Chapter 25: باب 25

وہ اسے سمجھاتے ہوئے بول رہا تھا جب کہ کائزان نے ایک نظر حیرت سے مرم کی طرف دیکھا جیسے اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہو کہ کیا یہ سچ ہے یا جھوٹ ہے۔

میرے پاس بہت سارے کپڑے ہیں الماری بھری پڑی ہے ابھی ان میں سے میں نے پانچ چھ سوٹ ہی تو پہنے ہیں اتنے سارے کپڑے ہیں ان کو تو پہلے پہن لوں اس نے کائزان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔

لیڈیز لوگوں کا نام ڈباؤ گی تم لڑکی شاپنگ مسٹ ہوتی ہے ہر چیز میں وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا تھا جبکہ کائزان اس کے انداز پر مسکرایا ۔

ہاں بالکل شاپنگ مسٹ ہوتی ہے اور ویسے بھی جب سے میری جان میری زندگی میں آئی ہے ایک دفعہ بھی میرے ساتھ باہر نہیں گئی تو ہم شاپنگ پر چلتے ہیں تم اپنے ہنیمون کے لیے اپنی پسند کے کپڑے لے لینا اور میں تمہارے لیے کچھ اپنی پسند کے کپڑے لے لوں گا چلو جلدی سے فریش ہو کر آؤ۔

وہ حکم جاری کر چکا تھا جبکہ مرم جو شاید انکار کر دیتی لیکن تھوڑی دیر پہلے والے اس کے انداز کو دیکھتے ہوئے فورا سر ہلاتی وہاں سے اٹھ کر اندر چلی گئی تھی تقریبا دس منٹ کے اندر ہی وہ اپنے کپڑے چینج کر کے منہ ہاتھ دھو کر باہر آئی تو وه بالکل تیار کھڑا تھا

ماشاءاللہ ڈارلنگ یو لوکنگ سو بیوٹی فل میری پسند ہے ہی کمال کی پردہ کر لو اسے زکاف باندھے دیکھ کر وہ پہلے ہی سمجھ چکا تھا کہ وہ پردے کی پابند ہے اسے کہنے کی ضرورت نہیں تھی

لیکن پھر بھی اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے وہ کہنے پر مجبور ہو گیا تھا وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کی جان سے عزیز ہستی کو کوئی اور آنکھ بھر کر دیکھے ۔

یا شا ید وہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کی موجودگی میں کوئی فضول میں کائزان کے ہاتھوں ضائع ہو جائے۔

تم تو پردے میں بھی قیامت لگتی ہو اس کے چہرہ چھپانے پر اس نے پریشانی سے کہا تھا جب کہ وہ تھوڑا حیران ہوئی اس طرح کا رومینٹک کمنٹ وہ اتنی پریشان کن لہجے میں کیوں کہہ رہا تھا۔

کیا میں تمہیں ظالم جابر قسم کا شوہر لگ رہا ہوں جو تم سے زبردستی پردہ کروا رہا ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا ۔

میں شروع سے پردہ کرنے کی عادی ہوں اور یقین کریں مجھے آپ کی بات بالکل بھی بری نہیں لگی۔

اس نے یقین دلایا تھا وہ اس کے سامنے اپنا ہاتھ کرتا اسے اپنے قریب بلا چکا تھا وہ خاموشی سے اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ تھما چکی تھی۔

***

ڈارلنگ جاؤ ڈبلیو کو بائے بائے کر کے آؤ اور ہاں اس کو کہہ کر آیا کہ آتے ہوئے ہم تمہارے لیے کچھ نہ کچھ کھانے کے لیے ضرور لے کر آئیں گے تو بالکل بھی ناراض نہیں ہونا

اور یہاں وہ کسی کو بھی تنگ نہ کرے وہ باہر کی طرف جاتے ہوئے اسے حکم دینے لگا تھا جو پریشانی سے اسے دیکھنے لگی پنجرہ باہر سے بند نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ خاموشی سے اندر بیٹھا ہوا تھا

میں میں کیوں جاؤں وہاں پر مجھے اس سے بہت ڈر لگتا ہے کہیں اس نے مجھ پر حملہ کر دیا تو ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز مجھے نہیں جانا وہ منتیں کرنے لگی تھی جبکہ کائزان اس کا ہاتھ تھام کر زبردستی اسے اس طرف لے جانے لگا

وہ پوری کوشش کر رہی تھی اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑوا کر وہاں سے بھاگنے کی لیکن کائزان کے ہاتھوں سے اس کا ہاتھ چھوٹ جائے یہ تو ناممکن سی بات تھی۔

پاگل لڑکی کیا حالت کر رکھی ہے تم نے اپنی ابھی پھر سے بے ہوش ہو جاؤ گی اس طرح سے کیوں کر رہی ہو اسے ایک جھٹکے میں اپنے قریب کھینچتے ہوئے وہ اس کے گرد اپنا حصار بناتا ڈبلیو کے پنجرے کے باہر لے آیا تھا جو انہیں دیکھتے ہی اس کے قریب آگیا اٹھ کر ۔

چلو اب بات کرو اس سے دیکھو وہ تمہارے پاس آیا ہے جب تک میری اجازت نہیں ہوگی وہ پنجرے سے باہر نہیں آئے گا وہ اسے یقین دلا رہا تھا

جبکہ اس کے منہ پر کچھ لگا ہوا تھا شاید خون لگا تھا شاید حمزہ کا خون تھا اسے گھبراہٹ ہونے لگی تھی اس نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا جب کہ ڈبلیو انجان نگاہوں سے پردے میں کھڑی اس نازک سی لڑکی کو دیکھ رہا تھا۔

اتنا حیران کیوں ہو رہے ہو تمہاری ممی ہے تم سے ہائے ہیلو کرنے کے لیے آئی ہے ہم ذرا باہر شاپنگ پر جا رہے ہیں واپسی پر

تمہارے لیے کچھ نہ کچھ کھا نے کے لیے لے آئیں گے تو یہاں پر کسی کو بھی تنگ مت کرنا

اور پنجرے سے باہر مت آنا بس ڈارلنگ ہو گیا اب چلو وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کی واپسی کی طرف قدم بڑھانے پر وہ کچھ پر سکون ہوتے پیچھے مر کر دیکھنے لگی تھی جو وہیں پر بیٹھ گیا تھا۔

کیا حمزہ کو اس نے کھا لیا ہے وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جب کہ وہ خاموشی سے اسے گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کر چکا تھا

***

تمہیں کلر کون سا پسند ہے اور کپڑے کس طرح کے پہنتی ہو تم ۔۔۔۔؟ ویسے اب تو تمہیں میری پسند کے ہی کپڑے پہننے ہیں اور میری پسند کو ہی اپنی پسند بنانا ہے لیکن میں پھر بھی چاہتا ہوں

کہ تمہیں پوری آزادی ہو تمہاری پسند کی چیزوں کے لیے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا وہ بالکل خاموش تھی گھر سے نکلتے ہوئے بھی وہ بالکل خاموش تھی اور اب بھی بالکل خاموش بیٹھی ہوئی تھی۔

کیا حمزہ مر چکا ہے اس نےا یک دفعہ پھر سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے

وہ ایک لمحے کے لیے گاڑی کی سیٹ سے ٹیک لگاتا گہرا سانس لیتا خود کو ریلیکس کرنے لگا پھر اس کی طرف دیکھتے ہوئے اس نے اپنا فون نکالا تھا۔

ارے سالے صاحب کیسے ہیں آپ یہ کیا آپ آئے ہی نہیں ہم سے ملنے کے لیے آپ کی بہن آپ کو بہت یاد کر رہی تھی کبھی چکر لگائیے نا یا صرف ایک ہی دفعہ آنا تھا آپ نے اور دوسرا آپ کا جاسوس گھر پہنچا یا نہیں

میرا مطلب ہے آپ کے آفس میں پہنچا یا نہیں اب تک آپ کی بہن بہت پریشان ہو رہی ہے کہ میرے ڈبلیو نے اسے کھا لیا اسے کیسے سمجھاؤں کہ میں نے ان چھوٹے والے سالے صاحب کو باحفاظت آپ تک پہنچا دیا ہے اب ذرا بات کر لیجیے تاکہ اسے مجھ پر یقین آجائے وہ بڑی بے فکری سے بات کرتے ہوئے فون اس کو دے چکا تھا۔

فون اپنے کان سے اتارتے ہوئے اس کے کان کے ساتھ لگا چکا تھا جبکہ اس نے اپنے بھا ئی کی آواز سینے ہوئے حیرت سے ایک نظر اسے دیکھا۔

مرم حمزہ بالکل ٹھیک ہے اور یہاں پہنچ چکا ہے تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اسے پتہ کیسے چلا کیا وہ تمہارے پاس ہے اسے سپیکر سے آواز آرہی تھی جب اگلے ہی لمحے اس نے فون اس کے کان سے اتار کر دوبارہ اپنے کان کے ساتھ لگا لیا۔

آپ کی بہن بات کرنے کے موڈ میں نہیں ہے فحال ہم شاپنگ کے لیے جا رہے ہیں تو آپ ایسا کریں کہ کل وقت نکال کر ہم سے ملنے کے لیے آ جائیں ویسے بھی دو دن کے بعد ہم ترکی کے لیے روانہ ہو جائیں گے

ہمارا ہنیمون ٹرپ ہے تو آپ کی بہن آپ سے15 دن تک نہیں مل سکے گی تو میں نہیں چاہتا کہ آپ دونوں میں15 دن کی جدائی آئے تو آپ ایسا کیجیے کہ کل ہم سے ملاقات کرنے کے لیے آ جائیے آپ کی بہن کافی گھبرائی ہوئی ہے آپ کے بغیر بہت مس کر رہی ہے آپ کو وہ بڑے سکون سے بات کر رہا تھا۔

اب کیسے کیوں یہ ساری فضول طرح کی باتوں کے جواب میں ہرگز آپ کو دینا پسند نہیں کروں گا اگر آپ اپنی بہن سے ملنا چاہتے ہیں تو صبح آ جائیے گا ملنے کے لیے ملاقات ہو جائے تو بہتر رہے گا

باقی آپ کی بہن بالکل ٹھیک ہے اور ہم دونوں شاپنگ کے لیے جا رہے ہیں اس وقت میں آپ پر اپنا وقت بالکل برباد نہیں کرنا چاہتا خدا حافظ وہ اپنی بات مکمل کرتا فون بند کر چکا تھا۔

اب بتا دو کہ کون سا کلر پسند ہے تمہیں اس نے ایک دفعہ پھر سے اس کی طرف دیکھا تو اس نے بے حد کم آواز میں پنک کہا تھا۔

پنک بھی کوئی پسند کرنے والا کلر ہے جانو کلر پسند کرو ریڈ بلیڈ کلر میرا فیورٹ ہے پر کوئی بات نہیں پنک بھی اچھا ہے تمہاری پسند بھی بری نہیں ہے وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا تو اس نے اس کی آنکھوں میں ایک چمک دیکھی تھی ایک مسکراہٹ دیکھی تھی جسے دیکھ کر وہ پرسکون ہو گیا۔

حمزہ کا صحیح سلامت واپس گھر چلے جانا اسے پرسکون کر گیا تھا یعنی وہ اس کی بات مان چکا تھا یعنی اس کی خاطر اس نے حمزہ کو چھوڑ دیا تھا وہ سچ میں اس سے بہت محبت کرتا تھا اور اسے یقین تھا کہ وہ جلد ہی اسے بدل بھی دے گی

***

یہ کتنا خوبصورت ہے لیکن مجھے یہ کلر بالکل پسند نہیں ہے۔ وہ اسے ایک دکان کے اندر لے کر آیا تو وہ اپنی پسند سے خود ہی شاپنگ کرنے لگی تھی اسے اس سے کچھ بھی کہنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔

تو بے بی ہم اس ڈیزائن میں کوئی اور کلر دیکھ لیں گے ویسے

تمہاری اور میری پسند کافی ملتی ہے یہ کلر مجھے بھی پسند نہیں ہے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس کی آنکھو میں چمک آ گئیں تھی۔ ہاں تو یہ اچھی بات ہے نا کہ ہماری پسند ناپسند ملتی ہے۔ میں تھک گئی ہوں شاپنگ کر کر کے ہم کہیں بیٹھ نہیں سکتے کیا ۔۔۔۔۔ ؟

تم کچھ اور شاپنگ کر لو ۔ پھر ہم سامنے ائس کریم پالر میں چلیں گے وہاں تم بیٹھ کر آرام کر لینا اور پھر باقی شاپنگ بریک کے بعد ۔۔ ۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سامنے کی طرف متوجہ ہوا تھا جہاں اسے فیصل نظر آیا۔

یقینا وہ بھی فیصل کو دیکھ چکی تھی۔

کائزان جی۔۔۔۔۔ وہ دیکھیے فیصل بھائی یہاں لیڈیز شاپ میں کیا کر رہے ہیں یہاں تو وہ کسی لڑکی کو نہیں جانتے تو پھر بھلا ان کا یہاں کیا کام وہ پریشانی سے اسے دیکھتے ہوئے بول رہی تھی جہاں سامنے اسے لیڈیز پرسنل ایریا نظر آ رہا تھا۔

ایک لمحے کے لیے خیال آیا کہ ہو سکتا ہے وہ اپنی بہنوں کے لیے کچھ شاپنگ وغیرہ کرنے آیا ہو لیکن پھر بھی ایسے لیڈیز پرسنل ایریا میں وہ اپنی بہنوں کے لیے تو ہرگز نہیں جا سکتا تھا تو پھر وہ وہاں کیا کر رہا تھا وہ بری طرح سے الجھی تھی

کم ان بے بی ہو سکتا ہے وہ اپنی بیوی کے لیے کچھ شاپنگ کر رہا ہو میرا نہیں خیال کہ یہ اتنی تعجب کی بات ہے وہ بالکل پرسکون تھا۔ ان کی بیوی کیا آسمان سے اترے گی کہاں سے آئی ان کی بیوی وہ جو خود ہی پریشان سی سوچنے میں مگن تھی اس کی الٹی بات پر اس کی زبان سے الٹا ہی جواب نکلا تھا۔

نہیں میرا بےبی آسمان سے تو کوئی نہیں اترنے والی لیکن پھر بھی ایک آدمی لیڈیز کی پرسنل سامان والی دکان پر ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے سامان لے رہا ہے یا شاید اپنی گرل فرینڈ کے لیے۔

نہیں ان کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے اور نہ ہی بیوی اس نے پورے یقین سے کہا تھا۔

تمہیں اتنا یقین کیسے ہے ہو سکتا ہے تمہاری طرف سے نا امید ہو کر اس نے شادی کر لی ہو ویسے ہمارے نکاح کی خبر اس تک پہنچ گئی تھی۔

رسل اور رفیل اسے مٹھائی کھلانے گئے تھے۔ اس نے کہا تھا کہ وہ دو تین دن میں پاکستان کے لیے روانہ ہو جائے گا لیکن پھر نہیں جا سکا اپنی کسی پرابلم کی وجہ سے اور اب ایک عدد عورت کا ہسبنڈ ہے

خیر اب میں سالے صاحب پر اپنا ٹائم ویسٹ نہیں کرنا چاہتا چلو اؤ ہم دونوں اب ذرا سا منے ائس کریم پالر میں چلتے ہیں کیونکہ میری بیوی کے پیروں میں درد ہونے لگا ہے۔

تو مزید اسے تکلیف نہیں دینی چاہیے۔ آپ کو میری اتنی پرواہ کرتے دیکھ کبھی کبھی آپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں لیکن کبھی کبھی جب آپ مجھ پربےوجہ غصہ کرتے ہیں نا تو بہت برے لگتے ہیں وہ بے حد کم آواز میں بول رہی تھی جبکہ کائزان نے اس کی مکمل بات سن کر حیرانگی کا اظہار کیا تھا وہ کہاں اس سے اتنی لمبی بات کرتی تھی۔

لیکن وہ یہ بھی جانتا تھا کہ وہ اس سے اتنا فری ہونے کی کوشش کیوں کر رہی ہے وہ اسے اہستہ اہستہ کون سے راستے پر لانا چاہتی ہے یہ تو وہ پہلے ہی دن سمجھ گیا تھا لیکن اب وہ اسے کیا بتاتا کہ ڈارلنگ بے وقوفانہ حرکتیں مت کرو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ۔

اس کا ادھا ادھورا لیکچر تو وہ کافی دن پہلے ہی انجوائے کر چکا تھا جب وہ اسے قبر کے عذاب سے ڈرا رہی تھی اور اسے یقین تھا کہ وہ اپنی پوری کوشش کرے گی اسے ان سب چیزوں سے ہٹانے کے لیے

لیکن اس کا چھوٹا سا دماغ اس کے دماغ کا مقابلہ تو نہیں کر سکتا تھا اسی لیے اگر وہ کوشش کرے بھی تو اسے کوئی اعتراض نہیں تھا۔ کبھی کبھی تم بھی مجھے بہت اچھی لگتی ہو کبھی کبھی مجھے تم پر

ضرورت سے زیادہ پیار آ تا ہے وہ سامان گاڑی میں رکھتا اسے یوں ہی لیے سڑک پار کرنے لگا تھا۔

اور ایسا کب کب ہوتا ہے اس کا بازو اپنے ہاتھوں میں قید کرتے ہوئے وہ اس کے ساتھ سڑک پار کرتی پوچھنے لگی۔

بیڈ روم میں جب تم میرے بہت پاس ہوتی ہو ورنہ باقی کے وقت تو تم نے صرف اپنی بے وقوفیا ں ہی سرانجام دینی ہوتی ہیں وہ اسے لیے ائس کریم پارلر میں داخل ہو گیا تھا

جب کہ وہ صرف منہ بنا کر رہ گئی

***

تم کھا کیوں نہیں رہی یار ۔۔۔۔۔۔ ؟ کیا تمہیں یہ والا فلیور پسند نہیں ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگا جو کب سے اسے کھاتے دیکھ کر گھور رہی تھی۔

اچھا تم یہ چاہتی ہو میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے کھلاؤں کیوں نہیں ڈارلنگ یہ لو اس نے اپنی ائس کریم سے چمچ بھر کر اس کی طرف کیا۔ جبکہ اس کے اس طرح گھورنے پر وہ کھل کر ہنسا تھا۔

سوری بےبی یہاں فیملی کیبن نہیں ہے ورنہ تمہارے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرتا اس کے گھورنے پر وہ ذرا سا اس کے چہرے سے پردہ ہٹاتے ہوئے آئس کریم کا چمچ اس کے لبوں کے قریب لے کر گیا تھا۔

تو میں کھاؤں گی کیسے اس کے چمچ سے کھاتے ہوئے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

تو میں نے تم سے کہا تھا نا کہ ہم پیک کروا لیتے ہیں گاڑی میں کھا لیں گے۔ لیکن تم نے کہا کہ تم نے یہاں پر بیٹھ کر کھانا ہے اب میں کیا کر سکتا ہوں ۔۔۔؟ وہ کندھے اچکا کر بولا جبکہ وہ ناراضگی سے اٹھ کر باہر نکل گئی تھی۔

جب کہ وہ اوپر کو ائس کریم پیک کر کے گاڑی میں پہنچانے کا آرڈر دیتا خود وہاں سے جا چکا تھا اس کے پیچھے ۔۔۔۔ ۔

اتنی ناراضگی اتنا غصہ وہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالتا اسے دیکھنے لگا تھا جب کہ وہ منہ پھلا کر بیٹھی ہوئی تھی۔

کتنا کچھ سوچا تھا شادی سے پہلے کہ شادی کے بعد ہسبینڈ کو نخرے دکھاؤں گی ناز اٹھو اؤں گی خوب ناراض ہوا کروں گی جھگڑوں گی لیکن یہاں تو میرا ہسبینڈ ہی گینگسٹر نکلا سارے خواب ٹوٹ گئے میرے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ بے حد کم آواز میں بول رہی تھی جبکہ وہ اس کے نادر خیالات سن کر محظوظ ہوا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہتا گاڑی کی کھڑکی پر دستک ہوئی تھی اس نے اگلے ہی لمحے اپنے ارڈر کو ریسیو کیا تھا۔

یہ لیجئے یوہانس آپ کی ائس کریم آگئی جسے آپ کسی بھی طرح انجوائے کر سکتی ہیں وہ ائس کریم اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا تو اس کی آنکھوں میں ایک چمک آئی تھی جبکہ گاڑی کے کالے شیشے ہر طرف سے گاڑی کو باہر سے نظر اتے لوگوں کی نظروں سے محفوظ کر چکی تھی۔

اس کے ہاتھ سے ائس کریم لیتے ہوئے وہ خوشی خوشی کھانے لگی تھی جب اس کا فون بجا ۔

رسل بولو اس وقت کیوں فون کیا میں نے منع کیا تھا نا تمہیں کہ یہ وقت میری بیوی ہے اس وقت فون کرنے کی کوئی خاص وجہ وہ فون اٹھاتے ہوئے کافی سخت لہجے میں گویا ہوا تھا

معاف کرنا کائزان دراصل بات ہی کچھ ایسی تھی کہ مجھے فون کرنا پڑا وہ بار ان سات لوگوں میں سے ایک کل ہی مصر میں آیا ہے اس کا کام یہی مصر میں تمام کرنا ہے یا پھر ترکی جا کر ہی کرو گے اس نے پوچھا تھا۔

میرے دوست جو کام جتنا جلدی ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے میں اسے یہی پر ختم کرنا چاہتا ہوں وہ بہت سکون سے بول رہا تھا جبکہ ساتھ بیٹھی مرم اس کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس کی عربی زبان میں کہے جانے والے الفاظ اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آئے تھے۔

مجھے بھی سیکھنی ہے آپ کی زبان اتنی ہی جلدی جلدی مجھے بھی عربی بولنی ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے ایکسائٹڈ سی ہو کر بولی تو اس نے بڑی نرمی سے ہاتھ بڑھا کر اس کے گال کھینچے تھے جبکہ اس کی بے باک حرکت پر نگاہیں جھک گئی تھیں۔

ٹھیک ہے جتنا جلدی ہو سکے اسے میرے سامنے لے کر اؤ میں اپنے ہاتھوں سے اسے ختم کروں گا اس کے سر جھکانے پر وہ بے باک نگاہوں سے اس کے چہرے کی دھمکتی رنگت کو دیکھتا

مدہوش ہو رہا تھا۔

جب ذرا سا جھک کر اس نے اس کے گال کو نرمی سے اپنے لبوں سے چھوا تھا اس کی حرکت پر وہ اسے دیکھ کر رہ گئی تھی۔

تم ہمیشہ بولتی رہا کرو باتیں کرتی رہا کرو تمہاری باتیں مجھے بہت اچھی لگتی ہیں فون بند کرتے ہوئے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

مجھے بھی میری باتیں بہت اچھی لگتی ہیں لیکن یاور بھائی کہتا ہے کہ میں بے وقوفی والی باتیں کرتی ہوں۔ جب میں بولنا شروع کرتی ہوں تب مجھے پتہ بھی نہیں چلتا کہ میں کیا کیا بولتی رہتی ہوں

۔ اور پھر چھوٹی امی کو بھی میری باتیں پسند نہیں آتی خیر چھوٹی امی کو تو کچھ بھی پسند نہیں آتا انہیں تو میری امی بھی پسند نہیں تھی خیر ان کی پرابلم تو سمجھ میں آتی ہے۔

پتہ ہے آپ کو ہمارے محلے کی انٹیاں کہتی ہیں کہ بڑا مشکل ہوتا ہے سوتن کو برداشت کرنا اور پھر میرے لیے امی نے تو10 سال تک سوتن کو برداشت کیا ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ ائس کریم کھاتی بالکل بچی کی طرح شکایتی انداز میں بول رہی تھی۔

اور پھر دس سال کے بعد کیا ہوا تمہاری سوتیلی امی مر گئی کیا ۔۔۔۔۔۔؟ وہ نہیں چاہتا تھا وہ حب ہو اس کے انداز سے وہ یہ تو سمجھ چکا تھا کہ وہ اپنی سوتیلی امی کو زیادہ پسند نہیں کرتی۔

نہیں میری امی مر گئی اور بھائی کہتا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ مر گئی یقینا اللہ پاک کو ان کی کوئی بات تو پسند آئی ہوگی نا کہ انہیں اپنے پاس بلا لیا کیونکہ جیسی زندگی وہ گزار رہی تھی اس سے موت بہتر تھی وہ ایک ہی جملے میں جسے بہت کچھ کہہ گئی تھی وہ حیران سا اسے دیکھ کر رہ گیا۔

بالکل میری امی کی طرح جیسی زندگی میری امی گزار رہی تھی اس سے بھی موت بہتر تھی انہیں بھی اللہ پاک نے اپنے پاس بلا لیا وہ جیسے اس کا غم کم کرنا چاہتا تھا اس نے ایک نظر اسے دیکھا۔

آپ کی امی بھی فوت ہو گئی ہیں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پو چھنے لگی تھی وہ ائس کریم چھوڑے اب اس سے باتوں میں مصروف ہو چکی تھی۔

ہاں میری امی فوت ہو چکی ہیں اور میرا باپ بھی مر گیا تمہارا باپ زندہ ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تھا۔ ۔

تمہارا باپ اچھا نہیں ہوگا نا ۔۔۔۔۔ ۔ یاشاید اللہ پاک کو پسند نہیں ہے وہ سکون سے کہتا گری سٹارٹ کر چکا تھا۔

ابو اچھے تو ہیں لیکن بہت اچھے نہیں ہیں شاید وہ اللہ پاک کو پسند نہیں ہوں گے وہ میری امی کو بہت مارتے تھے میری امی ان کو پسند نہیں تھی نا میری امی کے ساتھ ان کی زبردستی شادی کروائی گئی تھی۔

یاور تمہارا سوتیلا بھائی ہے وہ اس سے پوچھنے لگا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا ۔ نہیں وہ میرا ساگ بھائی ہے ایک ہی تو ساگ رشتہ ہے میرے پاس ورنہ باقی تو میرے سوتیلے بھی تین بہن بھائی ہیں لیکن وہ سچمچ میں سوتیلے ہیں بالکل سگے نہیں ہیں انہیں تو بس بہانہ چاہیے امی سے جوتے پڑوانے کا۔

آپ کو پتہ ہے یاور بھائی نے کبھی مجھے کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیا لیکن ابا یاور بھائی کو بہت زیادہ مارتے تھے شروع شروع میں چھوٹی امی مجھے بھی مارتی تھی لیکن پھر یاور بھائی نے کہہ دیا کہ خبردار جو میری بہن پہ ہاتھ اٹھایا میرا بھائی ہیرو ہے۔

اس نے فخر سے بتایا تھا جبکہ اس کے انداز پر یاور بھی پہلی دفعہ اسے اچھا لگا۔

تم لکی ہو مرم تمہارے پاس کوئی تو تھا میرے پاس کوئی نہیں تھا کوئی بھی نہیں جس کے ساتھ میں اپنا بچپن گزارتا یا جس کے ساتھ میری اچھی یادیں ہوتیں۔

میرے پاس کوئی رشتہ نہیں ہے کچھ بھی نہیں ہے صرف تم ہی ہو میرے پاس میں نے اپنے رشتوں سے اتنے دھوکے کھائے ہیں اتنے قریب اٹھائے ہیں کہ اب انہی رشتوں سے خوف آنے لگتا ہے میرا باپ مجھے سالوں تک دھوکے میں رکھ کر استعمال کرتا رہا۔

خیر چھوڑو ان سب باتوں کو ہم کیسی فضول باتوں میں لگ گئے ہیں اتنی رومینٹک ڈیٹ پر ہمیں رومینٹک باتیں کرنی چاہیے۔

جی نہیں جناب ہم یہاں کسی رومینٹک ڈیٹ پر نہیں بلکہ شاپنگ کے لیے آئے تھے اس نے یاد دلایا تھا۔

ہاں تو ڈیٹ بھی تو بالکل شاپنگ جیسی ہی ہوتی ہے نا تم یہی سوچو کہ ہم ڈیٹ پہ آئے ہیں تو میں نے شاپنگ بھی کر لی اور ائس کریم بھی کھا لی اور ہم لانگ ڈرائیو کے بعد ڈنر کر کے گھر جائیں گے یعنی کہ پروپر ڈیٹ وہ جیسے پلان بنا رہا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے لیکن یہ صرف رومینٹک ڈیٹ ہوگی آپ کوئی رومینٹک حرکت نہیں کریں گے جیسے تھوڑی دیر پہلے کی تھی اس نے کچھ یاد کرواتے ہوئے کہا تو کائزاننے زو معنی انداز میں اسے دیکھا جس پر وہ فورا نظریں جھکا گئی تھی۔

بے بی رومینٹک ڈیٹ پہ ایسی رومینٹک حرکتیں تو ہوں گی نا اب بندہ اپنی بیوی کے ساتھ بھی یہ سب نہ کرے تو پھر کس کے ساتھ کرے ۔۔۔۔۔۔ ؟

نہیں بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔ ورنہ مجھے نہیں جانا آپ کے ساتھ لانگ ڈرائیور پر ہم گھر ہی چلتے ہیں۔

اوکے ڈارلنگ ایز یو وش لیکن گھر جا کر صرف رومینٹک حرکتیں نہیں ہوں گی پورا رومینس ہوگا۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو وه کانوں کی لو تک سرخ ہونے لگی اس نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔

ارے آپ تو سیریس ہی ہو گئے میں تو صرف مذاق کر رہی تھی چلیں نا ہم لونگ ڈرائیو پر جانے والے تھے اس نے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا تو وہ قہقہ کا لگا کر ہنسا ۔

تم سچ میں بہت کیوٹ ہو مرم بہت زیادہ کیوٹ ۔۔۔ ۔ اس نے اس کے گال کھینچے تھے "۔

پتا ہے مجھے وہ شرما کر نگاہیں جھکائے ہوئے بولی تو وہ پھر ہنس دیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.