دروازے پر دستک ہوئی تو وہ فورا کھڑکی چھوڑ کر دروازے کی طرف آئی تھی جب سے وہ گیا تھا اس نے دروازے کو اندر سے بند کر دیا تھا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ کہیں وہ اس کا جانور یہاں اندر نہا جائے۔
وہ کائزان نے یہ ڈریس تمہارے لیے بھیجی ہے اسے پہن کر تیار ہو جاؤ کائزان نے کہا ہے کہ تھوڑی دیر میں وہ تمہارے ساتھ لنچ کرے گا۔
تب تم اسے اچھی طرح سے تیار ملنا اور تم نے دروازہ کیوں بند کیا ہوا ہے دو دفعہ ڈبلیو ہو کر گیا ہے تمہارے دروازے سے
۔۔۔۔ ۔"
وہ اتنے دنوں سے تمہارا انتظار کر رہا تھا کم از کم تمہیں اس سے اچھی طرح سے ملنا چاہیے میں سمجھ سکتا ہوں تم کافی خوفزدہ ہوگی اس سے۔
لیکن تم فکر مت کرو وہ بالکل تمہیں اپنی ماں کی طرح سمجھتا ہے تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا تمہیں اندازہ ہے کہ وہ کتنا اداس ہے۔
میرے خیال میں تمہیں ایک دفعہ اس سے اچھے سے مل لینا چاہیے یہ نہ ہو کہ اسے غصہ آ جائے اور اگر اسے غصہ آگیا تو وہ باقی سارے لوگوں کو بھی نقصان پہنچائے گا رسل اس کے دروازے پہ کھڑا پیکٹ سے پکارتے ہوئے بول رہا تھا۔
می۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔۔۔ تیار ہو جاؤں گی۔۔۔۔۔ ۔
وہ پیکٹ چھینتے ہوئے دروازہ اس کے منہ پر بند کر چکی تھی۔
رسل نے حیرانگی سے دروازے کو دیکھا تھا آج تک تو کائزان نے اس کے منہ پر اس طرح دروازہ بند نہیں کیا تھا جیسے اس چھٹایک بھر کی لڑکی نے کر دیا تھا۔
اسے تو اچھی خاصی بےعزتی محسوس ہو رہی تھی وہ آیا ہی کیوں تھا اسے یہ ڈریس ٹکرانے کے لیے ۔۔۔۔ ۔
اچھے سے تیار ہو جانا کائزان کا غصہ ڈبلیو کے غصے سے زیادہ
خطرناک ہے وہ دروازے پر دستک دیتے ہوئے باہر سے بولا تھا۔ آج تک اس نے کبھی کسی کے اتنے نخرے نہیں اٹھائے جتنے تمہارے اٹھا رہا ہے۔
زمین پر آ جاؤ بی بی یہ نہ ہو کہ آسمان پر وہ تمہیں پہنچا دے ۔۔۔۔۔۔۔ وہ ابھی تک باہر کھڑا بول رہا تھا شاید اپنی بےعزتی اس سے برداشت نہ ہوئی تھی۔
وہ پتہ نہیں کیا کیا کہتا کہ دروازہ ایک بار پھر سے کھلا تھا۔
آپ بھی زمین پر آ جائیں کیونکہ آسمان پر وہ آپ کو بھی پہنچا سکتے ہیں ۔۔۔۔ ۔"
اور تیار ہو جائیے آپ کو آپ کے ایک ایک بات کا حساب دینا ہوگا کیونکہ مجھے آپ کی باتیں ہرگز پسند نہیں آئی۔
آپ تو کیا آپ کے جیسا کوئی بھی مصر کے سب سے خطرناک ترین گینگسٹر کی بیوی سے اس طرح سے بات نہیں کر سکتا۔ اور یہ آپ کو آج احساس ہو جائے گا
وہ کہہ کر ایک بار پھر سے دروازہ اس کے منہ پر بند کر چکی تھی۔
جب کہ وہ تو حیرانگی سے اس کی باتیں سنے جا رہا تھا وہ کیا کہہ کر گئی تھی وہ اسے دھمکی دے کر گئی تھی۔
ہاں یہ صاف کھلے الفاظ میں دھمکی ہی تھی مطلب وہ اسے کائزان کے نام کی دھمکی دے کر گئی تھی اور یہ معمولی بات نہیں تھی۔
شاید کائزان اس لڑکی کی اس بات کا کوئی اثر نہیں لے گا اور اگر اس نے اس کی بات کا اثر لے لیا تو یقینا اسے تو الٹا لٹکا کر مارے گا
***
اے بھائی فضول سا ادمی نہ ہو تو میرا کیا دماغ خراب ہے میں جو ایک چیتے کے منہ میں جا کر ہاتھ ماروں گی پیار سے بات کرنی چاہیے تو ایسے کہہ رہا تھا جیسے خود کسی چیز سے ڈرتا ہی نہ ہو۔
پہلے ایک انسان کو برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے اور اوپر سے وہ اس چیتے کو میرے پیچھے لگا رہا ہے کیسے کہہ رہا تھا کہ دو دفعہ کمرے کے باہر سے ہو کر گیا ہے خدا کا شکر ہے کہ میں نے دروازہ بند کیا ہوا تھا۔
ورنہ تو وہ مجھے کھا جاتا اور پیٹ بھی نہ بھرتا اتنا بڑا بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اللہ یہ آپ نے انسانوں کو کون سے کاموں پر لگا دیا ہے اتنے خطرناک جانور کو وہ اپنا بچہ کہتے ہیں۔
توبہ توبہ استغفر اللہ میں تو کبھی اس کے سامنے بھی نہ جاؤں ۔۔۔۔۔۔ پیار سے بات کروں اسے دیکھتے ہی میرا دل دھڑکنا بھول گیا تھا اور وہ اداس ہے۔ ایسا جانور اداس رہے تو ہی بہتر ہے توبہ توبہ یا اللہ جی پلیز اسے میرے سامنے مت لائیے گا ورنہ میری تو سانسیں رک جائیں گی۔
یہ گینگسٹر جی گھر واپس آئیں تو ان سے بات کرتی ہوں میں ان کو صاف صاف کہہ دوں گی کہ مجھے اس جانور سے بہت ڈر لگتا ہے اسے قید ہی رکھیں اسی پنجرے کے اندر اسے باہر نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اور اللہ جی وہ میری بات کو سمجھ جائیں ورنہ میں نے فوت ہو جانا ہے قسم سے میں نے آپ کے پاس آ جانا ہے اگر یہ جانور ایک بار اور میرے پاس آیا تو وہ خدا سے دعا مانگتی ہوئی بیڈ پہ رکھے پیکٹ کو کھول کر دیکھنے لگی تھی۔
یہ تو اتنی خوبصورت ہے ۔۔۔ اللہ جی کیا یہ میرے لیے ہے وہ ایک بے انتہا حسین ساڑھی باہر نکالتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی اس نے ساڑھی تو بہت دیکھی تھیں ٹی وی میں ڈراموں میں لیکن پہننے کا اتفاق کبھی نہیں ہوا تھا۔
وہ شیشے کے سامنے رک کر اپنے سامنے اسے لگا کر دیکھ رہی تھی۔ لیکن میں یہ بہنوں گی کیسے گینگسٹر جی کے آنے سے پہلے وہ پریشانی سے سوچنے لگی تھی۔
اتنا مشکل نہیں ہے میں پہن سکتی ہوں اس میں کون سا مشکل کام ہے کپڑے ہی تو ہیں۔ وہ خوشی خوشی کپڑے پہننے کے لیے تیار ہو گئی تھی ایک تو اسے ساڑھی پہننے کا شوق بہت تھا اور دوسرا یہ بے انتہا خوبصورت تھی۔
جسے وہ ابھی کے ابھی زیب تن کر لینا چاہتی تھی یہ سوچے بنا کہ جو اسے یہ ساڑھی دے کر گیا ہے وہ کس مقصد سے دےکر گیا ہے
اس کے ذہن میں ایک لمحے کے لیے کائزان کی قربتوں کا خیال آیا تو اس کے گال دہکنے لگے تھے۔
ساری دنیا کی شادیاں ہوتی ہیں مرم بی بی تمہاری شادی کوئی انوکھی نہیں ہوئی۔ اور جو تمہارے ساتھ ہونے والا ہے نا وہ بھی ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے تم کوئی وہ آسمان سے اتری پری نہیں ہو جس کا شوہر اس کے قریب آنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
اس نے اپنے دل کو سمجھایا تھا ابھی دو سال پہلے کی ہی تو بات تھی جب یہی ساری باتیں چھوٹی امی نے تمنا آپی سے کہی تھیں۔
کہنے کو تو یہ باتیں اس کے سامنے کرنے والی نہیں تھی لیکن پھر بھی چھوٹی امی نے کبھی ان سب چیزوں کا خیال نہیں رکھا تھا۔
اور پھر تمنا آپی کے خواب بھی تو ضرورت سے زیادہ بڑے تھے انہیں پڑھا لکھا ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرنے والا شوہر چاہیے تھا کہاں انہیں ایک عام سے بینک میں نوکری کرنے والا شوہر ملا تھا۔
تمنا آپی تو کبھی بھی اس کے ساتھ خوش نہیں تھی اس کا ایک بچہ پیدا کرنے کے باوجود بھی آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور وہ گھر بار چھوڑ چھاڑ کر آ جاتی تھی اپنے مائکے رہنے کے لیے۔
اور پھر چھوٹی امی کے الفاظ تو وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھتی تھی شوہر کو کس طرح اپنی باتوں میں الجھانا ہے کس طرح اپنی انگلیوں پر نچانا ہے ایسی ایسی ٹپس دیتی تھیں کہ ساتھ والی چارپائی پر لیٹتے ہوئے اس کے کان بھی لال ہو جاتے تھے۔
اور اب یہاں آ کر اس کے بھائی نے بھی تو کہہ دیا تھا کہ نفرت گناہ گار سے نہیں بلکہ گناہ سے گرنی ہے ہو سکتا ہے اسے راہ راست پر لانے کے لیے اللہ کی طرف سے یہ اس کا ایک امتحان ہو۔
اور اسے اپنے امتحان میں پاس ہونا تھا شوہر کے ساتھ اچھے لمحات گزارنا کوئی گناہ نہیں تھا۔
وہ اس کا شوہر تھا اور ہر شوہر کی طرح وہ اس سے بھی ایک اچھی بیوی بن کر رہنے کی امید رکھتا تھا۔
اور اسے غلط چیزوں سے نکال کر صحیح کی طرف لانے میں اسے بھی بہت ساری چیزوں پر کمپرومائز کرنا تھا۔
اور جہاں تک بات اس کے حق کی تھی تو اس کا پیچھے ہٹنا بنتا نہیں تھا۔
فی الحال وہ اس سے محبت جتا رہا تھا اتنے اچھے سے بات کر رہا تھا۔ اگر وہ اس کے ساتھ پیار سے رہے تو ممکن تھا وہ بھی اس کی باتوں کو سمجھ کر یہ غلط راستہ چھوڑ دے۔
کسی کو صحیح راستے پر لانے سے بری نیکی اور کوئی نہیں تھی۔ اور یہ انسان تو اس کا شوہر تھا۔ حالات کچھ بھی رہے ہوں معنی یہ بات رکھتی ہےکہ وہ شخص اس کی زندگی میں کیا بن کر آیا ہے۔
***
اس نے ساڑھی پہن کر بلاؤز بھی پہن لیا تھا جو کافی چھوٹا تھا اور اس کی کمر کو کور نہیں کر پا رہا تھا۔ ایک لمحے کے لیے اسے شرمندگی سی ہوئی تھی وہ ضرورت سے زیادہ جلد بازی دکھا رہی تھی۔
اور اب اس سے ساڑھی کی سلوٹیں باندھی ہی نہیں جا رہی تھی۔
یا اللہ اس میں بھی کیا الگ سے کوئی سائنس لگے گی یہ کس طرح سے ہوگا مجھ سے تو ہو ہی نہیں رہا یہاں اندر جگہ کم ہے ایسا کرتی ہوں باہر جا کر باندھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
وہ ڈریسنگ روم سے باہر آتی ہوئی ساڑھی کو پوری طرح سے ٹھائے باہر آ کر ائی نے کے سامنے رکی تھی تاکہ اسے سمجھ تو ائے کہا وہ کیا کر رہی ہے۔
ہو گیا اتنا بھی مشکل نہیں تھا وہ ساری ساڑھی کی سلوٹیں اکٹھی کرتے ہوئے اپنی ساڑھی کے اندر ایڈجسٹ کر کے پرسکون ہو گئی تھی اور پھر سامنے سے پلو اٹھا کر اس نے اوپر کندھے تک لے جاتے ہوئے اسے ایک آخری نظر دیکھا تھا وہ پر فیکٹ تیار تھی۔
بال کھول دوں یا باندھے رہنے دوں باندھے ہی رہنے دیتی ہوں کون سا میرے پاس فون ہے جو میں اپنی کوئی تصویر بنا سکوں گی ہائے اللہ میرا فون کدھر گیا۔
جب ان لوگوں نے مجھے اور بھائی کو اغوا کیا تھا تب تو میرا فون میرے پاس تھا اس کے بعد کہاں غائب ہو گیا۔
کیا مجھے فون کے بارے میں گینگسٹر جی سے پوچھنا چاہیے وہ آئی نے کے سامنے کھڑی سوچ رہی تھی جب اچانک دروازہ کھلا ۔
اس نے پلٹ کر دیکھا تھا دروازہ تو اس نے اندر سے بند کر دیا تھا تو یہ دروازہ کھل کیسے گیا لیکن سا منے کھڑے کائزان کو دیکھ کر وہ سمجھ گئی تھی کہ کیسے کھلا یقینا اس کے پاس دروازہ کھولنے کی چابی ہوگی اخر اسی کا تو کمرا تھا۔
گینگسٹر جی آپ آ گئے میں نے آپ کی بھیجی ہوئی ساڑھی پہن لی ہے اس نے بڑی فرما بر داری سے اس کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بتایا تھا جب اگے کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے اس کی ساڑھی اسی کے پیروں میں الجھ کر اس کی ساری سلوٹوں کو زمین پر گرا چکی تھی۔
وہ حیران اور پریشان زمین پر پڑی اپنی ساری کو دیکھ رہی تھی جبکہ قا ئز ان مبہوت سا ہو کر بس دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے اسے دیکھ رہا تھا اسے ایسا کوئی نظارہ ملنے و الا ہے اس طرح کی امید تو وہ ہرگز اس معصوم لڑکی سے نہیں کر سکتا تھا .
ہائے اللہ جی یہ کیا ہو گیا۔۔۔۔ وہ رونے جیسی شکل بناتی زمین پر بیٹھتے ہوئے سارا کپڑا اٹھا کر خود پر پھینکنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ کائزان وہیں کھڑا بس اسے دیکھ رہا تھا اس کی نگاہیں بار بار اس کی طرف اٹھ رہی تھیں جبکہ کائزان پر بالکل خاموش تھا۔
گنگسٹر جی پلیز آپ۔ اس طرف دیکھیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ منت بھری آواز میں بولی تھی اس کی اواز رندی ہوئی تھی اسے یقین تھا اگر اس نے چہرہ نہ پھیرا تو وہ بیٹھ کر رونا شروع کر دے گی۔
لیکن شاید اس کا کچھ اور ہی کرنے کا ارادہ تھا وہ قدم در قدم اس کے قریب آتے ہوئے اس کے پاس کھڑا ہو گیا تھا وہ ساڑھی کا کپڑا اپنے ساتھ لگائے اسے اپنی طرف آتے دیکھ کر پیچھے کی طرف اپنے لیے کہیں کوئی جگہ ڈھونڈ رہی تھی چھینے کی۔
کائزان بولا کچھ بھی نہیں بس اس کے پاس آتے ہوئے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر کھینچا اس نے پوری شدت سے نفی میں سر ہلایا تھا۔ لیکن وہ اس سے بنا کچھ بھی بولے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں قید کر چکا تھا ساڑھی کا سارا کپڑا ایک بار پھر سے زمین بوس ہو چکا تھا جبکہ اس نے شدت سے اپنی آنکھیں بند کر دی اس کی اگلی کاروائی کا انتظار کرنے لگی۔
اتنا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بےبی ائی ایم یور ہسبینڈ ۔ مجھے سب کچھ الاؤ ہے وہ اس کے کان کے قریب سرگوشی کرتا اس کی ساڑھی کو اس سے ذرا الگ کرتے ہوئے کپڑے کو ایک طرف پھینک چکا تھا۔
اگر تم یہ سوچ رہی ہو کہ میں تمہیں خود اپنے ہاتھوں سے ساڑ ھی پہناؤں گا تو یہ سارے کام مجھ سے نہیں ہوتے اور نہ ہی میں نے کسی سے ساڑھی پہنانے کی ٹرینک لی ہوئی ہے اس کی کمر پہ اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے ایک جھٹکے سے اسے اپنی طرف کھینچا تھا میرے سارے جذبات کو تم نے بہت بری طرح سے جگایا ہے مرم اور سچ کہوں تمہیں یوں اپنی نگاہوں کے سامنے دیکھ کر اپنے ہوش گواہ بیٹھا ہوں اب یہاں سے پیچھے ہٹا تو مر جاؤں گا۔
اور مجھے یقین ہے تم مجھے مارنا ہرگز نہیں چاہو گی اس کی گردن پر اپنے لب رکھتے ہوئے وہ سرگوشانہ انداز میں بات کر رہا تھا۔ ۔
می۔۔۔۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔۔ گنگسٹر۔۔۔ جی۔
میرا نام کا یران ہے تم مجھے میرے نام سے بلا سکتی ہو کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ شوہر کو اس کے پیشے کے لحاظ سے مخاطب کیا جانا چاہیے۔ اس کے گرد اپنا حصار تنگ کرتے ہوئے وہ اس کی
گردن کو اپنے لبوں کے لمس سے مہک انے لگا تھا۔
اس کی ٹھنڈی گردن اس کے ہونٹوں کے گرم لمس سے دہکنے لگی تھی۔
اور اب اہستہ اہستہ وہ گردن سے اس کے کندھے تک کا راستہ بنا رہا تھا اس کے لب اس کی پوری گردن کو مہکا رہے تھے اس کا شدت بھرا انداز وہ بند آنکھوں کے پیچھے سے محسوس کر رہی تھی
جب اس نے اس کی گردن کو پیچھے سے ہی اپنے حصار میں لیتے ہوئے اس کا سر اپنے سینے سے لگا کر اس کے ہونٹوں کو اپنے لبوں میں قید کر لیا تھا۔
اس کے انداز میں عجیب سی دیوانگی تھی وہ جیسے برسوں سے پیاسا تھا اور اپنی پیاس اس کے لبوں کے جام سے مٹانا چاہتا تھا لیکن اس کی سانسیں تھمنے لگی تھیں اس کا دل جیسے دھڑکنا بھول گیا تھا وہ اس کواس سے دور کرنے کی جدوجہد کر رہی تھی۔ لیکن اس کا ہاتھ بری طرح اس کے ہاتھ میں قید تھا جبکہ دوسرے ہاتھ کو وہ اس کے گرد بنائے حصار میں قید کر چکا تھا۔
وہ نہ جانے شدت کی کون سی تحریر رقم کرنا چاہتا تھا کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی وہ اگلے ہی لمحے اس سے پیچھے ہٹتی بیڈ پر جا گری تھی۔ وہ اتنی زیادہ گھیرا گئی تھی کہ بیڈ پر پڑے کنفرٹر کو ہی اس نے خود پر اور کر ایک نظر دروازے کی طرف دیکھتے سہمے ہوئے اسے دیکھا تھا جو گہری نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا دروازے کی دستک پر تو اس کو کوئی اثر ہی نہ ہوا تھا وہ تو بس اس کی گھیر ہاٹ کو نوٹ کر رہا تھا۔
ٹھیک ہو تم ۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا پریشان تھا اس کے پاس بیٹھا تھا۔ جب کہ وہ خود بھی اپنی بوکھلاہٹ کو سمجھ نہیں پائی تھی شاید اس کی قریب کا ہی اثر تھا جو بس کسی بھی طرح اس کی پناہوں سے نکلنے کی راہ ڈھونڈ رہی تھی اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہو نے اس نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
ریلیکس ۔۔ جاناں میرے پاس آنے پر اتنا گھیرا رہی ہو۔ میری جان یہ تو شروعات ہے ابھی تو بہت منزلیں طے کرتی ہیں۔
ابھی سے تمہاری حالت اتنی خراب ہو رہی ہے ساری زندگی گزارنی ہے میرے ساتھ اور سب سے پہلے یہ حسین رات ۔ جس میں ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتا ہے سمجھنا ہے ہم نے خود میں ہمت پیدا کرو مجھ جیسے شخص کو برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔
وہ اس کے ماتھے سے پسینہ صاف کرتا ہلکا سا مسکرایا تھا پھر اٹھ کر کھڑا ہو گیا
ریلیکس ہو جاؤ میں دیکھتا ہوں کون ہے دروازے پر۔
وہ اس سے کہتے ہوئے دروازے کے پاس آیا تھا
***
دروازہ کھول کر وہ دروازے سے باہر نکل آیا تھا کیونکہ اس کا کوئی ارادہ نہ تھا کہ باہر کھڑے انسان کو وہ اپنے کمرے کے اندر کے حالات بتائے ۔
کائزان کھانا تیار ہے تم لے آؤ مرم کو تاکہ وہ بھی کھانا کھا لے رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کبھی وہ اسے مرم کہتا تھا تو کبھی بھابھی ۔
خیر کائزان کو اعتراض نہ تھا وہ اسے جو بھی کہہ کر پکارے ۔
ہم بعد میں کھائیں گے تم لوگ کھانا کھا لو اور فلحال ہم مصروف ہیں دیکھنا کہ کوئی اس طرف نہ ائے نوڈسٹربنس ۔
اس نے بس اتنا کہہ کر دروازہ بند کرنا چاہا ۔
کیا مرم نے تمہیں میرے بارے میں کچھ کہا ہے کوئی شکایت وغیرہ کی ہے اس سے پہلے کہ وہ دروازہ بند کرتا اس نے پوچھا تھا۔ ابھی تک تو نہیں لیکن اگر اس نے کوئی شکایت کی تو تیار رہنا کیونکہ اس کے معاملے میں میں کسی کو نہیں بخشوں گا وہ کہہ کر دروازہ بند کر گیا تھا جبکہ رسل کی جان سچمچ میں مشکل میں پڑ گئی تھی
***
اب ٹھیک ہو تم وہ واپس اس کے پاس آتے ہوئے پوچھنے لگا تھا وہ اب بھی ویسے ہی بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی۔ جی۔۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے بڑی مشکل سے جواب دیا تھا حالانکہ اس کے قریب بیٹھنے پر بھی اس کی جان جا رہی تھی۔
میں نے رسل سے کہہ دیا ہے کہ ہم مصروف ہیں اور ہمیں تنگ نہ کیا جائے ٹھیک کیا نا میں نے بے کار میں وہ ہمارے رومینٹک مومنٹس سپوئل کریں مجھے یہ بات برداشت نہیں اس کے کندھے سے کنفرٹیر ہٹاتے ہوئے وہ اس کے مزید قریب ہونے لگا تھا۔
مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ تو بہت زوروں ۔۔۔۔۔۔۔ کی بھوک لگی ہو ئی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ گھبراتے ہوئے اسے بتانے لگی تھی جبکہ وہ اس کی بات سن کر مسکرایا تھا۔ ہم ایک ساتھ مل کر سکون سے کھانا کھائیں گے۔ مرم میں مزید تم سے کچھ نہیں کہوں گا یہ لمحات میرے لیے بہت عزیز ہیں بہت خاص ہیں جن لمحات میں تم میرے ساتھ میرے قریب ہوگی میری با ہوں میں۔ میں ان لمحات کو اپنی تمام تر جذبات کے ساتھ محسوس کرنا چاہتا ہوں۔ میرا نہیں خیال کہ تم میرے ان مومنٹس کو سپوئل کرنا چاہو گی۔
اس کے کندھے سے بلاؤز سرکاتے ہوئے اس نے بڑی محبت سے اسے چوما تھا۔ وہ خاموشی سے اس کے سینے پر اپنا سر رکھ چکی تھی اپنے آپ کو اس کے حوالے کرتے ہوئے اس نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔
جب کہ وہ نرمی سے اسے اپنی پناہوں میں لیتے ہوئے آہستہ سے اس کا سر تکیے پر رکھتا اپنی شرٹ کے بٹن کھولتے ہوئے شرٹ کو ایک طرف پھینک چکا تھا۔ ۔
وہ خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا نہ جانے کتنی ہی دیر وہ اسے دیکھتا رہا تھا جب اسے اپنے اس پاس وہ محسوس نہ ہوا تو اس نے آنکھیں کھول کر اس کی جانب دیکھا وہ شرٹ لس اس کے سامنے کھڑا تھا
وہ آنکھیں بند کر لینا چاہتی تھی لیکن اس کے سینے سے شروع ہوتا وہ کب کا نشان اس کے پیٹ تک آرہا تھا وہ چاہ کر بھی اپنی آنکھیں بند نہ کر سکی تھی اتنا لمبا کٹ کوئی بلا اسے کیسے دے سکتا تھا وہ حیران سی اسے دیکھ رہی تھی جب کہ وہ آہستہ سے اس کے اوپر جھک گیا۔
اس طرح سے مجھے مت دیکھو مرم میرا جسم ایسے زخموں سے بھرا پڑا ہے اور میری زندگی بھی مجھے یقین ہے کہ تم میری زندگی میں ان سارے زخموں پرمرہم کا کام کرو گی۔ ۔
بنو گی نا تم میرے ہر درد کی دوا کرو گی نا مجھ سے ایسی محبت جو کبھی کسی نے نہیں کی وہ اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں تھامیں جا بجا اس کے چہرے پر اپنی محبت کی مہر ثبت کر رہا تھا جبکہ وہ چاہنے کے باوجود بھی اپنی آنکھیں بند نہیں کر پائی تھی اس کا جسم سچمچ میں زخموں سے بھرا ہوا تھا۔
جب اچانک ہی اس نے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے سینے پر رکھا اور پھر اہستہ اہستہ اس زخم کو چھوتے ہوئے اس کا ہاتھ اس کے پیٹ تک اگیا تھا اس کے انداز پر وہ مسکرایا ۔ شاید وہ حیران تھی کہ اتنا بڑا زخم کھا کر وہ زندہ کیسے بچ گیا تھا۔
جب کہ وہ اس کے چہرے کو تھامتے ہوئے اس کے لبوں پر اپنی محبت کی داستان رقم کرنے لگا تھا اس کے انداز میں کسی طرح کی کوئی نرمی نہیں تھی بلکہ وہ تو بھرپور محبت پورے حق سے جتا رہا تھا۔
شاید اسے نرمی کرنا آتا نہیں تھا کسی عورت کے ساتھ محبت
بھرے لمحات کس طرح سے گزارے جاتے ہیں اس چیز کا شاید اسے اندازہ نہیں تھا تب ہی تو وہ اس کے مہکتے وجود کو اپنی باہوں میں قید کیے اس کی رعنائیوں میں کھوتا چلا جا رہا تھا۔
وہ اس کی باہوں سے آزاد ہونا چاہتی تھی۔ اس کی قربتوں سے دور ہونا چاہتی تھی لیکن شاید اب یہ ممکن نہیں تھا۔ اس کی ایک ایک سانس کو قید کر چکا تھا اور وہ چاہ کر بھی اسے روک نہیں پا رہی تھی وہ بس اسے خود میں قید کیے اسے اپنا بناتا چلا گیا تھا۔
وہ اس کی تھی اور اس کی ہو رہی تھی اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا مرم کو اس کے ساتھ ہر طرح سے کمپرومائز کرنا تھا۔
اسے کائزان کو کائزان کے روپ میں قبول کرنا تھا وہ اس کے ساتھ کوئی جھوٹا تعلق نہیں بنانا چاہتا تھا وہ جیسا تھا جو تھا اس کے سامنے تھا۔
اس کے لبوں پر اس کی سہہ رگ پر اس کی گردن پر جا بجا وہ اپنی شدتوں کے نشان چھوڑ چکا تھا وہ اس کے انگ انگ میں اپنی محبت انڈ ھیلتا چلا جا رہا تھا جبکہ مرم اس کی باہوں میں خود کو بے بس محسوس کرتی اپنا آپ اس کے حوالے کر گئی تھی۔
مزاحمت کی کوئی گنجائش اس نے چھوڑی ہی نہیں تھی بس وہ اس کی تھی اور اس نے اس پر اس بات کی مہر لگا دی تھی
وہ اس کے سینے پہ سر رکھے آنکھیں بند کیے ہوئے تھی۔ لیکن وہ اپنے کانوں میں اس کے دھڑکتے دل کو محسوس کر رہی تھی۔
آپ سو گئے ہیں کیا گنگسٹر جی۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے بہت آہستہ سے سر اٹھا کر اس سے پوچھا تھا وہ آنکھیں بند کیے ہوئے تھا۔ جواب نا دیا
یہ تو سچمچ میں سو گئے ۔۔۔ مجھے سونے ہی نہیں دے رہے تھے خود کتنے مزے سے سو گئے ہیں۔۔۔ وہ اس کے سینے پہ ہاتھ رکھتی سامنے لگے وال کلاک کو دیکھنے لگی جو شام کے ساڑھے چھ بجا رہا تھا۔
اسے شدید بھوک لگ رہی تھی اپنے منہ زور جذبات کی نظر وہ اس کا لنچ تو کر ہی چکا تھا۔
اور جس طرح گھوڑے بیچے وہ سو رہا تھا اسے لگ رہا تھا کہ اس کا ڈنر بھی گل ہونے والا ہے اور بھوک سے اس کی جان نکل رہی تھی۔
بھوکے پیٹ اس دیو کو جھیل کر اس نے اپنی نازک سی جان پر کافی ظلم کیا تھا۔ اب تو اٹھنے کی بھی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔
لیکن اس کی قربتیں اور شدتیں یاد کرتے ہوئے اس کے گال بھی سرخی سے دہک رہے تھے جب اچانک ہی نظر ایک بار پھر سے اس کے سینے سے شروع ہوتی لائن پر گئی تھی۔
ایسا لگتا تھا جیسے کسی نے اس کے سینے کو چیرا ہو۔
آج کے دور میں کوئی تلوار کا استعمال نہیں کرتا تھا تو کیا یہ کسی اپریشن کا نشان تھا ۔۔ ۔ ؟
اس کے سینے کے قریب سے شروع ہوتا وہ نشان اس کے پیٹ پر جا کر ختم ہوتا تھا۔
وہ بے حد خوبصورت جسمانیت کا مالک تھا چوڑا سینہ سکس پیکس پھولے ہوئے بازو یقیناً وہ کثرت سے جم کرتا تھا۔
اپنے آپ کو اس نے بہت فٹ اور پرکشش بنایا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود بھی اس کے سینے پر موجود یہ نشان کسی کی بھی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتا تھا۔
وہ بری طرح سے الجھی ہوئی تھی۔ کیا ہوا تھا اسے نہ جانے کیوں وہ بہت متجسس ہو گئی تھی یہ جاننے کے لیے وہ جاننا چاہتی تھی کہ آخر اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
کنگ سٹر جی ۔۔۔۔۔۔ اس کے سینے کے بیچ ہاتھ رکھتے ہوئے اس نے اسے ذرا سا ہلانے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت اس نے اسی کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ جو اسے بہت زیادہ لوز تھی۔
وہ اسے جگانے کی کوشش کررہی تھی لیکن وہ نا اٹھا۔ گنگسٹر جی اٹھیں نا پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے سینے پر ہاتھ رکھے بولی۔
جب وہ ایک ہی جھٹکے میں اسے اپنے قریب کھینچتے ہوئے اپنے سینے سے لگاتا خود میںقید کرتا کروٹ بدل گیا تھا۔
اب منظر ایسا تھا کہ وہ اس کے نیچے ایک بار پھر سے قید ہو چکی تھی جب کہ وہ اسے کسی تکیے کی طرح خود میں دوبچے آرام دہ نیند لینے میں مصروف تھا۔
گینگسٹر جی میرے پیٹ میں میرے چوہے مر جائیں گے