Chapter 27: باب 27

کیا کر رہے ہو رفیل ایک ہی تو بھول ہے وہ بھی توڑ رہے

ہو۔۔۔۔۔ ؟

۔ اور یہ ڈبلیو اتنا غصہ کیوں ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ؟

اس نے ایک نظر ڈبلیو کی طرف دیکھتے ہوئے رفیل سے کہا تھا۔

جو باغیچے میں گھسا اکلوتے پھول کو توڑ رہا تھا جبکہ ڈبلیو کا پنجرہ اس نے باہر سے کافی سختی سے بند کر رکھا تھا کیونکہ وہ کافی زیادہ غصہ ہو رہا تھا۔

مجھے کہیں سے بھی بھول نہیں ملا کائزان اور تمہیں تو پتہ ہی ہے نا کہ پھول کے بغیر میرا گزارا نہیں ہے۔

اور یہ ڈبلیو صاحب میرے خیال سے چاہتے ہیں کہ یہ جو اکلوتا پھول اتنے دنوں کے بعد اس پودے پر لگا ہے اسے بھی اپنی ممی کے چڑ نوں میں ڈال دے۔

اس نے تفصیل سے اسے بتایا تھا جبکہ پھول توڑ کر وہ اپنے ہاتھ میں لے چکا تھا پھر ڈبلیو کی طرف دیکھا تو وہ انتہائی غصے سے اسے گھور رہا تھا۔

لیکن کائزان کے آنے کی وجہ سے وہ الٹی سیدھی حرکتیں چھوڑ چکا تھا یقینا اس دفعہ وہ پنجرا توڑ کر باہر آنے کو تھا۔

تو تم کیوں اس کی ممی کا پھول توڑ کر کہیں لے کر جا رہے ہو بیچارے کو دینے دو اپنی ممی کو کسی طریقے سے تو خوش ہو جائے اس کی ممی اس سے اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا جبکہ رفیل کافی محبت سے اس پھول کو دیکھ رہا تھا۔

جاؤ لے جاؤ یہ پھول تمہارے لیے زیادہ ضروری ہے۔ ڈبلیو کی ممی کو فی الحال ڈبلیو ہی نہیں پسند تو اس کا پھول کیا پسند آئے گا خیر اس کا بھی کوئی نہ کوئی علاج کرتا ہوں۔

اس نے کہتے ہوئے دروازے کی طرف دیکھا تھا جہاں سے یاور اسے آتے ہوئے نظر آیا

***

سا لے صاحب اتنے دنوں کے بعد چکر لگایا آپ نے ویسے مجھے تو لگا تھا کہ آپ روز ہی یہاں پائے جائیں گے۔

لیکن شاید آپ کے اندر وہ والی روح ہے کہ بہن کے گھر کا پانی نہیں پیتے خیر جو بھی ہے مجھے اچھا لگا ویسے بھی میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی فضول میں رشتہ داریوں میں پڑتی رہے مائکا چھوٹ گیا۔

اب سسرال سنبھالے کا وقت آگیا ہے اور سسرال کا سلسلہ تو یہاں ہے ہی نہیں بس ایک شوہر ہے اور اس کا ایک چھوٹا سا بچہ۔۔۔۔۔ ۔"

اس نے پنجرے کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ اس کے چھوٹے سے بچے کو دیکھ کر یاور نے صرف نفی میں سر ہلایا تھا۔

نئے گھر کی مبارک باد قبول کریں۔ وہ بولا تو یاور نے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھا وہ اس کی ہر چیز پر نظر رکھتا تھا۔

میری بہن کیسی ہے اور طبیعت کیسی ہے اس کی تم لوگ کہیں جانے والے ہو وہ اس سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہنے لگا تھا جب کہ وہ اسے اندر چلنے کا اشارہ کرنے لگا۔

آرام کر رہی ہے۔ رات کو ٹھیک سے سو نہیں پائی تھی۔

فکر مت کریں طبیعت بالکل ٹھیک ہے اس کی خیر آپ بتائیں آپ کا جاسوس پہنچ گیا تھا یا نہیں وہ اسے اندر لے کر آیا تھا جب کہ یاور اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔

آپ بیٹھیں اسے جگا کر لاتا ہوں ویسے میں تین دفعہ جگا چکا ہوں لگتا ہے اس کا جاگنے کا موڈ نہیں ہے۔ بہت تنگ کرتی ہے آپ کی بہن

۔ ویسے آپ نے اسے جاسوسی پہ لگا کر اچھا نہیں کیا اتنا بڑا گینگسٹر اپنی بیوی کے نخرے اٹھاتا ہے۔ جاسوسی کر کے احسان جتا تی ہے جان بچانے کا

میں لے کر اتا ہوں اسے وہ اسے وہیں بٹھاتے ہوئے ملازم کو کچھ کھانے کو لانے کا اشارہ کرتا خود کمرے کی طرف چلا گیا تھا۔

***

اٹھ جاؤ لڑکی کتنا سوتی ہے اتنا میں نے تنگ نہیں کیا جتنی تمہیں نیند آرہی ہے اٹھ جاؤ مرم بس بہت ہو گیا یار وہ تیسری دفعہ کمرے میں آیا تھا جبکہ وہ پتہ نہیں کون سی نیندیں پوری کر رہی تھی۔

اب تو دن کے ڈھائی بج رہے تھے اور اس کو دنیا جہان کی کوئی خبر نہ تھی۔

اس کے تیسری دفعہ جگانے پر وہ منہ پھیر کر پھر سونے کی کوشش کرنے لگی جب کہ وہ اس کے سر پر سوار مسلسل اسے جگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

سوچ لو مرم جان اگر اس دفعہ تم نہیں جاگی تو میں تمہیں ایسے طریقے سے جگا ؤں گا کہ تم دو تین دن تک سوتی ہی رہو گی۔

بلکہ شاید میں پاگل ہوں مجھے تو تمہارے ساتھ یہ کوالٹی ٹائم سٹینڈ کرنا چاہیے میں کیوں پاگلوں کی طرح باہر ہوں اگر بیوی بیڈ روم میں ہو تو شوہر کو بھی بیڈ روم میں ہی ہونا چاہیے۔

خیر پہلے میری بیوی نہیں تھی نا تو اتنی خبر نہیں تھی اب تو مجھے خود ہی سب کچھ پتہ ہونا چاہیے۔

ویسے رفیل کہہ رہا تھا کہ لیڈیز کا یہ رول ہوتا ہے کیونکہ شرمیلی بیویاں خود سے کبھی اپنے شوہر کو اپنے پاس نہیں بلاتی ۔

خیر یہ بھی طریقہ اچھا ہے وہ اس کا کمبل کھینچتے ہوئے بولا تو وہ اگلے ہی لمحے بیڈ سے اٹھ کر دور ہو کر کھڑی ہو گئی تھی۔

آنکھوں میں نیند بھری ہوئی تھی حالانکہ اس نے ساری رات مست نیند لی تھی لیکن پھر بھی وہ اپنی صورت کو حد درجہ معصوم بنائے ہوئے تھی۔

کہ سامنے والے کو اس پر ترسا جائے یہ الگ بات تھی کہ کائزان ترس اسی پر کھایا تھا جس پر وہ ترس کھانا چاہتا تھا۔

آپ کو اپنی معصوم بیوی پر بالکل ترس نہیں اتا کیا دیکھیں میری حالت اتنی نیند آرہی ہے مجھے اور ویسے بھی رفیل بھائی کو اتنا کچھ کیسے ۔۔ ۔ ۔۔ پتہ لڑکیوں کے رولز کے بارے میں ایسا کوئی رول نہیں ہوتا۔

وہ نیند سے بھری ہوئی آواز میں بولی تھی۔

جبکہ وہ آرام سے بیڈ پر لیٹتے ہوئے۔ سر سے پیر تک اس کا معائنہ کرنے لگا تھا۔

پنک کلر کے سوٹ میں وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھی

کائزان کی نیت پھر سے اس پر حر اب ہونے لگی تھی اور اس نے اگلے ہی لمحے اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی طرف کھینچا تھا۔

اس کو پتہ نہیں ہوگا تو پھر کس کو پتہ ہوگا اخر ایک ادھ گرل فرینڈ کا مالک ہے وہ اس نے جیسے راز فاش کیا تھا۔

گرل فرینڈ ۔۔۔۔ استغفراللہ استغفراللہ استغفر اللہ اسلام میں گرل فر ینڈ رکھنا حرام ہوتا ہے اس نے تین دفعہ کانوں کو ہاتھ لگا کر جیسے اسے بتایا تھا۔

ارے بیوی بنا لے گا اسے بس ہوش تو آنے دو وہ مسکرا کر کہتا اس کا چہرہ تھامتے ہوئے اس کے لبوں کو قید کر گیا۔

انداز اتنا نرمی لیے ہوئے تھا کہ وہ خود ہی حیران رہ گئی تھی کہاں وہ آدمی جو ہاتھ بھی اتنی سختی سے پکڑتا تھا اور اب اس کے لبوں کو اتنی نرمی سے چھو رہا تھا۔

تم نشہ ہو۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسے اپنے سینے سے لگاتے ہوئے بولا جی نہیں میں مرم ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اس کے سینے سے سر ہٹائی اسے دیکھ کر کہنے لگی جبکہ اس کے انداز پر وہ مسکراتا ایک بار پھر سے اسے اپنے سینے میں بینچ گیا تھا۔

تم میری ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے جیسے اسے یاد دلایا تھا۔

اور اگر میں کہوں میں آپ کی نہیں بلکہ خود کی اپنی ہوں

تو۔۔۔۔۔ ؟ وہ پھر سے سر اٹھاتی اس سے سوال کرنے لگی۔

تھپڑ کھانا ہے تم نے ۔۔۔۔۔۔ ؟

اس نے سوال کیا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا ۔

اس دفعہ اس نے اس کا سر خود اپنے سینے پر نہیں رکھا تھا بلکہ اشارہ کیا تھا وہ اگلے ہی لمحے خود ہی اس کے سینے پر اپنا سر رکھ گئی۔

اب شادی کے دسویں گیارویں دن تھپڑ کھاتی وہ اچھی تھوڑی نہ لگتی ۔

عورت اسی کی ہوتی ہے جس کے ساتھ اس کا نکاح ہو تا ہے اس نے مزید خوشآمدتی انداز میں کہا تھا جب کہ وہ مسکرا دیا۔

وہ جاسوسن بھی تھی۔۔۔ ۔"

بہانے باز بھی تھی ۔۔۔۔ ۔"

اور خوشامدی بھی تھی ۔۔۔۔ ۔"

خیر جو بھی تھی جیسی بھی تھی صرف اسی کی تھی اور سکون بس اسی بات میں تھا۔

ویسے تمہیں ایک بات بتانا بھول گیا باہر تمہا را بھائی آیا ہوا ہے اس نے جیسے دھماکہ کیا تھا وہ حیرانگی سے اس کی شکل دیکھنے لگی۔

باہر اس کا بھائی آیا ہوا ہے اور وہ یہاں اس کے ساتھ ٹائم پاس کر رہا تھا۔

کیا باہر بھائی آیاہے آپ نے مجھے بتایا کیوں نہیں وہ اگلے ہی لمحے بیڈ سے اٹھ کر اس سے دور ہوتی باہر کے جانب بھاگی تھی جبکہ وہ مسکراتے ہوئے اس کے پیچھے آیا۔

***

وہ باہر نکلا تھا دونوں بہن بھائیوں کا پیارا سا منظر دیکھنے کو ملا تھا .

وہ ایک دوسرے کے قریب بیٹھے باتوں میں مصروف تھے.

وہ سامنے والے صوفے پر آ کر بیٹھتا اس کے چہرے کی خوشی دیکھنے لگا تھا۔ وہ ۔۔۔۔۔ کائزان۔۔۔۔ میں اپنی بہن کو لینے کے لیے آیا تھا میرا مطلب ہے میں نے ایک گھر لیا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ مرم دو دن کے لیے میرے پاس وہاں چل کر رہے۔

اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اجازت طلب انداز میں کہا تھا نہیں۔۔۔۔۔ ۔ ایسا ممکن نہیں ہے میری بیوی میرے پاس ہی رہے گی اس نے فورا انکار کیا تھا جب کہ مرم کا منہ بن گیا یقینا وہ اپنے بھائی کے ساتھ جانا چاہتی تھی۔

جانے دو نا پلیز کائزان اس کو کیونکہ ویسے بھی تم لوگ اتنے دن کے لیے ترکی چلے جاؤ گے پھر اپنے سارے دن میں اپنی بہن کی شکل تک نہیں دیکھ پاؤں گا۔

صرف ایک دو دن کی ہی تو بات ہے میں نے بس اپنا گھر لے لیا ہے تو میں چاہتا تھا کہ میری بہن ایک دفعہ اپنے بھائی کا گھر تو دیکھ لےاس نے سمجھانے والے انداز میں کہا تھا۔

ہاں نا لڑکی اپنے مائکےجاتی ہے تمنا آپی بھی ہر دوسرے تیسرے دن آ جاتی تھی میں تو ایک دفعہ بھی نہیں گئی۔ شادی کے بعد ۔

آپ کو پتہ ہے تمنا آپی نے شادی والے ہفتے میں چار چکر لگائے تھے مائکے کے اس نے ایسے انداز میں بتایا تھا جیسے تمنا کو وہ بہت گہرائی سے جانتا ہو۔

تمنا ان کی نہیں بلکہ اس کی بہن ہو کہ اس کے آنے پر اس کا جانا شرط ہے

ڈارلنگ میں تمہاری تمنا کی شکل سے بھی واقف نہیں ہوں۔ خیر اگر تم جانا چاہتی ہو تو میری ایک شرط ہے

۔ اچانک اس کے دماغ میں کیا آیا تھا کہ وہ اس کی طرف دیکھ کر بولا ایک لمحے کے لیے تو مرم کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں۔

لیکن شرط کا مطلب تھا کہ وہ کوئی اسان چیز نہیں رکھنے والا اس نے ایک نظریاور کی طرف دیکھا۔

میں آپ کی کوئی فضول ڈیمانڈ پوری نہیں کروں گی یاد رکھیے گا اس نے یہی سوچا تھا کہ وہ اس سے کوئی بے باک قسم کی فرمائش کرے گا۔

کیونکہ اتنے دنوں سے وہ یہ اندازہ تو لگا ہی چکی تھی کہ وہ کافی بے باک قسم کا انسان ہے۔

میرے ڈبلیو کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاؤ میرا بچہ تمھاری ایک نظر کرم کا منتظر ہے تم اس کے ساتھ بہت ظلم کرتی ہو تم نے ایک دفعہ بھی نظر بھر کر اس کی طرف نہیں دیکھا۔

میں چاہتا ہوں کہ تم خود اپنے ہاتھوں سے اسے کھانا کھلاؤ اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئی تو تم اپنے بھائی کے ساتھ اپنے مایکے میں پورے ایک دن کے لیے جا سکتی ہو ورنہ ہرگز نہیں اور دوسری بات ۔۔۔۔۔ ۔

ڈبلیو تمہیں کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا اس کی طرف سے تم بالکل بے فکر ہو جاؤ تمہارے لیے اس دنیا میں صرف ایک ہی خطرناک انسان ہے اور وہ کائزان کاظمی ہے۔

وہ اپنی بات مکمل کرتا باہر نکل گیا تھا جب کہ اس نے ایک نظر یاور کی طرف دیکھا۔

***

یہ بہت ظالم انسان ہیں یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں وہ بھی قسطوں میں میں نے نہیں مرنا مطلب میں نہیں کر سکتی ایسا اس نے یاور کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

ویسے ڈبلیو اتنا خطرناک نہیں لگتا اور وہ کائزان کی ساری باتیں مانتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچائے گا۔

یاور بہت آہستہ آواز میں بولا تھا جیسے کوئی ناممکن سی بات کر رہا ہو جب کہ اس کے دیکھنے کا انداز بھی ایسا ہی تھا وہ اسے گھور رہی تھی

کیا تم اپنے بھائی کا گھر نہیں دیکھنا چاہتی۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے ایموشنل انداز میں کہا تھا جبکہ مرم کا دل چاہا کہ وہ دھارے مار مار کر روئے اس کا بھائی اور شوہر دونوں اسے کیسی کیسی عجیب طرح کی فرمائشیں کر رہے تھے۔

اس نے سامنے فروٹ کی نوکری سے چھری اٹھا کر یاور کے ہاتھ میں پکڑائی تھی۔

مار ڈالو ایک ہی دفعہ مار ڈالو مجھے مجھ سے نا یہ قسطوں میں نہیں مرا جاتا مار ڈالو مجھے ۔ پہلے تو سب سے بڑی غلطی یہ ہو گئی کہ اس گینگسٹر کو مرنے سے بچا لیا پھر اس گینگسٹر سے شادی کروا دی میری اور اب اس کا وہ بچہ ۔۔۔۔ ۔

یاور بھائی بچے اتنو اتنو ہوتے ہیں اس نے ہاتھوں کے سائز سے بتایا تھا۔

اللہ پاک تمہیں صبر دے گا کوشش کرنے میں حرج نہیں ہے اور یقین مانو وہ بچہ تمہیں بالکل نقصان نہیں پہنچائے گا اس نے جان بوجھ کر "بچہ" کا لفظ استعمال کیا تھا۔

جبکہ ملازم نے ایک بڑا سا تھال لا کر اس کے سامنے کیا تھا جس میں گوشت کے بہت سارے ٹکڑے پڑے ہوئے تھے۔

میم چلیے ڈبلیو کا لنچ تیار ہے اس نے تھالی اپنے ہاتھ میں لے رکھی تھی شاید بہت زیادہ وزنی تھی وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اسے لے کر چلے

ویسے بھی اتنی بڑی تھالی کو وہ لے کر چل بھی نہیں سکتی تھی کم از کم ایک من گوشت تو ہوگا ہی۔

جا میرا بچہ مجھے یقین ہے کہ تو یہ کر پائے گی انشاءاللہ تیرا یہ مشن لازمی کامیاب ہوگا وہ پورے یقین سے کہہ رہا تھا جب کہ اس نے نفی میں سر ہلایا تھا۔

جس پر وہ بھی اس کے ساتھ ہی کھڑا ہوا مطلب وہ اسے چیتے کے شکنجے میں اکیلا نہیں بھیجنے والا تھا بلکہ خود ساتھ جانے والا تھا۔

آپ آگے چلو گے اور میں آپ کے پیچھے پیچھے اؤں گی وہ اس کا بازو پکڑتے ہوئے اسے آگے کر چکی تھی جبکہ ملازم آگے آگے چل دیا۔

***

وہ دونوں ملازم کے پیچھے پیچھے آرہے تھے کائزان نے ان دونوں کو باہر نکلتے دیکھا تھا۔

وہ آرام سے بیٹھا ڈبلیو سے باتیں کر رہا تھا شاید وہ اسے بتا رہا تھا کہ آج کا لنچ اس کی ممی اسے اپنے ہاتھوں سے کھلانے والی ہے۔

اسے بھلا اور کیا چاہیے تھا کہ اس کی ممی اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلائے گی اسے آتے دیکھ کر وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا۔

جبکہ اس کو اٹھ کر کھڑے ہوتے دیکھ کر مرم کی سانسیں تیز ہونے لگی تھیں۔

ایک اور رول تھا جو میں تمہیں بتانا بھول گیا اسے کھانا کھلاتے ہوئے تم بے ہوش نہیں ہو سکتی۔

ورنہ تم نہیں جاسکتی کہیں بھی وہ اٹھ کر کھڑا ہوتے ہوئے اسے بتانے لگا۔ جب کہ مرم کا ہاتھ یاور کے بازو پر سخت سے سخت ہوتا چلا جا رہا تھا

***

یہ باہر تو نہیں آئے گا نا۔۔۔۔۔۔ ؟ اس کے کھڑے ہونے پر وہ پیچھے ہوتی کائزان سے پوچھنےلگی۔

اگر تم نہیں بولو گی تو نہیں آئے گا۔ میرا بچہ تمہاری ہر بات مانے گا۔ بہت اچھے میٹرز سیکھ ائے ہیں۔ میں نے اسے کائزان نے ڈبلیو کو دیکھ کر کہا۔

اچھا تو آپ پھر پلیز اپنے اچھے بچے سے کہیں کہ مجھ سے دور دور رہے گا۔ وہ یاور کے پیچھے چھپی ہوئی تھی۔

دور رہ کر کھانا کیسے کھائے گا۔۔۔۔۔۔ ؟ کائزان نے آئبرو اچکاکر پوچھا۔

شاید تم بھول رہی ہو کہ تم نے اسے کھانا کھلانا ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟

نہیں مطلب میں پاس جاؤں گی نا وہ دور ہی رہے پنجرے کے اندر ہی رہے میں پنجرے کے باہر بیٹھ کے کھلاؤں گی۔

ویسے پنجرہ بند ہے نا اچھے طریقے سے اس نے ذرا سا سر یاور کے بازو سے نکال کر اس سے پوچھا تھا۔

ہاں پنجرا تو بند ہے لیکن تم جس طریقے سے اسے کھلانے کی بات کر رہی ہو اس طرح سے تو مشکل ہو جائے گی تمہارے لیے بھی اور اس کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ شاید اس کی بات کو سمجھ چکا تھا اسی لیے اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جس پر اس نے فورا نفی میں سر ہلایا ۔

جبکہ مرم کے اتنے بڑے قدم پر رسل اور رفیل کافی ایکسائٹڈ سے ان کے پاس ہی آ کر رکے تھے۔

ہاں ہاں پنجرا پکا بند ہے تم یہاں بیٹھ کر کھلاؤ وہ اسے ڈبلیو کے منہ کے سامنے آنے کو کہہ رہا تھا۔

اسے رفیل پر تو ہرگز یقین نہ تھا اس لیے اس نے خود ہی جھانک کر ٹھیک سے تالے کو دیکھا تھا جو بند تھا۔

اس کی سانسیں بہت تیز ہو رہی تھیں لیکن ہمت ہارنے تو وہ ہرگز نہیں آئی تھی۔ اسے ہر قیمت پر اپنے مائکے جانا تھا۔ اس نے یاور کا بازو چھوڑ کر آگے کی طرف قدم بڑھایا پنجرا کافی مضبوط تھا وہ شاید توڑ نہیں سکتا تھا۔

ہمت مرم ہمت یہ ناممکن ہرگز نہیں ہے تو یہ کر سکتی ہے میری جان نے تو بہت آسان ہے۔ ۔

مت بھول تیرا شوہر گینگسٹر ہے تیرا بھائی سیکرٹ ایجنٹ ہے تو ایک مضبوط عورت ہے اس نے خود کو ہمت دی تھی۔

ہو گئی خود سے باتیں تو اسے کھانا کھلاؤ بھوک لگی ہے اسے کائزان کی آواز بالکل قریب سے آئی تھی وہ ایک جھٹکے سے دور ہوئی۔

ہاں تو کھلا رہی ہوں نا اس نے جلدی سے گلوز پہنتے ہوئے گوشت کا ٹکڑا اٹھا کر چیتے کے سامنے کیا تھا جس پر وہ پنجرے سے ہاتھ نکالتا اس گوشت کے ٹکڑے کو کھینچ کر اندر لے گیا۔

ویری گڈ شاباش ۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھے۔۔۔۔۔۔ اب یہ دوسرا والا بھی کھاؤ اس نے فخریہ انداز میں اپنا کارنامہ دیکھتے ہوئے خود کو شاباشی دی تھی رسل اور رفیل کو لگا شاید وہ ڈبلیو سے پیار سے بات کر رہی ہےاور شاید ڈبلیو کو بھی ایسا ہی لگا تھا۔

ای۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ تم کتنے گندے ہو تم دانت صاف نہیں کرتے اس کی نظر ڈبلیو کے دانتوں پر گئی تھی۔ جس پر ڈبلیو نے گھور کر رفیل کی طرف دیکھا جیسے اسے ابھی کچا چبا جائے گا۔

وہ روز برش کرتا ہے۔ لیکن اسے پتہ نہیں تھا نا کہ آج تم اس کو کھانا کھلانے والی ہو رفیل نے ڈبلیو کی صفائی پیش کی تھی۔

جبکہ کائزان انہیں آپس میں لگے دیکھ خود اندر کی طرف چلا گیا تھا اس نے کائزان کو جاتے ہوئے دیکھا لیکن پھر بھی اپنا کام نہیں چھوڑا اس نے ڈبلیو کو بس کھانا ہی تو کھلانا تھا۔

آئندہ روز اس کے دانت ٹھیک سے صاف کرنا۔ اور صرف دانت ہی نہیں پورا اس کو نہلایا کرو اچھے سے صاف ستھرا کیا کرو

اچھے صاف ستھرے بچے سب کو پیارے لگتے ہیں اس نے ڈبلیو کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔ ڈر تھا کہ اگر وہ اس کی ساری باتیں سمجھتا ہے تو کہیں اس کی اس بات کا برا ہی نہ مان جائے۔

جبکہ ڈبلیو اب بڑے ہی پیار سے اس کے ہاتھ سے تیسرا گوشت کا ٹکرا بھی لے چکا تھا۔

شاباش گڈ بچہ یہ والا بھی کھا جاؤ یہ سب کچھ تمہارا ہی ہے۔

اس نے ایک اور ٹکڑا بھی اس کے حوالے کیا تھا۔ اس کے ناخن اتنے لمبے لمبے کیوں ہیں۔ یہ تو کسی کو بھی لگ سکتے ہیں اس نے پریشانی سے رفیل کی طرف دیکھا تھا۔

یہ اس کی ضرورت ہے۔ جتنی ہماری ضرورت ہے اتنی ہم صفائی کر دیتے ہیں باقی ناخن وغیرہ تراش دیتا ہوں لیکن کاٹتا نہیں ہوں

کیونکہ اگر میں اس کے ناخن کاٹوں گا تو وہ اپنا شکار نہیں کر پائے گا۔ اس نے تفصیل سے وجہ بتائی تھی۔

یہ شکار بھی کرتا ہے اس نے پریشانی سے پوچھا تھا۔

ہاں بالکل یہ ایسے ایسے شکار کرتا ہے کہ تم سوچ بھی نہیں سکتی خیر اخری پیس دو ناں اس کو وہ منتظر ہے اس نے اسے ڈبلیو کی طرف متوجہ کیا تھا جس پر اس نے فورا ہی اخری پیس اٹھا کر ڈبلیو کے حوالے کیا جسے وہ خوشی خوشی تھام چکا تھا۔

میرے خیال میں اس کا لنچ ہو گیا ہے اب مجھے اندر جانا چاہیے اس نے یاور کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

سو مسٹر ڈبلیو بائے بائے یقینا آپ کو یہ لنچ پسند آیا ہوگا کسی دن پھر آپ کو لنچ کروائیں گے وہ کہہ کر اگلے ہی لمحے اندر کی جانب بھاگ گئی تھی

***

میں نے کر دیا کائزان۔۔۔۔۔۔ میں نے کر دیا۔۔۔۔ میں نے سارا کا سارا گوشت کھلا دیا اس کو ۔۔۔۔۔۔ وہ خوشی سے بھاگتی اندر آئی تھی۔

میں نے ڈبلیو کو کھانا کھلا دیا۔۔۔ وہ بھی سارا کا سارا زرا سا بھی نہیں چھوڑا آپ چیک کر لیں۔ وہ پرجوش سی اسے بتا رہی تھی۔

اچھا۔۔۔ تو۔۔۔۔ اب۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ سوال کر رہا تھا۔

تو۔۔۔۔ اب۔۔۔۔ میں جاوں۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنےلگی تھی۔

ویسے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیونکہ آپ وعدہ خلافی تھوڑی نہ کریں گے آپ نے ہی تو کہا تھا کہ اس کو کھانا کھلا کر میں جا سکتی ہوں۔

میں نے اس کوا تنے اچھے سے کھانا کھلایا ہے نا کہ اب اس کو کل تک بھوک ہی نہیں لگے گی اس نے خوشی خوشی اس کی طرف دیکھا تھا۔

جب کہ وہ جو انکار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اس کے چہرے کی خوشی دیکھ کر انکار نہ کر سکا۔

جاؤ تیار ہو جاؤ تمہارا بھائی انتظار کر رہا ہے تمہارا تمہیں اچھی طرح ڈریس اپ ہو کر جانا چاہیے اس نے اسے کمرے کی طرف جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر وہ ہاں میں سر ہلاتی فورا اندر بھاگ گئی تھی۔

اسے امید نہ تھی کہ وہ اجازت دے گا اسے لگا تھا کہ وہ انکار کر دے گا۔

اسے لگ رہا تھا کہ وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اترے گا بلکہ کہہ دے گا کہ میں صرف مذاق کر رہا تھا اور ویسے بھی وہ ایک گینگسٹر سے وعدہ پورا کرنے کی امید تو نہیں رکھتی تھی۔

لیکن نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے اپنے وعدے کے مطابق اسے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ جس پر وہ بہت زیادہ خوش تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.