Chapter 26: باب 26

ان کی واپسی تقریبا رات کے ساڑھے11 بجے کے قریب ہوئی تھی۔ وہ اسے مصر کی سنسان سڑکوں پر نہ جانے کتنی ہی دیر گھماتا رہا تھا اسے مصر میں دیکھنے لائق کچھ بھی نظر نہیں آیا تھا کیونکہ ہر طرف تو صرف صحرا ہی صحرا تھا۔

وہ سوچ رہی تھی شا ید یہ ملک بہت خوبصورت ہوگا لیکن اسے افسوس ہی ہوا تھا اسے تو کہیں پر ہریالی بھی نظر نہیں آئی تھی۔ اس کے حساب سے صرف وہی جنگل ہی ہرا بھرا تھا جس کے اس پاس وہ لوگ رہتے تھے۔

اور باقی کائزان نے یہ بتا کر اسے خوفزدہ کر دیا تھا کہ یہاں طوفان بھی آتے ہیں اور یہ ریت اور ہوائیں انسان کو اپنے ساتھ انہی صحراؤں میں دفن کر دیتی ہیں۔

سالوں تک لوگوں کی خبر نہیں ملتی اور پھر جب یہ ہوائیں اور ریت تھوڑا کنٹرول میں ہوتی ہے تب لاشوں کی بجائے ہڈیوں کے ڈھانچے ملتے ہیں جن کو پہچاننا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ لاش کس کی تھی۔

اس کی یہ بات سینے ہی اس نے کہہ دیا کہ ابھی کہ ابھی اسے واپس جانا ہے اسے کوئی شوق نہیں ہے ان صحراؤں میں دفن ہونے کا۔ جبکہ وہیں ایک جنگلی جانور کا بڑا سا ہڈیوں کا ڈھانچہ دیکھ کر وہ سمجھ گئی تھی کہ وہ بھی کسی طوفان کی نظر ہوا تھا اس کے بعد تو اس نے اچھا ہنگامہ کر دیا تھا کہ اسے اتنا جلدی مرنے کا شوق نہیں ہے

کائزان اس کی حالت پر ہنستا ہوا اسے واپس گھر لے آیا تھا۔ اور گھر میں آکر جیسے اسے سکون سا مل گیا تھا اس کا کوئی ارادہ نہ تھا واپس اس علاقے کی طرف کبھی بھی جانے کا جہاں سے آج وہ اسے لانگ ڈرائیو پر لے کرگیا تھا

***

وہ نہا کر نکلی تو کائزان کو بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا۔ اس وقت وہ اسے نگاہیں بھر کر دیکھ رہا تھا۔

کیونکہ صبح سے تو وہ جیسے اس گون میں قید رہی تھی ہاں وہ اس میں بے حد حسین لگ رہی تھی لیکن اس وقت وہ اسے اپنی بیوی کے روپ میں نظر آرہی تھی دوپٹے کو سر پہ رکھنے کی بجائے اس نے کندھے پر ڈال رکھا تھا۔

بال پونی ٹیل کی صورت میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی نیچے زمین پر لگ رہے تھے۔ جب کہ وہ اپنے نازک ہاتھوں پر کچھ پہن کر کھنکھنا رہی تھی

کیسے لگ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے اپنا ہاتھ سامنے کرتے ہوئے اسے اپنے کرے دکھا ئے تھے جو وہ آج ہی لے کر آئی تھی اتنے دور سے کیسے پتہ چلے گا پاس آ کر دکھاؤ وہ اپنا ہاتھ سامنے کرتے ہوئے اس سے بولا تھا جب کہ وہ مسکراتے ہوئے فورا اس کے پاس اتی اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں تھما چکی تھی۔

پیارے ہیں نا میں تین اور بھی لے کے آئی ہوں الگ الگ ڈیزائن میں اور پائل بھی لی ہے میں نے آپ کو دکھا رہی تھی میں آپ نے دھیان ہی نہیں دیا اتنے خوبصورت تھے وہ اور وہ لاکٹ دیکھا تھا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ اپنی ہی دھن میں بولے چلے جا رہی تھی جب کہ وہ اس کا نازک سا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ہر طرف سے گھما کر دیکھ رہا تھا۔

وہاں پر تم دکھا رہی تھی تو میں غور سے نہیں دیکھ سکتا تھا نا جانم اب دکان والوں کے سامنے میں رومانس کرتا اچھا تھوڑی نہ لگتا وہ ایک جھٹکے میں اسے کھینچ کر اپنے قریب کرتا اس کی گردن پر اپنے لب رکھ چکا تھا لیکن اس کی گردن میں کچھ بھی نہیں تھا۔

کہاں ہے تمہارا لاکٹ مجھے تو محسوس نہیں ہوا وہ بے باکی سے اس کی گردن کو چوم رہا تھا۔

میں۔۔۔۔ ۔ نے پہنا نہیں ۔۔۔۔۔ ابھی تک۔۔۔۔ ۔ اور یہ۔۔۔۔ ۔ کون سا طریقہ ہے ۔۔۔۔ دیکھنے کا۔۔۔۔ ۔ وہ دور ہٹتے ہوئے گھیرا کر بولی۔

دیکھ کون رہا ہے ڈارلنگ میں تو محسوس کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ محسوس نہیں ہوا جاو پہن کر آو اس کے کنگن کو چومتے ہوئے اس نے فرمائش کی تھی۔

نی۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔ کوئی ضرورت نہیں ہے محسوس۔۔۔۔ ۔ کرنے کی ویسے بھی۔۔۔۔ ۔ اب سونے کا وقت ہے۔۔۔ ۔ آپ بھی سو جائیں ۔۔۔۔ کائر ۔۔۔۔ ان جی۔۔۔۔۔ ۔"اس کے ارادے جان کر وہ گھیرا کر اپنا ہاتھ کھینچ گئی۔

نام لینے پر ایک جاتی ہو اور جی کا دم چھلا لگا دیتی ہو۔ تم میرا اتنا ہی نام لیا کرو جتنا اسانی سے بول سکتی ہو۔ اور آج کے بعد یہ جی ساتھ میں مت لگانا ۔

اور دوسری بات تمہیں محسوس تو آج میں کروں گا۔ بس بہت لے لی تم نے بے ہوش کی کی ڈوز اج کائزان کی محبت کاڈ وز لینا ہے۔ وہ اسے کمر سے کھینچ کر اپنے قریب کرتا اپنے ساتھ لیٹا تے ہوئے اس کے چہرے پر جھکنے لگا تھا۔

اس وقت میں آپ کو بہت اچھی لگتی ہوں نا ۔۔ وہ اس کی دن والی بات یاد کرتے ہوئے بولی ۔ اس کے لہجے کی گھبراہٹ کو وہ واضح محسوس کر رہا تھا جب وہ اس کے بہت پاس ہو تا تھا وہ ایسے ہی گھیرا جاتی تھی۔

یقینا یہ شادی کے شروع کے دنوں کا اثر تھا اہستہ اہستہ وہ اس کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں کمقرٹیبل ہو جائے گی۔

ہاں۔۔۔ بہت۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر جا بجا اپنے لب رکھتا مدہوشی کے عالم میں اسے آسمان پر پہنچا گیا تھا۔

بہت بہت زیادہ اچھی نا اس نے پھر سے پوچھا تھا۔

بہت بہت زیادہ اچھی۔۔۔ ۔ اور اس کا ثبوت میں آج رات تمہیں دے دوں گا اپنی محبت سے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ اس کی گردن پر جھکا تھا۔

پھر تو آپ کو اس انسان کی بات ماننی چاہیے جو آپ کو اتنا زیادہ پسند ہو۔ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے اسے خود سے ذرا دور کیا تھا تم کیا پھر سے مجھے درس دینے کا ارادہ رکھتی ہو اس نے سر اٹھا کر ذرا سختی سے کہا تھا جب کہ وہ جو انکار کرنا چاہتی تھی بے اختیاری میں ہاں میں گردن ہلا گئی

تم ضرورت سے زیادہ فری ہو رہی ہو بے بی ۔۔۔۔۔۔ ۔" ایسے لمحات میں مجھے ڈسٹربنس بہت بری لگتی ہے۔ اور تمہارے لیے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے اس نے دھمکایا تھا۔

آپ بار بار اتنے سیریس کیوں ہو جاتے ہیں میں تو مذاق کر رہی تھی اس نے پھر سے کہا تو اس نے اس دفعہ اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھتے ہوئے اسے خاموش کروا دیا تھا۔

تم مذاق بہت زیادہ کرنے لگتی ہو بےبی اور ایسے مذاق تم پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔ تم کیوں اپنی نازک جان کو مشکل میں ڈالتی ہو

وہ اپنا شدت سے بھرپور لمس اس کے پور پور پر چھوڑتے ہوئے دھمکا گیا تھا جبکہ اس دفعہ وہ ایسی خاموش ہوئی تھی کہ اس کی آواز تک نہ نکلی بس وہ پوری طرح اس کی پناہوں میں قید ہو چکی تھی۔ کائزان کےگستاخ لبوں نے اسے پوری طرح سے اپنی شدتوں میں بے بس کر دیا تھا۔ جبکہ وہ۔ بس اسے محسوس کر رہی تھی۔

اس کی باہوں میں اپنا آپ اسے کسی نازک سی گڑیا کی مانند

محسوس ہوا تھا۔

***

رات نہ جانے کون سا وقت تھا جب اسے کائزان اپنے قریب سے باہر کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوا اس کی آنکھ کھل گئی تھی اس نے دیکھا کہ وہ دروازہ کھول کر باہر نکل گیا ہے۔

یہ آدھی رات کو کہاں چلے گئے اس طرح سے تو یہ کبھی نہیں جاتے وہ کچھ سوچتے ہوئے بیڈ سے اٹھی تھی۔

جہاں بھی جائیں مجھے کیا شکر ہے میری تو نیند پوری ہوگی نا وہ دوبارہ سے بیڈ پر لیٹتے ہوئے بولی تھی کائزان نے بس تھوڑی دیر پہلے ہی تو اسے سونے کی اجازت دی تھی۔

کیا مجھے جانا چاہیے ان کے پیچھے ۔۔۔۔۔۔ ؟

ہو سکتا ہے بھائی کو دینے کے لیے کوئی انفارمیشن مل جائے اس نے سوچا تھا۔

نہیں مرم تو ایک نمبر کی ناکام جاسوسن ہے تو کچھ بھی پتہ نہیں لگا سکتی یہ ادمی بہت چالاک ہے اس کے دل نے اسے ڈیٹا تھا۔

لیکن کوشش کرنے میں کیا حرج ہے اور ویسے بھی وہ جانتے تو ہیں ہی کہ میں ان کی جاسوسی کرتی ہوں اس بات پر تو انہوں نے کبھی بھی مجھے کچھ نہیں کہا۔ اور ویسے بھی بیویاں جاسوسن ہوتی ہیں ہو سکتا ہے مجھے یہاں کمرے میں چھوڑ کر کسی اور لڑکی سے ملنے چلے گئے ہوں اس نے اپنے بہانہ سوچا تھا۔

نہیں وہ ایسے بالکل بھی نہیں ہیں۔۔۔۔ ۔" وہ صرف میرے ہیں۔۔۔۔ ۔" اس کے دل نے جیسے گواہی دی تھی اور پھر اس کا دل عجیب سے اندازمیں دھڑکا تھا۔

یہ میں کیا سوچنے لگ گئی ہوں اس نے اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے دل سے ہی پوچھا تھا۔

میں نے کچھ غلط نہیں سوچا اور اگر سوچا بھی ہے تو اپنے شوہر کے بارے میں کچھ بھی سوچنا صحیح ہوتا ہے اس نے اپنا ہی لا جک بیان کیا۔

چل مرم دا گریٹ جاسوسن کر اپنی جاسوسی ۔۔۔ ۔"

آج تو کچھ نہ کچھ پتہ لگا کر رہوں گی "

وہ کمبل ایک طرف پھینکتے ہوئے فورا کمرے سے باہر نکلی تھی

***

وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی اس کے پیچھے جا رہی تھی وہ کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے سامنے ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی پر بیٹھ گیا تھا۔

اس نے ذرا سا دروازہ کھول کر اسے دیکھا تھا لیکن وہ اپنے لیپ ٹاپ میں مصروف تھا۔

اس کا دھیان اس کے لیپ ٹاپ پر ہی تھا وہ آگے پیچھے کسی چیز پر فوکس نہیں کر رہا تھا۔

جو مرم کے لیے بہت اچھی بات تھی وہ ٹھیک سے جاسوسی کر پا رہی تھی۔

وہ ہر تھوڑی دیر میں تھوڑا سا دروازہ کھول کر اندر جھانکتی ۔ اس دفعہ دیکھا تو وہ لیپ ٹاپ اف کر کے اب اپنے فون پر مصروف تھا۔

اس نے بڑے ہی سکون سے دروازے کو ذرا سا کھولا اور اگلے ہی لمحے ساتھ ہی لگتے کھڑکی کے پردے کے پیچھے ہو کر چھپ گئی تھی۔

اب وہ بالکل اس کے سامنے تھا وہ اس کی کمال کی جاسوسی کرر ہی تھی اسے خود اپنی جاسوسی پر فخر ہونے لگا تھا۔

اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا وہ اتنے اچھے طریقے سے جاسوسی کر رہی ہے کہ اتنے بڑے گنگسٹر کو کوئی خبر ہی نہیں لگ رہی۔ خیر یہ تو ابھی شروعات تھی اس سے آگے تو اس نے اس سے بھی زیادہ اچھی جاسوسی کر کے دکھانی تھی اپنے بھائی کو بتانا تھا کہ وہ نکمی ہرگز نہیں ہے۔

کیسے وہ حمزہ کہہ رہا تھا کہ اس کی جاسوسی نہ کامیاب ہونے پر اس کے بھائی نے اسے جاسوسی کے لیے بھیجا ہے بیچارے کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے تھے وہ تو اس نے بچائی تھی اس کی جان ۔

ہاں بالکل اگر وہ اس کی منتیں نہیں کرتی تو اب تک تو وہ ڈبلیو کا نوالہ بن چکا۔

ہوتا۔

بیچارے کی ہڈیاں تک نہ ملتی اس کے بھائی کو آیا تھا بڑا جاسوس بن کر وہ تو شکر ہے کہ مرم نے اس کی جان بچا لی اور اس کے شوہر نے اس کے صدقے میں اس کو چھوڑ دیا۔

ورنہ بیچاری کسی ماں کا جوان بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا اسے تو سوچ سوچ کر ہی جو جھجھری آ رہی تھی خیر جو بھی تھا اس نے دو لوگوں کی زندگی بچائی تھی۔

آج حمزہ کی اور پہلے کائزان کی اگر کائزان کو وہ گاڑی سے نہ نکالتی تو یقینا وہ مر چکا ہوتا اس کی جان بھی اسی نے بچائے تھی وہ تو دنیا میں اچھے کام کرنے کے لیے ہی آئی تھی۔ اور اس نے دوسروں کی جان بچا کر بہت نیک کام کیے تھے۔

اور کائزان اسے دھمکی نہیں دے سکتا تھا اور نہ ہی وہ اسے مار سکتا تھا اگر اس کی جاسوسی پکڑی بھی جاتی تو بھی وہ اس کی جان نہیں لے سکتا تھا کیونکہ اس نے اس پر بہت بڑا احسان کیا تھا اس کی جان بچا کر اگر وہ اس کو نہ بچاتی تو آج کہاں ہوتا اتنا بڑا مصر کا

گینگسٹر ۔

اگر وہ آج زندہ تھا تو صرف اور صرف اس کی بدولت اور اسے یہ بات وقفے وقفے سے اسے یاد کرواتے رہنی چاہیے آخر اس نے اس پر اتنا بڑا احسان کیا تھا اور ایسے گینگسٹرز کو ایسے احسان یاد رکھنے چائییں۔

تاکہ اگر اس کی جاسوسی پکڑی بھی جائے تب بھی وہ اپنی جان اپنا احسان یاد کروا کر بچا سکے وہ پلان بنا رہی تھی جب اسے باہر سے اواز ائی ۔

کون ہے وہاں پردے کے پیچھے ۔۔۔۔۔ ؟ سامنے آو اس سے پہلے کہ میں گولی مار دوں باہر سے چنگارتی ہوئی آواز آئی تھی اور اس کا دل کانپنے لگا تھا گن لوڈ ہوئی تھی یعنی کہ وہ پردے پر گولی چلانے والا تھا وہ اگلے ہی لمحے ہاتھ اوپر کرتے ہوئے آنکھیں بند کیے باہر نکل آئی تھی

***

پلیز پلیز پلیز گولی مت چلائیے گا۔ اچانک ہی پردے کے پیچھے سے مرم برآمد ہوئی تھی دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے وہ شاید اپنی موت کو دیکھنا نہیں چاہتی تھی۔

وہ جو کسی دشمن کو اڑانے والا تھا اس کو ہرگز امید نہ تھی کہ پردے کے پیچھے وہ چھپ کر بیٹھی ہے یا شاید وہ جانتا تھا صرف اس کے سامنے انجان بن رہا تھا

اپنے چہرے پے آنے والی پرسرار مسکراہٹ کو روکنے یا اس سے چھپانے کی کوشش ہرگز نہیں کی تھی لیپ ٹاپ کو بند کرتا ہوآوہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا اس کی طرف آیا تھا

یہاں کیوں آئی ہو تم ۔۔ ؟

میری جاسوسی کرنے کے لئے۔۔۔ ۔! بیوی یہ حرکتیں تمہیں کتنی مہنگی پڑ سکتی ہیں جانتی ہو نا تم۔۔۔۔۔ ؟

میری گن ہر وقت لوڈ رہتی ہے۔ سامنے آنے والے کسی کو جان سے مارنے کے لیے میں تم سے اس طرح کی غلطی کی امید تو نہیں رکھتا تھا۔

لیکن شاید تمہیں میرے ہاتھوں مرنے کا شوق ہو گیا ہے۔ تم کچھ زیادہ سر پر حر رہی ہو ضرورت سے زیادہ فری ہو رہی ہو بیوی اور میں ایسے لوگوں کو جلدی اپنے راستے سے ہٹا دیتا ہوں تمہارا جنازہ تو ویسے بھی مجھ پر جائز ہے سوچ رہا ہوں جائز کام پہلے سرانجام دے لوں۔

وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب مرم نے اسے گھور کر دیکھا پھر اسے اپنی سوچی ہوئی باتیں یاد آگئی

کتنے احسان فراموش انسان ہیں آپ میں نے آپ کی جان بچائی تھی اور آپ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔

اس کی زبان نے بڑی تیزی سے کام کیا تھا وہ مصر کے سب سے بڑے گینگسٹر کے سامنے بڑے سکون سے اپنا احسان جتا رہی تھی۔ اس کی بات سن کر وہ مسکرایا تھا

مجھ پر جو احسان کرتا ہے میں اس کا احسان اسی طرح سے چکاتا ہوں اس کی باتوں سے وہ انداز لگا رہا تھا آہستہ آہستہ ہی صحیح لیکن مرم کی زبان اس کے سامنے اپنے جوہر دکھانے لگی تھی۔

اللہ جی کاش اس دن میں ان کی جان بچانے کی بجائے اپنے ہاتھوں سے ان کا گلا گھونٹ دیتی۔ یہ تو میرے اتنے بڑے احسان کو کسی کھاتے میں ہی نہیں لے رہے۔ اس نے اپنی کسی پرانی غلطی کو یاد کرتے ہوئے سوچا تھا لیکن سامنے کھڑ آدمی تو شاید اس کی سوچا تک بھی رسائی حاصل کر چکا تھا۔

ہاں صیحح سوچا تم نے غلطی کردی اگر تم اس دن میری جان بچانے کے بجائے مجھے مار دیتی تو تمہاری زندگی ایسی نہ ہوتی۔

لیکن افسوس تمہارا یہ نازک سادل میری موت دیکھ نہیں سکا وہ اس کے بے حد قریب اس کے کان پر جھک کے بول رہا تھا۔

آپ نے کہا تھا نہ کہ میں اچھی لگتی ہوں آپ کو ۔ اس نے کل رات کی بات دہرائی تھی شاید وہ مدہوشی میں اس کو کچھ زیادہ ہی سر چڑھا چکا تھا۔ ویسے بھی وہ کل رات بار بار یہی ساری باتیں پوچھ رہی تھی کہیں اس کا درس دوبارہ تو شروع نہیں ہونے والا تھا۔

میں نے کہا تھا تم صرف مجھے بیڈروم میں جب میرے قریب ہوتی ہو تب اچھی لگتی ہواس نے اس کی غلط فہمی کو دور کیا تھا۔

نہیں آپ نے کہا تھا کہ اگر میں آپ کے فرماں بردار بن کر رہوں تو ممکن ہے کہ آپ میری جان نہ لیں اس کی آواز آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی تھی جب کہ اس کے ڈر سے کاپنے پر کائزان بدمزہ ہونے لگا۔

ایک منٹ یہ بات ہم دونوں میں کب ہوئی وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا وہ اپنی طرف سے کہانیاں بھی بناتی تھی۔

ابھی ابھی آپ کیا اپنی اتنی فرما بردار بیوی کو جان سے مار ڈالیں گے وہ آنکھیں پٹپٹاتی معصومیت سے بولی تھی۔

کیا تم یہاں پردے کے پیچھے میری جاسوسی کرتے ہوئے میری فرمانبرداری کررہی تھی۔

میں دیکھ رہی تھی کہ آپ کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔ اس نے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا۔

واہ بیوی تم تو فرمانبرداری کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہو دو گھنٹے سے تم پردے کے پیچھے چھپ گئی کہیں مجھے کسی چیز کی ضرورت نہ ہو صدقے جاؤں ایسی فرمانبردار بیوی پر۔ وہ اسے ایک جھٹکے سے اپنے قریب کھینچتے ہوئے اس کہ خوفزدہ چہرے پر اپنی انگلیوں کا لمس چھوڑنے لگا

مجھے پتا ہے آپ اتنے برے نہیں ہیں کہ کسی کی جان لے

لیں۔ آپ مجھے صرف ڈرانے کے لیے کہتے ہو

آپ نے اس کو مار ڈالا اس کو مار ڈالا آپ اتنے برے ہو ہی نہیں سکتے آپ کو پتا ہے ناولوں میں ایسے گینگسٹر نا بعد میں آرمی آفیسر نکلتے ۔ وہ کسی کی جان نہیں لیتے اس کے دل میں ابھی تک ایک امید باقی تھی کہ جس طرح باقی سب کچھ اس کی زندگی میں ناول جیسا ہوا ہے اس کی لائف کی ہیپی اینڈنگ بھی ہوگی۔

پہلے اس کا بھائی اس طرح اچانک سے ایجنٹ نکل آیا تھا اسے تو خبر بھی نہ تھی کہ اس کا بھائی کبھی اس طرح کا کام کرتا ہوگا۔ اور پھر اس کا شوہر گینگسٹر تھا سب کچھ تو ناولوں اور ڈراموں جیسا تھا

اس کی معصومیت پر وہ مسکرایا تھا اور در وازے سے اندر داخل ہونے والے پہلے انسان پر اپنی گن تانتے ہوئے اس کی سماعتوں پر ایک زور دار دھماکہ کیا تھا۔ گولی سامنے والے کے سر کے بیچوں بیچ لگی تھی۔

ایک چیخ کے ساتھ اس نے کانپتے ہوئے دروازے کی طرف دیکھا تھا جہاں رسل اور رفیل اس آدمی کو اس کے سامنے لا رہے تھے دونوں نے اچانک اسے چھوڑ کر زمین کے حوالے کردیا۔

اور اس آدمی کے ساتھ ساتھ وہ بھی زمین بوس ہونے ہی والی تھی اگلے ہی لمحے اس نے دلکشی سے مسکراتے ہوئے اس کے گرد اپنی باہوں کے حصار تنگ کرکے اسے اپنے قریب کھینچ لیا تھا اس کے کندھے سے لگی وہ دنیا جہاں سے بیگانہ ہو چکی تھی۔

میرا بچہ ۔۔۔ وہ سرگوشانہ سا اس کے بالوں میں چہرا چھپا گیا۔

واؤ یہ پھر سے بےہوش ہوگئی یہ کتنی اسم ہے یاردن میں چار سے پانچ دفعہ تو یہ بےہوش ہوتی ہے۔ رفیل نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔ یہ کچرا اٹھاؤ یہاں سے کتنی مشکل سے صبح صاف کیا تھا یہ سب کچھ مرم نے میری بیوی تم لوگوں کی غلام نہیں ہے کہ تم لوگ ہر طرح کا کچرا اٹھا کر میرے گھر پر آؤ گے اور یہ پیچھے صفائی کرتی رہے۔

صبح جب وہ گھر واپس آیا تھا اس نے مرم کو باہر کی صفائی کرتے دیکھا تھا پتہ نہیں وہ کیوں اتنے زور و شور سے صفائیوں میں

مصروف تھی حالانکہ ملا زم اس کے ساتھ ہی کھڑا اس کی منتیں کر رہا تھا کہ وہ کچھ نہ کرے لیکن وہ اس کی بات مان ہی نہیں رہی تھی۔

جب کہ اس کی طرف دیکھنے پر اس نے کہہ دیا تھا اس کا گھر ہے وہ جیسا چاہے اس کو صاف کرے جیسا چاہے اس کو رکھیں۔ اسے کوئی اعتراض نہیں۔

سوری کائزان تم اس سے ملنا چاہتے تھے۔ رسل نے اسے رستہ دیتے ہوئے کہا۔ وہ مرم کو کمرے میں لے جارہا تھا۔

اپنی بات کی درستگی کرو میں اس سے ملنا نہیں چاہتا تھا میں اسے مارنا چاہتاتھا اٹھاؤ یہ گند یہاں سے اور جاتے ہوئے اچھی طرح سے جگہ دوھو کر جانا اور تم پوچا لگا کر جانا اس نے رسل کو دیکھتے ہوئے کہا۔

جبکہ وہ دونوں ہی اب اس لاش کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اس لاش کو ٹھکانے لگانے سے کہیں زیادہ ضروری اس گنگسٹر کا فرش صاف کرنا تھا ورنہ وہ انہیں دنیا سے ہی صاف کرنے میں ایک سکنڈ سے بھی کم وقت لیتا۔

***

گڈ مارننگ جانا تنی دیر لگا دی تم نے جاگنے میں اس کی آنکھ کھلی تو وہ اس کے پاس ہی لیٹا اس کے بالوں میں انگلیاں چلا رہا تھا۔

میں پھر سے بے ہوش ہو گئی تھی۔۔۔۔۔ ۔ وہ کچھ یاد کرتے ہوئے مندی مندی آنکھیں کھولتی نیند میں بولی تھی۔

ہاں میری جان تم رات کو پھر سے بے ہوش ہو گئی تھی اور تمہارا یہ شوہر تمہیں ان بازوں میں اٹھا کر یہاں اندر لے کر آیا تھا تم کل رات کو ایک بار پھر سے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی اس نے تفصیل سے بتایا۔

کل رات آپ نے کسی کو مارا تھا میرے سامنے یا میں خواب دیکھ رہی تھی اس نے بے یقینی سے پوچھا تو وہ مسکرا دیا۔

تم خوابوں میں مجھے دیکھتی ہو جان کر خوشی ہوئی مجھے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ بہت پیار سے بولا تھا۔

مطلب آپ نے کسی کو نہیں مارا تھا اسے ایک امید تھی جبکہ وہ اس کی گردن پر جا بجا اپنے گستاخ لبوں کا لمس بکھیرتے ہوئے اس کی حالت خراب کر رہا تھا۔

تم فضول باتیں بہت کرتی ہو جب میرے پاس ہوتی ہو تب ان باتوں سے پرہیز کیا کرو اس کے لبوں کو اپنے لبوں میں قید کرتے ہوئے وہ جیسے اسے فری مشورہ دے رہا تھا۔

کائزان پلیز بتائیں نا آپ نے رات کو کسی کو نہیں مارا تھا اس دفعہ وہ اس کے لمس پر بری طرح سے مچلی تھی کیونکہ وہ اپنے دانتوں کا نشان اس کی نازک سی گردن پر چھوڑتا اسے بے حال کر گیا تھا۔ وہ بکھرتی سانسوں سے اس سے فاصلہ بناتی دور ہٹتے ہوئے پھر سے سوال کرنے لگی جب کہ وہ اگلے ہی لمحے اس کے گرد اپنا حصار تنگ کرتا اسے پھر سے اپنے قریب کھینچ چکا تھا۔

تمہارا سوال پسند نہیں آیا مجھے اس کے چہرے کو ایک بار پھر سے اپنی ہاتھ میں قید کرتے ہوئے وہ اپنا ہاتھ اس کے بالوں میں الجھ اتا اس کے بالوں کو اپنی مٹھی میں جکڑ تا اس کے لبوں کو اپنی قید میں لے گیا تھا انداز انتہائی جارہانا تھا وہ اس کی سانسیں پیتا جیسے اپنے لبوں کی پیاس بجھا رہا تھا۔

پہلے بتائیں ۔۔۔۔۔ آپ بتاتے کیوں نہیں ہیں وہ دور ہٹتے ہوئے اس سے باقاعدہ لڑ رہی تھی۔

اور تم میرا دماغ خراب کیوں کر رہی ہو ۔۔۔۔۔۔؟ تمہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اس وقت میرا موڈ کس طرح کا ہے۔ ایک نکمی جاسوسن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نکمی بیوی بھی ہو ادھر آو میرے پاس ۔۔۔ ۔"

اس وقت تمہاری طلب ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اس دفعہ اس نے اسے اس طرح سے اپنے پاس کیا تھا کہ وہ چاہ کر بھی اس سے دور نہ ہٹ پائی کیونکہ وہ اس پر اپنا وزن ڈال چکا تھا اس پر پوری طرح اپنا سایہ بناتے ہوئے وہ اسے اپنے تنگ ترین حصارمیں قید کر چکا تھا وہ چاہ کر بھی فاصلہ نہ بنا پائی تھی۔

آپ بہت برے ہیں اس کے کندھے پر مکے برساتے ہوئے اس نے اس سے اسی کی شکایت کی تھی جسے اس نے کسی قومپلیمنٹ کی طرح وصول کیا تھا۔

ڈارلنگ تمہیں ابھی اندازہ بھی نہیں ہے کہ میں کتنا برا انسان ہوں یہ تو شروعات ہے اگے اگے تمہیں پتہ چل جائے گا کہ میں کیسا انسان ہوں اور تمہارے لیے کتنا برا ثابت ہوں گا اس کے مکہ برساتے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں قید کرتے ہوئے اس نے تکیے کے ساتھ لگایا تھا۔

اور اس کے لبوں کو قید کرتے ہوئے اس نے ایسی سختی دکھائی تھی کہ اسے خود ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ کتنا برا انسان ہے۔ اس کے بازوں میں وہ مچل کر رہ گئی تھی لیکن اس کی قید سے نکلنا ناممکن تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.