وہ جیسے ہی کھانے کی میز پر کھانا نکالنے لگی رسل تیزی سے اندر داخل ہوا تھا اس کے ہاتھ پر اچھا خاصا زخم تھا وہ گھیرا سی گئی تھی اس کے ہاتھ سے بہتے خون کو دیکھ کر جب کہ وہ سیدھا اپنے کمرے کی طرف جا رہا تھا۔ یا اللہ یہ آپ کو کیا ہو گیا ہے بڑے والے بھیا ۔۔۔۔ اتنا زیادہ خون بہہ رہا ہے وہ بھاگتے ہوئے اس کے ہاتھ کو دیکھنے لگی تھی اس نے اپنا دو پٹا اس کے ہاتھ پر سے خون صاف کرنے کے لیے استعمال کیا۔
ارے کچھ نہیں وہ ڈبلیو کو باہر نکال رہا تھا تو وہ دروازہ لگ گیا مجھے اتنا بڑا زخم نہیں ہے جتنا تم سوچ رہی ہو بس کافی دیر سے خون بہہ رہا تھا میں ابھی صاف کر لیتا ہوں۔ اس کے اتنا گھبرانے پر رسل نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا تھا جب کہ اس کے بھاگ کر رسل کے پاس جانے پر کائزان بھی اٹھ کر اس کے پاس آگیا تھا۔
یہ آپ کو تھوڑا سا لگ رہا ہے اتنا بڑا زخم ہے کم از کم دھیان سے کام کرنا چاہیے اتنا سارا خون ضائع کر دیا آپ نے وہ اپنے دوپٹے کے ساتھ اس کا زخم صاف کرتے ہوئے اسے ڈانٹ رہی تھی۔
جبکہ رسل نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا تھا۔
ارے گڑیا معمولی سا زخم ہے ٹھیک ہو جائے گا تم فضول میں اتنی ٹینشن لے رہی ہو۔ میں بس ابھی دھو لیتا ہوں۔
اور پھر بینڈ یچ کر لوں گا بالکل ٹھیک ہو جائے گا وہ اسے سمجھا رہا تھا جب اچانک کائزان نے سامنے لگے شیشے پر اپنا ہاتھ دے مارا تھا۔ اچانک ہونے والی افتاد پر وہ دونوں گھیرا کر پیچھے کی طرف مرے تھے جہاں وہ سرخ آنکھیں لیے اپنا ہاتھ دیکھ رہا تھا جو اس وقت خون سے لت پت تھا فرش لمحوں میں خون سے بھر گیا تھا۔ وہ حیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی جبکہ رسل اس کے آنکھوں میں ابھرتے جنون کو دیکھ اگلے ہی لمحے کمرے میں کہیں غائب ہو گیا تھا
اللہ اللہ آپ پاگل تو نہیں ہو گے یہ کیا کر دیا ہے آپ نے دماغ خراب ہو گیا ہے آپ کا کیوں کی آپ نے ایسی حرکت دیکھیں کتنا سارا خون بہہ رہا ہے آپ کو تو رسل بھائی سے بھی زیادہ بڑی چوٹ لگی ہے۔
مجھے اچھا نہیں لگا مرم ۔ . . . اس کا ہاتھ پکڑے اس کے زخم کو دیکھ رہی تھی اس کی آدھی ادھوری بات کا مطلب وہ نہ سمجھ پائی۔
مجھے بھی اچھا نہیں لگ رہا اتنا سارا خون دیکھ کر وہ اپنے دوپٹے کا دوسرا کونہ اس کے ہاتھ پر باندھنے لگی تھی جہاں سے خون رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
مجھے اچھا نہیں لگا تمہارا اسے چھونا ۔
اس کی فکر کرنا۔
اس کے پاس جانا اس کا ہاتھ تھامنا اپنے دوپٹے سے اس کا خون صاف کرنا وہ اگلے ہی لمحے اس کی گردن کو اپنے ہاتھوں کے شکنجے میں لیتا اسے دیوار کے ساتھ لگا چکا تھا اس کا انداز عجیب سائیکو قسم کا تھا وہ گھیرا گئی تھی۔
مجھے بہت برا لگا ۔۔۔۔۔ بہت بہت زیادہ برا لگا آج کے بعد میں تمہیں کبھی کسی کی اتنی فکر کرتے ہوئے نہ دیکھوں سوائے
کائزان کاظمی کے۔
آئی میری بات سمجھ میں وہ اس کی آنکھوں میں اپنی آنکھیں گاڑے اس کے گلے کو انتہائی شدت سے پکڑے ہوئے بولا تھا۔ اس کی سانسیں رکنے لگی تھیں دل کانپ رہا تھا خوف سے اس کی جان جا رہی تھی اس نے بڑی مشکل سے ہاں میں سر ہلایا تھا جب اگلے ہی لمحے وہ اسے اپنی باہوں میں قید کر گیا۔ مجھے برا لگتا ہے مرم تم صرف میری ہو تمہیں صرف میری پرواہ کرنی ہے صرف میرا خیال رکھنا ہے تمہیں صرف میرے پاس رہنا ہے تمہیں صرف میرے درد سے سروکار ہونا چاہیے تم نے صرف میرے زخموں پر مرہم لگانا ہے تم صرف میری ہو
وہ اس کا چہرہ تھامے اسے باور کروا رہا تھا جبکہ مرم نے گھیرا کر صرف ہاں میں سر ہلایا تھا جبکہ وہ اسے ایک دفعہ پھر سے اپنی مضبوط باہوں کے شکنجے میں قید کر چکا تھا
***
اس کا ہاتھ تھام کر وہ اسے کمرے کے اندر لے آیا تھا اس کے ہاتھ پر ابھی تک اسی طرح سے خون بہہ رہا تھا جبکہ مرم کو اس کے قریب جانے سے ڈر لگ رہا تھا وہ آرام سے ٹیبل کے ساتھ رکھے صوفے پر بیٹھ گیا تھا ہاتھ اس نے صوفے سے نیچے لٹکایا ہوا تھا۔
وہ بالکل سامنے بیٹھی اسے دیکھ رہی تھی اس وقت اس کے غصے کی انتہا کیا تھی وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی تھوڑی دیر پہلے اپنے پیار سے پیش آنے والا انسان اسے موت کے اتنے قریب لے کر جا سکتا ہے اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
وہ کافی دیر آنکھیں بند کر کے یوں ہی صوفے پر بیٹھا رہا تھا چہرہ اس نے اوپر کی جانب کر رکھا تھا جب کہ کمرے میں موجود دو سرے انسان کو اس نے پوری طرح سے فراموش کیا ہوا تھا پھر اس نے ذرا سا سیدھا ہو کر بیڈ کی طرف بیٹھی مرم کو دیکھا تھا۔
پھر اس نے اپنا خون الود ہاتھ اس کے سامنے کیا تھا جس پر اب تک اس کا دوپٹہ باندھا ہوا تھا لیکن خون تیزی سے بہہ رہا تھا۔ سارے فرش پر خون کی لہر یں بہہ ہی تھیں۔ اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا تھا کہ وہ اس سے کیا کہنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لیکن اتنا تو وہ سمجھ چکی تھی کہ اسے درد ہو رہا ہوگا کیونکہ خون جس طرح سے بہہ رہا تھا درد نہ ہونا ناممکن سی بات تھی۔ اس نے سامنے ٹیبل پر پڑے فرسٹایڈ باکس کو دیکھا اور پھر فورا اٹھ کر اس کے پاس آتے ہوئے فرسٹایڈ باکس میں سے پٹی اور دوائی نکالنے لگی۔
ضرورت کی چیزیں نکال کر وہ واپس اس کے پاس آتے ہوئے اس کے سامنے رکھے میز پر رکھ چکی تھی جہاں اب اس نے اپنی ٹانگیں رکھی ہوئی تھیں۔ جب کہ وہ بنا اس کی شکل دیکھے اس کے ہاتھ پر سے اپنا دوپٹہ کھولنے لگی۔
جب کہ کائزان کی نظر اس کے چہرے پر تھی بلکہ اس کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں پر تھی۔ وہ رو رہی تھی یقینا اس نے اسے تکلیف دی تھی شاید اس لیے وہ رو رہی تھی یا اس کا خون دیکھ کر وجہ جو بھی تھی لیکن یہ آنسو اس کے لیے تھے اس کے لیے یہ بات سکون کی تھی۔
مجھے خوشی ہے تمہاری آنکھوں میں یہ آنسو صرف میرے نام کے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ تمہارے سارے جذبات بھی صرف میرے نام کے ہوں۔
تم ہنسو میرے لیے رو میرے لیے محبت کرو تو مجھ سے کرو نفرت کرو تو مجھ سے کرو تمہارے ہر جذبات مجھ سے شروع ہو کر مجھ پر ختم ہو جانے چاہئیں۔ کیونکہ تم پر صرف میرا حق ہے۔ وہ زمین پر بیٹھی تیزی سے اس کے ہاتھ پر پٹی باندھ رہی تھی جبکہ وہ دوسرے ہاتھ سے اس کا چہرہ اونچا کرتا اسے اپنے دل کی بات بتا رہا تھا۔
کس کا حق ہے تم پر۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کا چہرہ اپنے چہرے کے قریب کرتے ہوئے سوال کرنے لگا تھا جبکہ مرم اچھی خاصی کنفیوز ہو گئی تھی وہ شاید اس کے منہ سے بار بار یہ سینا چاہتا تھا۔
کہ اس پر صرف اور صرف وہ اختیار رکھتا ہے شاید وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنے جذبات کسی پر بھی اور لٹائے شاید وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اس کے علاوہ کسی پر ترس کھائے
آ۔۔ آپ۔۔۔ کا۔۔۔۔۔۔ ۔"اپنے جبڑے پر اس کی گرفت سخت ہوتی محسوس کر کے وہ فورا بولی تھی جبکہ اس کے جواب پر مسکراتے ہوئے وہ اس کے چہرے پر جھک کر اس کے لبوں پر ایک میٹھی سی جسارت کر گیا تھا۔
گڈ گرل اور آئندہ میں تمہارے منہ سے یہی الفاظ بار بار سینا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں تمہارے منہ پر بار بار میرا نام آئے کیا ایسا ممکن ہے کہ تم مجھے گینگسٹر جی کی بجائے میرے نام سے بلانا شروع کر دو۔
مشکل تو نہیں ہے میرا نام وہ اس کے ہاتھ پر پٹی باندھ چکی تو وہ ایک جھٹکے میں اسے کھینچ کر اپنے قریب کرتا صوفے پر گرا چکا تھا۔
اور سا تھ ہی اس کے دونوں طرف اپنے ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے اٹھنے کا راستہ بند کر چکا تھا۔
جی۔۔۔ ضرور۔۔۔۔ ۔"وہ فورا بولی تھی۔
تو بولو۔۔۔۔۔ ۔" وہ جیسے فرمائش کر رہا تھا۔
کیا بولوں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ بری طرح سے گھبرائی ہوئی تھی اس کا دل زوروں سے دھڑک رہا تھا شاید اس کی تھوڑی دیر پہلے والی باہر کی جانے والی حرکت کی وجہ سے وہ اس سے بہت زیادہ ڈر گئی تھی۔
میرا نام بولو میری جان اور کیا ائی لو یو کہو گی ۔۔۔۔۔۔ ؟ میں جانتا ہوں فلحال تمہیں مجھ سے اتنی محبت نہیں ہوئی کہ کھلے عام تم مجھ سے محبت کا اظہار کرو فی الحال جتنا کہا ہے اتنا کر دو میرے لیے باقی سب کچھ بعد میں دیکھا جائے گا میں چاہتا ہوں کہ تم مجھے میرے نام سے پکارو ۔
ج۔۔۔ جی۔۔۔ کائز۔۔۔۔۔۔۔۔ کائزان۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے مسکرانے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ سچ تو یہ تھا کہ اس وقت وہ خوف سے کانپ رہی تھی مسکرانا اس کے لیے بہت مشکل تھا۔
ہاں کائر ان آج کے بعد تم مجھے اسی نام سے بلاؤ گی۔ یہ گینگسٹر تو میں دوسروں کے لیے ہوں تمہارے لیے تو میں تمہارا شوہر ہوں۔ نا تو تمہیں مجھے میرے نام سے پکارنا چاہیے تمہیں بھی پکارتے ہوئے خوشی ہو اور مجھے بھی سینے ہوئے سکون ملے۔
اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ اس کی ساری راہے قرار اہستہ اہستہ بند کر رہا تھا۔
درد ہوگا۔۔۔ ۔ آپ کو ۔۔۔۔۔ ۔"وہ جو ابھی ابھی اسے پٹی باندھ کر فارغ ہوئی تھی اس کی بے باک حرکتوں پر سہمتےہوئے اسے اس کی تکلیف کا احساس دلانے لگی۔
تم اگر پاس ہو تو مجھے کوئی درد نہیں ہوگا کوئی تکلیف نہیں بس تمہارا ساتھ ہو نا میرے لیے ضروری ہے اور تمہارے کائزان کو کچھ نہیں چاہیے میری جان۔۔۔۔۔۔ اس کے لبوں کو چھوتے ہوئے وہ اہستہ اہستہ اسے پوری طرح اپنی قید میں لے گیا تھا جبکہ وہ بے بس ہو چکی تھی اس کی پناہوں میں۔
وہ اس کی باہوں میں پوری طرح سے قید ہوتی خود کو اس کے حوالے کرچکی تھی
***
ہم نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کیوں تم ہمارے ساتھ یہ سب کچھ کر رہے ہو ہم بہت معزز لوگ ہیں ہم تو جانتے بھی نہیں ہیں کہ تم کون ہو اور تم کس بارے میں بات کر رہے ہو۔
رسل نے پانچ لوگوں کو دھوکے سے یہاں بلوایا تھا تاکہ ان سے بات چیت کر سکے لیکن جب رسل نے ان لوگوں کو ان کے کام کے متعلق بتایا تو وہ سب لوگ ہی انکاری تھے
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور کوئی بھی غلط کام نہیں کرتے۔
بلکہ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے جہاں تک اس لڑکی کی بات ہے۔ تو اس لڑکی نے بھی ان پر صرف اور صرف الزام ہی لگایا تھا اور وہ اپنے انجام تک پہنچ چکی ہے۔
کائزان سامنے کرسی پر بیٹھا انہیں سن رہا تھا جبکہ وہ لوگ یہ تو اندازہ لگا چکے تھے کہ وہ کسی عام انسان کے ہاتھوں میں نہیں لگے بلکہ کبھی بھی یہ سامنے بیٹھا شخص ان کی جان لے سکتا ہے۔
میں یہ نہیں پوچھ رہا کہ تم لوگ یہ کام کرتے ہو یا نہیں کرتے بس مجھے یہ بتاؤ کہ کتنی لڑکیوں کی زندگی برباد کی ہے تم لوگوں نے اور کتنی لڑکیوں کو اگے پہنچا چکے ہو اور جہاں پہنچایا ہے وہ ایڈریس بھی چاہیے ہمیں ۔
ان میں سے کتنی لڑکیاں مر چکی ہیں کتنی لڑکیوں کو تم لوگ
مارنے والے ہو۔ ان لوگوں کو کس حد تک بلیک میل کرتے ہو کتنے لڑکیوں کی فیملی تک یہ بات گئی ہے پچھلے تین سال سے اس کام کے دوران تم لوگوں نے کتنی لڑکیوں کو برباد کیا ہے۔
دیکھو تم ہم پر الزام لگانا بند کرو ہم تمہیں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا تم ہم پر الز ام پر الزام لگائے جا رہے ہو ہم ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ہوٹل ہم نے اپنی محنت پر بنایا ہے کسی غلط کام کے لیے نہیں صرف ایک لڑکی نے اٹھ کر یہ کہہ دیا کہ ہم نے اس کے ساتھ کوئی زیادتی کی ہے یا ہوٹل میں اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔
تو تم ہمیں پکڑ کر یہاں لے ائے پہلے تمہیں ثبوت ڈھونڈنا چاہیے تھا کہ ہم ان سب چیزوں میں شامل ہیں بھی یا نہیں وہ لڑکی ہم پر الزام در الزام لگائے جا رہی ہے خود تو مر گئی لیکن ہمیں آئے دن کوٹ کچہریوں میں گھسیٹ رہی ہے۔
اچھا ہوا کہ خود ہی مر گئی ورنہ میں اسے مار ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تھا ہ۔۔۔۔۔ ۔"ان پانچوں میں سے ایک ادمی کافی جذباتی پن کا مظاہرہ کر رہا تھا جب سامنے رکھی ریوالور کو اٹھاتے ہوئے اس نے اس کے سینے کے بیچ و بیچ گولی چلا دی تھی۔
اس لڑکی کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتا میں اگر تم لوگوں نے اس لڑکی کے خلاف ایک بھی لفظ کہا تو موت تم لوگوں کا مقدر ہو گی ابھی وقت ہے مجھے ساری سچائی بتا دو۔
کیونکہ چھوڑوں گا تو میں تم لوگوں کے باپ مظہر پاشا کو بھی نہیں لیکن اس سے پہلے اس تالاب سے گندی مچھلیوں کا خاتمہ کرنا ہے یعنی تم جیسے گند سے اس ماحول کو پاک کرنا ہے
اب بہتر ہوگا کہ تم لوگ خود ہی بول دو ورنہ تم لوگوں کو مارتے ہوئے مجھے کوئی افسوس نہیں ہوگا ہاں لیکن تم لوگوں کو مرتے ہوئے بہت اذیت ہو گی موت ویسے بھی تم لوگوں کا مقدر ہے بچ تم لوگ ویسے بھی نہیں سکتے بہتر ہے کہ تم اپنی موت اسان بنا دو
میں تم لوگوں کو آخری موقع دے رہا ہوں وہ اپنی ریوالور واپس سامنے رکھتے ہوئے ان چاروں کو دیکھ کر بولا تھا جو اچانک گولی چلنے کی وجہ سے اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے ساتھ کرنے والی لاش کو دیکھ رہے تھے جسے رسل نے اگلے ہی لمحے گھسیٹ کر ایک طرف کر دیا تھا۔
ان سب لوگوں کو اندازہ ہو چکا تھا کہ وہ کسی بڑی مصیبت میں پھنس چکے ہیں بہتر تھا کہ وہ منتیں ترلے کرتے اور یہاں سے اپنی جان بچا کر باہر نکل جاتے ورنہ سامنے بیٹھا ادمی یقینا ان لوگوں کی زندگی ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگائے گا۔
***
دیکھو تم کون ہو ہم نہیں جانتے لیکن خدا کے لیے ہمیں معاف کر دو ہم سے غلطی ہو گئی جب ہم پانچوں نے مل کر یہ ہوٹل بنایا تھا تب ہمیں اچھے حاضے پیسوں کی افر ائی تھی۔
اور ہم نے یہی سوچا تھا کہ پیسہ کمانے کے لیے کوئی شارٹ راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں بس اسی لیے ہم اس غلط راستے پر نکل گئے۔
لیکن میں ان سب کے ساتھ شامل نہیں ہوں مجھے معاف کر دو میں یہ سب کچھ چھوڑ دوں گا بلکہ اب تو میں کبھی بھی یہ غلط کام نہیں کروں گا بلکہ اس ہوٹل کے شیئرز بھی بیچ دوں گا مجھے اس ہوٹل میں کام ہی نہیں کرنا میں پہلے ہی ان سب چیزوں کے خلاف تھا ان میں سے ایک آدمی نے فورا ہی اپنا آپ بدلا تھا۔
اپنی جان بچانے کے لیے وہ سارا الز ام ساتھ بیٹھے لوگوں پر لگا رہا تھا جبکہ باقی لوگ بھی شاید ایسا ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ہاں ہاں میں بھی چھوڑ دوں گا میں بھی ہر طرح کا غلط کام چھوڑ دوں گا خدا کے لیے مجھے بھی چھوڑ دو میں بھی اس ہوٹل کے شیئرز بھیج کر ان لوگوں سے الگ ہو کر کوئی اچھا کام شروع
کروں گا۔
لیکن پلیز مجھے جان سے مت مارنا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں دوسرے آدمی نے بھی فورا پہلے والے کی باتوں کو اپنے الفاظ دیے تھے۔
میں نے کہا کہ زندگی تم لوگوں کے پاس ویسے بھی نہیں ہے کیونکہ موت تو میں تم لوگوں کو دوں گا لیکن کوشش کرو کہ یہ موت تمہارے لیے اسان ہو جائے اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ تم لوگوں کو اسان موت ائے تو میں تم لوگوں کو آخری موقع دے رہا ہوں۔
سچائی بتاؤ وہ بولا ہی تھا جب ان میں سے ایک آدمی نے ہاتھ جوڑنے چاہے کائزان نے اگلے ہی لمحے پستول اٹھا کر اس کی کھوپڑی کے بیچ و بیج گولی چلائی تھی۔
میں نے کہا کہ مجھے کوئی فضول بات نہیں سینی اتنی سی بات سمجھ نہیں ارہی تم لوگوں کو سچائی بتاؤ مجھے کون کون کہاں کہاں شامل ہے تمہارے اس کھیل میں کتنی لڑکیوں کو برباد کر چکے ہو کتنے خاندان تباہ کیے ہیں تم لوگوں نے ۔
تین سال سے ۔۔۔۔۔ تم لوگوں نے کتنی معصوم لڑکیوں کی ابرو کو بے مول کیا ہے کتنے شادی شدہ جوڑوں کو تباہ کیا ہے کس حد تک ان لوگوں کو بلیک میل کیا ہے یہ کھیل شروع تمہارے ہوٹل سے ہوتا تھا اور ختم مظہر پاشا کے پاس جا کر ہوتا تھا
یہ مت سوچنا کہ میں تم لوگوں کے مظہر پاشا سے انجان ہوں اس کھیل کے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں بھی میں سب کچھ جانتا ہوں اب بہتر یہی ہے کہ جو میں کہتا ہوں وہ بولنا شروع کرو اس نے جیسے دھمکی دی تھی اور اس دفعہ اس کی دھمکی کام اگئی تھی ان تینوں کے بیچ میں بیٹھا شخص فورا ہی اپنی زبان کھول چکا تھا۔
***
ہم نے کسی بڑے آدمی کے گھر والوں کو ٹارگٹ نہیں کیا تھا ہمارے ہوٹل میں جو بھی لوگ آتے تھے ہم سب سے پہلے یہ دیکھتے تھے کہ وہ بیک گراؤنڈ کے حساب سے کتنے سٹرانگ ہیں۔ ہم کبھی انگریزوں کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹتے تھے کیونکہ انگریزوں کے لیے ان کی عزت اتنی زیادہ اہمیت رکھتی ہی نہیں تھی کہ وہ خاموشی سے بیٹھ جاتے ہم زیادہ سے زیادہ پاکستان انڈیا بنگلہ دیش یا سری لنکا سے ائے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔
کیونکہ عزت کی خاطر یہ لوگ خاموش ہو جاتے تھے اور دوسرا ایسے لوگ جن کا تعلق بڑے بڑے خاندانوں سے نہیں ہوتا تھا یہ ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے تھے۔
ہم پہلے اس کپل کے روم کے اندر ویڈیو بناتے تھے وہ فحاش ویڈیو کبھی کسی کے سامنے نہ آئے اسی لیے ہم ان کو بلیک میل کرتے تھے لڑکی اگر زیادہ خوبصورت نہ ہو تو پیسے لے کر معاملات ختم ہو جاتے تھے لیکن اگر لڑکی زیادہ خوبصورت ہو اور وہ ہمارے اگے کلائنٹس کو پسند آ جائے تو ہم اسے یہاں سے بھیج دیتے تھے
جو لوگ زیادہ پیسے نہیں دے پاتے تھے ان کی بیویوں کے ساتھ ہم لوگ خود کچھ کلائنٹس کے ساتھ مل کر غلط کام کرتے تھے۔
اور پھر انہیں ازاد چھوڑ دیتے ہیں اس طرح ہمارے کلائنٹس بھی خوش ہو جاتے تھے اور ان لوگوں کی طرف سے ہم پر کوئی کیس بھی نہیں بنتا تھا۔
اس سوچ کے ساتھ کہ یہ لوگ کبھی بھی یہ چیز اپنے خاندان یا کسی اور طرف نہیں جانے دیں گے ہم لوگ بے فکر ہو کر ان کی ویڈیوز انہیں واپس کر دیتے تھے۔
لیکن جو لوگ اواز اٹھاتے تھے یا ہمیں کسی طرح سے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کرتے تھے ہم ان کی ویڈیوز کو سائیـڈ پر ریلیز کر دیتے تھے جس پر لاکھوں کے حساب سے ویوز اتے اور ہمیں بہت پیسہ ملتا۔
انجم بھی اپنے شوہر کے ساتھ یہاں ہنیمون کے لیے ہی آئی تھی جب ہم نے کمرے میں اس کی ویڈیوز بنا دی انجم بہت
خوبصورت تھی اس کی ویڈیو جب ہم نے مظہر پاشا تک پہنچا ئی تو اس کا دل اس پر اگیا اور اس نے یہی کہا کہ یہ لڑکی اسے اس کے بستر پر چاہیے۔
اسی لیے ہم نے انجم کو بلیک میل کرنا شروع کیا لیکن انجم کا شوہر وقار وہ ویڈیو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اس نے ہم پر اور ہمارے پورے ہوٹل پر کیس کروا دیا
۔ جس کا ہمیں بہت نقصان ہو سکتا تھا اسی لیے پیسوں کا لین دین کر کے ہم نے یہ کیس بند کروا دیا اور وقار کو کڈنیپ کروا لیا کیونکہ وقار کسی بھی حالت میں خاموش ہونے کو تیار ہی نہیں تھا مظہر پاشا کے حکم پر وقار کو گولی مار دی گئی۔
جبکہ اس لڑکی انجم کو ہم نے مظہر پاشا کے پاس ایک ہوٹل تک پہنچا دیا تھا وہ تقریبا25 26 دن تک مظہر پاشا اور اس کے لوگوں کو خوش کرتی رہی۔
لیکن وہ لڑکی ہمت ہارنے کو تیار ہی نہیں تھی ان سب چیزوں کے بعد وہ نہ صرف ہمارے ہی ایریا سے بھاگ گئی بلکہ وہ کسی گینگسٹر کی تلاش میں نکل گئی کیونکہ وہ پتہ چلا چکی تھی کہ کوئی بھی پولیس والا اس معاملے میں اس کی مدد نہیں کرنے والا ۔
لیکن وہ گینگسٹر بھی اس معاملے میں اس کی مدد نہیں کر رہا تھا شاید وہ گینگسٹر اس سے ملا ہی نہیں اسی دوران وہ لڑکی ایک بار پھر سے ہمارے ہاتھ لگ گئی اور اس دفعہ بھی وہ لڑکی ہمت ہارنے کو تیار نہ تھی اس کے منہ بند نہ کرنے پر ہم نے اس کی فحاش ویڈیوز بنا کر اس کے بھائی باپ اور خاندان والوں کے نمبروں پر سینڈ کر دیں۔
اور اس دفعہ ہم کامیاب ہو گئے تھے ڈرگز کی اوور ڈوز دینے کی وجہ سے اس لڑکی کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی ہمیں ڈر تھا کہ یہ نہ ہو کہ یہ ہمارے پاس ماری جائے اور ہم کسی بڑی مصیبت میں پڑ جائیں اسی لیے ہم نے اسے چھوڑ دیا جب کہ اس لڑکی نے تین دن کے بعد پانی میں ڈوب کر خود کشی کر لی۔
ہمیں لگا تھا اس کی خودکشی کے بعد یہ کیس ختم ہو جائے گا لیکن یہ کیس ختم نہیں ہوا بلکہ آپ لوگ ہمیں یہاں اٹھا لائے وہ تفصیل سے بتاتے ہوئے انہیں دیکھ رہا تھا جبکہ کائزان خاموشی سے اسے سینا رہا۔
ان تین سالوں کے درمیان تقریبا31 لڑکیاں تھیں جو ہمارے ہاتھ لگی تھیں جو مظہر پاشاکے بہت کام آئیں۔ باقی جو بھی تھی n وہ پیسوں کا لین دین کر کے منہ بند کر چکی تھیں۔ ان31 لڑکیوں میں سے تقریبا22 کی موت ہو چکی ہے جبکہ باقی کی چار پاگل ہوچکی ہیں ہیں اور پانچ خود اپنی مرضی سے اب یہ کام کر رہی ہیں
وہ ساری تفصیل اسے بتا چکے تھے جبکہ اس نے اپنی لوڈڈ گن اٹھاتے ہوئے بنا سوچے سمجھے ان تینوں پر گولیاں چلا دی تھیں لمحوں میں ہی وہاں لاشوں کا ڈھیر لگ چکا تھا لیکن اسے پرواہ نہ تھی
ان کی لاشوں کو سمندر میں پھینک دو۔ وہ حکم دیتے ہوئے باہر نکل گیا تھا۔
کیا مطلب ڈبلیو کے لیے کچھ بھی نہیں اتنے شاہی ڈنر میں سے رفیل نے اس کے جانے کے بعد رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
نہیں وہ اتنے گندے اور زنائی لوگوں کا گوشت نہیں کھاتا ہمارا بچہ صاف ستھرا ہے اور ویسے بھی ان لوگوں کا گوشت کھلا کے کیا اس کے دانت تو صاف کرے گا۔ رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جبکہ وہ نفی میں سر ہلاتا فورا لاشوں کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنے لگا