ارے بے بی تم تو جاگ رہی ہو مجھے لگ رہا تھا کہ تم سو رہی ہوگی اس نے کمرے کے اندر قدم رکھا تو اسے جائے نماز سمیٹتے ہوئے دیکھا تھا۔
جی میں فجر پڑھ رہی تھی اب کہاں تھے۔ میں تقریبا رات10 بجے جاگی تھی لیکن آپ کو نہیں دیکھا کہاں چلے گئے تھے آپ ۔ اور کیا آپ ساری رات گھر واپس نہیں آئے ۔ وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی جب کہ وہ خاموشی سے آ کر بیڈ پر لیٹ گیا تھا۔
آپ کے ہاتھ سے دوبارہ سے خون نکلا تھا کیا وہ اس کے پاس آتے ہوئے پوچھنے لگی تھی جب اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
تمہارے مرہم لگانے کے بعد خون کی یہ مجال جو یوں نکلے وہ اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔
تو پھر آپ کی شرٹ پہ اتنا زیادہ خون کیوں لگا ہے یہ اتنے چھنیکے کیوں ہیں آپ کی شرٹ پے۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کی شرٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی تو کائزان کا دھیان پہلی دفعہ اپنے کپڑوں پر گیا تھا اور اس کی سفید شرٹ سچ میں بہت سارے
نقطوں سے بھری ہوئی تھی۔
ارے ڈارلنگ یہ یہ تو ان حرام خوروں کا خون ہے وہ اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے کہنے لگا۔ وہ اپنی شرٹ سے خون کے چھینٹے صاف کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا جب اس کا دھیان مرم کی طرف گیا جو بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی۔
آپ نے قتل ۔۔۔۔۔۔ کیا۔۔۔ ہے۔۔۔۔۔ وہ پوچھ رہی تھی اور ساتھ ہی کانپ بھی رہی تھی۔
ہاں میری جان کچھ لوگوں کا۔ یہی انجام ہوتا ہے تم پریشان مت ہو ادھر آو میری پاس اس نے ہاتھ بڑھاتے ہوئے اسے تھامنا چاہا ہی تھا جب اگلے ہی لمحے وہ لڑکھڑا کر زمین بوس ہوئی۔
مرم۔۔۔۔۔ مرم۔۔۔۔ کیا ہوا ہے تمہیں میری جان وہ پریشا نی سے اس کے گال تھپتھپانے لگا لیکن وہ بے ہوش ہو چکی تھی۔ مرم۔۔۔۔۔۔۔ مرم اٹھو کیا ہوا ہے تمہیں ۔۔۔۔۔ وہ بے قرار سا اس کا گال تھپتھپا رہا تھا لیکن دوسری طرف کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس دفعہ وہ سچمچ میں پریشان ہوتے ہوئے اس کے نازک سے وجود کو اٹھا کر اوپر بیڈ پر رکھ چکا تھا۔
پہلے اس کی قریب پر پریشان ہوتے ہوئے وہ بے ہوش ہو گئی تھی اور پھر ڈبلیو کے پاس آنے پر وہ بے ہوش ہو گئی تھی۔
لیکن اب اب کیوں وہ بے ہوش ہوئی تھی اب کیا وجہ تھی وہ نازک دل کی تھی گھیرا جاتی تھی ڈرتی بہت تھی اتنا تو وہ سمجھ چکا تھا لیکن اس وقت وہ صرف اسے ایک نارمل سی بات بتا رہا تھا اس کا اس طرح سے بے ہوش ہونا اسے سچمچ میں پریشان کر گیا تھا۔
***
اس کی آنکھ کھلی تو وہ اس کے بالکل ساتھ لیٹا ہوا تھا وہ پہلے تو ہر چیز سے انجان اگے پیچھے دیکھ رہی تھی جب اسے یوں ہی خود پر نظر مرکوز کرتے دیکھ اس نے ایک نظر اس کے چہرے کو دیکھ کر نگاہیں جھکائے ہوئے اٹھ کر بیٹھنے کی کوشش کی۔
آرام سے لیٹی رہو بےبی ڈرپ لگی ہوئی ہے تمہیں وہ اس کے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا تھا جبکہ وہ خاموشی سے اٹھ کر بیٹھ گئی تھی۔
کیا ہوا تھا تمہیں یوں بے ہوش کیوں ہو گئی تھی کس چیز کی گھبراہٹ ہوئی ہے تمہیں کون سی چیز سے خوفزدہ ہوئی ہو تم ۔۔۔۔۔۔ ؟
مجھے بتاؤ کیا ڈبلیو نے میرے پیچھے تمہیں ڈرایا ۔۔۔۔۔ یا وہ میری اجازت کے بنا یہاں اندر آیا تھا۔ وہ اس سے سوال کرنے لگا تھا۔
کیا۔۔۔۔ ۔ آپ پلیز ۔۔۔۔۔ تھوڑی دیر ۔۔۔۔۔۔۔ کے
لیے۔۔۔۔۔۔ ۔ یہاں سے ۔۔ ۔ ۔۔۔ جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس سے فاصلہ بناتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے بولی میں میں کیوں جاؤں یہاں سے میرے جانے سے بھلا کیا ہوگا وہ پریشانی سے پوچھنے لگا تھا وہ اسے خود سے دور کیوں کر رہی تھی۔
سمجھ رہا ہوں تمہیں ڈبلیو سے ڈر لگ رہا ہے نا اس نے تمہیں ڈرایا ہے میرے جانے پر میں خود اس سے پوچھ لوں گا۔ تمہیں ڈبلیو سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
مجھے۔۔۔ ۔ اس جانور ۔۔۔۔ سے ڈر نہیں ۔۔۔۔۔۔ لگ رہا ۔۔۔۔۔۔۔ کائزان صاحب ۔۔۔۔۔ مجھے اس ۔۔۔۔۔ وقت آپ ۔۔۔۔۔ سے ڈر لگ رہا ۔۔۔۔۔ ہے خدا کے ۔۔۔۔۔ لیے پلیز مجھے۔۔۔۔ ۔ چھوڑ دیجئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
پلیز پلیز ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تھوڑی دیر۔۔ ۔ کے لیے ۔۔۔۔۔ اکیلا چھوڑ دیں۔ وہ ہاتھ جوڑتے ہوئے اب باقاعدہ رونے لگی تھی۔ ۔
کیا ہوا ہے تمہیں مرم اس طرح سے ری ایکٹ کیوں کر رہی ہو وہ اسے اپنے قریب کرتے ہوئے پوچھنے لگا تھا اسے اس کی الٹی سید ھی حرکتوں پر اب غصہ آ رہا تھا۔
وہ ہوتی کون تھی اسے خود سے دور جانے کا کہنے والی ۔۔۔۔ اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے اس نے کیا کیا جتن نہ کیے تھے اور وہ اسے خود سے دور کر رہی تھی۔
کیوں ڈر لگ رہا ہے تمہیں مجھ سے بتاؤ میری جان
۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کیوں ڈر لگ رہا ہے کیا ہوا ہے تمہیں کس چیز سے خوفزدہ ہو مجھے بتاؤ کیا یہ شرٹ دیکھ کر تمہیں گھبراہٹ ہو رہی
ہے۔۔۔۔۔۔۔ ؟
یہ میں ابھی اتار دیتا ہوں بےبی وہ جلدی سے شرٹ کے بٹن کھولنے کے بجائے توڑتے ہوئے شرٹ کو اتار کر دور پھینک چکا تھا۔
جبکہ وہ اس سے دور ہونے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ اسے خود سے لگاتے ہوئے اپنے سینے میں بیچ چکا تھا اس کی پرابلم کو وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا جبکہ وہ اس کی باہوں میں بری طرح کانپ رہی تھی
***
وہ دوبارہ سو چکی تھی۔ جب کہ وہ اب تک اس کے ساتھ اس کے کمرے میں اس کے بالکل پاس لیٹا ہوا تھا۔
اس کی نگاہیں اس کے چہرے کو اپنے حصار میں لیے ہوئے تھیں۔ جب وہ گہری نیند میں اتر چکی تو اس نے نرمی سے اس کے لبوں پر اپنی محبت بھری مہر لگائی تھی۔
اس کے اتنا خوف زدہ ہو جانے کے پیچھے کی وجہ وہ اب تک جان نہیں پایا تھا۔
اسے سچمچ سمجھ نہیں آیا تھا کہ وہ اتنی زیادہ کیوں ڈر گئی تھی۔
نا جانے کیا وجہ تھی جو وہ اتنی خوفزدہ ہو گئی تھی کیا وہ اس کی شرٹ پہ خون کے دھبے دیکھ کر پریشان ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔ ؟
ممکن تھا کہ وہ یہ سب دیکھ کر ڈر گئی ہو یاور ان سب چیزوں کو یقینا کبھی گھر تک نہیں لایا ہوگا۔
لیکن پھر بھی وہ جانتی تھی اس کے کام کے بارے میں اسے پتہ تھا کہ وہ کیا کرتا ہے تو پھر اس طرح خوفزدہ ہو جانے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے وہ اس کے کسی بھی کام سے انجان تو نہیں تھی وہ جانتی تھی کہ وہ ایک گینگسٹر ہے۔
اور ایک گنگسٹر کا کام کس طرح کا ہو سکتا ہے۔ یہ سمجھنا مشکل تو نہیں تھا۔ وہ جانتی تھی کہ وہ۔ قاتل ہے۔ اس کے بھائی نے کتنی دفعہ اس کے سامنے اسے قاتل اور سفاک کہا تھا۔
تو کیا وہ سمجھ نہیں پائی تھی۔ اس کے کام کو یا پھر وہ سمجھنا ہی نہیں چاہتی تھی۔
یا وہ یہ سب کچھ قبول ہی نہیں کر پا رہی تھی وہ بری طرح سے الجھا ہوا تھا اس کے لبوں پر اپنا شدت سے بھرپور لمس چھوڑتا وہ اٹھ کر کمرے سے باہر نکل آیا تھا۔
ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اس کا خاص خیال رکھے اور اسے فریش فروٹ دے۔ اس نے ابھی ملازم سے فریش فروٹس منگوائے تھے۔ اور اب کچن میں آ کر ان کی کٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
اس نے چھری کا استمعال کبھی نہیں کیا تھا۔ کبھی ضرورت ہی محسوس نا ہوئی تھی۔ وہ کچن کا کام کرنے میں کبھی بھی دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔ اگر وہ کھبی کچھ بناتا بھی تو رسل اور رفیل اسے سب کچھ کاٹ کے دیتے تھے۔
یہی وجہ تھی کہ چھری اس کے ہاتھ نہیں آ رہی تھی۔ چھری ایک طرف رکھتے ہوئےوہ فروٹس کی پلیٹ اٹھا کر باہر آ گیا۔
اور وہیں سائیڈ پر لگے دراز سے اس نے العاشر نکالا تھا۔ جو اس نے نئے آرڈر پر تیار کروایے تھے۔ یہ ابھی استمعال شدہ نا تھے۔ وہ انہیں اپنی بیوی کے فروٹس کاٹنے کے لیے استمعال کر سکتا تھا۔
وہ اپنی پسند کا العاشر نکال کر وہیں باہر صوفے پر بیٹھ گیا۔ اور مہارت سے فروٹس کاٹنے لگا۔
باہر سے آتی عجیب سی آواز سے ڈسٹرب ہو کر مرم کی آنکھ کھل گئی تھی۔ وہ کچھ سمجھ پاتی اس سے پہلے ہی اس کا دماغ باہر سے آتی آواز میں الجھا۔
وہ اٹھ کر دو پٹا سر پر رکھتی باہر آئی تھی۔ جہاں وہ۔ بیٹھا اپنا کام۔ کر رہا تھا۔
جس انداز میں وہ فر وٹس کاٹ رہا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کوئی گوشت کاٹ رہا ہو۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ۔۔۔۔ کیا۔۔۔ کررہے۔۔۔ ہیں۔۔۔۔ آپ۔۔۔۔۔۔ وہ۔ بہت گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔
جان یہ فروٹس کاٹ رہا ہوں تمہارے لیے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ تمہارے لیے بہت اچھے ہیں۔ اور ضروری بھی۔۔۔۔ تمہیں اپنا بہت زیادہ خیال رکھنا ہے۔ کیونکہ تمہیں میرا بھی تو خیال رکھنا ہے نا ۔۔۔۔۔ اب اگر تم۔ خود بیمار رہو گی تو میرا خیال کیسے رکھو گی۔ وہ پلیٹ اس کی طرف کرتا ہوا بولاتھا۔ جبکہ اس کا العاشر بھی اس پلیٹ والے ہاتھ میں ہی تھا۔
آپ اس سے کیوں کاٹ رہے تھے۔ وہ گھیرا کر پلیٹ پکڑ چکی تھی۔
یار مجھے چھری کا یوز کرنا نہیں آیا نا۔ میں اسی سے ہی سب کچھ کاٹتا ہوں وہ پرسکون سا بولا۔
سب کچھ۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ نہیں جاننا چاہتی تھی لیکن پھر بھی زبان پھسلی ۔
تم جانتی ہو۔۔۔۔۔ میرے بارے میں تمہیں سب کچھ پتا ہے۔ مرم ۔۔۔۔۔۔ ۔"
میرا کام تمہیں ہر چیز کا اندازہ ہے۔ تمہارے بھائی نے بتایا ہو گا تمہیں کہ میں کیا کرتا ہوں۔
نہیں بتایا کیا۔۔۔۔۔؟ وہ سوال۔ کر رہا تھا۔ جبکہ وہ نگاہیں جھکا گئی۔
میں قاتل ہوں۔۔۔۔ لوگوں کو کاٹنا مارنا ۔ میرا کام ہے۔ میں یہ سب کسی مجبوری میں نہیں اپنے شوق سے کرتا ہوں۔ مزا آتا ہے مجھے ۔ یہ العاشر میں لوگوں کو کاٹنے کےلیے استعمال کرتا ہوں۔
وہ سکون سے بتا رہا تھا۔ جبکہ وہ سن رہی تھی۔ بنا کسی طرح کا کوئی تاثر دیے۔
فروٹس کھاو نا۔۔۔۔۔۔۔ یہ تمہارے لیے اچھے ہوں گے۔ وہ پھر سے اسے پلیٹ کی طرف متوجہ کرتے ہوئے بولا۔
جی۔۔۔۔ میں۔۔ کھا۔ رہی ہوں۔۔۔۔۔ وہ اسے جواب دیتی تیزی سے ہاتھ چلانے لگی۔
یہ میرا کام ہے مرم اور تم نے اس کے ساتھ مجھے قبول کیا یے ۔ اور آگے بھی تمہیں اس کے ساتھ ہی مجھے قبول کرنا ہے ایک گینگسٹر کی بیوی کا یوں ڈر ڈر کر ہوش کھونا میری شان کے خلاف ہے۔
وہ اسے سمجھا رہا تھا۔ یعنی وہ سمجھ چکا تھا کہ وہ اس کے ڈرسے بے ہوش ہوئی تھی۔
وہ۔۔۔۔ میں۔۔۔۔۔ ۔"
یہاں پاس آو میرے ۔۔۔۔۔ ۔" وہ کچھ کہہ رہی تھی جب اس نے اسے اپنے ساتھ بیٹھنے کا حکم دیا۔ اس کی سانس اٹکی تھی لیکن مرتی کیا نا کرتی وہ فوراً اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے پاس آ گئی تھی۔ اس نے جس جگہ اسے بیٹھنے کےلیے کہا وہ وہاں بیٹھ گئی تھی۔ وہ اس کے گرد حصار بناتا اسے اپنے مزید قریب کر گیا۔
کھاو۔۔۔۔۔ یہ سارا ختم کرو۔۔۔۔۔۔ ویسے تم پائن ایپل اتنے شوق سے کھاتی ہو اندازہ۔ نہیں تھا مجھے یہ مجھے بالکل پسند نہیں ہے ۔۔۔۔۔ وہ مسکرا کر اسے اپنی پسند۔ نا پسند بتا رہا تھا۔
مجھے بھی نہیں۔۔۔۔۔ پسند۔۔۔۔ ۔ ۔ میں کبھی۔۔۔۔ نہیں کھاتی ۔۔۔۔ وہ پھر سے بولی تو اب کی بار کائزان کا بے ساختہ قہقہ بلند ہوا وه اسے یوں قہقہ لگا کر ہنستے پہلی بار دیکھ رہی تھی۔
پھر بھی کھا رہی ہو۔۔۔۔۔ ؟ میری جان تم کہیں یہ میرے ڈر سے تو نہیں کھا رہی۔۔۔۔۔ ؟
میرا بچہ خود پر جبر مت کرو۔ تمہارے معا ملے میں میرا دل بہت کمینہ ہے۔ تم بے کار میں ڈر رہی ہو۔ میں تمہیں چاہ کر بھی کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔۔۔۔۔ وہ یقین دلا رہا تھا۔
جبکہ وہ اس کی باہوں میں قید خاموشی سے پلیٹ واپس رکھنے لگی۔ تمہیں پسند نہیں الگ بات ہے ۔۔ لیکن تمہارے شوہر نے بہت محنت سے یہ کاٹا ہے۔ وہ اسے دیکھتے ہوئے بولا۔ تو اگلے ہی لمحے وہ پلیٹ واپس اٹھا چکی تھی۔ پسند ہو یا نا یو بےبی میں نے تمہاری خاطر کافی محنت کی تو تمہیں یہ کھانا چاہیے وہ اپنے ہاتھ سے اسے کھلانے لگا جبکہ وہ خاموشی سے کھا رہی تھی۔ بنا کسی طرح کا کوئی اعتراض کیے۔
گڈ و یری گڈ اب تمہیں تھوڑا سا کھانا کھانا ہے اس کے بعد میڈیسن یہ تمہارے لیے بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تم بالکل بھی بیمار مت ہو تمہاری بیماری میں افورڈ نہیں کر سکتا میری جان کھانا لگاؤ اس نے ملازم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا
میں۔۔۔ ۔ کافی زیادہ ۔۔۔۔ کھا چکی ہوں۔۔۔۔۔ ۔ اب مزید کچھ۔۔۔۔ ۔ نہیں کھا سکتی۔۔۔۔۔ ۔
اس نے فروٹس کی طرف اشارہ کیا تھا جب اس نے اسے گھور کر دیکھا۔
دونوں مل کر کھانا کھائیں گے اس نے اپنے لفظوں پر زور دیتے ہوئے کہا تو وه بس ہاں میں سر ہلا گئی
گڈ مجھے تمہاری یہی بات تو اچھی لگتی ہے کہ تم میری ہر بات کو بہت اچھے طریقے سے سمجھ جاتی ہو۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا جب رسل اور رفیل دونوں آگے پیچھے وہاں داخل ہوئے۔
السلام علیکم یہ تم کیا کر رہے ہو رسل نے سلام کرتے ہوئے اس کے ہاتھ میں موجود العاشر کو دیکھ کر پوچھا تھا۔
میں اپنی بیوی کے لیے فروٹس کاٹ رہا تھا وہ سر کے اشارے سے سلام کا جواب دیتے ہوئے ہوئے بولا تھا۔ کیا تم اس کے ساتھ فروٹس کاٹ رہے تھے وہ پریشانی سے کہنے لگا تھا۔
ہاں کیونکہ میرے ہاتھ میں چھری نہیں آرہی تھی اور تم لوگ جانتے ہو چھری سے کچھ کاٹنا مجھے اتا نہیں ہے سو میں نے اسی کا استعمال کر لیا ویسے بھی یہ یوزڈ نہیں تھا۔
اس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے وہیں سائیڈ کی دراز پر اسے رکھ دیا جبکہ ان دونوں نے ایک نظر مرم کو دیکھا تھا جو کافی زیادہ گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔
اب کیسی طبیعت ہے تمہاری اور تم بات بات پہ بے ہوش کیوں ہو جاتی ہو رفیل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ کافی زیادہ ڈر جاتی ہے کسی چیز سے گھیرا جاتی ہے مجھے اس کا خیال رکھنا ہوگا خیر اس کا خیال تو میں رکھ ہی لوں گا تم لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں جاؤ تم جا کر ڈبلیو کو گھما پھرا کر لے آؤ
کافی دن سے وہ گھر سے باہر نہیں نکلا کافی بور ہو رہا ہے تم ایسا کرو کہ ایک گھنٹہ اسے جنگل کی طرف سے گھما کر لے آؤ ۔ اس نے رفیل کو حکم دیا تھا جس پر اس نے فورا ہی سر ہلا دیا تھا کیونکہ اور کسی چیز میں مزہ اتا ہو یا نہ اتا ہو لیکن اسے گھمانے لے کر جانے میں اسے بہت مزہ اتا تھا۔
کیونکہ ڈبلیو کا الگ ہی سونگ تھا جنگلی جانور ان کے اس پاس نہیں بھٹکتے تھے کیونکہ اتنا خطرناک چیتا کسی کو بھی ڈرا سکتا تھا۔
اور جب وہ گھومنے پھرنے جاتا تھا تب کسی طرح کی کوئی مستی مذاق نہیں کرتا تھا وہ اپنی واک کر کے واپس آجاتا تھا۔ اور اسے بھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی
***
مجھے کچھ ضروری کام ہے میں باہر جا رہا ہوں تم تب تک آرام کر لو مجھے آنے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا ان میڈیسن میں ایک نیند کی بھی گولی ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق تمہارے یہاں اور پاکستان کی ٹائمنگ میں تھوڑا بہت چینج ہوا ہے جس کی وجہ سے تمہاری نیند کا وقت بھی متاثر ہو گیا ہے تم یہاں ٹھیک سے نیند پوری نہیں کر پا رہی ہو ٹائمنگ ڈسٹرب ہو رہی ہے تمہاری۔
اسی لیے تمہاری نیند کو برابر کرنے کے لیے ایک میڈیسن ہے جو تمہیں ٹائم ٹو ٹائم لینی ہے یہ گولی کھانے کے بعد تمہیں نیند آ جائے گی اور تم آرام کرو یقینا جب تم جاگو گی تب کافی بہتر محسوس کرو گی وہ ساری دوائیاں اسے کھلاتے ہوئے بتا رہا تھا۔
جب کہ وہ فورا ہی اس کی بات پر عمل کرتے ہوئے گولی اپنے منہ میں لے چکی تھی۔
تم بہت سمجھدار ہو میری ساری باتیں آسانی سے سمجھ جاتی ہو تمہیں ایک اور بات سمجھا رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بات بھی تم سمجھ جاؤ گی۔
کائزان کاظمی ۔۔۔۔۔ ۔ اس نام سے یہاں کے لوگ کانپتے ہیں کیونکہ میں اچھا انسان نہیں ہوں اور میں کبھی اچھا انسان بن بھی نہیں سکتا میں جیسا ہوں تمہیں ویسے کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہے میں کبھی بدلوں گا نہیں۔
میں جا نتا ہوں کہ میرے کام کو لے کر تم بہت زیادہ پریشان ہو میں کوشش کروں گا کہ میں اپنا کوئی بھی کام تمہارے سامنے نہ کروں لیکن تمہیں بھی کوشش کرنی ہے۔ ایڈجسٹ کرنے کی۔ یہ بہت مشکل ہے جانتا ہوں میں لیکن تمہیں گزارا تو کرنا ہی پڑے گا۔
کیونکہ جب تم نے مجھے قبول کیا تھا نا تب میں نے تمہیں کسی طرح کے دھوکے میں نہیں رکھا تھا میں جو ہوں تمہارے سامنے ہوں میں نے سچ بیان کر کے ہی تم سے نکاح کیا تھا اسی لیے اب یہ ڈرنا گھبرانا سب فضول ہے۔
کائزان کاظمی نے تمہیں کسی طرح کے دھوکے میں نہیں رکھا یہ بات یاد رکھنا کائزان کاظمی نے کبھی کسی کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا تم تو اس دل کی دھڑکن ہو۔ کائزان کاظمی کے لیے اس کے جینے کی وجہ ہو وہ تمہیں کبھی دھوکا نہیں دے گا۔
اور وہ تمہیں کبھی خود کو کوئی دھوکا دینے بھی نہیں دے گا میرے ساتھ ہوشیاری کرنے کی کوشش کبھی بھی مت کرنا میں بہت خطرناک انسان ہوں۔
اگر میں اپنے دل کی بات کروں اور اور تمہارے معاملے میں اپنے جذبات کی بات کروں نا تو مرم بےبی تمہارے لیے کائزان کاظمی99 پرسنٹ ایک بہت ہی اچھا انسان ہے۔ ایک ہیرو ہے لیکن وہ ایک پرسنٹ تمہیں بہت نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے بہت زیادہ ۔۔۔۔۔ میں تمہارے لیے ولن نہیں بننا چاہتا کبھی بھی نہیں۔ تو بہتر ہوگا کہ اپنی ساری ہوشیاریاں اور چالاک یاں اس کمرے سے باہر تک رکھ دو اس کمرے کے اندر سچے جذبات اور سچے احساسات ہوں گے۔
آئی میری بات سمجھ میں وہ اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بولا تو مرم نے فورا ہاں میں سر ہلا یا تھا جبکہ اس نے مسکراتے ہوئے اس کے لبوں کو چوما اور کمرے سے باہر نکل گیا وہ کتنی ہی دیر وہیں کھڑی کانپتی رہی تھی۔
صرف ایک۔۔۔۔ ۔ اس کے ایک بار اس انداز میں ڈر کر بے ہوش ہونے پر وہ اپنا آپ اس پر ظاہر کر گیا تھا وہ صاف الفاظ میں کہہ چکا تھا کہ وہ نہ تو کبھی بدلہ ہے اور نہ ہی اگے کبھی بدلنے والا ہے وہ جو ہے جیسا ہے مرم کو اسے ویسے ہی قبول کرنا ہوگا۔
وہ اسے صاف الفاظ میں بتا چکا تھا کہ وہ ایک قاتل ہے ایک گینگسٹر ہے اور فیوچر میں بھی وہ ایسا ہی رہنے والا ہے تو اسے ہر حالات میں اس کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا وہ اسے دھوکہ نہیں دے سکتی تھی وہ اس کی کسی چیز سے انجان نہیں تھا بس اسے معاف کر رہا تھا اسے موقع دے رہا تھا اس کی ایک غلطی اسے موت کی گہری کھائی میں اتار سکتی تھی۔
وہ جانتا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اس کے خلاف کیا کام کر رہی ہے وہ ایک ایک چیز سے واقف تھا۔
پھر بھی وہ زندہ تھی تو صرف اور صرف اس وجہ سے کیونکہ وہ اسے زندہ چھوڑ رہا تھا ورنہ اسے ختم کرنا بھی اس کے لیے مشکل نہیں تھا وہ اتنا تو سمجھ ہی چکا تھا کہ اسے اپنی جان کتنی پیاری ہے۔
***
کیا ان لوگوں کو صرف مارنا ہی ہمارا مقصد تھا میرا مطلب ہے ان سے تو ہم نے کچھ پوچھا ہی نہیں۔ رفیل چہرے پر ماسک لگائے کائزان کے پیچھے چلتا پوچھ رہا تھا۔
وہ آج ایک بہت بڑے ہوٹل میں آئے ہوئے تھے وہاں میٹنگ روم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو تباہ کر کے وہ منٹوں میں ہی وہاں موجود تقریبا تین لوگوں کا کام تمام کر چکےتھے ۔
ہاں ان لوگوں کو ختم کرنا ہی ہمارا مقصد تھا ہمیں ان سے کچھ بھی نہیں جانتا تھا جو انفارمیشن ہمیں مظہر پاشاہ کے بارے میں چاہیے تھی وہ ہمیں مل چکی ہے اور یہاں تو ہم صرف ان آٹھ لوگوں کو ختم کرنے آئے تھے۔
جو اس وقت یہاں مصر میں موجود تھے باقی کے لوگوں کو ہم نے سعودیہ جا کر ختم کرنا ہے کیونکہ یہاں پر ان کے گینگ کے صرف اٹھ ہی لوگ تھے جو بڑے پیمانے پر یہ کام کر رہے تھے رسل نے اسے جواب دیا تھا۔
مطلب اب کائزان سعودیہ جائے گا لیکن ہم نے تو15 دن کے بعد اس کے ترکی کے ٹکٹس کا انتظام کروانا تھا وہ کچھ کنفیوز ہو تا گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھا تھا۔
ہم لوگ سعودیہ جائیں گے ڈفر کائزان ترکی جائے گا مظہر پاشا اور اس کی ٹیم کے تین لوگوں کے پاس ۔ جبکہ چار ادمی سعودیہ میں ہیں جن کا کام ہم دونوں نے تمام کرنا ہے بالکل کائزان والے انداز میں رسل نے کافی ایکسائٹڈ ہوتے ہوئے کہا تھا۔
کیا مطلب العاشر استعمال کر کے میں پہلے بتا رہا ہوں میں اس ٹوکے کو بالکل ہاتھ نہیں لگانے والا میں اتنا ظالم سفاک ہرگز نہیں ہوں میں بہت نیک دل فرشتہ صفت انسان ہوں وہ گاڑی روکتے ہوئے بولا تھا۔
جبکہ اس کے اچانک گاڑی روکنے پر کائزان نے اسے گھور کر دیکھا تھا جبکہ اس کی شرٹ پہ لگے خون اور گردن سے بہتے خون کی لکیر سے خوفزدہ ہو کر اس نے فورا ہی گاڑی واپس سٹارٹ کر دی تھی۔
سوری وہ میں بس یہ بتا رہا تھا کہ میں کسی بھی قیمت پر وہ اس کے ہتھیار کو استعمال نہیں کروں گا اس نے کائزان سے گھبراتے ہوئے کہا تھا کیونکہ اسے اس کی سرخ آنکھوں سے بھی اب ڈر لگنے لگا تھا۔
یہ ساری بکواسیات تم لوگ بعد میں کر لینا پہلے گھر پہنچؤ مجھے مرم کے جاگنے سے پہلے گھر جانا ہے اور اس کے لیے کچھ ہیلدی کھانے کا انتظام کروانا ہے وہاں میری بیوی بیمار ہے اور تم لوگوں کے اپنے قصے کہا نیا ں ختم نہیں ہو رہی۔ اس نے کافی غصے سے اسے گھورتے ہوئے کہا تھا۔
سوری میں تو بس بتا رہا تھا خیر فکر مت کرو مرم ٹھیک ہو جائے گی۔ بس اسے سب کچھ قبول کرنے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا اور پھر جو اس کے بھائی نے اسے پٹیاں پڑھائی ہیں ان کو ذہن سے نکلانے میں بھی کا فی وقت لگتا ہے۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ زیادہ ٹائم نہیں لگے گا وقت رہتے وہ نارمل ہو جائے گی۔ رسل نے اسے یقین دلاتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ جواب میں کچھ نہیں بولا۔