Chapter 19: باب 19

آپ کیا اب مجھے بھوکا رکھ کر ما ریں گے اب اگر آپ نے مجھے کھانا نہیں دیا تو میں رونا شروع کر دوں گی۔

اس دفعہ اس نے اپنی آواز ذرا تیز کی تھی جبکہ وہ نیند سے پوری آنکھیں کھولتا اس کا چہرہ دیکھنے لگا۔

رونے کے علاوہ اور کوئی کام اتا ہے کیا تمہیں ۔ رو رو کر میرا موڈ خراب کرنے کی کوشش بہت کی تھی تم نے لیکن تمہاری مہک کے جادو میں تمہارے انسو نظر انداز ہو گئے لیکن یہ وقت میرے لیے میری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہے۔

اور میں یہ لمحہ ابھی ختم نہیں کرنا چاہتا میں ابھی اپنی محبت کو ایک بار پھر سے محسوس کرنا چاہتا ہوں۔

اس کے چہرے کو تھامتے ہوئے وہ اس کے لبوں پر جھکنے ہی لگا تھا جب اس نے اس کے لبوں پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔

مجھے بھوک لگی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ منت بھرے لہجے میں بولی ۔ اس کی نگاہوں سے اسے گھبراہٹ ہو رہی تھی جبکہ اس کی ایک بار پھر سے پیش قدمی اسے بری طرح سے بوکھلا گئی تھی وہ تو بس کیسے بھی اس کی پناہوں سے آزادی چاہتی تھی۔

ہاتھ ہٹاو وہ حکم دے رہا تھا۔ مرم اس کے سخت لہجے پر سہم سی گئی تھی۔ اس نے فوراً ہاتھ ہٹایا جبکہ وہ اس کے لبوں کی نر ما ہٹ محسوس کرنے لگا۔

جن خوبصورت لمحات کی وہ بات کر رہا تھا ان لمحات میں اس نے سوائے مزاحمت کے اور کچھ نہیں کیا تھا۔

لیکن اس نے اس کی کسی بات کا برا نہیں مانا تھا شاید وہ اس کے جذبات کو سمجھ گیا تھا شاید وہ اپنی دیوانگی کی شدتوں کو بھی سمجھتا تھا۔

وہ اس کی محبت تھی وہ صرف اس سے محبت کرنا چاہتا تھا اور اس نے کر لی تھی۔

اس نے اس سے بے حساب بے تحاشہ محبت کر لی تھیا ور اس کا دل ابھی تک بھرا نہیں تھا۔

وہ اسے اپنی باہوں میں ہی قید رکھنا چاہتا تھا لیکن اس کے پیٹ کا کیا کرتا جو بالکل خالی تھا۔

آج کے بعد میرے گھر واپس آنے سے پہلے تم نے کھانا بھی کھا لینا ہے اور باقی بھی سارے ضروری کام کر لینے ہیں میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گا اور خاص کر ایسے مومنٹس میں تمہارے کسی بہانے کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے اس نے جیسے وارن کیا تھا۔

چلو اٹھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چل کر فریش ہو لیتے ہیں وہ اس کا ہاتھ تھامے ہوئے بیڈ سے اٹھنے لگا تھا۔

میں نہا لوں گی آپ جا کر نہا لیں اس کی شرٹ سے ٹھیک سے اپنے کندھوں کو کور کرتے ہوئے اس نے گردن کے قریب سے اس کی شرٹ کے بٹن کو پکڑ بھی لیا تھا۔

ہاں تو آجاؤ جان دونوں ساتھ میں اس باتھ کو انجوائے کرتے ہیں وہ شرارتی انداز میں اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلا کر کنفرٹر بھی خود پر اچھی طرح سے پھیلا لیا تھا۔

لائک سیریسلی ۔۔۔۔۔۔ تم اب بھی مجھ سے شرما رہی ہو وہ حیرت سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا تھا جبکہ وہ نگاہیں جھکائے اگے پیچھے دیکھنے لگ گئی تھی۔

جان اب شرمانے والے مراحل طے ہو چکے ہیں اب تو لائف اور رومانس انجوائے کرنے کے مراحل شروع ہوئے ہیں۔

وہ اگلے ہی لمحے کنفرٹڑ اس پر سے کھینچ کر دور پھینکتا اسے اپنی باہوں میں اٹھائے واش روم میں لے گیا تھا جبکہ وہ دونوں

ہاتھوں میں چہرہ چھپائے اس کے سینے میں پناہ ڈھونڈنے لگی.

***

وہ میں ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز آپ باہر جائیں نا ۔۔۔۔۔۔ اس نے جیسے ہی اسے نیچے اتارتے ہوئے شاور نل کی طرف ہاتھ بڑھایا وہ منت بھرے لہجے میں بولی ۔

کیوں۔۔۔۔۔ ڈارلنگ اب کیوں اس طرح سے شرما رہی ہو مجھ سے یار ۔ اب تو میں نے تمہیں دیکھ لیا نا ہر طرح سے۔ وہ اس کے پاس آتے ہوئے اس کی شرٹ کا اوپری بٹن کھولنے لگا تھا۔

آپ کیا کبھی میری زندگی میں کوئی بات نہیں مانیں گے وہ اس کی طرف دیکھتی شکایتی انداز میں بولی تو اس نے اس کے چہرے پہ اڑتی ہوائیوں کو دیکھا تھا۔

ویسے مجھے اندازہ نہیں ہے کہ مجھے باہر بھیج کر تم نے کون سی خوشی حاصل کر لینی ہے لیکن چلو کیا یاد کرو گی میں تمہاری بات کو مانتا ہوں۔

جلدی آنا میں انتظار کر رہا ہوں تمہارا نرمی سے اس کے لبوں کو چومتے ہوئے وہ واش روم سے باہر نکل گیا تھا جبکہ اس کے باہر جاتے ہی اس نے جلدی سے آگے بڑھتے ہوئے دروازہ اندر سے لاک کر لیا۔

اس کی ضرورت نہیں تھی ڈارلنگ اتنا بھی بے اعتبار انسان نہیں ہوں میں اور ویسے بھی میں اپنی ہی ملکیت پر ڈاکہ نہیں ڈالتا ۔

وہ دروازے پر آہستہ سے انگلیاں بجاتے ہوئے اسے بتاتا اپنے کام میں مصروف ہو گیا تھا۔

جب کہ وہ کتنی ہی دیر اس بات کی یقین دہانی کرتی رہی کہ اب وہ دروازہ کھول کر اندر نہیں آ سکتا۔

باہر سے کسی طرح کی کوئی آواز اندر نہیں آرہی تھی۔ شاید وہ دوبارہ سے سونے لگا تھا خیر جو بھی تھا اسے تو آزادی مل چکی تھی نا

ڈارلنگ تمہارے کپڑے میں یہاں دروازے کے پاس رکھ رہا ہوں فریش ہو کر پہن لینا ۔

میں ساتھ والے کمرے میں فریش ہو جاتا ہوں۔

وہ دروازے پر دستک دیتے ہوئے بول کر شاید جاچکا تھا۔

اس نے دروازہ کھول کر باہر جھانکا تو وہاں کچھ نہیں تھا ہاں لیکن اس کے کپڑے دروازے کے بالکل ساتھ ہی رکھے تھے جنہیں اس نے اٹھا لیا تھا۔

سکون سے فریش ہوتے ہوئے وہ مسلسل اسی کے بارے میں سوچ رہی تھی جو چند ہی لمحوں میں اس کی رگوں میں بس چکا تھا۔

کل تک جو اس کے لیے کچھ نہیں تھا آج وہ بہت کچھ بن چکا تھا۔ صرف چند لمحات میں وہ اس کے روح و جسم پر اپنا بھرپور حق جتا کر اسے بتا گیا تھا کہ اس پر صرف اس کا حق ہے۔

اس کی زندگی اب شاید ان عام لڑکیوں جیسی تھی جو شادی کے بعد اپنا گھر بسا تی ہیں یا شاید ان سے بہت مختلف ہونے والی تھی کیونکہ اس کا شوہر کوئی عام انسان نہیں تھا۔

بلکہ وہ کسی بھی عام انسان سے بہت زیادہ الگ تھا وہ ایک خطرناک ترین مجرم تھا اس کی زندگی جس کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ وہ الگ تھا سب سے۔

اس نے اس شخص کو صحیح راہ پر لایا تھا اس نے اس شخص کو غلط راستے سے دور لے کر آیا تھا مشکل تھا لیکن کائزان کا محبت بھرا انداز اسے امید دلوا گیا تھا۔

کہ وہ اس کے ساتھ ایک اچھے رشتے کی شروعات ضرور کرے گا۔ اور یہ بھی کہ وہ بہت جلد سارے غلط کام چھوڑ کر عام انسان جیسی زندگی گزارے گا۔

وہ آئی نے کے سامنے کھڑی اپنی گردن پر موجود اس کے دیے شدتوں سے بھرپور نشانات کو دوپٹے سے چھپانے کی کوشش کرنے لگی تھی۔

اسے اپنے اس پاس ہر طرف کائزان کی خوشبو محسوس ہو رہی تھی وہ شخص بس چند ہی گھنٹوں میں اس کے اندر مہک نے لگا تھا۔

خود کو آئینے میں دیکھتے ہوئے اس نے اپنے آس پاس اسے بہت شدت سے محسوس کیا تھا پھر احساس ہوا کہ وہ آس پاس نہیں بلکہ دل کے کسی کونے میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے

***

اتنی دیر لگتی ہے فریش ہونے میں میں کب سے باہر کھڑا تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔

وہ آئی نے کے سامنے کھڑا اسے دیکھ رہا تھا جو واش روم سے نکلتی اسے کمرے میں دیکھ کر کچھ حیران تھی اسے لگا تھا کہ اسے واپس آنے میں وقت لگے گا۔

تمہارے بال بہت خوبصورت ہیں وہ سائیڈ پر پڑا ٹاول اٹھاتا اس کا ہاتھ تھام کر اسے ائی نے کے سامنے لاتے ہوئے اس کے بالوں کو اپنے ہاتھوں سے سکھانے لگا تھا۔

جی۔۔۔ ۔ وہ ۔ ۔۔۔۔۔ سنبھلتے نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ اپنی گردن پر اس کی انگلیوں کے پروں کا لمس محسوس کرتے ہوئے وہ گھیرا کر وضاحت دینے لگی تھی۔

سنبھل جائیں گے میں ہوں نا سنبھالنے کے لیے تمہیں بھی اور تمہارے بالوں کو بھی تم بس مجھے سنبھال لینا۔

اس کی گردن پر اپنے لب رکھتے ہوئے اس نے بڑی چاہت سے اپنے لبوں کا بے باک لمس چھوڑا تھا۔

جب کہ وہ کچھ بھی نہیں بولی تھی بس خاموشی سے اس کے لمس کو آنکھیں بند کر کے قبول کرتی اس کی طرف رخ کرنے لگی۔

بھوک لگی ہے مجھے ۔۔۔۔ اس نے بتایا تو کائزان مسکرا کر اسے اپنے ساتھ چلنے کا اشارہ کر چکا تھا۔

جبکہ کمرے سے نکلنے سے پہلے اس نے اپنے بالوں کو ٹھیک سے اپنے دوپٹے میں چھپایا تھا۔ اور ساتھ ہی اپنے دوپٹے کو ٹھیک سے پھیلایا تھا جس طرح اس نے صبح سے پھیلا کے رکھا تھا

جبکہ اس کا یہ انداز کائزان کو پسند آیا تھا وہ اسے لے کر باہر آیا جہاں رسل اور رفیل دونوں صوفے پر بیٹھے باتوں میں مگن تھے۔

انہیں اتے دیکھ کر وہ دونوں ہی اٹھ کر کھڑے ہو گئے تھے

***

کائزان وہ باغ کی حالت بہت خراب ہے وہ دراصل ڈبلیو کو شام کو کھیلنے کے لیے باہر نکالا تھا تو وہ باغ کی طرف چلا گیا اور سارے باغ کی توڑ پھوڑ کر ڈالی۔

ابھی کچھ لوگ لگائے ہوئے ہیں وہاں کام کے لیے ۔۔۔۔۔ اسے باہر کچھ لوگوں کی موجودگی محسوس ہوئی تو اس نے باہر کی طرف دیکھا تھا جس پر فورا ہی رسل نے اسے وضاحت دی تھی۔

کیا مطلب ڈبلیو نے خراب کر دی حالت۔۔۔۔۔ ؟

ڈبلیو اس طرف کیوں گیا تھا اور اس کا اس طرف کیا کام تھا بھلا وہ جاتا ہی کہاں ہے اس طرف۔۔۔۔۔ ؟

وہان دونوں کو دیکھنے لگا تھا ایسا تو ممکن ہی نہیں تھا کہ ڈبلیو کبھی باغ کی طرف جائے۔

جب سے اس نے یہ گھر بنوایا تھا ڈبلیو کبھی اس طرف گیا ہی نہیں تھا۔

اور نہ ہی وہ اس طرف جانا پسند کرتا تھا تو پھر توڑ پھوڑ کرنے کا مطلب تو ہرگز وہ سمجھ نہیں پایا تھا۔

نہیں پتہ لیکن وہ وہاں گیا تھا اور وہاں موجود سارے پودوں کی اس نے حالت خراب کر دی ہے جبکہ ایک پودے کو منہ میں لے کر بیٹھا ہوا ہے۔

اس نے دروازے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے بتایا تو مرم کی چیخ نکل گئی اسے دروازے کے پیچھے سکون سے منہ میں گلاب کے پھول کی ٹینی رکھے دیکھ کر ۔

اس کے منہ میں گلاب کے پھول کا پودا تھا جس کی حالت بگڑی ہوئی تھی ہاں لیکن پھول پر چند پنکھڑیاں موجود تھیں۔

ڈبلیو یہ کیا حرکت ہے ۔۔۔۔۔؟ اس نے غصے سے ڈبلیو کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے پوچھا تھا جو اگلے ہی لمحے زمین سے اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔

اس کا ڈبلیو بہت سمجھدار تھا وہ کوئی بھی کام بے وجہ یا فضول میں نہیں کرتا تھا۔

میں نے اسے روکنے کی بھی بہت کوشش کی تھی لیکن یہ تو مجھے ہی کھانے پر اگیا اسی لیے میں تو اس سے دور ہی رہا رفیل نے شکایت نامہ کھولا تھا جبکہ وہیں کھڑی مرم کانپیں جا رہی تھی۔

ڈبلیو تم نے ایسا کیوں کیا باغ کی حالت خراب کر دی تمہیں پتہ ہے وہ باغ تمہاری ممی کو کتنا زیادہ پسند آیا تھا۔

وہ اس کے منہ سے گلاب کا وہ پودا نکالنے کی کوشش کر رہا تھا جو اس کے منہ کو تھوڑا سا زخمی بھی کر چکا تھا۔ شاید اسے ہلکا سا کانٹا لگا تھا

اس نے چند قدم آگے بڑھا کر وہ پودا مرم کے قدموں میں رکھ کر اس کے پیر کو چا ٹا تھا جب کہ وہ بری طرح سے کانپ رہی تھی اس میں اتنی ہمت بھی نہ رہی تھی کہ وہ وہاں سے بھاگ جاتی۔

اچھا تو یہ پھول تم اپنی ممی کے لیے لے کر آئے ہو لیکن پھول توڑنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے سارا باغ خراب کر دیا تم نے ۔ ایک پھول کے چکر میں اور جو تم پھول لے کر آئے ہو وہ اتنا بھی پیارا نہیں ہے کہ تمہاری ممی اسے اپنے پاس رکھ لے۔

وہ پھول زمین سے اٹھاتے ہوئے مرم کے ہاتھ میں پکڑا نے لگا تھا لیکن اس کے ہاتھوں کی لرزش کو محسوس کر کے وہ اسے اپنے قریب کر گیا۔

جو اگلے ہی لمحے اس کے کندھے سے لگ کر زار و قطار انسو بہانے لگی تھی موت کو شاید وہ بہت قریب سے دیکھ رہی تھی۔

ریلیکس جان اتنا کیوں گھیرا رہی ہو یار میرا بچہ تمہارے لیے پھول لے کر آیا ہے۔ وہ تمہیں خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے یقینا اس نے رفیل کی نقل کی ہے یہ ہر روز اپنی گرل فرینڈز کے لیے پھول توڑ کر لے کر جاتا ہے یقینا میرے بچے نے تمہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے تمہیں اسے اپریشیٹ کرنا چاہیے۔

اور تم کھڑی کانپ رہی ہو۔

ادھر آؤ میرے بچے کو تھوڑا سا پیار کرو اسے بتاؤ کہ تمہیں اس کا پھول کتنا زیادہ پسند آیا ہے۔

وہ اس کا ہاتھ نرمی سے اس کی کمر پر پھیر رہا تھا جبکہ اس کا ہاتھ تو بری طرح سے کانپ ہی رہا تھا لیکن وہ پوری طرح کائزان کے سینے میں چھپی ہوئی تھی ڈبلیو کی طرف تو دیکھ بھی نہیں رہی تھی۔

ڈبلیو بہت پیارا ہے بہت اچھا بچہ ہے وہ فضول شرارتیں نہیں کرتا فضول میں تنگ نہیں کرتا۔ یہ تمہا را بہت خیال رکھے گا تم سے بہت پیار کرے گا۔

تمہیں بھی اسے پیار کرنا ہوگا۔ وہ اب بھی اہستہ اہستہ اس کے ہاتھ کو حرکت دے رہا تھا جبکہ ڈبلیو خوش ہو رہا تھا۔

بلکہ بہت خوشی سے اس سے پیار وصول کر رہا تھا۔

چلو ڈبلیو اب جاؤ جا کر آرام کرو۔ آئندہ کوئی پھول تو ڑنے کے لیے باغ کی طرف مت جانا ۔

اب تمہاری ممی دیکھو کتنا ڈر رہی ہے تم سے اسے تمہارے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔

چلو اب تم جاؤ میرے بچے وہ پیار سے اسے سمجھاتے ہوئے باہر بھیج چکا تھا جبکہ ڈبلیو بھی اپنی ممی سے مل کر خوشی خوشی باہر چلا گیا تھا۔

اور وہ اب تک اس کے سینے سے لگی کانپنے میں مصروف تھی۔

جان کوئی اور آیت رہ گئی ہے تو وہ بھی پڑھ لو ۔ شاید میرے حصے میں تھوڑی نیکیاں آ جائیں۔

وہ اسے خود سے الگ کرتے ہوئے بولا تو اس نے بڑی مشکل سے ایک آنکھ کھول کر وہاں ڈبلیو کو تلاشنا چاہا تھا۔

کیا ہوا تم ڈبلیو کو ڈھونڈ رہی ہو میں بلا لوں واپس اسے ۔ اسے گھبراتے دیکھ کر اس نے پوچھا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا اس کا دل اب تک برُی طرح سے کانپ رہا تھا۔

اس نے اسے خود سے الگ کرنا چاہا تو وہ مزید اس کے سینے میں چھپ گئی اس کی یہ حرکت کائزان کو مزید اس کا دیوانہ بنا گئی تھی

جان وہ نہ تو تمہیں ڈرائے گا نہ تمہیں کوئی نقصان پہنچائے گا وہ تم سے بہت محبت کرتا ہے۔

چلو آؤ ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن اس سے پہلے ہاتھ دھو لیں

۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے بولا تھا۔

جبکہ اس نے کانپتے ہوئے دروازے کی طرف دیکھا جہاں دور دور تک کوئی نہیں تھا وہ کچھ حد تک ریلیکس ہوئی تھی

***

ویسے مرم تم ضرورت سے زیادہ ڈرپوک نہیں ہو۔ مطلب تم اس معصوم بچے سے ڈرتی ہو ۔۔۔ وہ تم سے کتنا پیار کرتا ہے تمہیں اس سے پیار کرنا چاہیے۔ جس طرح ہم سب اس سے پیار کرتے ہیں میں رسل ۔۔۔۔۔۔ تم تو فضول میں ڈر ڈر کر کانپ رہی تھی۔ اب بھی وقت ہے تم ڈیل کر لو میرے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

رفیل اس کے بالکل پاس بیٹھا اس سے باتیں کر رہا تھا۔ بلکہ وہی بول رہا تھا وہ تو بس خاموشی سے کھانا کھا رہی تھی۔

آپ مجھ سے اس طرح سے بات مت کریں پلیز ۔ میں انسان ہوں اور مجھے جانو روں سے ڈر لگتا ہے وہ ہاتھ روک کر اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو رفیل فورا اپنی کرسی تھوڑی پیچھے کر گیا تھا۔

وہ اتنے آہستہ آواز میں اس سے بات کر رہا تھا اور وہ جب بولی تو اتنا اونچا کے پاس بیٹھا کائزان اور رسل بھی اس کی بات کو سن گئے۔ اگر آپ کو ڈر نہیں لگتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں نے اس کے ساتھ وقت گزارا ہے میں تو ابھی ابھی آئی ہوں۔

اور آپ کو میں نے خود سے بات کرنے سے منع کیا تھا نا آپ مجھے بالکل بھی پسند نہیں آپ نے میرا نام خراب کیا تھا۔

میرے بھائی نے اتنی محبت سے میرا نام رکھا ہے خبردار جو آپ نے ائندہ میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی۔ اور مجھے نہیں کرنی آپ کے ساتھ کوئی بھی ڈیل

اور آپ کو پتہ ہے گینگسٹر جی یہ جو ہے نا یہ والے بھیا بڑے والے یہ مجھے دن میں کہہ رہے تھے کہ اگر آپ نے مجھے اسمان پر پہنچایا ہے تو زمین پر لانے میں بھی آپ وقت نہیں لگا ئیں گے۔

مطلب یہ آپ کو لے کر مجھے اس طرح سے باتیں کیوں سناتے ہیں ۔۔۔۔ ؟

ان دونوں کو نا الٹا لٹکا دینا چاہیے۔ اتنا برا لگتا ہے مجھے جب کوئی مجھ سے اس طرح سے بات کرتا ہے۔

ان لوگوں کو تو بات کرنی ہی نہیں آتی۔ یہ دن میں مجھ سے اتنے غصے سے بات کر رہے تھے۔ وہ اند ونوں کو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی جبکہ وہ دونوں ہی خاموشی سے سر جھکائے ہوئے تھے جبکہ وہ ان دونوں کو گھور رہا تھا۔

رسل تم نے کیا کہا تھا اس سے ۔۔۔۔۔۔ چلو رفیل کی بات سے تو وہ پہلے ہی باخبر تھا یقینا نئی بات اس کے لیے رسل والی ہی تھی۔

وہ ڈبلیو کو انگور کرر ہی تھی تو میں نے صرف یہ کہہ دیا کہ

***

کہ مجھے اڑنے کی ضرورت نہیں ہے آپ زمین پر لانے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے اور شاید سیدھا آسمان پر پہنچا دیتے ہیں کچھ ایسا کہہ رہے تھے یہ ۔ وہ رکا ہی تھا کہ فورا وہ بولتی ہوئی اپنی شکایت مکمل کر گئی۔

تم نے میری بیو سے اس لہجے میں بات کی وہ بے یقینی سے اسی کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

جب کہ وہ صفائی میں کچھ بول ہی نہیں پا رہا تھا اسے اب تک یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ چھوٹی سی معصوم سی لڑکی اتنی بڑی چغل خور نکلنے والی ہے۔

آپ کو میری بات پہ یقین ہونا چاہیے نا ۔ ۔۔۔۔۔ وہ اچانک اس کے بازو میں اپنے دونوں ہاتھ ڈالتی اسے اپنا یقین دلاتی بے حد معصوم لگی تھی۔

تم دونوں آج رات اس گھر سے باہر رہو گے۔ وہ فیصلہ سناتے ہوئے اٹھا تھا جب کہ اس کی سزا سن کر وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے نفی میں سر ہلانے لگے۔

کا ہز ان خدا کے لیے کیسا ظلم کر رہے ہو جنگل خطرناک جانوروں سے بھرا ہوا ہے وہ ایک رات میں ہمارا قیمہ بنا کر کھا جائیں گے۔

وہ جنگلی جانور ہیں رسل وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے بلکہ وہ تم لوگوں کا تازہ گوشت کھائیں گے۔ وہ پکانے کی زحمت نہیں کریں گے۔ وہ اس کے بات کی درستگی کرتے ہوئے مرم کا ہاتھ تھامتا اسے کمرے کی طرف لے جانے لگا تھا۔

کائزان پلیز معاف کر دو خدا کے لیے یار اس جنگل میں تو ہماری ہڈیاں اگلے جنم تک نہیں ملیں گی ۔۔ ۔

رسل نے فورا اس کے راستے میں آتے ہوئے کہا تھا۔

میں نے کہہ دیا سو کہہ دیا گیٹ اؤٹ اب تم دونوں مجھے اس گھر کے اندر نظر نہ اؤ کم از کم کل صبح تک تو ہرگز نہیں کوشش کرنا کہ تم لوگوں کی جان بچ جائے۔

کیونکہ تم دونوں ہی میرے لیے بہت عزیز ہو اور میں چاہتا ہوں کہ تم دونوں زندگی بھر میرے بہترین ساتھی بن کر رہو تم دونوں کی موت میں افورڈ نہیں کر سکتا وہ جیسے حکم دے رہا تھا۔

کا یران پلیز مرم سوری دیکھو میری بہن میری بچی مجھ سے غلطی ہو گئی۔ کیوں ہماری جان لینا چاہتی ہو یار ۔

اس وقت صرف تم ہی ہماری مدد کر سکتی ہو دیکھو ہم تمہارے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں ہمیں بچا لو جنگل جنگلی جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔

ہم اس گھر کے باہر ایک رات بھی سرو ائیو نہیں کر سکتے رفیل اس کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے بولا تھا۔

گینگسٹر جی انہیں معاف کر دیجیے ۔۔۔۔۔ یہ ائندہ مجھے کچھ نہیں کہیں گے مجھے ان دونوں پر یقین ہے۔

وہ اچانک ہی اس کا ہاتھ جو پہلے ہی اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھا اس کے ساتھ لگتی لاڈ سے بو لی تھی۔ انداز میں وہی معصومیت تھی جسے دیکھ کر وہ اس پر نثار ہونے کو تھا

لیکن انہیں سزا ملنی چاہیے۔ ان دونوں نے تمہارے ساتھ

بدتمیزی کی ہے۔ وہ اب بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھا۔

ہاں تو ٹھیک ہے ہم ان دونوں کو ڈبلیو والے پنجرے میں بستر لگا کے دیتے ہیں آج رات یہ دونوں وہیں پر سوئیں گے۔ مل جائے گی ان دونوں کو سزا

اس نے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے رسل کی طرف دیکھا تھا جو آج صبح ڈبلیو کے ساتھ ہمدردی کرنے کی وجہ سے ہی تو اس وقت یہاں پر پھنسا ہوا تھا۔

ان دونوں کو یقین نہیں آرہا تھا یہ وہی لڑکی ہے جو ابھی یہاں کھڑی ڈبلیو کی وجہ سے کانپ رہی تھی

ڈب۔۔۔ ڈب۔۔۔۔۔ ڈبلیو کے ساتھ نہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

رفیل تو منتیں کر رہا تھا جبکہ رسل بھی ڈبلیو کے ساتھ رات

گزارنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا تھا

ارے کیوں نہیں لوگ تو رات کو استیبل میں بھی سو جاتے ہیں جہاں گھوڑے اور بھیڑ بکریاں باندھی ہوتی ہیں ارے آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ آپ کو ایک سفید چیتے کے ساتھ رات گزارنے کو مل رہی ہے اور تو اور آپ کو آرام دہ بستر بھی ملیں گے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.