Chapter 20: باب 20

ملیں گے نا ۔۔۔۔۔۔۔؟ اس نے ایک بار پھر سے کائزان کے بازو سے لٹک کر پوچھا تھا۔

جو کب سے اس کا شرارتی انداز دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔

اف کورس ملیں گے ۔۔۔۔۔۔ ان دونوں کے بستر ڈبلیو کے پنجرے میں لگا دو اور آرام کا خاص خیال رکھنا ۔

اس نے دروازے پہ کھڑے ملازم کو حکم دیا تھا جو فورا اپنے کام پر لگ چکا تھا جبکہ کائزان کچھ بھی بولے بنا مرم کا ہاتھ تھامتا اسے اندر لے گیا تھا۔

اور وہ دونوں اسے پکارتے رہ گئے لیکن اس نے ان دونوں کو سرے سے نظر انداز کر دیا تھا جبکہ جاتے جاتے مرم نے ان دونوں کو منہ چرایا تھا

***

جان یہ تم کیا کر رہی ہو ۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ واش روم سے نکل کر باہر آیا تو اسے کھڑکی سے باہر کی طرف جھانکتے ہوئے دیکھا۔

مزے لے رہی ہوں ان لوگوں کی حالت کے ائیے آپ بھی لیجئے نا۔۔۔۔۔ ۔"

وہ خوش ہوتے ہوئے اسے بھی انوائٹ کر رہی تھی وہ تھوڑا حیران ہوتا کھڑکی کے پاس آیا جہاں کھڑکی سے نیچے کی طرف ڈبلیو کا پنجرہ صاف نظر آرہا تھا۔

اور ان دونوں کے بستر پنجرے کے اندر لگا دیے گئے تھے۔

کتنا مزہ آرہا ہے نا ہم زیادہ دیر ان کو وہاں نہیں رکھیں گے ٹھیک ہے نا بس تھوڑا سا ڈرا کر نکال لیں گے آئے بڑے مجھے باتیں سنانے والے ۔۔۔۔۔ ۔

ایم سوری گنگسٹر جی ۔۔۔۔۔۔ آپ کو برُا لگ رہا ہو گا نا کہ آپ کے دوست وہاں اس پنجرے میں سوئیں گے۔

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگی۔

نہیں مجھے برا کیوں لگے گا بھلا اگر وہ لوگ وہاں نیچے سوئیں گے تو بلکہ یہ تو اچھی بات ہے مجھے اندازہ ہونا چاہیے کہ وہ کس طرح کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

وہ بے فکر ہوتے ہوئے صوفے پر آ کر بیٹھا تھا جب وہ بھی کھڑکی چھوڑ کر اس کے پاس آ کر بیٹھ گئی۔

آپ سے ایک سوال پوچھ سکتی ہوں۔ ۔ ؟

اس کے پاس بیٹھتے اس کی شرٹ کے اوپری بٹن کے پاس سے نظر آتے ذرا سے زخم پر اس کی گہری نظر تھی۔ جسے کائزان نے بھی محسوس کر لیا تھا۔

تمہیں مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پوچھو کون سا سوال ہے جو تمہیں تنگ کر رہا ہے۔ وہ پیچھے صوفے سے ٹیک لگاتے ہوئے اسے اپنی نگاہوں کے حصار میں لے چکا تھا یہ زخم کیسے لگا آپ کو میرا مطلب ہے جب سے میں نے اسے دیکھا ہے نا میرا ذہن اسی میں الجھا ہوا ہے آپ بتائیے نا آپ کو کیا ہوا تھا۔

اس کے ساتھ قریب کے لمحے گزارنے کے بعد وہ کافی پر اعتماد ہو گئی تھی اس نے نوٹ کیا تھا کہ وہ پرسکون ہو کراس سے بات کر رہی تھی۔ شاید اسے یقین آ چکا تھا کہ وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ اس کے ساتھ اپنا گھر بسایا چاہتا ہے۔

یہ جب میں15 سال کا تھا۔ تب ہوا تھا میرے ساتھ ایک حادثہ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ اس کے بعد دوسری بار تیسری بار یہ زخم کافی پرانا ہے۔

اس زخم کو اکیس دفعہ ناسور بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ خیر کچھ زخم ساری زندگی کا نشان چھوڑ دیتے ہیں بس سمجھ لو یہ ایسا ہی ایک نشان ہے۔

جس کی میری زندگی میں کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ داغ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔

وہ نارملی اسے جواب دے رہا تھا۔ جبکہ وہ اپنے بازو سے قمیض ہٹائی کہنی کے پاس کچھ تلاش کر رہی تھی اس کے انداز پر وہ متجسس ہوا تھا وہ کیا کر رہی تھی وہ سمجھ نہ پایا جب اس نے کہنی کے قریب ایک چھوٹے سے نشان پر انگلی رکھ کر اس کے سامنے کیا۔

مجھے بھی لگا تھا میں بچپن میں گر گئی تھی نا تو یہ مجھے لگی تھی۔ میرا بھی نشان نہیں گیا۔

اس نے بڑی مشکل سے وہ چھوٹا سا نشان نکال کر اسے دکھایا تھا۔ جیسے بے اختیار ہی اس نے اپنے لبوں سے چوما تھا اس کی حرکت اتنی بے ساختہ تھی کہ مرم گھیرا کر قمیض نیچے کر گئی۔

کچھ نشان کبھی نہیں جاتے وہ گھیرا کر تھوڑا فاصلہ بناتے ہوئے بولی جب وہ اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتا اسے اپنے قریب کھینچ گیا۔

ہاں کچھ نشان ساری زندگی ساتھ رہتے ہیں۔ لیکن ان کی اہمیت نہیں ہوتی درد ختم ہو جاتا ہے۔ منظر ہٹ جاتا ہے بس نشان چھوٹ جاتے ہیں۔

تمہیں کیسے لگی تھی یہ میرا مطلب ہے کیسے گری تھی وہ جیسے اسے باتوں میں الجھا رہا تھا۔

میں چھت سے کر گئی تھی بس اور کچھ بھی یاد نہیں مجھے آپ بتائیں نا آپ کو کیسے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

تمہیں ڈبلیو کیسا لگا وہ اچانک بات بدل گیا ۔۔۔۔۔ ۔

اچھا بہت اچھا ہے ۔۔۔ ۔"بس مجھے بہت ڈر لگتا ہے نا جانوروں سے۔

لیکن تم تو کہہ رہی تھی کہ تمہیں جانور پسند ہیں وہ اسے اس کی بات یاد کروانے لگا۔

پسند ہیں مگر چھوٹے چھوٹے اتنا بڑا جانور جو مجھ سے بھی بڑا ہو مجھے بالکل بھی پسند نہیں نہیں میرا مطلب وہ اچھا ہے۔

لیکن بہت بڑا بھی تو ہے نا اس کے ساتھ دوستی آہستہ آہستہ ہوگی میں کوشش کروں گی کہ ہم دوست بن جائیں۔

وہ جیسے اسے لارے لگا رہی تھی۔ اس کے انداز سے وہ صاف سمجھ چکا تھا کہ وہ کبھی بھی ڈبلیو کے پاس خود سے نہیں جانے والی تھی۔ لیکن کوئی بات نہیں ڈبلیو خود ہی اسے اپنے آپ کے قریب لے آئے گا اور یہ بات وہ جانتا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے تم ڈبلیو کی اچھی دوست بن سکتی ہو۔

خیر تم گاتی بہت اچھا ہو ۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جب کہ وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی تھی۔

میں نے کب گانا سنایا آپ کو ۔۔۔۔۔۔ ؟

میں تو گاتی ہی نہیں ہوں وہ پریشانی سے کہنے لگی تھی جب کہ وہ دلکشی سے مسکرا دیا۔

ایک لمحے کے لیے وہ اس کی مسکراہٹ میں کھو سی گئی تھی وہ سمجھ ہی نہیں پائی تھی کہ اس نے کب اسے گاتے ہوئے سنا تھا وہ تو گاتی تھی ہی نہیں۔

تم بہت اچھا گاتی ہو میں جانتا ہوں میں نے تمہارے لیے ساتھ والے کمرے میں ایک پیانو رکھوایا تھا بہت پہلے جب میں نے یہ گھر بنوایا تھا۔

تم کوشش کرنا مجھے یقین ہے تم بہت اچھے طرح سے اسے پلے کر پاؤ گی وہ بولے جا رہا تھا جب کہ وہ حیرانگی سے اسے سن رہی تھی اسے کیسے پتہ تھا اسے پیانو بجانے کا شوق ہے۔

اس نے آخری دفعہ ایک فنکشن مینا بازار میں گانا گایا تھا اس

فنکشن میں سکول کی بچیوں کو شامل کیا گیا تھا کیونکہ وہ اچھی پرفارمنس کرتی تھی۔ لیکن یہ بات تو اس نے کبھی یاور سے بھی شیئر نہیں کی تھی تو یہ شخص کیسے جانتا تھا ۔۔۔۔ ۔"

آپ کو کیسے پتہ کہ میں پیانو بجانا چاہتی ہوں وہ حیرانگی سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی جبکہ اس کی مسکراہٹ اب بھی برقرار تھی۔

جب سے محبت کی جاتی ہے ان کے بارے میں سب کچھ جان لینا چاہیے۔ بس میں نے بھی تمہارے بارے میں سب کچھ جان لیا ہے اب تمہیں آرام کرنا چاہیے

۔ اس سے پہلے کہ میری نیت بدل جائے اور میں دن کی طرح رات کی نیند بھی تم پر حرام کر دوں۔ تمہیں آ رام کی ضرورت ہے۔

اس کے بالوں کو آہستہ سے اپنے ہاتھوں سے پیچھے ہٹایا وہ اس کے ماتھے پر اپنی محبت کی میٹھی سی مہر لگا گیا تھا۔

ہاں مجھے بہت زور کی نیند آرہی ہے میں سو جاتی ہوں لیکن آپ ان دونوں کو باہر نکال دیجئے گا۔

تھوڑی دیر کے بعد بیچارے ڈر جائیں گے میں انہیں ڈرانا نہیں چاہتی بس تھوڑا سا بدلہ لینا چاہتی تھی۔ وہ بہت شرارتی تھی۔ کائزان نے اندازہ لگایا تھا۔

جبکہ وہ اپنی بات مکمل کرتی بیڈ پر جا کر لیٹ گئی تھی نیند میں وہ کب اتری اسے خود بھی پتہ نہیں چلا تھا۔

ہاں لیکن وہ یہ جاننا چاہتی تھی کہ وہ کیسے جانتا تھا کہ اسے پیانو بجانے کا شوق ہے یا پھر وہ کبھی گایا کرتی تھی۔

***

ایک آدمی بھاگتا ہوا گھر کے اندر داخل ہوا تھا پہلے وہ اندر کی طرف گیا پھر ملازم نے باہر کی طرف اشارہ کیا تھا اس چیتے کو دیکھ کر وہ ایک لمحے کے لیے گھبرایا تھا۔

لیکن پھر رکا نہیں بلکہ تیزی سے پنجرے کے پاس آیا تھا جہاں وہ نیچے زمین پر بستر بچھائے دونوں بیٹھے ہوئے باتوں میں مصروف تھے۔

سن تیری تو سینا ہے نہ ڈبلیو اس کو بول کہ رات کو جب ہم سو جائیں گے تب اس طرف ہرگز نہیں آئے گا ورنہ اچھا نہیں ہوگا اس کے لیے ۔۔۔۔۔ رفیل نے تھوڑا سا روعب جما یا تھا جب اس نے غرا کر اس کی طرف دیکھا رفیل کی سانسیں اٹکنے لگی تھی۔

ڈبلیو یار میں تو بس مذاق کر رہا ہوں فرینڈلی جوک تو غصہ کیوں ہو رہا ہے یار وہ گھیرا کر بولا تھا۔

کیونکہ اسے اپنا روم ہمارے ساتھ شیئر نہیں کرنا تھا لیکن اسے کرنا پڑ رہا ہے اسے اچھا نہیں لگ رہا لیکن بیٹا یہ تیری ممی کی فرمائش تھی ہم نے کوئی شوق سے تیرے کمرے میں اپنے بستر نہیں بچھائے ۔

اب اگر تو چاہتا ہے کہ تیری ممی تجھ سے خوش رہے تو ایک کونے پر جہاں بیٹھا ہے وہیں بیٹھا رہ اور ہمیں بھی سکون کا سانس لینے دے۔ رسل نے اس سے کہتے ہوئے سامنے سے بھاگتے لڑکے کی طرف دیکھا تھا جو ان کی طرف آ رہا تھا۔

گھیراؤ مت پنجرا بند ہے اس نے جیسے ہی ڈبلیو کو اٹھ کر کھڑے ہوتے دیکھا وہ پیچھے ہی رک گیا تھا جب رسل نے اسے بے فکر کیا

وہ گہرا سانس لیتے ہوئے اس کے پاس آیا تھا اور موبائل میں موجود ویڈیو اس کے سامنے پلے کر دی۔

یہ تو وہی لڑکی ہے جو پچھلے ایک ہفتے سے کائزان کا پتہ ڈھونڈ رہی تھی وہ حیرانگی سے اس ویڈیو میں موجود اس لڑکی کو دیکھنے لگا تھا۔ ہاں لیکن یہ پچھلے ایک ہفتے سے نہیں بلکہ ایک مہینے سے کائزان کے بارے میں پتہ کر رہی تھی لیکن ہمیں دیر سے پتہ چلا اس نے بتایا تھا۔

یہ لڑکی پچھلے ایک مہینے سے کائزان کو ہر طرف ڈھونڈ رہی تھی۔ پہلے جگہ جگہ یہ پولیس اسٹیشنز کے دھکے کھاتی رہی۔ پھر اسے پتہ چلا کہ کائزان کاظمی نام کا ایک گنگسٹر ہے جو ایسے کاموں کو جڑ سے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ سب لوگوں کی اس پر نظر تھی یہ کائزان سے ملنا چاہتی تھی اسے کچھ بتانا چاہتی تھی۔ کہ اس کے ساتھ کیا ظلم ہوا ہے۔

اپنے آخری وقت میں خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ایک خط اپنے فون کے پیچھے موجود فون کیس میں رکھا تھا جو اس نے کائزان کے نام لکھا ہے اس نے ایک کاغذ اس کی طرف بڑھایا تھا

اس کاغذ کو تھامتے ہوئے اس نے پنجرے کا دروازہ باہر سے کھولنے کا اشارہ کیا وہ ایک لمحے کے لیے گھبرایا تھا کیونکہ پاس کھڑا وہ خونخوار چیتا اسی کی طرف دیکھ رہا تھا۔

ڈونٹوری وہ تمہیں کچھ نہیں کہے گا دروازہ کھولو مجھے کائزان سے ملنا ہے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے اگلے ہی لمحے دروازہ کھولا تھا۔

تم میرے ساتھ چلو اور مجھے اس چیز کی تفصیل بتاؤ تم جا کر کائزان کو اس لڑکی کے بارے میں بتاؤ رفیل اس لڑکے کو اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کرتا رسل کو اندر کی طرف بھیج چکا تھا۔

***

وہ گہری نیند سو رہی تھی جب کہ وہ اس کے پاس لیٹا اس کے چہرے کے ایک ایک نقش میں کھویا ہوا تھا وہ گہری نیند میں اتر چکی تھی شاید اس نے اسے بہت ستایا تھا۔

پہلے جانے کتنی ہی دیر یوں ہی اس کے نقوش میں کھویا رہتا جب دروازے پر دستک ہوئی۔

اس کے دروازے پر سوائے رسل یا رفیل کے دستک دینے کی جرات اور کوئی نہیں کرتا تھا اور اگر وہ پنجرے سے اس کی اجازت کے بغیر نکلے تھے تو مطلب صاف تھاکہ کوئی بڑی بات ہے۔

اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے وہ اس کے قریب سے اٹھ کر دروازے تک آیا تھا جہاں باہر رسل ہی کھڑا تھا۔

خیریت ۔۔۔۔۔۔ اس نے پوچھا۔

خیریت نہیں ہے تم شرٹ پہن کر آو میٹنگ روم میں وہ بس اتنا کہہ کر پلٹ گیا تھا جبکہ کائزان کمرے کے اندر آتا شرٹ پہن کر کمرے سے باہر نکلا۔

جب اچانک ہی وہ آنکھیں کھول کر دروازے کی طرف دیکھنے لگی جب وہ اس کے قریب سے اٹھ کر دروازہ کھولنے لگا تھا تب ہی اس کی آنکھ کھل گئی تھی اتنی رات گئے وہ کہاں گیا تھا اور میٹنگ روم کہاں تھا۔

وہ تیزی سے اٹھی تھی

***

لڑکی کا نام انجم تھا۔ اور لڑکا وقار دونوں کی لو میرج تھی۔ اٹھ مہینے سے لڑ جھگڑ کر اپنے گھر والوں کو شادی کے لیے منا رہے تھے۔

اور پھر فائنلی ان کی شادی ہو گئی شادی کے بعد وہ اسے مصر لے کر آیا تھا گھومنے کے لیے۔

یہاں مصر کے ہوٹل کے اندر کیمرز لگائے گئے تھے جہاں بہت سارے کیلر کی ویڈیوز تھی۔ انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میل کی انتہا صرف پیسوں تک نہیں بلکہ لڑکیوں کو زبردستی اور کام بھی کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

انہی میں سے یہ ایک لڑکا وقار بھی تھا ان دونوں کا ایم ایم ایس بنایا گیا تھا انہیں بلیک میل کرنے کے لیے

لیکن اس لڑکے نے بلیک میل ہونے کے بجائے وہ ویڈیو پولیس سٹیشن میں پہنچا کر اس ہوٹل کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی تھی یہاں تک کہ ہوٹل کی انتظامیہ پر بہت بڑا کیس بھی چل رہا تھا دو مہینے سے۔

لیکن ان لوگوں نے بے دردی سے اس آدمی کو قتل کر دیا۔ ایک مہینے تک اس لڑکی کو قید کر کہ الگ الگ طریقوں سے ٹارچر کرتے رہے تقریبا ایک مہینہ پہلے یہ لڑکی وہاں سے بھاگ کر پولیس اسٹیشن پہنچی تھی لیکن پولیس والوں نے اس کا کوئی خاص ساتھ نہیں دیا۔

اس کے پاس سوائے ایک موبائل فون کے اور کچھ بھی نہیں تھا اس سے پہلے جو کیس ہم لوگ حل کر رہے تھے اس میں بری ہونے کی وجہ سے ہم نے اس لڑکی کو انگور کر دیا تھا۔

کیونکہ ہم ہیں۔ لگتا تھا کہ یہ لڑکی کسی گینگ کا حصہ ہے اور ہمیں ڈسٹریکٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن کچھ دن پہلے یہ لڑکی دوبارہ ان۔ لوگوں کے ہاتھ لگ گئی تھی۔ اس کے ساتھ دوبارہ یہی سب کچھ ہوتا رہا۔

اب جب یہ لڑکی ان کے کام کی نہیں رہی تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔ کیونکہ انہیں یقین آ چکا تھا کہ اب یہ لڑکی ان لوگوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی

لیکن افسوس کہ آج یہ لڑکی صبح ڈوب کر مر گئی ہے اس نے خود کشی کر لی ہے اور مرنے سے پہلے اس نے تمہارے نام ایک خط لکھا ہے۔

اور اس خط میں کافی عجیب طرح کی باتیں لکھی ہیں تمہارے خلاف ۔۔۔۔۔ وہ کچھ اٹکتے ہوئے بولا تو کائزان نے ایک نظر اسے دیکھا وہ لڑکی اسے جانتی ہی کہاں تھی جو اس کے خلاف کچھ الٹا سیدھا لکھے گی۔

ایسا کیا لکھا ہے اس خط میں وہ اس خط کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے بولا تھا۔

کائزان اس خط میں لکھا ہے کہ اس لڑکی کے قاتل تم ہو۔ اس خط میں لکھا ہے کہ کہ29 دن تک یہ لڑکی ان لوگوں کی قید میں رہی ہے اور اس دوران اس کے ساتھ90 سے زیادہ دفعہ ریپ ہوا ہے اور یہ تمہاری وجہ سے ہوا ہے۔

اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو انصاف دلانا چاہتی تھی۔ وہ ہر اس لڑکی کو انصاف دلانا چاہتی تھی جس کے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے۔

لیکن تم نے یہ جاننے کے باوجود بھی کہ یہ لڑکی تم سے ملنا چاہتی ہے تم اس سے نہیں ملے اس لیے اس لڑکی کا کہنا ہے۔ کہ خود کشی جیسا حرام قدم اٹھانے پر تم نے اسے مجبور کیا ہے اس فون میں93ویڈیوز ہیں۔

اور اس ہر ویڈیو میں اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے الگ الگ انسان نے اس لڑکی کو نوچا ہے۔

اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کے گنہگار تم ہو۔

اس کا کہنا ہے کہ تم دنیا والوں کو انصاف دلاتے ہو لوگوں کے لیے مسیحہ بنتے ہو لیکن اس کے لیے اس کے قاتل تم ہو۔ اس کے گنہگار تم ہو۔

وہ بولے جا رہا تھا جب اچانک اس نے اس کے ہاتھ سے وہ کاغذ چھین کر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ اس لڑکی نے کہا ہے کہ جب جب اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے اس کے دل سے

تمہارے لیے بددعا نکلی ہے

کیا بکواس ہے یہ میں میں بھلا یہ ان سب چیزوں کا ذمہ دار کیسے ہوا ۔۔۔۔۔۔ ؟ میں تو اس بارے میں جانتا بھی نہیں تھا۔ وہ تڑپ ہی تو اٹھا تھا خود پر لگنے والے اس سنگین الزام پر یقینا یہ لڑکی اگر اس کے سامنے اسے یہ سب کچھ کہتی تو وہ لمحوں میں اسے ختم کر دیتا۔

وہ اسے نست و نابود کر دیتا جو اس کی ذات پر اتنا بڑا الزام لگا رہی تھی اس کی ذات کو کوڑے لگا رہی تھی۔

اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اگر تم ایک دفعہ اس سے مل لیتے اس کی بات سن لیتے تو شاید اس کے ساتھ یہ سب کچھ نہ ہوتا۔

شاید وہ جھیل جاتی زندگی کی طرف لوٹ جاتی اپنے شوہر کو انصاف دلا پاتی ان لڑکیوں کو انصاف دلا پاتی جو ان سب چیزوں کا شکار ہو کر اپنی زندگی گواہ بیٹھی ہیں

اس خط میں لکھا تھا کہ وہ لڑکی تب تک تمہیں نہیں بخشے گی جب تک اس ہوٹل میں موجود ہر اس لڑکی کو انصاف نہیں مل جاتا جن کے ساتھ ان درندوں نے ایسا سلوک کیا ہے۔

وہ چاہتی ہے کہ تم اس گینگ کو عبرت ناک انجام تک پہنچاؤ وہ بولے جا رہا تھا جبکہ کائزان خاموشی سے سن رہا تھا جب اسے محسوس ہوا کہ دروازے کے باہر کوئی ہے۔

نازک سے پیروں کا سایہ دیکھ وہ سمجھ چکا تھا کہ دروازے کے باہر کون ہے۔

ہم اس بارے میں صبح بات کرتے ہیں وہ کہہ کر انہیں جانے کا اشارہ کر چکا تھا جبکہ خود الجھا ہوا تھا۔

اس کا دل عجیب سا ہو رہا تھا۔ خود کو ہی آئی نے میں دیکھنے کا دل نہیں کر رہا تھا اسے اپنے ہی آپ سے الجھن ہو رہی تھی۔

اسے اپنا آپ مجرم سا لگ رہا تھا وہ نہیں جانتا تھا اس لڑکی کے بارے میں کچھ بھی اسے نہیں پتہ تھا کہ کوئی لڑکی ہے جو اسے ڈھونڈ رہی ہے یا کوئی لڑکی ہے جسے اس کی مدد کی ضرورت ہے۔

شاید کسی ایک انسان کے مر جانے سے اسے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن یہاں کوئی ایک انسان نہیںبلکہ پوری انسانیت مری تھی۔

اور وہ حب نہیں بیٹھ سکتا تھا۔

***

وہ کمرے میں آیا تو وہ بیڈ پر بالکل اسی طرح سے سو رہی تھی جس طرح وہ اسے چھوڑ کر گیا تھا۔

وہ کچھ بھی بولے بنا آ کر اس کے ساتھ بیڈ پر لیٹ گیا تھا۔

اس نے محسوس کر لیا تھا کہ وہ جاگ رہی ہے۔

لیکن اس نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی تھی۔ اس وقت اس کا ذہن اور بہت ساری چیزوں میں الجھا ہوا تھا۔

اس کے ذہن میں بہت ساری چیزیں چل رہی تھی۔

ذمہ داری ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ انصاف ۔۔۔۔۔۔ گنہگار ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لفظ گنہگار پر وہا کر ایک دفعہ پھر سے سوچوں میں ڈوبنے لگا تھا۔

کیا وہ سچمچ میں اس لڑکی کا گناہگار تھا اس کا ذہن ایک بار پھر سے ان لفظوں پر غور کرنے لگا تھا اسے گنہگار کہا گیا تھا اسے قاتل کہا گیا تھا۔

وہ کسی کا گنہگار بن گیا تھا وہ نہیں برداشت کر سکتا تھا خود پر اتنا بڑا الزام ۔ اس نے اپنے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے چھت کو گھورا تھا۔

آپ کے سر میں درد ہو رہا ہے میں دباؤں آپ کا سر ۔۔۔۔۔۔ اسے احساس نہ ہوا کہ کب سے وہ اسے دیکھ رہی ہے اس نے ایک نظر اسے دیکھا جب کہ وہ اپنا نازک سا ہاتھ اس کے سر پر رکھ چکی تھی۔

آپ بہت زیادہ کام کرتے ہیں نا شاید اس لیے آپ کو تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔ اتنا زیادہ کام نہ کیا کریں۔ ویسے ایسا کون سا ضروری کام تھا جو آپ کو اتنی رات باہر جانا پڑا۔

میرا مطلب ہے کام کرنے کا کوئی وقت ہوتا ہے کچھ ضروری تھا کیا ۔۔۔۔۔۔؟ اس کا انداز تقشیشانہ تھا۔

اس کی باتوں پر کائزان کو ہنسی آئی تھی۔

جس انداز میں تم جاسوسی کر رہی ہو نا میری جگہ کوئی اور ہوتا تو تم پکڑی جاتی۔

آئندہ جب جاسوسی کرنے لگو تو دروازے کے بالکل سامنے مت رکنا سائیڈ پر رکنا ۔ چلو اب سو جاؤ ۔۔۔۔۔۔ وہ ایک جھٹکے سے اسے کھینچ کر اپنے اوپر گرا چکا تھا۔

جب کہ وہ کہنا چاہتی تھی کہ وہ جاسوسی نہیں کر رہی تھی۔ لیکن پھر یہ سوچ کر نہیں کہا کہ وہ پہلے ہی جان چکا ہے اس کے بارے میں وہ سچ میں بہت خراب جاسوسن تھی ایک تو وہ پتہ بھی کچھ نہیں کر پائی تھی اور اوپر سے اتنی رات کو اس نے اپنی نیند بھی خراب کی تھی۔ اور تیسری وہ پکڑی بھی گئی تھی۔

اس کے سینے پہ سر رکھتے ہوئے اس نے آہستہ سے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.