کائر یہ آدمی تو بڑا تیز نکلا ادھی رات کو اٹھ کر سارے کمروں کی تلاشی لے رہا تھا۔ اپنے موبائل کی سروس ڈھونڈنے کے لیے بڑی کوشش کی ہے۔
ابھی مصر پہنچے اسے پانچ منٹ نہیں ہوئے اس کے پاس مصر کا نمبر پہلے سے ہی موجود تھا یہ ساری پلاننگ کر کے آیا ہوا تھا تم بالکل ٹھیک تھے رات سے ہی میں نے اسے تہ خانے میں ڈال دیا ہے رات سوا تین بجے کے قریب ۔
وہ تمہارے کمرے کی طرف آیا تھا۔ کائزان نے جیسے ہی ڈبلیو کو پنجرے کے اندر بند کیا تھا رفیل اس کے پاس آ کر اسے تفصیل سے بتانے لگا۔
اور یہ دوسرا ادمی ۔۔۔۔۔ ؟
مطلب ہمارا دوسرا مہمان اس نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔
اس کی بھی ساری انفارمیشن نکلوائی ہے دکاندار تھا پاکستان میں کسی کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا کسی ایجنٹ کے ذریعے یہاں مصر میں آیا ہے۔
اس کا شناختی کارڈ نکالا ہے اس کے سامان میں سے وہاں سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں اس کے نام سے ایک سم استعمال ہو رہی ہے۔
اور ریاض کے پاس جو فون تھا اس فون سے اس نے اس نمبر پر کال بھی کی تھی مجھے لگتا ہے یہ دونوں ملے ہوئے ہیں اور اس نے وہاں اپنے آدمیوں کو انفارمیشن دی ہوگی۔
انہیں لگتا ہے کہ ہم ان کے بارے میں کچھ جان نہیں پائیں گے آدھی رات کو ریاض نے سوچا ہوگا کہ ہر کوئی سو چکا ہے تو کیوں نہ وہ اپنا کام کر لے پہلے اس نے اپنے موبائل کی سروس تلاش کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ جانتا نہیں تھا کہ یہاں اس گھر کے اندر کسی فون کی کوئی سروس آتی ہی نہیں ہے۔
اس نے یہاں مصر میں ایک نمبر پر رات کو کال کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس نمبر کی انفارمیشن بھی نکال چکے ہیں اور یہ انہیں کا ہی آدمی تھا۔ ۔
وہ اسے تفصیل بتا رہا تھا۔
ہاں ٹھیک ہے پتہ کرو کہ پاکستان میں اس کے نام کی سم کون استعمال کر رہا ہے وہ کس سے بات کر رہا تھا۔
کیونکہ جہاں تک میں نے اندازہ لگایا ہے مجھے نہیں لگتا کہ یہ
ریاض کے ساتھ ہے یا اس کے لیے کام کرتا ہے۔
ریاض نے خود بچنے کے لیے اس کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے۔ لیکن معصوم یہ بھی نہیں ہے یاد رکھنا اس کے بارے میں ساری انفارمیشن نکلواؤ ۔
ابھی تک جتنا پتہ چلا ہے اس کا ایک بھائی ہے اور تین بہنیں ہیں ماں باپ ہیں اور باپ کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے۔
باقی یہ نوکری کے سلسلے میں یہاں مصر آیا ہوا ہے ایجنٹ نے دھوکہ دے دیا۔ مجھے لگتا ہے یہ پکے کام کروا کے آیا ہے یہ آسانی سے اپنی معلومات ہمیں دے گا نہیں۔
رفیل کو بھی اس طرح کی معلومات پر یقین نہیں تھا۔
وہ نہ دے ہم لے لیں گے خیر مہمان ہے ہمارا اس کی ٹھیک سے مہمان داری کرو اور ہاں تےخانے میں ریاض کے لیے بھی شاہی کھانا بھجوا دو دشمن ہی صحیح ہے تو مہمان ۔
اور کائزان کاظمی اپنے مہمانوں کی قدر کرتا ہے وہ بات ختم کرتے ہوئے بولا۔
جبکہ رفیل ہاں میں سر ہلاتا اندر کی طرف چلا گیا تھا
***
میں کچھ نہیں جانتا پلیز خدا کے لیے مجھے چھوڑ دو میں نے کچھ بھی نہیں کیا تم لوگ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کر رہے ہو
۔ وہ زور زور سے چلا رہا تھا اسے تہہ خانے میں الٹا لٹکایا گیا تھا۔
وہاں کافی لوگ آ رہے تھے جا رہے تھے اس کے چلانے میں کوئی فرق نہیں آیا تھا بہت کم لوگ تھے جو اس کی باتوں کو سمجھ رہے تھے باقی لوگ تو اسے انگور کر کے آگے بڑھ جاتے تھے۔
وہ آدھی رات کو اپنا کام کرنا شروع کر چکا تھا وہ یہاں جس مقصد کے لیے آیا تھا اس مقصد کو پورا کرنا تھا وہ اٹھ کر آگے پیچھے اپنے موبائل فون کی سروس ڈھونڈنے لگا تھا۔
لیکن بدقسمتی سے اس کے موبائل پر کوئی سگنل نہیں آیا اس نے مصر میں ہی موجود ایک آدمی کو فون کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
لیکن اس سے بھی اس کی بات نہ ہو سکی تھی پھر اسے پتہ چلا کہ کائزان کا کمرہ کس طرف ہے وہ اس کمرے کی طرف آیا تھا کیونکہ اصل مقصد تو اس کا اسی کے بارے میں انفارمیشن نکلوانا تھا۔
لیکن جیسے ہی اس نے اس کمرے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھا عجیب سی آواز آئی اور پھر اگلے ہی لمحے کئی لوگ اس کے آگے پیچھے
بندوقیں لے کر کھڑے ہو گئے تھے۔
ایک لمحے کے لیے وہ گھیرا گیا تھا وہ اپنے ساتھ یاور کو یہاں زبردستی اسی لیے لے کر آیا تھا کیونکہ اس کی موجودگی میں وہ لوگ اس پر شک نہیں کر پائیں گے۔
وہ یہی سوچیں گے کہ وہ دونوں جاب کے سلسلے میں یہاں مصر آئے ہوئے ہیں اور پھر وہ یاور کے ساتھ مل کر اپنے لیے نوکری تلاش کرنا شروع کر دے گا۔
اور ساتھ ہی ساتھ کائزان کی انفارمیشن نکال کر اسے دینے لگے گا لیکن وہ پہلے ہی بری طرح سے پھنس گیا تھا۔
لیکن اسے حیرت اس بات کی تھی کہ ابھی تک وہ لوگ یاور کو کیوں کچھ نہیں کہہ رہے تھے یاور کو بھی اس کے ساتھ ہی یہاں ہونا چاہیے تھا۔ کیونکہ وہ یہاں یاور کو اپنے ساتھ پھنسانے کے لیے ہی تو لے کر آیا تھا
وہ کشتی میں بھی اس سے انفارمیشن لیتا رہا تھا وہ کیا تھا کیوں تھا یہاں کس سلسلے میں آیا تھا اس نے ساری انفارمیشن لینے کی کو شش کی تھی۔
اور کافی ہمدرد بھی بنا رہا تھا اس کا لیکن شاید یاور کی طرف سے وہ کسی طرح کے شک کا شکار نہ ہوا تھا
***
احد بھائی آپ یہاں اس کمرے میں کیا کر رہے ہیں۔ وہ کچن میں اپنے برتن دھو کر سارا کام پینا کر جیسے ہی کمرے میں آئی تو احد اسے اپنی الماری سے کچھ تلاش کرتے ہوئے نظر آیا ۔
مرم مجھے وہ بڑی امی کے زیورات چاہیے تمہارے پاس رکھے ہیں نہ ان کے زیورات لاؤ مجھے دو مجھے پیسوں کی ضرورت ہے میں انہیں گروی رکھوا کر پیسے لوں گا۔
کیوں میں اپنی امی کے زیورات آپ کو کیوں دوں ۔ آپ سے کہیں زیادہ میرے بھائی کو ان زیورات کی ضرورت تھی۔
وہ دوسرے ملک جانے کے لیے ان زیورات کا استعمال کر سکتا تھا اگر اس نے وہ زیورات مجھ سے نہیں مانگے تو آپ کون ہوتے ہیں مانگنے والے
میں ہرگز اپنی امی کی کوئی چیز آپ کو نہیں دوں گی وہ میری امی کی آخری نشانی ہے۔
وہ ہرگز راضی نہ تھی اسے ایک بھی چیز دینے کےلیے جبکہ وہ الماری کی پوری طرح تلاشی لے چکا تھا یہ تو خدا کا شکر تھا کہ سیور کی چابی اس نے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی ورنہ وہ اس کی چیزیں یہاں سے نکال چکا ہوتا۔
ہائے مرم کیوں شور مچا رکھا ہے کیا موت پڑ گئی ہے۔
اماں فضول میں شور کر کے نا ابا کو بلانا چاہتی ہے یہاں اور کچھ نہیں میرے دوست دوسرے ملک جا رہے ہیں بہت اچھی
نوکریاں لگی ہیں ان سب کی مجھے30 لاکھ روپے کی ضرورت ہے میں بھی یورپ نکل جاؤں گا۔
الماری میں اس کی امی کا17 سے18 تولے سونا پڑا ہے میں نے سوچا بہن ہے اسی سے مانگ لیتا ہوں بہن بھائی کے کام نہیں آئے گی تو پھر کون آئے گا لیکن اس نے تو شور ہی مچانا شروع کر دیا آگے سے۔
ہاں مچانا شروع کر دیا شور کیونکہ وہ میری امی کے زیورات ہیں اور وہ میری امی کی آخری نشانی ہیں یہ زیورات یاور بھائی بھی استعمال کر سکتا تھا۔
نہ جانے وہ کہاں کہاں دھکے کھا کر پیسے پورے کر کے یہاں سے گیا ہے۔ آپ بھی کریں پیسے پورے اور چلے جائیں یہاں سے ورنہ اپنی امی سے ان کے زیورات مانگیں میری امی سے کہیں زیادہ ان کے پاس ہے۔
وہ بول ہی رہی تھی جب چھوٹی امی نے بے وجہ ہی اس کے منہ پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔
دیکھا دیکھا کتنی کالی نظر ہے اس کی میرے زیورات پر تم تو کہتے تھے
کہ تمہاری مرم معصوم ہے دیکھ لی اس کی معصومیت ہائے میرے بیٹے کے لیے چند زیور نہیں دے سکتی کیا کرے گی ماں کا اتنا زیور الماریوں میں دبا کر ۔
چل بیٹا ہم بھی کوئی مرے نہیں جا رہے اس کی ماں کے زیورات کے لیے میں تو لعنت بھیجتی ہوں اس کی ماں کی چیزوں پر۔
اور تجھے بھی کوئی ضرورت نہیں ہے کسی دوسرے ملک جانے کی نہیں رہ اپنی ماں کے پاس وہ اسے زبردستی ہاتھ پکڑ کر دوسرے کمرے میں لے گئی تھی جب کہ وہ ایک نظر ابا کو دیکھ کے دروازہ بند کر چکی تھی۔
اور جلدی سے الماری کی چا بیاں نکالتے ہوئے اسنے سارے زیورات چیک کیے تھے اماں کی ایک ایک چیز یہی پر موجود تھی۔
تقریبا ساڑھے تولہ سونا تھا اس کی ماں کا جو ان کی شادی پر پہنایا گیا تھا۔
اس لیے یاور سے کہا تھا کہ تمہیں غلط طریقے سے کہیں جانے کی ضرورت نہیں امی کا زیور بیچ دو اور جہاں جانا چاہتے ہو چلے جاؤ
لیکن یاور نے کہا کہ یہ ساری چیزیں اس کی بہن کی ہیں اور جب اس کی شادی ہوگی وہ اسے اپنی ماں کا ہی زیور پہنائے گا۔
اگر یہ زیور یاور نے اس سے نہیں لیا تھا تو احد کے لیے تو ویسے بھی اس کے پاس ایک پھوٹی کوڑی نہ تھی۔
کیوں وہ اپنی ماں کا زیور اس کے حوالے کرتی۔ اور اگر وہ اسے لالچی کہتا تھا تو وہ بہت لالچی تھی لیکن اپنی ماں کی ایک بھی چیز وہ اس کے حوالے کرنے کو ہرگز تیار نہ تھی
***
کیا تمہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کائزان کے حکم کے بغیر تم یہاں سے کہیں نہیں جا سکتے اس نے کہہ دیا نا کہ ہم تمہاری مہمان نوازی کریں گے۔
کیا مطلب ہے آپ کی بات کا میں یہاں نہیں رہنا چاہتا مجھے میری نوکری تلاش کرنی ہے آپ لوگ مجھے زبردستی یہاں نہیں رکھ سکتے وہ ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا جبکہ اپنے بیگ پر اس نے اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔
مطلب بڑا صاف ستھرا ہے یاور حبیب تم یہاں سے کہیں نہیں جا سکتے۔ جب تک کائزان تمہیں یہاں سے جانے کی اجازت نہ دے تب تک تم ہمارے مہمان ہو تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے
کون ہے کائزان بتائیے مجھے اور اس طرح سے زبردستی مہمان نوازی نہیں کی جا سکتی آپ لوگوں کا مہمان ہی یہاں سے غائب ہے تو میں یہاں پر رہ کر کیا کروں گا۔
وہ مجھے اپنے ساتھ زبردستی یہاں لے کر آیا تھا ورنہ مصر آنے کا میرا مقصد یہاں رہ کر کام کرنا تھا اور پاکستان اپنے گھر میں پیسے بھجوانا تھا۔
اب تم بے وقوف بنانا بند کرو۔ ہم جانتے ہیں تم یہاں کس مقصد سے آئے ہو وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے بولا جبکہ وہ حیرانگی سے انہیں دیکھنے لگا تھا۔
کس مقصد سے آیا ہوں میں بتانا پسند کریں گے وہ رفیل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا وہ رسل سے تو وہ بات ہی نہیں کرنا چاہتا تھا اس کا عجیب پرسرار انداز اسے گھبراہٹ میں مبتلا کر دیتا تھا۔
تمہا را شناختی کارڈر باقی ساری انفارمیشن ہم نکال چکے ہیں رسل نے پرسرار مسکراہٹ کے ساتھ کہا تھا۔
دیکھیے آپ لوگوں کے ساتھ میرا کوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم جاننا چاہتے ہو نا کائزان کاظمی کون ہےتو سنو وہ مصر کا سب سے بڑا گینگسٹر ہے یہاں کے لوگ کانپتے ہیں اس کے نام سے۔
یہاں اس علاقے میں صرف اسی کی چلتی ہے یہاں آتے لوگ اپنی مرضی سے لیکن جاتے کائزان کاظمی کی مرضی سے ہیں۔
اور اب تم اتنی محنت کر کے یہاں پہنچ ہی آئے ہو تو اپنا مقصد پورا کر کے ہی جاو نا۔۔۔۔ ۔
***
یہ نمبر اب بھی ایکٹیو ہے پاکستان میں اس وقت بھی یہ نمبر آن ہے۔
ذرا تصویر بھیجو نا یاور صاحب کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ذرا حالت بتاؤ ان کی آخر پتہ تو چلے کہ انہیں۔ مصر میں کس کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
اس شخص کو پتہ تو چلنا چاہے کہ کائزان کاظمی کی جاسوسی کرنے والے کا کیا حال ہوتا ہے۔
وہ دونوں آرام و سکون سے کرسیاں بچھائے بیٹھے تھے جبکہ سامنے ہی وہ الٹا لٹکا ہوا انہیں یقین دلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ بے قصور ہے۔
ارے رسل یہ چلاتا کتنی سریلی آواز میں ہے مجھے یقین ہے یہ گاتا بھی بہت اچھا ہوگا کیوں نہ فرمائش کریں رفیل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
ہاں اس کی آواز تو بہت سریلی ہے اگر یہ ہمارے لیے گائے تو مزہ آئے گا نا ۔
ہاں بھائی ایک اچھا سا گانا تو سنا دو وہ فرمائشی انداز میں بولا تھا۔
جبکہ یاور الٹا لٹکا انہیں یقین دلا رہا تھا کہ وہ بے قصور ہے ریاض کے ساتھ وہ نہیں آیا اور نہ ہی ریاض کے ساتھ اس کا کوئی تعلق ہے وہ تو خود اس سے کشتی میں ملا تھا۔
اب فضول بولنا بند کر جتنا کہا ہے اتنا کر اب ایک اچھا سا گیت سنا دے ہو سکتا ہے ہمیں تجھ پر ترس آ جائے اور ہم تجھے چھوڑ دیں رفیل نے اسے فضا میں جھلا یا تھا۔
چھوڑ دو مجھے دیکھو میری بہن پریشان ہو رہی ہوگی مجھے اس سے رابطہ کرنا ہے کہیں کوئی کام کرنا ہے تم لوگوں نے مجھے اتنے دنوں سے یہاں قید کر رکھا ہے۔
میں تم لوگوں کو کیسے یقین دلاؤں کہ میرا ریاض سے کوئی تعلق نہیں وہ بے بسی کے انتہا پر تھا جبکہ ان دونوں کو اس پر کوئی ترس نہیں آ رہا تھا۔
***
ارے30 لاکھ روپے میں میں تمہیں یورپ بھیجوں گا وہ بھی بالکل لیگل طریقے سے جہاز کے تھرو اور وہاں تمہیں بہت اچھی نوکری بھی مل جائے گی۔
بس تم پیسوں کا انتظام کرو مرم چائے کے کپ مہمانوں کے کمرے میں پہنچانے گئی تھی جہاں احد اور اس کے چند دوست آ کر بیٹھے ہوئے تھے جب اس نے یہ ساری باتیں سنیں ۔
یہ لوگ انہی کے محلے میں ہی رہتے تھے اور ان میں سے فیصل بھائی کی امی بہت اچھی تھیں اس لڑکے کے لیے مرم کا رشتہ بھی آ چکا تھا۔
وہ اسے بہت زیادہ پسند کرتی تھیں لیکن یاور کو منظور نہیں تھا یہ رشتہ کیونکہ یہ لڑکا اس وقت کوئی کام ہی نہیں کرتا تھا۔
اور وہ اپنی بہن کے لیے کوئی بہت اچھا رشتہ چاہتا تھا فی الحال تو وہ اس کی پڑھائی پر توجہ دے رہا تھا
باقی سب نے تو بہت زور لگایا تھا خاص کر احد نے جو اس کا بہترین دوست تھا لیکن یاور کی نہ ہاں میں نہیں بدلی تھی۔
اور یہ مصر جانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگا۔
ارے یار مصر جانے میں زیادہ پیسہ نہیں لگتا14 سے15 لاکھ روپے میں آسانی سے وہاں نوکری بھی مل جاتی ہے۔
تو تجھے کیا لگتا ہے یہ یاور کے پاس14 سے15 لاکھ روپے ہوں گے وہ اس سے سوال کرنے لگا تھا۔
ارے نہیں یار یاور تو دوسرے طریقے سے گیا ہے ان لیگل طریقے سے کشتی کے ذریعے وہاں اس کی نوکری کا کوئی انتظام وغیرہ نہیں ہے۔
صرف ایجنٹ لےکرگیا ہے اور یہ ایجنٹ بڑے دھوکے باز ہوتے ہیں دھوکے سے لے جاتے ہیں اور وہاں پھنسا دیتے ہیں۔
تجھے ان چکروں میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اگر تم مصر جانا چا ہتے ہو تو14 لاکھ روپے میں میں وہاں تمہارا کام بھی کروا دوں گا اور تمہیں اچھی نوکری بھی مل جائے گی وہاں پہ ۔
آج کل میرا بھائی انہیں سب کاموں میں لگا ہے لوگوں کو الگ الگ ممالک میں لے کر جاتا ہے اچھی نوکریاں بھی دلواتا ہے۔
وہ اسے بتا رہا تھا جبکہ باہر کھڑی مرم پریشان ہو گئی تھی اس کا بھائی بھی تو انلیگل طریقے سے گیا تھا کہیں ایجنٹ نے اسے بھی دھوکہ تو نہیں دیا ویسے بھی تو تین دن سے وہ اس سے رابطہ نہیں کر پائی تھی۔
یار میرے پاس نہ تقریبا ساڑھے سترہ تولے سونا ہے مرم کی ماں کا میں کسی طرح وہ نکال کر نا تجھے دوں گا بس تو میرے یورپ کے لیے کام کروا دے۔
وہ سرگوشانہ انداز میں بول رہا تھا جبکہ مرم دروازے پر کھڑی اس کی ساری باتیں سن چکی تھی مطلب اس کا ارادہ اس کے زیورات چوری کرنے کا تھا۔
اس کا مطلب تھا کہ اب مرم کو اپنی چیزیں اور بھی زیادہ احتیاط سے رکھنی پڑیں گی اس نے دروازے پر دستک دی تھی تاکہ وہ آ کر چائے پکڑ لے جبکہ اس کے اچانک دستک دینے پر وہ سیدھا ہو کر پیچھے بیٹھا تھا۔
یار17 تولے کی قیمت کم از کم35 لاکھ روپے ہے آرام سے تیرا کام ہو جائے گا بلکہ ایک دن کے اندر اندر میں تیرا ویزا پاسپورٹ اور کاغذات بھی تیار کروا دوں گا۔ کیونکہ اب یہ سارا کام بھی ہم خود کروا رہے ہیں
بلکہ اس طرح سے کروں گا کہ تو صبح مجھے پیسے دے میں تجھے شام کی فلائٹ سے یہاں سے بھیج دوں گا
تو فکر ہی نہ کر ۔۔۔۔۔۔ وہ بول ہی رہا تھا جب اس نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے حب رہنے کا اشارہ کیا وہ اگلے ہی لمحے خاموش ہو گیا تھا جبکہ وہ دروازے پر آ کر اس سے چائے کے کپ تھامنے لگا۔
ہاں ٹھیک ہے جاؤ یہاں سے اور اس طرف آنے کی ضرورت نہیں لڑکے بیٹھے ہوئے ہیں اندر احد نے ذرا سخت انداز میں کہا تھا ویسے بھی مرم نے کون سا وہاں رکنا تھا وہ تو بس اس کی باتیں سن رہی تھی کہ وہ پلان کیا کر رہا ہے وہ اپنے کمرے میں آئی اور اپنی الماری پر ایک تالا اور لگا دیا اسے احد پر بالکل بھروسہ نہیں تھا۔
کیونکہ جس طرح وہ اس کی ماں کے زیور کے پیچھے لگا ہوا تھا اسے یقین تھا وہ آسانی سے تو اس کے زیورات کو بخشنے والا نہیں ہے وہ کوئی نہ کوئی الٹا سیدھا کام ضرور کرے گا
***
کائزان ہم نے ویڈیو بنا لی ہے اب اس ویڈیو کا کیا کرنا ہے وہ اپنے ڈبلیو کے لیے کھانا تیار کر رہا تھا جب رسل نے آ کر پوچھا۔
پاکستان میں جو نمبر استعمال ہو رہا ہے نا اس آدمی کا اس نمبر پر سینڈ کرنی ہے یہ ویڈیو اور ایسی چار پانچ ویڈیوز اور بناؤ جس میں پتہ چلے کہ اس آدمی کی کیا حالت ہے میں جاننا چاہتا ہوں۔
کہ اسے یہاں بھیجنے والے کون تھے کیونکہ اسے یہاں بھیجنے والے تو میری پہچان میں ہیں۔ اس نے سامنے پڑے گوشت کی طرف اشارہ کیا جو ریاض کا تھا۔
مطلب تمہیں یقین ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ یہاں نہیں آئے تھے بلکہ الگ الگ تمہاری جاسوسی کی خاطر یہاں آئے تھے وہ اسے سمجھنا چاہتا تھا۔
ہاں بالکل مجھے ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ دونوں آئے تو اسی مقصد سے ہیں یہاں لیکن الگ الگ آئے ہیں یہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔
ان دونوں کا یہاں آنے کا الگ الگ سسٹم تھا یہ پاکستان سے ہی شاید ایک دوسرے کے واقفیت میں نہیں تھے شاید ان دونوں کو ایک دوسرے پر شک رہا ہوگا اسی لیے یہ دونوں ایک ساتھ ہو گئے۔
یہ یاور جو آدمی ہے نا یہ پیچھے سے اپنا کام بہت کلیئر کر کے یہاں آیا ہے جیسے اس نے اپنی فیملی کو سامنے رکھا ہے اپنی دکان کو سامنے رکھا ہے یہ سب کے سامنے ایک بہت نارمل سا انسان ہے جو نارمل زندگی گزار رہا ہے لیکن اندر ہی اندر یہ کچھ اور ہے۔
لیکن کائزان ہمیں غلط فہمی بھی تو ہو سکتی ہے ہو سکتا ہے کہ ہم سچ میں غلط فہمی کا ہی شکار ہوں۔
یہ آدمی جس طرح بار بار ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ میں کسی کو نہیں جانتا میں یہاں نوکری کے سلسلے میں آیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ ہم غلط فہمی کا شکار ہوں۔ رسل نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
غلط فہمی کا شکار تم لوگ ہو سکتے ہو رسل لیکن کائزان کاظمی نہیں میں نے تمہیں جتنا کہا ہے اتنا کرو یہ جو نمبر پاکستان میں اس کا آپ ہے نا اس نمبر پر اس کی ایسی ویڈیوز بھیجو کہ وہ لوگ جان جائیں کہ آخر ان لوگوں نے کس سے پنگا لیا ہے اور خود بخود سامنے آ جائیں
آگے پیچھے دھیان رکھو کہ کون کب اس یاور حبیب کے بارے میں سوال جواب کرنے آیا ہے کون اس کے بارے میں
انفارمیشن لینا چاہتا ہے۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جب پنجرے کے اندر سے ڈبلیو غرایا تھا اس نے گھور کا ڈبلیو کو دیکھا تھا اسے اس کی یہ حرکت پسند نہیں آئی تھی۔
یہ سب کچھ تمہارا ہی ہے تمہیں ہی ملے گا صبر سے کام لو ۔ تمہارا یوں بے صبرا ہونا مجھے پسند نہیں اس نے ڈبلیو کو دیکھتے ہوئے کہا تھا جو اگلے ہی لمحے واپس زمین پر بیٹھ کر سر جھکا گیا تھا۔
جبکہ رسل وہیں سے واپس مر گیا تھا وہ ایسے وقت میں اس کے پاس نہیں رہتا تھا جب ڈبلیو کے کھانے کا وقت ہوتا تھا کیونکہ وہ کھاتے وقت کائر ان کے علاوہ باقی سب کےلیے خطرناک ہو جاتا تھا