Chapter 14: باب 14

میں یہاں سے جانا چاہتا ہوں۔ وہ رسل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔

جبکہ مرم اسے دیکھنے لگی اس نے مضبوطی سے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔

ہاں ٹھیک ہے آپ چلے جائیے ہمیں بلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

رسل نے فورا جواب دیا تھا۔

نہیں ۔۔۔۔۔۔ نہیں تم کہیں نہیں جاؤ گے بھائی تم نہیں رہو میرے پاس وہ اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھامتے ہوئے بولی جب اس نے اس کے سر پر اپنا ہاتھ رکھا۔

میرا بچہ مجھے یہاں سے جانا ہوگا۔ میں یہاں ایک مقصد کے لیے آیا ہوں۔ یہ تو تو بھی جانتی ہے۔

میرا ان لوگوں کے بیچ کوئی کام نہیں ہاں لیکن تجھے اپنا خیال رکھنا پڑے گا آنکھیں اور کان کھلے رکھنے پڑیں گے۔

میں اپنی بہن سے رابطہ کیسے کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اسے اپنے ساتھ لگاتا رسل سے پوچھنے لگا جو بہت غور سے ان دونوں کو دیکھ رہا تھا اس کی ایک ایک بات کو وہ نوٹ کر رہا تھا۔

تم جب چاہو یہاں آ سکتے ہو تمہاری بہن ہے اس سے ملنے کے لیے تمہیں کوئی منع نہیں کرے گا۔

اس نے فورا جواب دیا تھا۔

اور اگر میں نہ آ سکوں تو کوئی رابطے کے لیے نمبر وغیرہ مل سکتا ہے ۔۔۔۔۔؟ اس نے پھر سے پوچھا تو رسل مسکرا دیا۔

ماتھے پر بے وقوف لکھا ہوا تو نظر آنہیں رہا ہوگا تمہیں

۔۔۔۔۔۔ ۔"۔ اتنا دماغ حر اب نہیں ہے کہ ایک پولیس والے کو ہم اپنا نمبر دے دیں۔

تمہارا کیا بھروسہ تم ڈیٹیلز نکال کر اگلے دن تھانے میں بلا لو ۔ رسل اس کی طرف دیکھ کر ہنسا تو اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

تمہیں لگتا ہے میں اپنی بہن کے معاملے میں کوئی اس طرح کی حرکت کر سکتا ہوں اور ویسے بھی تم گینگسٹرز کے لیے جیل سے نکلنا کون سا کوئی مشکل کام ہے۔

پوائنٹ ۔۔۔۔۔ لو تم میرا نمبر رکھ لو رسل ذرا ڈرپوک قسم کا بندہ ہے رفیل نے اپنا نمبر اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا جسے اس نے فورا تھام لیا۔

کائزان کا نمبر نہیں مل سکتا ۔۔۔۔۔ اس کے کہنے کی دیر تھی کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر قہقہ لگا اٹھے ۔

اسے لگتا ہے کہ سچ میں ہمارے ماتھے پر بے وقوف لکھا ہے اور ہمیں پتہ نہیں۔۔۔۔ ۔"

۔ نہیں بیٹا تم کائزان کا نمبر نہیں لے سکتے اور اب اگر تم یہاں سے جانا چاہتے ہو تو راستہ اس طرف سے جانے کا ورنہ تم آج اگر چاہو تو ہمارے مہمان بن کر بھی رہ سکتے ہو۔

نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے مجھے جانا ہے وہ فورا اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا جبکہ مرم بھی اس کے ساتھ ہی اٹھی تھی۔

اللہ پاک تجھے ہمیشہ خوش رکھے۔ میری جان ملک کے معاملے میں تھوڑا سا خود غرض ہو گیا ہوں۔ لیکن تجھ سے وعدہ کرتا ہوں۔ تیری اس قربانی کو ضائع نہیں ہونے دوں گا اس کے ماتھے کو چومتے ہوئے وہ بہت آہستہ آواز میں بات کر رہا تھا۔

جبکہ رسل اور رفیل دونوں کی کوشش یہی تھی کہ وہ اس کی بات کو سن سکے لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

وہ تیزی سے ان لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوا تھا وہ دونوں کنفیوز تھے کہ وہ مرم کو اس طرح چھوڑ کر بھلا کیسے جا سکتا ہے کچھ تو گڑبڑ تھی جسے وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے

***

ایک منٹ رکو میں تم سے بات کرتا ہوں۔ کائزان فون پر کسی سے بات کر رہا تھا جب یاور اس کے قریب آ کر رکا اس نے فون والے کو ہولڈ کرنے کے لیے کہا اور اس کی طرف دیکھا۔

میں جا رہا ہوں میری بہن کا خیال رکھنا ۔ تم پر بھروسہ کر رہا ہوں کائزان آج تک اپنی بہن کے معاملے میں میں نے اپنے باپ پر بھی بھروسہ نہیں کیا۔

میں نہیں جانتا کہ یہ رشتہ کہاں تک کامیاب ہوگا لیکن تم میری بہن کے شوہر ہو تم سے جو رشتہ حالات نے جوڑا ہے اللہ پاک اسے بہت آگے تک لے کر جائے۔

اپنی بہن کے معاملے میں اس وقت میں بہت خوفزدہ ہوں آج تک میں کسی چیز سے نہیں ڈرا میرا باپ مجھے لوہے کے روڈ سے مارتا تھا۔

میری پڑھائی چھڑوا کر اس نے مجھے دکان پر بٹھا دیا وہ جانتا تک نہیں تھا۔ کہ میں نے کس طرح یہ مقام حاصل کیا تھا

میں مصر کوئی انلیگل طریقے سے نہیں آیا تھا بلکہ ان لیگل طریقوں سے آنے والے لوگوں کے پیچھے چھپے گینگ کو بے نقاب کرنے آیا تھا۔

اس سے پہلے بھی میں نے اسی طرح چھپ چھپا کر نہ جانے کتنے کیسز حل کیے ہیں۔ آج تک کوئی مجھے پکڑ نہیں پایا لیکن تم ایک نظر میں مجھے دیکھ کر سمجھ گئے کہ میں کیا ہوں۔ کیسے۔۔۔۔۔۔۔ ؟ یہ میں نہیں جانتا اور نہ ہی میں تم سے پوچھوں گا۔

کیونکہ اتنا تو میں سمجھ چکا ہوں کہ تم کوئی عام آدمی نہیں ہو۔

اور میں جانتا ہوں تم نے یوں ہی میری بہن سے شادی نہیں کی اس کے پیچھے ضرور کوئی بڑی وجہ ہے اور اس کے پیچھے کم از کم پولیس یا آرمی کا ڈر نہیں ہے۔

تم جو اس دنیا کے سب سے خطرناک جانور کو بنا کسی خوف کے اپنے ساتھ رکھتے ہو بڑے سے بڑے گینگسٹر کو تم نے چٹکیوں میں اڑا دیا۔

اسے بھلا میری معصوم سی بہن سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

تمہیں نہ تو پولیس کا ڈر ہے نہ ہی جیل جانے کا کیونکہ تم تو پیدا ہی جیل میں ہوئے ہو۔ زندگی کا آدھے سے زیادہ حصہ تم نے جیل میں گزارا ہے۔

تم دنیا سے الگ تھلگ اس لیے رہتے ہو کیونکہ تمہیں حکومت کرنا پسند نہیں ہے لیکن پھر بھی تم مصر کےگینگسٹرز کے بادشاہ ہو۔

وہ بولے جا رہا تھا جبکہ کائزان کے لبوں پر مسکراہٹ تھی۔

تو پھر سالے صاحب اپنی زندگی کا مقصد میری اپنی بہن سے شادی کی وجہ بنا لیجئے۔

کیونکہ آپ میری ساری انفارمیشن نکال کر بیٹھے ہیں اور آپ کو پتہ ہی نہیں کہ میں نے آپ کی بہن سے شادی کیوں کی۔

آپ جانتے ہیں میں کسی چیز سے نہیں ڈرتا ۔ اور قید ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔ میں جب اپنی ماں کے پیٹ میں تھا نا تب جیل میں تھا۔

تو یہ جیل کی چار دیواری میرے ڈر کی وجہ کبھی نہیں ہو سکتی اور باقی میں تنہائی پسند انسان ہوں مجھے جنگلوں میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ اور آپ کی بہن سے شادی میں نے کیوں کی اس کے پیچھے کی وجہ آپ خود جان لیجیے ۔ اب اتنا اچھا تو ہوں نہیں میں کہ آپ کو یہ بھی میں خود بتاؤں ۔

تم میری بہن سے محبت نہیں کرتے کائزان ۔ کیونکہ تم کسی سے محبت نہیں کرتے خود سے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تو پھر کیوں ۔۔۔۔۔ مرم ہی کیوں ۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ رہ نہیں پا رہا تھا اپنے سوال کا جواب چاہتا تھا جب کہ اس کی بے چینی کو وہ مزید بڑھا رہا تھا۔

میں یہ وجہ کبھی کسی کو نہیں بتاتا لیکن تمہیں بتاتا ہوں مجھے حکومت کرنے کا شوق نہیں ہے۔ لیکن میری سلطنت ہے اور ہر سلطنت میں ایک ملکہ ہوتی ہے۔

اور میں اپنی زندگی میں ایک شہزادی چاہتا تھا۔ میں نے اپنے خواب میں اپنی شہزادی دیکھی تھی وہ بالکل تمہاری بہن کے جیسی تھی۔ معصوم سی پیاری سی سچی عورت

اور پھر یہ شہزادی پانچ سال پہلے میری زندگی میں آئی تھی۔ اور اسے دیکھتے ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ میری ہوگی۔

اور پھر وہ میری زندگی میں آگئی۔ لیکن وہ میری شہزادی نہیں تھی اور وہ ایک دھوکے باز لڑکی تھی اس نے مجھے دھوکہ دیا میں نے اسے ختم کر دیا۔

اور پھر وہی صورت لے کر وہی شکل لے کر تمہاری بہن میری زندگی میں آ گئی۔

اور تمہاری بہن دھوکے باز نہیں ہے وہ بہت معصوم ہے اور میری شہزادی بھی بہت معصوم ہے۔

وہ لڑکی جو پانچ سال پہلے میری زندگی میں آئی تھی نا وہ میری شہزادی نہیں تھی میری شہزادی اب میری زندگی میں آئی ہے۔ وہ جو پانچ سال پہلے ائی تھی نا اس نے بس میری شہزادی کا چہرہ لے لیا تھا

معاف کرنا دوست تمہیں لگتا ہے نا یہ معاملہ محبت کا نہیں ہے تو میرے دوست تم ٹھیک ہو یہ معاملہ محبت کا نہیں بلکہ محبت سے کہیں اگے کا ہے۔

کائزان کاظمی اپنی نکاح میں آئی شہزادی سے عشق کرتا ہے۔ وہ اس راجہ کی رانی ہے۔ اس بادشاہ کی ملکہ ہے۔

اور یہ جو تم پلان بنا رہے ہو نا کہ اس کے سہارے تم مجھے پھنساؤ گے۔

نہ بیٹا نہ کوشیش بھی مت کرنا کیونکہ اگر وہ ایک لمحے کے لیے بھی مجھ سے دور ہوئی نا تو تم سے تمہاری سانسیں چھین لوں گا۔

اور اب اپنی شکل گم کرو یہاں سے مانا کہ تم میرے سالے ہو لیکن عشق مجھے صرف تمہاری بہن سے ہے۔ وہ اس کی پیٹھ تھپکتا اسے جانے پر مجبور کر گیا تھا جب کہ وہ اس کی با توں سے بری طرح الجھ گیا تھا۔

وہ پاکستان کبھی نہیں گیا تھا۔ تو پانچ سال پہلے اس نے کس کو دیکھا تھا۔ اس کی بہن تو کبھی مصر آئی ہی نہیں تھی۔

تو کیا پھر مرم سے ملتی جلتی کوئی لڑکی اس کی زندگی میں تھی جسے وہ ختم کر چکا تھا۔

کیا کہانی تھی اس کی ۔۔۔۔۔ ؟

وہ بری طرح سے الجھ رہا تھا۔ لیکن یہاں تک آ کر وہ پیچھے تو ہی نہیں سکتا تھا۔

وہ اس کے بارے میں سب کچھ پتہ لگا لے گا لیکن یقینا اس کام میں بہت وقت لگنے والا تھا۔

بس مرم کوئی بے وقوفی نہ کر دے

***

بھابھی آپ کو آپ کا روم دیکھائیں۔۔۔۔؟ رفیل نے اس سے پوچھا۔

نہیں میں نہیں ٹھیک ہوں وہ اسے ایک نظر دیکھتی چہرہ جھکا گئی تھی۔

لیکن بھابھی آپ کو اپنے کمرے میں تو جانا ہی ہوگا نا بہت تھک گئی ہوں گی آپ نے آرام بھی تو کرنا ہے۔ اس دفعہ رسل نے کہا تھا

نہیں میں تو نہیں تھکی میں بالکل ٹھیک ہوں ویسے وہ کہاں

گئے۔۔۔۔۔ ۔"

اسنے رفیل کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

کیونکہ کائزان کی طرح اسے رسل سے بھی خوف آرہا تھا ہاں لیکن رفیل کی مسکراہٹ اسے بات کرنے کا حوصلہ دے رہی تھی۔

وہ مطلب آپ کے شوہر رفیل نے شرارت سے پوچھا تو رسل نے اسے گھورا ۔

میرا مطلب ہے آپ کائزان کے بارے میں پوچھ رہی ہیں وہ باہر ہے اپنے بچے کے ساتھ ۔ اس نے فورا جواب دیا تھا۔

بچہ۔۔۔۔۔۔ ؟ ان کی کیا پہلے بھی شادی ہو چکی ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے حیرانگی سے پوچھنے لگی اگر وہ پہلے ہی شادی شدہ تھا تو اس کی زندگی عذاب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

ارے نہیں نہیں بھابھی اس کی تو ایک ہی شادی بڑی مشکل سے ہوئی ہے وہ اس کا بچہ مطلب اس کا جانور اس نے ایک جانور پال کے رکھا ہوا ہے۔

جی اسے وہ بالکل اپنے بچوں کی طرح چاہتا ہے۔ جواب رسل کی طرف سے آیا تھا۔

اچھا جانور مجھے بھی چھوٹے چھوٹے جانور بہت پسند ہیں۔ وہ کچھ ریلیکس ہوتے ہوئے بولی جب کہ ان دونوں کے اتنے نرمی سے بات کرنے پر وہ خود کو کافی پرسکون محسوس کر رہی تھی۔

چھوٹا تو نہیں ہے ڈبلیو ۔۔۔۔۔۔۔ رفیل کے بولنے کی دیر تھی کہ رسل نے ایک زوردار پیر اس کی ٹانگ پر مارا۔

نہیں میرا مطلب چھوٹا سا ہی ہے بالکل بچہ ہے چھوٹا سا ۔ کیوٹ سا معصوم اسکا یران کو تو بہت معصوم لگتا ہے۔ آپ صبح مل لیجیے گا اس سے وہ بھی آپ سے مل کر بہت خوش ہوگا۔

اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ بھی نرمی سے مسکرا دی

آپ کافی تھک گئی ہوں گی آئیے آپ کو ہم کمرے میں چھوڑ آتے ہیں زیادہ دور کمرہ نہیں ہے یہ رہا اس نے ساتھ ہی دو

دروازے چھوڑ کر تیسرے دروازے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

کائزان تو ابھی ڈبلیو کے ساتھ میٹنگ میں مصروف ہے پتہ نہیں کب تک آئے گا آپ تب تک کمرے میں تو چلیں نا ۔

اس دفعہ رسل نے اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے کہا تو اسے بھی نہ چاہتے ہوئے اٹھنا پڑا وہ اس کے اشارے والے کمرے کی طرف چل دی تھی۔

***

یہ ہے کائزان کا روم ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج سے آپ کو نہیں رہنا ہے۔ وہ اسے اندر لاتے ہوئے بولا۔ جبکہ وہ تو بیڈ پر پڑی چیزیں دیکھ رہی تھی۔

یہ سارا سامان کائزان نے آپ کے لیے ہی منگوایا ہے۔ ۔

میں بیڈ خالی کر دیتا ہوں۔

اس نے سائیڈ سے پڑے ہو ئے سامان کو اٹھا کر صوفے پر رکھنا شروع کر دیا تھا جس میں نہ جانے کتنے شاپنگ بیگز تھے۔

جبکہ بیڈ پر پڑے ہوئے لہنگے اور جویلری کو وہ پوری طرح نظر انداز کر رہا تھا سرخ رنگ کا لہنگا دکھنے میں ہی بہت مہنگا لگ رہا تھا

اصل میں میں نے کہا تھا کہ ہم کسی لڑکی کو بلا لیتے ہیں جو آپ کو تیار کر دے گی ۔۔۔۔۔ ۔

لیکن اس نے انکار کر دیا اس نے کہا کہ آپ کو دلہن کے روپ میں کوئی لڑکی بھی نہیں دیکھ سکتی۔

تو آپ اس خوش فہمی میں مت رہیے گا کہ آپ کو تیار کرنے کے لیے کوئی لڑکی انے والی ہے آپ کو خود ہی دلہن بننا پڑے گا۔

کمرے کے اندر داخل ہوتے رفیل نے جیسے اس کی غلط فہمی کو دور کیا تھا اس نے گھور کر اس لڑکے کو دیکھا یہ اسے بالکل بھی پسند نہیں تھا اس نے اس کے نام کو خراب کیا تھا۔

ہم جب یہ ساری چیزیں اٹھا کر بیڈ کو صاف کر دیں گے تو آپ تیار ہو جائیے گا۔

کیونکہ اگر ہم دونوں نے آپ کو دلہن کے روپ میں دیکھ لیا تو شاید وہ ہماری آنکھیں نکال کر بھی چیل کو یوں کو کھلا دے گا اور فی الحال ہمیں ہماری انکھیں بہت پیاری ہیں۔

وہ بھی رسل کی مدد کرنے لگ گیا تھا جبکہ اس کے اس انداز پر رسل نے پھر سے اسے گھورا تھا۔

تم مجھے گھور کیوں رہے ہو یہ آج کی آئی لڑکی کو ہم اتنا سر پر کیوں چرا رہے ہیں مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ۔

جب کہ ہم دونوں کو مل کر اس سے نارملی بات کرنی چاہیے کہ آگے ہم لوگ کس طرح ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آگے اس کی بھی وہی حالت ہونے والی ہے جو ہم دونوں کی کائزان کو دیکھ کر ہوتی ہے

سنو لڑکی کائزان کے سامنے میری شکایت مت کرنا کہ میں نے تم سے کس طرح سے بات کی۔ ہم فیوچر میں اچھے دوست بھی بن سکتے ہیں۔

ہم تمہیں کائزان سے بچائیں گے تم ہمیں کائزان سے بچاؤ گی ہم ڈیلر بھی بن سکتے ہیں۔

اسی لیے یہ آپ جناب کا تکلف چھوڑو ۔ مانا کہ رشتہ بڑا ہے تمہارا لیکن عمر میں تم ہم دونوں سے چھوٹی ہو۔

تو میرے خیال میں ہمیں نارمل ہو کر بات کرنی چاہیے۔

دیکھو کائزان بالکل بھی اتنا سیدھا نہیں ہے جتنا وہ تمہارے سامنے تھا۔

کسی کو قتل کرنا کسی کے ہاتھ پیر کاٹنا کسی کو دنیا سے ہٹایا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

ہاں کیونکہ وہ لیقٹی ہے نا ۔ لیکن وہ اپنے دائیں ہاتھ کا بھی استعمال کرنا جانتا ہے تو کسی خوش فہمی میں مت رہنا ۔

وہ اپنی بات کرتے کرتے رکا تھا جب انہیں باہر سے کائزان کی آواز سنائی دی وہ کسی گارڈ کو کچھ کہہ رہا تھا جب وہ دونوں اگلے ہی لمحے الرٹ ہو کر اٹھ گئے تھے۔

دیکھو لڑکی ہمارے بیچ کی بات ہمارے بیچ میں ہی رہنی چاہیے ہم کل یہیں سے کنٹینیو کریں گے لیکن فی الحال ہم جا رہے ہیں اپنا خیال رکھنا اللہ حافظ اور ہاں دوست ہونے کے ناطے پٹ دے رہا ہوں

کائزان اچھا انسان ہے۔ اس کے ساتھ اچھی رہو گی تو وہ بہت اچھا رہے گا۔

اگر تم نے اس کی مرضی کے خلاف کچھ کیا نہ تو اچھے لوگ شاید جیت میں جاتے ہیں۔ وہ کہہ کر باہر نکل گیا جبکہ وہ الجھ گئی تھی اس کی آدھی ادھوری بات پر

***

سنو رفیل تم کل صبح صبح ڈبلیو کو اچھے سے تیار کر دینا وہ ملے گا مرم سے۔

اسی لیے ناراض ہو رہا تھا کہ اسے مرم سے نہیں ملوایا خیر اس بات پر اس کا ناراض ہونا بنتا ہے۔

صبح مرم کے جاگنے سے پہلے اسے اچھے سے تیار کر دینا ٹھیک سے صاف ستھرا کر کے اسے مرم کے سامنے لے کر آیا ۔ وہ اسے آرڈر دے رہا تھا

صاف تو کر دوں گا لیکن چھوٹا کیسے کروں گا وہ منہ ہی منہ میں بڑ بڑا یا تھا۔

کیا مطلب چھوٹا کیسے کرو گے تم وہ اس کی بات کو سن چکا تھا۔

بکواس کر دی ہے اس نے مرم کے سامنے کہ ڈبلیو ایک چھوٹا سا جانور ہے۔ رسل نے فورا بتایا تھا۔

صبح دیکھے گی تو اسے خود ہی پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنا ہے اور کیا ہے۔ خیر اب تم لوگ جاؤ کمرہ صاف کر دیا تھا تم لوگوں نے مرم کو اندر لے جانے سے پہلے اس نے پیچھے مر کر دیکھا۔

نہیں وہ مرم کے جانے کے بعد کیا ہے سارا سامان اٹھا کر ایک سائیڈ کر دیا ہے باقی مرم خود ہی دیکھ لے گی۔

کہ کون سا سامان کہاں رکھنا ہے آخر کمرے کی سیٹنگ تو اسی نے کرنی ہے نا ۔ اسی لیے ہم نے چھیڑا نہیں اس کے سامان کو ۔

خیر تمہیں اب کمرے میں جانا چاہیے وہ انتظار کر رہی ہے تمہارا اس سے پہلے کہ وہ کچھ اور کہتا رسل نے بات ختم کرنے کی کوشش کی تھی جب کہ وہ ہاں میں سر ہلا کر انہیں جانے کا اشارہ کر چکا تھا

***

وہ بیڈ پر ایک سائیڈ خالی جگہ پر آ کر بیٹھی تھی۔

اتنا بڑا لہنگہ تھا کہ پورے بیڈ پر تو وہی بیٹھا ہوا تھا اس کا دل چاہا کہ اسے اٹھا کر ایک سائیڈ کر دے۔

لیکن اس آدمی کی مرضی کے خلاف اب وہ سانس نہ لے وہ تو خدا کا شکر تھا کہ وہ جاتے جاتے دو نمبر والا لڑکا اسے بتا کر گیا تھا کہ یہ کائزان کتنا خطرناک ہے۔

اور کوئی کام اس کی مرضی پر نہ ہونے پر وہ اسے جیت میں پہنچانے میں ایک سیکنڈ نہیں لگائے گا۔

ورنہ شاید وہ ایسی کوئی حماقت کرنے کی کوشش کرتی لیکن اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ارے یہ کیا تم ابھی تک یوں ہی بیٹھی ہوئی ہو تیار نہیں ہوئی تم ۔۔۔۔۔ ؟ کیا ان دونوں نے تمہیں بتایا نہیں کہ تمہیں تیار ہونا تھا وہ کمرے کا دروازہ بند کرتے ہوئے بولا جب کہ اس کے اچانک آ جانے پر وہ اچھل کر رہ گئی تھی۔

وہ۔۔۔۔۔ می۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔۔ ۔

ریلیکس ۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا نروس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بات نہیں لہنگا بھاری تھا تم سے اٹھایا نہیں گیا رائٹ ۔۔۔۔۔؟ وہ اس کے قریب آتے ہوئے پوچھنے لگا جس پر اس نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تھا۔

اتنا بھی بھاری نہیں ہے خیر آؤ میں پہناتا ہوں تمہیں وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا۔

جبکہ مرم کی تو سانسیں ہی اٹکنے لگی تھیں۔

نی۔۔۔۔۔۔ ن۔۔۔۔ نہی۔۔۔ ۔

نہیں ۔۔۔۔۔ وہ بولنے کی کوشش کر رہی تھی جب وہ اس کے لبوں کی حرکت پڑھ کر بولا اور اس کے دیکھنے پر وہ فورا نفی میں سر ہلانے لگی۔

وہ کیا ہے نا کہ یہ لباس مجھے تمہارے بدن پر پسند نہیں ہے

۔۔۔۔۔۔ اس فیصل کی دی ہوئی چیز کو تم نے پہن رکھا ہے۔

یہ جوڑا تم نے اس سے نکاح کرنے کے لیے پہنا تھا نا وہ اس کی گردن سے دوپٹہ نکالتے ہوئے اس کے سر سے بھی دوپٹہ ہٹا کر ایک سائیڈ پر پھینک چکا تھا۔

اس کی یہ حرکت اتنی بے ساختہ تھی کہ اس کا پورا جسم کانپنے لگا۔

ریلیکس جان ریلیکس اتنا کیوں ڈر رہی ہو میں کوئی غیر نہیں ہوں میں شوہر ہوں تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔ اؤ میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے اپنی دلہن بناتا ہوں۔

میں نے بہت دل سے شاپنگ کی ہے تمہارے لیے اپنی پسند کے کپڑے لے کر آیا ہوں اپنی پسند کی جیولری لایا ہوں اس کمرے میں موجود ایک ایک چیز میری پسند کی ہے میری بیوی بھی

***

وہ محبت سے اس کا چہرہ اپنی انگلی کی مدد سے اونچا کرتا اس کے چھوٹے چھوٹے لبوں کو دیکھنے لگا۔

حق ملکیت کا احساس تھا یا اس کے چہرے کی دلکشی اسے مدہوش کر رہی تھی لیکن اس کے لبوں کی نر ما ہٹ کو وہ اپنے لبوں سے چھونا چاہتا تھا۔

اپنے دل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس نے اس کے نچلے لب کو اپنے لبوں میں قید کیا تھا اور پھر آہستہ آہستہ اس کی سانسوں کو اپنی سانسوں میں انڈھنلیے لگا جب اسے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کی باہوں میں موجود وہ وجود بے جان ہو چکا ہے۔

اس نے اس کے لبوں کو آزاد کرتے ہوئے اس نے سر اٹھا کر اس کے چہرے کو دیکھا تھا وہ بے جان سی اس کی باہوں میں جھول گئی تھی۔

اس میں بے ہوش ہونے والی کون سی بات تھی اس کی ناک کے آگے ہاتھ رکھتا وہ اس کے نازک سے وجود کو اپنے ساتھ لگائے ہوئے تھا۔

کپڑے تو چینج کر لیتی ۔ بے ہوش ہونے سے پہلے ۔ اب اگر میں نے خود تمہاری بے ہوش کی کا فائدہ اٹھا کر تمہارے کپڑے چینج کیے تو یہ بے ایمانی ہو جائے گی اور کائزان کاظمی اتنا بھی بے ایمان نہیں ہے۔

اپنے حق تو تمہارے پورے ہوش و حواس میں وصول کرنے ہیں۔ اس کے نازک سے وجود کو اٹھاتا بیڈ پر رکھتے ہوئے اس کے چہرے سے بال ہٹایا اس کے ماتھے کو چوم کر اپنی شرٹ کو اتار کر دور پھینکتا وہ اس کے ساتھ آ کر لیٹا تھا۔

اس کے نازک سے وجود پر اپنی مضبوط گرفت جماتے ہوئے وہ اسے اپنی بازوں میں قید کر چکا تھا یہ لمحات اس کی زندگی کا سب سے حسین لمحات تھے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.