ہو گئی ملاقات سالے صاحب یقینا اپنی بہن سے ٹھیک سے مل لیے ہو گے وہ واپس جا رہا تھا جب کائزان کو آج پھر اس سفید چیتے کے ساتھ دیکھ کر اس کی طرف آگیا
ویسے ٹھیک سے اپنی بہن کو ٹرینینگ نہیں دی تم نے جاسوسی کرنے کی اسے کچھ نہیں اتا اس معاملے میں وہ پوری نکمی ہے یہ جاسوسی وغیرہ اس کے بس کا روگ نہیں ہے تم غلط انسان سے غلط کام کروا رہے ہو۔
اگر تمہارے لوگوں میں جاسوسوں کی کمی ہو گئی ہے تو میں انتظام کروا دیتا ہوں وہ بہت سکون سے بول رہا تھا۔
ایسا کچھ بھی نہیں ہے کائزان تمہیں کوئی غلط فہمی ہو ئی ہے میں اپنی بہن کو یہاں اس وجہ سے چھوڑ کر نہیں گیا ہوں اس لیے چھوڑ کر گیا ہوں کیونکہ وہ تمہاری بیوی ہے اور تم اس پر حق رکھتے ہو یقینا تم مجھے اسے اپنے ساتھ لے کر ہرگز نہ جانے دیتے۔
اور اس معاملے میں میں تم سے کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا تھا میں نے خود اپنی بہن کا تمہارے ساتھ نکاح کیا ہے۔
تم پر بھروسہ کیا ہے میں نے میں ہرگز تم دونوں میں کسی طرح کی کوئی بدمزگی نہیں چاہتا ہر بھائی کی طرح میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ میری بہن اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش رہے۔
وہ بولے جا رہا تھا جب کہ وہ بس اسے سن کر ہلکا سا مسکرایا ۔ تمہیں لگتا ہے کہ تمہاری اس بات پر یقین کروں گا ویسے اس گھر میں ٹوٹل18 کمرے ہیں تم کمروں کی معلومات لینا چاہتے تھے نا باقی تہہ خانے میں ایک بہت بڑا حال ہے جہاں پر ہم نے تمہیں قید کیا تھا۔
اس ہال میں بہت سارے لوگوں کے لیے الگ الگ جگہ بنائی گئی ہے بالکل کسی قید خانے کی طرح وہاں ہزاروں لوگ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ میرے باقی کے ثبوت شاید تمہیں میرے پرانے گھر سے مل جائیں گے۔ جو میں نے اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرا ڈبلیو وہاں پر سکون نہیں تھا وہ زیادہ لوگوں میں ایڈجسٹ نہیں کر پا رہا تھا اور وہ گھر ابادی کے بیچ و بیچ تھا اس لیے مجھے اسے چھوڑنا پڑا۔
اس گھر میں آئے مجھے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا تو یہاں سے کسی ثبوت کا ملنا تمہارے لیے آسان نہیں اپنی جاسوسن سے کہو کہ اگر وہ کوئی بیچ کی معلومات لے کر تمہیں دینا چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے میرے پرانے گھر میں چلنا ہوگا۔
وہ بڑے مزے سے اپنی بات مکمل کرتا اندر کی طرف قدم بڑھا چکا تھا جبکہ یاور کو جانے کیوں لگ رہا تھا کہ اس کی حقیقت جاننے کے بعد وہ اس کی بہن کو کوئی نقصان پہنچائے گا۔
نہیں مجھے کسی طرح کی کوئی معلومات نہیں چاہیے نہ تمہارے بارے میں اور نہ ہی اس جگہ کے بارے میں جاننے کےلیے اپنی بہن پر کسی طرح کی کوئی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا ہوں میرا وہ مقصد نہیں تھا جو تم سمجھے ۔
میں تو بس چھوٹی موٹی انفارمیشن چاہتا تھا مجھے معاف کر دو کائزان وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا اسے ڈر تھا کہیں وہ اس کی بہن کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے جبکہ اس کے انداز پر وہ مسکرا دیا تھا بہت جلدی اس نے اپنی بات کو قبول کر لیا تھا اس کے سامنے
***
ڈونٹوری سالے صاحب تمہارے اور میرے معاملے میں کبھی تمہاری بہن کو کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ تمہارا اور میرا معاملہ کوئی بھی کیوں نہ ہو لیکن اس کے ساتھ میرا معاملہ محبت کا ہے وہ اپنی بات مکمل کرتا وہاں سے جا چکا تھا۔
***
وہ واپس کمرے میں آیا تو وہ آئی نے کے سامنے کھڑی تھی۔ کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہہ رہا تھا تمہارا بھائی تم سے وہ کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے دروازے کو اندر سے بند کر چکا تھا اس کی اس حرکت کو اس نے بہت غور سے دیکھا تھا۔
کچھ نہیں وہ کیا کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ بہت آہستہ سے بولی تھی کیونکہ وہ اس کے قریب آ رہا تھا اور پھر اس کے قریب آتے ہوئے وہ اس کے پیچھے رک گیا۔
وہ تم سے کیا پوچھ رہا تھا کیا نہیں مجھے سب پتہ ہے ڈونٹ ویری اس کمرے میں کیا ہوتا ہے مجھے ہر چیز کا اندازہ ہے خیر تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
تمہارا آرمی والا بھائی تمہیں یوں ہی تو یہاں چھوڑ کر نہیں گیا نا اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے مجھے بہت اچھے طریقے سے پتہ ہے لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا کہ اس نے تمہیں یہاں کس مقصد سے چھوڑا ہے۔
میرے لیے یہ بات ضروری ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تم یہاں میری بیوی کے روپ میں ہو۔ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ تمہیں یہاں کس مقصد کے لیے چھوڑا گیا ہے۔
اور نہ ہی مجھے تمہاری طرف سے ہونے والے کسی نقصان سے کوئی فرق پڑتا ہے بس تم میرے پاس رہو میرے ساتھ رہو مجھے اور کچھ نہیں چاہیے وہ آہستہ سے اس کے قریب اتا اس کی کمر کے گرد اپنا حصار مضبوط کر چکا تھا۔
میں۔۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔ کچھ کہنا چاہتی تھی جب اس نے اس کی گردن پر اپنے لب رکھتے ہوئے اسے حب کروایا
ہششش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قلحال میں کچھ نہیں سینا چاہتا ہوں۔ اس وقت میں یہ لمحہ تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں تمہارے اور اپنے ان لمحات کو خاص بنانا چاہتا ہوں۔
کیا ہم ہر طرح کی فضول بات کو کل پر چھوڑ سکتے ہیں وہ اس کا رخ اپنی طرف پھیرتے ہوئے بولا تو اس نے ایک نظر اسے دیکھ کر سر جھکا کر نفی میں سر ہلایا تھا اس کی ہمت دیکھنے لائق تھی وہ اسے اپنے قریب آنے سے منع کر رہی تھی۔
مج۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔۔ وقت چاہے۔۔۔۔۔ ۔
میں اتنا جلدی یہ سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ۔۔۔۔۔۔ جی۔۔۔۔ میں
کائزان۔۔۔۔۔۔ نام ہے میرا تم حق سے لے سکتی ہوں جان۔ اور یہ وقت دینا جیسے فضول وقت برباد کرنے والی باتوں پر میں یقین نہیں رکھتا۔ شادی کو ارینج میرج سمجھو ۔ اور ارینج میرج میں ہر چیز پر ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے تمہارے لیے مشکل نہیں ہو گا اسے اپنی طرف کھینچتے ہوئے بولا تو وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے سینے سے لگتی ہے اپنی آنکھیں بند کر گئی تھی
***
اپنی باہوں میں موجود یہ ڈری سہمی سی لڑ کی اس کے دل میں اتر رہی تھی اس کا کانپتا وجود اسے اپنی طرف پوری طرح سے متوجہ کر رہا تھا۔
اس کی آنکھوں کو عقیدت سے چومتے ہوئے وہ اپنے ہاتھوں میں اس کے چہرے کو بھرے اس کے ایک ایک نقش کو بہت غور سے دیکھ رہا تھا۔
ہاں وہ اس دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی نہیں تھی لیکن کائزان کاظمی کے دل میں اترنے والی وہ پہلی لڑکی تھی جسے دیکھتے ہی وہ اس کا دیوانہ ہو گیا تھا۔
چار سال پہلے کا منظر ایک بار پھر سے اس کی آنکھوں کے سامنے آگیا تھا وہ وقت یاد کرتے ہوئے اس کے لب مسکرائے تھے۔
کیا تم نے قسم کھا رکھی ہے کہ تم نے میری طرف نہیں دیکھنا اس کی بند آنکھوں پر ہلکے سے اپنی انگلیوں کو حرکت دیتے ہوئے وہ بہت نرمی سے بولا تھا۔
لیکن دوسری طرف سے اس نے آنکھیں کھول کر پھر بھی اسے نہ دیکھا تھا کائزان نے گھورا تھا اس کے معصوم چہرے کو
***
جبکہ اس کے انگلیوں کی پروں کی حرکت اب تک جاری تھی وہ اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو نرمی سے چھو کر محسوس کر رہا تھا یقینا یہ عمل اسے سکون دے رہا تھا۔
جبکہ دوسری طرف اس کی یہ حرکتیں مرم کی جان ہلکان کیے ہوئے تھیں اپنے چہرے پر حرکت کرتی انگلیوں کا لمس محسوس کرتے اس کا دل مزید تیزی پکڑ رہا تھا
آنکھیں کھولو مرم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" اس نے حکم یہ انداز میں کہا تھا لیکن دوسری طرف کوئی اثر نہ ہوا
میں نے کہا آنکھیں کھولو مرم لگتا ہے تمہارے کان میں میری آواز نہیں گئی شاید۔۔۔۔۔ ۔" وہ اس دفعہ ذرا سختی سے بولا تھا۔ اس کے چہرے پر اس کی پکڑ بھی تھوڑی سخت ہو گئی تھی یہ پہلی دفعہ تھا جب وہ اس کے سامنے اس لہجے میں بات کر رہا تھا۔
مرم کی آنکھیں اگلے ہی لمحے پوری کی پوری کھل گئی تھیں۔ اس کی موٹی موٹی آنکھیں پانیوں سے بھری ہوئی تھیں۔ وہ رونے کی تیاری نہیں کر رہی تھی بلکہ اس کی آنکھیں تھیں ہی کانچ جیسی ایسا لگتا تھا جیسے کبھی بھی آنسو چھلک پڑیں گے۔
وہ اس کی آنکھوں کی ساری کہانیاں سمجھ چکا تھا اب اسے اس کی آنکھوں کے راز سمجھ آگئے تھے۔
اتنا ناپسند ہوں کہ اپنے قریب بھی نہیں دیکھنا چاہتی مجھے وہ اس کے چہرے کو یوں ہی اپنے ہاتھوں میں قید کیے سوال کر رہا تھا۔
مرم نے زبان کھولے بنا ہی اپنے سر کو نفی میں حرکت دی تھی
منہ سے بولو تمہارے چہرے اور آنکھوں کی زبان کو جتنا سمجھ سکتا تھا سمجھنے کی کوشش کر چکا ہوں۔
تمہاری باتیں سینا چاہتا ہوں تمہارے لفظوں میں اپنا نام سینا چاہتا ہوں تمہارے منہ سے اپنے من چاہے الفاظ سینا چاہتا ہوں
باتیں کیوں نہیں کرتی ہو تم مجھ سے وہ اس کے بالوں میں ہاتھ پھنسائے اس کے چہرے کو اپنے چہرے کے مزید قریب کرتے ہوئے سوال کرنے لگا۔ اس کی گرم سانسیں اسے اپنے لبوں پر محسوس ہو رہی تھیں۔
باتیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"اس نے ہلکے سے اپنے ہونٹوں کو حرکت دی تھی۔
ہاں باتیں میں تم سے بہت ساری باتیں کرنا چاہتا ہوں تم مجھ سے کوئی بات نہیں کرتی۔
لیکن جاسوسیاں کرنے میں ماہر ہو۔ بلکہ نہیں اس میں بھی تم زیرو ہو جاسوسی اس طرح سے نہیں کی جاتی۔
جس طرح سے تم کرنے کی کوشش کر رہی تھی جاسوسی کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے ایک ٹیکنک ہوتی ہے سامنے والے کو ہم نے پتہ نہیں لگنے دینا ہوتا کہ ہم اس پر نظر رکھ رہے ہیں۔
یا اس کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تمہارا تو الٹا ہی ہے کوئی بات نہیں اگلی دفعہ جاسوسی کرنے سے پہلے مجھے بتا دینا تم فکر مت کرو مجھے کچھ بھی پتہ نہیں چلے گا کہ تم کیا کر رہی ہو۔
وہ شاید نہیں یقینا اس کا مذاق اڑا رہا تھا مطلب وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ یہاں کیا کر رہی ہے کیا وہ اتنی بے وقوف تھی کہ اس کے سامنے الٹی سیدھی حرکتیں کی جا رہی تھی لیکن اس نے تو ایسا کچھ بھی نہیں کیا تھا۔
ممکن تھا کہ وہ اسے باتوں میں پھنسا رہا تھا اسے فورا اس بات سے انکار کر دینا چاہیے تھا کہیں وہ اس کے بھائی کو کوئی نقصان نہ
پہنچائے ۔
میں تو صرف گھر دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ آپ کا گھر بہت اچھا ہے قسم سے میں نے دروازے کے اوپر بنے اس اس ڈبے کے بیچ میں کیمرے کو نہیں دیکھا تھا۔ اور میں نے بھائی کو بھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا وہ جلد بازی میں بول رہی تھی
جبکہ کائزان نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔
ہاں مجھے پتہ ہے تم نے کچھ نہیں دیکھا اور تمہیں یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ دروازے کے اوپر خفیہ کیمرہ لگا ہوا ہے ۔۔۔ ۔
لیکن تمہیں ایک بات بتاؤں جب تک کوئی بندہ غور سے اس جگہ کو نہ دیکھے ان شارٹ جاسوسی نہ کرے۔ تب تک وہ بندہ جان نہیں سکتا کہ وہاں کوئی کیمرہ لگا ہے خیر تم تو اس بارے میں کچھ جانتی ہی نہیں ہو
ریلیکس ہو جاؤ فی الحال ہم یہ باتیں نہیں کرنے والے تمہیں کھانے میں کیا پسند ہے اس کے چہرے پر جھولتی لٹوں کو پیچھے کرتے ہوئے اس کے کان کی لوح پر آہستہ سے اپنی انگلی کو
حرکت دیتا اسے ریلیکس کر رہا تھا۔
وہ اس کے اتنے قریب تھا کہ وہ سانس بھی لیتی تو وہ محسوس کر سکتا تھا اس کے اوپر جھکے وہ اس پر اپنا سایہ بنائے ہوئے تھا شاید وہ اسے اپنے ساتھ کنفرٹیبل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ الگ بات تھی کہ اس کا اپنے قریب آ جانا ہی اسے انکنقرٹیبل کر چکا تھا
لیکن اس کے باوجود بھی وہ بہت ہمت سے اس کی پناہوں میں پڑی ہوئی تھی۔ اور اپنی پچھلی باتوں پر غور کر رہی تھی۔
وہ کتنی بے وقوف تھی اس نے خود ہی اسے بتا دیا تھا کہ وہ
دروازے کے اوپر موجود کیمرے کےبارے میں جان چکی ہے۔
اور اس کا بھائی بھی جان گیا ہے۔ لیکن وہ اس سے کچھ کہہ کیوں نہیں رہا تھا اس نے اس کا راز کھولنے کی کوشش کی تھی یقینا اسے یہ بات بری لگی ہوگی۔ لیکن وہ تو بالکل ریلیکس تھا
چکن قیمہ اور میر میں بہت اچھا بناتی ہوں آپ کھائیں گے میرے ہاتھ کا آپ کو بہت بہت زیادہ پسند آئے گا وہ یقین دلا رہی تھی۔
تم پیار سے کھلاؤ گی تو کیوں نہیں کھاؤں گا لیکن فی الحال ہم کوئی اور بات کرتے ہیں ۔۔۔۔ ۔"
فی الحال تو میرا موڈ تمہیں ہی کھا جانے کا بن رہا ہے لیکن میں بیچ میں کوئی ڈسٹربنس نہیں چاہتا اسی لیے سوچ رہا ہوں کہ لنچ کرنے تک کا وقت دیتا ہوں تمہیں ۔۔ ،۔۔۔ ۔"
ویسے بھی ٹھیک سے ناشتہ تم نے کیا نہیں ہے اور خالی پیٹ مجھ جیسے انسان کو برداشت کرنا تمہارے لیے بہت مشکل ہو جائے گا
شاید میں اس دنیا کے ہر شخص کے لیے ظالم ہوں لیکن تمہارے لیے نہیں بن سکتا نا تمہارے ساتھ معاملات کچھ الگ ہیں۔
ویسے تمہیں مجھے تھینک یو کہنا چاہیے تم نے مجھ سے وقت مانگا تھا اور میں تمہیں تقریبا دو گھنٹوں کا وقت دے رہا ہوں وہ جیسے احسان کر رہا تھا۔
تمہیں پتہ ہے میں کبھی کسی کو اتنا وقت نہیں دیتا کیونکہ وقت دینا میرے لیے بالکل بے وقوفی والی بات ہے۔
لیکن پھر بھی دیکھو نا تمہارے ایک بار کہنے پر مجھے تمہارے لیے وقت نکالنا پڑا حالانکہ میرے اس وقت جذبات ایسے ہیں کہ میں تمہیں اپنی باہوں میں لے کر یہ ساری دوریاں مٹا دینا چاہتا ہوں اپنی ساری تشنگی ساری جنونیت میں تم پر وار دینا چاہتا ہوں میں تمہیں اپنی محبت کے ہر ایک لفظ سے روشناس کروانا چاہتا ہوں۔
میں تمہیں اپنی چاہتوں کے رنگ میں رنگ دینا چاہتا ہوں
میرے جذبات اس وقت کتنے منہ زور ہو رہے ہیں۔
یہ میں لفظوں میں بیان بھی نہیں کر سکتا لیکن اس کے باوجود بھی میں خود سے زیادہ تمہارے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
آج تک میں نے ہر وہ کام کیا ہے جو میرا دل چاہتا ہے لیکن تمہارے معاملے میں ذرا میرے دل کا بھی الگ ہی سسٹم چلتا ہے اپنی ساری بے قرار یاں خود تک رکھے میں نے تمہاری بات کو اہمیت دی ہے وہ اس کی طرف دیکھتے بولے چلے جا رہا تھا۔
جبکہ مرم بس اسے سن رہی تھی کتنا بڑا احسان کیا تھا اس نے وہ اس سے اس رشتے کے لیے تین مہینے مانگنا چاہتی تھی اور وہ دو گھنٹے اس سے دور رہ کر اس پر احسان جتا رہا تھا۔
مجھے تین مہینے کا وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بس ۔۔۔۔۔۔ ۔ دو گھنٹے کا وقت دے دیا ہوں یہی بہت ہے اس سے زیادہ ایک سیکنڈ اور نہیں بیو بنایا ہے تمہیں نکاح میں رکھی کر تم سے جاسوسیاں نہیں کروانی میں نے ۔
اچھی طرح سے تیار ہو جاؤ دو گھنٹے میں اپنا مائنڈ اچھی طرح میک اپ کر لو ۔۔۔۔۔۔۔ اور دو گھنٹے کے بعد تم مجھے میری بیوی کے حسین روپ میں ملو جسے دیکھ کر میں تمہارا مزید دیوانہ ہو جاؤں ۔
جہاں تک تم سے دور رہنے کی بات ہے تو یہ دو گھنٹے بھی میرے کانٹوں پر گزریں گے۔ میں تھوڑی دیر اپنے کام کے سلسلے میں باہر جا رہا ہوں تب تک تم ایسا کرو کہ تھوڑی بہت انفارمیشن اور لے لو ۔
اپنے بھائی کو دینے کے لیے ہو سکتا ہے وہ کل پھر سے تم سے ملنے کے لیے آ جائے تو اسے بتانے کے لیے تمہارے پاس کچھ تو نیا ہونا چاہیے ویسے یہ جو سامنے الماری ہے نا اس کے اندر بھی ایک کیمرہ لگا ہوا ہے۔
لیکن کیمروں کی انفارمیشن جان کر تمہارا بھائی کیا کرے گا ۔۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ یہ چیز اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
تمہیں ایسا کرنا چاہیے۔ کہ گھر کا وہ حصہ ڈھونڈنا چاہیے جہاں پر تمہیں میرے خلاف کوئی ثبوت مل سکیں ورنہ ان کیمرز میں کچھ بھی نہیں ہے وہ اپنی بات ختم کرتا کمرے سے باہر نکل گیا تھا۔
جب کہ وہ پریشانی سے الماری کی طرف دیکھنے لگی تھی۔
صرف الماری پہ ہی نہیں بلکہ اسے سامنے کھڑکی کے سائیڈ پر بھی ایک کیمرہ لگا ہوا نظر آیا تھا کمرے کے اندر اتنے کیمرے تھے تو اس گھر میں نہ جانے کتنے ہونے والے تھے وہ اپنے ہی گھر کی ایک ایک چیز پر نظر رکھتا تھا۔
کیسا الجھا ہوا شخص تھا۔ وہ کچھ بھی سمجھ نہیں پا رہی تھی اس کا بھائی اس سے کس طرح کی انفار میشن لینا چاہتا تھا اب تو اسے ان کیمرز کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہیں
***
السلام علیکم سر وہ کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے سامنے بیٹھے شخص کو سلیوٹ کرتا کرسی گھسیٹ کر اس کے اشارے پر بیٹھ گیا تھا۔
وعلیکم السلام آفیسر یا ور مجھے آپ ہی کے آنے کا انتظار تھا
معذرت میں کچھ دن آپ سے ملاقات نہیں کر سکا۔
آپ اپنے مشن میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں آپ نے کہا تھا کہ آپ کیسے بھی کائزان کاظمی کے گھر تک پہنچ جائیں گے میرے سننے میں آیا ہے کہ آپ اس کے گھر سے ہو کر آئے ہیں۔
جی سر ایسا ہی ہے میں نے کائزان کاظمی کے گھر کے اندر تک رسائی حاصل کر لی تھی میں نے اس کے گھر کو دیکھا ہے۔
میں ہر چیز کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن سر جہاں تک مجھے انفارمیشن ملی ہے۔
وہ اس گھر میں ابھی ابھی آیا ہے اس سے پہلے اس کا ٹھکانہ شہر کے بیچ و بیچ تھا جہاں پر کافی سارے لوگ ہیں جنہوں نے اس کا چہرہ تو نہیں دیکھا لیکن اس کی دہشت سے کانپتے ہیں۔
سر یہاں پر بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اس کے خلاف گواہی دے سکتے ہیں لیکن میں چیز ثبوت ہے۔
یہاں پر بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن لوگوں نے اس کی شکل ہی نہیں دیکھی اور جن لوگوں نے اس کی شکل دیکھی ہے وہ اس کے خلاف بات تک کرنے سے ڈرتے ہیں۔
ان لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ آدمی اتنا خطرناک ہے کہ جو لوگ اس کے خلاف جاتے ہیں ان کی لاشیں تک کبھی نہیں ملتی۔
وہ تفصیل سے بتا رہا تھا جبکہ وہ اسے سن رہے تھے۔
لیکن تم نے تو کہا تھا کہ تم اس کیس میں کچھ ایسا کرنے والے ہو جو ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔
جی سر میں کرنے والا تھا لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ چیز بھی
ہمارے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ہمیں پہلے پوری طرح کائزان کاظمی کے بارے میں جانتا ہوگا وہ کیا کرتا ہے کس طرح سے کرتا ہے اس کے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے اور کتنے لوگ اس کے خلاف ہیں۔
وہ اس وقت مصر کا سب سے خطرناک ترین گینگسٹر ہے لیکن اس گینگسٹر کے پیچھے کوئی تو کہانی ہوگی کوئی تو کمزوری ہوگی جس کے بارے میں ہمیں جاننا پڑے گا فی الحال کائزان کاظمی کا دائرہ بہت چھوٹا سا ہے۔
دو دوست اور ایک جانور ان کے علاوہ وہ کسی اور پر بھروسہ ہی نہیں کرتا اور اس کے دونوں دوست بھی اسی کی طرح بے حد خطرناک ہیں۔
میرے خیال میں اس کی کمزوری تک ہاتھ مارنے سے پہلے ہمیں اس کے دونوں دوستوں کے بارے میں انفارمیشن نکالنی ہوگی یہ دونوں کہاں سے ہیں اور کس طرح یہ کائزان کے ساتھ جڑتے ہیں۔
ہو سکتا ہے ان دونوں کا ماضی ہم لوگوں کے کام آ سکے۔
یہ کیس سات سال سے حل نہیں ہوا تو ظاہری سی بات ہے ہمیں اسے وقت دینا ہوگا یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے اس کے پیچھے ہر طرح کا غلط کام شامل ہے۔
ہاں تم ٹھیک کہہ رہے ہو ہر غلط کام کے پیچھے کہیں نہ کہیں کائزان کا نام آتا ہے لیکن غلط الفاظ میں نہیں وہ جتنے لوگوں کو مارتا ہے اس میں زیادہ تر ریپسٹ شامل ہوتے ہیں یا پھر وہ ایسے لوگوں سے نفرت کرتا ہے جو ڈرگز کا کاروبار کرتے ہیں۔
پیدائش سے لے کر11 سال کی عمر تک وہ خود بھی ایک ڈرگز کیس کے سلسلے میں جیل میں قید رہا تھا وہ اسے انفارمیشن دے رہے تھے جبکہ وہ یہ سن کر تھوڑا حیران ہوا تھا۔
ڈرگز کیس کے سلسلے میں لیکن سر آپ تو بتا رہے تھے کہ اس کی ماں نے کسی کا قتل کیا تھا۔ وہ الجھا تھا۔
ہاں اس کی ماں قاتلا تھی۔ اور اس کی پیدائش جیل میں ہی ہوئی تھی لیکن اس کے پیچھے بہت بڑا ڈرگز گینگ تھا۔
خیر تم اپنا کام کرو اور جتنی انفارمیشن ملے وہ تم آ کر مجھے دو وہ بات ختم کرتے ہوئے کہنے لگے۔
جبکہ اس کا مزید انہیں کچھ بھی بتانے کا کوئی ارادہ نہ تھا پہلے اس نے سوچا تھا وہ بتا دے گا کہ وہ کائزان کاظمی کے کیس میں اپنی بہن کو بھی نہ چاہتے ہوئے شامل کر چکا ہے۔
لیکن نہیں اس وقت سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ قانون کی نظروں میں مجرم تھا۔ اور وہ ایک مجرم سے کسی طرح کی کوئی رشتہ داری افورڈ نہیں کر سکتا تھا