اس کی آنکھ کسی کی گرم سانسوں کے لمس سے کھلی تھی کوئی اس کی پلکوں کو اپنے لبوں سے چھو رہا تھا۔
اور پھر آہستہ آہستہ پلکوں سے وہ اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو اپنے لبوں سے چھوتا اس کے لبوں پر اپنے لبوں کی مہر لگا گیا تھا
اپنے پیروں پر کسی چیز کا لمس محسوس کر کے وہ اگلے ہی لمحے اٹھ کر اس کے سینے میں سر چھپا گئی تھی۔
اس کے اچانک اٹھ کر اس کے سینے میں پناہ لینے پر کائزان مزید اس کے قریب ہوا تھا وہ تو بس اس کی کب سے لرزتی پلکوں کو اپنے لبوں سے چھو کر اسے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا تھا
اسے اندازہ نہ تھا کہ وہ اس کے اتنے قریب آ جائے گی۔
کیا ہو گیا میرا بےبی اس طرح کیوں گھیرا رہی ہو ۔۔۔۔۔ ؟
اس کے نازک وجود کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے اس کی دھڑکنوں کے رقص سے وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ کتنا زیادہ گھیرا گئی ہے
وہاں ۔۔۔۔۔۔ وہ وہاں باہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں وہ وہاں باہر ڈبلیو تھا جو تم سے ملنے کے لیے آیا تھا تم اس سے ملی ہی نہیں پہلے ہی بے ہوش ہو گئی۔
جان ایسا کون کرتا ہے وہ کتنی محبت سے تم سے ملنے آیا تھا اور تم نے اس کے ساتھ ایسا کیا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے اس کا چہرہ اونچا کرتا اس سے حساب کتاب کرنے لگا تھا۔
وہ۔۔۔۔۔ ڈبلیو۔۔۔۔۔ ڈوگی ۔۔۔ ۔
بےبی تمہیں لگتا ہے کہ مجھ جیسا انسان یعنی مصر کا سب سے خطرناک ترین گینگسٹر کتے پالتا ہوگا ۔۔۔۔ ؟
نہیں میری جان وہ کیا نہیں چیتا ہے سفید چیتا بہت ریر ہے یہ نسل اسانی سے نہیں مل سکتی۔
یہ میرا شوق تھا ۔۔۔۔۔۔ اور شوق سے میں محبت کرتا ہوں وہ میرا بچہ ہے مجھے بہت عزیز ہے بالکل تمہاری طرح ۔
میں بہت کم لوگوں پر بھروسہ کرتا ہوں۔ اور انسانوں پر بھروسہ تو کرتا ہی نہیں خیر تمہارے علاوہ رفیل رسل اور ڈبلیو بس یہی چار جن پر کائزان کاظمی بھروسہ کر سکتا ہے خیر چھوڑو ان باتوں کو یہاں آرام سے لیٹ جاؤ ۔
ابھی لنچ کا ٹائم نہیں ہوا اور جب تک لنچ کا ٹائم نہیں ہو جاتا میرے خیال میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔
تمہیں میرے اور اپنے اس رشتے کو سمجھنا چاہیے کل رات تم نے میرے ارمانوں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا تھا بےہوش ہو کر لیکن اب میں تمہیں ایسا نہیں کرنے دوں گا۔
میری جو خواہش ہے تم نے کل رات ادھوری چھوڑ دی ان کو ابھی میں پورا کرنا چاہتا ہوں اس کے ہاتھ کو تکیے پر رکھتے ہوئے اس کے دوسرے ہاتھ کو وہ اپنے ہاتھ میں قید کرتا اسے بیڈ پر لٹاتے ہوئے اس کے چہرے پر جھکا تھا۔
جبکہ اس کے اتنے قریب آنے پر وہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرتی اپنے چہرے کے ایک ایک نقش پر اس کے لبوں کا لمس محسوس کرنے لگی تھی
***
وہ بہت آ ہستہ اہستہ اسے چھو رہا تھا اس کے نازک سے وجود کو اپنی گرفت میں لیے وہ اسے اپنے سینے سے لگائے ہوئے اس کے لبوں کو چوم رہا تھا۔
اس کی سخت گرفت میں اس کے نازک سے ہونٹ بری طرح کانپ رہے تھے جنہیں محسوس کرتے ہوئے وہ مزید اس کے قریب ہوا۔
وہ بے حد نرمی سے اس کے و جود کو اپنی گرفت میں قید کر رہا تھا اس کا انداز اس وقت دنیا جہان کی نر ما ہٹ سمیٹے ہوئے تھا۔ آنکھوں میں چاہتوں کا جہان بسائے وہ اس کے ایک ایک نقش کو اپنے لبوں سے چھونے لگا۔
اپنے لبوں پر اس کی سخت گرفت کو محسوس کرتے ہوئے وہ اپنی آنکھوں کو سختی سے میچے ہوئے تھی۔ جیسے کبھی نہ کھولنے کا ارادہ کر لیا ہو
اس کے کندھے سے اس کی شرٹ کو سرکاتے ہوئے وہ اپنے لبوں سے اس کی دھڑکنیں مزید تیز کرنے کو تھا۔ اس کے ارادے خطرناک تھے مرم کی جان لبوں میں آرہی تھی اس کے لمس کو محسوس کرتے ہوئے اس کے دل کی دھڑکنوں میں
اشتعال برپا تھا جب اس کے دروازے پر دستک ہوئی۔
اس نے غصے سے گھور کر دروازے کی طرف دیکھا تھا
اس طرح کی غلطی بھلا کون کر سکتا تھا یہ تو اپنی ہی موت بلانے کے برابر تھا اس وقت وہ اپنی زندگی کی سب سے عزیز و جان ہستی کہ ساتھ وقت گزار رہا تھا۔
اس طرح کی گستاخی وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا اور یہ بات رسل اور رفیل دونوں ہی جانتے تھے۔
تو پھر اس طرح سے دروازے پر دستک دے کر ڈسٹرب کرنے کا بھلا کیا مطلب ہو سکتا تھا اس نے سر اٹھا کر ایک نظر اس کی بند آنکھوں کو دیکھا۔ وہ بری طرح سے کانپ رہی تھی اس کی
قربتوں کو برداشت کرنا اس نازک سی لڑ کی کے بس کی باتیں ہی کہاں تھی۔
وہ کتنی بہادر تھی وہ تو اسے کل رات اپنی باہوں میں لیتے ہی وہ اندازہ لگا چکا تھا۔ اس کے ساتھ اس نازک جان کا گزارا آسان تو ہرگز نہیں تھا لیکن یہ تو قدرت کا فیصلہ تھا۔
جس نے اس شخص کو اس نازک سی لڑکی کی زندگی کا حصہ بنا دیا تھا اور اب نہ چاہتے ہوئے بھی اس لڑکی نے ساری عمر اسے
برداشت کرنا تھا۔ چاہے اب اس کی مرضی ہو یا نہ ہو لیکن وہ شخص اس کے نصیب میں لکھا جا چکا تھا۔
اور وہ اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا چکا تھا اب اس نے ساری زندگی اسی کے ساتھ رہنا تھا مرم کو ہر طرح اسے قبول کرنا تھا اس کے ہر غلط سہی کام کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا تھا۔
شاید اس کے لیے مشکل ہوگا لیکن اہستہ اہستہ وہ ہر چیز کو قبول کر لے گی اسے یقین تھا اس کے چہرے کو دیکھتے اپنی ہی سوچوں میں مصروف تھا جب پھر سے دروازے پر دستک ہوئی اور وہ غصے سے اس کے قریب سے اٹھتے ہوئے وہ دروازے کے پاس آیا۔
***
ارے سالے صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کیوں آئے
ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اوریہ کون سا طریقہ ہے کسی کو ڈسٹرب کرنے کا اس نے جیسے ہی دروازہ کھولا سامنے یاور کو کھڑے دیکھا۔
اس کے جسم پر کل والے کپڑے ہرگز نہیں تھے بلکہ اس وقت وہ کافی ہینڈسم لگ رہا تھا وائٹ کلر کی شرٹ کے ساتھ اس نے بلو جینز پہن رکھی تھی سر کے بال نفاست سے سیٹ کیے ہوئے تھے
اس وقت وہ کوئی عام انسان ہرگز نہیں لگ رہا تھا۔ بلکہ اپنی شرٹ کو کہنیوں تک فولڈ کیے ہوئے کافی مہنگے جوتے اور کپڑے پہنے وہ بہت پرکشش نوجوان لگ رہا تھا۔
معاف کرنا میں ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتا تھا میں تو بس اپنی بہن سے ملنے آیا تھا۔ مرم کیسی ہے اس نے تھوڑا ہچکچاتے ہوئے کہا تھا
وہ یہاں اندر آیا تو رسل اور رفیل دونوں باہر تھے اس کے پوچھنے پر دونوں نے اسے اندر جانے کا اشارہ کر دیا تھا کیونکہ وہ دونوں کائزان کے حکم پر چلتے تھے اور کائر ان نے کہا تھا کہ مرم کا بھائی کبھی بھی کہیں بھی اس سے ملنے کے لیے آسکتا ہے۔ ہاں لیکن یہ وقت سہی نہیں تھا۔
اگر انہیں اندازہ ہوتا کہ مرم اندر کس لحاظ سے مصروف ہے تو یقینا ایسی غلطی وہ کبھی بھی نہ کرتے۔ جس سے وہ کائزان کے غصے کا شکار ہوئے۔
تم جب چاہے یہاں آ سکتے ہو یاور لیکن میرے خیال میں تمہیں باہر بیٹھ کر انتظار کرنا چاہیے تھا کہ تمہاری بہن اس وقت
مصروف ہے۔
اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے بتایا تو وہ کچھ کنفیوز ہوا۔
کس چیز میں مصروف ہے وہ ۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ پوچھے بنا رہ نہیں سکا تھا۔
اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنے میں ویسے فکر مت کرو تمہارا دیا ہوا کام بھی وہ بہت اچھے طریقے سے کر رہی ہے کائزان کے لبوں پر مسکراہٹ جھلک دکھا کر غائب ہوئی تھی۔
میرا ۔۔۔۔۔ میرا کون سا کام ۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ کچھ الجھا تھا۔ جبکہ اس کے الجھنے پر کائزان نے ایک گہری نظر اس کے چہرے پر ڈالی تھی۔ وہ ایکٹر بھی اچھا تھا۔ کائزان نے اندازہ لگایا تھا وہی کام جو تم اسے دے کر گئے تھے شاید بھول گئے ہو وہ اب تک اس کے چہرے کو گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
میں اسے کوئی کام نہیں دے کر گیا تھا کائزان تمہیں یقینا کوئی غلط فہمی ہوئی ہے وہ پریشانی سے اس سے کہنے لگا تھا۔
تمہیں پہلے بھی کہا ہے اب بھی کہتا ہوں کائزان کاظمی کو کبھی کوئی غلط فہمی نہیں ہوتی اندر آ جاؤ تم اپنی بہن سے ملاقات کر لو ۔
میرے سالے صاحب کے لیے چائے پانی کا انتظام کرو وہ ملازم سے کہتا اسے اندر آنے کا اشارہ کرتا خود باہر نکل گیا تھا۔
جب کہ وہ کچھ کنفیوز تھا اندر قدم رکھتے ہی دروازہ اندر سے بند کر چکا تھا وہ سامنے وہیں صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی۔
وہ اس کی بہن تھی ایسا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ وہ ایک ہی رات میں کائزان کو اس کا کوئی راز بتا دے۔ اسے یقین تھا کہ وہ اس کام میں اس کی مدد کرنے والی ہے۔
وہ تھوڑا سا خود غرض ہو گیا تھا اپنی بہن کو اپنے مشن کے بیچ لا رہا تھا لیکن اسے یقین تھا چاہے کچھ بھی ہو جائے اس کی بہن کبھی اس کا راز کائزان کو نہیں دے گی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر کائزان کو اس کے بارے میں کچھ پتہ چلا تو وہ اسے ختم کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگائے گا۔
لیکن پھر کائزان کو کیسے پتہ چلا تھا کہ مرم یہاں کس مقصد سے ہے ۔۔۔۔ کیا وہ صرف اندازے لگا رہا تھا یا مرم نے ایسی کوئی حرکت کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ آدمی چیل کی نگاہ رکھتا تھا یقینا وہ اپنے آس پاس موجود ہر انسان کو سمجھ سکتا تھا اگر وہ اسے ایک ہی نظر میں دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ وہ ایک آرمی افیسر ہے تو مرم کے بارے میں وہ کیسے نہ سمجھتا کہ وہ اسے یہاں کس مقصد سے چھوڑ کر گیا ہے۔
وہ اپنی سوچیں پیچھے دھکیلتے ہوئے اپنی بہن کی طرف متوجہ ہوا تھا جو۔ کب سے وہاں بیٹھی اس کی طرف دیکھ رہی تھی جو اپنی ہی سوچوں میں مصروف تھا وہ اس کے قریب آکر بیٹھا تو وہ اس کے کندھے پر اپنا سر رکھ چکی تھی۔
***
وہ یاور آیا تو ہم نے اس کو اندر بھیج دیا تم نے کہا تھا نا کہ یاور جب بھی آئے ہم اسے مرم سے ملاقات کرنے سے انکار نہ کریں۔
وہ جب چاہے اپنی بہن سے ملنے کے لیے آ سکتا ہے وہ دونوں باہر تھے جب کائزان ان کی طرف آیا تو رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔
ہاں وہ جب چاہے اپنی بہن سے ملنے کے لیے آ سکتا ہے لیکن مجھ سے پہلے ایک دفعہ پوچھ لینا کہ میں اسے ملنے کی اجازت دیتا ہوں یا نہیں۔
ہر چیز کا ایک ٹائم ہوتا ہے۔ اور کائزان کی بیوی سے ملنے کا بھی ایک مخصوص ٹائم ہو سکتا ہے یہاں آئے وہ اس کو بتا دینا کہ آج کے بعد وہ جب بھی آئے تو12 سے تین کے درمیان ائے کیونکہ باقی کا وقت مجھے میری بیوی کے ساتھ گزارنا ہوتا ہے
وہ ان دونوں کو باور کرواتا ہوا ڈبلیو کی طرف دیکھنے لگا تھا جو اپنے پنجرے میں بالکل خاموشی سے بیٹھا ہوا تھا۔
اس کی خاموشی سے وہ اندازہ لگا چکا تھا کہ وہ اس وقت کتنا اداس ہے۔
یقینا وہ اپنی ممی سے ایک اچھی ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن یہاں سب کچھ الٹا ہو گیا اس کی ممی ضرورت سے زیادہ بزدل نکلی ۔
اس نے سوچ لیا تھا اور کچھ ہو نہ ہو لیکن وہ مرم کو اس بات کا احساس ضرور دلائے گا کہ ڈبلیو اس کی زندگی میں کتنا اہمیت رکھتا ہے۔
اور وہ یہی چاہتا تھا کہ مرم کی زندگی میں بھی ڈبلیو بہت اہمیت کا حامل ہو وہ اس کے پنجرے کی طرف جاتے ہوئے اس سے باتیں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا
***
ڈبلیو میرا بچہ میں نے تمہیں بتایا نا تمہاری ممی ضرورت سے زیادہ بزدل ہے اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ تم کیا ہو۔
وہ ڈر گئی خوفزدہ ہو گئی لیکن اہستہ اہستہ اسے سب سمجھ میں
آجائے گا۔
آہستہ آہستہ وہ نارمل ہو جائے گی تمہیں سمجھنے لگے گی تمہارے ساتھ وقت گزار نے لگے گی وہ تمہارے ساتھ کھیلے گی بھی اور تمہارا بہت خیال رکھے گی بس اسے تھوڑے سے وقت کی
ضرورت ہے تمہیں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
وہ اسے سمجھا رہا تھا۔ اور یقینا وہ اس کی ہر بات کو بہت اچھے
طریقے سے سمجھ رہا تھا۔ لیکن وہ اداس تھا اور اس کی اداسی کی وجہ یہی تھی کہ اس وقت وہ اپنی ممی کے سا تھ کھیلنے کودنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اس کی ممی نے بے ہوش ہو کر اس کے سارے پلان پر پانی پھیر دیا تھا۔
یقینا وہ اپنی ممی کے بارے میں بہت کچھ سوچے ہوئے تھا لیکن اس کی ممی نے بے ہوش ہو کر اس کی ساری امیدیں توڑ دی تھیں کائزان خود بھی اس چیز کو نہیں سمجھا تھا۔
اتنی سی بات پر بے ہوش ہونے کی بھلا کیا ضرورت تھی۔ وہ کل رات کی بےہوش گی کو تو پھر تھوڑا سا سمجھنے کو تیار تھا کہ وہ پہلی دفعہ اپنی بیوی کے پاس آ رہا تھا اس کی بیوی خوفزدہ ہو گئی۔ یقینا ہر لڑکی کی طرح وہ کافی پریشان تھی
لیکن وہ ڈبلیو۔ سے کون سا پہلی دفعہ اس سے مل رہی تھی کل رات اسی نے اسے اس جنگلی بھیڑیے سے بچایا تھا۔
یقینا وہ اس بھیڑیے کو دیکھ کر بے ہوش نہ ہوتی لیکن جس نے اس کی جان بچائی تھی اسے دیکھ کر وہ بے ہوش ہو گئی۔
اتنا بھی خوفناک نہیں تھا اس کا معصوم بچہ بقول اس کے تو وہ بہت معصوم تھا اس سے ڈرنے والی بھلا کیا بات تھی وہ تو انہی کو ہی نقصان پہنچاتا تھا جنہیں نقصان پہنچانے کی اجازت کائزان کاظمی اسے دیتا تھا۔
اور اس وقت جتنا موڈ اس کا خراب تھا اس کا دل تو چاہا تھا کہ یاور کو ہی اس کے آگے پھینک دے اتنے حسین لمحات وہ اس کے ساتھ گزار رہا تھا کتنا خوش تھا وہ ان چند بیتے لمحوں میں جب اس کے بھائی نے آ کر اس کے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
یاور کی بے وقت انٹری اسے بہت بری لگی تھی اور اس کا ارادہ بھی تھا کہ یاور کو وہ یہ بات سمجھائے کہ وہ جب چاہے اس گھر میں آ سکتا ہے لیکن مرم سے ملنے کے لیے اسے کائزان سے اپوائنٹمنٹ لینی پڑے گی اپنی بہن سے وہ اس کی اجازت کے بغیر نہیں مل سکتا۔
اور ویسے بھی وہ کسی چیز سے انجان نہیں تھا وہ جانتا تھا کہ یاور صبح صبح یہاں کیوں آیا ہے یقینا وہ یہی جاننے آیا تھا کہ کل رات اس نے اس گھر میں کیا کیا نوٹ کیا۔
یا کائزان نے اسے کیا کیا بات کی وہ کائزان کے گھر سے اسی کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے لیے وہ اپنی بہن کا استعمال کرنے والا تھا لیکن کائزان کا کوئی ارادہ نہ تھا اپنی بیوی کو ان سب چیزوں میں شامل کرنے کا۔
وہ اس کی بیوی تھی اس کے لیے عزیز تھی وہ اس سے محبت کرتا تھا اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ اپنی محبت کو کسی کے ہاتھوں
استعمال ہونے دے گا۔
وہ مرم کو اپنے کسی کاروباری معاملات میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا وہ بہت معصوم سی تھی اور ان سب چیزوں سے وہ جتنی دور رہے اتنا ہی بہتر تھا۔ اور یہ بات وہ یاور پر بھی کلیئر کر دینا چاہتا تھا کہ مرم اس کے کسی معاملے میں اس کی مدد نہیں کر سکتی
***
مجھے کچھ نہیں پتا ابھی تو میں اس گھر کو ٹھیک سے دیکھ بھی نہیں پائی ہوں فی الحال تو مجھے بس یہ پتہ ہے کہ یہ کمرہ کائزان کا ہے اور ساتھ والا کمرہ رسل کا اور اس سے اگلا والا کمرہ رفیل کا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے آگے ایک اور کمرہ ہے جہاں پر دو باڈی گارڈ رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی یہ گھر بہت بڑا ہے ان لوگوں نے ایک جانور بھی پال کر رکھا ہوا ہے جسے وہ ڈبلیو کہتے ہیں۔
اور وہ کوئی کتا یا بلی نہیں بلکہ اک سفید رنگ کا چیتا ہے کل رات اس چیتے نے میری جان اس جنگلی بھیڑیے سے بچائے تھی۔ اور میرے ساتھ اہستہ اہستہ چلتا میرے پیچھے اسی گھر کے اندر داخل ہوا تھا۔
جب میں یہاں سے بھاگ کر گئی تھی۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے کائزان نے ہی مجھے بتایا کہ کل رات اس بھیریے سے مجھے بچانے والا یہی تھا۔
باقی فی الحال مجھے کسی بھی چیز کا اندازہ نہیں ہو سکا صرف یہ پتہ ہے کہ یہ لوگ بہت خطرناک ہیں۔ اور کبھی بھی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ خاص کر کائزان کاظمی تو بہت ہی عجیب طرح کا انسان ہے۔
وہ مجھے زبردستی اس چیتے سے ملنے پر مجبور کر رہے تھے کہ میں وہاں بے ہوش ہو گئی جب میری آنکھ کھلی تو میں یہاں کمرے میں تھی۔
اور وہ فون پر نہ کسی سے بات کر رہے تھے کسی کو مارنے کا کہہ رہے تھے بھائی یہ لوگ قتل و غارت بھی کرتے ہیں بہت عجیب ہیں۔ مجھے یہاں نہیں رہنا مجھے اپنے ساتھ لے چلو نا وہ اس کے بازو تھامتے ہوئے بولی تھی جب اس نے اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔
نہیں میرا بچہ تجھے نہ چاہتے ہوئے بھی یہاں رہنا پڑے گا کیونکہ اب تو اس انسان کی بیوی ہے اور ہاں یہ لوگ بہت خطرناک ہیں اور ہمیں ان لوگوں سے ان معصوم لوگوں کی حفاظت کرنی ہے۔
جی کا قتل کرتے ہوئے یہ ایک دفعہ نہیں سوچتے ان کی زندگی کو برباد کرتے ہوئے ان لوگوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تو اندازہ بھی نہیں لگا سکتی کتنے ایسے لوگ ہیں جو ان کی وجہ سے اپنی زندگی خود اپنے ہاتھوں ختم کر چکے ہیں کائزان کا ڈر ہی ان لوگوں کو زندگی ختم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
تجھے میری مدد کرنی پڑے گی بہت سارے لوگوں کو ہم نے بچانا ہے بہت سارے لوگوں کو ان کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے سے محفوظ رکھنا ہے۔ اور بہت سارے لوگوں کو ہم نے انصاف دلانا ہے جو ان کی وجہ سے دنیا چھوڑ گئے ہمارے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہم نے نبھانا ہے مشکل تو ہوگا لیکن ناممکن کچھ بھی نہیں ہوتا وقت اگیا ہے انسانیت کا فرض نبھانے کا۔
وہ اسے سمجھا رہا تھا جبکہ اس کی باتوں کو سمجھنے کے باوجود بھی وہ بہت زیادہ خوفزدہ تھی وہ اسے کیسے بتاتی کہ وہ شخص صرف اسے اپنی بیوی نہیں بنا رہا تھا بلکہ اس سے اپنے حق بھی لینے کی کوشش کر رہا تھا وہ تو اس کے قریب اتا تھا اور اس کا قریب آنا ہی تو اسے اس کی جان ہلکان کر دیتا تھا۔
وہ چاہ کر بھی اس کے سامنے وہ باتیں نہیں کہہ سکتی تھی جو کائزان چاہتا تھا وہ اس کے اور اپنے رشتے کو مکمل کرنا چاہتا تھا اس کے پاس آنا چاہتا تھا کل رات تو اس کے ڈر نے ہی اس کے دماغ کو بری طرح سے بند کر دیا تھا اس کے آگے پیچھے کیا ہو رہا ہے اسے کسی چیز کا ہوش ہی نہیں رہا تھا اور پھر دوسرا جھٹکا صبح اس نے اسے ڈبلیو سے ملوا کر دیا تھا۔
اب نہ جانے وہ اس کے ساتھ کیا کرنے والا تھا وہ چاہ کر بھی اپنے بھائی سے شیئر نہیں کر سکتی تھی۔
ٹھیک ہے اب مجھے جانا ہوگا اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا جو باتیں میں نے تجھے سمجھائی ہیں وہ ساری ہر وقت اپنے ذہن میں رکھنا۔
اور جہاں تک بات اس کے تیرے قریب آنے کی ہے تو وہ تیرا شوہر ہے میں تیرا نکاح روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکا۔
کیونکہ یہ میرے بس کی بات نہیں تھی لیکن اس میں کہیں نہ کہیں خدا کی رضا شامل ہے تو اگر تجھے اس شخص کے ساتھ اس رشتے کو نبھانا پڑے تو بھی پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے وہ تیرا شوہر ہے حق رکھتا ہے تجھ پر
اور ویسے بھی میری جان ہم لوگ نفرت گناہ سے کرتے ہیں گنہگار سے نہیں گنہگار تو کہیں نہ کہیں مجبور ہوتا ہے نہ جانے اس شخص کی بھی کیا مجبو ریاں ہوں گی۔ اور ویسے بھی کسی انسان کو راہ راست پر لانے سے زیادہ بری نیکی اور کوئی بھی نہیں ہو سکتی ہے۔
اللہ نے تجھے اس کام کے لیے چنا ہو وہ اسے بہت گہری بات بتا رہا تھا جبکہ وہ بس اسے سن رہی تھی اس کی بات کو سمجھنا اس کے لیے ناممکن نہیں تھا شاید وہ ٹھیک کہہ رہا تھا۔