہاتھ رکھتے ہوئے وہ اس کی شرٹ کو اپنی مٹھی میں جھکڑ چکی تھی۔

وہ بوند بوند اس کے لبوں کا جام پیتے ہوئے مدہوش سا ہونے لگا تھا انداز ایسا تھا کہ کبھی نہ چھوڑنے کا ارادہ ہو

شاید وہ اسے خود سے دور کرنا نہیں چاہتا تھا۔

مرم کیا ہما ری زندگی میں کبھی ایسا دن آئے گا کہ تم میرے بغیر نہ رہ سکو تمہیں مجھ سے محبت ہو جائے وہ سوال کر رہا تھا جب کہ اپنی سانسیں برابر کرتی وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی یہ کیسا سوال تھا۔

کیا مطلب ہے آپ کا آپ میرے شوہر ہیں آپ سے محبت کرنا مجھ پر فرض ہے ۔۔ ۔ ہاں میں جانتی ہوں میں تھوڑی نادان ہوں الٹی سیدھی حرکتیں کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مجھے آپ سے محبت نہیں۔

جس چیز کا حکم مجھے خدا نے دیا ہے وہ میں کیوں نہیں کروں گی ہاں فی الحال شاید میں اس رشتے کو قبول نہیں کر پا رہی شاید میرے لیے یہ سب کچھ بہت الگ ہے بہت نیا ہے

مجھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگ رہا ہے لیکن آپ میرے شوہر ہیں اور یہ رشتہ اللہ پاک نے بنایا ہے مجھے آپ کے ساتھ جڑا یہ رشتہ بہت پسند ہے۔

پر جہاں تک مائکے جانے کی بات ہے تو وہ تو ہر لڑکی کو پسند ہوتا ہے میرے بھائی نے اپنا گھر لیا ہے میں دیکھنا چاہتی ہوں میں وہاں جا کر رہنا چاہتی ہوں اس میں کوئی حرج تو نہیں۔

آپ کی شرٹ خراب ہو گئی وہ پریشانی سے اپنی بات مکمل کرتی اس کی شرٹ دیکھنے لگی تھی جو اس کی مٹھی میں آ جانے کی وجہ سے بری طرح سے خراب ہوئی تھی۔

اس کا بدلہ میں تمہارے واپس آنے پر لوں گا فی الحال تم جا رہی ہو تو جاؤ میں تمہارے اور تمہارے بھائی کے بیچ میں اپنی شرٹ کو ہرگز نہیں لانا چاہتا۔

وہ ایک بار پھر سے اس کے لبوں پر اپنی شدتوں بھرا لمس چھوڑتا اس کا ہاتھ تھام کر اسے باہر لے آیا تھا۔ جہاں باہر بیٹھا یاور اس کے آنے کا انتظار کر رہا تھا

جاؤ لے جاؤ اسے یاور اس وقت شام کے چار بج رہے ہیں کل شام میری بیوی چار بجے پورے یہاں ہونی چاہیے ایک بھی منٹ اوپر نیچے نہ ہو۔

تھوڑی دیر پہلے اس کا انداز جتنا نرمی لیے ہوئے تھا جتنا محبت لیے ہوا تھا یاور کے سامنے ایسا کچھ نہیں تھا وہ کافی سختی سے یاور سے بات کر رہا تھا جیسے اسے کوئی ذمہ داری دے رہا ہو جس کا وہ پورا حساب لینے والا ہے۔

ہاں ہاں کائزان ایسا ہی ہوگا تم فکر مت کرو میں کل چار بجے اسے چھوڑ جاؤں گا چلو مرم چلیں وہ مرم کو آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا جب کہ وہ اپنا نقاب درست کرتی یاور کے پیچھے چلی گئی تھی۔

وہ دور تک اسے جاتے ہوئے دیکھتے رہا تھا جبکہ اپنے پیچھے کسی کی نظروں کا حصار محسوس کر کے اس نے مر کر دیکھا تو وہ دروازے پر کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔

اس نے مسکرا کر ہاتھ ہلایا تو وہ بھی مسکرا دیا تھا۔ جبکہ رسل پاس ہی کھڑا اسے دیکھ رہا تھا کائزان خوش نہیں تھا اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا

***

کائزان تم تو کہہ رہے تھے کہ تم اپنی بیوی کو ایک لمحے کے لیے بھی اب خود سے دور نہیں کرو گے تو پھر تم نے اسے یاور کے ساتھ کیوں بھیج دیا ۔۔۔۔۔۔ ؟

میرا مطلب ہے تم تو چاہتے تھے نا کہ وہ اب ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے تو پھر اسے یا ور کے ساتھ بھیج دینا ۔۔ ۔…۔ ۔"

آج رات اس گھر پہ حملہ ہونے والا ہے رسل آج اس گھر پر اٹیک ہوگا مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی جائے گی میں نہیں چاہتا تھا کہ مرم پر کسی بھی طرح کے کوئی مصیبت ائے ۔

کیا مطلب کیا یاور ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

نہیں رسل یاور سچ بول رہا تھا اس نے سچ میں ایک گھر لیا ہے اور وہ یقینا اپنی بہن کو وہ گھر دکھانا چاہتا تھا اچھا ہی ہے اسی بہانے مرم اس جگہ سے دور ہو گئی

میں خود پر ہر طرح کی مصیبت برداشت کر سکتا ہوں مرم پر نہیں ۔۔۔ اگر مرم کو کچھ ہو گیا نہ رسل تو سمجھو کائزان ختم وہ اس انداز میں بولا کہ رسل حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا۔

لیکن کائزان۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کائزان کاظمی کی تو کوئی کمزوری نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا جب کائزان نے ایک نظر اسے دیکھا پھر جیسے ہارے ہوئے انداز میں بولا۔

اب ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اب ہے رسل۔۔۔۔۔ ۔ وہ بس اتنا کہہ کر کمرے میں بند ہو گیا تھا جبکہ رسل کتنی ہی دیر کچھ سوچنے سمجھنے کے قابل ہی نہ رہا

***

اف مجھے تو لگتا تھا کہ وہ مونسٹر کسی بھی طرح مجھے تمہارے ساتھ نہیں آنے دے گا لیکن خدا کا شکر ہے کہ آخر میں نے ان کا کہا پورا کر دیا۔

ویسے ڈبلیو نے مجھے کچھ بھی نہیں کہا وہ تو خوش ہو رہا تھا میرے اس کو کھانا کھلانے پر۔

میں نے تم سے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ بالکل بھی خطرناک نہیں ہے مجھے اندازہ ہو گیا تھا۔ جس طرح وہ تمہارے شوہر کی ساری باتیں مانتا ہے نا اس کا گھر والوں کے لیے خطرناک ہونا بنتا نہیں ہے۔ تم بیکار میں ڈر رہی تھی وہ تو تمہارے ساتھ کتنا سویٹ تھا۔

اور مجھ پر بھی اس نے کسی طرح کا کوئی اٹیک نہیں کیا یعنی کہ وہ میرے لیے بھی خطرناک نہیں تھا۔

اچھا چھوڑو نا تو یہ بتاؤ کہ گھر کیسا ہے اور اب کیا تم ہمیشہ کے لیے یہی رہو گے تم کیا واپس پاکستان نہیں جاو گے۔

میری تو مجبوری ہے میری شا دی ہو چکی ہے اب جہاں میرا شوہر رہے گا مجھے وہیں پر رہنا ہوگا نا ہر لڑکی کی طرح لیکن کیا تم بھی واپس نہیں جاؤ گے۔

وہ بات بدل گئی تھی۔

شاید مجھے جانا پڑ جائے ہاں لیکن اب نہیں رہنا ہے ویسے بھی اب تو تم بھی نہیں پر ہو تو تمہیں چھوڑ کر تو نہیں جا سکتا نا ۔

تم بتاؤ کائزان تمہارے ساتھ کیسا ہے وہ تمہارا خیال تو رکھتا ہے نا بے وجہ غصہ تو نہیں کرتا اور اس کو پتہ کیسے چلا تھا جاسوسی کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ پریشانی سے پوچھنے لگا۔

ارے انہیں تو پہلے دن سے ہی پتہ ہے جاسوسی کے بارے میں لیکن میں نے بھی نا کنٹرول میں رکھا ہوا ہے ان کو ویسے بھی میں نے ان کی جان بچائی تھی اتنا بڑا احسان کیا تھا میں نے ان پر کوئی مذاق تھوڑی ہے میرے احسان کے نیچے دبے ہوئے ہیں

بیچارے ۔

اور خیال کیسے نہیں رکھیں گے خیال تو ان کے اچھے بھی رکھیں گے میں بھی ان کا بہت خیال رکھتی ہوں لیکن وہ بھی رکھتے ہیں۔

اس نے یشن دکھاتے ہوئے کہا تھا جس پر یاور کھل کر ہنسا ۔ اس کی بہن سب کچھ چھوڑ سکتی تھی لیکن اپنی مستیاں ہرگز نہیں

***

محبت بڑی ظالم چیز ہے رسل تجھے ہوگی نا تب پتہ چلے گا یہ اچھے اچھے انسان کو برباد کر دیتی ہے اب مجھے ہی دیکھ لے۔

بنا کسی امید کے پچھلے پانچ سالوں سے ایک سائے کے پیچھے بھاگ رہا ہوں جس کے بارے میں مجھے پتہ بھی نہیں کہ اس کا کوئی حاصل ہے بھی یا نہیں۔

لیکن پھر بھی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ میری محبت اس کے لیے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اس کی طلب بڑھتی جا رہی ہے اس کی چاہت بڑھتی جا رہی ہے۔

بس ایک چھوٹی سی امید ہے طوفان میں بس ایک دیا چل رہا ہے۔ لیکن میں پر امید ہوں۔

وہ بولے جا رہا تھا اور رسل خاموشی سے اسے سن رہا تھا۔

تمہاری اور کائزان کی کہانی بہت الگ ہے کائزان ایک گینگسٹر ہے اس کے دشمنوں کی کوئی انتہا نہیں۔

کون کب کیسے اسے ختم کردے کوئی نہیں جانتا کب ہم ختم ہو جائیں ہمیں نہیں پتہ ہم لوگ کائزان پر زندگی لٹانے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔

وہ آزاد تھا رفیل بالکل آزاد اسے دنیا کی کوئی پرواہ نہ تھی نہ اپنی زندگی کی پرواہ تھی نہ کسی اور کی لیکن اب وہ پرواہ کر رہا ہے۔

اسے ہو گئی ہے پرواہ خود سے زیادہ وہ مرم کے بارے میں سوچ رہا ہے وہ کہتا ہے کہ اگر اسے کچھ ہو بھی جائے تو ڈر نہیں۔

لیکن مرم کو کچھ نہیں ہونا چاہیے اس پر کوئی مصیبت نہیں انی چاہیے اسے کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے وہ چاہتا ہے کہ سرد ہوا کا جھونکا بھی اسے چھو کر نہ گزرے ۔

محبت میں ڈوب گیا ہے رفیل وہ بدل گیا ہے اب وہ پہلے جیسا نہیں رہا۔ وہ پاگل ہوگیا ہے اس لڑکی کی محبت میں۔

محبت میں انسان پاگل ہی ہوتا ہے اسے اس کے حال پر چھوڑ دو سب کچھ ٹھیک ہے کل مرم واپس آ جائے گی تو وہ نارمل ہو جائے گا فی الحال کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

نہ تو اس نے رات کا کھانا کھایا ہے اور نہ ہی مرم کے جانے کے بعد وہ کمرے سے نکلا ہے بس گھر پہ سکیورٹی ٹائٹ کر دو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے باقی ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو گا۔

وہ اسے سمجھاتے ہوئے اٹھ گیا تھا جب کہ رسل کی پریشانی اب بھی کم نہ ہوئی تھی۔

میں نے اسے روکا تھا میں نے اس سے منع کیا تھا شادی وادی کے چکر میں پڑنے کی ضرورت نہیں لیکن اس نے میری کسی بات کو نہیں سنا ۔

میں نے کہا تھا اس سے کہ مایا سے شادی کر لو مایا تمہارے کام کو سمجھتی ہے وہ تمہارے لیے جان دینے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

وہ تمہارے ساتھ رہے گی۔ ہر مشکل وقت میں وہ تمہاری مدد کرے لیکن مرم ویسی نہیں ہے وہ بہت الگ ہے۔

وہ بچی ہے معصوم ہے نادان ہے اسے کسی چیز کی سمجھ ہی نہیں ہے اور وہ لڑکی کائزان کی کمزوری بنتی جا رہی ہے وہ کائزان کی سب کچھ بنتی جا رہی ہے رفیل۔۔۔۔۔۔۔ وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

میں نے کہا نہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو جو لوگ کمزوریاں بناتے ہیں وہ اپنی کمزوریوں کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

وہ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اٹھ کر باہر نکل گیا تھا جبکہ رسل اب بھی پریشان تھا۔

اس کے ذہن میں صرف ایک ہی بات چل رہی تھی کہ اگر کائزان کی اس کمزوری کی بھنک اگر اس کے دشمنوں کو پڑ گئی تو کیا ہوگا

***

وہ خاموشی سے اپنی کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ذہن بالکل خالی تھا شاید وہ کچھ سوچنا ہی نہیں چاہتا تھا۔

ایک نظر بیڈ کی طرف دیکھا تو وہ بالکل خالی تھا پچھلے گیارہ دن سے وہ اس کے ساتھ تھی آج جیسے وہ کمرے کے ساتھ ساتھ خود سے بھی خالی ہو گیا ہو۔

ایک لمحے کے لیے دل چاہا کہ وہ اسے واپس لے آئے لیکن نہیں وہ پہلی دفعہ اپنے بھائی کے گھر گئی تھی اور ویسے بھی اسے یہاں سے بھیجنے کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ تھی۔

اس نے اپنا موبائل نکالتے ہوئے سکرین پر تصویر کو دیکھا تھا جس میں وہ گہری نیند سو رہی تھی یہ شادی کے پہلی صبح کی فوٹو تھی جو اس نے نیند میں اس کی لی تھی۔

وہ جب سے گئی تھی وہ کمرے سے نہیں نکلا تھا نہ تو اس نے کچھ کھایا تھا اور نہ ہی اس کا دل کیا تھا۔

پتہ نہیں وہ اس وقت کیا کر رہی ہوگی اس کے ذہن میں بہت ساری سوچیں چل رہی تھیں اس نے اپنا سر ایک دفعہ پھر سے صوفے کی ٹیک سے لگایا جب لبوں پر ایک خوبصورت سی

مسکراہٹ آگئی ۔

چار سال پہلے ۔۔۔۔۔۔۔ بس ایک جھلک دیکھی تھی اس کی اور پھر جیسے ہر منظر بدل گیا تھا سب کچھ تبدیل ہو گیا تھا وہ اپنی ہستی کھیلتی مسکراہٹوں کے ساتھ اس کی زندگی میں شامل ہوئی تھی۔

اور اسی دن اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اس لڑکی کو وہ اپنی زندگی میں شامل کرے گا ہمیشہ کے لیے۔

اور وہ اپنے اس فیصلے پر قائم رہا تھا چار سال کے بعد وہ اسے دیکھ پایا تھا اور پھر اسے دیکھتے ہی اس نے اسے پہچان لیا تھا۔

مر مکے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چار سال سے کوئی اس کا پاگلوں کی طرح انتظار کر رہا ہے۔ کوئی تھا جو سات سمندر پار اس کے لیے نہ جانے کتنے سالوں سے سویا تک نہیں تھا۔

ہاں چار سال کے بعد وہ سکون کی نیند سویا تھا اپنی مرم کی پناہوں میں۔ اور آج پھر وہ اس کی نیندیں سکون قرار لوٹ کر لے گئی تھی

لیکن اس نے کہاں جانا تھا یہی لوٹ کر آیا تھا اس کا اخری ٹھکانہ تو یہی تھا نا ۔ اس کی منزل بھی کائزان تھا اور راستہ بھی ۔۔۔۔ ۔

وہ اپنی سوچوں میں ڈوبا ہوا تھا جب اسے باہر سے عجیب سی اواز ائی اس کا انتظار ختم ہو چکا تھااس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑے العاشر کو دیکھا اور پھر دروازے کی طرف ۔

***

مزہ آگیا کیا زبردست کھانا بنایا ہے اتنے دنوں کے بعد گھر کا کھانا کھا رہا ہوں سکون مل گیا ویسے مرم ہماری بھی کیا زندگی ہے نا کبھی سوچا نہیں تھا یہ سب کچھ ہوگا۔

یہاں آیا تھا ملک کی خاطر کہ یہاں موجود غلط لوگوں کی انفارمیشن اگلی ایجنسیوں تک پہنچا کر اپنے ملک کی خدمت کروں گا۔

اپنی بہن کا سہارا بنوں گا اس کی زندگی اسان کروں گا لیکن جو ہم سوچتے ہیں ویسا کچھ نہیں ہوتا اب کس نے سوچا تھا کہ تمہاری زندگی اس طرح سے بدلے گی۔

تم اس طرح مصر اؤ گی اور پھر ایک گینگسٹر اس طرح تم سے شادی کا خواہش مند ہو جائے گا۔

اور میں جو اپنی بہن پر برا سایہ بھی برداشت نہیں کر سکتا تھا اتنا مجبور ہو گیا کہ مجھے تمہیں اس کے نکاح میں دینا پڑا۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو وہ مسکرا دی۔

تمہارا کوئی قصور نہیں ہے بھائی جوڑے تو اسمانوں پر بنے ہوتے ہیں اور بے شک میرا جوڑا کائزان کے ساتھ ہی بنا تھا اسی لیے تو پاکستان سے میں یہاں تک آ گئی۔

میں نے کہاں سوچا تھا کہ میں کبھی اپنے ملک اپنے گھر یا اس محلے سے باہر نکلوں گی اتنے دور آ کر کوئی مجھ سے شادی کرے گا۔

یہ تو کبھی میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آیا تھا لیکن بے شک خدا جوڑے بنا کر بھیجتا ہے اور میرا اور کائزان کا ساتھ اسی طرح سے لکھا ہوا تھا۔

اور یقین کریں جو بھی ہوتا ہے بہتری کے لیے ہی ہوتا ہے اور مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے کہ میری شادی اللہ پاک نے کائزان کے ساتھ ضرور کسی بہتری کے لیے ہی کروائی ہوگی۔

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اللہ پاک نے میرے لیے ایک امتحان رکھا ہو اس شخص کو غلط راستے سے نکال کر صحیح راستے پر لانے کا وہ غلط کام کرتا ہے معصوم لوگوں کی جان لیتا ہے مظلوموں پر ظلم کرتا ہے۔

ہو سکتا ہے اللہ پاک نے مجھے اسے اس کام سے توبہ کرنے کے لیے اس کی زندگی میں بھیجا ہو ہر چیز میں کوئی نہ کوئی بہتری ہی ہوتی ہے۔

اور کائزان ایک اچھے انسان ہیں وہ میرا خیال رکھتے ہیں مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں میری ضرورت کا ہر سامان مجھے دیتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں لیکن ایک اچھے شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ میں انہیں ایک اچھا انسان بھی بناؤں گی۔ ۔

میں ان کے دل میں انسانیت کے لیے ہمدردی جگا ؤں گی میں انہیں بتاؤں گی کہ جو غلط کام وہ کر رہے ہیں وہ ان کے لیے کتنا غلط ثابت ہو سکتا ہے انشاءاللہ وہ میری بات کو سمجھیں گے

اور ان سب کاموں سے خود ہی توبہ کر لیں گے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولے جا رہی تھی جب کہ اپنی بہن کا یہ عزم یہ حوصلہ دیکھ کر وہ بھی اسے داد دیے بنا نہ رہ سکا۔

انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا اور تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گی تم اس غلط شخص کو صحیح راستے پر ضرورلے کر اؤ گی۔

چلو اب کھانا کھاؤ کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے چاول بہت مزے کے بنے ہیں اس نے کھانا اس کی پلیٹ میں نکالتے ہوئے کہا تو وہ بھی جلدی سے کھانا کھانے لگ گئی تھی یہاں آنے کے بعد اسنے کھانا پہلی دفعہ ہی بنایا تھا

***

ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ پنجراٹھیک سے بند تھا۔ وہ جو بھی لوگ تھے اس گھر کے کونے کونے کے بارے میں کافی زیادہ انفارمیشن لے چکے تھے۔

یا پھر انہیں انفارمیشن دے دی گئی تھی جو بھی تھا۔ وہ یہاں جس مقصد سے آیا تھا اس مقصد کو پورا کیے بغیر یہاں سے جانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔

اندر کی طرف چلو اس گینگسٹر کا کمرہ سامنے بار ہے ساتھ والے دو کمروں میں اس کا رائٹ اور لیفٹ ہینڈ ہوتا ہے باہر اس کا وہ پالتو جانور ہے جو اس کے ایک اشارے پر کسی کو بھی ختم کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتا ۔

لیکن اس کے لیے تم لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس کا پنجرہ بند ہے اور اس کا تالا بدل دیا گیا ہے۔

ان لوگوں کو لگتا ہے کہ جو چابی ان کے پاس ہے وہ اس جانور کے پنجرے کی ہے حالانکہ اس جانور کے پنجرے کی اصل چابی اب میرے پاس ہے۔

وہ جانور پنجرے سے نکل نہیں سکتا اور اگر وہ پنجرے سے نہیں نکل سکتا تو بالکل بے فکر ہو جاؤ وہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہمیں سب سے زیادہ خطرہ اس گینگسٹر سے ہے۔

کسی طرح کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے اس کے کمرے میں جا کر اسے ختم کرنا ہے اور بس کہانی نہیں پر ختم وہ پلان بناتے ہوئے آگے کی طرف چلنے کا اشارہ کر چکے تھے انہیں یقین تھا یہاں موجود ہر انسان اپنی نیند سو چکا تھا۔

اور یقینا ان لوگوں کا کام بہت ہی اسان ہونے والا تھا۔

***

وہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے کائزان کے کمرے کے دروازے تک آئے تھے ایک دوسرے کو اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے ہاں میں سر ہلایا ۔

اور اگلے ہی لمحے دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گئے لیکن یہ کیا بیڈ پر تو کوئی بھی نہیں تھا۔

بیڈ کے ساتھ ساتھ پورا کمرہ بھی خالی تھا تو کہیں اسے ان کے آنے سے پہلے ان کی بھنک تو نہیں لگ گئی۔

کہیں اسے پتہ تو نہیں چل گیا کہ آج اس پر حملہ ہونے والا ہے وہ اپنی ہی سوچ میں گم تھے جب ایسا محسوس ہوا کہ کسی نے دروازہ پیچھے سے بند کر دیا ہے۔

وہ چھ کے چھ ایک ساتھ پیچھے مرے تھے جب دیکھا وہ دروازے کے پاس کھڑا لبوں پر پرسرار سی مسکراہٹ لیے انہیں دیکھ رہا ہے وہ سمجھ چکے تھے کہ اب وہ یہاں سے آسانی سے واپس نہیں جا سکتے۔

اسی لیے پیچھے ہٹنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا اس نے ایک لڑکے کو اشارہ کیا تو وہ تیزی سے چاقو نکال کر اس کی طرف بھاگا تھا۔

ہوا میں چاقو بلند کرتے ہوئے اس نے کائزان پر حملہ کرنا ہی چاہا تھا جب وہ لیفٹ ہینڈ سے اس کا ہاتھ پکڑتا اتنی زور سے جھٹکا

دے گیا کہ اس کی ہڈی سے آواز آئی تھی اس کے ساتھ ہی اس کی چیخ بلند ہوئی تھی۔

پہلے کی یہ حالت دیکھ کر اس نے ایک ساتھ دو لڑکوں کو بھیجا اور دونوں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر وہ کندھے اچکا کر اپنی لات ہوا میں بلند کرتے ہوئے اس کے پیٹ پر مارتا دوسرے کا سر پکڑ کر دیوار کے ساتھ مار چکا تھا۔

مجھے تم سمجھدار لگتے تھے وسیم لیکن مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی التمش اپنی غلطیوں کی وجہ سے مارا گیا۔ اور تم اس کے بدلے میں مارے جا رہے ہو۔

میں تم سے اچھی امید رکھتا تھا مجھے نہیں لگتا تھا کہ تم آدھی رات کو اپنے باپ کا بدلہ لینے کے لیے اس طرح مجھ پر حملہ کرواؤ گے۔ جب مجھے تمہارے بارے میں پتہ چلا کہ تم مجھ پر حملہ کروانے آ رہے ہو تو مجھے یقین نہیں آیا کہ اتنا پڑھا لکھا انسان اس طرح کی حرکت کرنے کے بارے میں سوچے گا۔

اس نے آخری دونوں لڑکوں کو اس کی طرف بھیجا تھا شاید وہ اس کی کوئی بات سینا ہی نہیں چاہتا تھا۔

لیکن ان دونو کا بھی حال وہی ہوا تھا جو اس سے پہلے تین کا ہوں چکا تھا۔

تم مجھے باتوں میں بہلا نہیں سکتے کا ئز اان کاظمی تمہاری وجہ سے میری ماں بیوہ ہو گئی میرے بہن بھائی اور میں یتیم ہو گیا۔

تم مجھے کسی بھی حال میں میرے باپ کی موت کی ایکشپلیسں نہیں دے سکتے۔ وہ بول ہی رہا تھا جب دروازے پر دستک ہوئی شاید کائزان کا ارادہ اسے نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اس نے

دروازے کے باہر رسل اور رفیل کی آواز سنی تھی۔

جب اس نے موقع دیکھتے ہوئے اس پر حملہ کرنا چاہا چاقو کے وار سے اس کے بازو پر اچھا خاصا کٹ لگ چکا تھا لیکن اس کے باوجود بھی کائزان نے ایک نظر اسے دیکھ کر دروازہ کھول دیا۔

تمہارے ہاتھ کانپ رہے ہیں وسیم تم ایک اچھے انسان ہو پڑھے لکھے انسان ہو تمہارے ہاتھ میں یہ چاقو سوٹ نہیں کرتا۔

میں تمہیں کبھی بھی تمہارے باپ کی موت کی ایکشپلیسن نہیں دوں گا وہ ایک غلط شخص تھا۔ عورتوں کی سمگلنگ کرتا تھا اس لیے مارا گیا۔

اس کی موت کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ آج کے بعد کوشش کرنا کہ اپنے باپ کے چھوڑے ہوئے راستے پر کبھی بھی نہ چلو ۔

میں تمہیں زندہ چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں تمہیں ایک اچھا انسان بنتے دیکھنا چاہتا ہوں ورنہ ان سب کے ساتھ شاید تمہاری بھی کوئی نہ کوئی ہڈی ٹوٹ چکی ہوتی۔

میں تم سے اچھی امید رکھتا ہوں وسیم تم ایک اچھے انسان ہو اور مجھے یقین ہے کہ تم اپنی ماں کی طرح اچھائی کے راستے پر چلو گے۔ نا کہ باپ کی طرح

رفیل اسے باہر تک چھوڑ کر آؤ۔ اس نے رفیل سے کہتے ہوئے کمرے کے باہر قدم رکھا تھا جبکہ رسل اس کے کمرے میں موجود ان پانچ لوگوں کے ٹوٹے پھوٹے وجود کو دیکھ رہا تھا۔

میں تمہیں معاف نہیں کروں گا کائزان یاد رکھنا مجھے زندہ چھوڑنا تمہاری ایک غلطی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا۔

وہ دروازے سے نکلتے نکلتے بھی کہہ گیا تھا لیکن اس نے وسیم کی کسی بات کا جواب نہ دیا بلکہ اس کی بات پر شاید اس نے دھیان ہی نہیں دیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.