Chapter 24: باب 24

وہ واپس آیا تو دیکھا مرم اب بھی سو رہی تھی شاید دوائی اثر کر رہی تھی اس پر۔ اس کے قریب آتے ہوئے اس نے بہت محبت سے اس کا ماتھا چوما تھا۔

لیکن پھر خیال آیا کہ اس کے کپڑے اج بھی کل کی طرح کافی زیادہ گندے ہو گئے ہیں اس سے پہلے کہ مرم جاگ کر ایک بار پھر سے اس کے کپڑوں سے خوفزدہ ہو جائے اس نے چینج کرنا بہتر سمجھا تھا۔

فریش ہو کر وہ باہر نکلا تو وہ اب تک سو رہی تھی پھر یہ سوچ کر کہ جب تک وہ جاگتی ہے وہ اس کے لیے کچھ اچھا بنوا لے گا وہ باہر آگیا تھا۔

وہ جب سے یہاں آئی تھی تب سے اس نے کچھ بھی ٹھیک سے نہیں کھایا تھا شاید اسے یہاں کے کھانے پسند ہی نہیں آ رہے تھے بس زندہ رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ کھا رہی تھی۔

اس طرح سے تو زندگی نہیں چل سکتی تھی اسے اس کی پسند کے مطابق کچھ کھانا کھلانا تھا جو اسے اتنا اچھا تو لگے کہ وہ پیٹ بھر کر کھانا کھا سکے اس لیے اس نے آج ایک آدمی کو بلایا ہوا تھا

***

ہاں سنو تمہیں میری بیوی کے لیے کچھ اچھا کھانا بنانا ہے کچھ پاکستا نی بناؤ جو اسے بہت زیادہ پسند آئے اس نے آج ہی ایک ماسٹر شیف کو اپنے گھر بلوایا تھا۔

جی سر میں سارا پاکستانی فوڈ بنا لیتا ہوں آپ کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی آپ بس مجھے یہ بتائیے کہ آپ کی مسز کو کیا پسند ہے اور کیا نہیں۔ میں اس حساب سے مینیو دیکھ لیتا ہوں۔

یہ مجھے نہیں پتہ بس تم کچھ بھی اچھا بتاؤ جو کہ پاکستان کے ہر بندے کو پسند ہو میری بیوی کو یہاں کا کوئی بھی کھانا پسند نہیں آرہا وہ ٹھیک سے کچھ بھی نہیں کھا رہی تو اگر اسے تمہارا کھانا پسند آگیا تو تمہاری جاب پکی ۔

تمہیں تمہاری منہ مانگی قیمت ملے گی بس میری بیوی کچھ ٹھیک سے کھا سکے وہ اسے کام پر لگاتا خود باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ آدمی اس کے گھر کا ایک ایک کونا چیک کر رہا تھا ہر انسان کے ہاتھ میں ریوالور تھی جبکہ باہر باندھا وہ چیتا بھی اسے ڈرانے کی وجہ بنا تھا۔

لیکن ملازم نے کہا تھا کہ اس کے صاحب ان ساری چیزوں کا شوق رکھتے ہیں اسی لیے وہ خاموشی سے سیدھا اندر آگیا ہے۔ لیکن یہاں اندر آنے کے بعد اسے احساس ہوا تھا کہ وہ غلط جگہ پر آ گیا تھا۔

اب مرتا کیا نہ کرتا وہ کچن میں آ کر کھانا بنانے لگا سب سے خاص بات تو اس کے لیے یہ تھی کہ اگر یہاں کی میڈم کو کھانا پسند اتا ہے تو یہ نوکری اس کی پکی ہو جائے گی اور یہ نوکری منہ مانگی قیمت پر ملنے والی نوکری تھی جسے وہ اپنے ڈر کی وجہ سے کھونا نہیں چاہتا تھا۔

اسی لیے وہ اس وقت پاکستان کی سب سے فیمس اور بیسٹ ڈشز بنانے کی کوشش کر رہا تھا جو اسے یقین تھا کہ میڈم کو بہت پسند انے والی ہیں

***

اس کی آنکھ کھلی تو کمرے میں اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں تھا شاید وہ پھر چلا گیا تھا اپنے کسی کام کے سلسلے میں یا پھر سے شاید کسی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے وہ جتنا اس کے بارے میں سوچ رہی تھی اتنا ہی اس کے اندر خوف پیدا ہورہا تھا۔

یہ تو وہ جانتی تھی کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں ہے بلکہ ایک قاتل ہے ایک سفاک انسان ہے جو کبھی بھی کسی کا بھی قتل کر سکتا ہے۔

لیکن وہ یوں کسی کا بھی قتل کر کے اس کے سامنے ایسی خون الود حالت میں آئے گا اور وہ اس کے ساتھ نارمل رہے گی تو ایسا تو ممکن نہیں تھا اس کے ساتھ زندگی گزارنا اس کے لیے آسان نہیں تھا یہ بہت بڑا ٹاسک تھا۔

جب اس کے بھائی نے اسے کہا تھا کہ اسے اس گھر میں رہ کر اس کے خلاف کوئی ثبوت ڈھونڈنا ہوگا تو وہ راضی ہو گئی تھی کیونکہ اسے شروع میں یہی لگا تھا کہ وہ اس کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اسے جیل ہو جائےگی۔

اور جب وہ واپس لوٹ کر آئے گا تب ایک اچھا انسان ہوگا اور وہ انسان اس کے لیے بھی اتنا ہی اچھا ثابت ہوگا اسے لگتا تھا وہ ایک غلط ٹھیکے ہوئے شخص کو راہ راست پر لے آئے گی لیکن یہ بہت مشکل تھا وہ عجیب طرح کا انسان تھا۔

اس کاغصہ اس کا جنون اسے بری طرح سے پریشان کر رہا تھا اس کی آنکھوں کی سرخی سے اسے ڈر لگنے لگا تھا۔ کوئی تب تک غلط نہیں ہوتا۔ جب تک اس کے ساتھ غلط نہ ہوا ہو تو کیا ایسا ممکن تھا کہ کائزان کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے اسے یہ رہ چننے پر مجبور کر دیا۔

شاید نہیں کیونکہ اس نے کہا تھا قتل کرنا اس کا شوق ہے مجبوری نہیں وہ یہ سارے کام اپنے شوق سے کرتا ہے لیکن کوئی شوق سے کسی کا قتل نہیں کرتا۔

وہ اس کا شوہر تھا اس کے بارے میں سب کچھ جاننا اس کا حق تھا اور اسے غلط راستے سے صحیح راستے پر لانا اس کا فرض تھاا ور وہ اپنا فرض نبھائے گی وہ پیچھے نہیں ہی سکتی تھی۔ اپنی ہی سوچوں میں الجھی وہ آ کر کھڑکی پر کھڑی ہوئی تھی۔

جہاں وہ اسے نیچے لان میں نظر آیا تھا اس کے پیروں کے پاس فٹبال پڑا تھا جو اس نے پوری شدت سے پیر سے کک کر کے آگے کی طرف پھینکا تھا جو اگلے ہی لمحے ڈبلیو کے پیروں کے پاس آیا اور ڈبلیو نے بھی بالکل اسی کے انداز میں اس فٹبال کو کک کیا تھا۔

وہ کافی دیر تک ان لوگوں کے کھیل کو دیکھتی رہی وہ دونوں ہی اس کھیل میں ماہر لگتے تھے وہ دونوں ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن شاید ڈبلیو کے لیے یہ ممکن ہی نہ تھا کہ وہ اسے ہرا سکے وہ کتنی ہی دیر اسے دیکھتی رہی جب اس نے نظر اٹھا کر کھڑکی کی طرف دیکھا۔

اس کے دیکھنے پر ایک بار اس کا دل چاہا کہ وہ وہیں سے کھڑکی بند کر کے اندر ہو جائے اور اس کی نظروں سے چھپ جائے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا تھا وہ مسکرا کر اسے اشارہ کر رہا تھا جبکہ ڈبلیو بھی وہیں اس کے پاس آ کر رکتا گول گول گھومنے لگا۔

اس سے پہلے کہ وہ نیچے آنے کا اشارہ کرتا وہ ہاتھ ہلاتی کھڑکی سے ہی گئی تھی۔ جب کہ وہ ایک بار پھر سے اپنے کھیل میں

مصروف ہو گیا

***

سنیں کھانا میں نے تیار کر دیا ہے پلیز آپ جا کر سر کو بتا دیجیے کہ کھانا تیار ہے اور دو گھنٹے کے اندر جتنا سر نے وقت دیا تھا

اسی وقت کے اندر اندر میں نے ان کے حکم کی تکمیل کی ہے آپ پلیز جا کر انہیں انفارم کر دیں وہ کھانا بنا کر باہر نکلتے ہوئے بولا تھا۔

آپ فلحال صبر کریں سر ابھی اپنے پٹ کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ فی الحال آپ سے بات نہیں کر سکتے اور نہ ہی سر ڈسٹربنس پسند کرتے ہیں

اگر میں وہاں جاؤں گا تو سر غصہ ہوں گے اس نے اس آدمی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

لیکن یہ کیا بات ہوئی سر نے مجھے دو گھنٹے کا وقت دیا تھا اور دو گھنٹے سے پہلے مجھے میرا کام نپٹا نا تھا اب اگر آپ انہیں وقت پر جا کر انفارم نہیں کریں گے تو سر کو لگے گا

کہ میں نے اپنا کام وقت پر ختم نہیں کیا وہ پریشانی سے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگا تھا وہ چاہتا تھا کہ اسے جلد سے جلد اس کے کام کا معاوضہ ملے اور اسے جلد سے جلد اس نوکری پر رکھ لیا جائے۔

دیکھیں میں آپ کی پریشانی سمجھ سکتا ہوں لیکن میں وہاں باہر ہرگز جانے کی غلطی نہیں کر سکتا اگر آپ میں اتنی ہمت ہے تو جائیے

آپ خود چلے جائیے اور سر کو بتا دیجیے کہ آپ نے اپنا کام وقت پر ختم کر لیا ہے اس نے باہر کی طرف اشارہ کیا تھا جہاں وہ بڑا سا چیتا اس وقت اس کے ساتھ فٹبال کھیلنے میں مصروف تھا۔

خدایا یہ تو بہت ہی خطرناک جانور ہے سر کتنے مزے سے اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں کسی چیز کا ڈر نہیں خوف نہیں ماننا پڑے گا سر کو انہیں کیا ان چیزوں سے ڈر نہیں لگتا وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا جبکہ ساتھ کھڑے ملازم نے کندھے اچکا دیے تھے مزید شاید وہ کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تھا اسی لیے اسے زیادہ لفٹ بھی نہ کروائی تھی جبکہ وہ ایک نظر اسے دیکھتا خود واپس کچن کی طرف چلا گیا تھا۔

تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو دیکھا کہ کائزان اپنے چیتے کو اندر پنجرے میں جانے کا اشارہ کر رہا تھا

جبکہ وہ بھی آہستہ آہستہ پنجرے کی طرف جا رہا تھا شاید ابھی اس کا کھیل ختم کرنے کا موڈ نہیں تھا لیکن شام کے چھ بج چکے تھے اور اس کا وقت ختم ہو چکا تھا۔

آپ یہی رکیں میں تب تک سر کو بتا کر آتا ہوں کہ آپ نے اپنا کام وقت پر ختم کر لیا ہے آپ پریشان نہ ہوں میں انہیں بتا دوں گا

کہ آپ نے ان کے دیے ہوئے وقت پر ہی اپنا کام ختم کیا تھا وہ اسے ریلیکس کرتے ہوئے وہاں سے باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ ماسٹر شیف اب واپس اندر کچن کی طرف جانے ہی والا تھا جب مرم کو کمرے سے نکلتے دیکھا

***

السلام علیکم میم میرا نام حمزہ ہے اور میں آپ کے لیے سپیشل کھانا بنا رہا ہوں یقینا آپ کو میرے ہاتھ کا کھانا بہت پسند آئے گا

اگر آپ کو میرے ہاتھ کا کھانا پسند آگیا تو یقینا سر مجھے اس نوکری پر رکھ لیں گے اور پلیز آپ کو میرا کھانا پسند آنا چاہیے۔

وہ ریکویسٹ کر رہا تھا یا کچھ اور اس کا انداز مرم کو کچھ عجیب سا لگا تھا جیسے وہ اسے جانتا ہو یا

اس سے کوئی اور بات کرنا چاہ رہا ہو اس نے پریشانی سے اس کی طرف دیکھا تھا کیونکہ وہ اس کے اشارے کو بھی سمجھ نہیں پائی تھی۔

وعلیکم السلام شکریہ آپ نے میرے لیے کھانا بنایا لیکن مجھے آپ کا کھانا پسند آنا چاہیے اور آپ کو اس نوکری پر رکھنا ہے کا مطلب میں کچھ خاص سمجھی نہیں یہ کیا چکر ہے

وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جب کہ وہ ایک نظر باہر کی طرف دیکھتے ہوئے تھوڑا اس کے قریب ہوا۔

مجھے یہاں آفیسر یاور نے بھیجا ہے اپنے مشن کے لیے میں نہیں رہ کر یہاں کی چیزیں چیک کروں گا

مطلب کہ مجھے اس کام کے لیے ہائر کیا گیا ہے وہ آپ سے جو کام کروانا چاہتے تھے وہ کرنے میں آپ ناکام رہی ہیں اسی لیے مجھے یہاں بھیجا گیا ہے

انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ میں بس آپ کو یہ بتا دوں باقی آپ سب سنبھال لیں گی آپ کو کھانا پسند آ جانا چاہیے

تاکہ میری یہاں پر نوکری پکی ہو جائے وہ اسے تفصیل سے بتا رہا تھا جب کہ اس کی بات سن کر اس کی پوری آنکھیں کھل چکی تھیں۔

اللہ اللہ آپ کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا آپ یہاں پر نوکری کے سلسلے میں آئے ہیں آپ کو پتہ ہے وہ آدمی کتنا خطرناک ہے ابھی کل صبح وہ پانچ بندوں کو مار کر یہاں آیا تھا اس کی شرٹ خون سے بھری ہوئی تھی

اتنا خطرناک انسان ہے کہ بات بات پر لوگوں کے قتل کرتا ہے اور آپ یہاں آ گئے پلیز اپ جائیے یہاں سے وہ آپ کو مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگائے گا۔

میرا اور ان کا معاملہ الگ ہے میں ان کی بیوی ہوں شاید وہ مجھ سے محبت بھی کرتے ہیں لیکن آپ اپنی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں پلیز چلے جائیے یہاں سے اس سے پہلے کہ وہ یہاں آ جائیں اور انہیں آپ پر شک ہو جائے وہ بہت چالاک ہیں میرے بھائی کو ایک نظر میں دیکھ کر وہ پہچان گئے تھے کہ وہ ایک سکرین ایجنٹ ہے۔

یہ بھی جان چکے تھے کہ وہ یہاں اس گھر میں کس مقصد سے آئے ہیں وہ مصر کس لیے آئے ہیں انہیں سب کچھ پتہ چل گیا تھا آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ان کی چھٹی حس کتنی تیز ہے

وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی یا شاید ڈرانے کی کوشش کر رہی تھی جو بھی تھا لیکن وہ آدمی اسے ریلیکس کرنے کی

کوشش کر رہا تھا۔ جب اچانک پیچھے سے آتی آواز نے ان دونوں کی دھڑکنیں تیز کر دی تھیں۔

ڈارلنگ میں اتنا بھی خطرناک نہیں ہوں یار ۔۔۔ ۔

***

وہ دونوں ڈرے سہمے پیچھے کی طرف دیکھنے لگے جہاں وہ آرام سے سینے پہ ہاتھ باندھے یقینا ان کی ساری باتیں سن چکا تھا مرم کی تو ساری باتوں سے وہ لطف اندوز ہوا تھا اتنا خوف اتنا ڈر ۔

کہ وہ یہاں اس کے پاس کسی آدمی کو بھی نہیں آنے دینا چاہتی تھی یاور نے اس آدمی کو یہاں بھیجا تھا اس کی جاسوسی کرنے کے لیے اور وہ بیچارہ ٹھیک سے جاسوسی کرنے کی بجائے مرم کو اپنے پلان میں شامل کر رہا تھا۔

مطلب وہ مرم کو فورس کر رہا تھا کہ اسے اس کے ہاتھ سے بنایا ہوا کھانا پسند آنا چاہیے اور اگر اسے اس کا کھانا پسند نہیں آیا تو بھی وہ اسے اس نوکری پر رکھ لیں تاکہ وہ یاور کے پلان پر عمل کر سکے

لیکن اس کا ایسا کچھ بھی کرنے کا ارادہ نہیں تھا کیونکہ وہ تو بس مرم کی پسند کی چیز اسے کھلانا چاہتا تھا وہ چاہتا تھا کہ اس کی بیوی ٹھیک سے کم از کم کھانا کھانا تو شروع کرے۔

دیکھیں پلیز انہیں کچھ مت کہیے گا انہیں یہاں سے جانے دیجیے ان کا کوئی قصور نہیں ہے میں ان سے بات کر رہی تھی۔

یاور بھائی نے یہاں نہیں بھیجا یہ کوئی جاسوس نہیں ہے وہ پریشانی سے اس آدمی کے آگے آتے ہوئے اس کے سامنے رکی تھی اور مسلسل بول رہی تھی جب کہ وہ سینے پہ ہاتھ باندھے سکون سے اسے دیکھتے ہوئے مسکرا رہا تھا۔

ریلیکس ڈارلنگ کیا ہو گیا ہے تمہیں اتنا کیوں ڈر رہی ہو یار میں اسے مار تھوڑی نہ دوں گا صرف بات ہی تو کر رہا ہوں چلو پیچھے ہٹو مجھے کم از کم بات تو کرنے دو۔

تو جناب حمزہ صاحب آپ کو لگتا ہے کہ آپ میرے گھر میں ایسے ہی آگئے اور مجھے پتہ نہیں چلا کہ آپ کون ہیں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے آپ کا تعلق پاکستان ملتان سے ہے اور آپ بھی یاور کی طرح یہاں سیکرٹ ایجنٹ کی ٹریینگ لینے کے لیے آئے ہیں

لیکن افسوس یار تم لوگ بہت نکمے ہو تم سے کچھ بھی ٹھیک سے نہیں ہو رہا۔

سب سے پہلے میری ایک بات یاد رکھنا کہ ایسے مشیر میں کبھی کسی لڑکی کو شامل نہیں کرتے کیونکہ لڑکیاں بے وقوفی کرتی ہیں اب میری بیوی کو ہی دیکھ لو تمہیں بچانے کے چکر میں تمہاری حقیقت میرے سامنے کھول رہی ہے

میری بیوی تھوڑی سی بے وقوف ہے اس کی کسی بات کو دل پر مت لینا اور ڈالنگ یہ تمہارے مائکے ملک سے آیا ہے۔

اس حساب سے تو یہ میرا سالہ ہوا آئیے سا لے صاحب میں آپ کو اپنے ڈبلیو سے ملو اتا ہوں۔

آپ کو میرے بچے سے مل کر بہت خوشی ہوگی وہ اس کی گردن میں ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے باہر کی طرف لے جانے لگا تھا۔

نہیں پلیز نہیں پلیز کائزان پلیز نہیں پلیز انہیں جانے دیجیے یہاں سے انہیں کچھ مت کیجیے گا وہ بہت زیادہ گھبرائی ہوئی اس سے کہہ رہی تھی اس کی آنکھوں میں خوف دیکھ کر ایک پل کے لیے اس کے ہاتھ رکے تھے۔

بے بی یہ تمہارا معاملہ نہیں ہے اس سے دور رہو تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے اس سے فکر مت کرو تمہاری جاسوسی اب بھی پاس ہے مجھے تمہاری طرف سے کچھ بھی پتہ نہیں چلا وہ تو میں نے اس آدمی کی ڈیٹیلز نکالی۔

یقین مانو تم نے مجھے جو بھی بتایا وہ میں نے اپنے دماغ میں لیا ہی نہیں مجھے خود ہی اس آدمی کی ڈینیل نکالے تقریبا تین دن ہو چکے ہیں یہاں آنے سے پہلے ہی میں اس کے بارے میں سب کچھ جان چکا تھا

تم بالکل ریلیکس ہو جاؤ تم نے مجھے کچھ بھی نہیں بتایا وہ اس کا چہرہ تھامے ہوئے بڑے پیار سے اسے سمجھا رہا تھا۔

ارے میرے سالے صاحب کو ذرا ڈبلیو سے ملاقات کرنی ہے انہیں ملوا کر لاؤ اور ہاں انہیں کچھ ہونا نہیں چاہیے یاد رکھنا

انہیں عزت سے دروازے تک چھوڑ کے آیا بلکہ نہیں جنگل جنگلی جانوروں سے بھرا ہوا ہے تو انہیں دروازے تک نہیں بلکہ ان کے آفس تک چھوڑ کر آیا ۔

یہ میری بیوی کے مائکے ملک سے آئے ہیں تو ان کی عزت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے وہ بہت پیار سے رسل کو سمجھا رہا تھا

جبکہ رسل چہرے پر شیطانی مسکراہٹ لیے اس آدمی کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرتا اسے زبردستی باہر نکال کر لے گیا تھا وہ کتنی ہی دیر پیچھے چلاتی رہی کہ اسے کچھ مت کرنا خدا کے لیے اسے چھوڑ دو اس کا کوئی قصور نہیں لیکن کائزان اس کے دونوں ہاتھ تھامتا اسی ڈائننگ ٹیبل پر لے آیا تھا۔

ڈارلنگ باقی سب کچھ ہم بعد میں کریں گے پہلے کھانا کھا لیتے ہیں پتہ تو چلے کہ سالے صاحب کھانا کیسا بناتے ہیں اگر ان کا کھانا تمہیں پسند آیا تو یقین کرو میں انہیں پکا اس نوکری پر رکھ لوں گا

وہ زبردستی اسے کرسی پر بٹھاتے ہوئے اس کی پلیٹ میں کھانا نکالنے لگا تھا جب کہ وہ مسلسل نفی میں سر ہلاتی حمزہ کی جان کے لیے اس کی منتیں کر رہی تھی۔

جب ایک دم حب اب اگر مجھے تمہاری آواز سنائی دی تو یاد رکھنا اس حمزہ کی گردن کاٹتے مجھے ایک سیکنڈ نہیں لگے گا

کون لگتا ہے وہ تمہارا جس کے لیے اتنی منتیں کر رہی ہو ایک غیر انسان صرف دس منٹ کی ملاقات میں تمہارے لیے اتنا اہم ہو گیا کہ تم اس کی جان کے لیے اس طرح سے آنسو بہا رہی ہو۔

بہت عزیز ہو تم مجھے لیکن اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے کہیں میرے لیے غیر ضروری مت ہو جانا کیونکہ اگر ایسا ہوا نا تو تمہیں بھی ختم کرتے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاؤں گا۔

اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے وہ کافی سختی سے بولا تھا جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی تھی وہ اس کے لیے کھانا نکالتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے کھلانے لگا جب کہ وہ بنا کچھ بھی بولے کھانا کھانے لگی تھی ذہن میں صرف ایک چیز چل رہی تھی کہ حمزہ زندہ ہوگا یا اب تک مر چکا ہوگا

***

ارے تم لوگ ابھی تک یہی پر ہو تین دن میں تم لوگوں نے ترکی کے لیے جانا ہے اور تم لوگ شاپنگ پر گئے ہی نہیں وہ کھانا کھلانے کے بعد اس کا ہاتھ تھام کر اسے زبردستی صوفے پر بٹھا چکا تھا وہ بالکل خاموش ہو چکی تھی بالکل بھی نہیں رو رہی تھی۔

کیونکہ کسی غیر آدمی کے لیے وہ آنسو بہانے کا کوئی حق نہیں رکھتی تھی اور ویسے بھی وہ صرف10 منٹ کی ملاقات کے بعد اس شخص کے لیے اتنا بھی رونا دھونا نہیں کر سکتی تھی

اور خاص کر کائزان جیسے آدمی کے پاس تو بالکل بھی نہیں وہ اتنے دنوں میں بس اسے اتنا سمجھ پائی تھی کہ اس کے معاملے میں وہ کافی زیادہ پوزیسو ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ وہ اس کے علا وہ کسی کے بھی بارے میں سوچے ۔

اس سے پہلی دفعہ یاور کے گلے لگ کر رونا بھی اچھا نہیں لگا تھا اور رسل کی فکر کرنا بھی اسی لیے یقینا اسے حمزہ کے بارے میں بھی اچھا سوچتے دیکھ کر اسے برا ہی لگتا تھا اسی لیے اس نے فورا ہی حمزہ کو اپنے دماغ سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ کسی کا جوان بیٹا بے موت مارا جائے۔

یہ کوئی رول ہے جو ہم نے پورا کرنا ہے رفیل جو اس کے پاس ہی آ کر بیٹھا تھا وہ اسے دیکھ کر پوچھنے لگا تھا جس پر رفیل نے زور و شور سے سر ہلایا تھا۔

اف کورس یار یہ رول ہوتا ہے تم جانتے نہیں ہو لیڈیز رولز ارے مرم یار تم اسے کچھ بتاتی نہیں ہو یہ کیا طریقہ ہوا ایک تو تم لڑکی بڑی اوسم ہو بات بات پر بے ہوش ہوتی ہو

جناب نے شادی کر لی اور پتہ نہیں کہ بیویوں کی کیا کیا ڈیمانڈ ہوتی ہیں وہ اب مرم سے دوستانہ انداز میں بات کر رہا تھا جبکہ مرم بھی حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی۔

جس طرح کے رول کی بات وہ کر رہا تھا اس طرح کے کسی رول سے وہ بھی واقف نہیں تھی اسی لیے اس کی حیرت بھی بنتی تھی جبکہ اسے خود کو اس طرح سے دیکھتے پا کر اس نے زور سے ہاتھ اپنے ماتھے پر مارا تھا مطلب وہی سمجھدار تھا اس دنیا میں باقی تو ساری دنیا ہی پا گل تھی۔

شادی شدہ لڑکیوں کا نا ایک رول ہوتا ہے شادی پر نئے کپڑے ارے کوئی مرے تو نئے کپڑے کوئی جیے تو نئے کپڑے کسی کے بچے کی ولادت پر نئے کپڑے کسی کی منگنی پر نئے کپڑے یہاں تک کہ لیڈیز لوگوں کا بس نہیں چلتا ارے اپنی میت پر بھی وہ نئے کپڑے پہن کر لیتے

میر مطلب لیڈیز کو ہر چیز پر نئے کپڑے چاہیے ہوتے ہیں اور تما نے اپنی بیوی کو کون سے نئے کپڑے لا کر دیے ہیں وہ ہنیمون پر جائے گی تمہارے ساتھ تو وہاں ہنیمون مناتے ہوئے تمہیں شاپنگ کا وقت نہ ملے گا اسی لیے پہلے شاپنگ بعد میں ہنیمون

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.