Chapter 13: باب 13

سامنے بڑی سی ایل ای ڈی سکرین پر ایک ویڈیو چل رہی تھی۔

جس میں وہ اس کے گھر کی حدود سے تیزی سے باہر نکلی تھی۔

کافی دیر تو وہ لوگ خاموشی سے اسے دیکھتے رہے وہ گری تو یاور تھوڑا بے چین ہوا تھا۔

اس نے ایک نظر یاور کو دیکھا جب کہ وہ اٹھ کر کھڑی ہوتے ایک بار پھر سے بھاگ چکی تھی لیکن جاتے ہوئے اپنی جوتی وہیں اتار کر بھاگ گئی تھی۔

فکر مت کرو سالے صاحب وہ کائزان کاظمی کی ہونے والے بیوی ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی ٹھوکروں سے وہ گھبرانے والی نہیں ہے۔

رفیل یہ پتھر مجھے دوبارہ یہاں باہر نظر نہیں آنا چاہیے۔ اور میری ہونے والی بیوی میرے لیے جو تحفہ چھوڑ کر گئی ہے اسے اٹھا کر لاؤ اس نے جوتوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔

تم اس جوتی کا کیا کرو گے کائزان وہ معمولی سی جوتیاں ہیں اور ویسے بھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میری مرم کی کوئی بھی چیز معمولی نہیں ہے اور یہ بات مجھے تمہیں دوبارہ نہ بتانی پڑے جاؤ وہ جوتی اٹھا کر لاؤ اور وہ پتھر کسی ایسی جگہ پھینک دو کہ دوبارہ اس پر میری نظر نہ پڑے۔

اس نے حکم دیا تو رفیل فورا اٹھ کر باہر کی طرف بھاگا تھا جبکہ وہ ایک دفعہ پھر سے نظر ایل ای ڈی سکرین پر جمائے اسے بھاگتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔

یاور دل ہی دل میں دعا مانگ رہا تھا کہ وہ کیسے بھی یہاں سے نکل جائے۔

کسی بھی حالت میں اسے اس آدمی کی حدود سے باہر نکلنا تھا جو ان کی زندگیوں کا تماشہ بنا رہا تھا۔

اسے اپنی جان کی پرواہ نہ تھی لیکن وہ اپنی بہن کی زندگی ایک قاتل کے ساتھ برباد نہیں ہوتے دیکھ سکتا تھا۔

وہ اسے بے شک مار ڈالے لیکن اس کی بہن کو آزاد کر دے۔ بس اس کی یہی خواہش تھی لیکن اس کی شرط بہت عجیب سی تھی۔

اگر تو وہ یہاں سے نکل جاتی تو پوری طرح سے جیت سکتی تھی اور اگر نہ نکل پاتی تو بری طرح سے ہار جاتی اپنی آزادی بھی اور بھائی کا سایہ بھی۔

کائزان کائزان یہ تو نکل گئی۔ کائزان وہ گیٹ سے باہر نکل گئی وہ ہماری حدود سے باہر نکل گئی کائزان۔

وہ تمہاری ملکیت سے باہر نکل گئی رسل پریشانی سے اٹھ کر کھڑا ہوتے ہوئے اسے بتانے لگا تھا جبکہ کائزان کی نگاہیں اب بھی سامنے سکرین پر تھیں۔

جبکہ یاور نےایک گہرا سکون کا سانس لیا تھا اس کی بہن اس شخص کی حدود سے نکل چکی تھی یعنی کہ اب وہ آزاد تھے۔

اب کیا ہوگا کائزان کیا ہم ان دونوں کو چھوڑ دیں گے رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا جبکہ وہ نگاہیں اب بھی ٹی وی سکرین پر جمائے ہوئے تھا جیسے کسی گہری سوچ میں ہو۔

اب تو چھوڑنا ہی تھا کیونکہ کائزان اپنے وعدے کا پابند تھا وہ کبھی کسی سے کیا ہوا وعدہ توڑتا نہیں تھا مطلب کیا وہ دونوں ازاد تھے

***

وہ گہری سوچ میں تھا جب کہ نظریں اب بھی سکرین پر تھیں جہاں وہ آگے کی طرف بھاگ رہی تھی اس نے فورا اپنا فون نکالا تھا۔

پھر کسی کو فون کرتے ہوئے کان سے لگایا نگاہیں کبھی دروازے کی طرف جاتی تو کبھی یاور کی طرف ۔

جنگل میں خطرناک جانور ہیں ڈبلیو کو پیچھے بھیجو ۔ اس نے رسل کی طرف دیکھ کر کہا تو وہ فورا ہاں میں سر ہلاتا باہر نکلا۔

میری بات سنو آج کے بعد اپنے گھر کی حدود سے باہر کی زمین کا مالک میں ہوں اس کے بدلے میں تمہیں اپنا جرمن کا فارم ہاؤس دیتا ہوں۔

آج سے تم اس کے مالک ہو اور تمہاری میرے گھر سے لے کر اگے100 بیگےتک زمین میری ہے۔

ہاں کرو یا انکار کرو انکار کی صورت میں موت تمہارے سر پر کھڑی ہوگی۔

فون کان سے لگائے وہ اردو میں بات کر رہا تھا جبکہ یاور کا دل چاہا کہ اس آدمی کو جان سے مار ڈالے۔

صرف اپنی جیت کی خاطر وہ اس زمین کو خرید رہا تھا جو اس کی حدود سے باہر تھی۔

فون بند کرتے ہوئے اس نے رسل کو دیکھا۔

ڈبلیو اس کے پیچھے گیا ہے ڈونٹوری اسے کچھ نہیں ہوگا

اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔

اچھی بات ہے وہ اسے واپس لے آئے گا۔ کیونکہ وہ ہار گئی ہے پیار اور جنگ میں سب جائز ہوتا ہے نا تو تھوڑی سی بے ایمانی بھی جائز ہوئی نا۔۔۔۔۔۔ ؟

اس نے رسل اور رفیل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو وہ دونوں کندھے اچکا کر ہاں میں سر ہلا گئے

ہاں میں نے بس تھوڑی سی بےایمانی کی ہے اس بے ایمانی کے بدلے میں مرم کی من چاہی خواہش پوری کر دوں گا۔

تو حساب برابر ہو جائے گا نا۔ ،؟

وہ ایک بار پھر سے سوال کر رہا تھا جبکہ ان دونوں نے ایک دفعہ پھر سے ہاں میں سر ہلایا ۔

بس پھر ٹھیک ہے وہ پرسکون سا ہو کر ہلکا سا مسکرایا اور نگاہیں ایک بار پھر سے سکرین پر جما دیں

***

وہ رکی نہیں تھی بلکہ پاگلوں کی طرح بھاگتی جا رہی تھی بھاگتے بھاگتے وہ عجیب اندھیری سی سڑک پر آگئی تھی جانا کس طرف تھا اندازہ نہیں تھا۔

لیکن آگے سوائے سڑک کے اور کچھ نہیں تھا اس نے پیچھے مر کر دیکھا تو ایک بہت بڑا محل نظر آ رہا تھا جس میں ہزاروں روشنیاں تھیں۔

جب کہ سامنے سڑک پر سوائے اندھیرے کے اور کچھ نہیں تھا اس کی سانس بری طرح پھول چکی تھی پاؤں جگہ جگہ زخمی ہو چکے تھے دوپٹہ کندھے پر پڑا تھا وہ بس اپنے آپ کو آگے کی طرف گھسیٹ رہی تھی۔

وہ کبھی گھر سے اکیلی باہر بھی نہ نکلی تھی۔ اور یہاں اس محل سے اتنی دور نکل آئی تھی۔

وہ محل بہت بڑا تھا وہ جتنا اس سے دور جا رہی تھی ایسا لگتا تھا جیسے وہ اتنا اس کے قریب آ رہا ہو بھاگنا چھوڑ کر اب اس نے چلنا شروع کر دیا تھا کیونکہ مزید بھاگنے کی ہمت اس میں رہی نہیں تھی۔

اللہ پاک پلیز میرے بھائی کو بچا لے اس کے بنا میں کیا کروں گی وہی تو ہے میرا سہارا یہ کون لوگ ہیں یہ ہمارے پیچھے کیوں لگ گئے ہیں کیوں اللہ جی یہ ہم کہاں پھنس گئے ہیں۔

آپ تو رحیم و رخمںٰ ہو ہمیں سیدھا راستہ دکھاؤ کہاں جائیں۔ کیا مجھے واپس جانا چاہیے ہاں اگر میں واپس نہیں جاؤں گی تو مجھے پتہ کیسے چلے گا کہ میں جیت گئی ہوں یا ہار گئی ہوں۔ کیا میں اپنے بھائی کو بچانے میں کامیاب ہو گئی ہوں۔

کیسے پتہ چلے گا مجھے ۔۔۔۔۔ وہ پریشانی سے وہیں سڑک پر ہی بیٹھ گئی تھی اس میں مزید چلنے کی ہمت نہ بچی تھی اتنا اندازہ تو ہو چکا تھا کہ دس منٹ کی کے گزر چکے ہیں لیکن اس شخص کے اس کھیل کا نتیجہ کیا تھا اس کا اندازہ نہیں تھا۔

کیا ہونے والا تھا ان کی زندگیوں میں اسے نہیں پتہ تھا بس اسے اپنا بھائی چاہیے تھا اپنے سامنے صحیح سلامت چاہیے تھا۔

مجھے واپس جانا چاہیے میں اس شخص کے پیر پکڑ لوں گی میں اس سے معافی مانگوں گی وہ میرے بھائی کو کچھ نہیں کرے گا۔

ہے تو انسان ہی نا کوئی فارون تو نہیں ہے جو کسی دوسرے انسان کا درد سمجھ نہیں پائے گا۔

میں ساری زندگی اس کی غلام بن کے رہوں گی بس وہ میرے بھائی کی جان بخش دے۔

ہاں میں اس سے اپنے بھائی کی جان کی بھیک مانگ لوں گی لیکن اپنے بھائی کو مرنے نہیں دوں گی وہ سڑک سے اٹھتی ہوئی واپس پیچھے کی طرف جانے لگی تھی۔

***

وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی واپس اس محل کی طرف جا رہی تھی۔ جب اسے محسوس ہوا جیسے کوئی اس کے پیچھے آ رہا ہے۔

اس نے مر کر دیکھا۔ تو ایک خون خوار بھیڑیا اس کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا اپنی تمام تر شدت سے بلند چیخ مارتے ہوئے وہ واپس محل کی طرف بھاگی تھی۔

اور اس کے پیچھے ہی وہ بھیڑیا بھی بھاگا تھا یہ گھر جنگل کے بیچ و بیچ تھا۔

تو یقینا یہاں جنگلی جانوروں کا ہوتا ایک عام سی بات تھی وہ تیزی سے بھاگ رہی تھی جب اسے پیچھے سے عجیب سی تڑپنے کی آواز سنائی دی وہ پیچھے مر کر نہیں دیکھنا چاہتی تھی لیکن اس نے دیکھا تھا ایک بہت بڑا جا نور اس بھیڑیے پر حملہ کر چکا تھا وہ بہت بڑا تھا۔ اس کا رنگ سفید تھا۔ اور اس محل کی روشنی سے روشن ہوتا وہ علاقہ اسے بتا چکا تھا کہ وہ ایک خون خار سفید چیتا ہے۔

اتنا تو وہ سمجھ چکی تھی کہ وہ اس بھیڑیے کا شکار ضائع کر کے خود اس کو اپنا نوالہ بنانے والا تھا وہ ایک بار پھر سے بھاگ نکلی تھی اس سفید محل کی طرف ۔

وہ جانتی تھی اس چیتے کی رفتار کا مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں ہے لیکن پھر بھی اپنی جان بچانے کے لیے وہ ایک کوشش کر رہی تھی۔

جب کہ وہ چیتا اس کے برابر بھاگتا اب آہستہ آہستہ اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا تھا جب کہ وہ بھاگے جا رہی تھی۔

وہ جلدی سے محل کے اندر واپس داخل ہوئی۔ تو وہ چیتا بھی اس کے ساتھ ہی اندر داخل ہوا تھا وہ اب بھی سکون سے چل رہا تھا۔

جب کہ وہ واپس اسی طرف بھاگنے لگی تھی جہاں سے وہ نکلی تھی

اس نے وہاں اندر داخل ہونے سے پہلے ایک نظر مر کر دیکھا تو وہ چیتا ایک بڑے سے پنجرے میں جا کر بیٹھ گیا تھا۔

***

اس نے دھڑکتے دل کے ساتھ واپس اندر قدم رکھا تو وہ کرسی پر بیٹھا تھا جبکہ اس کا بھائی اب تک بندھے ہاتھوں سے وہیں کھڑا تھا جہاں وہ اسے چھوڑ کر گئی تھی۔

ہو گئی تمہاری واپسی مجھے تو لگا تھا کہ آزادی مل گئی ہے تو بھاگ ہی نکلو گی خیر معاف کرنا جنگل میں کافی جنگلی جانور ہیں۔

یقینا تمہیں ڈسٹربنس ہوئی ہوگی وہ اٹھ کر اس کے قریب آیا اپنے جوتے اس کے پیروں کے قریب اتار چکا تھا۔

پہن لو تمہارے پیر پر چوٹ لگی ہے رسل اس نے اس کی طرف اشارہ کیا تو وہ فورا ہی فرسٹایڈ باکس اٹھا کر اس کے ہاتھ میں تھما چکا تھا جب کہ وہ اس کا بازو پکڑتا اسے وہیں صوفے پر بٹھانے لگا۔ اور خود اس کے ساتھ زمین پر بیٹھ گیا

اس شخص کا خوف اس کی نس نس میں بھر چکا تھا وہ بری طرح سے کانپتی اپنے بھائی کو دیکھ رہی تھی جبکہ وہ اس کا پیر گھٹنے پر رکھتا اس کے پیر کو جانچنے لگا تھا۔

تم نے بہت کوشش کی ہے یہاں سے بھاگنے کی ماننا پڑے گا۔ یہ کوشش مجھ سے بچنے کے لیے تھی یا اپنے بھائی کو بچانے کے لیے۔

وہ آہستہ آہستہ اس کے زخموں پر ٹیوب لگاتا اس سے سوال کرنے لگا جبکہ وہ بس اپنے بھائی کو دیکھ رہی تھی۔

جو خاموش کھڑا تھا رسل اور رفیل اس کے دائیں بائیں کھڑے تھے وہ چاہ کر بھی حرکت نہیں کر سکتا تھا۔

میں چاہتا ہوں کہ میں تمہاری زندگی میں اتنا ہی عزیز ہو جاؤں جتنا تمہارا بھائی ہے اس کی جان بچانے کے لیے تم نے اتنی محنت کی۔

وہ تمہارے لیے بہت سپیشل ہے مجھے بھی اتنا سپیشل بننا ہے اس کے پیر پر ہلکے ہلکے پھونک مارتے وہ اس کا درد کم کرنے کی

کوشش کر رہا تھا۔

جبکہ وہ بس کانٹے جا رہی تھی۔ ریلیکس ڈارلنگ ریلیکس اس طرح سے ڈر کیوں رہی ہو فکر نہ کرو تمہیں جان سے نہیں ماروں گا۔

تمہیں کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بتا دیا تھا نا کہ ہارنے پر تمہیں قید ملے گی موت نہیں موت تو کسی اور کے حصے میں آنے والی ہے۔ اس نے یاور کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔

نہیں پلیز نہیں میرے بھائی کو کچھ مت کرو آپ جو کہو گے میں کروں گی۔

آپ مجھ سے نکاح کر لو میں ساری زندگی آپ کے ساتھ رہوں گی آپ کی غلام بن کر رہوں گی آپ جو کہیں گے میں کروں گی لیکن خدا کے لیے میرے بھائی کو مت مارو ۔

اس کے سامنے ہاتھ جوڑتی وہ اس کی منتیں کرنے لگی تھی۔

جان جان یوں مت کرو تمہارے آنسو تکلیف دے رہے ہیں مجھے اتنا عزیز ہے تمہارے لیے وہ شخص ۔۔۔۔۔ ؟

حالانکہ تمہیں اندازہ بھی نہیں ہے کہ جو شخص مجھے عزیز ہو اسے اگر میرے علاوہ کوئی اور عزیز ہو تو میں اسے ختم کر دیتا ہوں۔

کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ اہم ہوتا ہے نا تو مجھے اچھا نہیں لگتا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بول رہا تھا انتہائی نرم لہجہ۔

اور اس کا یہی لہجہ تو رسل اور رفیل دونوں سے ہینڈل نہیں ہو رہا تھا وہ کہاں اتنے سکون سے بات کرتا تھا اتنی نرمی سے تو وہ ڈبلیو سے بھی بات نہیں کرتا تھا۔

جسے وہ اپنا بچہ سمجھتا تھا جسے وہ اپنی اولاد کی طرح محبت کرتا تھا وہ بھی اس کے اس لہجے سے ناواقف تھا۔

مولوی صاحب کو بلا کر لاؤ رسل نکاح ہے میرا اس نے رسل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا جب یاور نے آگے آنے کی کوشش کی۔

سالے صاحب تھوڑی سی بے ایمانی میں نے کی ہے۔ اور اس بے ایمانی کے بدلے آپ کو زندگی دے رہا ہوں۔

میرا مطلب ہے میری مرم چاہتی ہے نا کہ میں آپ کو زندہ چھوڑ دوں تو بس سمجھ لیجئے کہ اپنی مرم کے صدقے میں نے آپ کو معاف کر دیا۔

آپ ایک سیکرٹ ایجنٹ ہیں یہاں میرے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے لیے آئے ہیں لیکن پھر بھی دیکھنے میں نے کتنے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔

آپ کو معاف کرنے کے لیے اب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ خاموش ہو جا ئیں اپنی تھوڑی سی بے ایمانی کے بدلے آپ کی جان بخشی ہے یہ نہ ہو کہ آپ بھی وفات پا جائیں اور آپ کی بہن بھی قید۔

اسے نکاح میں لے رہا ہوں اپنے ۔ اسے اپنی شہزادی بنا رہا ہوں۔ آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ آپ کی بہن کسی کے نکاح میں جا کر ملکہ بن رہی ہے۔ اور آپ ہیںکہ یوں تڑپے جا رہے ہیں۔

آپ کو ختم کر کے آپ کی بہن کو میں بغیر نکاح کے بھی ساری زندگی کے لیے اپنا قیدی بنا سکتا ہو۔ آپ تو خوش قسمت ہیں جسے اپنی بہن کے نکاح میں شامل ہونے کا موقع مل رہا ہے اور آپ ہیں کہ فضول میں اکرے جا رہے ہیں

یہ تو آپ بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ میرے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

رسل میری آواز پہنچی نہیں کیا تمہارے کان تک وہ رسل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو وہ اچانک الرٹ ہوتا تیزی سے فون لے کر باہر بھاگا تھا۔

جان اب یہاں سے اٹھنا مت تکلیف ہوگی پیروں میں اور تمہاری تکلیف برداشت نہیں ہوتی۔

تم شہزادی ہو میری شہزادی کی طرح رہو ۔ یقینا تم مجھے اس دنیا کا سب سے اچھا شوہر پاؤ گی۔

لیکن اس کے لیے تمہیں بھی اچھی بیوی بن کر رہنا ہوگا تمہارے بھائی کو چھوڑ دیا میں نے ۔

وہ نرمی سے اس کا چہرہ چھوتے ہوئے بولا تو اس نے ایک نظر اپنے بھائی کو دیکھا تھا اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اس کے بھائی کو زندہ چھوڑ رہا تھا۔

بے شک وہ ساری زندگی اس کی قیدی بن کر رہے بس اس کے بھائی کو کچھ نہ ہو اسے اور کچھ نہیں چاہیے تھا۔

***

مولوی صاحب کو فون کر دیا ہے۔ وہ بس ابھی پہنچ رہے ہیں رسل نے واپس اندر آتے ہوئے انہیں بتایا تھا۔

جان کیا اس نکاح کے لیے تمہارے ساتھ کوئی زبردستی ہو رہی ہے ۔۔۔۔ ؟

وہ رسل کی بات سننے کے بعد اس سے سوال کرنے لگا جس پر اس نے فورا نفی میں سر ہلایا تھا۔

تم یہ نکاح اپنے دل کی پوری رضامندی سے کر رہی ہو نا

۔۔۔۔۔ ؟ اس نے پھر سے سوال کیا تھا ایک نظر یاور کو دیکھتی اس نے پھر سے ہاں میں سر ہلایا تھا۔

یعنی کہ تمہیں میں کائزان کاظمی اپنے شوہر کے روپ میں زندگی بھر کے لیے قبول ہے وہ پھر سے سوال کرنے لگا۔ جبکہ یاور اسی کو دیکھ رہا تھا ایک دفعہ پھر سے یاور پر نگاہیں جمائے اس نے اسے جواب دیا تھا۔

دیکھا میں نے کہا تھا نا زبردستی کے رشتے نہیں بنایا میں زبردستی کچھ نہیں ہو سکتا اس دنیا میں۔

نکاح میں لڑکی کی پوری رضامندی شامل ہونا بہت ضروری ہوتی ہے اور سب سے اہم ہوتا ہے اس کے گھر والوں کی رضامندی ہونا ہے نا سالے صاحب ۔

آپ اپنی بہن کو ایک ایسی زندگی تو نہیں گزارنے دے سکتے نا جس میں جائز رشتے کی مہر ہی نہ ہو۔

ہے نا آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ آپ کی بہن کسی کی بیوی بنے کسی کی ماں بنے۔

میں کبھی ناجائز چیزوں پر یقین نہیں رکھتا میں اپنے جیون ساتھی کے لیے100 پرسنٹ مخلص ہوں۔

اور مرم کو دیکھتے ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ یہ بھی اپنے رشتے کے لیے100 پرسنٹ مخلص ہے۔

وہ اس کے قریب سے اٹھتے ہوئے ایک بار پھر سے سامنے رکھی اپنی کرسی پر بیٹھ گیا تھا۔

سالے صاحب کی رسیاں کھولو یار انہیں بٹھاؤ آرام سے کیا حالت بنا دی ہے تم نے ان کی ان کی بہن کا نکاح ہے اور تم لوگوں نے ان کی حالت بگاڑ رکھی ہے۔

کب سے کھڑے ہیں تھک گئے ہوں گے وہ اٹھ کر اس کے قریب آتے ہوئے اس کی رسیاں خود ہی کھولتا اسے مرم کے ساتھ والے صوفے پر بیٹھنے کا اشارہ کر چکا تھا۔

جبکہ اسے اپنے سینے سے لگاتے ہوئے وہ اس کے بالکل ساتھ بیٹھ گیا تھا کیسی مجبوری تھی اسے نہ چاہتے ہوئے بھی وہ کام کرنا پڑ رہا تھا جس کے لیے اس کا دل راضی نہیں تھا۔

لیکن حقیقت یہ بھی تھی کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی کہ وہ شخص اس کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا وہ گینگسٹر تھا۔ اسے ختم کر کے وہ بنا کسی جائز تعلق کے بھی اسے اپنے پاس رکھ سکتا تھا۔

اس شخص کے سامنے اس کی اوقات کیا تھی وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھتا تھا۔

رسل مولوی صاحب اب تک نہیں آئے۔۔۔۔۔ ۔ اس نے گھور کر رسل کی طرف دیکھا تو وہ ایک بار پھر سے اپنا فون لیے باہر نکلا تھا لیکن اس دفعہ واپس آیا تو مولوی صاحب اس کے ساتھ ہی اندر آئے تھے

***

نکاح بہت سادگی سے ہوا تھا۔ اس کے بدن پر اب تک وہی لباس تھا جو اس نے فیصل سے نکاح کرنے کے لیے پہنا تھا۔

لیکن اس لباس کی حالت خراب ہو چکی تھی شاید اس کے بھاگنے کی وجہ سے اور بار بار گرنے کی وجہ سے وہ سر پر دوپٹہ جمائے کاغذات پر سائن کر رہی تھی مولو صاحب کے پوچھنے پر اسی نے بنا سوچے سمجھے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا۔

اپنے دل کی تمام تر رضامندی کے ساتھ اس نے اس شخص کا ساتھ قبول کر لیا تھا جسے وہ جانتی تک نہیں تھی۔

بس اگر پتہ تھا تو صرف اتنا کہ وہ اس کے بھائی کو چھوڑ دے گا اگر اس نے اس سے نکاح کر لیا تو اسے اور کچھ نہیں چاہیے تھا سوائے اپنے بھائی کی زندگی کے۔ مولوی صاحب کو گاڑی تک چھوڑ کر آؤ اور انہیں خوش کر دینا ۔ وہ مسکراتے ہوئے اپنے آدمی سے کہنے لگا جب کہ رسل اور رفیل خوشی سے اسے مبارک باد دے رہے تھے۔

میرا نکاح مبارک ہو سالے صاحب ۔ آپ مجھے مبارکباد نہیں دیں گے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ ابھی تک اپنی بہن کو سینے سے لگائے ہوئے تھا۔

مبارک ہو۔ نکاح آپ کو اس کے قریب آنے پر وہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اس سے ملنے لگا تھا جو بھی تھا اب وہ اس کا بہنوئی تھا اس کی بہن کی زندگی اب اس کی ملکیت تھی۔

اور وہ اپنی وجہ سے اپنی بہن کی زندگی کو کسی مشکل کا شکار نہیں ہونے دے سکتا تھا۔

خیر مبارک آپ کی اجازت ہو تو میں ذرا اپنی مسز کو مٹھائی کھلا لوں ۔ ویسے اب آپ کی اجازت کی ضرورت تو نہیں ہے وہ مسکرا کر کہتا سامنے ٹیبل پر سے مٹھائی کا ٹکڑا اٹھاتا اس کے لبوں سے لگا گیا۔

ڈبلیو کہاں ہے اس نے پلٹ کر رسل کی طرف دیکھا تھا۔

ناراض ہے تم سے دروازے کے باہر کھڑا ہے۔ رسل نے فورا بتایا تھا جب کہ وہ مٹھائی کی پلیٹ اٹھا کر مسکراتے ہوئے باہر نکل گیا

مرم نے اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کیا تھا جب کہ یاور نے اس کے سر پہ ہاتھ رکھا تو وہ ایک بار پھر سے اس کے سینے سے لگ گئی

***

ڈبلیو۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ مٹھائی کی پلیٹ لے کر باہر نکلا تھا۔ جبکہ ڈبلیو اسے دیکھ کر چہرہ پھیر کر تین سیڑھیوں سے نیچے ایریا اپنے پنجرے کی طرف جانے لگا۔

اس کے پکارنے پر بھی اس نے پیچھے مر کر نہ دیکھا یقینا اس سے خفا تھا۔

ڈبلیو یار میری بات تو سن وہ تجھ سے ڈرتی ہے۔ اگر اس وقت میں تجھے اس سے ملواؤں گا تو وہ مزید خوفزدہ ہو جائے گی میرے بچے ۔۔۔۔ ۔"

وہ اس کے پیچھے پیچھے آتا پنجرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس کے پاس آ کر بیٹھا تھا۔

دیکھ تو جتنے مرضی نخرے دکھا لے لیکن وہ اس وقت تجھ سے نہیں ملے گی کوشش کروں گا صبح ملوانے کی۔

لیکن ابھی وہ پہلے ہی کافی تھک چکی ہے ایک تو اتنا بھاگی ہے اور پھر وہ پہلے ہی بہت بری حالت میں ہے مزید اگر میں اسے تجھ سے ملوانے کے لیے لے کر آوں گا تو اس کی حالت اور خراب ہو جائے گی نا ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ پیار سے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن وہ کچھ زیادہ ہی نخرے دکھانے کے موڈ میں تھا۔

ڈبلیو اس سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتا میں وہ اسے گھور کر بولا تو وہ اگلے ہی لمحے اس کی طرف دیکھتا اس کی گود میں اپنا سر رکھ گیا تھا۔

اس کے غصے کے سامنے اسے اپنے نخرے کم کرنے ہی پڑ گئے تھے

صبح مل لینا اس سے میں اسے رات کو ہی تمہارے بارے میں بتا دوں گا۔

تم مل لینا صبح اس سے اچھے بچوں کی طرح ۔

اور صاف ستھرے ہو کر آنا دیکھو پیر کتنے گندے ہیں تمہارے ۔۔۔۔۔۔ صبح ٹھیک سے رفیل سے اپنی صفائی کروانا ورنہ کیا سوچے گی تمہاری ممی کہ اتنا گندا بچہ ہے۔ ۔

تمہاری حالت نہیں ہے فی الحال اس سے ملنے والی وہ اسے ریزی دے رہا تھا اس وقت اسے مرم سے نہ ملوانے کا۔

اور وہ اس کی ہر بات کو سمجھ رہا تھا۔

اس نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا تو کائزان نے نرمی سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ۔ وہ جو کچھ کہنا چاہتا تھا وہ تو کائزان سمجھ ہی گیا تھا

اس وقت وہ تمہاری صفائی کرنے نہیں آ سکتا۔ کیونکہ تم نے اسے ڈرا کر رکھا ہوا ہے۔ بہت مزہ آتا تھا نا تمہیں شرارتیں کرنے میں اب انہیں شرارتوں کی وجہ سے تم اپنی ممی سے نہیں مل پا رہے۔

خیر اب میں جا رہا ہوں اندر اور تم اچھے بچے بن کر صبح صاف ستھرے ہو کر اس سے ملو گے ٹھیک ہے نا وہ یقین دہانی چاہتا تھا جس پر اس نے ایک بار پھر سے اس کی گود میں اپنا سر رکھا۔

گڈ میرا بچہ ۔۔۔۔ ۔ وہ اس کے قریب سے اٹھتا باہر نکلا ہی تھا کہ اس کا فون بجنے لگا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.