Chapter 9: باب 9

باقی سب لوگوں کی حالت ٹھیک ہے ایک آدمی کی حالت نازک ہے ہو سکتا ہے رات میں کسی بھی وقت مر جائے لیکن میں کوشش کروں گا کہ وہ صبح تک زندہ رہے۔ تاکہ ڈبلیو کو تازہ تازہ گوشت مل جائے کھانے کے لیے۔ باقی اللہ جیسا بہتر کریں وہ اندر داخل ہوتے ہوئے اس سے کہنے لگا تھا۔

اسے کھانا دے دیا تم لوگوں نے وہ اپنے لیے کھانا نکالتے ہوئے یاور کے بارے میں پوچھنے لگا تھا۔

یار مجھے تو لگتا ہے اسے دو دن بھوکا رہنا چاہیے بھوک اچھے اچھے انسان کی اکر مار دیتی ہے خود ساری حقیقت کھول دے گا رفیل نے ائیڈیا دیا تھا۔

نہیں بالکل بھی نہیں ہم کوئی نہیں ہوتے کسی کو بھوکا رکھنے

والے۔ اسے جا کر پہلے کھانا دے کر اؤ آئی میری بات سمجھ میں۔ کھانا دو اسے وہ بھی اچھا کھانا پہنچاؤ وہاں پر اور اس کے رہنے کا انتظام بھی ذرا بہتر کرو اور باقی سب کو بھی کھانا کھلاؤ اس نے حکم دیا تھا۔

ہاں تم ٹھیک کہہ رہے ہو مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے ویسے بھی اب تک ثابت نہیں ہوا کہ وہ لڑکا سچ میں جاسوس ہے اور اسے یہاں جاسوسی کے لیے بھیجا گیا ہے رسل نے بیچ میں بولتے ہوئے کہا تھا جبکہ کائزان نے ایک نظر اسے دیکھا۔

وہ جاسوس ہے اور اسے جاسوسی کے لیے ہی یہاں بھیجا گیا ہے۔ اور یہ میں کہہ رہا ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی بات کے لیے تمہیں ثبوت کی ضرورت ہے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو رسل نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا کائزان کا اتنا یقین اسے اچھا خاصا کنفیوز کر رہا تھا۔

لیکن یاور ایک بہت عام سا لڑکا تھا جو یہاں نوکری کے سلسلے میں آیا تھا لیکن کائزان کے مطابق وہ ایک جاسوس تھا۔ جسے بہت چالاکی سے یہاں بھیجا گیا تھا اس کی ساری انفارمیشن ان لوگوں کے سامنے تھی۔

اس کا گھر بھار خاندان کاروبار ہر چیز منزلِ عام پر تھی کوئی بھی اسے عام انسان ہی سمجھتا اس کا دور دور تک جاسوسی گینگسٹر یا کرائم کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن کائزان کا یقین اسے بار بار یہ سوچنے پر مجبور کر رہا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ تو ایسا ہے جو ان سے ابھی تک چھپا ہوا ہے۔

اور اس کے بارے میں وہ پتا لگانے والا تھا اسی ہوٹل میں واپس جا کر

***

ارے آپ دوبارہ یہاں آگئے آج ریسپشن پر وہی لڑکا کھڑا تھا جس نے اردو میں اس سے بات کی تھی وہ سیدھا اس کے پاس آیا تھا آج وہ رفیل کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلے ایا تھا۔

ہاں مجھے آپ سے کچھ ضروری معلومات چاہیے میں اسی سلسلے میں یہاں آیا ہوں وہ اپنی جیب سے چند نوٹ نکالتے ہوئے ٹیبل پر رکھ چکا تھا جسے بری صفائی سے ریسپشن والے نے اٹھا کر اپنی جیب میں ڈال دیا۔

سر اس لڑکی کے بارے میں پلیز کچھ بھی مت پوچھیے گا وہ بہت غصے میں تھی ان لوگوں کے چلے جانے کے بعد ایک تو آپ لوگوں نے اس کا نام غلط لیا اور پھر بعد میں وہ چھوٹے والا لڑکا شاید کچھ اچار وغیرہ کی بات کر کے گیا تھا۔

تو اس بات پر اس لڑکی کو بہت زیادہ غصہ آگیا تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ شاید وہ اسی کا اچار بنا ڈالے گی۔

وہ آدمی یہی سوچ رہا تھا کہ وہ یہاں مرم کی انفارمیشن لینے کے لیے آیا ہے جبکہ اس کی بات سن کر رسل کے چہرے پر

مسکراہٹ دوڑ گئی تھی۔

نہیں میں اس کے بارے میں کچھ بھی معلومات لینے کے لیے نہیں آیا بلکہ میں کچھ اور جاننا چاہتا ہوں۔

آپ مجھے اس بارے میں بتا دیجئے کیا آپ کے اس ہوٹل میں دو ہسبینڈ وائف آ کر رکے ہیں۔

ہسبینڈ کا نام ہے طیب ابرار اور اس کی مسز کا نام حنا طیب ابرار ہے۔

مجھے ان دونوں کے بارے میں ساری انفارمیشن چاہیے وہ کہاں سے آئے ہیں یہاں کتنے دن رہیں گے اور کب تک ان کا واپس جانے کا ارادہ ہے۔

وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال جواب کرنے لگا تھا۔

سر ایک منٹ مجھے دیکھنا پڑے گا۔ آپ وہاں جا کر بیٹھے میں ابھی تھوڑی دیر میں آپ کو ساری انفارمیشن دیتا ہوں وہ بس اتنا کہہ کر فائلز چیک کرنے لگ گیا تھا کیونکہ اس طرح کی معلو مات باہر نکالنا ان کے ہوٹلز کے رولز کے خلاف تھا لیکن وہ اسے اسی کام کے پیسے دے رہا تھا یہ تو وہ بھی سمجھ ہی چکا تھا۔

ہاں آپ آرام سے اپنا کام کریں میں وہاں بیٹھ کر انتظار کرتا ہوں آپ مجھے جتنی جلدی ہو سکے ساری انفارمیشن دے دیجئے وہ بات ختم کرتے ہوئے وہاں سامنے صوفے پر جا کر بیٹھتے ہوئے اپنے موبائل پر آنے والے میسجز کا جواب دینے لگ گیا تھا

***

مجھے کچھ انفارمیشن ملی ہے لیکن میں نے تمہیں کہا تھا کہ ہوٹل کے اندر ہم کوئی بات نہیں کریں گے تو آو ہم باہر چل کر اس بارے میں بات کرتے ہیں۔

دراصل بات یہ ہے کہ ہم یہاں ان لیگل طریقے سے آئے ہوئے لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتے۔ کیونکہ یہاں یہ بہت بڑا جرم سمجھا جاتا ہے اور پھر ہم لوگ پاکستان سے ہیں تو زیادہ تر لوگ یہاں پاکستان سے ہی غیر قانونی طریقے سے آتے ہیں

تو بہتر ہے کہ ہم باہر چل کے بات کرتے ہیں تم جلدی سے دوپٹہ وغیرہ لے لو وہ اس سے کہتے ہوئے باہر نکلنے لگا جبکہ وہ الماری سے برقع نکال رہی تھی۔

یہ کیا کر رہی ہو تم ۔۔۔۔۔ ؟

اس کی ضرورت نہیں ہے یہ صرف میں نے ایئرپورٹ میں پہننے کے لیے کہا تھا کیونکہ تمہارے گونگے ہونے یا تمہارا چہرہ کسی کے سامنے نہ آنا صرف وہیں تک ضروری تھا باقی یہ ازاد ملک ہے یہاں آزاد سوچ کے لوگ ہیں یہاں زیادہ تر عورتیں پردے میں ہی رہتی ہیں لیکن تم صرف زکاف ہی لو ۔

خود پر اتنا سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے تم نروس یا پھر کنفیوز نظر نہیں انی چاہیے۔ کہ کسی کو ہم پر شک ہو جائے وہ اسے سمجھا رہا تھا جس پر اس نے صرف ہاں میں سر ہلا کر برقع واپس رکھ دیا

۔ چلو اب جلدی سے آ جاؤ

اور ہاں تھوڑی سی تیاری کر لو ان ہوٹل والوں کو یہی پتہ ہے کہ ہماری نئی نئی شادی ہوئی ہے لیکن تمہیں دیکھ کر کسی کو نہیں لگتا کہ ہماری نئی نئی شادی ہوئی ہے تم ایسا کرو اپنے بال کھول لو اور یہ دوپٹہ کندھے پر ڈال دو اور ہاں تھوڑا بہت میک اپ کر لو ۔

میں نے دیکھا تھا ہوٹل کہ وہاں اندر واش روم میں میک آپ کا کچھ سامان بھی پڑا ہوا ہے۔ دیکھو یہاں پر ہمیں رئیل ہسبینڈ وائف کی طرح رہنا ہے تم یقینا میری بات کو سمجھ رہی ہوگی وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔ جبکہ وہ اپنی بات مکمل کرتا اسے باہر آنے کا اشارہ کر چکا تھا۔

وہ کچھ کنفیوز تھی واش روم میں آ کر اس سامان کو چیک کرنے لگی تھی یہاں پر بہت کچھ تھا لیکن اسے لپسٹک کے علاوہ اور کچھ بھی لگانا نہیں اتا تھا

***

سینے طیب ابرار کے لیے اگر کوئی کال یا میسجز وغیرہ آیا تو اسے آپ لوگ بتا دیجیے گا کہ ہم باہر گئے ہوئے ہیں۔

اس نے یہاں اپنے کچھ دوستوں کو اسی ہوٹل کا نمبر دے دیا تھا کیونکہ اس کے پاس مصر کا نمبر نہیں تھا تو وہ لوگ اسے ہوٹل میں ہی فون کر کےیاور کے بارے میں با قی کی انفارمیشن دے رہے تھے۔

آپ طیب اور آپ کی مسز حنا طیب رائٹ ۔۔۔۔۔۔ وہ جو کب سے اندر فائلز چیک کرتے ہوئے ان دونوں کا نام تلاش کر رہا تھا ان دونوں کے آ جانے سے کافی اونچی آواز میں بولتے ہوئے اس نے رسل کی طرف اشارہ کیا تھا جبکہ رسل بھی پوری طرح ان دونوں کی طرف متوجہ ہو گیا تھا۔

جی ہاں اگر میرے لیے کسی طرح کا کوئی میسج آیا تو بتا دیجیے گا۔ ہم جلدی واپس آ جائیں گے ہم ذرا باہر چہل قدمی کرنے جا رہے ہیں۔ وه اسے بتاتے ہوئے مرم کو چلنے کا اشارہ کر چکا تھا۔

جب مرم کا دھیان اچانک ہی صوفے پر بیٹھے اس آدمی پر پڑا جو اسے پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہ اسے پہچان چکی تھی شاید کل وہ نقاب میں تھی اسی لیے وہ اس کا چہرہ پہچان نہیں پایا تھا۔

یقینا یہ یہاں اسی سے ملنے کے لیے آیا ہوگا یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے اس نے نہ تو کنفیوز نظر آیا تھا اور نہ ہی نروس کہ کسی کو ان پر شک ہو جائے اس نے اپنے ذہن میں ایک دفعہ پھر سے فیصل کی باتیں دہرائی تھی۔ اور اس کے ساتھ باہر نکل گئی

ان کے باہر نکلتے ہی وہ تیزی سے ریسیپشن پر آیا تھا۔

سر آپ انہی لوگوں کے بارے میں انفارمیشن لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جبکہ رسل نے کچھ کنفیوز ہو کر اس کی طرف دیکھا۔

ایک بات بتاؤ کل کیا ہم اسی لڑکی سے مل کر یہاں سے گئے تھے میرا مطلب ہے جب ہمارے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو کیا یہی لڑکی تھی اسے بچانے والی وہ اس سے سوال کرنے لگا۔

جی جی جناب یہ وہی لڑکی تھی میں آپ کو باقی کی ساری انفارمیشن نکال کر دیتا ہوں آپ شاید پردے کی وجہ سے کنفیوز ہو رہے ہیں یہ جب اپنے شوہر کے ساتھ باہر جاتی ہے تو پردہ وغیرہ نہیں کرتی یہ باقی کی ساری انفارمیشن آپ کو اس پیج پر مل جائے گی۔

وہ ساری انفارمیشن کا پیج اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔

وہ کنفیوز تھا ان دونوں کی ایج دیکھ کر ادمی کی عمر39 سال جبکہ لڑکی کی عمر31 سال تھی۔ ان کے ائیڈی کارڈ کی کاپی آپ کے پاس ہوگی نا وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا کیونکہ اس نے فائل میں سے فورا ہی آئی ڈی کارڈ کی کاپی اس کی طرف کی تھی۔

ان کی عمروں نے تو مجھے بھی اچھا خاصا کنفیوز کر دیا تھا۔ لڑکے کی عمر زیادہ سے زیادہ28سے30 سال لگتی ہے اور لڑکی تو آپ کے سامنے ہی ہے۔ شاید شناختی کارڈ پر ان کی عمریں غلط لکھی ہیں۔ وہ آدمی خود بھی کافی کنفیوز لگ رہا تھا جبکہ وہ ان پیپرز کی تصویریں اپنے فون میں بناتے ہوئے واپسی کےلیے نکل چکا تھا

***

تو کیا مطلب ہے اس بات کا کیا ہم اس آدمی کے بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں لے سکتے جس کا وہ نمبر تھا وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے کہہ رہی تھی۔

مجھے نہیں پتا میرے دوست لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہ کچھ پتہ لگوانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن یہ آدمی جس کا یہ نمبر ہے اس نے اپنی ساری انفارمیشن چھپا کر رکھی ہوئی ہے وہ اس طرح کسی کو بھی اپنی پرسنل انفارمیشن دینے کو تیار نہیں ہے اور ایسے کام کرنے والوں کے انفارمیشن نکالنا اسان بھی نہیں ہوتا۔

بس تم دعا کرو کہ یاور جہاں بھی ہو بالکل ٹھیک ٹھاک ہو میں نے جن لوگوں کو لگایا ہے وہ کبھی بھی فون کر کے ہمیں انفارمیشن دے سکتے ہیں لیکن ہوٹل کے اندر میں تم سے یا ان لوگوں سے یہ ساری باتیں کر نہیں سکتا۔

کیونکہ یہ لوگ بہت پاور میں ہیں کہیں سے بھی انفارمیشن نکال سکتے ہیں یہاں پر کوئی نہیں ہے اس لیے میں تمہیں یہ ساری باتیں بتا رہا ہوں۔

میں ہوٹل کے اندر ان لوگوں سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا اسی لیے ہم دونوں پی سی او کی طرف جا رہے ہیں وہاں پر میں ایک بار پھر سے ان لوگوں کو فون کر کے ان سے پوچھوں گا۔

اور کوشش کروں گا کہ کل تک میں یہاں مصر میں ہی ایک نمبر لینے میں کامیاب ہو جاؤں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی معلومات باہر نکلے وہ اہستہ اہستہ چلتے ایک پی سی او کے پاس آگئے تھے

تم یہاں تھوڑے فاصلے پر رکو تب تک میں کال کر کے اتا ہوں ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں وہاں وہ سامنے شیشے والے کیبن میں جا رہا ہوں۔

وہ اسے کہتے ہوئے سامنے چلا گیا تھا جبکہ مرم وہیں ایک سائیڈ پر ہو کر کھڑی ہو گئی

***

وہ کب سے وہاں کھڑی آسمان کے بدلتے رنگ دیکھ رہی تھی اسے یقین تھا مزید ایک گھنٹے میں بہت تیز بارش ہونے والی ہے۔ وہ انہیں ساری سوچوں میں گم تھی جب اچانک ایک گاڑی اس کے پاس آ کر رکی کالے رنگ کی لینڈ کروزر بالکل اسی گاڑی کے جیسی تھی جیسی گاڑی کا اس کے سامنے ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

جب کہ گاڑی کا شیشہ کھلتے ہی وہ اس آدمی کو بھی پہچان چکی تھی وہی سبز آنکھوں والا ۔ ہاں یہ وہی تھا۔

اسے دیکھتے ہی اسے غصہ آنے لگا تھا۔ اس کا بھائی بھی یہاں آیا ہوا تھا یقینا کل کی طرح پھر فضول بکواس کر کے جانے والا تھا باقی کچھ نہ سہی لیکن وہ اپنا دوپٹہ تو اس سے وصول کر ہی سکتی تھی۔

جو اس وقت اس کے ہاتھ پر پٹی کی صورت میں بندھا ہوا تھا۔ ہاں وہ اپنا پھٹا ہوا دوپٹہ بھی اسے کیوں دیتی وہ اور اس کے بھائی احسان فراموش تھے۔

یہاں اکیلی کیوں کھڑی ہو بھائی کہاں ہے تمہارا کیا نام تھا اس کا ہاں فیصل ۔ اسے پتہ نہیں ہے یہ روڈ کتنی خطرناک ہے اس طرح تمہیں کھڑا کر کے کہاں چلا گیا ہے بتاؤ مجھے اس سالے کو میں سیٹ کرتا ہوں۔

وہ اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے سوال کرنے لگ گیا تھا جبکہ اس کے اس طرح سے سوال کرنے پر وہ کنفیوز ہو کر سامنے اس شیشے کے کیبن کی طرف اشارہ کر چکی تھی۔

یہ بھائی ہے تمہارا اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا جب کہ وہ بہت کنفیوز تھی اس طرح کوئی انجان ادمی آ کر اس سے سوال جواب کیسے کر سکتا تھا۔

اور اس کا انداز کتنا حق جتایا تھا جیسے وہ اس سے ہر طرح کا سوال کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہو۔

بولو وہ سفید شرٹ والا تمہارا فیصل بھائی ہے اس نے ذرا سختی سے فیصل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا جو فون پر کسی سے باتیں کرنے میں مگن تھا۔

پوچھ کر آتا ہوں اس سالے سے ۔۔۔۔۔ یہ کوئی طریقہ ہے بہن روڈ پر اکیلی کھڑی ہے اور خود گپے مار رہا ہے۔ اور بال کھلے ہوئے کیوں ہیں تمہارے اور یہ لپسٹک ۔۔۔۔ ۔

وہ اپنی جیب سے ٹشو نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھ چکا تھا مطلب صاف تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی لپسٹک صاف کرے یہ دوپٹہ سر پر رکھو بال نظر نہیں آنے چاہیے۔

اس معاملے میں بڑا سخت ہوں میں آگے جا کر مشکل تمہارے لیے ہوگی۔ ان چیزوں پر میں کبھی زندگی میں کمپرومائز نہیں کر سکتا۔ سیٹ کر کے اتا ہوں تمہارے بھائی کو ۔۔۔۔ تب تک اپنا چہرہ صاف کرو تم

وہ اس سے کہتے ہوئے وہاں سے نیچے ایریا سیدھا سامنے والے پی سی او کی طرف گیا تھا۔ اس کی چال میں کوئی لڑ کھرا ہٹ نہ تھی وہ بہت آرام سے چل پھر رہا تھا سر پر تھوڑی سی جگہ پر بینڈ یج لگا ہوا تھا مطلب ایکسیڈنٹ میں اسے زیادہ چوٹ نہیں آئی تھی۔

وہ اسے جاتے ہوئے دیکھ رہی تھی جبکہ ہاتھ میں اب تک اس نے ٹشو ویسے ہی پکڑ رکھا تھا۔

جیسے ہی اس نے اس شیشے کے دروازے پر ہاتھ رکھا کسی نے اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر اسے روکا تھا یہ وہی لڑکا تھا جو ہوٹل میں اسے دکھا تھا۔

وہ پتہ نہیں اس سے کیا کہہ رہا تھا جبکہ اس لڑکے نے ایک دفعہ مڑکر اس کی طرف دیکھا اور پھر اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھتے ہوئے وہاں سے نکل گیا تھا لیکن جاتے جاتے اسے اشارہ کر کے گیا جسے وہ سمجھ نہیں پائی تھی

***

یہ لوگ بہت زیادہ خطرناک ہیں۔

فیصل تم بھی پھنس سکتے ہو بہتر ہے کہ اس لڑکی کو لے کر واپس چلے جاؤ ۔

جہاں تک مجھے انفارمیشن ملی ہے نا یہ آدمی کسی بہت بڑے گینگسٹر کا رائٹ ہینڈ ہے۔

اور یاور کو ان لوگوں نے شاید کسی بہت بڑی وجہ سے قید کیا ہوا ہے۔

اب تک تو وہ لوگ اسے مار ڈالیں گے مجھے نہیں پتہ کہ وہ گینگسٹر کون ہے۔

لیکن اس علاقے میں سوائے کائزان کاظمی کے اور کسی گینگسٹر کی نہیں چلتی ۔

دعا کرو کہ وہ کائزان کاظمی کے ہاتھ نہ لگا ہو کیونکہ اگر یاور اس کے پاس ہوا نا تو اس کے جسم کا ایک ٹکرا بھی تمہیں نہیں ملے گا۔

کیونکہ وہ اپنے ساتھ غداری کرنے والوں کو یاخود پر اٹیک کرنے والے لوگوں کی لاش بھی کسی کے پاس نہیں پہنچنے دیتا۔

اب تک تو یاور کی ہڈیاں تک اس کا وہ چیتا کھا گیا ہوگا جسے اس نے پال رکھا ہے۔

لوگ گھروں میں بلی کتے پرندے پالتے ہیں لیکن اس نے ایک خطرناک ترین سفید رنگ کا چیتا پال رکھا ہے اس کی قیمت اربوں میں ہے۔

اور وہ جو چیتا ہے نا وہ ہڈیاں تک کھا جاتا ہے۔ آج تک جس جس نے کائزان کاظمی سے پنگا لیا ہے نا اس کی لاش تک لوگوں کو نہیں ملی۔

میں نے دنیا میں ہزاروں خطرناک ترین مجرم کے بارے میں سن رکھا ہے لیکن کائزان کاظمی۔۔۔۔۔۔۔۔ مجرم نہیں جر موں کا بادشاہ ہے وہ اپنے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں چھوڑتا ۔

دعا کرو کہ وہ آدمی جو بھی ہو کم از کم کاِئزان کاظمی نہ ہو کیونکہ اگر وہ ہوا تو پھر تم یاور کو بھول جانا ۔

وہ آدمی بول رہا تھا جب اس نے مر کر ایک نظر سامنے کی طرف دیکھا تھا جہاں وہ کھڑی تھی۔

ہاں تو پنگا لینے کےلیے کون بول رہا ہے صرف انفارمیشن لو ۔

تم لوگ آرام سکون سے ڈھونڈو ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے میں تو تین چار مہینے تک یہی ہوں آج یا کل میں میں کسی بھی طرح مرم کو نکاح کے لیے راضی کر لوں گا۔

اور وہ میری یہ بات تو ضرور مان ہی جائے گی اور اگر میرا اس کے ساتھ نکاح ہو گیا تو مجھے فرق نہیں پڑتا اس کا بھائی ملتا ہے یا نہیں ملتا

میں اسے یہاں صرف اس لیے لایا ہوں تاکہ اسے اپنی محبت کا یقین دلا سکوں وہ بیچاری یہ سوچ رہی ہے کہ میں اس کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس کے بھائی کو ڈھونڈ رہا ہوں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مجھے اس کے بھائی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

مجھے صرف اور صرف مرم کو اپنی محبت کا یقین دلا کر اس سے نکاح کرنا ہے اور جو پلان میں کر رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ میری بات کو ضرور مان جائے گی۔

کیا مطلب تم صرف ڈرامہ کر رہے ہو یاور کو ڈھونڈنے کا وہ کچھ کنفیوز ہو کر پوچھ رہا تھا۔

اور نہیں تو کیا میں اسے یہاں لایا ہی اس لیے تھا تاکہ میں اس کے ساتھ نکاح کر سکوں میں اس سے محبت کرتا ہوں۔

سچی محبت میں اس کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں میں نے یاور سے تین دفعہ اس کا رشتہ مانگا لیکن ہر دفعہ اس نے انکار کر دیا۔

اس یاور سے تو مجھے اتنی نفرت ہے کہ تم اندازہ نہیں لگا سکتے میرا دل تو چاہتا ہے کہ میں اسے جان سے مار ڈالوں۔

لیکن ہمیشہ مرم کے آنسو دیکھ کر مجھے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے ورنہ جس طرح میں نے اس مرید کو ہٹایا تھا راستے سے اسی طرح میں اسے بھی ہٹا سکتا ہوں۔

لیکن اپنی مرم کی آنکھوں میں میں آنسو برداشت نہیں کر سکتا۔

اسی لیے تومیں اسے یہاں لایا ہوں وہ کسی ناجائز تعلق کے ساتھ میرے ساتھ ایک جگہ پر رہنے کے لیے تیار نہیں ہوگی۔

تو وہ مجبور ہو جائے گی مجھ سے نکاح کرنے کے لیے ویسے بھی اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ اگر میں یاور کو ڈھونڈنے میں

کامیاب ہو جاتا ہوں۔

تو وہ خود یاور کو مجھ سے شادی کے لیے منائے گی اور پھر تو یاور کو مانا پڑ جائے گا کیو نکہ اگر اس کی بہن راضی ہے تو کسی دوسرے کا راضی ہونا بنتا نہیں ہے وہ بس اپنی بہن کی خوشیاں چاہتا ہے۔

وہ مرم کے لیے واحد رشتہ ہے میں نہیں چاہتا کہ مرم اپنا واحد رشتہ کھو دے میں مرم سے محبت کرتا ہوں اسے کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔

وہ پرُ سکون انداز میں بات کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف موجود انسان اس کے دماغ کی داد دے رہا تھا۔

ماننا پڑے گا یار لیکن پھر بھی یاور کے لیے تو اتنے ڈرامے بازیاں کر ہی کیوں رہا ہے۔۔۔۔ ؟

اسے ڈھونڈ ہی کیوں رہا ہے دفع کر ہمیں کیا لینا دینا اس سے وہ کسی گینگسٹر کے چکر میں لگ گیا ہے۔

تو بس اس لڑکی سے شادی کر اور تین چار مہینے اس کے ساتھ یہاں انجوائے کر کے واپس پاکستان لوٹ جا اور پھر بتا دینا نکاح کی وجہ یہ تھی کہ تم دونوں ایک جگہ پر بنا کسی مضبوط رشتے کے رہ نہیں سکتے تھے۔

اور تب تک یہ معاملہ بھی کافی حد تک ٹھنڈا ہو جائے گا۔

ہاں میں۔ ایسا ہی۔ کروں گا یہ سب میں صرف مرم کو یہ یقین دلانے کے لیے کر رہا ہوں کہ مجھے بھی اس کے بھائی کی اتنی ہی پرواہ ہے جتنی کہ اسے ورنہ تجھے پتہ ہے میرا بس چلے تو میں خود اپنے ہاتھوں سے یاور کو مار ڈالوں ۔

جس طرح مرید کو ہم نے راستے سے ہٹایا تھا وہ کیسے جا رہا تھا پولیس کے پاس ہمارا راز کھولنے کے لیے کہ ہم انلیگل طریقے سے لوگوں کو باہر بھیجتے ہیں۔

اس کی لاش تک کسی کو نہیں ملی وہ بڑے فخر سے اپنا کارنامہ بتا رہا تھا

اچھا۔۔۔۔ ۔ یار اب بس کر اتنا اونچی آواز میں بولنے کی ضرورت نہیں ہے یہ نہ ہو کہ آگے پیچھے کوئی سن لے دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں ہم تو مرید کو غائب کر کے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ دوسرے کسی علاقے میں اچھی نوکری کر رہا ہے۔

اگر کسی کو کانوں کان خبر ہو گئی کہ ہم نے اس کا قتل کر کے اس کی لاش کو سمندر میں بہا دیا ہے بہت برے طریقے سے پھنس جائیں گے۔

ہاں ہاں ٹھیک ہے میں بھی ذکر نہیں کرنا چاہتا تم یاور کے بارے میں انفارمیشن لینے کی کوشش کرو۔

اگر نہیں ملتی تو بھی کوئی بات نہیں لیکن ایسا کرنا کہ مرم کو ہو سکتا ہے کہ کچھ دنوں میں میں تم لوگوں سے ملوانے کے لیے لے کر آؤں۔

تو اس کے سامنے تم لوگوں نے یہی شو اف کرنا ہے کہ تم لوگ اسے ڈھونڈنے کے لیے زمین آسمان ایک کر رہے ہو۔

ہاں ہاں ٹھیک ہے تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ ہم سب کر لیں گے۔

اور میں یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کروں گا کہ یاور اخر ہے کون سی ٹیم کے پاس اگر تو وہ کائزان کاظمی کے پاس ہوا تو بہتر ہے کہ ہم فاصلہ بنا کر رکھیں۔

کیونکہ کائزان کاظمی سے پنگا لینا خود اپنی موت کو آواز دینے کے برابر ہے اور ایسا رسک ہمیں لینا ہی نہیں چاہیے۔

ہاں ٹھیک ہے میں چلتا ہوں وہ میرا انتظار کر رہی ہے وہ بس اتنا کہہ کر فون بند کر چکا تھا۔

جب کہ سامنے بیٹھا آدمی اسے حیرت بھری نگا ہوں سے دیکھ رہا تھا ایک لمحے کے لیے وہ گھبرایا تھا کہیں اس نے اس کی ساری باتیں سن تو نہیں لی تھی

جب اس نے سامنے پڑے ایک ڈبے کی طرف اشارہ کیا تھا شاید وہ اس میں پیسے ڈالنے کے لیے کہہ رہا تھا۔

جو کال اس نے کی تھی وہ اس کی بولی نہیں سمجھ رہا تھا تبھی تو وہ اشارہ کر رہا تھا ورنہ بات کر کے بھی اس سے کہہ سکتا تھا۔

وہ اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کرتا جلدی سے مصر کی کرنسی نکال کر اس ڈبے میں ڈال چکا تھا

اور پھر اس آدمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وہاں سے نکل گیا لیکن وہ آدمی دور تک اسے دیکھتا رہا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.