ہیلو ہمیں کچھ انفارمیشن چاہیے کل آپ کے ہوٹل کے پچھلی طرف ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا رات کو وہاں ایک لڑکی تھی کیا ہم اس لڑکی سے مل سکتے ہیں۔
اصل میں اس لڑکی نے ہمارے بھائی کی جان بچائی ہے ہم اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
وہ لوگ تین گھنٹے کی ڈرائیو ڈیڑھ گھنٹے میں کر کر یہاں پہنچے تھے۔
جی بالکل کیوں نہیں ہم آپ کو ابھی ان سے ملوا دیتے ہیں۔ اب کیسے ہیں وہ جن کا کل رات کو ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔
ریسپشن پر کھڑی خوبصورت سی لڑکی رسل کی پرسنلٹی سے امپریسڈ ہوئی تھی لیکن رسل اسے منہ نہیں لگا رہا تھا اسی لیے وہ ہنس کر رفیل سے بات کر رہی تھی لیکن اس وقت رفیل کی اپنی جان پر بنی ہوئی تھی وہ کسی لڑکی کے ساتھ فلرٹ نہیں کر سکتا تھا
جی میری بہن وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں جلدی سے اس لڑکی کو بلوا دیجیے ۔ رسل نے تنگ آ کر ٹیبل پر ہاتھ مارا تو وہ لڑکی تھوڑا
پروفیشنل انداز میں جلدی سے فون کو اٹھا چکی تھی۔
ہیلو میم کیا اب ہم سے عربی میں بات کریں گی انگلش میں یا اردو میں اس لڑکی نے سوال کیا تھا۔
مرم کو سمجھ تو کچھ بھی نہیں آیا لیکن اس نے سارے جملے میں اردو لفظ سن لیا تھا۔
جب کہ لڑکی نے فون ساتھ کھڑے آدمی کو پکڑا دیا تھا شاید اسے اردو نہیں آتی تھی۔
السلام علیکم میم کل رات آپ نے ایک انسان کی جان بچائی تھی وہ لوگ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے نیچے آئے ہوئے ہیں۔
آپ پلیز تھوڑا سا وقت نکال کر نیچے آ جائیے اور ان سے ملاقات کر لیجئے ہم آپ کو ڈسٹرب کرنے کے لیے بہت زیادہ معذرت خواہ ہیں لیکن ان لوگوں کو واپس جانے کی جلدی ہے۔
اور پلیز ان سے کہتے کہ کل رات جو دوپٹہ انہوں نے پھاڑا تھا اس دوپٹے کا باقی حصہ بھی وہ آتے ہوئے ساتھ لے آئیں رفیل نے بیچ میں بڑی جلدی دکھائی تھی رسل نے اسے گھورا تھا لیکن رفیل نے زیادہ اثر نہ لیا۔
وعلیکم السلام جی جی میں آتی ہوں ابھی وہ بس اتنا کہہ کر فون بعد کرنے لگی تھی
میم جو دوپٹہ آپ نے کل رات کو پھاڑا دیا تھا اس دوپٹے کا باقی حصہ بھی لے آئیے گا۔
کیا ۔۔۔۔ وہ حیران ہوئی تھی اس کی بات سن کر جب کہ دھیان سامنے بیڈ پر پڑے اس دوپٹے کے ٹکڑے پر گیا تھا جو کل رات اس نے اس آدمی کو باندھا تھا باقی کا دوپٹہ ابھی اس کے پاس ہی تھا جو بہت چھوٹا ہو جانے کی وجہ سے اب اس کے کسی کام کا نہیں تھا
***
فیصل بھائی تو یہاں پر ہیں ہی نہیں۔ تو مجھے اس طرح سے نہیں جانا چاہیے۔
مجھے نقاب کر لینا چاہیے اچھا ہی ہے میں زیادہ کسی کے سامنے نہ اؤں ۔
کل رات تو اندھیرا تھا اسی لیے فیصل بھائی نے مجھے نقاب کرنے کے لیے نہیں کہا لیکن انہوں نے مجھے سختی سے پاکستان سے ہی کہہ دیا تھا کہ یہاں مجھے زیادہ لوگوں کی نظر میں نہیں اتا۔
وہ نقاب کرتے ہوئے اپنے چہرے کو ٹھیک سے چھپا کر باہر نکلی تھی ہاتھ میں دوپٹے کا وہ چھوٹا سا ٹکڑا تھا۔
پتہ نہیں ان لوگوں نے اسے لانے کے لیے کیوں کہا تھا۔
***
السلام علیکم ۔۔۔۔ وہ دونوں باہر صوفے پر بیٹھے اس کا انتظار کر رہے تھے جب ریسپشن نے ان کی طرف اشارہ کیا۔
وہ ان کے پاس آتے ہوئے انہیں سلام کرنے لگی یقینا وہ وہی دو لڑکے تھے جو کل رات کو اس آدمی کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے
وعلیکم السلام دوپٹہ لائی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔؟ رفیل نے جلدی سے سوال کیا تھا وہ دونوں اس سے اردو میں بات کر رہے تھے شاید وہ سمجھ چکے تھے کہ اسے ان کی زبان نہیں آتی۔
جی میں لائی ہوں وہ جیسے ہی دوپٹہ ان کے سامنے کرنے لگی رفیل نے اس سے چھین لیا تھا۔
بہت شکریہ آپ کا ہم آپ کو اس سے بھی خوبصورت دوپٹہ لے کر دیں گے لیکن فی الحال ہمیں جانا ہے چل ۔۔۔۔ ۔ وہ رسل کا ہاتھ تھام کا اسے گھسیٹتے ہوئے باہر کی طرف لے کر جا رہا تھا جبکہ وہ جو ان کی طرف سے شکریہ کی منتظر تھی وہیں کھڑی رہ گئی۔
پاگل ہو گیا ہے کیا مجھے نام تو پوچھنے دے۔ اس لڑکی کا
۔۔۔۔۔ رسل نے اسے روکنا چاہا تھا۔
آپ کا نام کیا ہے وہ واپس آتے ہوئے اس سے پو چھنے لگا۔ جب کہ رفیل کا تو وہاں ایک سیکنڈ رکنے کا ارادہ نہ تھا۔
ابے سالے نام کا اچار ڈالنا ہے کیا ہمیں دوپٹے کا یہ ٹکڑا چاہیے تھا مل گیا اب چل یہاں سے وہ اسے گھسیٹ رہا تھا۔
مرم۔۔۔۔۔۔۔ اس کے جلد بازی سے پوچھنے پر اس نے جلدی سے اسے اپنا نام بتایا تھا
مریم۔۔۔۔۔۔ ؟
نہیں مرم۔۔۔۔۔۔ ۔"اس کے غلط نام لینے پر اس نے پھر سے اپنا نام اسے بتایا۔
بہت اچھا نام ہے آپ کا مریم باجی اگر زندگی رہی تو پھر سے ملیں گے۔ چل سالے ورنہ اب وہ دوپٹہ مل جانے پر بھی ہمیں کاٹ کر رکھ دے گا یار کیوں اس کے العاشر کے نیچے آنا چاہتا ہے۔
وہ مرم کو بات کرنے کا موقع دیے بنا ہی اسے گھسیٹ کر لے گیا تھا جبکہ اس کے پھر سے مریم کہنے پر اب کی بار اسے بھی غصہ آگیا تھا عجیب جاہل لوگ تھے یہ کس طرح کا شکریہ ادا کر کے گئے تھے وہ اس کا۔
اگر یہ لوگ دوبارہ آئیں تو مجھے بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کا شکریہ مجھے ہرگز نہیں چاہیے۔
اور اگلی دفعہ ائے تو اس چھوٹے والے لڑکے کو کہنا کہ اپنے نام کا اچار ڈالیں مجھے میرے نام کا اچار نہیں ڈلوانا ۔ پاگل آدمی ۔۔۔۔۔ وہ غصے سے ریسپشن والے کو بولتی اپنے کمرے کی طرف چلی گئی تھی جبکہ وہ خود حیران تھے ان لوگوں کے انداز پر
***
لے آئے کائزان ہم لے آئے۔ وہ دوپٹے کا ٹکڑا یہ لو رفیل نے اتنے خوش ہو کر وہ ٹکڑا اس کے حوالے کیا تھا جیسے وہ کوئی خزانہ لے آیا ہو۔
یہ وہ ٹکرا نہیں ہے اس نے ٹکڑے کو دیکھتے ہوئے ان سے کہا تھا حالانکہ وہ راستے میں دوپٹے کے ٹکڑے کو کاٹ کر لائے تھے اور اس پر خون بھی گرا دیا تھا تاکہ کائزان کو یقین آ جائے۔
اس کے ایک سائڈ پر دھاگے سے ڈیزائن بنا ہوا تھا اس پر تو کوئی ڈیزائن نہیں ہے۔
کائزان تم کل رات اپنے ہوش میں نہیں تھے تو تمہیں ڈیزائن کا کیا ہوش ہوگا رفیل کی مری مری سی آواز نکلی تھی۔
سچ سچ بول دوا ور یاد رکھنا کائزان کاظمی ہر وقت اپنے پورے ہوش و حواس میں رہتا ہے۔
ہاں ہم گئے تھے وہاں اس ہوٹل میں اس لڑکی سے اس کے دوپٹے کا باقی پیس لے کر آئے ہیں کیونکہ ان ہسپتال والوں نے اسے ضائع کر دیا تھا۔ رسل نے سچ بتانا بہتر سمجھا تھا۔
اچھا تو ملاقات کر کے آئے ہو ۔۔۔۔۔ ۔" وہ ایک سائیڈ سے اپنے لب دانتوں میں دبائے مسکرایا تھا۔ وہ جب مسکراتا تھا تو ہمیشہ ایک سائیڈ سے مسکراتا تھا اور جس سائیڈ اس کی مسکراہٹ نہیں ہوتی تھی وہاں ہری گہری کرسٹل آنکھ کے ذرا سا نیچے ایک چھوٹا سا گڈا بن جاتا تھا جو دکھنے میں اسے بہت پرکشش بنا دیتا تھا۔ لیکن اس کی یہ مسکراہٹ بہت خطرناک تھی
صبح اس کی اس مسکراہٹ نے رسل کو ڈرا دیا تھا اور اب بھی اسے عجیب سا خوف محسوس ہو رہا تھا
ہاں ہم یہ دوپٹہ اسی لڑکی سے لے کر آئے ہیں ملاقات بھی ہوئی ہے ہماری اس سے وہ اس ہوٹل میں روم نمبر232 میں رہتی ہے۔
رسل نے تفصیل بتائی تھی۔
نام پوچھا ہوگا تم لوگوں نے ۔۔۔۔۔۔ ؟ اس نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے دوپٹے کے اس ٹکڑے کو اپنے ہاتھ پر باندھا تھا مریم نام تھا اس کا رفیل نے فورا کہا۔
بکواس بند کر اس کا نام تھا ایک منٹ مجھے یاد کرنے دو۔
مریم نہیں تھا کچھ الگ تھا کچھ نیا سا تھا میں نے پہلے کبھی نہیں سنا۔ ہاں مرم مرم نام تھا اس کا۔
ہاں مرہم پٹی ہی نام تھا ۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی یاد اگیا ۔ رفیل نے خوش ہو کر کہا تھا مرم ۔۔۔۔۔۔ کائزان نے نام دہرایا تو ان دونوں نے ہاں میں سر ہلایا تھا۔
میرا اور اس کا نام جوڑ کے دیکھو کیسا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کیا مطلب ہم سمجھے نہیں ان دونوں کی آواز جیسے گلے میں ہی بند ہو گئی تھی۔
تم لوگوں کو سمجھانے کے لیے میں کیا تم لوگوں کا ٹیچر ہوں دونوں نام ایک ساتھ لے کر بتاؤ کہ کیسے لگ رہے ہیں۔
مرم کائزان کاظمی۔۔۔۔۔۔ ناٹ بیٹ ۔۔۔۔۔ وہ خود ہی اپنا نام اس کے نام کے ساتھ لیتے ہوئے بولا تھا۔ جب کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہ گئے۔
ذرا مطلب چیک کرو اس نام کا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنا فون اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔
جبکہ رسل کا تو کام تھا صرف اس کے ارڈر کو فالو کرنا۔
مرم ۔۔۔۔ قدیم مصر میں یہ لفظ کسی ایسی چیز کے لیے استعمال ہوتا تھا جس کی خواہش میں سامنے والا دیوانہ ہو جائے۔ یعنی کوئی انتہائی قیمتی مگر بہت نازک چیز جس کی خواہش کی جائے۔ اس نے مطلب بتاتے ہوئے موبائل واپس اس کے حوالے کیا
اور کائزان کا مطلب خواہش کرنے والا ۔
تو مرم تم قیمتی ہو اور کائزان تمہارا خواہش مند ۔ اس یاور حبیب کا شکریہ ادا کر دو اخر اسی کی وجہ سے تو ہم اس راستے پر گئے تھے۔
اسے کہو کہ اب بھی وقت ہے اپنی حقیقت بیان کرے میں اسے زندہ چھوڑ دوں گا اپنی مرم کے صدقے ۔
کیا تم اس سے محبت کر بیٹھے ہو رسل نے بڑی مشکل سے الفاظ ادا کیے تھے جبکہ وہ سبز آنکھوں سے اسے دیکھ کر پرسرار سے انداز میں مسکرایا ۔
ابھی بتایا نہ تمہیں کہ وہ قیمتی ہے اور میں اس کا خواہش مند ۔ اور کسی چیز کی خواہش تب ہی کی جاتی ہے جب معاملہ دل کا ہو۔
یہ یاور حبیب والا کیس ختم کرو نا پھر تمہاری بھابھی سے ملنے چلیں گے۔
میں بھی ذرا گھر چلتا ہو ڈبلیو کو بتانا بھی تو ہے کہ اس کی ممی آ رہیں ہے۔
وہ بھی تھوڑا تیار ہو جائے اس کے لیے نئی بات ہے نا ایڈجسٹ کرنے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔ وہ بڑے بے فکر انداز میں بولتے ہوئے باہر نکل گیا تھا۔ جب کہ وہ دونوں حیران پریشان اس کے پیچھے پیچھے آ رہے تھے۔
میرے خیال سے وہ لڑکی شادی شدہ ہے کائزان کیونکہ وہ یہاں کسی لڑکے کے ساتھ رہ رہی تھی رسل نے اسے بتانا ضروری سمجھا تھا۔
نہیں ساتھ نہیں رہ رہی تھی وہ دونوں الگ الگ کمرے میں رہ رہے ہیں لیکن ساتھ پاکستان سے یہاں آئے ہوئے ہیں۔
رفیل نے اس کی بات کی درستگی کی تھی جب کہ وہ اس کے پیر پر اتنے زور سے پیر مار چکا تھا کہ اس کی چیخ نکل گئی۔
اس کا بھائی ہوگا۔ کل رات کو وہ کسی فیصل بھائی کا نام لے رہی تھی کائزان بالکل ریلیکس انداز میں تھا۔
خیر چھوڑو اس ٹانک کو حملہ رمیز نے کروایا تھا وہ ٹوٹل15 لوگ تھے15 کے15 مجھے شام سے پہلے تہ خانے میں چاہیے۔ تمہاری بھابھی سے تفصیل سے ملاقات اور اس کی ذات پر تفصیل سے گفتگو میں اکیلے تنہائی میں کروں گا۔
اور تم لوگوں کو بھی اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس لڑکی کے بارے میں بات صرف کائزان کاظمی کر سکتا ہے
اور وہ بھی صرف کائزان کاظمی سے۔ کسی دوسرے کی باتوں میں تو کیا سوچ میں بھی وہ لڑکی نہیں آنی چاہیے۔ اس نے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
جو ایک دوسرے کو دیکھتے صرف ہاں میں سر ہلا کر اسے یقین دلا چکے تھے کہ وہ اس لڑکی کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں
***
وہ آرام سے اپنے ڈبلیو کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ اندر سے عجیب غریب چلانے کی آوازیں آرہی تھیں جنہیں وہ پوری طرح سے انگور کر رہا تھا۔
کیا ہوا بھوک لگ رہی ہے۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کے سر پہ پیار سے ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھنے لگا جو ایک نظر اسے دیکھتا سر جھکا گیا تھا میرا بچہ بس تھوڑی دیر اور اب تک تو کسی نہ کسی کو مر جانا چاہیے تھا۔ آج کل رفیل اور رسل کافی کام چور ہو گئے ہیں تم صبر کرو میں خود جا کر دیکھ کر اتا ہوں۔
وہ اسے سمجھانے والے انداز میں کہتے ہوئے اس کے قریب سے اٹھا اور اندر کی جانب جانے لگا۔ جب ڈبلیو نے اس کے جاتے ہی باہر کی طرف قدم رکھا لیکن وہ دروازے سے پلٹ کر اسے دیکھنے لگا تھا۔ اور اس کے دیکھنے پر وہ دوبارہ جالے کے اندر جا کر ایک کونے میں بیٹھ گیا تھا۔ تمہیں پتہ ہے نہ ڈبلیو میں بہت کم لوگوں پر اعتبار کرتا ہوں۔ بلکہ میں انسانوں پر اعتبار کرتا ہی نہیں۔
چاہے کچھ بھی ہو جائے تم اس پنجرے سے باہر نہیں آ سکتے میری اجازت کے بنا وہ اونچی آواز میں بولا تھا جبکہ ڈبلیو کسی فرمبدار بچے کی طرح کونے میں بیٹھا ہوا تھا۔
اور وہ اس پر اعتبار کر کے خود اندر چلا گیا تھا
***
یہ تم لوگ کیا کر رہے ہو تم لوگوں کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا کیوں مار رہے ہو ان بیچا روں کو۔۔۔۔۔۔ ۔
کیا بگاڑا ہے ان لوگوں نے تمہارا آج اس کی جگہ اور15 لوگ الٹے لٹکے ہوئے تھے اور مسلسل رفیل اور رسل کے ہاتھوں پٹ رہے تھے۔
ابے او اس دنیا کے اخری نیک انسان ایک سائیڈ پر کیوں نہیں بیٹھ رہا تو آج تجھے نہ تو ہم نے باندھا ہوا ہے اور نہ ہی الٹا لٹکایا ہوا ہے تجھے تو خوش ہونا چاہیے کہ ان سب کے آنے کی وجہ سے تیری بخشش ہو گئی ہے۔
ہاں مجھے چھوڑ کے اور مظلوموں کو پکڑ لیا ہے کیا ملتا ہے تمہیں یہ سارے کام کر کے چھوڑ دو ان لوگوں کو یہ کسی ماں کے بچے ہوں گے کسی بچے کا باپ ہوگا ان میں سے کوئی کسی بہن کا بھائی ہوگا وہ انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ہاں بالکل تم ٹھیک کہہ رہے ہیں ہو یقینا ان میں سے کچھ لوگ کسی ماں کے بچے ہوں گے کسی بہن کے بھائی ہوں گے ہاں ان کی اولادیں بھی ہوں گی لیکن شاید تم یہ نہیں جانتے ۔
کہ ان کی رکھی لیں بھی ہیں۔ ڈرگز کا کاروبار بھی ہے یہ کسی مظلوم کے قاتل بھی ہیں یہ کسی معصوم لڑکی کے ابرو کے لٹیرے بھی ہیں۔ نہ جانے کتنی ماؤں سے ان کے جوان بیٹے چھینے بھی ہیں ان لوگوں نے ۔ ناجانے کتنی بہنوں کے گھر برباد ہوئے ہیں ان کی وجہ سے۔
آسان الفاظ میں سمجھاؤں تمہا رے ملک سے ہر دن10 سے15 سال کی بچیاں اغوا ہوتی ہیں اور یہاں پر لائی جاتی ہیں یہی لوگ لے کر آتے ہیں اور پھر انہیں یہاں کے بھوکے ہوس کے پجاریوں کے اگے پھینک دیا جاتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اب تم ہمیں کچھ بھی کہنا چاہو گے۔
ایک سائیڈ پر ہو کر بیٹھ جاؤ اگر پنی زندگی چاہتے ہو تو ورنہ یہ نہ ہوا کہ ان سب کے ساتھ ساتھ تمہاری بھی یہ آخری رات ہو۔ رسل کا انداز کافی سخت تھا لیکن یاور کو خاموش کروانے کے لیے کافی تھا۔
وہ جن لوگوں کے لیے ان دونوں سے لڑ رہا تھا ان کو تو سر عام پھانسی پر چڑھا دینا چاہیے وہ ان لوگوں کے لیے کیوں لڑ رہا تھا وہ سب ایک کمرے میں تھے جب کہ یاور کو انہوں نے سامنے والے کمرے میں قید کیا ہوا تھا جس کا جاہل بالکل کسی جیل کی طرح تھا اس کا ٹھکانہ کسی زمانے میں شاید جیل ہی رہا تھا۔
جہاں یہ سب کچھ ہوتا تھا اس گھر کو دیکھ کر وہ یہ اندازہ تو لگا ہی سکتے تھے کہ یہ گھر کافی قدیم زمانے کا ہے۔ یقینا کسی زمانے میں کوئی بادشاہ اپنے قیدیوں کو یہاں قید کرتا ہوگا۔ لیکن پھر دماغ میں یہ سوچ بھی آئی تھی کہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ تاریخ میں کہیں نہ کہیں محفوظ کر دیا جاتا۔
یقینا یہ سب کچھ کائزان کاظمی نے اپنی دنیا میں حکومت کرنے کے لیے بنایا ہوگا وہ پرانے زمانے کے لوگوں کو تو نہیں جانتا تھا لیکن اتنا پتہ تھا کہ یقینا قدیم مصر میں ظالم بادشاہ کائزان جیسے ہی ہوئے ہوں گے۔
***
تم لوگوں نے ابھی تک کسی ایک کو بھی ختم نہیں کیا وہاں باہر ڈبلیو بھوکا بیٹھا ہے۔ تم لوگوں کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے میں کیا ڈبلیو کو بھوکا رہنے دوں گا وہ غصے سے اندر داخل ہوا تھا۔
جبکہ رفیل اور رسل دونوں کے ہاتھوں میں تیزی آگئی تھی۔
بہت سخت جان ہیں۔ مرنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور یہ جو مولوی بٹھایا ہوا ہے تم نے یہاں پر اس نے بھی اچھا خاصا
ڈسٹر یک کیا ہے ہمیں
رسل نے اسے وجہ بتاتے ہوئے ساتھ ہی یاور پر بھی الزام لگایا تھا جو ایک طرف ہو کر اسے دیکھ رہا تھا۔
دیکھنے میں یہ آدمی بہت پرسرار تھا وہ سامنے والے کو اپنے بارے میں کچھ بھی پتہ ہی نہیں چلنے دیتا تھا شاید اس کی آنکھوں میں دیکھنے کی کوئی ہمت ہی نہیں کر سکتا تھا۔
اتنی پرسرار انکھیں جو سامنے والے کو خوف میں مبتلا کر دیں اس نے پہلی دفعہ دیکھیں تھی۔
اس مولوی کو کہیں اور شفٹ کرو۔ اور جلدی سے جلدی ان میں سے کسی ایک کو ڈبلیو کے لیے باہر بھیج دو وہ بیچارہ بھوکا بیٹھا ہے صبح سے اس نے کچھ نہیں کھایا ۔
اچھا خاصا میں اس کے لیے گوشت پیک کروا رہا تھا لیکن تم لوگوں نے کہا کہ اس کو دعوت کروانی ہے۔ اور یہاں اب تک اس کے لیے کچھ تیار ہی نہیں ہوا۔
وہ کافی غصے سے بول رہا تھا جبکہ یاور بالکل خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا یہ بہت عجیب انسان تھا۔ اپنے سفید چیتے کا پیٹ بھرنے کے لیے وہ انسانوں کے گوشت کا استعمال کرتا تھا۔
خیر یہ لوگ اسی قابل تھے اس میں تو کوئی شک نہیں تھا لیکن پھر بھی وہ اپنی آنکھوں کے سامنے انسانیت کے ساتھ ایسا سلوک ہوتے بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔
چھوڑ دو پلیز چھوڑ دو ہمیں کائزان صرف ایک دفعہ ہمیں چھوڑ دو ہم تمہارے غلام بن کر رہیں گے ہم تمہیں رمیز کے بارے میں ساری انفارمیشن دیں گے۔
خدا کے لیے ہمیں چھوڑ دو ہم تمہارے لیے کام کریں گے ان میں سے ایک ادمی منتیں کر رہا تھا جب کہ کائزان جو واپس باہر جانے والا تھا الٹے قدم لوٹ آیا ۔
کیا کہا تم نے پھر سے کہتا وہ اس کے سامنے کھڑا پوچھنے لگا تھا جبکہ وہ خون میں لی اپنے الفاظ دہرانے لگا۔
ہاں کائزان ہم وعدہ کرتے ہیں ہمیں چھوڑ دو ہم تمہارے لیے کام کریں گے ہم رمیز کی ساری انفارمیشن تمہیں دیں گے۔ ہم تمہارے لیے اپنی جان بھی دے دیں گے وہ یقین دلا رہا تھا جب اس نے اسے کھولنے کا اشارہ کیا رسل نے حیرانگی سے اسے دیکھا تھا۔
کھولو اسے میں نے کہا وہ رسل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جو اپنے جیب سے اس زنجیر کی چابی نکال رہا تھا جس سے ان لوگوں نے اسے الٹا باندھ رکھا تھا۔
کمرے میں بالکل خاموشی چھا گئی تھی۔ رسل اسے کھول چکا تھا جبکہ کائزان نے اسے کندھے سے پکڑ کر باہر لے جانا چاہا ۔
تمہیں پتہ ہے میں کسی پر اعتبار کیوں نہیں کرتا ۔۔۔۔۔ ۔"
تمہیں پتہ ہے میری لمبی چوری ٹیم کیوں نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔"
تمہیں پتہ ہے مصر میں صرف ایک گینگسٹر حکومت کیوں کرتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اہستہ اہستہ چلتا اس سے سوال کر رہا تھا جبکہ یاور اٹھ کر جالے کے قریب آگیا تھا۔
کیا کائزان اسے اپنے مطلب کے لیے استعمال کرنے والا تھا کیا اس نے اس کی جان بخش دی تھی۔ اس کے دماغ میں بہت
سارے سوال آ رہے تھے۔
کیونکہ تم لوگ اعتبار کے قابل نہیں ہوتے اپنی جان پر آئی تو تم اپنے مالک کو چھوڑ کر میرے سامنے دم ہلانے لگے۔
اور تم کہتے ہو کہ کائزان کاظمی تمہیں اپنے ساتھ رکھ لے اپنا ساتھی بنا لے تاکہ اس طرح کی کسی اور مصیبت پر تم کائزان کو ہی اگے کر دو۔
وہ اسے اپنے ساتھ لیے باہر آیا تھا جبکہ وہ نفی میں سر ہلاتا اسے یقین دلا رہا تھا جب اچانک ہی اس نے کھلے ہوئے جالی کے دروازے سے اسے اندر کی طرف دھکا دے دیا اور اگلے ہی لمحے وہ باہر سے دروازے کو بند کر چکا تھا۔
تم میرے وفادار بن کر رہنا چاہتے ہو نا تو تمہاری وفا یہ ہے کہ تم میرے سب سے وفادار ساتھی کے لیے کھانے کا انتظام کرو وہ صبح سے بھوکا ہے تم میرے اور کسی کام کے نہیں ہو سوائے اس کے کہ تم میرے ڈبلیو کا پیٹ بھرنے کے کام آ جاؤ گے۔
ڈبلیو زیادہ شور شرابہ نہیں ہونا چاہیے۔ میرے کان پہلے ہی درد کر رہے ہیں وہ ڈبلیو سے کہتے ہوئے واپس اندر کی طرف چلا گیا تھا
جب کہ اس آدمی کی ایک چیخ بلند ہوئی جس کی آ واز تہ خانے میں بھی آئی تھی اور اس کے بعد اس کی آواز بند ہو گئی اس کے ساتھ کیا ہوا تھا تہ خانے میں موجود کوئی نہیں جانتا تھا سوائے اس کے کہ اس کا انجام برا ہوا ہے۔