صبح اس کی آنکھ کافی دیر سے کھلی تھی فجر یقینا وہ مس کر چکی تھی کیونکہ کھڑکی سے اندر آنے والی روشنی اس بات کی گواہ تھی کہ دن چڑھ چکا ہے۔
خود کو انجان جگہ پر محسوس کرتے ہوئے وہ کمرے میں نظر
دوڑانے لگی جب اسے اپنے آپ پر وزن سا محسوس ہوا۔
اس نے ایک نظر اپنی گردن میں منہ چھپائے اس شخص کو دیکھا تھا رات کے سارے منظر اس کی آنکھوں کے سامنے ناچنے لگے تھے۔
اس شخص کا شرط رکھنا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
اپنے بھائی کی جان کی خاطر اس کا جنگل میں بھاگنا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہاں اس بھیڑیے کا حملہ کرنا ۔۔۔۔ ۔"
اس چیتے کا آ کر اسے بچانا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس کا واپس آیا ۔۔۔۔ ۔"
اس شخص کے ساتھ اس کا نکاح ہونا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
ان دو لڑکوں کا اسے کمرے میں لانا ۔۔۔۔۔ ۔"
ان کے بعد اس آدمی کا اس کمرے میں آیا ۔۔۔۔۔ ۔"
اس شخص کا حق سے اسے چھونا ۔۔۔۔ ۔"
سب کچھ ایک ایک کر کے اس کے ذہن کے پردوں پر لہرانے لگا تھا۔
یہ شخص اس کا شوہر تھا اس کا مزاجی خدا تھا۔ جس کے ساتھ سا نے اس قید میں رہنا تھا۔ کب تک یہ تو وہ نہیں جانتی تھی لیکن اس کا بھائی اسے یہاں چھوڑ کر گیا تھا۔
وہ اس سے بہت ساری امیدیں لگائے ہوئے تھا جنہیں وہ توڑ نہیں سکتی تھی۔
ہاں وہ اس سے بہت ساری امیدیں وابستہ کر چکا تھا اور اسے ان امیدوں پر پورا ایریا تھا۔
پتہ نہیں وہ اس شخص کا مقابلہ کبھی کر بھی پائے گی یا نہیں اسے تو دیکھتے ہوئے بھی اسے اس سے خوف محسوس ہونے لگتا تھا نہ جانے وہ اپنے بھائی کی کوئی مدد کر بھی سکتی تھی یا نہیں۔
اوپر چھت کی طرف دیکھتے ہوئے وہ اپنی ہی سوچوں میں مگن تھی۔ جب اسے اپنی گردن پر ہلکی ہلکی چین محسوس ہوئی وہ محسوس کر چکی تھی کہ وہ اس کی گردن سے سر ہٹا رہا تھا وہ اگلے ہی لمحے انکھیں بند کر گئی۔ ۔
اڑتی ہوئی چڑیا کے پر گن لیتا ہوں۔ تمہیں لگتا ہے کہ میرے اتنے قریب ہو کر تم مجھ پر یہ ثابت کر سکو گی کہ تم سو رہی ہو اس کے کان کے قریب وہ سرگوشانہ انداز میں بولا۔
لیکن دوسری طرف سے کوئی جواب نہ آیا وہ ہنوز آنکھیں بند کر کے پڑی ہوئی تھی۔
جب اسے اپنی آنکھوں پر کچھ عجیب سا محسوس ہوا ایسا لگا جیسے وہ اس کی پلکوں کو اپنی پلکوں سے چھو رہا ہو۔
لیکن اس کی ہمت کی داد دینی پڑے گی اس نے آنکھیں اپنی پھر بھی نہیں کھولی تھیں وہ یوں ہی آنکھیں بند کر کے پڑی رہی تھی کائزان کو اس کی حالت پر ہنسی آئی۔
تو تم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تم نے میرے سامنے اپنی آنکھیں نہیں کھولنی ٹھیک ہے کوئی بات نہیں میں ویسے بھی تیار ہو چکا ہوں۔
تمہاری جاگنے کا انتظار کر رہا تھا تمہا رے کپڑے میں نے ڈریسنگ روم میں لگا دیے ہیں وہی پہن کر باہر آ جاؤ۔ میں ناشتہ لگوایا ہوں اپنے لبوں پر اس کے لبوں کی ہلکی سی گرفت محسوس کر کے اس نے ایک سانس کھینچی تھی اور پھر اسنے تب تک آنکھیں نہ کھولی جب تک وہ کمرے سے باہر نہ نکل گیا۔
لیکن جاتے جاتے وہ اسے یہ بھی کہہ گیا تھا کہ تمہارے پاس صرف دس منٹ ہیں دس منٹ کے بعد میں تمہیں خود اپنے ہاتھوں سے تیار کر کے باہر لے جاؤں گا۔
اسے نہ چاہتے ہوئے بھی دروازہ بند ہونے کی آواز پر اٹھنا پڑا تھا
***
وہ بیڈ سے اٹھنے لگی تو اسے اپنے دائیں شولڈر میں ہلکا سا درد محسوس ہوا تھا جہاں تھوڑی دیر پہلے کائزان اپنا سر رکھے ہوئے تھا۔
اف انسان ہے یا بلڈوزر اس طرح کون سوتا ہے
وہ اپنے کندھے کو ہلکے سے دباتے ہوئے اٹھ کر ڈریسنگ روم میں آئی تھی۔
جہاں اسے ریڈ کلر کی شارٹ فر اک کے ساتھ بڑا خوبصورت سا پلازو پجامہ دیکھنے کو ملا تھا ساتھ ہی ایک پیارا سا دوپٹہ بھی تھا۔
جو اسے بہت پسند آیا تھا وہ جلدی سے نہا کر اس ڈریس کو پہن کر باہر نکلی تھی۔
خدا کا شکر تھا کہ پرسوں کا پہنا ہوا ڈریس اس نے اب جا کر اتارا تھا وہ اسے کافی ٹائٹ تھا اور اسے پسند بھی نہیں تھا لیکن تب اس نے یہی سوچا تھا کہ صرف فیصل سے نکاح کے لیے ہی وہ اس ڈریس کو پہنے گی۔
جو فیصل اس کے لیے اپنی مرضی سے لایا تھا اور فیصل کا دل رکھنے کے لیے اس نے اسے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ڈریس اسے پسند نہیں آئی ۔
کیونکہ وہ اسے کافی زیادہ ٹائٹ تھی لیکن فیصل اس کے لیے اتنا کچھ کر رہا تھا اسی لیے اس نے کسی طرح کا اعتراض کیے بنا وہ سوٹ پہن لیا تھا۔
کیونکہ جو بھی تھا نکاح کے بعد فیصل اس پر حق رکھنے والا تھا کم از کم وہ اسے اپنی پسند کی ڈریس تو دلوا ہی سکتا تھا۔
اور وہ اس کنڈیشن میں تو ہرگز نہ تھی کہ فیصل سے کسی طرح کی کوئی فرمائش کر سکتی لیکن یہ جو ڈریس تھا یہ کافی پسند آیا تھا
اس کی فر اک کافی ڈھیلی ڈالی تھی اور پلازو بھی اس کی پسند کے مطابق تھا جس میں وہ آسانی سے چل پھر سکتی تھی۔
دوپٹہ بھی خاصہ لمبا تھا اسے یہاں یقینا کسی کے سامنے کوئی
شرمندگی نہیں ہونے والی تھی دوپٹہ سر پر جما کر اس نے ایک نظر ٹائم کی طرف دیکھا ابھی اسے گئے ہوئے15 منٹ ہو چکے تھے وہ نہیں آیا تھا یا شاید آیا تھا اسے نہاتے ہوئے پاکر واپس چلا گیا ہوگا اسے مزید دیر نہیں کرنی چاہیے
سوچ کر وہ کمرے سے باہر نکل آئی تھی۔ باہر جیسے ہی نکل کر دیکھا وہ سامنے ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی پر بیٹھا اخبار دیکھ رہا تھا جبکہ رسل اور رفیل اس کے اس پاس کھڑے تھے
***
السلام علیکم وہ پاس آتے ہوئے ان دونوں کو دیکھ کر بولی تھی جب دونوں نے فورا اسے جواب دیتے ہوئے اس کے لیے کائزان کے ساتھ والی کرسی گھسیٹی تھی۔
وعلیکم السلام یہاں بیٹھو آج سے یہ کرسی تمہاری ہے۔ ویسے پہلے بھی یہ کرسی کسی کی نہیں تھی کائزان کے پاس بیٹھنے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔
رسل نے بہت کم آواز میں اسے بتایا تھا جبکہ وہ اس کی گھسیٹی ہوئی کرسی پر بیٹھ گئی تھی جبکہ کائزان اس کی ڈریسنگ دیکھ رہا تھا وہ صبح خود اپنی پسند سے اس کے لیے ڈریس رکھ کر آیا تھا۔
یقینا تمہیں کپڑے پسند آئے ہوں گے اگر نہیں بھی آئے تو مجھے اس طرح کے کپڑے پسند ہیں جس میں سامنے والا آسانی محسوس کرے۔
اور تم بتاؤ رفیل میں نے تمہیں رات کو ایک کام دیا تھا ڈبلیو تیار ہے اسے اپنی ممی سے ملنا ہے وہ نوالہ بناتے ہوئے اس کی طرف کرتے ہوئے رفیل سے بولا تھا جبکہ وہ حیرت سے اس کے ہاتھ میں موجود نوالے کو دیکھ رہی تھی۔
کیا ہوا تم بریڈ نہیں کھاتی کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟
اسے خود کو گھورتے پا کر کائزان نے محبت سے پوچھا تھا اس کے رفیل سے بات کرتے ہوئے اور مرم سے بات کرتے ہوئے لہجے میں زمین آسمان کا فرق تھا جسے وہاں موجود تینوں لوگ محسوس کر چکے تھے۔
نہیں میں کھاتی ہوں میں خود کھا لوں گی نا آپ کھائیں۔
اس نے فورا جواب دیتے ہوئے اس سے کہا تھا جب کہ اس وقت وہ کافی فریش نظر آرہی تھی کل رات سے اس کی حالت کافی بہتر تھی ورنہ جس طرح رات کو وہ بے ہوش ہوئی تھی کائزان کو لگا تھا مشکل ہی ہے کہ اسے دو تین دن تک ہوش آئے۔
تو میرے ہاتھ سے کھانے میں کیا مسئلہ ہے وہ گھور کر بولا تھا۔
جبکہ وہ نفی میں سر ہلا گئی اب وہ کیا کہتی کہ اس کے ہاتھ سے کھانے میں کیا مسئلہ ہے جبکہ مسئلہ کوئی بھی نہیں تھا وہ اس کا شوہر تھا حق رکھتا تھا۔
کل رات اس کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے اگر اس نے اپنا کوئی حق اب تک جتایا نہیں تھا تو اس کا یہ مطلب تھوڑی تھا کہ وہ مزید اس کے سر پر چڑھتی یا اسے نخرے دکھاتی اس نے فورا منہ کھول لیا تھا۔
کیونکہ باقی جو بھی تھا یہ بات بھولنے والی نہیں تھی کہ وہ ایک گینگسٹر ہے اور اس کے ٹیبل پر سامنے پلیٹ کے بالکل ساتھ ہی ریوالور پڑا ہے۔
جو یقینا لوڈڈ ہے اور کبھی بھی کسی کا نشانہ لے سکتا ہے وہ اپنے آپ کو خود کسی مصیبت میں نہیں ڈال سکتی تھی۔
اور دوسرا اسے مرنے سے بہت خوف آتا تھا اس چھوٹی سی عمر میں اس کا مر نے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اسی لیے وہ ہر چیز کو انگور کرتی منہ کھولے اس کے ہاتھ سے کھانا کھانے لگی تھی اب تو وہ اسے زہر بھی کھلائے تو بھی وہ انکار نہ کرے یہ تو صرف بریڈ تھا۔
ہاں میں نے اس کو برش بھی کروا دیا ہے اور اس کے ناخن بھی کاٹ دیے ہیں ہاتھ پیر بھی ٹھیک سے صاف کروائے ہیں اور نہلا بھی دیا ہے۔
باقی وہ ملنا چاہتا ہے مرم سے اس کا بس چلے تو ابھی آ کر مل لے۔
ہاں لیکن اس کا بس چلے تو " . .
جب تک تمہارا حکم نہیں آتا اس کا بس چل ہی نہیں سکتا وہ اسے تفصیل بتا رہا تھا جبکہ وہ مرم کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا نے میں مصروف تھا وہ خود بالکل بھی نہیں کھا رہا تھا صرف اسی کو کھلا رہا تھا۔
مجھے بھی ڈبلیو سے ملنا ہے اس نے سانس لیتے ہوئے کہا اور جلدی سے منہ کھول کر کائزان کے ہاتھ سے بنائے ہوئے نوالے کو اپنے منہ میں لے لیا
اس کا انداز معصومیت سے بھرپور تھا جبکہ کائزان مسکرایا ۔
ناشتہ کر لو پھر آرام سے چلی جانا اس سے ملنے کے لیے ویسے بھی اب تو وہ تمہارا بچہ ہے۔ جس طرح وہ میرا بچہ ہے رائٹ ۔۔۔۔ ؟ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا تو اس نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تھا
مجھے جانور بہت اچھے لگتے ہیں مجھے بہت شوق بھی تھا گھر میں جانور پالنے کا لیکن میری چھوٹی امی ہیں نا ان کو بہت ڈر لگتا ہے اب انہیں کون بتائے کہ چھوٹے چھوٹے جانور بھلا کسی کو کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں مجھے تو اتنا شوق تھا خرگوش رکھنے کا۔
لیکن نہیں رکھ پائی کیونکہ میری چھوٹی امی کو پسند نہیں آپ کا دو گی ہے کیا۔۔۔۔۔ ؟
اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا جبکہ اس کے ڈبلیو کو ڈوگی کہنے پر وہ تینوں ہنسے تھے
کیا نہیں ہے ڈبلیو ہے تم ملو گی تو تمہیں خوشی ہوگی۔ بہت پیارا ہے میرا ڈبلیو بہت معصوم سا اور جب سے پیدا ہوا ہے تب سے
میرے پاس ہی ہے بالکل میرے بچے کے جیسا ہے۔
جب ہمارے بچے ہو جائیں گے نا تب بھی وہ ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہوگا یاد رکھنا۔ یہ نہیں کہ اپنے بچے ہو گئے تو ہم ڈبلیو کو انگور کر دیں گے وہ اسے کھانا کھلاتے ہوئے اب جوس کا گلاس اس کے لبوں سے لگانے لگا تو اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا۔
ہاں ہاں بالکل میں بھی اس بات پہ یقین رکھتی ہوں وہ جانور جو آپ کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ سے ہر وقت ویسی ہی توجہ چاہتے ہیں جیسے انہیں شروع میں ملی ہوتی ہے۔
اور میری یہی کوشش ہوگی کہ میں ڈبلیو کو بہت پیار کروں مجھے جانور بہت پسند ہیں۔
شکر ہے کو ئی تو جانور ہوگا نا وہ بہت خوشی سے بول رہی تھی جبکہ کائزان نے اسے جوس ختم کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ اب وہ مزید کھا نہیں پا رہی تھی۔
جلدی سے یہ جوس ختم کرو پھر ہم ڈبلیو سے ملنے کے لیے چلیں گے۔
وه جوس کا گلاس اسے تھما تے ہوئے بولا جسے اس نے فورا ایک ہی سانس میں پی لیا تھا کیونکہ اسے ڈبلیو سے ملنے کی بہت بے تابی تھی
***
وہ اس کے ساتھ قدم اٹھاتے آستہ آہستہ باہر آرہی تھی اس نے سوٹ کے ساتھ میچنگ ہی جوتے پہنے ہوئے تھے۔
جو وہ اس کے کپڑوں کے ساتھ رکھ کر آیا تھا اسے سمجھ نہیں آئی تھی کہ اتنا پر فیکٹ سائز اسے کیسے پتہ چلا تھا لیکن اس کے جوتے بھی اسے پسند آئے تھے۔
ڈبلیو کہاں پر ہے اور کیسے ملیں گے ہم لوگ اس سے ۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کے پیچھے چلتی ہوئی رسل سے بات کر رہی تھی جبکہ رفیل بھی کوشش کر رہا تھا اس سے بات کرنے کے لیے لیکن وہ پوری طرح اسے انگور کر رہی تھی۔
مجھے تم بالکل بھی پسند نہیں ہو سمجھے وہ اسے غصے سے دیکھتی ہوئی بولی تھی جب کائزان نے اس کی طرف دیکھا وہ بھی بھلا کسی کو ناپسند کر سکتی تھی کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟
کیوں۔۔۔۔ ؟ کیوں پسند نہیں ہے یہ تمہیں وہ رک کر اس سے پوچھنے لگا تو رفیل پریشان ہو گیا تھا کہیں وہ کل رات والی شکایت تو نہیں کرنے والی تھی اس سے۔
کچھ۔۔۔ نہیں۔۔۔ بس۔۔۔۔ یوں۔۔۔ وہ۔۔۔۔ آپ کو پتہ ہے گینگسٹر جی یہ جو آدمی ہے اس نے میرا نام خراب کیا تھا اس نے ہوٹل میں جب مجھ سے میرے دوپٹے کا دوسرا حصہ مانگا تھا نا
وہ جو میں نے آپ کی جان بچاتے ہوئے آپ کے سر پر باندھا تھا یہ اس کا دوسرا حصہ لینے کے لیے آئے تھے ہوٹل میں مجھ سے۔
تو تب اس نے میرا نام خراب کر دیا اور کہا کہ میرے نام کا اچار ڈال دے گا مرم کو جو سمجھ میں آیا تھا وہ فورا شکایت نامہ اس نے نوٹ کرا دیا تھا۔ کیونکہ کائزان کافی غصے سے دیکھ رہا تھا
جب کہ رفیل تو حیران اور پریشان اس مسینی کو دیکھ رہا تھا جو کتنی معصومیت سے شکایت نامہ کھولے کائزان کو سنا رہی تھی۔
تم نے میری بیوی کا نام خراب کیا وہ غصے سے رفیل کو دیکھتے
ہوئے بولا تھا جب کہ رفیل پریشانی سے نہ میں سر ہلا رہا تھا۔
ہاں اس نے نام خراب کیا تھا بے شک یہ یوں نا ۔۔ نا میں گردن ہلائے لیکن اس نے میرا نام خراب کیا تھا اور کہا تھا میرے نام کا اچار ڈالے گا اچار تو میں اس کا ڈالوں گی۔
اور اس نے نا میرے ہاتھ سے دوپٹہ بھی چھینا تھا۔ اور پھر مجھ سے پوچھا بھی نہیں کہ میرا دوپٹہ لے کر جائے یا نہیں۔
ایسے ہی چھین کر لے گیا وہ تو پورا پورا شکایت نامہ لے بیٹھی تھی جبکہ رفیل کبھی اسے تو کبھی کائزان کو دیکھ رہا تھا۔
لیکن اس نے نوٹ کیا تھا کہ روز کی بانسبت کائزان آج غصے میں نہیں تھا بلکہ وہ تو اس کی باتیں سن رہا تھا۔
اٹس اوکے بے بی اسے اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی تم آؤ پہلے ڈبلیو سے مل لو وہ تم سے ملنے کے لیے بہت بے چین ہے اب مزید اسے انتظار مت کرواؤ اپنا ۔
وہ بہت پیار سے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالتے ہوئے رفیل کو جانے کا اشارہ کر چکا تھا جبکہ وہ فورا وہاں سے بھاگ نکلا تھا۔
میں بول رہی ہوں آپ معاف مت کیجیے گا اس کو سزا ملنی چاہیے نا میں گینگسٹر کی بیوی ہوں نا تو۔
اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس نے کیا غلطی کی ہے وہ جیسے اسے چابی دے رہی تھی جب کہ اس کا یہ بدلہ بدلا انداز کائر ان کو اچھا لگ رہا تھا لیکن کیوں یہ وہ نہیں جانتا تھا آج تک اتنی ساری باتیں وہ کسی کی سینا ہی کہاں تھا۔
اور اسے یہ بھی نہیں لگا تھا کہ مرم اتنی آسانی سے اس رشتے کو قبول کرلے گی لیکن وہ نہ صرف قبول کر چکی تھی بلکہ کافی حد تک پرسکون بھی تھی۔
یعنی کہ ان کا یہ رشتہ آگے بہت اچھے طریقے سے چلنے والا تھا یا شاید وہ اس سے کچھ زیادہ ہی خوفزدہ ہو گئی تھی کہ اس سے جڑے اس رشتے کو قبول کرنے پر مجبور تھی۔
یا ممکن تھا کہ کسی بھی معصوم لڑکی کے دل کے دروازے پر دستک دینے والا پہلا شخص جو اس کے نکاح میں آیا تھا وہ اس کے ساتھ رشتہ نبھانے کے لیے خود کو دلی طور پر راضی کر چکی تھی۔
جو بھی تھا۔ وہ پرسکون تھا کہ اس کی شہزادی اس کے سا تھ یہ رشتہ جوڑنے کے لیے تیار ہے۔
میں اسے الٹا لٹکا ؤں گا ڈونٹوری ۔ وہ جیسے وعدہ کر رہا تھا جب کہ اس کی بات سن کر وہ صرف ہاں میں سر ہلا گئی۔
لیکن نہ جانے کیوں اس کو لگا کہ وہ آگے پیچھے موجود ہر چیز کو نوٹ کر رہی ہے وہ اسے پنجرے کے سامنے لے آیا تھا۔
لیکن وہ پنجرے کے بجائے اگے پیچھے ہر چیز پر نظریں دوڑا رہی تھی بلکہ کافی ایکسائٹمنٹ میں وہ ہر چیز کو دیکھ رہی تھی یقینا یہ سب کچھ اس نے کبھی زندگی میں پہلے نہیں دیکھا تھا
کتنے پیارے پیارے پھول لگے ہوئے ہیں یہاں پہ کیا میں توڑ سکتی ہوں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے اجازت طلب انداز میں بولی ۔
سب کچھ تمہارا ہے شہزادی دل چاہے تو پورا باغ توڑ کر باہر پھینک دو تم سے پوچھنے کا حق کوئی نہیں رکھتا ڈبلیو آؤ اپنی ممی سے ملو ۔
وہ اسے اجازت دیتے ہوئے پنجرے کا دروازہ کھول چکا تھا جبکہ اس کا دھیان پوری طرح اب بھی اس باغ پہ تھا جہاں شاید دنیا کا ہر پودا لگا تھا۔
اسے اپنی پیروں پر کچھ نرم و گرم سا محسوس ہوا تھا۔ مرم یہ ہے ڈبلیو میرا بچہ اور ڈبلیو یہ ہے تمہاری ممی ویسے کل رات کو تم اس سے مل ہی چکے ہو لیکن اب تفصیل سے ملاقات کر لو آگئی تمہارے کائزان کی شہزادی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ زمین پر اس کے قریب بیٹھتے ہوئے اس کی پیٹھ شہلا رہا تھا جو اس وقت اپنا چہرہ اس کے پیروں پر رکھے اس سے پیار لینے کا انتظار کر رہا تھا۔
جبکہ مرم تو بس حیرانگی سے اپنے نازک پیروں پر سر رکھے اس بڑے سے سفید چیتے کے منہ کو محسوس کر رہی تھی۔
کائزان اور رسل دونوں ہی اس سے اچھی امید کر رہے تھے لیکن وہ کچھ کہتی یا پھر کائزان اسے ڈبلیو کی طرف پیار محبت جتانے کے لیے کہتا وہ اگلے ہی لمحے زمین بوس ہو چکی تھی۔
او مائی گاڈ یہ تو بے ہوش ہو گئی۔ ۔ . . . . کائزان اسے اچانک کیا ہو گیا رسل تھوڑے فاصلے پر اس کے قریب بیٹھتے ہوئے اس کے ناک کے آگے ہاتھ رکھ رہا تھا جبکہ کائزان اس کے قریب آتا اس کے نازک سے وجود کو اپنی باہوں میں اٹھا چکا تھا۔
ڈونٹ ویری بچے تمہاری ممی تھوڑے کمزور دل کی مالک ہے۔ رات کو یہ ایک انسان کا پیار برداشت نہیں کر پائی تو تم تو پھر ایک چیتے ہو تمہیں دیکھ کر یقینا بے ہوش ہونا بنتا تھا اس کا۔
لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے آہستہ آہستہ تمہاری عادت ہو جائے گی ویسے بھی میں نے تمہیں کل بتایا تھا نا تمہاری ممی زرا ڈرپوک قسم کی ہے۔
ڈاکٹر کو بلاؤ پوچھو ذرا اس سے یہ بات بات پر بے ہوش کیوں ہوتی ہے اس نے رسل کو کہا تھا جبکہ وہ اسے یوں ہی اپنی باہوں میں اٹھائے اپنے بیڈ روم میں لے آیا تھا
***
کچھ نہیں بس کسی چیز کو دیکھ کر جھٹکا لگا ہے ذرا کمزور دل کی ہیں خیال رکھیں ان کا۔
اس ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا سا ٹائم لگ جائے گا باقی نارمل ہی ہے تھوڑی سانس تیز ہو گئی ہےاور بی پی تھوڑا لو ہے۔
ڈاکٹر مکمل معائنہ کرنے کے بعد اسے بتانے لگی تھی جبکہ وہ ہاں میں سر ہلا گیا جیسے اس کی ہر بات کو وہ سمجھ گیا ہو۔
اس ماحول میں ایڈجسٹ کرنے میں کتنا وقت لگے گا اسے وہ اس سے پوچھنے لگا تو ڈاکٹر نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا۔
وہ ان لوگوں کے جان پہچان کی ڈاکٹر تھی بلکہ اس کے کام کرنے والوں میں جب بھی کوئی بیمار ہوتا تھا یا زخمی ہوتا تھا تب اس کا علاج ہی یہی ڈاکٹر کرتی تھی اگر یہ کہا جائے کہ وہ ان کی
سپیشلسٹ تھی تو غلط نہیں تھا۔
سر کہا نہیں جا سکتا کیونکہ انہیں اس سارے ماحول کی عادت نہیں ہے۔ اور کسی بھی چیز کی عادت ڈالنے میں وقت تو لگ ہی جاتا ہے لیکن میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ انہیں زیادہ وقت نہیں لگے گا کیونکہ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ دلی طور پر اس رشتے کو قبول کر رہی ہیں۔
باقی آپ بھی کوشش کریں کہ انہیں اچھا ماحول فراہم کریں جس ماحول سے خوف زدہ ہوتی ہیں یا ڈر جاتی ہیں اس ماحول سے انہیں دور رکھنے کی کوشش کی جائے۔
ویسے بھی یہ آپ کے کام سے انجان تو ہرگز نہیں ہے نا تو بہتر ہے کہ آپ انہیں انجان نہیں بس فاصلے پر رکھیں جان تو یہ چکی ہی ہیں آپ کے بارے میں سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تو آپ کو اس بات کو لے کر تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا باقی آہستہ آہستہ یہ ہر چیز کو قبول کر لیں گی ڈاکٹر اپنا سامان واپس پیک کر چکی تھی جبکہ رسل اسے چھوڑنے کے لیے باہر چلا گیا