السلام علیکم یاور کیسے ہو تم ۔۔۔۔۔۔ ؟
رات کو تمہیں بہت کھانسی ہو رہی تھی وہ اندر داخل ہوتے ہو نے اس سے پوچھنے لگا کہ یارو نے ایک نظر اسے دیکھا تھا اور پھر اس کے بدلے ہوئے لہجے پر تھوڑا حیران ہوا۔
وعلیکم السلام الحمدللہ ٹھیک ہوں میں قیدیوں کی اتنی فکر نہیں کی جاتی جس دن یقین آ جائے کہ میں وہ نہیں ہوں جسے سوچ کر تم لوگ مجھے یہاں قید کیے ہوئے ہو اس دن یہ نرم لہجہ دکھانا ۔
وہ کافی سخت لہجے میں بات کر رہا تھا۔
یار ہماری بھی ہزار مجبوریاں ہیں تم کیا سمجھتے ہو اس طرح کا کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ خیر تمہیں کیا ہوا تھا رات کو تمہاری طبیعت بہت خراب لگ رہی تھی اور مجھے لگ رہا ہے کہ تمہیں فلو ہو رہا ہے۔
ہاں خون کی بدبو سے ہوا ہے ان لوگوں کو تم نے یہاں جانوروں کی طرح ذبح کیا ہے کم از کم یہ تہہ خانہ صاف تو کروا لو ۔
وہ ناک پہ ہاتھ رکھے ہوئے بولا تھا یہاں اس کی حالت یقینا خراب ہو رہی تھی کل سے یہاں دو آدمیوں کی موت ہو چکی تھی لاشیں تو وہ لوگ باہر لے گئے تھے لیکن پھر بھی ان لوگوں کا کافی سارا خون ضائع ہوا تھا باقی تو سب موت کے قریب تھے۔
لیکن یاور کی حالت خراب ہو گئی تھی۔
خیر چھوڑو تم آؤ ہم اوپر چلتے ہیں فضول میں تم نے اپنی طبیعت خراب کر لی ہے۔
وہ اسے اٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو یاور ذرا حیران ہوا تھا لیکن وہ جلدی سے جلدی یہاں سے باہر نکلنا چاہتا تھا اسی لیے اس نے دوسرا تیسرا کوئی سوال نہ کیا تھا فورا ہی اٹھ کر اس کے ساتھ باہر آ گیا۔
تمہارا بیگ اسی کمرے میں ہے جہاں پر تم پہلی رات آ کر رکے تھے تم نہا کر فریش ہو جاؤ کپڑے وغیرہ بدل لو میں تمہارے لیے کھانے کا انتظام کرواتا ہوں۔
اور شرمانے کی ضرورت نہیں ہے اسے اپنا ہی گھر سمجھو تم جہاں چاہو وہاں جا سکتے ہو۔
کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا کیا میں یہاں سے جا سکتا ہوں وہ حیرت سے پوچھنے لگا کیا اس کی قید ختم ہو چکی تھی کیا وہ لوگ اسے چھوڑنے کے لیے تیار تھے۔
نہیں فی الحال تم یہاں سے تو نہیں جا سکتے لیکن گھر میں کہیں پر بھی جا سکتے ہو تم بالکل آزاد ہو۔
ہو سکتا ہے کہ تم آج شام تک یا کل صبح تک یہاں سے بھی جا سکو تم سمجھ لو تمہاری ازادی قریب ہی ہے اور پلیز ہم لوگوں سے نفرت مت کرنا ہم لوگ دل کے برے نہیں ہیں۔
بس ہما را کام ہی کچھ ایسا ہے کہ ہمیں ان سب چیزوں کو اسی طرح سے ہینڈل کرنا پڑتا ہے وہ سمجھانے والے انداز میں بول رہا تھا۔
جبکہ یاور نے زیادہ پرواہ نہ کی وہ تو بس اپنے کپڑے بدلنا چاہتا تھا اور فریش ہونا چاہتا تھا۔
ہاں لیکن ان کے بدلتے ہوئے انداز نے اسے پریشان ضرور کیا تھا کچھ تو تھا جو وہ لوگ اس سے چھپا رہے تھے خیر جو بھی تھا وہ اسے چھوڑ رہے تھے اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا
***
آؤ مرم یہ ہے وہ مسجد جہاں ہمارا آج نکاح ہوگا۔
میں سارا انتظام کر چکا ہوں وہ رات کو ایک دفعہ پھر سے اس سے سوال کرنے کے لیے آیا تھا کہ وہ اس سے نکاح کے لیے راضی ہے یا نہیں۔
اور اگر وہ نہیں ہے تو اسے بغیر نکاح کے فیصل کے ساتھ ایک کمرے میں رہنا پڑے گا۔
اور یہ بات مرم کو کسی بھی قیمت پر منظور نہ تھی اس نے اپنے بھائی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنا تھا کہ وہ اسے بچانے کے لیے یہاں آئی ہے۔
اور اگر وہ اس طرح کسی غیر مرد کے ساتھ ایک کمرے میں رہتی تو کیسے نظریں اٹھاتی اپنی بھائی کے سامنے ۔
وہ صبح سویرے ہی اسے اپنے ساتھ ایک مسجد میں لے کر آیا تھا۔
ان کا نکاح کل جمعہ کے دن ہونے والا تھا لیکن وہ آج ہی سارا انتظام کر چکا تھا کیونکہ وہ ہوٹل وا لوں کو جلد سے جلد یقین دلانا چاہتا تھا کہ وہ دونوں ہسبینڈ وائف ہیں۔
حالانکہ مرم کو نہیں لگتا تھا کہ ان لوگوں کو کوئی شک ہے یا پھر وہ کسی طرح سے ان کے رشتے کو لے کر کنفیوز ہیں۔
لیکن فیصل کہہ رہا تھا تو یقینا صحیح ہی کہہ رہا تھا وہ ان سب چیزوں کو اس سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتا تھا۔
یہاں ہوگا ہمارا نکاح وہ اس کے ساتھ اندر آتے ہوئے بول رہی تھی۔
وہ اس کے لیے سفید رنگ کا جوڑا لے کر آیا تھا جس کے اوپر سرخ رنگ کا دوپٹہ تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی اس نکاح کے لیے آج وہ دل سے تیار ہوئی تھی۔
کیو نکہ اپنی زندگی کا یہ سب سے خوبصورت دن وہ یوں ہی تو برباد نہیں کر سکتی تھی جو بھی تھا جیسا بھی تھا جب بھی حالات میں تھا آج اس کا نکاح تھا یعنی کہ خدا کا سب سے پسندیدہ کام تو وہ اس کام کو اپنی مرضی سے کیوں نہ کرتی۔
اندر آ جاؤ مرم میرے چند دوست پہلے سے ہی یہاں موجود ہیں وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جب اچانک تیزی سے ایک گاڑی باہر آ کر رکی ۔
ایک منٹ رکیں ہمیں آپ سے کچھ بات کرنی ہے ایک آدمی بھاگتا ہوا ان کے پاس پہنچا تھا وہ دونوں حیرانگی سے اسے دیکھ رہے تھے
***
آپ مرم حبیب ہیں نا آپ کا بھائی یاور حبیب اس وقت کائزان کاظمی کے پاس ہے۔ اور اس نے آپ کو بلایا ہے جلدی سے چلیں
وہ آدمی انہیں جلدی جلدی انفارمیشن دے رہا تھا جبکہ مرم کے چہرے پر ایک رنگ آ رہا تھا ایک جا رہا تھا۔
وہ خوشی سے فیصل کی طرف دیکھنے لگی جبکہ وہ تو کائزان کاظمی کے نام سے ہی الجھ گیا تھا جبکہ مسجد سے نکلتے اس کے چاروں دوست بھی یہ نام سن چکے تھے۔
کائزان کاظمی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ وہ ۔۔۔۔ کیوں ۔۔۔۔۔ ۔"
کیوں کب کیسے یہ سارے سوال آپ بعد میں پوچھ سکتے ہیں میرے خیال میں مس مرم سب سے پہلے اپنے بھائی سے ملنا پسند کریں گی۔
شاید آپ کا نکاح ہے آج وہ اس کی تیاری دیکھ کر سمجھتے ہوئے پوچھنے لگا ان دونوں نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
چلیں فیصل بھائی اس سے بڑی اور کیا بات ہوگی کہ ہمارے نکاح میں میرا بھائی شامل ہوگا چلیں یہ ہمیں بھائی کے پاس لے کے جائیں گے وہ بہت خوشی سے سامنے کھڑے آدمی کو دیکھ رہی تھی نہیں دماغ خراب ہو گیا ہے کیا اس لڑکی کا یہ پاگل ہو گئی ہے کائزان کاظمی کوئی معمولی آدمی نہیں مصر کا سب سے بڑا گینگسٹر ہے ہڈیاں تک نہیں ملیں گی۔
بھول گئے وہ کیا میں نے تمہیں اس کے بارے میں کیا کیا بتایا تھا ایک لڑکا فیصل کا ہاتھ کھینچ کر اسے اپنے قریب کرتے ہوئے بولا
ہم کیسے یقین کریں آپ پر کہ یاور آپ کے پاس ہے وہ مرم کے سامنے اپنی نروسنس کو کنٹرول کرتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا۔
یہ کیسا عجیب سوال ہے فیصل بھائی وہ نام لے رہے ہیں مجھے بھی جانتے ہیں ظاہری سی بات ہے میرے بارے میں انہیں یہاں پر بھائی نے ہی بتایا ہوگا نا۔۔۔ ۔
میرے بھائی کیسے ہیں وہ ٹھیک ہیں نا آپ لوگ کون ہیں اور میرے بھائی کی وہ ویڈیو مجھے کیا آپ لوگوں نے سینڈ کی تھی وہ پریشانی سے پوچھنے لگی تھی۔
اگر تو اس کا بھائی ان کے پاس ہوا تو نہ جانے کس حالت میں ہوگا کیونکہ اس ویڈیو میں تو اس کی حالت بہت خراب تھی۔
جی میم دراصل ہم لوگوں کو ایک غلط فہمی ہو گئی تھی اس کی وجہ سے ہمیں یاور کو پکڑنا پڑا کیونکہ وہ انلیگل طریقے سے مصر آیا ہوا تھا۔
لیکن بعد میں ہماری یہ غلط فہمی دور ہو گئی تھی۔ باقی اپ چل کر کلیئر کر دیجئے گا۔ کائزان کاظمی دل کے برے نہیں ہیں معاف کر دیتے ہیں۔ اور آپ کا بھائی بالکل ٹھیک ہے۔ اس کو بھی معاف کر دیا ہے انہوں نے
ائیے وہ آپ کو بلا رہے ہیں آپ بھی ائیے مسٹر فیصل مشتاق ولد مشتاق احمد عمر27 سال آپ کے کام کے بارے میں بھی تفصیل بتاؤں ۔۔ ۔ ۔ ؟
اور اس کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرایا تو فیصل نے نفی میں سر ہلایا تھا وہ لوگ اس کی بھی ساری انفارمیشن رکھتے تھے۔
اگر وہ بھاگ جاتا تو بھی بچ نہ پاتا اس لیے بہتر تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ ہی چلا جائے اور ویسے بھی وہ مرم کو اکیلے تو جانے دے نہیں سکتا تھا۔
اور ویسے بھی اس کی کائزان کے ساتھ کون سا کوئی دشمنی تھی کہ وہ اسے قتل کرتا وه تو کائزان کو جانتا بھی نہیں تھا۔
اپنا خیال رکھنا اور دیکھ ہمارا نام کہیں پر نہیں آنا چاہیے اس کے دوست نے اس کے کان کی طرف جھکتے ہوئے کہا تھا۔
جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلاتا ان لوگوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گیا تھا مرم تو یہ سوچ سوچ کر خوش ہو رہی تھی کہ اس کا بھائی بالکل ٹھیک ہے
اور یہ لوگ اسے اس کے بھائی کے پاس لے کر جا رہے ہیں
***
تم نے کچھ کھایا یا اب تک صرف فریش ہی ہوئے ہو کائزان اندر داخل ہوا تو اس نے یاور کو اس کمرے سے باہر نکلتے دیکھا تھا۔
اؤ مل کر ناشتہ کرتے ہیں وہ کرسی گھسیٹ کر اسے بیٹھنے کا اشارہ کرنے لگا اب تک اس آدمی نے اس سے نہ ہونے کے برابر بات کی تھی تو اب وہ اس پر اپنے لفظ ضائع کیوں کر رہا تھا وہ سمجھ نہ سکا
اب سے تم آزاد ہویاور جہاں چاہو وہاں جا سکتے ہو مجھے کوئی اعتراض نہیں کھانا لگاؤ ۔ اس نے پاس کھڑے آدمی کی طرف اشارہ کیا جو فورا اس کے حکم کی تکمیل کرنے لگا۔
میرے خیال میں آپ لوگوں کی غلط فہمی دور ہو چکی ہے اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو کائزان اپنے پرسرار اور مخصوص انداز میں مسکرایا تھا۔
مجھے کبھی کوئی غلط فہمی نہیں ہوتی یاور صاحب ۔ تمہاری
خاطر داری تو تمہاری بہن کی وجہ سے ہو رہی ہے ورنہ مجھے مہمان نوازی کرنے کا کوئی خاص شوق نہیں ہے وہ اس کی پلیٹ میں کھانا ڈالتے ہوئے بولا۔
میری بہن سے آپ کا کیا تعلق ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ حیرانگی سے سوال کرنے لگا تھا۔
وہی تعلق جو دنیا سے جیت تک بنتا ہے۔ بس وہی تعلق بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں میں تمہاری بہن سے باقی باتیں بعد میں پہلے کھانا کھا لو میں کھانا کھانے کے درمیان بات کرنا پسند نہیں کرتا۔
وہ آدھی ادھوری بات کہتا اسے کھانے کی طرف متوجہ کرنے لگا تھا جبکہ وہ الجھ کر رہ گیا تھا کھانے کی ٹیبل کے ساتھ اس کی ریوالور اس کی پلیٹ کے پاس رکھی تھی جیسے اس کے منہ کھولنے پر فورا اسے جان سے مار ڈالے گا۔
وہ خاموشی سے کھانا کھانے لگ گیا تھا کیونکہ فی الحال اسے بہت سخت بھوک لگی تھی
***
یہ کتنا بڑا گھر ہے میرے بھیا یہاں اندر ہیں وہ اس آدمی کے ساتھ چلتے ہوئے پوچھ رہی تھی جبکہ اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا
لیکن وہ نوٹ کر رہی تھی کہ وہ اس کی طرف دیکھ نہیں رہا تھا وہ بھی خاموشی سے اس کے پیچھے پیچھے اندر آ رہی تھی اس کے ذہن میں سوائے اپنے بھائی سے ملنے کے اور کچھ بھی نہیں تھا۔
جبکہ وہیں باہر ایک سفید چیتے کو آزادی سے گھومتے دیکھ فیصل کے ماتھے سے پسینہ پھوٹنے لگا تھا اس کی سانسیں تیز ہو رہی تھیں۔
جبکہ مرم کو تو ہوش ہی نہ تھا وہ تو پورے گھر کی عمارت کو دیکھنے میں بری تھی چیتے کی طرف تو اس کا دیہان ہی نہیں گیا تھا
میم یہاں سے اندر چلی جائیں سر اندر ہی ہیں۔ آپ بھی اندر جائیں سر اگر آپ کو اس کی خوراک نہیں بننا تو وہ فی الحال کافی بھوکا ہے۔
نئے لوگوں پر اٹیک کرنے کے بارے میں زیادہ سوچتا نہیں اس کے کان کے قریب اس لڑکے کی آواز آئی تھی جب کہ وہ تیزی سے قدم اندر کی طرف بڑھا چکا تھا
***
بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کھانا کھا کر جیسے ہی فارغ ہوا تو اٹھ کر ارادہ کمرے میں جانے کا تھا جہاں وہ اپنا سامان اٹھا کر یہاں سے نکلنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مرم کی آواز سینے ہی وہ دروازے کی طرف مرا
مرم۔۔۔۔۔۔ اس نے حیرانگی سے سامنے بیٹھے کائزان کی طرف دیکھا تھا جو چہرے پر پرسرار مسکراہٹ لیے اسے دیکھ رہا تھا جب کہ مرم تیزی سے اندر آتی بھاگتی ہوئی اس کے سینے سے آ لگی تھی وہ اب تک اس کشمکش میں تھی کہ وہ سچ میں اپنے بھائی سے ملنے جا بھی رہی ہے یا صرف یہ سب کچھ دکھاوا ہے دھوکہ ہے یہ لوگ اسے اس کے بھائی سے نہیں ملو ائیں گے۔
لیکن اپنے بھائی کو سامنے بالکل ٹھیک ٹھاک دیکھتے وہ چلا کر اس کی طرف بھاگی تھی جو اپنی باہیں کھول چکا تھا۔ اس کی سینے سے لگتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
مرم میرا بچہ حب ۔۔۔۔۔ وہ اس کا چہرہ تھامتا پیار سے اس کے آنسو صاف کرنے لگا تھا جبکہ فیصل بھی اسے دیکھ کر کچھ حیران تھا مطلب وہ سچمچ میں ان لوگوں کے پاس تھا۔
کائزان نے سر سے پیر تک مرم کو دیکھا تھا لیکن ناپسندیدہ نگاہوں سے۔
وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھی۔ اتنی خوبصورت کہ وہ اس سے کبھی نگاہیں نہ ہٹا پاتا لیکن اس کے بدن پر وہ سفید جوڑا اور سر پر وہ لال دوپٹہ کس بات کا گواہ تھا وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھ گیا تھا۔
اس کی ساری پسندگی ناپسندگی میں بدل چکی تھی اس نے ایک خونخوار نظر فیصل پر ڈالی تھی اور پھر ان دونوں کو دیکھنے لگا
ہو گئی ملاقات یاور صاحب اب چھوڑ دیجیے اس کو ۔ وہ جو کب سے اس کے گرد حصار بنائے اسے خود سے لگائے ہوئے تھا۔
کائزان کے کہنے پر تھوڑا حیران ہوا وہ آنکھوں میں عجیب سا غصہ لے کر اسے دیکھ رہا تھا جیسے مرم کو اپنے قریب کرنا اسے سینے سے لگانا یا اس کے ماتھے کو چومنا اسے پسند نہ آیا ہو۔
ہو گئی ملاقات مل لیا نا اپنی بہن سے بس اتنا کافی ہے۔ وہ بول رہا تھا
۔ ۔ جبکہ وہ حیرانگی سے سامنے بیٹھے اس آدمی کو دیکھ رہی تھی اور اسے پہچان بھی چکی تھی۔
یقینا یہی وہ انسان تھا جس نے اس کے بھائی کو قید کیا تھا۔ مطلب اسی نے اسے وہ ویڈیو بھی بھیجی تھی اس کا بھائی اس آدمی کی قید میں تھا
دیکھیں مسٹر میں نہیں جانتی میرے بھائی نے کیا کیا ہے اور آپ کو ان پر کس بات کو لے کر غصہ ہے لیکن پلیز انہیں معاف کر دیجئے ان کا کوئی قصور نہیں ہے یہ میرے لیے یہاں آئے تھے۔
آپ انہیں چھوڑ دیجیے ہم آج ہی واپس پاکستان چلے جائیں گے ہم نے یہاں رہنا ہی نہیں ہے۔ ہم جب بھی حالات میں ہیں بالکل ٹھیک ہیں۔
ہے نا بھائی ہم واپس چلتے ہیں وہ اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولی تھی۔ اور اسے لے کر دروازے کی طرف جانے لگی تھی۔
جب رفیل اور رسل نے ان کا راستہ روکنا چاہا لیکن کائزان کے اشارے پر وہ دونوں پیچھے ہٹ گئے تھے۔
جانے دو ان لوگوں کو میں زبردستی کی چیزوں پر یقین نہیں رکھتا اور یاور صاحب مجھے یقین ہے کہ اب آپ دوسری دفعہ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے جس سے آپ اور آپ کی بہن کسی طرح کے خطرے میں آ جائیں۔
فیصل صاحب آپ بھی احتیاط کیجئے معاف کر رہے ہیں آپ کی والدہ کی وجہ سے۔ ورنہ میں اپنی ملکیت پر قبضہ کرنے والوں کو معاف نہیں کرتا۔ اس نے فیصل کو بھی جانے کا اشارہ کیا تھا۔
جب کہ وہ تینوں اس کے حکم پر فورا وہاں سے باہر نکلے تھے وہ دونوں اس کے پاس کھڑے حیرانگی سے اسے دیکھ رہے تھے وہ تو مرم سے شادی کرنے والا تھا تو اسے جانے کی اجازت کیسے دے دی۔
اس طرح مت دیکھو مجھے موقع دے رہا ہوں یاور کو آخری ۔ اور ویسے بھی میں مرم سے شادی کروں گا تو طریقے سے رشتہ مانگ کر کروں گا کوئی زور زبردستی تھوڑی ہے۔
یا کوئی وہ بے اسر بے سہارا لڑکی تھوڑی ہے اس کا بھائی اس کے سر پر ہے جو اس کی زندگی کا فیصلہ کرے گا
سر پر بندوق رکھ کر نکاح پڑھوا لیا ایسے نکاح نہیں ہوتا۔ وہ خود اپنی مر ضی سے مجھ سے شادی کرے گی۔ بے شک مجبوری میں ہی صحیح لیکن مرضی سے۔ نظر رکھو ان پر وہ انہیں جانے کا اشارہ کر چکا تھا۔
جب کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھتے وہاں سے نکل آئے تھے
***
تم میری بہن کو یہاں لے کر کیوں آئے تھے۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو ٹل آ گیا تھا جہاں پر فیصل اور مرم نے اپنا کمرہ بک کروایا ہوا تھا۔
اس نے اسے راستے میں ہی بتانے کی کوشش کی تھی۔ کہ وہ مرم کو اپنے ساتھ ان لیگل طریقے سے لے کر آیا ہے۔
اس نے پورے راستے میں کوئی بات نہ کی تھی۔ بلکہ وہ سارے راستے خاموش رہا تھا۔ بس مرم کوا پنے ساتھ لگا کر یقین دلاتا رہا کہ وہ یہاں بالکل ٹھیک ہے۔
جبکہ مرم اسے اپنے سامنے بالکل ٹھیک دیکھ کر اب پرسکون ہو گئی تھی۔
جبکہ مرم اب ہوٹل آئی تھی۔ اپنے ڈوکومیٹس لینے کےلیے کیوں کہ اسے واپس پاکستان جانا تھا۔
کیونکہ اس نے کائزان سے کہا تھا۔ کہ ان لوگوں کو یہاں پر نہیں رہنا ۔ وہ اپنے بھائی پر مزید کسی طرح کا خطرہ نہیں انے دینا چاہتی تھی۔
اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ آج ہی یہاں سے واپس لوٹ جائیں گے۔ کیسے بھی کر کے اس کا اب اس ملک میں ایک سیکنڈ اور رہنے کا ارادہ نہ تھا۔
وہ اپنے ڈاکومنٹس نکال کر اسے دکھا نے ہی لگی تھی جب فیصل کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا اس نے سیدھا فیصل سے سوال کیا تھا۔
وہ تمہیں ڈھونڈنے کے لیے یہاں آئی تھی میرے پاس اور کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اسے دوسرے ملک لانے کا تمہاری وہ ویڈیو دیکھ کر یہ رو رو کر پاگل ہو رہی تھی اگر میں اسے اپنے ساتھ لے کر نہ آیا تو یہ جذبات میں کوئی بھی غلط قدم اٹھا سکتی تھی۔
اپنی امی کے زیور اٹھا کر لے آئی تھی کہ کسی بھی طرح میں اسے دوسرے ملک بھیجوں تم ہی بتاؤ میں کیا کرتا میں مجبور ہو گیا تھا میں اسے اس طرح اکیلے اس ملک میں تو نہیں لا سکتا تھا نا
۔۔۔۔۔۔۔ ؟
یہ سب کچھ مجھے نہیں پتہ فیصل بس میرے اس سوال کا جواب دو کہ تم اسے لائے ہی کیوں یہاں پر مرا تو نہیں تھا نا میں۔
اب تم اسے اسی طریقے سے واپس پاکستان لے کر جاؤ گے
۔ میری بہن کو کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے یاد رکھنا ۔
اور بھائی تم۔۔۔۔ ۔ وہ پریشانی سے اس سے پوچھنے لگی تھی۔
چھوٹی میں یہاں ایک مقصد سے آیا ہوں مجھے یہاں کچھ کرنا ہے اس طرح میں واپس نہیں جا سکتا۔
تم پاکستان میں محفوظ ہو میں تمہیں یہاں اپنے ساتھ کسی غیر ملک میں نہیں رکھ سکتا۔ کیونکہ یہاں فی الحال میرا اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔
اور نہ ہی اس وقت میں واپس جا سکتا ہوں میرے یہاں آنے کے پیچھے میرا ایک بہت بڑا مقصد ہے جو میں فی الحال تمہیں نہیں بتا سکتا۔
جب تک میرا یہ مقصد پورا نہ ہو جائے میں یہاں سے واپس نہیں جا سکتا اور تمہیں میری یہ بات سمجھنی پڑے گی تم آج ہی فیصل کے ساتھ واپس پاکستان جاؤ گی۔ وہ اسے سمجھا تے ہوئے بول رہا تھا .
نہیں مجھے کہیں نہیں جانا مجھے تمہارے پاس رہنا ہے۔
تم ویسے بھی مجھے اپنے پاس بلانے والے تھے نا تو میں کہیں نہیں جاؤں گی۔
تمہیں لیے بغیر اگر یہاں سے میں واپس جاؤں گی تو تمہیں
میرے ساتھ چلنا ہوگا۔
مجھے کچھ نہیں چاہیے نہ تو مجھے فیوچر میں کہیں کچھ کرنا ہے اور نہ ہی اب بس ہم دونوں ساتھ رہیں گے بس باقی دنیا جائے بھاڑ میں۔
تمہیں میں کسی مصیبت میں نہیں پھنسنے دوں گی تمہیں اپنے ساتھ واپس لے کر جاؤں گی وہ ضد پر اڑی ہوئی تھی۔
چھوٹی میری جان میری بات تو سن میرا بچہ ۔۔۔۔۔ میں یہاں ایک مق ۔۔ ۔ ۔۔۔۔ فیصل تم باہر جاؤ مجھے ذرا میری بہن سے اکیلے میں بات کرنی ہے وہ اپنی بات بیچ میں چھوڑتے ہوئے فیصل سے مخاطب ہوا تھا جو ان دونوں کو دیکھ رہا تھا۔
میں میں کیوں جاؤں۔۔۔۔۔۔ ؟
تم لوگ میرے سامنے بات کر لو نا ایسا بھی کیا ہے جو مجھ سے چھپانا ہے۔
وہ باہر نہیں جانا چاہتا تھا بلکہ وہ تو اسے یہ بتانا چاہتا تھا کہ مرم اس کے ساتھ نکاح کرنے والی تھی۔
آج ان دونوں کا نکاح تھا۔
لیکن بھائی کے ملنے کے بعد مرم تو پوری طرح اس بات کو نظر انداز کر رہی تھی۔ جبکہ وہ اسے یاد کروانے والا تھا کہ تم نے کوئی وعدہ کیا تھا مجھ سے اور اب تمہیں وہ وعدہ نبھانا ہے۔
کائزان نے ان لوگوں کو زندہ چھوڑ دیا تھا مطلب اب وہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رکھتا تھا اور نہ ہی انہیں تنگ کرنے والا تھا تو اچھا موقع تھا۔
کہ وہ اسے یقین دلا سکے کہ وہ کتنا اچھا انسان ہے اس نے مرم کا کتنا خیال رکھا ہے وہ اس کے پاس رہنا چاہتا تھا۔
اس کی مدد کرنا چاہتا تھا تاکہ وہ مرم کے ساتھ اس کا نکاح کر دے اور پھر مرم بھی تو اپنی مرضی سے کہنے والی تھی۔
کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ لیکن مرم تو فی الحال اس بات کو شاید اپنے ذہن سے پوری طرح نکالے ہوئے تھی۔
لیکن وہ اس بات کو یہیں دبنے نہیں دے سکتا تھا اسے مرم کو یاد کروانا تھا کہ اس نے یہاں آنے سے پہلے اس کی ماں سے ایک وعدہ کیا ہوا تھا۔
اور اس وعدے کو تو وہ کسی بھی حالت میں پورا کرنے والا تھا اسے مرم سے شادی کرنی تھی وہ یہاں آیا ہی اسی مقصد سے تھا اسے یاور سے کوئی لینا دینا نہ تھا۔
نہیں کر سکتے ہم تمہارے سامنے بات ہزاروں پرسنل باتیں ہیں ہماری سمجھنے کی کوشش کرو جاؤ یہاں سے ہم تھوڑی دیر میں تم سے بات کرتے ہیں۔ ۔ ۔ "
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے ذرا سخت لہجے میں بولا۔ تو نا چاہتے ہوئے بھی اسے باہر جانا پڑا کیونکہ فی الحال فیصل اپنے آپ کو اس کے سامنے ایک بہت اچھا انسان ثابت کرنا چاہتا تھا جس کے اوپر وہ اپنی بہن کے معاملے پر یقین کر سکے۔