Chapter 6: باب 6

آپ کا نام کیا ہے۔ . . . ؟

وہ لڑکی کاؤنٹر پرکھڑی پاسپورٹ چیک کر رہی تھی۔ میرا نام طیب ابرار ہے اور یہ میری بیوی ہے گونگی ہے بول نہیں سکتی۔

اس کا نام حنا ہے حنا۔ نقاب اٹھا کر اپنا چہرہ دکھا دو باجی کو ۔۔۔۔۔۔ وہ عجیب احمقانہ کام کر رہا تھا وہ حیرانگی سے اس کے جھوٹ پر اسے دیکھنے لگی تھی۔

ارے ارے اس کی ضرورت نہیں ہے پاسپورٹ پر تصویر ہے باقی کی چیکنگ اگے ہوگی جائیے آپ ۔۔۔۔ ۔

شکریہ باجی ۔ چلو حنا۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر آگے کی طرف بڑھ گیا تھا جب کہ وہ پاسپورٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ کسی مسز حنا طیب ابرار کا نام پڑھ کر پریشان ہو گئی تھی کیا وہ اسے غلط

طریقےسے لے کر جا رہا تھا۔

آپ نے مجھے اپنی بیوی کیوں کہا وہاں فیصل بھائی اور یہ آپ نے پاسپورٹ پر نام غلط کیوں لکھا ہوا ہے۔ حب کر جاؤ کیا تم نے سنا نہیں میں نے کہا کہ تم گونگی ہو اور گونگے لوگ کچھ بول نہیں سکتے۔

کیا کہا تھا تم سے جو میں کہوں گا اسی پر حامی بھرتی جانا تمہیں کچھ بھی بولنے یا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تمہیں کیا لگتا ہے دو گھنٹے میں کیا اتنی آسانی سے کام ہو جاتا ہے ہر کام میں بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اب حب کرو اور خاموشی سے میرے ساتھ چلو بنا کچھ بھی بولے ۔

وہ اسے سمجھاتے ہوئے اگلے کاؤنٹر کی طرف لے آیا تھا اور اسے حب رہنے کا اشارہ کر دیا تھا۔ جب کہ وہ غلط طریقے سے جا رہی تھی یہ سوچ ہی اسے گھبراہٹ میں مبتلا کر گئی تھی

***

رمیز اس کا بہت بڑا دشمن تھا جس کا تعلق پاکستان سے تھا وہ مصر پر حکومت کرنا چاہتا تھا لیکن کامیابی کبھی بھی اس کا مقدر نہ بن سکی تھی۔

وہ تقریبا پانچ سال سے اس کے پیچھے پڑا ہوا تھا کہیں جاسوس وہ یہاں اس کی جاسوسی کے لیے بھیج چکا تھا اور انہیں میں سے تین سال پہلے اس نے اپنے بھائی کو بھی بھیجا تھا۔

جو اس کے ہاتھوں مارا گیا تھا اور اب تین سال بعد اس نے اپنے دوسرے بھائی کو بھی بھیج دیا تھا یہاں مرنے کے لیے وہ رمیز کو دیکھتے ہی سمجھ گیا تھا کہ وہ کون ہے۔

بے شک پاکستان میں موجود اس کے ایک کرائم پارٹنر نے اسے یہاں کوئی اور کہانی بنا کر بھیجا تھا۔

لیکن شاید اب اس کا بھی وقت آگیا تھا اس کے انجام تک پہنچنے کا ورنہ کائزان کاظمی کے ساتھ وہ غلط بیا نی کر کے سکون سے کیسے بیٹھ سکتا تھا۔

لیکن اگر اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو وہ تھا یاور حبیب کا کردار یہ انسان کیسے اس تک پہنچا تھا کیسے وہ اس کے سامنے کہانی بنا رہا تھا کیسے وہ اسے پکڑ نہیں پا رہا تھا کون تھا وہ کہاں سے آیا تھا۔

کس نے بھیجا تھا اس کو ۔ وہ کچھ بھی پتا نہیں۔ لگا پا رہا تھا۔

لیکن اسے یقین تھا کہ اس کے لوگ بھی جلد اس کا پتہ کر کے یہاں پہنچ جائیں گے اور پھر کیا ہوگا وہ بہت اچھے طریقے سے جانتا تھا لیکن یاور بہت چالاک انسان تھا اس نے اب تک رسل اور رفیل کے سامنے اپنی زبان نہیں کھولی تھی۔

اس وقت وہ بہت معصومیت سے ہر چیز سے انکار کر رہا تھا جیسے وہ کچھ بھی نہیں جانتا لیکن وہ سب کچھ جانتا تھا۔

اور اس کی زبان کھلانے کے لیے صرف اس کی کمزوری پر حملہ کرنا تھا اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو ٹیڑھی سے صحیح وہ یہ تو سمجھ گیا تھا کہ اسے یہاں بیچنے والا رمیز نہیں ہے بلکہ کوئی اور اس کا دشمن اٹھا ہے جو اس تک لوگوں کو پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن نئے اور پرانے سارے دشمنوں کے لیے کائزان کے پاس سوائے سزائے موت کے اور کچھ بھی نہیں تھا۔

ہاں لیکن وہ اپنے سارے نئے دشمنوں کے بارے میں جاننا چاہتا تھا وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آخر کس کی کیا اوقات ہے۔ کون اس پر کی دشمن بن کر حملہ کر سکتا ہے اور خاص کر وہ اپنے نئے دشمنوں سے ملنے کے لیے بہت ایکسائٹڈ رہتا تھا۔ اور اسے اپنے نئے دشمن کا انتظار تھا کہ کب وہ آئے اور اس پر کھلے خاص کر یاور حبیب کی طرف سے اسے کسی اگلے کردار کا انتظار تھا۔

اور اسے یقین تھا کہ بہت جلد کوئی انے والا ہے اس کی طرف سے جو اس کے لیے یقینا بہت خطرناک ثابت ہونے والا ہے لیکن خطروں سے کھیلنا تو اس کا پسندیدہ کام تھا جو وہ بہت شوق سے کرتا تھا

***

وہ ساری چیکنگ کرنے کے بعد آکر اسے جہاز میں اپنے ساتھ بٹھا گیا تھا وہ اس کے ساتھ والی ہی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ فل کانفیڈنس کے ساتھ اس کی شکل سے کہیں نہیں لگ رہا تھا کہ وہ سارے کاغذات جھوٹے دکھا کر یہاں آیا ہے وہ اتنے سکون میں تھا۔

جیسے ہر چیز اصلی بنوا کر لایا ہو وہ تو اب تک اس چیز کو قبول نہیں کر پائی تھی کہ جھوٹے کاغذات کے ساتھ اسے جہاز میں بٹھا دیا گیا تھا اور وہ دوسرے ملک بھی جا رہی تھی۔

اس کے اندر تک خوف ہی خوف پھیلا ہوا تھا اگر وہ یہاں سے پکڑے گئے تو وہ اپنے بھائی کے پاس نہیں بلکہ نہیں کی جیل میں پھنس جائے گی۔

اتنا تو وہ بھی جانتی تھی کہ جھوٹے کاغذات کے تھرو کسی دوسرے ملک میں جانا کتنا بڑا جرم ہے وہ بہت برے طریقے سے پھنس سکتی تھی اور وہ بھی ایک دو دن کے لیے نہیں بلکہ کئی

سالوں کے لیے۔

تمہیں گھبرانے کی یا فکر کرنے کی ضرورت نہیں میں ہوں نا تمہارے ساتھ میں یہ سب کچھ پہلی دفعہ نہیں کر رہا سمجھ سکتا ہوں تم یہ سب کچھ پہلی دفعہ کر رہی ہو تو ڈر لگ رہا ہوگا لیکن میں ہوں نا تمہارے ساتھ ۔ تمہیں کسی چیز کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے میرے ہوتے ہوئے میں سب کچھ سنبھال لوں گا وہ اسے دلاسا دینے کے لیے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھنے ہی لگا تھا کہ اچانک ہی اس کے دیکھنے پر مسکرا کر اپنا ہاتھ پیچھے کر گیا۔ فکر مت کرو جب تک ہم دونوں میں جائز تعلق قائم نہ ہو جائے

میرے لیے تم ایک پاکیزہ مورت ہو جسے چھونا میرے لیے گناہ ہے۔ میں نے تم سے کتنی سچی محبت کی ہے اگر جان جاؤ تو خود پر فخر کرو گی۔

میری امی میرے لیے کئی طرح کے رشتے لا چکی ہیں لیکن میری بس ایک ہی ڈیمانڈ ہے مرم جس کے علاوہ مجھے اس دنیا میں اور کچھ نہیں چاہیے میں تمہیں حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا تھا یہ سفر تو کچھ بھی نہیں۔ اور مجھے یقین ہے تمہیں میرے جذبوں کی سچائی اور میری محبت کی گہرائی پر یقین آ جائے گا اس سفر میں تم مجھ پر اعتبار کر سکتی ہو۔ میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں جس طرح پاکیزہ تمہیں لے کر جا رہا ہوں اسی طرح واپس لے کر آؤں گا تمہیں گندی نظر سے دیکھنا بھی میرے لیے گناہ ہے۔ وہ اسے یقین دلا رہا تھا جبکہ وہ سچمچ میں اس پر یقین کرنے لگی تھی وہ بہت اچھا انسان تھا اس کی خاطر وہ اپنی جان خطرے میں ڈال رہا تھا کون کرتا تھا آج کے زمانے میں کوئی کسی کے لیے اتنا ۔

اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ جب آپ بھائی کے سامنے میرا رشتہ مانگیں گے نا تو میں خود ان سے کہوں گی کہ میں آپ سے شادی کے لیے تیار ہوں وہ اسے یقین دلا رہی تھی کہ وہ اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مجھے تم پر پورا یقین ہے اس نے مسکرا کر کہا اور سیٹ بیلٹ

باندھنے کا اشارہ کیا جو اسے باندھنا نہیں آتی تھی۔

لیکن فیصل نے جان بوجھ کر ہاتھ آگے نہیں بڑھائے وہ اس کی کوئی مدد نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ چا ہتا تھا کہ یہ چھوٹا سا کام وہ خود کرے اور اس نے کر لیا تھا

***

یہ کیا طریقہ ہے ہماری لڑکی بھیج دی اور اب ہمیں بتا رہی ہو بلکہ اگر ہم نہ آتے تو تم تو ہمیں پتہ بھی نہ چلنے دیتیں۔ کہ تم نے ہماری بیٹی کو اپنے بیٹے کے ساتھ بھگا دیا ہے۔ چھوٹی امی باہر روڈ پر کھڑی چلا رہی تھی۔

تمنا آئی تھی تقریبا ساڑھے چار بجے کے قریب مرم کو یہ کہنے کہ میڈم بہت ہو گئے تمہارے ڈرامے اب آ کر شام کا کھانا بناو۔ لیکن یہاں آ کر اسے پتہ چلا تھا کہ وہ فیصل کے ساتھ مصر کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور تین بجے کی ان کی فلائٹ تھی اب تک تو وہ جہاز میں بھی بیٹھ چکے ہوں گے۔

بس یہ بات سینے ہی تمنا جلدی سے گھر واپس آئی تھی اور آ کر اپنی ماں کو یہ ساری باتیں اس نے تفصیل سے بتائیں پھر کیا تھا محلے میں شور شرابہ کرنے کے لیے وہ اپنے گھر سے باہر نکلتیں ان کے گھر کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے بلکہ دروازے کو پیٹتے ہوئے شروع ہو چکی تھیں۔

لیکن آج تو شاید خالہ کا بھی خاموش بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اسی لیے سر پر چادر اوڑتے ہوئے وہ بھی باہر گلی میں ہی نکل آئی

تھیں۔

آواز کم رکھو شکیلہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے بات کرنے کا ۔۔۔ ؟

بات آرام سکون سے گھر کے اندر بیٹھ کر ہوتی ہے اور تم یہ محلے والوں کو کیوں اکٹھا کر رہی ہو۔۔۔۔۔ ؟

یہ ثابت کرنے کے لیے کہ تمہاری بیٹی میرے بیٹے کے ساتھ بھاگ گئی ہے تو میرے بیٹے کی تربیت اتنی گئی گزری نہیں کہ کسی کو مصیبت میں دیکھ کر وہ منہ پھیر کر بیٹھ جائے۔

ارے ہمارے لیے یاور غیر تھا تمہارا تو بیٹا تھا تم نے تو اپنی اولادوں سے زیادہ اس کے ساتھ محبت جتا ئی تھی تو پھر کیوں جب وہ مصیبت میں ہے تو اس کی بہن ہر دروازے پر دستک دے کر ٹھوکریں کھا کھا کر اپنے بھائی کے لیے مدد مانگ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

میرا بیٹا کوئی اس کو بھگا کر لے کر نہیں گیا بلکہ اس کے بھائی کے پاس لے کر گیا ہے تاکہ وہ اسے واپس پاکستان لے کر آ سکیں۔

بیچارا مصیبت میں ہے وہاں اگر ہم محلے دار مدد نہیں کریں گے تو کون مدد کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اس کے ماں باپ تو بیٹھ گئے ہیں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے۔

بیچاری اس کی بہن اپنی مرحومہ ماں کے زیورات اٹھا کر لائی تھی کہ کسی طرح میرے بھائی کو واپس لے اؤ اللہ جانے اس کے ساتھ وہاں کیا ہو گیا ہوگا۔ احد نے تو اس کی کوئی مدد ہی نہیں کی ارے بیچاری اپنے ہی بھائی کو رو رہی تھی اپنے ہی بھائی کے سامنے۔

ایسے بھائی کی اب غیرت جاگ رہی ہے جب بہن اکیلی اپنے بھائی کے لیے لڑنے گھر سے نکلی تھی تب کہاں مر گئی تھی اس کی غیرت احد بیٹا۔۔۔۔۔۔ ؟

خالہ سنانے پر آئی تو سناتی ہی چلی گئیں۔ وہ ہمیشہ حب کر جاتی تھیں اگے سے بولتی نہیں تھیں اسی لیے تو محلے کے زیادہ تر لوگ ان پر شیر ہوئے تھے۔

کہ وہ کچھ بول نہیں سکتیں اور حقیقت یہی ہے کہ جو جتنا دبتا ہے اس کو اتنا ہی دبایا جاتا ہے بس محلے والوں کا بھی یہی حال تھا مریم خالہ ہر کسی کے کام آ جاتی تھیں

ہر کسی سے محبت سے بات کرتی تھیں لڑائی جھگڑے میں پڑتی نہیں تھیں۔ اسی لیے تو جس کا جو دل کرتا تھا ان کے ساتھ ویسا سلوک کر جاتا تھا آج وہ بولنے پر آئی تو پھر بولتی ہی چلی گئیں

احد جو اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا اپنی ماں کو اکسا رہا تھا۔

کہ اگر اس کی بہن بھاگ کر گئی ہے تو وہ اس کا قتل کر دے گا اس کی غیرت کو بھی وہ بیچ میں ہی للکار چکی تھی۔

احد تو اگلے ہی لمحے وہاں سے اندر کی طرف چلا گیا تھا جا نتا تھا یہ معاملہ اب ٹھنڈا ہونے والا نہیں ہے۔

مریم بہن تم کیوں شکیلہ کے منہ لگ رہی ہو تم تو جانتی ہو یہ کیسی عورت ہے ساری زندگی تو بیچاری مرم پر ظلم کرتی رہی اور یاور کا کیا ہوا مجھے بھی بتاؤ محلے کی عورت پریشانی سے اس سے دریافت کرنے لگی تھیں۔

ارے بہن کیا بتاؤں تمہیں بیچارا وہاں کسی مسئلے میں پھنس گیا ہے۔ اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہاں کیا ہوا ہے گیا تو ہے اب فیصل وہاں سے فون کرے گا تو بتائے گا۔ میں ذرا اندر ہانڈی دیکھ لوں چولہے پر رکھی ہے مریم خالہ کہتی گھر کے اندر چلی گئی

تھیں۔ جبکہ محلے کی چند عورتیں بھی ان کے پیچھے پیچھے ہی آئی تھیں اخر ان لوگوں نے خبریں بھی تو لینی تھیں۔

جب کہ اس دفعہ شکیلہ خاموشی سے اندر چلی گئی تھی کیونکہ محلے کی عورتیں انہی کے بارے میں غلط باتیں کر رہی تھیں۔

***

بھائی کتنی مار کھائے گا اب بس کر دے تجھے مارنا ہمیں بھی اچھا نہیں لگ رہا رسل تھک ہار کر بیٹھتے ہوئے اس سے بولا تھا۔

جب اچانک دروازہ کھلا اور وہ اندر داخل ہوا۔

کائزان یہ کچھ بھی نہیں بول رہا ہم نے بہت کوشش کی ہے لیکن یہ منہ کھولنے کو تیار ہی نہیں پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے کہ یہ رسل کچھ بولنے ہی والا تھا کہ کائزان کے اشارے نے اسے خاموش کروا دیا۔

کائزان میرے خیال میں اب اس کو مارنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اسے نا ڈبلیو کی خوراک بنا دینا چاہیے۔ رفیل نے جیسے اسے آئیڈیا دیا تھا۔

تمہیں یاد ہے جس نمبر پر ریاض نے آخری کال کی تھی پاکستان میں۔۔۔۔ ؟

اس دن جب تم دونوں یہاں آئے تھے۔۔۔۔ ۔" شاید تم نے اس کا فون لے کر اس کے فون سے کسی کو کال کی تھی وہ نمبر پاکستان سے بند ہو چکا ہے اس کی لاسٹ لوکیشن پاکستان ایئرپورٹ تھی۔

تمہارے لوگ شاید تمہارے بارے میں پتہ کرنے کے لیے یہاں مصر آ رہے ہیں مبارک ہو کوئی تو ہے جسے تمہاری بہت پرواہ ہے ور نہ ریاض کے بارے میں تو ہم سب کچھ جانتے ہی تھے۔

لیکن اس کا بھائی اسے بچانے کے لیے نہیں آ سکا شاید وہ جانتا تھا کہ جہاں جائے گا وہاں مارا جائے گا کائزان کاظمی کی دہشت اس کے اندر بھری ہوئی تھی لیکن جو تمہارا ساتھی آ رہا ہے نا وہ یقینا مجھے نہیں جانتا ہوگا خیر جان جائے گا فکر نہ کرو میرے لوگوں کی نظر ہے اس پر۔

پاکستان ایرپورٹ سے وہ کس طرح مصر کی فلائٹ لے کر یہاں آ رہا ہے ساری انفارمیشن ہے مجھے بلکہ مجھے اس سے ملنے کی کافی بے چینی ہے آخر پتہ تو چلے کہ کون ہے میرا ایسا دشمن جو مجھے ڈھونڈتا اپنی موت کو ڈھونڈتے ہوئے خود یہاں آ رہا ہے۔

وہ اس کے سامنے بیٹھا بول رہا تھا جبکہ یاور کو اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی تھی۔ اس کی بہن اکیلی گلی کی نکڑ تک نہیں جا سکتی تھی تو وہ مصر کیسے اتی ۔۔ ۔

آخر وہ لوگ کس کے بارے میں بات کر رہے تھے کیا اس کی طرح وہ بھی غلط فہمی کا شکار تھے کیا وہ اپنے کسی اور دشمن کو اس کے ساتھ ملا رہا تھا۔

یقین کریں جناب میری صرف ایک بہن ہے جسے میں نے فون کیا تھا اس کے علاوہ میں کسی کو نہیں جانتا پاکستان سے یہاں کون آ رہا ہے مجھے اندازہ نہیں ہے پر میں آپ کا کوئی دشمن نہیں ہوں۔

پلیز میرا یقین کریں یاور منت بھرے لہجے میں بولا جبکہ کائزان اکتائے ہوئے انداز میں اس کے قریب سے اٹھ کر باہر نکل گیا تھا

یقینا وہ اس کی ایک ہی گردان سن کر تنگ آ چکا تھا

***

یہ کون سی جگہ ہے اب ہم یہاں کیوں آئے ہیں وہ اسے ایک ہوٹل کے باہر کھڑے رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے بکنگ کروا چکا تھا۔ اور پھر اسے لیے ایک کمرے میں آیا تھا وہ چھ بجے کی فلائٹ سے مصر پہنچ چکے تھے۔

کمرہ ہے یہ ہوٹل ہے فکر مت کرو میں نے دو الگ کمرے لیے ہیں تم اس کمرے میں رہو گی میں ساتھ والے کمرے میں ہوں اس کمرے کے بیچ میں دروازہ بھی ہے اگر تمہیں کوئی مسئلہ ہو تو تم یہ دروازہ کھول کے آ سکتی ہو۔

تمہاری طرف سے دروازہ بند ہے دوسری طرف سے کھلا ہوا ہے اور تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تم یہاں بالکل محفوظ ہو وہ یقین دلا رہا تھا جبکہ مرم نے صرف ہاں میں سر ہلایا ۔

اچھا اب میں جا رہا ہوں اپنے ایک دوست کے پاس وہ اصل میں یہاں کا ایجنٹ ہے اور یہاں پہ آئے لوگوں کے بارے میں ساری انفارمیشن رکھتا ہے میں اس سے جا کر یاور کے بارے میں پوچھتا ہوں تب تک تم آرام کرو۔

کیا آپ مجھے اپنے ساتھ لے کر نہیں جائیں گے وہ پریشانی سے اس سے پوچھ رہی تھی۔

نہیں یہ مسئلہ میں خود حل کر لوں گا ان شاءاللہ ہمیں یاور کے بارے میں پتہ چل جائے گا تم بہت تھک گئی ہو آرام کرو میں جلدی واپس آنے کی کوشش کروں گا اگر کچھ کھانے پینے کے لیے چاہیے ہوا تو یہ یہاں پر فون رکھا ہوا ہے منگوا لینا۔

اپنا موبائل مجھے دو اور وہ نمبر بھی جس پر تمہیں وہ ویڈیوز ریسیو ہو ئی تھی میں اس نمبر کی انفارمیشن نکلو اتا ہوں وہ اس سے اس کا موبائل لینے لگا تھا۔

وہ خاموشی سے ساری چیزیں اسے دے گئی تھی اور اس کے کمرے سے نکلتے ہی سے دروازے کو اندر سے اچھے طریقے سے بند کر دیا تھا۔

یاور کی حالت دیکھنے کے بعد بھوک پیاس تو ویسے بھی اس کی مر چکی تھی دروازے کو ٹھیک سے لاک کر کے وہ آ کر بیڈ پر لیٹ گئی تھی اور نہ جانے کی اس کی آنکھ لگ گئی

***

رسل کے فون پر ایک موبائل نوٹیفکیشن ریسیو ہوئی تھی جہاں اسے پتہ چلا تھا کہ اس کی موبائل نمبر کے بارے میں کسی نے انفارمیشن لینے کی کوشش کی ہے۔

اس نے مسکرا کر موبائل کی نوٹیفکیشن کائزان کے سامنے کردی تھی۔

بہت اچھی بات ہے یہ لوگ تو بہت جلدی ہم تک پہنچ رہے ہیں اب آئے گا مزہ وہ پرسکون سا کرسی کے ساتھ ٹیک لگا گیا تھا۔

وہ ہمارے بارے میں کتنی انفارمیشن لے پائیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا کائزان لیکن یہ اس وقت اس ہوٹل میں رکے ہیں اس آدمی کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی ہے اس کا نام طیب ابرار ہے اور اس کے ساتھ اس کی بیوی ہے جس کا نام حنا طیب ابرار ہے۔

پاکستان میں یہ نمبر جس پر اس کمینے نے آخری کال کی تھی یہی تھا اور اب اسی نمبر سے رسل کے فون کی انفارمیشن نکالی جا رہی ہے کیا خیال ہے اس ہوٹل نہ چلیں وہ پتہ نہیں ہم تک کب تک پہنچ پائیں گے میرے خیال میں ہمیں ان تک پہنچ کر انہیں سرپرائز دے دینا چاہیے۔

رفیل کافی ایکسائٹڈ لگ رہا تھا جبکہ کائزان کو بھی اس کا ائیڈیا پسند آرہا تھا ویسے بھی پچھلے کچھ دنوں سے وہ ٹھیک سے باہر گھومنے پھرنے کے لیے نہیں نکل پایا تھا موقع اچھا تھا انہیں کائرہ سے اس ہوٹل تک پہنچنے میں تقریبا تین گھنٹے تو لگ ہی جانے تھے۔

رسل یاور صاحب کو خبر کر دو کہ انہیں بچانے کے لیے طیب ابرار اور اس کی بیوی آئی ہے جن کا آخری دیدار اسے نصیب نہیں ہوگا وہ بس اتنا کہہ کر وہاں سے نکل گیا تھا جبکہ رسل اس کا پیغام یاور تک پہنچانے کے لیے گیا تھا۔

***

نہ میں کسی طیب ابرار کو جانتا ہوں اور نہ ہی کسی حنا کو تم لوگ اسے مارو چھوڑو یا کچھ بھی کرو بے شک ان دونوں کو بھی اپنے اس باہر بندھے جانور کے آگے ڈال دو مجھے فرق نہیں پڑ تا ائی میری بات سمجھ میں یاور غصے سے چلایا تھا بس بہت ہو گیا تھا آخر کب تک وہ انہیں برداشت کرے۔

کوئی بات نہیں ان کی لاش دیکھو گے تو انہیں پہچان بھی جاؤ گے اس کی ایکٹنگ پر وہ داد دیتے ہوئے بولا تھا بہت اچھے طریقے سے اسے ٹرینڈ کیا گیا تھا۔

وہ ایسا سوچ رہا تھا۔

لیکن کبھی کبھی وہ اس کی ایکٹنگ پر اتنا حیران رہ جاتا تھا کہ اسے لگتا تھا کہ یہ سچا ہے اور وہ لوگ سچ میں کسی غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

لیکن کائزان کاظمی کبھی غلط نہیں ہو سکتا بس اسی لیے وہ اس پر یقین نہیں کر پا رہا تھا۔

***

وہ دروازے پر دستک دیتے ہوئے دوسری طرف سے جواب کا انتظار کرنے لگا لیکن کافی دیر رکنے کے بعد بھی مرم نے دروازہ نہ کھولا شاید وہ سوچکی تھی۔

سوچ کر وہ دوسرے کمرے میں آگیا تھا اسے کوئی انفارمیشن نہیں ملی تھی وہ سونے کے لیے لیٹ ہی رہا تھا جب اچانک مرم کی طرف کا دروازہ کھلا ۔

فیصل بھائی دروازے پر آپ دستک دے رہے تھے سوری میں بہت ڈر گئی تھی اسی لیے میں نے دروازہ نہیں کھولا وہ سامنے والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے اس سے کہنے لگی جب کہ وہ بھی اٹھ کر بیٹھ گیا تھا۔

کوئی بات نہیں ہو جاتا ہے کبھی کبھار اور تمہیں اتنا زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے خیر تم سو گئی تھی کیا مجھے آنے میں بہت وقت لگ گیا اس نے ایک نظر گھڑی کی طرف دیکھا تھا جو رات کے ساڑھے گیارہ بجا رہی تھی سچ میں سے آنے میں چھ سات گھنٹے لگ گئے تھے۔

یقینا تم اپنی نیند پوری کر چکی ہوگی اور تم نے کچھ کھایا بھی نہیں۔

اؤ نیچے چلتے ہیں ہو ٹل میں کچھ کھائیں گے اور پھر تھوڑا واک کرنے کے لیے چلیں گے۔

یقینا یہاں اس کمرے میں رہ رہ کر تم اکتا چکی ہوگی وہ اسے کوئی بھی بات کرنے کا موقع دیے بنا اٹھ کر باہر نکلا تو نہ چاہتے ہوئے بھی مرم کو اس کے پیچھے آنا پڑ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.