Chapter 7: باب 7

کائزان ہمارے پیچھے ایک گاڑی آ رہی ہے بلکہ ایک نہیں دو یا تین گاڑیاں آرہی ہیں یقینا ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اس گاڑی میں تم ہو میرے خیال میں وہ لوگ ہم پر حملہ کرنے والے ہیں۔

مجھے رمیز کی حرکت لگتی ہے تمہیں کیا لگتا ہے رسل گاڑی چلا رہا تھا پیچھے رفیل بیٹھا تھا جبکہ اس کے ساتھ والی سیٹ پر کائزان بیٹھا ہوا تھا۔

کرنے دو پیچھا کرنے دو میرے خیال سے حملہ کرے گا کیوں نہ اسے تھوڑی دیر کے لیے خوش کر دیں کیوں نہ اسے یہ خبر پہنچا دیں گے کائزان اس جملے میں مارا گیا۔

بیچارہ خوش ہو جائے گا اس کے بھائی کا دکھ تازہ ہے نا میرے خیال میں اسے خوش کرنا چاہیے بہت بڑی نیکی ہے کسی کے دل کو سکون پہنچانا کائزان سکون سے بول رہا تھا۔

جبکہ رسل کو بھی اس کی بات بہت اچھی لگی تھی وہ اس ہوٹل میں پہنچنے ہی والے تھے صرف پانچ منٹ کا فاصلہ تھا۔

یہ علاقہ کافی سنسان تھا دور دور تک یہاں سوائے ان ہوٹل کے لوگوں کے اور کوئی نہیں آتا تھا اور دوسرا یہ ہوٹل کافی سستا تھا اسی لیے بھی امیر لوگ اس طرف رخ نہیں کرتے تھے۔

ٹھیک ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔ گاڑی کا بہت ظالم ایکسیڈنٹ ہونے والا ہے تم لوگوں کو گاڑی سے نکل جانا چاہیے وہ مشورہ دے رہا تھا جبکہ وہ دونوں ہاں میں سر ہلاتے اگلے ہی لمحے گاڑی ایک طرف کرتے ہوئے گاڑی سے نکل گئے تھے جبکہ کائزان نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔

اپنا خیال رکھنا دوست ہم تمہیں مس کریں گے۔

وہ دونوں بس اتنا کہہ کر وہیں سے پلٹ گئے تھے جبکہ ان کے پاس تیزی سے پانچ سے چھ گاڑیاں گزری تھیں انہیں غلط فہمی تھی کہ گاڑیاں صرف تین ہیں حملہ کافی بڑا ہونے والا تھا۔

لیکن انہیں پرواہ نہ تھے کیونکہ کائزان کو ایسے حملوں کی عادت تھی یہ الگ بات تھی کہ وہ صرف خدا پر یقین رکھتا تھا اسے پتہ تھا اسے موت ائے گی تو خدا کی طرف سے آئے گی کوئی مائی کا لال اس کا کچھ نہیں اکھاڑ سکتا۔

***

آگے تو صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کچھ نظر نہیں آرہا میرے خیال میں ہمیں واپس چلنا چاہیے۔

وہ سڑک کے کنارے چل رہے تھے جبکہ فیصل اسے بتا رہا تھا کہ اس نے سارا دن کون سی انفارمیشن لی ہے۔

کمروں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ کسی کو بھی یہ بات پتہ چلنے دے اسی لیے وہ اسے اپنے ساتھ لے کر آیا تھا اور وہ اس کی ساری بات کو سمجھ بھی گئی تھی۔

یہ نمبر کسی رسل نام کے انسان کے پاس ہے اور ان شاءاللہ میں باقی کی ساری انفارمیشن بھی نکال لوں گا تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے انہیں سارے کاموں میں کافی سارا وقت لگ گیا

میں معذرت کرتا ہوں کہ تمہیں میرا اتنا انتظار کرنا پڑا فکر مت کرو ہم سب کچھ پتہ لگا لیں گے جس آدمی نے یہ ویڈیو بھیجی ہے اس کے بارے میں ہمیں پتہ چل گیا ہے۔

تو یقینا تمہارا بھائی اسی کے پاس ہی ہوگا وہ اسے سمجھاتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا جب ایک گاڑی تیزی سے ان کے قریب سے گزری اور پھر چھ سے سات گاڑیاں بھی ان کے پیچھے ہی آئی تھیں اور اگلے ہی لمحے وہاں تیز تر از فائرنگ شروع ہو گئی اس گاڑی کو ہر طرف سے ہی کیا جا رہا تھا۔

اسے اور خود کو خطرے میں پا کر فیصل نے اس کا ہاتھ تھام کر وہاں سے بھاگنا چاہا تھا لیکن وہ بھاگ نہیں پا رہی تھی۔

پتہ تھا تو صرف اتنا کہ وہ لوگ اس انسان کا قتل کرنے والے ہیں وہ لوگ کون تھے کیا تھے وہ نہیں جانتی تھی ان سب نے ایک جیسے کپڑے پہن رکھے تھے اور جسامت میں وہ اچھے خا صے باڈی بلڈرز کو مات دے رہے تھے۔

فیصل بھائی وہ لوگ اس آدمی کو مار ڈالیں گے وہ اس کا قتل کر دیں گے وہ اونچی آواز میں چلا رہی تھی جبکہ فیصل اسے شور نہ مچانے کا کہہ رہا تھا اور اسے بھگانے کی کوشش میں اسے گرا بھی چکا تھا۔

جبکہ وہ حب کرنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی وہ چلائے جا رہی تھی اس کے بار بار چیخیں مارنے پر وہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو گئے تھے اور پھر تیزی سے واپس اپنی گاڑیوں میں بیٹھتے ہوئے وہ لوگ واپسی کی راہ لے چکے تھے شاید انہیں آرڈرز تھے کہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو جائے انہیں کسی کی نظر میں نہیں اتا ۔

یہی تو وجہ تھی کہ ان لوگوں نے اس سنسان جگہ پر حملہ کیا تھا و رنہ وہ سڑک کے بیچوں بیچ بھی اسے مار سکتے ہیں لیکن انہوں نے کسی کے سامنے آیا ہی نہیں تھا یا کسی کو اپنے بوس کے بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں دیتی تھی انہیں کسی نے دیکھ لیا ہے یہ جان کر وہ خطرے میں آ سکتے تھے اسی لیے وہ یہ دیکھے بنا کہ کائزان زندہ ہے یا مر گیا وہاں سے بھاگ نکلے تھے۔

فیصل بھائی وہ پتہ نہیں ادمی زندہ ہو گا یا مر گیا ہوگا آپ پلیز جلدی سے ہوٹل جائیں لگتا ہے میرے پیر میں موچ آ رہی ہے مجھ سے اٹھا نہیں جا رہا پلیز اپ ہوٹل والوں کو جا کر بتا ئیں یہ نہ ہو کہ وہ آدمی مر جائے۔

اس کو بہت گولیاں لگی ہوں گی وہ فکر مندی سے کہہ رہی تھی جبکہ فیصل بھی ہاں میں سر ہلاتا واپس ہوٹل کی طرف بھاگا تھا جبکہ مرم اٹھ کر اس گاڑی کے پاس جانے کی کوشش کرنے لگی اس کے لیے چلنا مشکل ہو رہا تھا وہ بہت برے طریقے سے گری تھی

***

وہ اہستہ اہستہ چلتی گاڑی کے پاس آ کر گاڑی کا شیشہ بجانے کی کوشش کرنے لگی تھی ایک آدمی تھا جس کا سر سٹیرنگ ویل پر تھا اور اس کے سر سے خون نکل رہا تھا۔

گاڑی میں تقریبا اندھیرا تھا قریب پر چلنے والی روشنی سے اٹھتی تھوڑی سی روشنی سے وہ اس کا چہرہ دیکھ پا رہی تھی لیکن اس کے ماتھے سے نکلتی خون کی لکیریں پوری طرح اس کے چہرے کو کور کر چکی تھیں۔

اس نے بڑی مشکل سے گاڑی کا دروازہ کھولا تھا جب اگلے ہی لمحے وہ آدمی لڑکتا ہوا اس کے اوپرآگرا تھا۔

یا اللہ پاک انہیں کچھ نہ ہوا ہو یہ بالکل ٹھیک ہوں اتنا سارا خون لگتا ہے گولی سر پر لگی ہے۔ وہ بری طرح سے گھبراتی ہوئی اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اونچی اونچی آواز میں چلا رہی تھی۔

کوئی ہے پلیز خدا کے لیے یہاں آؤ یہاں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے وہ کافی اونچی آواز میں بول رہی تھی لیکن پھر یہ یاد آیا کہ وہ اس وقت پا کستان میں نہیں ہے بلکہ کسی دوسرے ملک میں ہے اور یہاں کی تو زبان بھی اسے نہیں آتی تھی۔

اللہ پاک پلیز ان کی حفاظت کرنا انہیں کچھ نہ ہو فیصل بھائی کہاں رہ گئے۔ وہ بہت کوشش کے باوجود بھی کائزان کا وزن اٹھا نہیں پائی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اس کے ساتھ ہی زمین کی طرف گری تھی کائزان ادھا گاڑی کے اندر اور آدھا زمین پر اس کے اوپر تھا۔

اٹھے پلیز اٹھ جائیں آپ کو کچھ نہیں ہوگا فیصل بھائی انے والے ہوں گے پلیز اٹھ جائیں اور اس کے ماتھے پر اپنا دو پٹا رکھتے ہوئے خون روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

پلیز ہیلپ کوئی تو اؤ مدد کے لیے وہ چلا رہی تھی جبکہ وہ آنکھیں کھولے اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا اس نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا اور اس کی آنکھیں کھلی دیکھ کر وه یقین کر پائی کہ وہ زندہ ہے۔

آپ فکر نہ کریں آپ کو کچھ نہیں ہوگا اللہ پاک پر یقین رکھیں ابھی فیصل بھائی آ جائیں گے او اللہ آپ کو تو میری باتیں سمجھ بھی نہیں آرہی ہوں گی ۔۔۔ ۔

وہ بے چینی سے آگے پیچھے دیکھتے ہوئے بولی جب دو لڑکے بھاگتے ہوئے ان کے پاس آئے تھے۔

کائزان تم ٹھیک تو ہو نا وہ دونوں اسے اگلے ہی لمحے زمین سے اٹھا چکے تھے وہ دونوں اسے اپنے سہارے پر بڑی مشکل سے کھڑے کیے ہوئے تھے۔ ان کی بلٹ پروف گاڑی کے دھجیاں اڑ چکی تھیں جبکہ ایک اور گاڑی تیزی سے ان کے پاس آ کر رکی تھی۔

وہ یہ جانے بنا کے مرم انہیں کس طرح دیکھ رہی ہے وہ کائزان کو لیے اس گاڑی میں داخل ہوئے تھے۔ کائزان کی حالت بہت خراب تھی گاڑی الٹنے کی وجہ سے اور بار بار ہی ہونے کی وجہ سے اسے کافی ساری چوٹیں آئی تھیں۔

بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے اسے کوئی گولی تو چھو کر نہیں گزری تھی لیکن پھر بھی اس کی حالت کافی بگڑ گئی تھی اس نے بڑی مشکل سے رسل کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیچھے مر کر دیکھا تھا جہاں وہ حیرانگی سے اسے اپنے پیر وں پر چلتے اس گاڑی کی طرف جاتے دیکھ رہی تھی۔

تمہارا یہ احسان میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔ تم نے میری جان بچائی ہے۔ شکریہ ادا کرنے کے لیے میں واپس آؤں گا۔ وہ اس کی طرف دیکھ کر ہلکا سا مسکرایا تھا وہ بس اس کے لبوں کی تراش دیکھ رہی تھی۔ اس کی گردن پر ایک گلٹی ابھر کر مند پڑی تھی جبکہ وہ ایک سائیڈ سے مسکراتا خون میں لتپت بھی اسے بہت پرکشش معلوم ہوا تھا

***

فیصل بھاگتا ہوا دو تین آدمیوں کے ساتھ وہاں پہنچا تھا ۔۔۔۔ ۔ مرم تم ٹھیک ہو نا تم اکیلی ہو وہ آدمی کہاں گیا جس پر گولیاں چلائی گئی تھی ۔۔ ؟

وہ پر یشانی سے اس سے پوچھنے لگا تھا۔ ۔

فیصل بھائی آپ نے واپس آنے میں بہت دیر کر دی وہ کافی زیادہ زخمی تھے۔

دو آدمی لے گئے ہیں انہیں وہ اسے تفصیل سے بتا رہی تھی جبکہ فیصل کے ساتھ آئے لوگ اب گاڑی کو چیک کر رہے تھے۔

جس کی حالت سے وہ اندازہ لگا چکے تھے کہ گاڑی پر کس قدر شدید حملہ ہوا ہے۔

اصل میں مجھے بھی ان لوگوں کی زبان نہیں آتی یہ ایک طرح کی عربی ہی ہے لیکن عربی سے بہت الگ ہے۔

میں نے بہت کوشش کی ان کی زبان سمجھنے کی لیکن انہیں

سمجھاتے ہوئے مجھے بہت وقت لگ گیا۔

یہ میری بات کو سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے ورنہ شاید میں جلدی واپس آ جاتا وہ اسے وجہ بتا رہا تھا دیر سے آنے کے۔

میں سمجھ سکتی ہوں لیکن آپ کو پتہ ہے وہ آدمی جس کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا وہ اردو میں بات کر رہا تھا مرم نے انکشاف کیا تھا۔

ہاں شاید ان لوگوں کا تعلق انڈیا سے یا پھر پاکستان سے ہو سکتا ہے یہاں بہت سا رے ایسے لوگ ہیں جو کاروبار کے سلسلے میں مصر آئے ہوئے ہیں۔

اب ہمارا ان سب چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہے باقی سب کچھ یہ لوگ خود ہی پتہ لگا لیں گے ان کا کہنا ہے کہ یہ پولیس کیس بن سکتا ہے کہ ہمیں گواہی وغیرہ دینی پڑ جائے لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں یہ اتنا مشکل نہیں ہے اس نے اسے ریلیکس

کرتے ہوئے بتایا تھا۔

چلو آؤ ہم واپس ہوٹل چلتے ہیں یہاں بہت دیر ہو چکی ہے وہ اسے چلنے کا اشارہ کرتے ہوئے ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ چکا تھا۔

جبکہ مرم نے ایک نظر وہ گاڑی دیکھی تھی جس کی حالت بہت خراب تھی۔

اللہ پاک آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ نے اس شخص کی جان بچا لی۔

ورنہ جتنا شدید حملہ اس پر ہوا تھا اس کے بچنے کے بالکل کوئی چانسز نہیں تھے بے شک آپ بے نیاز ہو اب یقینا وہ آپ کی دی ہوئی زندگی کی قدر کرے گا۔

وہ آدمی میرا شکریہ ادا کر رہا تھا کہ میں نے اس کی جان بچائی

حالانکہ میں نے صرف اور صرف اس کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد کی تھی لیکن پھر بھی وہ مجھے تھینک یو بول رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ وہ میرا شکریہ ادا کرنے کے لیے واپس آئے گا۔

تم نے اسے گاڑی سے نکالا ہو سکتا ہے کہ وہ اسی چیز کے لیے بے چین ہو کہ کوئی اسے گاڑی سے باہر نکالے۔

اسی لیے وہ تمہارا شکر گزار ہوگا یا ممکن تھا کہ اس گاڑی میں رہنے سے اس کی جان چلی جاتی۔ یقینا اللہ پاک نے تمہیں اسے بچانے کے لیے ہی بھیجا ہوگا تم نے ایک انسان کی جان بچائی ہے اور تم نے یہ بہت اچھا کیا ہے۔

اور اسے تمہارا شکریہ ادا کرنا بھی چاہیے۔ اگر ہمارے مصر میں رہتے ہوئے تمہاری اس کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی تو تم اس کا تھینک یو ایکسیپٹ کر لینا ویسے تم نے اس کا چہرہ دیکھا ہے۔

نہیں بہت زیادہ اندھیرا تھا اور اس کا چہرہ پورا خون سے لتپت تھا میں اس کا چہرہ نہیں دیکھ پائی ہاں لیکن شاید میں اسے پہچان لوں گی نیم اندھیرے میں جتنا میں نے اسے دیکھا اتنی پہچان تو مجھے ہے۔

چلو یہ اچھی بات ہے اگر وہ تمہیں تھینک یو بولنے کے لیے آیا تو تم اسے پہچان لو گی۔

وہ اسے اپنے ساتھ واپس ہوٹل لے آیا تھا۔

چلو جاؤ اب تم آرام کرو میں بھی سونے جا رہا ہوں۔

وہ اسے کمرے کے دروازے پر چھوڑ کر خود اپنے کمرے کی

طرف چلا گیا تھا۔

جبکہ مرم کے دل میں ہر لمحے کے ساتھ فیصل کے لیے عزت بڑھتی جا رہی تھی وہ سچ میں ایک بہت اچھا اور نیک انسان تھا۔

***

تم ٹھیک ہو نہ کائزان ہم بہت شرمندہ ہیں ہم بہت پیچھے رہ گئے تھے ہمیں نہیں پتا تھا کہ وہ اتنا بڑا حملہ کروانے جا رہا ہے وہ تو خدا کا شکر ہے کہ گاڑی بلٹ پروف تھی۔

ورنہ نہ جانے آج کیا ہو جاتا وہ دونوں اسے ہسپتال لے کر آئے تھے جبکہ بیڈ پر لیٹا وہ بالکل پرسکون سر کے نیچے ہاتھ رکھے اوپر چھت کی طرف دیکھ رہا تھا۔

اس کے چہرے پر کسی طرح کا کوئی غصہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہا تھا۔

وہ لڑکی کون تھی جو وہاں تمہارے ساتھ کھڑی تھی

۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اندھیرے میں ہم اس کا چہرہ نہیں دیکھ پائے لیکن وہ بہت زیادہ پریشان لگ رہی تھی۔ رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔

تم نے سنا نہیں تھا کہ میں نے اسے کیا کہا میں اس کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری جان بچائی تو ظاہری سی بات ہے وہ میری مددگار تھی۔

میرے لیے مسیحا تھی اسی کی وجہ سے تومیں زندہ ہوں وہ بات کرتے ہوئے مسکرایا وہ دونوں حیرت سے دیکھ کر رہ گئے تھے۔

ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔ تمہارے لیے کیا مشکل تھا وہاں جو تم خود نہیں کر سکتے تھے اس لڑکی نے آ کر کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟ رفیل کو اس کی بات پر یقین نہیں تھا

اس نے مجھے گاڑی سے باہر نکالا وہ پھر سے بولا تھا۔

اس گاڑی سے باہر نکلنا تمہارے لیے ہرگز مشکل نہیں تھا۔ تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو کہ اس لڑکی نے تمہاری جان بچائی وہ حیران تھے۔

کیونکہ یہ حقیقت ہے آج میں زندہ ہوں۔ تو اس لڑکی کی وجہ سے ورنہ اس کی آنکھیں اتنی دلکش تھیں کہ میں ڈوب کر مر جاتا۔

وہ اس کے لبوں کی بڑ بڑا ہٹ کو دیکھ رہے تھے لیکن وہ کیا بول رہا تھا وہ سمجھ نہ آیا کیونکہ آواز بہت کم تھی۔

اس لڑکی نے میرے سر پر کچھ با ند ھا تھا نا ۔۔۔۔۔؟ اس نے ان دونوں سے پوچھا تھا۔

ہاں وہ کوئی کپڑا تھا شاید اس نے اپنے دوپٹے وغیرہ سے پھاڑ کر تمہیں باندھا تھا۔ شاید اس نے تمہارا خون روکنے کی کوشش کی تھی۔

رسل نے اسے تفصیل سے بتایا۔

کہاں ہے وہ اس وقت وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگ گیا تھا جبکہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر حیرانگی سے اب اس کی طرف دیکھنے لگے۔

وہ تو شاید اسی کمرے میں ہوگا جہاں ڈاکٹر نے تمہاری مرہم پٹی کی تھی شاید وہ ان لوگوں نے بن میں پھینک دیا ہوگا وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب اچانک کائزان نے اس کا گریبان پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا تھا۔

مجھے وہ چاہیے ابھی اور اسی وقت میں تمہیں دس منٹ کا وقت دیتا ہوں مجھے لا کر دو وہ کپڑا کہیں سے بھی وہ اسے گھورتے ہوئے بولا تھا جبکہ اس کی آنکھوں سے رسل خوفزدہ ہو گیا تھا۔

وہ اتنا پرسکون بیٹھا ہوا تھا اچانک اس کا غصہ اسے سمجھ نہیں آیا تھا۔

کائزان ایسا بھی کیا ہے اس کپڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

مجھے چاہیے وہ کسی بھی قیمت پر دس منٹ وہ اسے وارن کر رہا تھا جبکہ رسل ہاں میں سر ہلاتا اپنا گریبان چھوڑتے ہی باہر نکل گیا تھا ایک معمولی سے کپڑے کے لیے تم ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ کپڑا میرے لیے معمولی نہیں ہے یہ بات یاد رکھنا رفیل ورنہ اگلی دفعہ میں تمہیں سمجھاؤں گا نہیں وہ اتنے غصے سے بولا تھا کہ رفیل حیران رہ گیا۔

میں جا کر رسل کی مدد کرتا ہوں اس کپڑے کو ڈھونڈنے میں وہ بس اتنا کہہ کر باہر بھاگ گیا تھا اس کا کوئی ارادہ نہ تھا کائزان کی نظروں کا سامنا کرنے کا۔

***

ایسا بھی کیا ہے اس معمولی سے کپڑے میں کہ کائزان اس کے لیے اتنا پاگل ہو رہا ہے وہ دونوں اس کمرے کی چھان بین کر رہے تھے۔ بلکہ چھان بین کیا کر رہے تھے انہوں نے تھوڑی ہی دیر میں اس کمرے کی پوری حالت خراب کر دی تھی لیکن اس کپڑے نے نہ ملنا تھا وہ نہ ملا۔

پتہ نہیں اس کپڑے میں کیا ہے لیکن اس کو ڈھونڈو اس سے پہلے کہ کائزان ہم دونوں کی منڈی الگ کر دے۔ تم دیکھ نہیں رہے تھے وہ کتنا زیادہ غصے میں تھا مجھے تو یقین ہے کہ اگر وہ کپڑا ہمیں نہ ملا تو وہ ہم دونوں کو بھی ختم کر دے گا۔

ارے مل جائے گا مل جائے گا ڈرا کیوں رہے ہو ڈھونڈ تو رہے ہیں نا ہم اسے کائزان سے خوف آ رہا تھا اور رسل اسے مزید ڈرا رہا تھا جتنے غصے میں لگ رہا تھا مطلب صاف تھا کہ ان دونوں کی جان خطرے میں تھی۔

اور ان دونوں کو وہ کپڑا ڈھونڈ کر اپنی جان بچانی تھی.

آپ لوگ اس کمرے میں کیا کر رہے ہیں۔۔؟ ایک خوبصو رت سی نرس اندر داخل ہوتے ہوئے ان سے اپنی زبان میں سوال کرنے لگی تھی۔

وہ ایک انتہائی خوبصورت نرس تھی رفیل اسے دیکھ کر مسکرایا تھا لیکن رسل کے اشارے نے اس کی مسکراہٹ چھین لی تھی۔

اگر وہ یہاں پر فلرٹ کرتا تو یقینا رات تک وہ ڈبلیو کا ڈنر بھی بن سکتا تھا۔

دیکھیں سسٹر یہاں پر ہمارے بھائی کی ایک بہت ضروری چیز رہ گئی ہے۔

کل ہم یہاں پر اس کی مرہم پٹی کروا رہے تھے نا تو اس کے سر پر ایک کپڑا بندھا ہوا تھا وہ کپڑا کہیں نہیں مل رہا۔

اصل میں وہ کپڑا اس کی مرحومہ ماں کا دوپٹہ تھا وہ ہمیں ہر حالت میں چاہیے۔

کیا پلیز آپ اسے ڈھونڈنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں رفیل کہانی بناتے ہوئے بولا۔

کیونکہ وہ اس لڑکی کو یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ ان کا بھائی ایک انجان لڑکی کے دوپٹے کے ٹوٹے کے پیچھے اتنا پاگل ہے کہ وہ نا ملنے پر وہ انہیں اپنے بچے کا ڈنر بنانے کے لیے بھی ایک دفعہ نہیں سوچے گا

اچھا وہ ساری گندگی تو ہم نے یہاں سے اٹھوا دی تھی وہ تو شاید اب تک کچرے کے کنٹینر والے اٹھا کر لے گئے ہوں گے۔

آپ کو نیچے جا کر چیک کرنا چاہیے ہو سکتا ہے کنٹینر والا ابھی نہ آیا ہو ویسے وہ اٹھ بجے آ جاتا ہے اٹھ بجنے میں ابھی دو منٹ باقی ہیں آپ پلیز چیک کر لیجئے۔

میں نہیں چاہتی کہ اس ہینڈسم ایگری ینگ مین کی کوئی بھی چیز اس طرح سے ضائع ہو جائے اور وہ تو اس کی ماں کی تھی یقینا اس کے لیے بہت زیادہ خاص ہوگی نرس جیسے اس کے جذبات کو محسوس کر رہی تھی۔

جی بالکل ایسا ہی ہے رسل تم کائزان کے پاس جاؤ میں کنٹینر والے کے پاس جا کر چیک کر کے آتا ہوں اللہ کرے وہ ٹکڑا مل جائے۔

نہیں میں تمہارے ساتھ چلوں گا وہ بس اتنا کہہ کر اس کے ساتھ نیچے آیا تھا لیکن کنٹینر والا سارا کچرا اٹھا کر لے کر جا چکا تھا۔

ان دونوں نے جلدی سے گاڑی نکالی تھی اور کنٹینر والے کے پیچھے اس جگہ پر پہنچنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ سارا کچرا بہت سارے کچرے میں مکس ہو چکا تھا اتنے سارے کچرے میں اسے ڈھونڈنا نا ممکن سی بات تھی۔

یا خدایا یہ کیا ہو گیا اب کیا ہوگا مجھے ڈر لگ رہا ہے میں کائزان کے پاس واپس نہیں جاؤں گا میں تو شام کی فلائٹ بک کروا کر یہاں سے انڈیا بھاگ رہا ہوں رفیل پورا پلان بنا رہا تھا۔

ہاں کیوں نہیں وہاں پہنچنا تو کائزان کے بس کی بات ہی نہیں۔ میرے خیال میں ہم دونوں کو اس کا حل نکالنا چاہیے وہ لڑکی یقینا اسی ہوٹل میں رہتی ہوگی اور دوپٹے کا باقی حصہ شاید اس کے پاس ہوگا ہمیں امید چھوڑنی نہیں چاہیے۔

رسل اس انداز میں بولا کہ رفیل کو لگا جیسے امید کی کرن جاگ آئی ہو۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.