فجر کا وقت تھا وہ گہری نیند سو رہی تھی جب اسے موبائل فون پر عجیب سی ٹیون کی آواز آئی وہ اگلے ہی لمحے اٹھ گئی تھی۔
اس کا بھائی اس کے موبائل کا پیکج کروا کر گیا تھا پورے ایک مہینے کا اس نے دوسرے مہینے کا بھی انتظام کر دیا تھا وہ جس دکان سے پیکج وغیرہ کرتا تھا وہاں اس نے اس کے لیے ایڈوانس پیمنٹ کر دی تھی۔
تاکہ اسے اپنی بہن سے بات کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔
اور اب اس کا فون بج رہا تھا اس نے بھاگ کر فون کو اٹھایا تھا۔
اس کے بھائی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ اس وقت وہ جاگ رہی ہے اسی لیے اس نے صبح صبح اسے فون کیا ہوگا۔
اس نے جلدی سے فون کھولا تھا اور واٹس ایپ آن کر کے کسی کی بھیجی گئی ویڈیو دیکھنے لگی۔
اور جیسے جیسے وہ اس ویڈیو کو دیکھ رہی تھی اس کی جان لبوں میں آرہی تھی کوئی شخص اس کے بھائی کو بری طرح سے مار رہا تھا۔
وہ چلا رہا تھا چیخ رہا تھا لیکن کوئی اسے نہیں سن رہا تھا پھر اس کا فون بجتا ہی چلا گیا اسے ایسی کئی اور بھی ویڈیوز رسیو ہونے لگی
***
اللہ لڑکی تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ تمہارا بھائی اگر غلط طریقوں سے دوسرے ملک جا کر پھنس گیا ہے تو میں اپنے بیٹے کو وہاں بھیج دوں گی۔
اور کیا گارنٹی ہے کہ وہ لوگ اسے کچھ نہیں کہیں گے پتہ نہیں کون سا گناہ کیا ہوگا وہاں جو لوگ اسے اس طرح سے مار پیٹ رہے ہیں۔
ایسے ہی تو کوئی کسی کو نہیں مارتا اس طریقے سے ضرور اس نے وہاں جا کر کوئی نہ کوئی کھپلا کیا ہوگا یہاں باپ کی دکان سے کرتا تھا تو کسی نے کبھی کچھ نہیں کہا لیکن وہاں وہ لوگ تو جان سے مارنے میں سیکنڈ نہیں لگاتے ۔
بس اپنے ہی کمروں کا پھل مل رہا ہے اس کو اگر اتنی ہی آگ لگی ہے نا اپنے بھائی کے لیے تو خود چلی جا مصر اس کے پاس میرے بیٹے کو کچھ مت کہنا ۔
وہ احد کی منتیں کر رہی تھی کہ وہ کیسے بھی کر کے مصر اس کے بھائی کے پاس چلا جائے وہ اسے سارے زیور دینے کو تیار تھی۔
وہ ساری چیزیں نکال کر لے آئی تھی اسے دینے کے لیے بس وہ اس کے بھائی کی جان بچا لے لیکن ۔
اماں تو اسے ٹھیک سے بات بھی پوری نہیں کرنے دے رہی تھی وہ صاف الفاظ میں کہہ چکی تھی کہ ان کا بیٹا ایسے کسی خطرناک جگہ پر نہیں جائے گا اگر اتنی ہی بھائی کی ہمدردی تھی تو اس کو جانے ہی کیوں دیا۔
نہ جانے دیتی نہ وہ وہاں جا کر پھنستا ۔
احد بھائی احد بھائی میں آپ کو کوئی غیر قانونی طریقے سے تو وہاں جانے کے لیے نہیں کہہ رہی نا آپ اماں کے سارے زیور بیچ دیں اور وہاں جا کر میرے بھائی کو واپس لے آئیں میں ساری زندگی آپ کی غلام رہوں گی اب جو کہیں گے میں کروں گی۔
ابا آپ پلیز کہیں نہ ان سے ان کا دوست کل کہہ رہا تھا نا کہ وہ انہیں مصر لے جائے گا بس انہیں میرے یہ زیورات چاہیے تھے تو بس چلے جائیں نا ان پر تو کوئی کیس نہیں بنے گا یہ تو لیگل طریقے سے یہاں سے جائیں گے نا ۔
وہ روتے ہوئے باپ کے پاس آئی تھی لیکن تمنا جو سویرے ہی اپنے مائکے آ کر بیٹھی تھی اگلے ہی لمحے اسے دھکا دے کر پیچھے کر چکی تھی۔
اے لڑکی تجھے اپنا بھائی اتنا ہی پیارا ہے تو خود چلی جاؤ ہمارے بھائی کو پھسانے کی ضرورت نہیں ہے اگر تیرا ایک بھائی ہے تو ہمارا بھی ایک ہی ہے۔
ارے غلط طریقے سے گیا ہے وہاں جا کر پکڑا گیا ہوگا اور کیا۔ ہمارا بھائی ان سب چکروں میں نہیں پڑے گا ہم تو تیرے پیسوں پر ویسے بھی لعنت بھیجتے ہیں
۔ تمنا کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اسے دھکے مار کے گھر سے ہی باہر کردے جو اس کے بھائی کو اتنی بڑی مصیبت میں پھنسانے کے بارے میں سوچ رہی تھی۔
ٹھیک ہے آپ لوگ نہیں جا سکتے نا میرے بھائی کے لیے میں خود چلی جاؤں گی۔ ویسے بھی فیصل بھائی کہہ رہے تھے نا کہ وہ کام کرواتے ہیں سب کو بھیجتے ہیں مجھے بھی بھیج دیں گے میرے بھائی کے پاس ۔
میں خود چلی جاؤں گی اور اپنے بھائی کو چھڑوا بھی لوں گی وہ غصے سے کہتی اپنے زیور اٹھاتی تیزی سے گھر سے باہر بھاگ نکلی تھی۔
ارے ارے جانے دو ابھی واپس آ جائے گی اس میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دوسری گلی کے نکر تک جا سکے۔
جائے گی مصر اکیلے ابا اس کے پیچھے جانا چاہتے تھے جب اماں نے انہیں روک دیا وہ کون سا کہیں دور گئی تھی وہیں محلے کی ایک دیوار چھوڑ کر دوسرے مکان میں گئی تھی ابھی اس نے واپس آ جانا تھا
***
خالہ فیصل بھائی گھر پر ہیں وہ دروازے پر دستک دیتے ہوئے پوچھ رہی تھی اس کے ہاتھ میں چار سے پانچ زیورات کے ڈبے تھے انہوں نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے راستہ کھولا تھا۔
یہاں آ جاؤ بیٹی فیصل یہاں اندر ہے ۔۔۔ وہ ایک کمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے فیصل کے کمرے میں لے آئی تھیں جو بیڈ پر لیٹا پتہ نہیں کون سی سوچوں میں گم تھا۔
ارے مرم تم یہاں کیا کر رہی ہو ۔۔۔۔۔ ؟
آؤ اندر آؤ نا وہ اگلے ہی لمحے اٹھ کر کھڑا ہوتے ہوئے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا کپڑوں سے سلوٹیں ہٹانے لگا تھا۔
فیصل بھائی یہ میری امی کے زیور ہیں ساڑھے سترہ تولہ ہیں آپ ان کو رکھ لیجئے اور مجھے میرے بھائی کے پاس مصر بھیج دیجیے ۔
آپ کل رات کو احد بھائی سے کہہ رہے تھے نا کہ آپ ایک دن کے اندر اندر ہی سارا کام کروا لیتے ہیں مجھے بھی میرے بھائی کے پاس جانا ہے پلیز مجھے جلد سے جلد میرے بھائی کے پاس بھجوا دیجیے ۔
وہ بری طرح سے روتے ہوئے بولی تھی جبکہ فیصل پریشان ہو گیا تھا۔
***
مرم تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا اکیلے مصر جاؤ گی اور تمہیں پتہ بھی ہے کہ یاور کہاں پر ہے ۔۔۔۔ ؟
اس کا آتا پتا کوئی ٹھکانہ معلوم ہے تمہیں وہ اس سے پوچھنے لگا تھا جبکہ اس کے بری طرح سے رونے پر اماں بھاگ کر پانی لے کر آئی تھیں۔
مجھے کچھ بھی نہیں پتہ کچھ نہیں پتا بس مجھے میرے بھائی کے پاس جانا ہے آپ مجھے مصر بھیجیں میں خود وہاں جا کر ڈھونڈ لوں گی۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے ضدی انداز میں بولی تھی اس کے سامنے ایک19 سال کی لڑکی نہیں بلکہ کوئی معصوم بچی تھی۔ جسے کسی بھی طرح اپنی ضد پوری کرنی تھی۔
مرم آرام سے سکون سے میری بات کو سنو مصر کوئی چھوٹا سا شہر نہیں ہے ایک بہت بڑا ملک ہے۔
جہاں تمہارا بھائی غیر قانونی طریقے سے گیا ہے وہ اس وقت کہاں ہے جاننا بہت مشکل ہے اگر ہم اس کے بارے میں جانتا بھی چاہیں نا تو ہمارے پاس اس کا وہاں کا نمبر ہونا ضروری ہے کہ ہم وہاں جا کر اس کی لوکیشن وغیرہ ٹریس کروا سکیں۔
ہاں تو میرے پاس ہے نا نمبر میرے پاس سب کچھ ہے آپ بس مجھے وہاں بھیج دیجیے ۔ وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولی ۔
اور تمہارا ٹکٹ ویزا پاسپورٹ یہ ساری چیزیں ہیں تمہارے پاس کچھ نہیں ہے نا وقت لگتا ہے ان سب چیزوں میں
***
آپ نے کہا تھا نہیں لگے گا وقت آپ کل رات احد بھائی کو کہہ رہے تھے کہ کسی چیز میں وقت نہیں لگے گا آپ ایک دن میں سب کچھ کروا لیں گے۔
وہ ساری انفارمیشن لے کر بیٹھی ہوئی تھی فیصل سر پکڑ کر رہ گیا۔ رکو میں احد سے بات کر کے اتا ہوں وہ اٹھنے ہی لگا تھا جب وہ اس کے ساتھ ہی اٹھ کر کھڑی ہو گئی اور نفی میں سر ہلایا ۔
وہ نہیں جا رہے کوئی نہیں جا رہا وہ کہہ رہے ہیں کہ یاور تمہارا بھائی ہے تم چلی جاؤ خود ہی اس کو بچانے کے لیے میں خود جاؤں گی میرا بھائی مصیبت میں ہے۔ فیصل بھائی میں آپ کے سامنے ہاتھ چھوڑتی ہوں مجھے وہاں پہنچا دیجیے میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں آپ جو کہیں گے میں کروں گی۔ خالا پلیز آپ کہیں نا ان سے وہ اگلے ہی لمحے فیصل کی امی سے مخاطب ہوئی تھی۔
امی یہ بچی ہے نہیں سمجھ پا رہی۔ ان معاملوں میں اور بھی بہت سارے مسائل ہوتے ہیں صرف وہاں جانا حل نہیں ہے مسئلے کا اور بھی بہت سارے مسائل ہیں۔ وہ اپنی ماں کو سمجھا رہا تھا۔
ہاں تو تم مسائل حل کرو سارے کے سارے مسائل حل کرو اور اس کے ساتھ جاؤ ۔
تمہیں یاد ہے فیصل تم نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر مرم تم سے شادی کے لیے تیار ہو جائے تو تم کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہو دیکھو وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہے اپنے بھائی کی خاطر وہ تمہاری ہر بات مان لے گی۔
تمہیں اس سے شادی کرنی تھی نا ۔ تو بس سمجھ لو یہ تمہاری محبت کا امتحان ہے۔
اگر تم مرم سے شادی کرنا چاہتے ہو تو اس کے اکلوتے رشتے کو اس کے بھائی کو صحیح سلامت اپنے اور اس کے نکاح میں شامل کرو کیونکہ وہی اس کا ولی وارث ہے۔
وہی اس کا سب کچھ ہے۔ بولو مرم اگر میرا بیٹا تمہارے ساتھ تمہارے بھائی کے لیے مصر جائے اپنی جان خطرے میں ڈالے تو کیا تم اس کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو جاؤ گی۔
کیا تم اس سے شادی کر لو گی وہ اس کے سامنے اپنی شرط رکھ رہی تھیں۔
جبکہ مرم کو اس وقت اور کچھ نہیں سوجھ رہا تھا اسے بس اپنے بھائی کے پاس پہنچنا تھا اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا اس سے ابھی اگر نکاح کے پیپرز پر سائن کروا لیا جائے تب بھی وہ پیچھے نہ ہٹتی ۔
اب بھی کیا تم اس کی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں ہو اس کے ہاں میں سر ہلاتے ہی وہ فیصل سے مخاطب ہوئی تھیں۔
مجھے دو گھنٹے کا وقت دو میں سب کچھ کروا کے آتا ہوں۔ اور دیکھو جو ڈاکومنٹس تمہارے پاس ہوں گے اس پر صرف نام تمہارا ہوگا
تمہیں کچھ بھی بولنے کی ضرورت نہیں ہے جو میں کہوں گا وہی کرنا ہوگا۔ امی یہ زیورات اس کی امی کے سنبھال کر رکھ دیجیے ۔
میں ہر چیز کا انتظام خود ہی کر دوں گا۔ ان شاءاللہ میں یاور کے سامنے اس کی بہن کو اپنے نکاح میں لوں گا۔
وہ بس اتنا کہہ کر گھر سے نکل گیا تھا جبکہ مرم کے سسکتے وجود کو خالہ نے اپنے سینے سے لگا لیا تھا وہ انہیں شروع سے ہی بے حد عزیز تھی۔
اس کے اور یاور کے ساتھ ہوتے ظلم کی وہ ہمیشہ سے ہی گواہ تھیں۔
اور ان کا بیٹا فیصل اس وقت سے مرم کا دیوانہ تھا جب وہ میٹرک میں تھی۔
اس وقت سے لے کر اب تک وہ تین دفعہ مرم کا رشتہ مانگ چکے تھے لیکن فیصل کوئی نوکری نہیں کرتا تھا تو یاور کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا اسی لیے ہمیشہ اس کی طرف سے انکار ہوا تھا۔
فیصل کوئی اچھا یا ٹھیک کام نہیں کرتا تھا وہ بھی غلط کاموں میں ہی لگا ہوا تھا لیکن اس نے اپنے اس کام کو دنیا والوں کی نظر میں بہت اچھا بنا کر رکھا ہوا تھا۔
وہ جھوٹی ائیڈنٹی کے ساتھ لوگوں کو دوسرے ملک میں اچھی نوکریاں بھی دلوا رہا تھا اور ان لوگوں کا کام بھی بن رہا تھا اور اگر کام ہو رہا تھا تو کسی کو دلچسپی نہ تھی اپنے اصل نام کو دنیا کے سامنے لانے کی۔ اسی لیے وہ اب تک اس کام میں بہت ماہر ہو چکا تھا یہی وجہ تھی کہ پچھلے چھ ماہ میں انہوں نے پھر سے مرم کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن اس دفعہ بھی انکار ہو گیا تھا کہنے کو اب یاور کو اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اگر یاور اس کے غلط کام کے بارے میں نہ جانتا تو لیکن وہ سب کچھ جانتا تھا۔
خاص کر احد کا جن لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا وہ ان سب کو ہی پہچانتا تھا احد فیصل کو زیادہ منہ نہیں لگاتا تھا لیکن جب سے فیصل نے یہ بیرون ملک نوکریوں کا کام شروع کیا تھا وہ آج کل فیصل کی سنگت میں رہنے لگا تھا کیونکہ اسے بھی دوسرے ملک نکلنا تھا
***
تمنا تھوڑی دیر کے بعد خالا کے گھر میں آئی تو وہ وہیں خالہ۔ کے پاس بیٹھی ہوئی نظر آئی تھی خالہ اسے زبردستی کھانا کھلا رہی تھیں جبکہ تمنا اس کے ڈرامے دیکھ کر اکتائے ہوئے انداز میں وہیں سے پلٹ گئی تھی۔
اگر اتنی ہی تکلیف جاگ رہی ہے تو بھائی کو جانے ہی کیوں دیا میں تو اپنے بھائی کو کہیں نہ جانے دوں اب کر رہی ہے ڈرامے بازیاں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اسے کچھ پتہ نہ ہو اسے ضرور سب کچھ پتہ ہوگا اس نے ہی اسے بھیجا ہوگا ارے پیسے کا لالچ تو اسے بھی ہے اور پھر وہ کمائے گا تو کھانے والی تو بس یہی ایک ہے نا ۔
اسی نے ہی اسے بھیجا ہوگا اور اب دکھاوا کر رہی ہے۔
نہ بہن اگر تیرے پاس اتنا ہی زیور رکھا ہوا تھا تو تجھے ضرورت ہی کیا تھی اسے ان لیگل طریقے سے بھیجنے کی اب بیٹھ کے آنسو بہا کر لوگوں کو تماشہ دکھا رہی ہے تمنا واپس گھر آتے ہوئے بریر ارہی تھی۔ مرم کے آنسو اس کی تکلیف اسے سب کچھ دکھاوا لگ رہا تھا بلکہ وہ تو بچپن سے ہی یہ سب کچھ دکھاوا ہی سمجھتی تھی کیونکہ اس کے مطابق تو ہر معاملے میں اس کی ماں سہی تھی وہ تو تھی ہی غلط بلکہ صرف وہ ہی نہیں اس کی ماں بھی غلط تھی اس کا بھائی بھی غلط تھا پہلے اس کے باپ کے ساتھ زبردستی شادی کر لی تا کہ اس کی ماں اس کے گھر میں نہ بس سکے۔ اور پھر شادی کے10 سال تک اس کی ماں کو سکون کا سانس نہ لینے دیا ہر وقت سوتن بن کر سر پر سوار رہی۔
اور اس کے مطابق اس کا بیٹا اور بیٹی بھی اپنی ماں پر ہی گئے تھے ابا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بالکل ٹھیک ہے آپ کی لاڈلی پار خالا کے گھر میں کھانا کھا رہی ہے۔ خالا اسے بڑے ہی پیار سے کھانا کھلا رہی ہیں مجھے تو لگتا ہے کہ آج کل میں پھر سے فیصل بھائی کا رشتہ آ جائے گا اس کے لیے اور اب خدا کے لیے یاور بھائی کی مرضی کا انتظار مت کیجیے گا۔
اس دفعہ تو شادی کروا ہی دیجیے گا اس کی ورنہ جس طرح یہ خالہ کے گھر دن میں چار چکر لگاتی ہے ضرور کوئی نہ کوئی گل کھلائے گی وہ انہیں تفصیل بتاتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف چلی گئی تھی جبکہ ابا کچھ حد تک پرسکون ہو گئے تھے کہ وہ گھر سے نکلی ہے لیکن اب بہتر ہے یقینا سمجھ گئی ہوگی کہ یہ معاملات اتنے اسان نہیں ہوتے۔
تو بیٹا اسے گھر بلا لاتی نا ۔ دوپہر کا کھانا بھی نہیں بنا۔ اور صبح سے بھی کچھ نہیں کھایا پریشانی میں ابا نے بتایا تھا۔
ارے رہنے دو تمہاری بیٹی انہی کاموں سے جان چھڑا کر بھاگ گئی ہے پڑوس میں وہاں بیٹھ کر لوگوں کو تماشے دکھا رہی ہے ہمارے حقیقت تو یہ ہے کہ کام نہ کرنا پڑے اسی لیے صبح سے یہ ڈرامے بازیاں کر رہی تھی ورنہ کیا تک بنتی ہے کہ10 بج جائیں اور اب تک گھر میں چائے کا پیالہ بھی نہیں بنا۔
تمہاری بیٹی تو کسی کام کی ہے نہیں میں خود ہی رکھتی ہوں کچھ بنانے کو رہنے دو اسے وہیں جب مرضی ہوگی تب لوٹ آئے گی اچھا ہی ہے تھوڑی دیر منحوسیت ٹلی ہوئی ہے اس گھر سے اماں غصے سے کہتی کچن میں آ گئی تھی جبکہ ابا نے دروازے کی طرف دیکھا تھا لیکن وہ لوٹ کر نہ آئی تھی .
***
اپنے وعدے کے مطابق دو گھنٹے کے بعد فیصل لوٹ آیا تھا اس کے ہاتھ میں کچھ پیپرز تھے۔
اپنا کوئی سامان وغیرہ لینا ہے تو جاؤ جا کر لے آو جلدی سے ٹائم بہت کم ہے ابھی ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ہم لوگ نکل رہے ہیں مصر کے لیے اس نے واپس آتے ہی اس سے کہا تھا۔
نہیں مجھے کچھ نہیں لینا مجھے بس میرے بھائی کے پاس پہنچنا ہے اس نے فورا انکار کر دیا تھا۔
اماں اسے برقع پہنا دیجیے اپنا ۔ میں گاڑی سٹارٹ کرواتا ہوں جلدی سے باہر آ جاؤ چہرا کور کرکے ۔ اماں اس کے گھر والوں کو بتا دیجئے گا۔ وہ کہہ کر اسے باہر آنے کا اشارہ کرنے لگا جبکہ خالہ اسے اپنا برقع دینے لگی تھیں تاکہ وہ اس میں آرام سے جا سکے۔
اس نے جلدی سے نقاب پہنا اور اس کے ساتھ ہی باہر نکلی تھی جہاں باہر ایک ٹیکسی کھڑی تھی وہ اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے خود اگلی سیٹ پر بیٹھ گیا تھا۔ ڈرائیور کے ساتھ ۔
جبکہ اب وہ انہیں ایئرپورٹ چھوڑنے جا رہا تھا اپنی ماں کی دعائیں لے کر وہ اس کے ساتھ ایئرپورٹ کے لیے نکل گیا تھا۔
خالہ کا ارادہ تھا اس کے گھر والوں کو جا کر بتانے کا کہ وہ مصر کے لیے روانہ ہونے والی ہے لیکن پھر یہ سوچ کر حب ہو گئی کہ اس کی فیملی نے صبح سے ایک بار بھی اس کے بارے میں پتہ نہیں کیا تو انہیں بتا کر وہ کیا ہی کر لیں گی کون سا ان لوگوں کو اس کی یا اس کے بھائی کی کوئی پرواہ تھی۔ وہ لوگ تو ویسے بھی ان سے جان ہی چھڑاتے رہتے تھے اب تو وہ خود ہی چلی گئی تھی وہ بس دعا کر رہی تھیں کہ اس کا بھائی صحیح سلامت اسے مل جائے۔
باقی انہیں اپنے بیٹے پر پورا اعتبار تھا وہ محبت کرتا تھا مرم سے اسے اپنے نکاح میں شامل کرنا چاہتا تھا اور انہیں یقین تھا وہ اپنی محبت کے اس امتحان میں پاس ضرور ہوگا۔
وہ اسے اس قید سے رہائی دلوا کر یقینا واپس لے آئے گا اور اسے اپنے اور مرم کے نکاح میں شامل کرے گا۔
دروازہ بند کرتے ہوئے انہوں نے ان دونوں کے لیے ہزاروں دعائیں مانگی تھیں کہ وہ صحیح سلامت لوٹ کر آ جائیں۔
کیونکہ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ اپنے لخت جگر کو خطرے میں بھیج رہی تھیں۔
***
کیا کیا ہے تم نے ریاض کے ساتھ کائزان جواب دو مجھے میں پوچھتا ہوں کیا کیا ہے تم نے اس کے ساتھ کیا تم نے اسے مار ڈالا کیا تم نے اس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہاں میں نے اسے مار ڈالا اور اس کو مار کر اس کے چھوٹےچھوٹے پیس کر کے اپنے ڈبلیو کو میں نے ایک شاندار دعوت دی ہے وہ بہت خوش ہے آج تمہارے بھائی کا گوشت اسے کافی پسند آیا ہے لیکن افسوس یار تمہارا بھائی جاسوسی نہیں کر سکا پہلے اسے ٹھیک سے ٹرینڈ کرتے اسے بتاتے کہ وہ کہاں جا رہا ہے۔
تم نے تو ایسے ہی اٹھا کر بھیج دیا اپنے بھائی کو اب یہاں اس طرح سے تو ہوتا نہیں ہے نا تمہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ تم اسے کسی لوکل گلی کے غنڈے تک نہیں بلکہ گینگسٹرزکے علاقے میں بھیج رہےہو ۔
آدھی رات کو اٹھ کر کون بے وقوف موبائل کے سگنلز ڈھونڈتا ہے۔
اور پاکستان میں بیٹھ کر یہاں مصر کا رجسٹر نمبر کون چلاتا ہے۔
بلکہ ادھی رات کو وہ میرے کمرے میں گھس کر انفارمیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ یہاں تو اس کا بے
وقوف بھائی بیٹھا ہوا تھانا۔ جو آدھی رات کو اپنی ساری انفارمیشن اپنے کمرے میں رکھ کر سو گیا ہوگا انتہائی بے وقوف انسان تھا وہ مبارک ہو وہ مارا گیا ہے اب یقینا تمہیں اس کی ٹینشن نہیں ہوگی۔
میرا ڈبلیو تمہارا شکر گزار ہے کہ تم نے اسے یہاں بھیجا تمہاری وجہ سے میرے ڈبلیو نے پیٹ بھر کر دعوت کی ہے۔ اور اسے تمہارے بھائی کا گوشت پسند بھی بہت اتا ہے اور اس نے کہا ہے کہ جلد ہی ایسی ہی ایک دعوت کا وہ اور بھی انتظام کروانا چاہتا ہے تمہارے پاس کوئی اور بھائی بچا ہے کیا یا دونوں مارے گئے۔
اگر کوئی بچا ہے تو پلیز اسے بھی جاسوس بنا کر بھیج دو مجھے اس کا انتظار رہے گا۔
آخر میں اپنے بچے کے لیے ایک اور بہترین دعوت کا انتظام کرنا چاہتا ہوں اس کا انداز بڑا ہی سفاک تھا۔
میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں کائزان تم نے اچھا نہیں کیا تم نے میرے معصوم بھائی کو مار ڈالا کیا بگاڑا تھا اس نے تمہارا ۔
یہ مت سوچنا کہ یہ لڑائی یہی ختم ہو جائے گی یہ جنگ اب شروع ہوگی تمہیں یہ غلط فہمی ہے نا کہ کوئی تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتا تو یاد رکھنا وہ دن دور نہیں جب تم خود مجھ سے معافی مانگو گے۔ تم رو گے میرے سامنے گڑ گڑ اؤ گے لیکن تمہیں معافی نہیں ملے گی جس طرح تم نے مجھ سے میرا سب سے عزیز رشتہ چھین لیا اسی طرح میں تم سے تمہارا سب سے عزیز رشتہ چھین لوں گا یاد رکھنا کائزان کاظمی وہ دن دور نہیں۔
بہت جلد میں تمہیں وہ دن دکھاؤں گا وہ غصے سے کہتا فون بند کر چکا تھا کیونکہ دوسری طرف سے کائزان کاظمی کے قہقے نے اسے مزید سلگا کر رکھ دیا تھا۔
اس دنیا میں وہ ہستی بنی ہی نہیں جو کائزان کاظمی کی کمزوری بن جائے کوئی نہیں ہے اتنا عزیز جس کے لیے مجھے کسی کے سامنے رونا پڑے گڑ گرا نا پڑے تڑپنا پڑے میں کائزان کاظمی ہوں۔ اور یہ دل اتنا کمزور نہیں۔ کہ کسی کے لیے پر پے ۔ یا ان آنکھوں میں کسی کی چاہت نہیں۔ کہ۔ کسی کےلیے آنسو بہائیں ۔ تمہارے خواب خواب ہی رہ جائیں گے رمیز اور مجھے اس بات کا افسوس ہے کیونکہ تم ساری زندگی صرف کائزان کاظمی کی
کمزوری ڈھونڈتے رہ جاؤ گے۔ اور اس تلاش میں تمہارا بدلہ ادھورا رہ جائے گا .