Chapter 10: باب 10

کیا ہو تم نے یہ دوپٹہ سر پر کیوں لے لیا ہے ۔۔۔۔۔۔؟ اور تما نے میک اپ بھی صاف کر دیا اور بال کیوں بند کیے ۔۔۔۔ ؟

وہ اس کے پاس آ کر سوال جواب کرنے لگا تھا اتنی خوبصورت لگ رہی تھی وہ کہ اس کی نگاہیں اس کے چہرے سے ہی ہی نہیں رہی تھی اور اب وہ بالکل سادہ سے حلیے میں اس کے سامنے کھڑی تھی۔

فیصل بھائی وہ میں کنفرٹیبل محسوس نہیں کر رہی تھی مجھے بہت عجیب لگ رہا تھا بال بار بار چہرے پہ آ رہے تھے۔ اور آپ کو تو پتہ ہے مجھے عادت نہیں ہے اس طرح بنا دوپٹے کہ کہیں جانے کی۔

اور میک اپ وغیرہ میں کرتی ہی نہیں تو ویسے بھی ہم ہوٹل میں تو ہیں نہیں کہ ہمیں یہ سب کچھ کرنا پڑے باہر اس طرف تو کوئی بھی نہیں ہے تو میں اپنی مرضی سے رہ سکتی ہوں۔

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تھی جبکہ وہ صرف ہاں میں سر ہلا گیا۔

اس کی یہ حرکت اسے بہت بری لگی تھی لیکن فی الحال وہ اس پر کوئی حق نہیں رکھتا تھا کہ اسے کچھ بھی بتا پاتا ۔

ہوٹل میں ایک مسئلہ ہو گیا ہے دراصل وہ سب لوگ ہمیں ہسبینڈ وائف سمجھ رہے ہیں تو ہمارا الگ الگ کمرے میں رہنا ان کی نظر میں آ رہا ہے۔

وہ اسے لے کر واپس چلتے ہوئے بتانے لگا تھا جبکہ وہ اسے بتانا چاہتی تھی کہ تھوڑی دیر پہلے وہی آدمی یہاں آیا تھا جس کی اس نے جان بچائی تھی۔

لیکن وہ پہلے ہی اپنی بات شروع کر چکا تھا جس کی وجہ سے وہ اسے پوری بات ہی نہ بتا پائی وہ اپنی بات بھول بھلا کر اس کی سننے لگی تھی۔

مجھے سمجھ نہیں آیا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں فیصل بھائی وہ کافی کنفیوز لگ رہی تھی جبکہ فیصل نے ایک نظر اسے دیکھ کر اپنی بات

شروع کی۔

ہم ہسبینڈ وائف کے طور پر اس ہوٹل میں رہ رہے ہیں تو ہمارا الگ الگ کمرے میں رہنا لوگوں کی نظر میں آ رہا ہے میں نہیں چاہتا کہ ایسا کچھ بھی ہو اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ اس جمعہ کے دن یہاں قریب کی مسجد میں ہم دونوں نکاح کر لیں گے۔

مجھے نہیں پتہ یاور کو ڈھونڈنے میں ہمیں کتنا وقت لگ جائے گا۔ لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کل میں تمہیں ان لوگوں کے پاس لے کر جاؤں گا۔

جو اس کام میں میری مدد کر رہے ہیں اور ہمارے نکاح میں وہ لوگ گواہ کے طور پر رہیں گے۔

ویسے بھی تو ہم نکاح کر نے ہی والے ہیں یاور کے ملنے کے بعد تو بہتر ہے کہ ہم یاور سے ملنے سے پہلے ہی نکاح کر لیں۔

کیونکہ میں اس کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے تمہارے ساتھ ایک کمرے میں رہنے پر لیکن میں جانتا ہوں کہ تمہیں مسئلہ ہوگا۔

اور میں نہیں چاہتا کہ تمہیں کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو میری فیلنگر تمہارے لیے سچی ہیں میں تم سے بے انتہا محبت کرتا ہوں تمہیں اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتا ہوں اپنی عزت بنانا چاہتا ہوں۔

اور یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب ہم دونوں ایک دوسرے کے نکاح میں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ تم میری اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرو گی۔

میں جانتا ہوں بنا کسی ورثا کے تمہیں اتنا بڑا فیصلہ بہت برا لگ رہا ہوگا لیکن یہ ہماری مجبوری ہے۔

ہم ایک کمرے میں بنا کسی جائز رشتے کے نہیں رہ سکتے تم سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لو مجھے کوئی اعتراض نہیں جو تمہارا فیصلہ ہوگا وہی مجھے منظور ہوگا۔

لیکن میں اپنے رشتے پر کسی طرح کا ناپاک الزام نہیں لگنے دینا چاہتا۔

میں اپنی محبت کو رسوا نہیں کرنا چاہتا وہ اپنی بات ختم کرتا آگے بڑھ چکا تھا جب کہ مرم کے قدم من من بھاری ہو چکے تھے اس سے آگے قدم اٹھایا ہی نہیں جا رہا تھا

***

یہ کیا طریقہ ہے رسل میں تمہاری بھابھی سے ملنے گیا تھا۔ اس سے بات کرنی تھی میں نے اتنی جلدی تم نے مجھے وہاں سے لانے کےلہے کیوں مچائی ۔۔۔۔۔ ؟

مجھے تمہاری یہ حرکت بہت بری لگی ہے دل تو کہہ رہا ہے کہ تمہیں جان سے مار ڈالوں۔

کیوں کی تم نے یہ حرکت تمہیں پتہ ہے نا ۔۔۔۔۔ ۔" مجھے

میرے کام میں ڈسٹربنس سے کتنی نفرت ہے ۔۔۔۔ ؟

وہ غصے سے پاگل ہو رہا تھا وہ اس کی پہلی ہی بات مان گئی تھی۔

اس نے جیسے ہی پلٹ کر دیکھا وہ سر پر دوپٹہ رکھ چکی تھی اپنے بالوں کو باندھ کر اور اپنی پلس ٹیک بھی اس نے صاف کر لی تھی کتنی فرما بر دار تھی اس کی مرم ۔

او ہو کائزان میری بات تو سن لو ایک دفعہ کیا تم نے اس کا چہرہ دیکھا ہے کیا تم جانتے ہو کہ وہ مایا ۔۔۔۔۔ ۔"

مایا کی ہم شکل ہے یہی نہ یہ تو میں تب ہی دیکھ چکا ہوں جب میں پہلی دفعہ اس سے ملا تھا۔

وہ مایا بھی تو ہو سکتی ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔ تم نے دیکھا نہیں وہ کیسی ہے۔ وہ ہم دونوں کے سامنے پہلی دفعہ نقاب میں آپ تھی تاکہ ہم اس کا چہرہ نہ دیکھ سکیں۔

مجھے یقین ہے یہ ہمارے سامنے نقاب میں آئی تھی تاکہ ہم لوگ اسے پہچان نہ سکیں۔

یہ کوئی کھیل ہے کائزان تم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہم مایا کو دوبارہ اپنی زندگیوں میں شامل نہیں کر سکتے کیا تم بھول گئے ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ بول ہی رہا تھا جب کائزان نے اچانک اس کا ہاتھ تھاما اور اسے لے کر کسی طرف جانے لگا۔

مجھے یقین ہے کائزان وہ لڑکی مایا ہی ہے۔ بس اس نے اپنا لہجہ بدل لیا ہے اپنا لائف سٹائل بدل لیا ہے اور وہ اس لڑکے کی بیوی بن کر یہاں آئی ہے۔

اس یاور کو یہاں پر مایا نے بھیجا ہے اتنا ہی نہیں وہ دونوں ہسبنڈ وائف طیب اور حنا بن کر ہم لوگوں کے سامنے آنے والے ہیں یہ دونوں ملے ہوئے ہیں یاور کے ساتھ

یہ پوری چال بازی کے ساتھ کام کر رہی ہے یہ ہو سکتا ہے اپنا کوئی مقصد پورا کرنے کے لیے واپس آئی ہو۔

تم نے اس سے شادی کے لیے انکار کر دیا تھا تم جانتے ہو اس نے کیا کیا۔

سات سال وہ یہ کہتی رہی کہ وہ تم سے محبت کرتی ہے۔

اور جب تم اس سے شادی کرنے جا رہے تھے وہ تمہارے ہی سب سے بڑے دشمن کے بستر پر تھی۔

تم بھول سکتے ہو کائزان میں نہیں وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے بولے جا رہا تھا۔

جبکہ وہ اس کے ساتھ چلتا اسے سن رہا تھا۔

کائزان اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا یعنی کہ مایا ہی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ایک بے وفا غدار لڑکی سے وہ کیوں شادی کرنا چاہے گا وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

آخر کیا چل رہا تھا اس کے دماغ میں وہ ایک ہی نظر میں مایا سے محبت میں گرفتار کیسے ہو سکتا تھا۔

جبکہ سات سال تک وہ خود اسے نظر انداز کرتا رہا تھا اس نے مایا کو کبھی کوئی اہمیت نہیں دی تھی کبھی اس کے جذبات کو اہمیت نہیں دی تھی۔

اس کے ساتھ کبھی ایک حد سے آگے نہیں گیا تھا اور جب مایا حد سے بڑھنے لگی تب اس نے اس کے ساتھ نکاح کا فیصلہ کر لیا تھا تاکہ وہ کسی ناجائز تعلق کو قائم نہ کرے۔

اور اب جب وہ اپنے ہر پلان میں ناکامیاب ہو کر کہیں غائب ہو گئی تھی تب اس طرح سے واپس آ رہی تھی اور کائزان اس لڑکی کو اپنی بیوی بنانے جا رہا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کائزان کے ساتھ ایک بند کمرے کی طرف آیا تھا۔

کائزان تم مجھے یہاں کیوں لائے ہو وہاں تو وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہشسس۔۔۔۔ وہ کچھ بول ہی رہا تھا جب اچانک کائزان نے اپنے لبوں پر انگلی رکھی اور اسے اندر آنے کا اشارہ کیا کمرے کا دروازہ کھلتے ہی وہ دونوں اندر آگئے تھے یہ کمرہ ہر طرف سے برف سے ڈھکا ہوا تھا۔

اور ان کمروں میں چھ لاشیں تھی۔ کبھی ان کی تعداد پانچ تھی اور وہ بھی پانچ ہی سے واقف تھا۔ یہ چھٹی لاش کس کی تھی اور اسے اس بارے میں پتہ کیوں نہیں چلا تھا رسل کچھ کنفیوز سا اسے دیکھ رہا تھا۔

جبکہ وہ اسے ایک شیشے کے پاس لے کر آیا تھا اور شیشے سے جھلکتا وہ چہرہ اسے بری طرح سے الجھا کر گیا تھا

مایا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کائزان مایا مر چکی ہے وہ پریشانی سے سامنے لاش کو دیکھ رہا تھا یہ کیا ہو رہا تھا اگر مایا مر چکی تھی تو وہ لڑکی کون تھی۔

مایا مر چکی ہے میں نے خود اپنے ہاتھوں سے اسے ختم کیا ہے۔

باقی سب چھوڑو تم یہیں سے اندازہ لگا لیتے کہ مایا کی ہائٹ5.4 تھی اس کی ہائٹ5.1 انچ ہے۔

مایا بولڈ تھی یہ معصوم ہے۔ مایا بے وفا تھی اور یہ کائزان کی مرم ہے جو کبھی کائزان کو دھوکہ نہیں دے گی وہ یقین سے کہہ رہا تھا مجھے کچھ عجیب لگ رہا ہے تم پلیز چیک کر لو کہ کہیں اس لڑکی کا لنک مایا سے تو نہیں جڑ رہا ہو سکتا کہ یہ مایا کی بہن یا پھر

***

ہاں میں نے مایا کا قتل کر دیا تو اس کی جڑواں بہن مجھ سے انتقام لینے کے لیے آ گئی ہے وہ اس انداز میں بولا کہ رسل ذرا شرمندہ ہو گیا۔

وہ لڑکی شادی شدہ ہے کائزان وہ یہاں اپنے ہسبینڈ کے ساتھ آئی ہوئی ہے۔

کچھ تو گڑبڑ ہے ۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں پتہ ہے رسل میں کسی بھی انسان کو بس ایک دفعہ دیکھ کر سمجھ جاتا ہوں اس کے دماغ میں اور دل میں کیا چل رہا ہے وہ میرے لیے کس حد تک خطرناک ہے۔

اور یہ لڑکی میرے لیے بہت خطرناک ہے اتنی خطرناک ہے کہ پہلی ہی نظر میں سیدھا اس نے دل پر وار کیا ہے جلد سے جلد اسے اپنی زندگی میں شامل کرنا پڑے گا اور جہاں تک اس کی یہ شادی شدہ ہونے والا شوشہ تم نے چھوڑا ہے نا سب بکواس ہے

یہ لڑکی شادی شدہ نہیں ہے اور جس آدمی کی تم بات کر رہے ہو جو اس ٹیلی فون بوتھ کے اندر تھا وہ فیصل ہے جسے وہ اپنا بھائی کہتی ہے۔ اور نکاح میں لے کر کوئی کسی کو اپنی بہن نہیں بنایا ۔

تمہاری انفارمیشن کے مطابق صرف دو لوگ پاکستان سے یہاں آئے ہیں طیب اور حنا۔ دونوں کا ہوٹل میں الگ الگ کمرہ ہے اگر وہ میاں بیوی ہو نے تو الگ الگ کیوں رہتے تم نے ان لوگوں کا نام طیب اور حنا بتایا حالانکہ ان دونوں کا نام الگ ہے فیصل اور مرم اب تمہیں دیکھنا ہے کہ یاور کا ان لوگوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔

اور میں تمہیں اس کام کے لیے صرف دو گھنٹے دیتا ہوں۔

کیونکہ مزید تین گھنٹے میں وہ لڑکی میرے سامنے ہونی چاہیے دو گھنٹے میں تم ساری انفارمیشن لے کر آو گے اور تیسرے گھنٹے میں تم ہی اس لڑکی کو یہاں لے کر آؤ گے اس کے فیصل بھیا کے ساتھ ۔

وہ اپنی بات مکمل کرتا ہے اسے جانے کا اشارہ کر چکا تھا۔

جبکہ وہ بھی خاموشی سے وہاں سے نکل گیا تھا اسے دو گھنٹے میں ساری انفارمیشن لا کر اسے دیتی تھی

***

کیا مطلب سچ میں اس کی شکل مایا جیسی ہے تم نے اس کی شکل کیسے دیکھی وہ تو نقاب میں تھی نا جب ہم اس سے ملنے کے لیے گئے تھے.

وہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جبکہ رسل کمپیوٹر پہ کوئی کام کر رہا تھا یار چھوٹی سی لڑ کی ہے تمہیں کیا لگتا ہے شناختی کارڈ وغیرہ بنا ہوا ہوگا اس کا اس نے سامنے نادرہ کی سائیڈ کھول رکھی تھی جس میں پاکستان کی ساری عوام کے شناختی کارڈ سیوتھے ۔

اللہ جانے اگر یہاں تک آ گئی ہے تو شناختی کارڈ تو ہوگا ہی نا ورنہ ویزا پاسپورٹ وغیرہ کی انفارمیشن نکال لیں گے۔ پتہ نہیں اپنے نام کے سپیلنگ کیا لکھتی ہوگی بندی ۔ وہ بھی ساتھ ہی کاپی پینسل پکڑے انفارمیشن نوٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا یار وہ مایا ہی تو نہیں۔ لیکن اسے دیکھ کر لگتا تو نہیں تھا کہ وہ مایا ہے۔ رفیل کنفیوز تھا۔

وہ مایا نہیں ہے مایا اب اس دنیا میں نہیں رہی وہ مر چکی ہے باقی اب اس بارے میں تم کچھ نہیں پوچھو گے مجھے کائزان کو دو گھنٹے کے اندر ساری انفارمیشن دینی ہے۔

ہاں ٹھیک ہے بعد میں بتا دینا میں کون سا کہیں بھاگے جا رہا ہوں۔ یہ سپیلنگ چیک کرو۔

دماغ خراب ہے کیا ہم پاکستان کا نادرہ چیک کر رہے ہیں و ہاں سب کچھ اردو میں لکھا ہوتا ہے اور اگر کچھ انگلش میں لکھا ہوا بھی ہے جیسا کہ آج کل انگلش شناختی کارڈ بن رہے ہیں تو وہ بھی 2020 کے بعد بننا شروع ہوئے تھے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا شناختی کارڈ انگلش میں ہوگا اردو میں لکھ کر دو مجھے ۔

تم خود ہی تو کہہ رہے ہو وہ18 کی بھی نہیں لگتی تو اس کا شناختی کارڈ2020 کے بعد کا ہی ہوگا اور ویسے بھی اردو میں تو مجھے لکھنا ہی نہیں آتا وہ رونے جیسی شکل بنا کر بولا تھا۔

تو کیا ہوا ہم گوگل پر دیکھ لیں گے نا بچوں کی طرح رونا بند کرو۔

یہ لو مل گیا وہ جلدی جلدی کچھ ٹائپ کرتے ہوئے اس سے بولا تھا جبکہ وہ بھی خوش ہو گیا تھا کیونکہ نام انہیں مل چکا تھا وہ جلدی سے نام کاپی کرتے ہوئے نادرہ کی ویب سائٹ پر ڈالنے لگا۔

او خدایا یہاں تو ہزاروں کے نام سرچ لسٹ میں مرم آ گئے ہیں مجھے لگ رہا تھا کہ میں نے زندگی میں پہلی لڑکی کا یہ نام دیکھا ہے اب دیکھو کہاں سے ڈھونڈیں اس لڑکی کو ۔ ۔

لوکیشن سے میرے بھائی اگر اس کا تعلق یاور کے ساتھ ہوا تو وہ کراچی سندھ سے ہوگی۔ رسل نے زندگی میں پہلی دفعہ عقلمندی کی بات کی تھی۔

آگیا اس علاقے میں ایک ہی مرم ہے جس کا نام ہے مرم حبیب ۔ ایک منٹ یہ یاور کا سر نیم بھی حبیب ہے نا باپ کا نام محمد حبیب ملک ۔ اور یاور کے باپ کا بھی نام محمد حبیب ملک ہی ہے ۔۔ ۔ رفیل نے فورا بتایا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ وہ سچ بول رہا تھا اس کی صرف ایک بہن ہی ہے۔ وہ کوئی جاسوس نہیں ہے خیر جو بھی ہے ہمیں انفارمیشن مل گئی چلو کائزان کو دیتے ہیں۔

ویسے بھابھی کی یہ تصویر پیاری ہے بالکل چھوٹی سی کاکی لگ رہی ہے۔ رک جاؤ ڈاؤن لوڈ کر کے گروپ کرتا ہوں کائزان کو پسند آئے گی ہو سکتا ہے وہ کوئی انعام دے دے۔ رفیل کو تصویر پسند آئی تھی۔

انعام کا تو پتہ نہیں بیٹا اتنے غور سے اگر تو بھابھی کو دیکھے گا نا تیری منڈی ضرور کاٹ دے گا۔ باقی آگے تیری مرضی ہے وہ کہہ کر باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ فورا ہی سکرین سے نظریں ہٹا کر اس کے پیچھے باہر بھاگا تھا۔ اس کا کوئی ارادہ نہ تھا کائزان کے العاشر کے نیچے آنے کا۔

ویسے میں بہن کی نگاہ سے دیکھ رہا تھا اللہ توبہ جو میں اسے کسی اور نگاہ سے دیکھوں وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بولا تو رسل مسکرایا تھا

ویسے جب کائزان کو پتہ چلے گا کہ یہ یاور اس کا سالہ ہے تو اسے کیسا لگے گا کیونکہ کائزان کو یقین ہے کہ مرم شادی شدہ نہیں ہے۔

اور وہ ہوٹل والے کہہ رہے تھے کہ حنا کا ہسبنڈ وہ طیب ابرار ہے جبکہ یہ دونوں نام جھوٹے ہیں اس لڑکے کا اصل نام فیصل مشتاق ہے جسے مرم بھابھی بھائی کہتی ہیں۔ لیکن یہ کیسا عجیب اور لعنتی قسم کا بھائی ہے جو یہاں اس کا شوہر بن کے آیا ہے پہلے تو کائزان کے ہاتھوں اسی کی منڈی کٹے گی۔ رسل اس کے ساتھ باہر آتے ہوئے اسے تفصیل سے بتا رہا تھا۔ ایسا بے غیرت بھائی لڑکی اس کو بھائی بولتی ہے اور وہ اپنے آپ کو اس کا شوہر بنا کر گھوم رہا ہے کائزان نے اگر اس کی منڈی نہیں کاٹی تو میں کاٹ دوں گا

اس کی اس حرکت پر رفیل کو بھی غصہ آگیا تھا جبکہ وہ اس کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ڈرامائی انداز میں اس کی پیٹھ تھپکتا کائزان کے کمرے کی طرف جانے لگا تھا

***

کائزان ساری انفارمیشن ہمیں مل گئی ہے وہ دونوں کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے اسے بتانے لگے تھے۔

ہاں ٹھیک ہے جلدی سے بتاؤ مجھے کیا انفارمیشن لے کر آئے ہو تاکہ میں ڈبلیو کو جا کر بتا سکوں کہ ہماری زندگیوں میں ایک اور ممبر آنے والی ہے۔

اس کا بھوک سے برا حال تھا جس کی وجہ سے فی الحال میں نے اسے بتانا مناسب نہیں سمجھا جذباتی ہے۔

کہیں میری بات کو دل پر نہ لے لے اسی لیے سوچا کہ اسے بعد میں آرام سکون سے اسے یہ بات بتاؤں گا۔ کہ ہمارے بیچ کوئی اور آ رہا ہے

وہ بول رہا تھا جب کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے اب کیا جانور بھی جذبات رکھتے ہیں۔

ہاں ممکن تھا کیونکہ وہ کائزان کا جانور تھا یقینا وہ جذبات رکھتا ہوگا۔ جس طرح کائزان سب سے الگ تھا اس کا ڈبلیو بھی تو الگ تھا نا ۔ لڑکی کا نام میرا مطلب ہے کہ ہماری ہونے والی بھابی کا نام مرم حبیب ہے باپ کا نام محمد حبیب ملک ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

لوکیشن سندھ کراچی سے آ رہی ہے اسی گھر سے جہاں کی لوکیشن یاور حبیب ملک کی ٹریس ہوئی تھی۔

اگر ہم زیادہ لمبی انفارمیشن اور چکروں میں نہ پڑیں تو مطلب صاف ہے کہ مرم یاور کی بہن ہے وہ بھی بالکل سگی والی ۔

یاور ایک عام سی دکان پر کام کرنے والا عام سا لڑکا ہے وہ کوئی جاسوس نہیں ہے وہ یہاں کام کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔

لیکن اس ریاض کی وجہ سے یہاں ہمارے پاس پہنچ کر بری طرح سے پھنس گیا ہے۔ اس کی بہن کسی فیصل مشتاق لڑکے کے ساتھ یہاں آئی ہے یہ لڑکا بھی اسی جگہ سے لوکیٹ ہو رہا ہے جہاں سے مرم بھابھی اور اس کا بھائی ۔

شاید محلے دار یا کرن وغیرہ اس لڑکے کی انفارمیشن بھی میں نے ساری کی ساری نکال لی تھی بلکہ مرم بھابھی سے پہلے میں نے اس لڑکے کی انفارمیشن نکالنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن پھر مرم بھابھی کے ساتھ ہی اس کا بھی پتا چل گیا۔

اس کا نام فیصل مشتاق ہے باپ فوت ہو چکا ہے۔ دو بہنیں شادی شدہ ہیں گھر میں ماں کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔

لیکن لڑکا اچھے کام نہیں کرتا میرا مطلب ہے ان لیگل طریقے سے لوگوں کو الگ الگ ملکوں میں بھیج کر وہاں پر نو کریاں دلواتا ہے۔ شاید یہ جو یاور ہے یہ بھی مصر اسی کے تھرو پہنچا ہے

اور وہ مرم بھابھی کو بھی غلط طریقے سے ہی یہاں لے کر آیا ہے۔ وہ یہاں پر کسی بھی برے کیس میں پھنس بھی سکتے تھے۔

خیر اب تو مرم بھابی کے پھنسنے کے کوئی چانس نہیں ہیں میں پہلے کی بات کر رہا ہوں جب ہم ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

یہ جو دو نام ہیں۔ حنا اور طیب یہ دونوں انہیں یہاں پر لانے کے لیے استعمال ہوئے ہیں اس کا شناختی کارڈ کسی اور کا ہے۔ صرف اوپر تصویریں لگا کر انہیں اوریجنل ڈاکومنٹس بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بندہ ان کاموں میں ماہر ہے بہت صفائی سے کام کرتا ہے تاکہ کسی کی نظر میں نہ آئے۔

وہ اس کے سامنے ایک فائل رکھتے ہوئے بولے جا رہا تھا۔

جب کہ وہ اسے دیکھ رہا تھا۔ پھر اچانک وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔

کیا ہوا کائزان تم کہاں جا رہے ہو یوں اچانک سے اس کے اٹھنے پر وہ دونوں اس کے ساتھ ہی اٹھ گئے تھے۔

میرے سالے صاحب کو قید خانے سے نکالو انہیں اچھی طرح سے پرسکون کرو آرام کرنے کے لیے جگہ دو اچھا سا شاہی کھانا کھلاؤ ۔ نارمل ہو جائیں تو میری ان سے بات کرواؤ ۔

میں ذرا اپنے ڈبلیو کو بتا کر آتا ہوں اس کی ممی کے بارے میں۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے با ہر نکل گیا تھا جبکہ ان دونوں نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا

***

ڈبلیو میرے دوست میری جان میرا بچہ وہ اندر داخل ہوتے ہوئے اس کے پاس آ کر بیٹھا تھا۔

پیٹ فل ہے نا ٹھیک سے کھانا کھایا نا تم نے یا ابھی گنجائش باقی ہے اور کھانے کا انتظام کروں وہ بالکل نارمل انسانوں کی طرح اس سے بات کرتا تھا جیسے وہ اس کی ہر بات کو سمجھتا ہو۔

اس نے نرمی سے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ مارا تھا۔

نہیں اس وقت میرا کھیلنے کا موڈ نہیں ہے ہم کل صبح کھیلیں گے فی الحال میری بات کو غور سے سنو ۔

تم چاہتے ہو نا کہ میری زندگی میں کوئی ایسا انسان آئے جو مجھے سمجھے مجھے جانے میری زندگی کو بہتر بنائے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

جس پر میں اعتبار کر سکوں اور وہ تم سے بھی پیار کرے تمہارا بھی خیال رکھے ۔۔۔۔۔؟ وہ اس سے سوال کر رہا تھا جبکہ وہ کسی فرمبدار بچے کی طرح اسے دیکھ رہا تھا۔

میں نے ایک ایسے انسان کو تمہارے لیے ڈھونڈ لیا ہے ہاں تمہارا دوست شادی کرنے جا رہا ہے اس بار بالکل اصلی والی شادی ۔

تمہیں مایا پسند نہیں تھی نا لیکن یہ تمہیں پسند ہوگی تم چاہتے ہو نا کہ کوئی تمہیں پیار کرے تمہیں وقت پر آ کر کھانا دے تمہارا خیال رکھے تو بس ایسی ہی ہے تمہاری ہونے والی ممی

ہاں وہ تمہاری ممی ہوگی میں نے تمہیں پالا ہے پال پوس کر اتنا بڑا کیا ہے میں تمہارا باپ ہوں تو پھر وہ تو تمہاری ممی ہوئی نا ۔

تو تم نے اپنی ہونے والی ممی کو بالکل ڈرانا نہیں ہے۔ اس کے پاس پیار سے جانا ہے پیار سے اس کے پاس بیٹھتا ہے اور پھر وہ

تمہارے ساتھ کھیلا بھی کرے گی تم سے باتیں بھی کیا کرے گی اور وہ شاید تمہیں کہانیاں بھی سنائے ۔ مایا تمہیں پسند نہیں تھی نا اس کی ہیل کی آواز تمہیں اریٹیٹ کرتی تھی۔

لیکن تمہاری ممی ہیل وغیرہ پہنتی ہی نہیں ہے اور اگر پہنے گی تو ہم شادی کے بعد منع کر دیں گے وہ جب باہر جائے گی صرف تب ہیل پہنے گی ویسے ہائٹ میں بہت چھوٹی ہے۔

لیکن ہم نے ہائٹ کا کیا کرنا ہے ہمیں تو تمہارے لیے ایک پیاری سی ممی چاہیے نا ۔

اور ویسے بھی تمہارا چھٹا برتھ ڈے انے والا ہے تو اسے ہم نے دھوم دھام سے منانا بھی تو ہے۔ اس بار تمہارے برتھ ڈے کی ساری تیاری تمہاری ممی ہی کرے گی۔

لیکن جس طرح وہ تمہارا خیال رکھے گی تمہیں بھی اس کا خیال رکھنا پڑے گا تمہیں ہر وقت اس کے اس پاس رہنا پڑے گا۔

سمجھ میں آرہی ہے نہ میری بات وہ اسے سمجھا رہا تھا جب کہ وہ سر نیچے کو کرتا اس کے بوٹ کو چاٹنے لگا تھا۔

مطلب وہ اس کی ساری باتیں سمجھ گیا تھا اس نے بڑی ہی

معصومیت سے اپنا سر اس کی گود میں رکھا تھا۔

میں جانتا ہوں تم ایسے ہی کسی گھڑی کا انتظار کر رہے تھے اب خوش ہو جاؤ آ رہی ہے تمہارا خیال رکھنے کے لیے وہ ۔

وہ پیار سے اس کے بال سہلاتا اس کے قریب سے اٹھا تھا۔

رفیل ڈبلیو کے ناخنوں کی کٹنگ کے لیے آج کسی کو بلا لو دیکھو اس کے ناخن کتنے بڑے ہو رہے ہیں۔

اور تم نے اسے نہلایا نہیں تھا وہ پنجرے سے باہر نکلتے ہوئے اس سے سوال کرنے لگا۔

وہ کائزان تم سامنے نہیں تھے نا جب تم سامنے نہیں ہوتے تب یہ مجھے بہت ڈراتا ہے۔ تمہارے سامنے معصوم بچہ بن جاتا ہے لیکن جب تم سامنے نہیں ہوتے تو خون خار چیتا بن جاتا ہے۔

وہ چیتا ہی ہے رفیل اسے چیتا بننے کی ضرورت نہیں اور وہ معصوم چیتا ہے۔ چلو میں نہیں پر ہوں نہ لاؤ اسے ۔ اور رسل گیا تہ خانے میں ۔۔۔۔۔۔؟ وہ ایک سائیڈ پر کرسی رکھ کر بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگا۔

جس پر اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا جبکہ رفیل کلمہ پڑھتا اس چیتے کے پنجرے میں داخل ہوتا اسے باہر چلنے کا اشارہ کر رہا تھا۔ لیکن وہ تو شاید آج فل نخرے دکھانے کے موڈ میں تھا اس کے اندر آتے ہی وہ چہرہ پھیر کر دوسری طرف ہو کر بیٹھ گیا۔

ڈبلیو میرا بچہ چلو باہر آؤ ہم نہاتے ہیں ٹھنڈا ٹھنڈا پانی ہے وہ اسے بہلا رہا تھا بالکل بچوں کی طرح جب اس نے گھور کر اسے دیکھا رفیل کی جان لبوں میں ایک گئی تھی وہ اگلے ہی لمحے پنجرے سے باہر بھاگ نکلا۔

دیکھو نا وہ مجھے ڈرا رہا ہے میرے کہنے پر وہ باہر بھی نہیں آ رہا وہ بہت گھبرا یا ہوا لگ رہا تھا۔

ڈبلیو باہر آؤ بیٹا نہانا نہیں ہے کیا کائزان نے بڑی محبت سے اسے پکارا تھا لیکن وہ ایک نظر اسے دیکھتا پھر سے چہرہ پھیر گیا مطلب وہ اس کی بھی بات نہیں ماننے والا تھا۔

او ہو میں نے اسے ابھی سے مرم کے بارے میں بتا کر برا کیا اب یہ ضد لگا کر بیٹھ گیا ہے کہ اسے مرم کے ہاتھ سے نہانا ہے۔

خیر جلد ہی اس کی ممی کا انتظام کرنا پڑے گا تم پنجرہ بند کر دو میں خود اسے منا کر نہ لاؤں گا ورنہ مرم کو جلدی سے جلدی یہاں آنا پڑے گا۔ بہت ضدی ہے۔

وہ اس نے زبان جانور کی بولی سمجھ کر اٹھ کر اندر چلا گیا تھا جبکہ وہ تو ان جناب کے نخرے دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا۔

اوئے ڈبلیو کے بچے تجھے اندازہ بھی ہے وہ معصوم سی لڑکی تجھے دیکھ کر بے ہوش ہو جائے گی اور تو اس کے ہاتھ سے نہانے کی ضد کر رہا ہے۔

وہ پنجرے کو باہر سے لاک کرتے ہوئے بولا تو ڈبلیو نے خون خار نگا ہوں سے اس کی طرف دیکھا تھا۔

جب کہ دروازہ بند ہونے کے باوجود بھی وہ جلدی سے کائزان کے پیچھے بھاگا تھا اب اس جانور کے لیے یہ پنجرا توڑنا کوئی مشکل تھوڑی تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.