Chapter 12: باب 12

وہ لوگ ہوٹل کے اندر ہی ہیں میں ان کے پیچھے پیچھے ہوں۔

ان پر نظر رکھے ہوئے ہوں کچھ بھی عجیب یا الگ مجھے دیکھنے کو نہیں ملا ابتک کائزان ۔

مجھے لگ رہا ہے کہ وہ لوگ واپس پاکستان جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں چلو اچھا ہی ہے اگر وہ لوگ پاکستان چلے جائیں گے تو تمہاری غلط فہمی دور ہو جائے گی رائٹ ۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ فون کان سے لگائے بولا تھا وہ ہوٹل کے باہر گاڑی میں بیٹھا ہوا ہوٹل پر نظر رکھے ہو ئے تھا کہ وہ کب کس وقت یہاں سے نکلتے ہیں لیکن فی الحال تو وہ ہوٹل کے اندر ہی تھے۔

صبر رکھو یار صبر رکھو میں نے کہا نا میرا سالہ اتنا سیدھا نہیں ہے جتنا تم سمجھتے ہو بس اتنا سمجھ لو کہ جیسے ہی اس نے کوئی الٹا کام کیا تم اسے پکڑ کر میرے پاس لے آنا بس تمہیں اور کچھ نہیں کرنا۔ یار وہ کوئی الٹا کام نہیں کرے گا بلکہ یہاں سے جانے کی تیاری کر رہا ہوگا یقینا وہ واپس پاکستان چلا جائے گا کیونکہ جو کچھ اس کے ساتھ ہو چکا ہے میرا نہیں خیال کہ اب اس کا یہاں پر رہنا بنتا ہے

تم بہت بے وقوف ہو رسل ۔ بس اتنا یاد رکھو مجھے ایک ایک سیکنڈ کی رپورٹ چاہیے۔

کتنا سیدھا انسان ہے میرا سالہ یہ میں اسے ایک نظر دیکھ کر ہی سمجھ گیا تھا اور تمہاری غلط فہمی بھی آج ہی دور ہوگی آخر اس نے آگے آج ہی انفارمیشن پہنچانی ہے۔

کیونکہ ایسے کاموں میں کوئی دیر نہیں کرتا یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ مصر کے سب سے خطرناک گینگسٹر کے گھر پر وہ پانچ دن تک رہا ہے۔

اسے تے خانے کا چاپ چاپ پتہ ہے۔ گھر پر بھی اس نے چاروں

طرف نظریں گھمائیں ہیں۔

ایک ایک چیز پر نظر رکھی ہے اس نے یہ ساری خبریں جو اسے یہاں اس گھر سے ملی ہیں اس نے اگے پہنچانی ہے۔

وہ پاکستان نہیں جائے گا۔ بلکہ صرف اپنی بہن کو ہماری نظروں کے سامنے سے ہٹانے کی کوشش کرے گا جو کہ ممکن نہیں ہے کیونکہ کائزان کاظمی کے دل کو ایک ہی دفعہ کوئی چیز بھاتی ہے اور پھر کائزان کاظمی کی ہو جاتی ہے۔

اور مرم اب میری ہے اور قیامت تک میری ہی رہے گی اس کا بھائی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے اسے سات پردوں میں قید کر دے لیکن اب مرم کو کائزان سے کوئی چھین نہیں سکتا۔

اور یہ بات اس کے بھائی کو بھی آج ہی پتہ چل جائے گی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ تمہاری غلط فہمی کی عمر صرف چند اور گھنٹے ہیں تمہارا معصوم ترین یاور کتنا پانی میں ہے۔

سب کچھ تمہارے سامنے آنے والا ہے بس تیار ہو جاؤ ۔ وہ کہہ کر فون بند کر چکا تھا جبکہ رسل ایک دفعہ پھر سے نگاہیں ہوٹل کے دروازے پر جمائے ان لوگوں کا انتظار کرنے لگا تھا

***

کیا میں اندر آ جاؤں تقریبا ایک گھنٹے کے بعد اس نے پھر سے دروازے پر دستک دی تھی وہ ابھی تک بیٹھا اسے سمجھانے میں مصروف تھا وہ اسے کچھ باتیں بتا چکا تھا لیکن کچھ راز اس نے راز ہی رہنے دیے تھے۔

کیونکہ کچھ باتیں وہ اسے ابھی نہیں بتا سکتا تھا بلکہ وہ کسی کو بھی نہیں بتا سکتا تھا وہ اس کے راز تھے جو اس کے سینے میں ہی دفن ہو کر ختم ہوئے تھے۔

آجاؤ فیصل اس نے بس اتنا کہا تھا اور فیصل اندر داخل ہو گیا۔

میں نے انتظام کروا لیا ہے اپنے اور مرم کی ٹکٹ کا پرسوں کی ٹکٹ ملی ہے ہمیں پاکستان کی۔

پرسوں ہم لوگ چلے جائیں گے لیکن اس سے پہلے مرم تم اپنے بھائی کے سامنے کچھ کہنے والی تھی آج صبح ہم دونوں مسجد میں ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسے اشارہ دے رہا تھا۔

جی میں نے بھائی کو بتایا ہے اس بارے میں۔ اس نے بس اتنا ہی کہہ کر نگاہیں جھکا لی تھیں۔

ہاں مرم نے مجھے بتایا ہے کہ میرے ملنے پر وہ تم سے نکاح کا وعدہ کر چکی ہے لیکن میں ایسے کسی وعدے کو نہیں مانتا ۔

اور نہ ہی میں اس طرح کے کسی فیصلے میں اس کا ساتھ دوں گا وہ بے وقوف ہے بچی ہے نادان ہے ایسی باتوں کا مطلب سمجھ نہیں سکتی اس کے سامنے اس کا پورا کریئر ہے فیوچر ہے اس نے کچھ بننا ہے پڑھنا ہے

میں فی الحال اس کی شادی کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچ رہا اور نہ ہی میں فلحال کچھ سوچنا چاہتا ہوں۔

مجھے میری بہن کو دنیا کے سامنے ایک مقام دلوانا ہے فی الحال میرا اس کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی نکاح کرنے کا ۔۔۔۔۔۔ ۔" فیصل کہنے ہی والا تھا کہ وہ صرف نکاح کی بات کر رہا ہے لیکن اس نے ہاتھ اٹھا کر اسے خاموش کروا دیا۔

اور میں اپنی بہن کا رشتہ کسی ایسے انسان کو تو ہرگز نہیں دوں گا جو لوگوں کو غلط طریقے سے الگ الگ ممالک میں لے کر آتا ہے۔

تمہارے فیوچر کا کیا بھروسہ ہے کل تمہارے کام کی بھنک پولیس کو لگ جائے اور پرسوں تمہیں گرفتار کر کے پانچ سال کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے۔

میں نے تمہیں پہلے بھی کہا تھا اگر تم کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہو کسی کی ذمہ داری اٹھانا چاہتے ہو تو پہلے خود ذمہ دار بنو ۔

اور جہاں تک مرم کی بات ہے۔ تو تم دونوں ایک ہی جگہ پر رہتے ہو تم لوگوں کو نکاح کے بندھن میں باندھ کر رخصتی نہ کرنا صرف ایک بے وقوفی ہے۔ کیونکہ نکاح کا تعلق بہت مضبوط ہوتا ہے۔ جس کے ساتھ بہت ساری ذمہ داریاں بھی جڑ جاتی ہیں جبکہ میں اپنی بہن کے ذہن پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا میں فلحال اسے پڑھایا چاہتا ہوں۔ اس نے اپنی زندگی میں کچھ بننا ہے فیصل ۔

بے شک یہ کسی کی بیوی بنے گی کسی کی ماں بنے گی کسی کے گھر کی بہو بنے گی لیکن اس سے پہلے یہ وہ بنے گی جو وہ بننا چاہتی ہے۔

اور میں پہلے اسے کسی کی بیوی کسی کی بہو کسی کی ماں بنا کر اس سے وہ بننے کا حق نہیں چھین سکتا۔

مجھے یقین ہے کہ تم میری بات کو سمجھ گئے ہو گے چلو اؤ مرم ۔۔۔۔۔ میں اسے اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔

کیونکہ تم دونوں کو ایک ہی ہوٹل میں رکھنا پہلے مجبوری تھی لیکن اب میں مناسب نہیں سمجھتا ۔ پرسوں کی فلائٹ ہے میں اسے ایئرپورٹ پہنچا کر اس کی چیکنگ بھی کروا دوں گا تم آ جانا ۔

وہ بولتا گیا تھا جبکہ فیصل نے کئی دفعہ بیچ میں بولنے کی کوشش کی لیکن جب یاور بولتا تھا تب اس کی بولتی بند ہو جاتی تھی۔

کیونکہ اس کی پرسنلٹی میں ایسا روعب تھا کہ کوئی چاہ کر بھی اس کے سامنے کھل کر بات نہیں کر پاتا تھا فیصل کبھی بھی اس کے سامنے اپنا پوائنٹ رکھ ہی نہیں پایا تھا۔

وہ اسے روکنا چاہتا تھا اسے منع کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے صرف ایک اشارے پر مرم اس کے پیچھے کمرے سے نکل گئی تھی۔

اس نے مر کر ایک دفعہ بھی فیصل کو نہیں دیکھا تھا ایک دفعہ بھی اس کے دماغ میں یہ خیال نہ آیا کہ آج صبح تک وہ اس کی منکوحہ بننے جا رہی تھی۔

اس سے کیا ہوا وعدہ وہ بھلا چکی تھی لیکن اس نے تو اپنا وعدہ نبھا دیا تھا اس نے اپنے بھائی کے سامنے کہہ دیا تھا کہ وہ فیصل سے شادی کرے گی۔

لیکن اس کے بھائی نے تو مرم کی اس بات کو بھی کوئی اہمیت نہ دی تھی بلکہ پوری طرح سے نظر انداز کر دیا تھا۔

اس کی نظر میں مرم بے وقوف تھی نادان تھی چھوٹی بچی تھی اپنا بھلا بڑا سمجھتی ہی نہیں تھی۔

***

وہ دونوں باہر نکلے تھے اس نے مرم کے ہاتھ کو مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں تھام کر رکھا ہوا تھا کہیں پر بھی دیکھے بنا وہ اسے یوں ہی اپنے ساتھ لے کر جا رہا تھا۔

رسل نے اس کے پیچھے اپنی گاڑی لگا دی تھی وہ تو اسے فیصل کے ساتھ بھیجنے والا تھا تو پھر اکیلے اسے لے کر کہاں جا رہا تھا مرم کے ہاتھ میں صرف کچھ کاغذ تھے۔

وہ بس خاموشی سے اس کے ساتھ چل رہی تھی بے پرواہ آزاد ہر سوچ سے بے فکر اس وقت وہ کتنی پرسکون تھی وہ اندازہ لگا سکتا تھا۔

بھائی کا ساتھ ہی ایسا نکو کتنا پرسکون کر دیتا ہے۔ اسے پرواہ نہ تھی کہ یاور اسے کہاں لے کر جائے گا بس اتنا ہی کافی تھا وہ اس کا بھائی تھا اور اس کا فرض تھا کہ اس کی حفاظت کرے۔

اب وہ اس کی حفاظت کس طرح سے کرتا ہے اس بات کی فکر کرنے کی مرم کو بھلا کیا ضرورت تھی۔

***

وہ دونوں ایک ٹیکسی میں بیٹھے تھے۔ اور وہ اسے اپنے ساتھ کہیں پر لے کر گیا تھا۔

رسل حیران تھا کہ یاور کے پاس مصر کی کرنسی کہاں سے آئی تھی کیونکہ ٹیکسی سے باہر نکلتے ہی اس نے ڈرائیور کو مصر کی کرنسی دی تھی۔

یاور تو یہاں کسی کو نہیں جانتا تھا وہ تو پہلی دفعہ مصر آیا تھا یہاں اس کے پاس نوکری نہیں تھی بلکہ ایجنٹ اس کے ساتھ دھوکہ کر چکا تھا۔

اس کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں تھی کھانے کے لیے کھانا نہیں تھا یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی پیسہ نہیں تھا۔

تو وہ اس طرح اپنی بہن کو لے کر کہیں بھی کیسے جا رہا تھا وہ اتنا پرسکون کیسے تھا ایک انجان جگہ پر آ کر وہ اتنا آرام سکون آزاد ماحول میں کس طرح سے گھوم رہا تھا حالانکہ کوئی بھی اسے پکڑ سکتا تھا کیونکہ وہ غلط طریقے سے یہاں آیا ہوا تھا۔

اور تو اور وہ جس جگہ آیا تھا وہاں کے لوگ تواسے ڈیپورٹ کر کے 10 سال کے لیے پاکستان کی جیل میں پھینک سکتے تھے۔

کیونکہ وہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑا تھا۔ وہ جلدی سے اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے ان کی طرف آنے لگا تھا اس نے چہرے پر مارکس ٹھیک کرتے ہوئے ان کے قریب آنا چاہا۔

***

بھائی یہ تم کیا کرنے کا سوچ رہے ہو دماغ خراب تو نہیں ہو گیا ہم نے اس گینگسٹر سے وعدہ کیا ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔

خبردار جو تم نے کوئی بھی الٹی سیدھی حرکت کی چلو واپس ہوٹل چلتے ہیں ہمیں کہیں نہیں جانا بلکہ ہم نے پاکستان جانا ہے۔

اور اگر تم نے میرے ساتھ پاکستان نہیں جانا تو بھی میں تمہیں ان خطرناک لوگوں سے کسی طرح کا کوئی پنگا نہیں لے لینے دوں گی۔

سمجھ رہے ہو تم میری بات کو وہ اس کا ہاتھ پکڑن کر اسے گھسیٹ رہی تھی جبکہ وہ اسے کچھ اور ہی سمجھا رہا تھا۔

چھوٹی تو سمجھ کیوں نہیں رہی ہے وہ لوگ بہت خطرناک ہیں قتل و غیرت مچا کے رکھا ہے میں نے ان کے تہہ۔ خانے کو دیکھا ہے ان کے گھر کو دیکھا ہے ارے میں وہاں پر چھاپہ مروا کر ان لوگوں کو پکڑوا سکتا ہوں۔

ایسے لوگ اس طرح سے ازاد گھومتے اچھے تھوڑی نہ لگتے ہیں میرے پاس ان لوگوں کے خلاف ثبوت ہے وہ اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

جبکہ مرم ماننے کو تیار ہی نہیں تھی وہ ان کے قریب کھڑا ان کی باتوں کو سن رہا تھا۔

مطلب کائزان کے سالے نے اپنی اوقات دکھا ہی دی تھی اس نے اسے آزاد چھوڑا تھا زندگی جینے کے لیے۔

جبکہ وہ اپنی زندگی کو خود ہی مشکل میں ڈال رہا تھا اس نے ایک نظر مر کر دیکھا تو تھوڑے فاصلے پر اس کے آدمی کھڑے تھے یعنی کہ کائزان کاحکم آ چکا تھا۔

ان دونوں کو واپس قید خانے میں ڈالنے کا وہ ایک نظر آسمان کی طرف دیکھتا اپنا ماسک ٹھیک کرتے ہوئے واپسی کی راہ لے چکا تھا

اس نے مر کر نہ دیکھا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا اب یہاں پر کیا ہونے والا ہے ان دونوں کو کڈنیپ کر کے وہ لوگ ان لوگوں کو کائر ان کے سامنے پیش کرنے والے تھے۔

اب جو بھی کرنا تھا کائزان نے کرنا تھا اسے کسی چیز سے کوئی مطلب نہ تھا اسی لیے وہ واپس کائزان کے پاس جانے لگا

***

کون ہو تم لوگ اور ہمیں یہاں لے کر کیوں آئے ہو کون ہو چھوڑو ہم ہیں وہ دونوں بول رہے تھے جبکہ آنکھوں پر پٹی بند ھی ہوئی تھی اور ہاتھ پیچھے کی طرف باندھے گئے تھے۔

پلیز چھوڑو ہمیں کیوں لے کر آئے ہو وہ معصوم میٹھی آواز میں پوچھ رہی تھی۔ وہ آرام دا کرسی پر بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا اس کی میٹھی آواز اس کے کانوں میں رس گھول رہی تھی اس کا دل چاہا کہ وہ بولتی رہے اور وہ یوں ہی بیٹھا اسے سینا رہے۔

اس نے پاس کھڑے رفیل کو اشارہ کیا تھا اس نے فورا ان دونوں کی آنکھیں کھول دیں ایک لمحے کے لیے روشنی میں اچانک

انکھیں کھلنے پر وہ دونوں ہی کچھ دیکھ نہ پائے۔

لیکن پھر سامنے بیٹھے کائزان کو دیکھ انہوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا تھا جبکہ وہ غیر محسوس انداز میں یاور کے پیچھے ہو گئی تھی۔

میں نے تمہیں موقع دیا تھا کہا تھا چلے جاؤ ۔ لیکن نہیں آگئے نا واپس تم بھی نہ ایک تو انتہا کے فضول جاسوس ہو۔

میرے سامنے کھانا کھاتے ہوئے تم میرے گھر کو ایسے دیکھ رہے تھے جیسے ایک ایک چیز کی خبر جا کر اپنی سکرٹ فورس کو دو گے۔

او سوری تمہاری بہن کو نہیں بتانا نا اس بارے میں سوری یار مجھے ٹھیک سے پتہ نہیں ہے میں تمہاری طرح کوئی سیکرٹ ایجنٹ تھوڑی ہوں۔

گینگسٹر ہوں اور گینگسٹر کیا جانے تم جیسے سیکرٹ آرمی فورس والوں کا طریقہ کار ویسے تم لوگوں کی فیملی کو بھی الاؤ نہیں ہوتا یہ سب کچھ بتانا ۔

خیر تم نے غلطی کی تم میرے بارے میں پولیس اسٹیشن میں خبر دینے جا رہے تھے حد نہیں ہوگی وہاں کیا تمہارے مامے کے بیٹے بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟

جو تمہاری انفارمیشن اگے لیک نہیں کریں گے تمہیں کیا لگتا ہے یہاں کی پولیس جانتی نہیں ہیں کہ کائزان کاظمی دا گریٹ گینگسٹر کا گھر کہاں ہے۔

بے وقوف آدمی انہیں حکومت اتنا نہیں دیتی جتنا میں دیتا ہوں۔ ان کی جیبیں میرے پھینکے ہوئے نوٹوں سے بھری ہیں اور تم انہیں میری ہی انفارمیشن دینے جا رہے تھے خیر غلطی تو تم نے کر دی اب بتاؤ تمہیں اس کی سزا کیا دوں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

گولی مار دو اس سے زیادہ اور کیا کر سکتے ہو یاور اپنا راز کھلنے پر ان سب کو دیکھتے ہوئے اس سے بولا تھا۔

نہیں نہیں پلیز نہیں میرے بھائی کو کچھ مت کرنا

۔۔۔۔۔۔۔۔ مرم فورا آ کر اس کے آگے کھڑی ہو گئی تھی۔

اس نے مرم کو گھور کر دیکھا اگر اس کے ہاتھ پیچھے بند نہ ہوتے تو شاید وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے پیچھے کر لیتا۔

مرم ۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ تمہارا معاملہ نہیں ہے تم آرام سے ایک سائیڈ پہ ہو کر بیٹھ جاؤ دیکھو یہاں پہ آ جاؤ میرے پاس

۔۔۔۔۔۔ ۔"

یہ میرا اور تمہارے بھائی کا معاملہ ہے تمہارے بھائی نے غلطی کی ہے اسے سزا ملے گی پہلے تمہارے کہنے پر میں نے اسے چھوڑ دیا تھا نا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

لیکن ہر بار تومیں اسے نہیں چھوڑ سکتا نا اگر میں نے اس بار بھی اسے چھوڑ دیا تو یہ بار بار یہی سب کچھ کرے گا اور میری جان تمہارے صدقے کتنی دفعہ اس کی جان کو بخشوں میں۔۔۔۔۔ ؟ وہ بہت محبت سے بات کر رہا تھا اس سے یاور سے بات کرتے ہوئے اس کے لہجے میں جتنی سختی تھی مرم سے بات کرتے ہوئے وہ سختی نرمی میں بدل گئی تھی اور یہ بات یاور نے بھی محسوس کی تھی۔

مرم ۔۔۔۔۔۔ تم ایک سائیڈ پہ ہو جاؤ میں بات کر رہا ہوں نا اس نے سختی سے مرم سے کہا تھا۔

آواز کنٹرول کرو تم اس وقت کائزان کاظمی کے علاقے میں کھڑے ہو اور یہاں کی در و دیوار کو صرف ایک ہی اونچی آواز سینے کی عادت ہے اور وہ آواز کائزان کاظمی کی ہے۔

تم چاہتی ہو نا میں تمہارے بھائی کو زندہ چھوڑ دوں ۔ تو ایک گیم کھیلتے ہیں میں تمہارے سامنے دو اپشن رکھتا ہوں۔

تم ان دونوں میں سے کسی ایک کو ایکسیپٹ کر لو دل کی پوری رضامندی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔

میری بہن کچھ نہیں کرے گی سمجھے تم وہ غصے سے غرایا تھا جب اگلے ہی لمحے رسل نے اسے زوردار دھکا مار کر دیوار سے لگایا تھا۔

میں کروں گی پلیز پلیز میرے بھائی کو کچھ مت کرنا ۔۔۔۔۔ وہ فورا اس کی بات کو مان چکی تھی اس کے انداز پر وہ مسکرایا تھا۔

تم یہاں اس گھر میں پہلے آ چکی ہو تمہیں پتہ ہے اس گھر کی حدود کہاں تک ہے میں تمہیں10 منٹ کا وقت دیتا ہوں یہاں سے بھاگ نکلو اگر تم یہاں سے بھاگ گئی تو میں تمہیں اور تمہارے بھائی کو چھوڑ دوں گا۔

مطلب آسان لفظوں میں کہ تم میری ریاست سے باہر نکل گئی میری ملکیت سے باہر نکل گئی تو تم آزاد ہو ۔۔۔۔ ۔ میں تمہیں اور تمہارے بھائی کو نہ صرف چھوڑ دوں گا بلکہ پوری عزت سے پاکستان تمہارے گھر پر پہنچا دوں گا۔

لیکن اگر تم ہار گئی تو تمہیں اپنے دل کی تمام تر رضامندی سے مجھ سے نکاح کرنا ہوگا۔ اور تمہاری آنکھوں کے سامنے میں تمہارے بھائی کو گولی مار دوں گا۔ وہ پستول تانتے ہوئے بولا تو مرم کا دل کانپ کر رہ گیا تھا

۔۔ مجھے دھوکہ دینا اس دنیا کے کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے تو تم کچھ ایسا سوچنا بھی مت تمہا را معصوم ذہن میرے شاطر دماغ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

جاؤ میں تمہیں دس منٹ دیتا ہوں۔ یا تو اپنے اور اپنے بھائی کی زندگی کو بچا لو یا پھر ساری زندگی کے لیے میری دسترس میں اکر اپنے بھائی کو کھو دو۔

یور ٹائم سٹارٹ ناو ۔۔۔۔۔۔۔ فضل کشی سے مسکراتے ہوئے اس کے سا منے شرط رکھ چکا تھا جب کہ وہ بری طرح سے کانپ رہی تھی۔

مرم بھاگ ۔۔۔۔۔۔ بھاگ جا یہاں سے ۔۔۔۔۔ ۔ بھاگ جا یہاں سے مجھے یقین ہے تو یہاں سے نکل سکتی ہے جا نکل یہاں سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یاور اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا وہ اپنی بہن کو اس شخص کی قید میں کبھی بھی دینے کو تیار نہ تھا بے شک اسے موت ہی کیوں نہ آ جائے۔

وہ خود مرنے کے لیے تیار تھا لیکن اپنی بہن کو کبھی اس شخص کے ساتھ برداشت نہیں کر سکتا تھا جو خود ایک قاتل تھا۔

نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگی ختم کر چکا تھا وہ اپنی بہن کو اس طرح کے دلدل میں کبھی بھی کرنے نہیں دے سکتا تھا۔

یس مرم گو بھاگو ۔۔۔۔۔۔ ۔

بھاگ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ اپنے بھائی کی زندگی بچانی ہے نہ تم نے بھاگ جاؤ جلدی سے بھاگ جاؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں تمہاری آزادی اگلے دس منٹ میں مل سکتی ہے یا پھر زندگی بھر کی قید وہ باہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا تھا۔

جبکہ مرم نے ایک نظر دروازے کی طرف دیکھا اور دوسری نظر اپنے بھائی کی طرف ۔

جو اسے بھاگنے کا اشارہ کر رہا تھا رسل نے ایک جھٹکے میں اس کے بازو کھولے تھے اور اسے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا وہ اگلے ہی لمحے پوری رفتار کے ساتھ دروازے کی طرف بھاگی تھی جبکہ اس کی رفتار دیکھ کائزان کے لبوں پر دلکش مسکراہٹ دوڑ گئی تھی

***

وہ باہر بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی اسے کس طرف جانا تھا۔ اسے نہیں پتہ تھا۔ بس وہ پاگلوں کی طرح بھاگے جا رہی تھی۔ اس کا ذہن پوری طرح مفلوج ہو چکا تھا۔

پتہ تھا تو صرف اتنا کہ اگر وہ یہاں سے نکل نہ پائی تو اس کے بھا ئی کو مار دیا جائے گا۔

اور اپنے بھائی کو مرتے ہوئے بھلا کون سی بہن دیکھ سکتی تھی وہ بھاگ رہی تھی اسے بھاگنا تھا کسی بھی حالت میں اسے یہاں سے باہر نکلنا تھا۔

وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے اچانک زمین کی طرف گری تھی۔ اس کے پیر پر کافی زور کی چوٹ لگی تھی اس کے انگوٹھے کا ناخن بھی ٹوٹ چکا تھا۔ اور جوتی بھی۔

لیکن وہ ہمت نہیں ہاری تھی وہ پھر سے اٹھی اور ایک بار پھر سے باہر کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔

کتنا وقت گزر چکا تھا کتنا وقت باقی تھا دس منٹ پورے ہونے میں اسے اندازہ نہیں تھا۔

بس وہ جتنا تیز بھاگ سکتی تھی اتنا تیز بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی بس اسے اس شخص کی پہنچ سے دور جانا تھا۔

وہ اس سے نکاح کرنا چاہتا تھا کیوں اتنا بڑا ڈون اتنا بڑا گینگسٹر بھلا اس میں دلچسپی کیوں دکھا رہا تھا۔۔۔۔۔ ؟

وہ نہ تو اتنی خوبصورت تھی اور نہ ہی اس میں ایسی کوئی بات تھی کہ کوئی اس کے پیار میں یوں پاگل ہو کر شادی جیسی آفر کر دے

وہ ایک عام سی لڑکی تھی شکل صورت بھی عام ہی تھی۔ وہ کبھی خود کو خوبصورت سمجھتی ہی نہیں تھی۔ اور نہ ہی خود کو کبھی خوبصورت بنانے کی کوشش کی تھی اس نے ۔

صاف رنگت سیاہ آنکھیں چھوٹی سی ناک اور چھوٹے چھوٹے لب ۔ پہلی ہی نظر میں کوئی اسے دیکھ کر اس سے محبت میں گرفتار تو نہیں ہو سکتا تھا۔

اس نے جب بھی کبھی خود پر نظر ثانی کی تھی تو سوائے اپنے بالوں کے خود میں کبھی بھی کچھ خوبصورت نہیں پایا تھا اس کا بھائی اس کے بالوں کی تعریف کرتا تھا۔

وہ تو کتنی دفعہ کہہ چکی تھی کہ وہ اپنے بال چھوٹے کروائے گی کٹوا دے گی اس سے بڑے بال سنبھلتے نہیں ہیں۔

جب تک وہ چھوٹی تھی تب یاور خود ہی اس کے بالوں کی الجھنیں سلجھاتا تھا لیکن اہستہ اہستہ بڑے ہوتے ہوئے اس نے خود ہی اپنے بالوں کا خیال رکھنا شروع کر دیا۔

اس کی جب بھی تعریف ہوئی تھی اس کے بالوں کے لیے ہی ہوئی تھی اس کی خوبصورتی کو تو کبھی کسی نے نوٹ ہی نہیں کیا تھا تو پھر کیوں یہ شخص ایک نظر اسے دیکھ کر اس سے شادی کی خواہش کر بیٹھا تھا۔

وہ خود میں ہی الجھی تیزی سے سامنے بڑے سے گیٹ سے باہر کی طرف نکل گئی تھی لیکن رکی نہیں۔

کیونکہ وہ جانتی نہیں تھی کہ اس شخص کی ملکیت کہاں تک ہے وہ بھاگتی جا رہی تھی جتنا تیز ہو سکے اتنا تیز وہ بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.