ہا ہا ہا مطلب کہ بھاگ گیا ایسا بھی کون سا ظلم ڈھا رہے تھے آپ کہ آپ کا بیٹا بھاگ گیا ۔۔۔۔۔۔۔؟ یہ اتفاق ہی تھا کہ ابا گھر واپس آئے تو احد گھر پر ہی تھا۔
بلکہ تھوڑی دیر پہلے ہی جاگا تھا کل رات اس کی واپسی کی ہوئی تھی نہ ابا جانتے تھے اور نہ ہی گھر کا کوئی اور انسان مرم نے تو کبھی دلچسپی ہی نہیں دکھائی تھی اس کی طرف اور نہ ہی وہ اسے اہمیت دیتا تھا۔
وہ اس وقت کچن میں تازی تازی روٹیاں بنا رہی تھی جب اسے باہر سے اس کی آواز سنائی دی۔
ہاں بھاگ گیا کمبخت پتہ نہیں کہاں گیا ہے نام تو یہ ہے کہ مصر چلا گیا ہے نوکری کے سلسلے میں اور کہہ کر گیا ہے کہ میری بہن کو کوئی تکلیف نہ ہو میں پیسے بھجواؤں گا ابا تو کچھ نہ بولے اماں بولی تھی۔
اسے چھوڑو ۔ چلو وہ تو گیا احد بیٹا اب دکان کا بڑا مسلہ بن گیا ہے۔
مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دکان سنبھال سکوں۔ اور نہ ہی مجھ سے بھاگ بھاگ کر گاہکوں کے لیے کپڑا کاٹا جاتا ہے۔
دکان کا اتنا بجٹ نہیں ہے جتنا پیسے مانگتے ہیں لوگ کچھ دن پہلے ایک چھوٹا لڑکا آیا تھا نوکری کے سلسلے میں تب ضرورت ہی نہیں تھی ہمیں اور اب اسے سامنے والی دکان میں نوکری مل گئی ہے۔ تو آپ یہ ساری باتیں مجھے کیوں بتا رہے ہیں ابا مجھ سے یہ کام تو ہوتا نہیں ہے ہاں لیکن کوئی بندہ رکھوانے کے سلسلے میں کہہ رہے ہیں تو میں ہاتھ پیر مار لیتا ہوں۔
وہ پرسکون انداز میں بتا رہا تھا جبکہ ابا اسے یہی کہنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہی دکان پر آیا کرے۔
دیکھو بیٹا ویسے بھی تو تم آج کل فارغ ہی ہو نا ۔ کالج تمہارا ختم ہو چکا ہے رات کو پتہ نہیں کب واپس آتے ہو صبح اپنی مرضی سے جاگتے ہو زیادہ دیر نہ سہی تھوڑا وقت دکان پر ہی آ جایا کرو۔
ویسے بھی تو دکان سے گھر کے خرچے کے علاوہ جو بھی پیسہ بچتا ہے تم اپنے پاس ہی رکھتے ہو۔ ابا بڑی مشکل سے بات کر پا رہے تھے جیسے انہیں پتہ ہو کہ آگے سے کیا جواب ملنے والا ہے جب کہ احد مزے سے کھانا کھا رہا تھا۔
او بھگوڑے بھائی کی بہن روٹی بنی ہے یا نہیں۔ اب اس کو کیوں ہمارے سر پر چھوڑ گیا ہے اسے بھی لے جاتا۔
حد نہیں ہو گئی۔ پیسے کمائے گا اور بھیجے گا اپنی بہن کے لیے۔ کسی کے ساتھ نکاح پڑھا کر چلا جاتا ہمارے سر پر بوجھ ڈال گیا ہے۔
اور ابا دوسری بات دراصل میرا ایک سٹینڈر ہے دکان پر بیٹھ کر میں اپنا سٹینڈر گرا نہیں سکتا۔
ہاں لیکن کوئی کم تنخواہ پر لڑکا ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا فکر نہ کریں آپ ۔ باقی مجھے15 ہزار روپے کی ضرورت تھی۔
بھجوا دیجیے مجھے وہ مرم کے ہاتھ سے تازی روٹی لیتے ہوئے ان سے کہہ رہا تھا۔
بیٹا ابھی ذرا ہاتھ سنبھال کر کام کرو مجھے اب دکان پر کام کرنے کا طریقہ کار نہیں رہا۔
پتہ نہیں میں کتنا پیسہ بنا لوں گا تم تو جانتے ہو20 سال سے میں نے کبھی دکان کی شکل بھی نہیں دیکھی تھی۔
وہ بہت پیار سے اسے بتا رہے تھے لیکن سامنے یاور نہیں احد بیٹھا تھا جس پر ان کے اس لہجے کا کوئی اثر نہ تھا۔
تو کہہ تو رہا ہوں کہ پریشانی مت کریں کوئی حل نکال لوں گا میں کوئی لڑکا دیکھ کر آپ کا مسئلہ حل کر دوں گا آپ بس15 ہزار بھیجیں مجھے ۔
باقی مرم کا بھائی بھیجے گا نا ہمیں کیا ضرورت ہے پریشان ہونے کی اب تو آپ کا بڑا بیٹا دوسرے ملک جا کر نوکریاں کر رہا ہے اس نے ٹیبل سے برتن اٹھاتی مرم کو دیکھ کر طنزیہ لہجے میں بولا تھا وہ بولی کچھ بھی نہیں بلکہ حب چاپ اپنا کام کرتے ہوئے اندر چلی گئی
فون دے کر گیا ہے تو کسی طرح کی خوش فہمی میں مت رہنا کہ اپنی مرضی سے فون استعمال کر سکتی ہو میں روز چیک کروں گا اس کا فون اماں بتا دینا اس کو ۔
یہ نہ ہو کے بھائی کے چکر میں کسی اور سے ہی گئیں لڑاتی رہے۔
ویسے ابا ایک بات میں آپ کو بتاؤں دوست تو میرے بھی بہت ہیں یاور کے دوستوں سے امیر بھی ہیں لیکن مجھے کبھی کسی نے اتنا مہنگا ٹچ موبائل فون نہیں دیا۔
مجھے تو لگتا ہے کہ دکان کے پیسوں میں ہی کھپلا کرتا تھا خیر آپ نے پوچھنا تھا نا کہ باہر جانے کے لیے پیسے کہا سے آئے ایسے ہیں نہیں دوسرے ملک جایا جاتا۔
لاکھوں کا خرچہ ہوتا ہے میں خود ہی یورپ نکلنا چاہتا تھا پتہ چلا کہ 30 لاکھ روپے لگیں گے۔ اس کا روز والا کام جاری تھا روز کی طرح آج بھی وہ ابا کے کان بھرنے میں مصروف تھا جب کہ وہ خاموشی سے اپنے کام نپٹا تی رہی۔
اس کے پاس ہی یاور کا فون پڑا تھاجو سچ میں کافی مہنگا لگ رہا تھا۔ ہاں یہ سچ تھا کہ دکان کے پیسوں سے ہی اس نے یہ فون خریدا تھا۔
لیکن جاتے ہوئے وہ اسے دے گیا تھا تاکہ اپنی بہن سے رابطہ کرنے کے لیے اسے کسی مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جب سے ابا نے اسے یہ فون پکڑایا تھا وہ تو ہر طرف ساتھ ساتھ لے کر ہی گھوم رہی تھی نہ جانے کی اس کے بھائی کی کوئی خبر آ جائے
***
مبارک ہو دوست ہم لوگ پہنچ ائے وہ سب لوگ ایک دوسرے کے گلے مل کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے بنا کسی طرح کے مسئلے کے وہ لوگ مصر کی سرزمین پر قدم رکھ چکے تھے۔
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ان شاءاللہ پھر ملاقات ہوگی وہ سب سے ملتے ہوئے دوسری ٹیم کے ممبر سے کہنے لگا جب وہی لڑکا اس کے پاس آ رکا ۔
آپ کے پاس فون ہے آپ نے اپنے گھر والوں سے رابطہ کر لیا ہوگا وہ اس کے ہاتھ فون دیکھتے ہوئے کہنے لگا۔
اسے تو یہی پتہ تھا کہ وہاں پر پاکستان کا نمبر نہیں چلنے والا اسی لیے وہ اپنا فون مرم کو دے آیا تھا تاکہ یہاں آ کر جب وہ اپنا فون خریدے یا کسی طریقے سے وہ رابطہ کرنا چاہے تو اپنے فون پر اس سے رابطہ کر سکے
ہاں میں نے بات کر لی ہے اپنے گھر والوں سے شاید تم بھی بات کرنا چا ہتے ہو اس نے اپنا فون اس کی طرف بڑھایا تو وہ اسے کسی مہربان سے کم نہ لگا تھا اس نے فورا اس کے ہاتھ سے فون تھام لیا بہت شکریہ میں اپنی بہن سے رابطہ کرنا چاہتا ہوں میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا وہ خوش ہوتے ہوئے اس کے فون پر اپنے نمبر کو ڈائل کرنے لگا تھا۔
***
رات کا وقت تھا جب وہ آ کر اپنے کمرے میں لیٹی تھی۔
اس کے ہاتھ میں کوئی ناول تھا جب کہ وہ بے چینی سے یاور کی کسی خبر کا انتظار کر رہی تھی کہ اس کا فون بجا ۔
اس نے سکرین پر جگمگاتے انجان نمبر کو دیکھا اور پھر بنا سوچے سمجھے فون اٹھا لیا۔
مرم میری جان میں پہنچ گیا ہوں یہاں اور میں بالکل ٹھیک ہوں تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
یہاں سے سیدھا ایجنٹ ہمیں اپنے ساتھ کام کے سلسلے میں لے جائے گا۔ یہ میرے دوست کا نمبر ہے میں جلد تجھ سے اپنے نمبر سے رابطہ کروں گا اس نمبر پر دوبارہ فون مت کرنا
کیونکہ جس بندے کا یہ فون ہے وہ اپنا فون لے جائے گا میں پوری کوشش کروں گا تجھ سے رابطہ کر سکوں میں روز تو تجھے فون کروں گا میرا بچہ تو نے گھبرانا نہیں ہے۔
یاور فون پر اس کے رونے کی آواز سینے ہوئے بے چین ہو اٹھا تھا وہ اسے یقین دلا رہا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔
تم مجھ سے مل کر کیوں نہیں گئے بھائی ۔ تمہیں پتہ ہے سب لوگ اتنا پریشان تھے ابا تو صبح سے دکان پر تھے۔ اور چھوٹی امی کو تو بہانہ مل گیا ہے نا ایک اور باتیں سنانے کا۔
لیکن کوئی بات نہیں میں تمہارے لیے سب کچھ سہہ لوں گی بس تم اپنا خیال رکھنا کھانا پینا ٹائم پر کرنا۔ اور مجھے فون کرتے رہنا ابا نے صبح ہی فون مجھے دے دیا تھا اور میں نے فون اپنے پاس رکھ لیا ہے۔
یہ ہر وقت میرے پاس ہوتا ہے۔ تم جب چاہے مجھے فون کر لینا ۔
ہاں ٹھیک ہے میری جان میں ابھی رکھ رہا ہوں فون ۔ وہ مہربان آدمی میرا انتظار کر رہا ہے جس نے یہ فون مجھے تجھ سے بات کرنے کے لیے دیا ہے۔
بس آج سے میرا کام شروع ہو جائے گا نا تو میں تجھے روز فون کیا کروں گا اپنا خیال رکھنا وہ اسے الوداعی کلام کہتے ہوئے بولا۔
تو مرم پر سکون ہو گئی تھی اس کا بھائی بالکل ٹھیک تھا اور اپنی منزل پر پہنچ گیا تھا اس سے بھلا اچھا اور کیا ہو سکتا تھا
***
یہ کیا بات ہوئی تم نے تو ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں یہاں پر کام ملے گا اور تم اب کہہ رہے ہو کہ اپنے اپنے راستے نکل جاؤ وہ سب لوگ پریشان ہو اٹھے تھے۔
کام یوں ہاتھ پہ ہاتھ رکھے بیٹھ کر نہیں ملتا محنت کرنی پڑتی ہے جاؤ جا کر اپنے لیے نوکریاں ڈھونڈو ۔
تم لوگوں کو کیا لگتا ہے کہ یہاں پر تم لوگوں کے لیے نوکریاں تھالی میں سجا کر رکھی گئی ہوں گی۔
اب دو لاکھ روپے میں تم لوگوں کو کیا یہاں پر میں بڑے بڑے دفتروں میں لگاؤں خود ہی محنت کرنی پڑے گی جو کام سمجھ میں اتا ہے وہ کرو۔
وہ ان کے سامنے ویڈیو کال پر بولے جا رہا تھا جبکہ ان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ پاکستان سے کھینچ کر اسے یہاں لے کر آئیں ۔
اور اتنا ماریں کہ اس کی سانس نکل جائے وہ ان کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا تھا اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں نوکریاں دلوائے گا۔
اور یہاں آ کر وہ نظریں ہی پھیر گیا تھا اگر وہ پاکستان میں نہ ہوتا اس وقت شاید اب تک تو ان لوگوں کے ہاتھوں مارا جا چکا ہوتا جن کے ساتھ اتنا بڑا فراڈ ہو گیا تھا۔
چلو بھائی جو ہوا سو ہوا اب اپنی اپنی روزی روٹی کے بارے میں سوچو ۔ اگر اس آدمی کو کوستے رہیں گے تو نہیں پر سارا دن برباد ہو جائے گا اپنے لیے چھت تو ڈھونڈو رات کا ٹھکانہ ڈھونڈو کچھ کھانے کے بارے میں سوچو ۔
ہو سکتا ہے اللہ پاک نے اسی میں ہمارے لیے کوئی آسانی چھپا رکھی ہو ایک بزرگ آدمی نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے سمجھانا چاہا تھا جو اپنی چار بیٹیوں کی شادی کے سلسلے میں کسی طرح یہاں پہنچا تھا۔
ہاں بھائیو چلو اپنی اپنی منزل ڈھونڈتے ہیں اللہ پاک سب کا نگئبان ہے ایک دوسرے آدمی نے کہا جب کہ اب وہ سارے اپنی اپنی منزل کی تلاش میں اس جگہ سے نکلے تھے پتہ نہیں کیا ٹھکانہ تھا نہ جانے کہاں جانا تھا لیکن کچھ تو کرنا تھا۔
***
ہاں تو بھائی بتاؤ پھر کیا سوچا ہے تم نے کیا کرنا ہے آگے وہ اکیلا ہی آگے بڑھ رہا تھا جب وہی لڑکا اس کے پیچھے پیچھے چلتا اس کے ساتھ آنے لگا۔
اب کیا سوچنا ہے جناب اب حالات تو آپ دیکھ سکتے ہیں دیکھتے ہیں کیا ہو سکتا ہے ہر کوئی اپنے اپنے راستے پر نکل چکا ہے اور میں بھی راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔
اور میں بھی ویسے میرا نام ریاض ہے ۔۔۔۔ ۔ میں بھی تمہاری طرح کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کروں گا۔
مجھے لینے کے لیے ایک لڑکا آنے تو والا تھا لیکن آیا نہیں نہ جانے کہاں چلا گیا۔
کیا مطلب آپ کا یہاں پر کسی سے رابطہ تھا ۔۔۔۔۔ ؟ میرا
مطلب ہے آپ کسی کو جانتے تھے۔ وہ پوچھنے لگا
ہاں میں جانتا تو نہیں ہوں لیکن جس آدمی نے مجھے یہاں پر بھیجا ہے نا اس نے کہا ہے کہ وہ آدمی مجھے اپنے ساتھ لے کر جائے گا لگتا ہے وہ بھی جان چھڑا کر بھاگ گیا تمہارا یہاں پر کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔
نہیں میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے مجھ سے پہلے یہاں میرے دو دوست آئے تھے کام کے سلسلے میں یہی ایجنٹ انہیں لے کر آیا تھا ان کا نمبر وغیرہ تو نہیں ہے میرے پاس لیکن وہ ایجنٹ بتا رہا تھا کہ وہ یہاں پر بہت اچھی نوک یاں کرتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ میری طرح وہ بیچا رے بھی دھکے ہی کھا رہے ہوں گے۔ وہ کافی مایوس لگ رہا تھا۔
ہاں ممکن ہے۔ اللہ پاک کوئی نہ کوئی وسیلہ تمہارے لیے ضرور بنا دے گا میرے بھائی تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب سامنے سے ایک آدمی ان کی طرف آنے لگا۔
میرا نام رسل ہے۔ یقینا تمہیں پاکستان سے ندیم نے بھیجا ہوگا۔ وہ یاور کو دیکھتے ہوئے اردو میں بولا تھا۔
نہیں معاف کیجئے گا میں آپ کو نہیں پہچانتا ہوں نہ ہی میں کسی ندیم کو جانتا ہوں۔
مجھے ندیم نے بھیجا ہے شاید تم مجھے لینے کے لیے آئے ہو میں یہاں پلمبر کے کام کے سلسلے میں آیا ہوں مجھے ندیم نے کہا تھا کہ رسل نام کا ایک آدمی مجھے لینے کے لیے آئے گا تو وہ تم ہو۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا تو رسل نے ہاں۔ میں سر ہلایا تھا۔
ہاں وہ میں ہی ہوں آؤ تمہارے مہمان نواز تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
ویسے تم کون ہو۔۔۔۔۔ ؟ وہ یاور کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔
دوست ہے یہ میرا ۔ میرے ساتھ آیا ہے لیکن ایجنٹ دھوکہ دے گیا۔
ہاں ٹھیک ہے اسے کہو یہ بھی ساتھ چلے ۔ رسل نے اچانک ہی فیصلہ کرتے ہوئے کہا تو وہ حیرانگی سے اسے دیکھنے لگا۔
بہت شکریہ بھائی مجھے جانے دو اپنے لیے کوئی راہ تلاش کروں گا کوئی نو کری ڈھونڈوں گا بہت ذمہ داریاں ہیں مجھ پر آپ اپنے دوست کو سنبھالیں اللہ آپ کا بھلا کرے۔
نہیں تم ایسے نہیں جا سکتے تمہیں ہمارے ساتھ آنا ہوگا وہ اچانک اسے روک کر کہنے لگا یاور کو اس کا انداز بہت عجیب لگا تھا۔
ارے بھائی بہت شکریہ لیکن میں اپنے لیے کوئی ٹھکا نہ ڈھونڈوں گا کوئی چھت ڈھونڈوں گا۔
نہیں یار آجاؤ ساتھ میں کھانا پینا کھائیں گے۔ اس وقت کہاں جاؤ گے صبح چلے جانا ریاض نے بھی اب اسے کہنا شروع کر دیا
تھا۔ جبکہ یاور کو یہ آدمی رسل بہت ہی زیادہ عجیب لگ رہا تھا۔
نہ جانے کیوں اس کا دل نہیں مان رہا تھا اس آد می کے ساتھ جانے پر لیکن اب وہ بھی کہنے لگا تھا تو وہ مجبور ہو گیا تھا
***
وہ انہیں بہت شاندار جگہ پر لے کر آیا تھا یہ گھر بہت ہی زیادہ بڑا تھا۔
تم لوگ اندر چلو وہاں سے اندر جانے کا راستہ ہے میں گاڑی روک کر آتا ہوں وہ انہیں اندر کی طرف جانے کا راستہ دکھاتے ہوئے کہنے لگا تو وہ دونوں ہی گاڑی سے اتر گئے۔
وہ خود ان لوگوں کا مہمان تھا اسے ریاض کے ساتھ نہیں آنا چاہیے تھا۔
وہ فضول میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا لیکن ریاض کا بار بار کہنا اسے یہاں آنے پر مجبور کر گیا تھا۔
یا اللہ یہ کیا چیز ہے ۔۔۔۔ ۔ ریاض کا دیہان اچانک ہی پنجرے پر گیا تھا جہاں اسے ایک سفید رنگ کا بڑا سا جانور نظر آیا جس نے دوسری طرف چہرہ پھیر رکھا تھا۔
سفید چیتا ہے یہ دنیا میں بہت کم پایا جاتا ہے۔ یقینا اس گھر کا مالک بہت امیر شخص ہے ورنہ اس طرح کے جانور کوئی عام انسان نہیں پال سکتا۔
یہ اس گھر کے مالک کا شوق ہے۔ میرا مطلب ہے کہ کائزان کو ایسے جانور بہت پسند ہیں اور ڈبلیو تو بچپن سے اس کے ساتھ ہے۔ اس نے ہی اسے پالا ہوا ہے ویسے انسانی گوشت بہت شوق سے کھانا ہے وہ ۔
رسل کا انداز ایسا تھا کہ یاور ریاض کو دیکھ کر رہ گیا۔
تو انسانی گوشت اسے ملتا کہاں سے ہے یاور نے فورا سوال کیا تو وہ پیچھے مر کر ایسے انداز میں مسکرایا۔
کہ وہ دونوں ہی گھیرا گئے
انسانی گوشت ڈھونڈنا کون سا مشکل ہے بس ایک گولی ہی تو چلانی پڑتی ہے اندر آ جاؤ وہ ایک لمحے کے لیے اس کے پاس رکا ۔
اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولتا اس کے سامنے والے کمرے کی طرف چلا گیا جبکہ وہ اس کے بیلٹ میں پھنسی پستول دیکھ کر مزید گھیرا گیا تھا۔
ریاض مجھے یہ لوگ ٹھیک نہیں لگ رہے مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں مزید یہاں رکنا چاہیے تمہیں بھی یہاں سے میرے ساتھ چلنا چاہیے۔
ارے یار تم بھی نا فضول میں گھیرا رہے ہو۔ یہاں ہر کوئی اسلحہ رکھتا ہے تم نے دیکھا نہیں ہے یہ علاقہ کس طرح کا ہے۔
یہاں تمہیں ہر آدمی کی جیب سے ریوالور ملے گی اتنی سی بات پر گھبرانے کی کیا ضرورت ہے وہ مذاق کر رہا تھا۔
وہ اسے سمجھاتے ہوئے اپنے ساتھ سامنے والے کمرے میں لے کر گیا تھا جہاں بڑے سے ٹیبل پر ہزار طرح کے کھانے رکھے گئے تھے۔
ملازم میز لگا رہے ہیں تم دونوں فریش ہو جاؤ تمہارے بیگ
سامنے والے کمرے میں پہنچا دیے گئے ہیں۔
آرام سے فریش ہو کر آ جاؤ پھر کھانا کھا کر تم لوگ آرام کر لینا ۔
رسل انہیں سمجھاتے ہوئے اسی راستے سے نکل گیا تھا جس راستے سے وہ انہیں لے کر آیا تھا۔
یار امیر لوگوں کا مہمان ہونا بھی نا بڑی قسمت کی بات ہے چلو آو فریش ہوتے ہیں۔
وہ اسے اسی کمرے میں لے آیا تھا یہ کمرہ بھی ہر طرح کی آرائش زندگی سے بھرپور تھا ہر وہ چیز جو کسی کی بھی خواہش ہو سکتی ہے اس کمرے میں موجود تھی۔
کیا بات ہے یار اصل زندگی تو ان مصر والوں کی ہے وہ بھی امیر لوگوں کی کبھی سوچا نہیں تھا کہ اس طرح کہ کسی کمرے میں رہنا نصیب ہوگا۔
وہ اپنے بیگ سے چیزیں نکالتے ہوئے واش روم میں گیا تھا جبکہ یاور جلد سے جلد یہاں سے نکلنا چاہتا تھا اسے یہاں پر
گڑبڑ محسوس ہو رہی تھی
***
ان دونوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا تھا اور پھر وہ دونوں آرام کرنے کے لیے کمرے میں آ گئے ان دونوں کے لیے دو الگ الگ سنگل بیڈز کا انتظام کیا گیا تھا۔
ریاض رات کافی دیر اس سے باتیں کرتا رہا اور پھر سو گیا جبکہ وہ بھی چہرہ پھیر کر سونے کی کوشش کرنے لگا تھا ایک انجان جگہ دوسری طرف اسے مرم کی ٹینشن ہو رہی تھی۔
اسے بہت مشکل سے نیند آئی تھی لیکن وہ ایسا نیند میں ڈوبا کہ کمرے میں عجیب سی آواز پر بھی اس کی آنکھ نہ کھلی
وہ نیند میں بے چینی تو محسوس کر رہا تھا لیکن اس وقت وہ اتنا زیادہ تھکا ہوا تھا کہ اس کی آنکھ ہی نہ کھل سکی صبح بہت دیر سے اس کی آنکھ کھلی تھی لیکن کمرے میں ریاض نہیں تھا۔
وہ نہا کر باہر نکلا اسے یہی لگا تھا کہ ریاض باہر ہوگا لیکن وہ وہاں بھی نہیں تھا۔
سر کھانا کھا لیجیے ایک ملازم نے ٹیبل کی طرف اشارہ کیا وہ صرف ہاں میں سر ہلاتے ہوئے باہر کی طرف قدم اٹھانے لگا جہاں سے اسے عجیب سی غرا نے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔
اس نے دیکھا ایک خووبرو سا نوجوان اس بڑے سے سفید چیتے کے ساتھ کھیل رہا ہے جیسے کوئی کسی معصوم بچے کے ساتھ کھیلتا ہے اور وہ چیتا بار بار آ کر اس کے پیروں کو چاٹ رہا تھا۔
اسے عجیب سی گھبراہٹ ہو رہی تھی بلکہ ڈر لگ رہا تھا حیوان کا بھی کیا کوئی بھروسہ کر سکتا ہے اگر وہ اسی آدمی پر حملہ کر دے تو اس کی جان جاتے ایک سیکنڈ نہ لگے وہ کتنا بے خوف نڈر تھا۔
کیا دیکھ رہے ہو تم تمہیں ملازم نے کہا کہ کھانا کھا لو ادھر ادھر جھا نکنا بند کرو پیچھے سے اچانک اسے رسل کی آواز سنائی دی تھی وہ گھیرا کر پیچھے مرا ۔
وہ مجھے جانور کے آواز سنائی دی تھی اسی لیے میں ادھر آ گیا ایم سو سوری۔
ریاض کہاں ہے مجھے بتا دیجیے اور مجھے جانا ہے میرا مطلب ہے آپ نے ہماری مہمان نوازی کی میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں لیکن آپ کا مہمان ریاض ہے میں نہیں مجھے نوکری کے سلسلے میں جانا ہوگا۔
وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بتانے لگا تھا۔
وہ آدمی دیکھ رہے ہو جا کر اس سے پوچھو کیا وہ تمہیں بھیجنے کے لیے تیار ہے اگر اس نے کہا کہ تم جا سکتے ہو تو تم یہاں سے خوشی خوشی چلے جانا اور ریاض ۔۔۔۔۔ ۔
وہ کام کے لیے آیا تھا نا اب وہ اپنا کام کر رہا ہے۔ چلو ناشتہ کر لو وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسے بڑے ہی دوستانہ انداز میں ٹیبل کے پاس لے کر آیا تھا۔
اور پھر زبردستی اسے کرسی پر بٹھاتے ہوئے ملازم کو اس کےلئے ناشتہ لگانے کا اشا رہ کرنے لگا اسے یہ سارا ماحول بہت پرسرار سا لگ رہا تھا وہ یہاں سے نکلنا چاہتا تھا جلد سے جلد