لاش کی حالت تو بہت ہی زیادہ خراب ہے سینے میں آیا ہے کہ اس لڑکی کا تعلق پاکستان سے تھا کافی پڑھی لکھی فیملی تھی لو میرج کی تھی اس نے اور دو مہینے پہلے ہی یہاں ایک ہوٹل میں دونوں ہسبینڈ وائف آئے تھے۔
اس کے شوہر کی لاش تو ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی مل گئی تھی۔ یہ لڑکی ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی پولیس اسٹیشن آئی تھی کسی رپورٹ کے سلسلے میں اور سننے میں آیا ہے کہ ایک ہوٹل پہ اس نے کیس بھی کروا کے رکھا تھا۔
پتہ نہیں اس نے خودکشی کیوں کی ہے خیر اس کی لاش کو پاکستان بھجوا دو۔
آئی جی صاحب ناک پر کپڑا رکھے ہوئے بول رہے تھے جبکہ یاور ان کے ساتھ ہی اس جگہ آیا تھا جہاں پانی سے ایک گلی سڑی لاش نکالی گئی تھی۔
سر پہلے اس کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہیے۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ اسے
***
ارے یار پاکستان سے آئی تھی لڑکی یہاں اس کا کوئی سلسلہ نہیں ہے جانے دو جس ہوٹل پر کیس کروایا ہے کوئی معمولی سا ہوٹل نہیں ہے۔
ضرورت نہیں ہے کسی ایسے ویسے چکر میں پڑنے کے بس لاش کو اس کے رشتہ داروں تک پہنچا دو یہی بہت ہے۔ آئی جی صاحب بات ختم کر کے آگے بڑھ گئے تھے جبکہ وہ کتنی ہی دیر اس لاش کو دیکھتا رہا۔
سر پرسوں صبح سے یہ لڑکی غائب ہے اور پرسوں صبح سے ہی یہاں پر ایک کام کرنے والا ملازم بھی غائب ہے ایک افیسر نے اس کے پاس آ کر کہا۔ جب کہ اس نے زیادہ دھیان نہ دیتے ہوئے ہاں میں سر ہلا دیا
***
ہم نے وہ ساری ویڈیوز چیک کی ہیں تو اس لڑکی کے ساتھ زیا دیت کرنے والے17 لوگ تھے جن لوگوں نے بار بار اس کو ٹارگٹ کیا ہے۔
اسے ہی نہیں بلکہ ایسے کی لڑکیوں کی ویڈیوز ان لوگوں نے بنا کر رکھی ہوئی ہیں تاکہ وقت آنے پر انہیں بلیک میل کر سکیں۔
آج تک کسی نے بھی ہمت نہیں کی تھی اس ہوٹل کے خلاف اواز اٹھانے کی یہ پہلی لڑ کی تھی جو ان پر کیس کر رہی تھی۔
اس کی آواز دبانے کے لیے ان لوگوں نے اس کے ساتھ ریپ کر کے اسی کے فون میں اس کی ویڈیوز کو سیو کیا تھا۔
اور پھر اسی کے فون سے وہ ویڈیو بار بار اس کے رشتہ داروں کے نمبر پر سینڈ ہوئی۔ یہاں تک کہ اس کے بھائی اور باپ کے نمبر پر ہر طرح کی فحاش ویڈیو سینڈ ہوئی وہ لوگ اس لڑکی سے رشتہ تک ختم کر چکے تھے۔
اسے بلاک کرنے پر ان لوگوں نے الگ الگ نمبروں سے ان لوگوں کے نمبر پر ویڈیو سینڈ کی۔ یہ جاننے کے باوجود بھی کہ یہاں مصر میں ان کی بیٹی کے ساتھ کیا کیا ہو رہا ہے وہ لوگ
خاموش تھے مجبور تھے۔
وہ شاید اسے جیتے جی مار چکے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ جس دلدل میں ان کی بیٹی جا چکی ہے وہاں سے شاید کبھی واپس نہیں نکل سکتی
ان لوگوں کو انتہائی غلیظ میسجز کیے گئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ انہیں جیتے جی قتل کیا گیا تو یہ غلط نہیں ہوگا رسل اس کے پاس بیٹھا اسے ساری انفارمیشن دے رہا تھا۔
اگر ہم یہ ساری ویڈیوز پولیس میں دے دیں تو ممکن ہے کہ یہ کیس بہت بڑے پیمانے پر کھل جائے۔
اور اس لڑکی کے ساتھ اور بہت ساری لڑکیوں کو انصاف مل جائے۔
نہیں قانون کیا کرے گا زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا سنا دے گا۔ زیادہ سے زیادہ عمر قید سنا دے گا۔
پیسے والے لوگ ہیں جب چاہیں گے جیل سے باہر آ جائیں گے۔ انہیں ان کے انجام تک کائزان کاظمی پہنچائے گا اور کائزان کاظمی کی عدالت میں ان لوگوں کی سزا صرف موت ہے۔
یہ ایک ایک آدمی مجھے چاہیے۔
ان سب لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر میں اپنی ذات سے وہ الزام اتاروں گا جو وہ انجم راجپوت میرے سر پر لگا کر گئی ہے۔
وہ اپنی بات مکمل کرتا اٹھ کر جا چکا تھا جبکہ رسل ایک دفعہ پھر سے ایک نیک کام پر لگ گیا تھا
***
اس کی آنکھ کھلی تو وہ روم میں اکیلی تھی۔ کائزان کہاں گیا تھا۔ اسے اندازہ نہیں تھا۔ لیکن صبح فجر کے وقت وہ سو رہا تھا اس کے ساتھ ہی۔
یہ گنگسٹر جی کہاں ہیں شاید باہر ہوں گے۔ وہ سوچ کر بیڈ سے اٹھی تھی
وہ جلدی سے اٹھ کر فریش ہوتی الماری میں اپنے کپڑے دیکھنے لگی تھی۔
بہت بڑا نہ سہی لیکن ایک چھوٹا سا ڈریسنگ روم تھا جس میں بے شمار کپڑے ایک لائن میں لگے ہوئے تھے۔
وہ ان میں سے کپڑے پسند کرتی اپنے لیے ایک اور خوبصورت سے جوڑے کا انتخاب کر چکی تھی۔
وہ اسے بتا چکا تھا کہ یہ سب کچھ اسی کا ہے تو وہ کچھ بھی پہن سکتی تھی۔
سوچ کر اس نے اپنے لیے آج کی مناسبت سے نیلے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔
یہ کپڑے بھی بہت خوبصورت تھے اور سب سے اہم بات تو یہ تھی کہ وہ ان کپڑوں میں بہت ریلیکس تھی۔
اپنے بالوں میں ٹھیک سے کنگھی کرتے ہوئے اس نے سر پر دوپٹہ لیا۔
اور دروازہ کھولتے ہوئے اس نے باہر کی طرف جھانکا تھا۔
دیکھا تو باہر کوئی بھی نہیں تھا ہاں لیکن دروازے کے پاس ایک لڑکا کھڑا تھا وہ جب سے اس گھر میں آئی تھی اس لڑکے کو یہی کھڑے دیکھا تھا۔
یقینا وہ گھر کے اندر کے ضروری کام نپٹا تا تھا۔
اس نے باہر آتے ہوئے اسے سلام کیا جس کا جواب اس نے نہایت احترام سے دیا تھا۔
میم آپ ناشتہ کر لیں سر تھوڑی دیر کے لیے کسی ضر وری کام کے سلسلے میں باہر گئے ہیں انہیں واپس آنے میں تھوڑا سا وقت لگ جائے گا۔
وہ اسے ٹیبل کی طرف چلنے کا اشارہ کرتے ہوئے مودبانہ انداز میں بولا۔
میں تھوڑی دیر کے بعد ناشتہ کروں گی۔ آپ مجھے بس یہ بتائیے کہ وہ جانور میرا مطلب ہے مسٹر ڈبلیو اپنے پنجرے میں بند ہیں نا۔
اس کا ارادہ باہر جانے کا تھا لیکن اس سے پہلے اسے ڈبلیو کے
بارے میں جانتا تھا۔ جی میم ڈبلیو اپنے پنجرے میں ہے۔ کیا آپ اس سے ملنا چاہتی ہیں وہ اس کی طرف دیکھے بنا بولا تھا اسنے نوٹ کیا تھا کہ وہ اس کی طرف دیکھ کر بات نہیں کر رہا تھا بلکہ اس کی نگا ہیں زمین کی طرف جھکی ہوئی تھیں۔
میرا کیا دماغ خراب ہے جو میں اس سے ملنا چاہوں گی۔
مجھے باہر جانا ہے لیکن مسٹر ڈبلیو سے مجھے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے اگر میں باہر جاؤں گی تو کیا وہ مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
نہیں میم ڈبلیو آپ کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا آپ ریلیکس ہو کر باہر جا سکتی ہیں۔
وہ اسے بے فکر کرتے ہوئے اس کی بات کاٹ کر بولا تھا۔ پکی بات ہے نا اس نے یقین دہانی کے لیے پوچھا تو اس نے صرف ہاں میں سر ہلا کر اسے یقین دلایا تھا۔ تھینک یو وہ بس اتنا کہہ کر باہر کی طرف نکلی تھی پہلی نظر باغیچے کی طرف گئی تھی لیکن یہاں افسوس ہی افسوس تھا کیونکہ باغیچے کے نام پر اب وہاں پر صرف مٹی تھی۔
پھر یاد آیا کہ کل ہی تو ڈبلیو صاحب نے اسے پھول دینے کی خاطر سارے باغ کا ستیاناس کیا تھا اس نے ایک غصے بری نگاہ پنجرے میں موجود اس پر ڈالی تھی جو اسے دیکھ کر اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا۔ گندا بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ منہ بنا کر بولی پھر احساس ہوا کہ وہ بچہ ہے ہی نہیں۔ وہ تو سب کا باپ ہے یہاں پر۔ لیکن پھر یہ یاد آیا کہ وہ ہر بات کو سمجھتا ہے کائزان کی تو ہر بات پر کس طرح سے گردن ہلا ہلا کر پاؤں چاٹ چاٹ کر جواب دیتا ہے اگر اس کی کسی بات کو سمجھ گیا تو وہ تو اسے کھا ہی جائے گا اور ویسے بھی یہ پنجرا توڑنا اتنے بڑے جانور کے لیے کون سا کوئی بہت بڑی بات تھی۔
یہ نہ ہو کہ اس کے ساتھ دشمنی لگا کر وہ اس سے ناراضگی میں ہی اسے کھا جائے اس نے ہلکا سا ہاتھ اٹھا کر بڑی معصومیت سے اسے بائے بائے کیا تھا۔
جس کا جواب اس نے پنجرے کے اندر ہی گول گول گھوم کر اسے دیا تھا جبکہ اسے یوں گھومتے دیکھ کر وہ اگلے ہی لمحے واپس اندر بھاگ گئی تھی
***
17 کے17 لوگوں کی لسٹ نکال لی ہے جن لوگوں نے اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے لیکن یہ سب صرف یہاں پر ختم نہیں ہو رہا کائزانا نکا بہت بڑا گینگ ہے اور یہ کام صرف اسی ہوٹل میں نہیں بلکہ الگ الگ ملکوں کے الگ الگ شہروں میں الگ الگ ہوٹلوں میں ہو رہا ہے۔
سب سے بڑی تعداد تو ترکی میں ہے اس کام کی اور ان سب کاموں کے پیچھے بس ایک ہی نام ہے۔
مظہر پاشا۔۔۔۔۔۔۔۔ مظہر پاشا نام کا آدمی ہے جوان سب کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
یہ سب کچھ اسی کا کیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ وہی کرتا ہے ان سب کاموں کے پیچھے بار بار بس ایک ہی نام آ رہا ہے۔
ترکی میں اس آدمی کا بہت بول بالا ہے۔ دو شادیاں کر رکھی ہیں اس نے لیکن اولاد صرف ایک ہی میں سے ہے اور وہ بھی15 سال کی ایک لڑکی ہے۔
باقی سفینہ بائی نام کی ایک طوائف بھی ہے جس کے ساتھ یہ وقت گزارنا کافی زیادہ پسند کرتا ہے وہ آج یا کل کی نہیں بلکہ10 سال سے اس کی گرل فرینڈ ہے اور اس کی دونوں بیویاں بھی اس کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں۔
باقی جن لڑکیوں کو بلیک میل کر کے یہ سارے کام کر واتا ہے اس کا کام یہی تک محدود نہیں ہے بلکہ جو لڑکی انہیں زیادہ پسند آ جاتی ہے اسے یہ آگے بیچ بھی دیتے ہیں۔
اور انجم بھی انہی میں سے ایک تھی جو انہیں حد سے زیادہ پسند آ گئی تھی۔
وہ اپنے پارٹنرز کو خوش کرنے کے لیے انہی لڑکیوں میں سے خوبصورت سے خوبصورت لڑکی کا انتخاب کرتا تھا اور انجم کا انتخاب بھی انہی میں سے تھا۔
وہ لوگ انجم کو آگے پہنچانے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن انجم نے خود کے لیے سٹیپ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے شوہر کا قتل اس کی آنکھوں کے سامنے ہوا تھا اور اس بات کی گواہی اس نے تھانے میں جا کر ہر انسان کو دی تھی لیکن کسی نے بھی اس کی بات پر یقین نہیں کیا کیونکہ یہ کوئی عام ہوٹل نہیں تھا۔ یہ ایک بہت بڑا ہوٹل ہے جس پر بہت بڑے پیمانے پر یہ سارے غلط کام ہو رہے ہیں۔ اور اسی ہوٹل سے بہت سارے نام الگ الگ کنٹر یز میں الگ الگ ہوٹلز کے ساتھ جڑ رہے ہیں جن کی تفصیل میں نے یہ تمہارے سامنے رکھی ہے وہ ایک کاغذ اس کے سامنے رکھتے ہوئے بول رہا تھا۔ جب کہ کائزان وہ کاغذ تفصیل سے چیک کر رہا تھا اسے ایک ایک چیز سمجھ آ چکی تھی اب وقت فیصلے کا تھا۔
کہاں ملے گا یہ مظہر پاشا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگا۔
شا ید ترکی میں۔ کیونکہ یہ ترکی کا ہی رہنے والا ہے۔ اگر تم کہو تو ترکی کے لیے تمہاری سیٹ کنفرم کروا دوں ۔ اس سب کے دوران رفیل پہلی دفعہ بولا تھا۔
ہاں تم نے دو ٹکٹس بک کروانے ہیں ایک میرے لیے اور ایک مرم کے لیے ہم دونوں ہنیمون پر ترکی ہی جائیں گے اور
دوسری بات یہ ٹکٹ تم نے15 دن بعد کی کرنی ہے کیونکہ اس سے پہلے ان17 لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچانا ہے۔
اور پاشا ۔ ۔ ۔ مجھے لگتا ہے ہمیں بھی وہاں تمہارے ساتھ چلنا چاہیے۔
زیادہ نہ سہی لیکن ہم مظہر پاشا کی انفارمیشن نکال سکیں گے۔
نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے جتنی انفا رمیشن مجھے چاہیے تھی اپنی تم لوگ نکال چکے ہو باقی میں سنبھال لوں گا اور جہاں تک مرم کا مسئلہ ہے تو اسے میں فی الحال یہاں چھوڑ کر نہیں جا سکتا میری بیوی کی شادی ہوئے ابھی چار دن بھی نہیں ہوئے وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا پسند کرے گی۔
ویسے وہ اس وقت کیا کر رہی ہے وہ پیپرز پر دھیان دیتے ہوئے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا۔ تھوڑی دیر پہلے ملازم کو فون کیا تھا تو وہ کہہ رہا تھا کہ مرم جاگ کر باہر
آئی تھی ذرا دیر کے لیے باہر گارڈن میں گئی تھی۔
ڈبلیو کو مسکرا کر بائے بائے بھی کیا تھا۔ اور پھر بھاگ کر اندر آئی تھی ناشتہ وہ کر چکی ہے اور میرے خیال میں اس وقت گھر دیکھ رہی ہوگی۔ وہ تفصیل سے بتا رہا تھا جب کہ کائزان ذرا سا مسکرا کر ہاں میں سر ہلا گیا۔ نہیں وہ گھر نہیں دیکھ رہی بلکہ جاسوسی کر رہی ہے اپنے بھائی کے لیے کوئی نہ کوئی خبر ڈھونڈ رہی ہے سارے کمروں میں تاکنا جھانکی کر کے کچھ انفارمیشن ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جبکہ میں اسے صاف الفاظ میں بتا چکا ہوں کہ اسے کسی کمرے میں کوئی انفارمیشن نہیں ملنے والی بلکہ ساری انفارمیشن پرانے گھر میں ہے۔
خیر پھر بھی اگر وہ انفارمیشن لینا چاہتی ہے تو لینے دو اچھا ہی ہے اپنے گھر کا چاپ چاپ دیکھ لے۔ وہ مسکرا کر بولا تھا جبکہ رسل اور رفیل اسے دیکھ رہے تھے۔
کائزان اگر دیکھا جائے تو اس گھر کے اندر بھی بہت ساری
انفارمیشن ہے جو ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ہمیں یہ چیز انگور نہیں کرنی چاہیے کہ چاہے جو بھی ہے وہ یاور کی بہن ہے۔ اور ایک پولیس والے کی بہن ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے وہ جیسے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
وہ میرے لیے کبھی کسی زمانے میں نقصان دہ ثابت نہیں ہو سکتی رسل یہ بات یاد رکھنا وہ میری محبت ہے اور میں اسے کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں پہنچا سکتا وہ یاور کی بہن ہو یا کسی کی بھی بہن ہو مجھے فرق نہیں پڑتا میرے لیے یاور کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
یاور میرے لیے بالکل ایک فالتو شے کی طرح ہے جسے میں جب چاہوں مسل سکتا ہوں اگر وہ زندہ ہے تو صرف اور صرف میری مرم کے صدقے میں۔
ورنہ جس طریقے سے اس نے ہمیں ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی ہے میں کب کا اس کو گولی مار کر ختم کر چکا ہوتا خیر چھوڑو میں اس ٹانک پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
تم لوگ وہ کرو جو میں نے کہا ہے۔ وہ لسٹ میرے حوالے کر دو اور مظہر پاشا کے بارے میں مزید جتنی انفارمیشن تم لوگوں کو ملتی ہے مجھ تک پہنچاتے جاؤ ۔
میں چاہتا ہوں کہ اگلے15 دن میں مجھے یہ بھی پتہ ہو کہ مظہر پاشا ایک منٹ میں کتنی دفعہ سانس لیتا ہے۔
کیا تم اسے مار دو گے ۔۔۔۔۔۔ اس کے اٹھنے پر رسل نے سوال کیا تھا جو کافی بے وقوفانہ تھا ظاہر سی بات تھی وہ اسے مار ہی دے گا۔
کیونکہ ایسے لوگوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ہوتا رفیل نے سوچا تھا جب اس نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا ۔
نہیں میں اسے ماروں گا نہیں بلکہ میں اسے ایسی زندگی دوں گا جس میں وہ ہر سانس کے ساتھ اپنے لیے موت کی دعا مانگے گا۔
لیکن اسے موت نہیں آئے گی ۔۔ میں اسے اذیت ناک زندگی دوں گا۔ جس سے بہتر اس کے لیے موت ہوگی۔
میں گھر جا رہا ہوں ذرا دیکھوں تو سہی میری جاسوسن کیا کر رہی ہے تب تک تم لوگ میرے دیے ہوئے سارے باقی کام نپٹاؤ ۔ وہ لسٹ اٹھا کر وہاں سے چل دیا تھا جب کہ وہ دونوں ایک
دوسرے کو دیکھ کر کندھے اچکا گئے
***
اس کمرے میں ضرور کچھ نہ کچھ ایسا ہوگا۔ جو بھائی کی مدد کر سکے وہ کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے ہر طرف دیکھ رہی تھی یہاں کافی سارے کاغذات تھے اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ کل رات وہ رسل کے ساتھ اسی کمرے میں آیا تھا۔
اور وہ دونوں نہیں پر باتیں کر رہے تھے وہ کچھ کاغذات چیک کر رہا تھا اس نے سامنے ٹیبل پر موجود سارے کاغذات کو چیک کرنے کی کوشش کی تھی یہ الگ بات تھی کہ اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کیونکہ ان سارے کاغذات پر عربی میں کچھ لکھا تھا۔
عربی میں کچھ بھی پڑھنا اس کے لیے مشکل نہیں تھا لیکن اس کو سمجھنا تو مشکل تھا یہ لکھا کیا تھا۔ اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا سامنے پڑے کچھ کاغذات میں انگلش میں کچھ لکھا ہوا تھا۔ غور کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کسی بلڈنگ کے کاغذات تھے۔ اگر اس بلڈنگ کی کاغذات میں کچھ ایسا ضروری ہوتا تو وہ یوں سامنے تھوڑی نہ رکھتا وہ کاغذات واپس وہیں پر رکھتے ہوئے سائیڈ پر بنی دراز کو کھولنے لگی۔
ہر دراز میں سوائے کاغذات کے اور کچھ نہیں تھا جب اس نے لیفٹ سائیڈ کے اوپر بنا پہلا دراز کھولا جو پورا ہی اس کے ہاتھ میں آگیا تھا اور اس کے اندر موجود ریوالور اسے کانپنے پر مجبور کر گیا۔ اللہ جی اس میں تو پستول ہے ۔۔۔۔۔ وہ کانپتے ہاتھوں سے وہ دراز واپس میز میں لگانے کی کوشش کرنے لگی ۔۔۔ ۔
جو نہ لگنے کی صورت میں اس نے وہی پھینک کر باہر بھاگنا بہتر سمجھا ۔ یا اللہ یہ لوگ بہت خطرناک ہیں۔ دراز کے اندر پستول کون رکھتا ہے وہ گھبراتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف جانے لگی تھی۔
دراز کے اندر پستول نہیں رکھی جاتی تو پھر کہاں رکھی جاتی ہے پلیز بتا دو مجھے وہ سامنے دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے اسی کی طرف دیکھ رہا تھا یقینا اس کی آخری بات کو سن چکا تھا۔
آپ۔۔۔۔ ۔ ۔ گینگسٹر جی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ پاپیانو۔۔۔۔ والا کمرہ ڈھونڈ رہی تھی اس نے بہانہ بنایا۔
ہاں میں جانتا ہوں میری جان تم پیانو والا کمرہ ڈھونڈ رہی تھی سارے کمروں کی جاسوسی کرتے ہوئے میں سی سی ٹی وی کیمرہ سے تمہیں دیکھ رہا تھا اس نے سامنے چھت کی طرف لگے
کیمرے کی طرف اشارہ کیا۔
اس کیمرہ سے آپ کو سب نظر آ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔؟ کہ میں کیا کیا کر رہی تھی وہ اس کی طرف دیکھتی بے وقوفوں کی طرح سوال کر رہی تھی۔
تم سچ میں اتنی بے وقوف ہو یا میرے سامنے بننے کی کوشش کر رہی ہو اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے وہ اسے صوفے پر بٹھا چکا تھا۔ آپ نے ناشتہ کیا وہ اس کا سوال انگور کرتے ہوئے سوال کرنے لگی۔
کیا تمہیں میری فکر ہو رہی ہے اس نے الٹا اس سے سوال کیا تھا۔ نہیں مجھے فکر کیوں ہوگی بلکہ ہاں ہو گی نا آپ میرے شوہر ہیں نا آپ کے کھانے پینے کا خیال رکھنا میرا فرض ہے نا بس اسی لیے پوچھ رہی ہوں ۔۔۔۔۔ ۔
اس نے پہلے انکار کیا تھا۔ لیکن پھر سوچا کہ وہ اس کا شوہر ہے وہ اس کے کھانے پینے کے بارے میں پوچھ سکتی ہے سو قبول کر لیا حالانکہ پوچھا تو اس نے صرف اسے باتوں میں الجھانے کے لیے تھا۔
شکریہ میری فکر کرنے کے لیے میں نے ناشتہ کر لیا تھا لیکن لنچ تمہارے ساتھ کروں گا۔ کیا خیال ہے آج کا لنچ بھی کل کی طرح یادگار بنایا جائے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے وہ اسے اپنے قریب کھینچتے ہوئے بولا تو اس کے گال اگلے ہی لمحے سرخی سے دہکنے لگے تھے۔
نی۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے مجھے بھوک لگی ہے۔ اس نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا جب کہ کائزان ذرا سا مسکرایا اور پھر اس کی مسکراہٹ کہیں کھو گئی۔
تم بہانے بازیاں بہت کرتی ہو ویسے اتفاق سے تمہیں کل بھی بھوک لگی ہوئی تھی۔ چلو آؤ پہلے تمہارے لنچ کا انتظام کرتے ہیں اس کے بعد تم میرے لنچ کا انتظام کر دینا ۔ اس نے ذومعنی انداز میں کہتے ہوئے ملازم کو اشارہ کیا۔
اور خود اسے لیے فریش ہونے چلا گیا
***
تم ڈبلیو سے ملی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ فریش ہو کر باہر نکلتا ٹاول سے اپنے بال سکھاتے ہوئے اس سے سوال کرنے لگا۔
میں دور سے ملی تھی میں نے اس کو بائے بائے بھی کیا تھا وہ گول گول گھوم رہا تھا اس نے فورا کسی طوطے کی طرح اپنی اور ڈبلیو کی ملاقات اسے بتائی تھی۔
یہ دور سے ہائے ہیلو والا سلسلہ مجھے کچھ خاص پسند نہیں تم ڈبلیو کے ساتھ وقت گزارو ویسے بھی ہم15 دن کے بعد ہنیمون کے لیے ترکی جا رہے ہیں۔
میں چاہتا ہوں تب تک تم دونوں کی دوستی ہو جائے۔ وہ ٹاول اس کے پاس پھینکتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر اسے کھینچ کر کھڑا کر چکا تھا۔
جبکہ خود اس کے سامنے بیٹھتے ہوئے اس کے ہاتھ سمیٹ ٹاول اپنے سر پر رکھا۔
آہستہ آہستہ ہو جائے گی15 دن تو بہت دور ہیں۔۔ اس نے مسکرا کر کہا تھا جب کہ اس کا اشارہ سمجھتے ہوئے اس نے آہستہ آہستہ ٹاول سے اس کے بال سکھانا شروع کر دیے تھے۔
تمہارے ہاتھوں میں سکون ہے اس کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتے ہوئے وہ اسے اپنے نزدیک کر چکا تھا۔ ویسے گینگسٹر جی آپ کو نہیں لگتا کہ آپ جو کام کرتے ہیں یہ غلط ہے میرا مطلب ہے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے معصوم لوگوں کو جان سے مارنے سے۔
ان پر ظلم کرنے سے ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔ اللہ پاک کے سامنے کیا جواب دیں گے آپ کہ آپ نے یہ سب کچھ کیوں کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
کب تک وہ خود پر کنٹرول کرتی اس نے یہاں اس شخص کے ساتھ نبھا اسی وجہ سے تو کیا تھا کہ وہ اسے راہے راست پر لا سکے۔ تو اسے مزید انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا اسے اس شخص کے دل میں خدا کا خوف ڈالنا چاہیے تھا تاکہ وہ یہ غلط کام چھوڑ کر صحیح راستے پر آ جائے۔
بےبی تم صرف اپنے اعمال پر دھیان دو میرے ہر عمل کا جواب دہ میں خود ہوں۔
میرا خدا سوال مجھ سے کرے گا اور جواب بھی میں دوں گا۔ اس نے مسکراتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر کہا تھا۔
قبر میں عذاب ہوگا اس نے ڈرانا چاہا ۔
تم نے میری قبر میں نہیں جانا ڈارلنگ تو میری فکر مت کرو میرا خدا بڑا بے نیاز ہے۔
اسے خود پر گراتے ہوئے وہ بیڈ پر لیٹتا اسے ایک جھٹکے سے اپنے نیچے کر چکا تھا۔
مجھے بھوک لگی ہوئی ہے اس نے فورا سے پہلے کہا تھا۔ جبکہ وہ اس کی بات کو کوئی بھی اہمیت دیے بغیر اس کی گردن میں منہ چھپاتا جا بجا اپنے لبوں کی مہر لگا رہا تھا۔
اتنی پیاری کیوں ہو تم مجھے تم پر بہت پیار آتا ہے۔ اس کے لبوں کو شدت سے چومتے ہوئے وہ اپنے دل کی بات کہہ رہا تھا۔
جبکہ وہ جو تھوڑی دیر پہلے اسے صحیح غلط کی پہچان بتانے میں مصروف تھی اس وقت اس کی شدتوں سے گھبراتے ہوئے اسی کی پناہوں میں قید ہو کر رہ گئی تھی۔
جب کہ وہ اس کا شرمانا گھبرانا خود میں سمیٹتے ہوئے اس کے بدن کی ران یاں اپنی باہوں میں سمیٹتا چلا جا رہا تھا اس کا انداز شدت اختیار کرتا جا رہا تھا جب اس نے اچانک ہی اس کے کندھے سے شرٹ سرک انی چاہی ۔
بھوک لگی ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔ کیا آپ کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے کبھی دن کا کھانا نصیب ہوگا۔
وہ گھبرائے ہوئے انداز میں بولی ۔ اس نے ایک نظر اس کے چہرے کی طرف دیکھا۔
ظالم ہو تم ۔۔۔۔۔۔ ۔" اس نے الزام لگایا
آپ سے تھوڑا کم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اس کے اٹھنے پر وہ بولی تھی۔
میں بدلہ لوں گا اس بات کا ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ دھمکی دے رہا تھا۔
آپ لے سکتے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں میں آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔ ۔" وہ اپنے کپڑے ٹھیک کرتے ہوئے اس کے پیچھے ہی اٹھی تھی تم کر سکتی ہو میرا مقابلہ یہ اتنا مشکل نہیں ہے اور یقین کرو میں ہار جاؤں گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
بلکہ میں ہارنا چاہتا ہوں تمہا رے لیے ہرا دو مجھے ۔ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے وہ اسے اپنے ساتھ باہر کی طرف لے جاتے ہوئے بولا تھا۔ ہرا دوں گی اور ایسا ہراؤں گی کہ زندگی میں جیتنے کی خواہش ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔۔ ۔" اس نے گردن اکرا کر کہا تھا۔
میں بھی ایسا ہی چاہتا ہوں بلکہ میں منتظر ہوں ایسی ہار کا جو تمہارے ہاتھوں نصیب ہو۔ وہ مسکرا کر کہتا اسے اپنے ساتھ باہر لے آیا تھا