کائر میرا یقین کرو اس چھوٹی بچی کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہوا تھا وہ بچی خود ہی کہیں گم ہو گئی ہے۔
ہم نے اسے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ہمیں ملی ہی نہیں۔
دیکھو خدا کے لیے میرا یقین کرو مجھے بخش دو میں نے کچھ نہیں کیا وہ بچی تو دوسرے ہی دن وہاں سے بھاگ گئی تھی۔
اور ہم سب لوگ پچھلے18 دن سے اس بچی کو ڈھونڈ رہے ہیں جو ہمیں کہیں سے نہیں مل رہی۔
وہ کبھی پنجرے میں ایک طرف بھاگ رہا تھا تو کبھی دوسری طرف جب کہ ڈبلیو اس پر جھٹنیے والے انداز میں بار بار اسے اپنے پنجے مار رہا تھا۔
تمہاری کوئی بکواس میں سینا نہیں چاہتا مجھے بس یہ بتاؤ کہ کسے بیچا تھا تم نے اسے ۔ تمہاری اس خفیہ جگہ سے کسی کا نکلنا آسان نہیں بلکہ تمہارے مطابق وہ جگہ اندر ہی اندر ایک بھولبھلایا ہے تو بتاؤ ایک13 سال کی بچی کس طرح سے وہاں سے بھاگ نکلی ۔
وہ خود بھی پنجرے کے اندر آگے پیچھے گھوم رہا تھا جبکہ اس کا ڈبلیو (سفید چیتا)بار بار آ کر اس کے بوٹوں پر اپنی زبان پھیرتے
ہوئے دوبارہ سے اس پر شکار کی نیت سے حملہ کرتا تھا۔
مجھے کچھ نہیں پتا میں خود کچھ نہیں جانتا وہ لڑکی پہلے تو پورا ایک دن بے ہوش رہی اور پھر جب اسے ہوش آیا تو باس نے اسے کھانے کے لیے کچھ دیا تھا اس کی ڈیل تو اسی رات ہو گئی تھی بچی تھی پیسہ بھی اچھا مل رہا تھا لیکن وہ اسی رات وہاں سے بھاگ نکلی اور وہ کہاں گئی ہے ابھی تک پتہ نہیں چلا ۔
ان لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ بچی اسی گقا میں کہیں پر ہے لیکن کہاں یہ پتہ نہیں چل پا رہا تم تو جانتے ہو وہ گقا کتنی بڑی ہے۔
وہ کانپتے ہوئے بتا رہا تھا جبکہ اس کے سینے پر اس سفید چیتے کے لمبے لمبے ناخن کھب گئے تھے۔
میں کچھ نہیں جانتا کچھ بھی نہیں تابش بس مجھے یہ بتاؤ کہ کہاں ہے وہ بچی ۔ میں نے تم لوگوں کو منع کیا تھا کہ اب اس علاقے کے اس پاس عورتوں کے لین دین کا کوئی کام نہیں ہوگا لیکن پھر بھی تم نے میری بات نہیں مانی اس قہر کو آواز تم لوگوں نے خود دی ہے۔
رفیل اس کے بوس تک خبر پہنچا دو کہ کائزان کاظمی آج شام پانچ بجے اس سے ملنے انے والا ہے۔
اور ڈبلیو اج تو تم بہت خوش لگ رہے ہو دعوت شاندار ہے نا ۔ معاف کرنا دوست اج گوشت صاف کرنے کا و قت نہیں ملا وہ اپنے سفید چیتے کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پنجرے سے باہر نکل چکا تھا اسے دور دور تک پیچھے سے تابش کی آواز سنائی دیتی رہی لیکن نہ تو اس نے مر کر دیکھا تھا اور نہ ہی جیسے کچھ سنا تھا۔
***
مرم ۔۔۔۔۔۔ وہ کچن میں برتن رکھنے جا رہی تھی جب اسے ابا کی آواز سنائی دی برتن رکھ کر وہ فورا ابا کے کمرے کے دروازے تک آئی تھی۔
یاور کا پتہ ہے کہ وہ کہاں پر ہے ابا اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنے لگے تو اس نے نفی میں سر ہلایا صبح تو وہ کام کے لیے ہی نکلا تھا۔
وہ مصر چلا گیا ہے کام کے سلسلے میں تمہارے لیے اپنا فون چھوڑ گیا ہے یہ۔ لو اس نے خط میں لکھا ہے کہ فون تمہیں ضرور دے دوں ابا پریشان لگ رہے تھے جبکہ وہ حیران تھی۔
دکان کافی دور تھی اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے وہ صبح جلدی گھر سے نکل جایا کرتا تھا صبح وہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد قران پاک کی تلاوت کر رہی تھی جب اس نے دروازے پر رک کر کہا تھا بہن دعا کرنا۔ تمہارا بھائی اپنی منزل پانے کے لیے جا رہا ہے۔
اسے تو یہی لگا تھا کہ وہ دکان پر گیا ہے اور شام تک واپس آجائے گا لیکن اب صبح سے پتہ چلا تھا کہ دکان پر وہ آیا ہی نہیں تھا بلکہ صبح سے دکان بند تھی اور دکان کی چابیاں ابا کے سائیڈ والے ٹیبل پر پڑی تھیں۔
ساتھ ہی ایک کاغذ تھا جس پر لکھا تھا ابا میں جا رہا ہوں نوکری کے سلسلے میں دوسرے ملک ۔ میری بہن کا خیال رکھیے گا میں پیسے بھیجتا رہوں گا اس کے لیے اس پر کسی چیز کے لیے دباؤ مت ڈالیے گا۔ اپنی بہن کا خرچہ میں خود اٹھا لوں گا۔
ابا نے جب سے یہ خط پڑھا تھا وہ کافی پریشان لگ رہے تھے کیونکہ اب ابا کی عمر نہ تھی دکان پر بیٹھنے والی اور ویسے بھی ایک ٹانگ تو وہ کٹوا چکے تھے۔ اور احد ان کا اتنا اچھا بچہ تو تھا نہیں جو ان کے کہنے پر ان کی دکان پر بیٹھ جاتا دکان کا کام کرنا اس کی شان کے خلاف تھا۔ تمہارا بھائی چلا گیا ہے کسی دوسرے ملک نوکری کے سلسلے میں کہہ کر گیا ہے کہ تمہارا خرچہ بھیج دیا کرے گا ارے کمبخت جانے سے پہلے بتا کر تو جاتا۔
اب دکان کون سنبھالے گا اسے پیچھے سے چھوٹی امی کی آواز سنائی دی تھی اس نے حیرانگی سے مر کر دیکھا مطلب وہ سچمچ میں چلا گیا تھا باپ تو باپ تھا وہ تو اس سے بھی مل کر نہیں گیا تھا۔
اب اسے سمجھ میں آیا تھا وہ اتنا اداس کیوں تھا صبح جاتے ہوئے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ ٹھیک سے اس سے بات نہیں کر پائی تھی۔
اور نہ ہی اسے الودع کر پائی تھی شاید وہ روئے نہ اس لیے وہ اسے ادھی ادھوری بات کہہ کر پلٹ گیا تھا۔ شاید وہ اپنی بہن کے آنسو نہیں دیکھ سکتا تھا لیکن اب بھی تو وہ رو رہی تھی اور اس دفعہ تو اس کے آنسو صاف کرنے والا اس کا بھائی بھی اس کے پاس نہیں تھا چھوٹی امی کتنی ہی دیر باتیں سناتی رہی الٹا سیدھا کہتی رہی جبکہ ابا خاموش بیٹھے تھے۔
اچھا بس کرو جا کر احد کو جگاؤ اور کہو کہ دکان کھولے وہ تو چلا گیا اب کسی کو تو کام کرنا ہوگا نا ابا نے اپنی بیگم کو خاموش کرواتے ہوئے کہا تھا جب کہ وہ تو انہیں دیکھ کر رہ گئی جیسے انہوں نے کوئی ناممکن سی بات کہہ دی ہو۔
ارے ارے آپ کا دماغ تو نہیں خراب ہو گیا میرا بیٹا کیسے دکان پر کام کرے گا آپ کو تو پتہ ہے اسے یہ سب کچھ کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جو اسے پسند نہیں وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والا ۔
آپ خود ہی چلے جائیں دکان پر اور ویسے بھی تو پچھلے دنوں وہ چھوٹا لڑکا آیا تھا نا آپ سے کہنے کے لیے کہ دکان پر اگر کوئی کام ہو تو رکھ لیجئے ابھی اس وقت اسی کو رکھ لیں ہلکے پھلکے ہاتھ چلائے گا۔
اور باقی آپ خود ہی اہستہ اہستہ سنبھالیں میرا بیٹا ایم اے پاس ہے دکانوں پر بٹھانے کے لیے تو ڈگریاں دلوائی نہیں ہیں اسے امی اپنی بات مکمل کرتے کمرے سے باہر نکل گئی تھی جبکہ مرم بھی ان کے پیچھے ہی باہر نکلی تھی کیونکہ اسے مشین لگانی تھی
***
کشتی کے ذریعے آج ایک آدمی پاکستان سے مصر آنے والا ہے۔ وہ آدمی یہاں کچھ دن ہمارے پاس رہے گا کام کے سلسلے میں۔ میرے ایک بہت خاص آدمی نے مجھ سے اسے رکھنے کے لیے کہا ہے۔
تم وقت پر پہنچ جانا اسے لینے کے لیے وہ اندر داخل ہوا تو رسل اور رفیل ایک دوسرے سے باتیں کرنے میں مگن تھے دونوں نے ایک نظر اسے دیکھا تھا اور پھر ہاں میں سر ہلا دیا کیوں کیا کیسے جیسے سوال وہ پوچھ نہیں سکتے تھے بس کائزان نے جو کہہ دیا وہ کرنا تھا۔ آدمی کا نام کیا ہے اور کب تک یہاں پر پہنچ جائے گا رفیل اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا۔
نام تو نہیں پتا لیکن جب یہاں آئے گا تب تم لوگ خود ہی اسے پہچان جاؤ گے۔ خفیہ ایجنسی کا آدمی ہے یہاں پر اپنے کسی خفیہ کام کے لیے آرہا ہے
اور ہم بچے ہیں جو اسے اپنے خلاف ثبوت دیں گے وہ ان دونوں سے بولا تو وہ۔ جیسے اندر کا سارا قصہ سمجھ گئے۔
یاد رکھنا اس کے سامنے کسی طرح کا بچپنا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ایک ایک چیز پر نظر ہوگی اس کی۔ وہ یہاں اپنی کسی پلمبر یا پھر الیکٹریشن کی جاب کے سلسلے میں آئے گا۔
کیا مطلب خفیہ ایجنسی کے کسی بندے کو وہ آدمی یہاں ہمارے پاس کیوں بھیج رہا ہے رفیل پریشانی سے کہنے لگا تھا۔
کیونکہ موت آئی ہے اس کی اسے لگتا ہے کہ کائزان کاظمی اس کی چال کو سمجھ نہیں سکا لیکن جب وہ یہاں آئے گا اور پکار جائے گا اور پھر اس کی لاش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے میں واپس بھجواؤں گا تب اسے پتہ چلے گا کہ کائزان کاظمی کیا چیز ہے وہ پر سکون انداز میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ رفیل اور رسل ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے تھے۔
ٹھیک ہے میں ابھی چلا جاتا ہوں وہ یہاں پہنچے تو میں اسے لے کر سیدھا تمہارے پاس آ جاؤں گا۔
ہاں لے آؤ اسے اور یاد رکھنا اسے کسی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ہمارا مہمان ہے ہم مہمان بنا کر رکھیں گے اور اس مہمان نوازی میں جب تک وہ ہمیں اپنے کام کی ایک ایک بات نہ بتا دے تب تک ہم نے اس کی مہمان نوازی بہت اچھے طریقے سے کرتی ہے وہ سمجھا رہا تھا اور وہ دونوں سمجھ گئے تھے
***
ٹھیک سے صاف کرو اس کے دانت وہ اس کے پیچھے کھڑا تھا جبکہ رفیل کانپتے ہوئے ہاتھوں سے اس کے ڈبلیو کے دانت صاف کرنے میں مصروف تھا۔
اس کے ہاتھ میں بڑا سا ٹوتھ برش تھا جبکہ ڈبلیو پورا منہ کھولے اس کے سامنے ایسے بیٹھا تھا جیسے بالکل کوئی چھوٹا سا معصوم بچہ اپنی ماں کے سامنے بیٹھا ہوتا ہے۔
مجھے ڈر لگ رہا ہے یہ تو میری پوری گردن اپنے منہ میں لے لے گا وہ کانپتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ کائزان بھی بالکل اس کے ساتھ ہی کھڑا تھا۔
بکواس بند کرو رفیل جتنا کہا ہے اتنا کرو وہ دیکھو اوپر والا دانت ٹھیک سے صاف کرو یہ تابش کا خون بہت گندا تھا۔ میرے معصوم سے بچے کے دانت خراب کر دیے وہ پیار سے اس کی پیٹھ شہلا رہا تھا۔
جبکہ اس کے معصوم بچے کے اگے رفیل کانپ رہا تھا
ہاں یہی تو میں کر رہا ہوں وہ گھیرا کر بولا تھا۔
جب اچانک ہی اس نے غرا کر ایک انگرائی لی۔ اور اس کے غرا نے پر رفیل کے اوسان خطا ہو گئے تھے وہ چیختے ہوئے اس سے دور ہٹا جس پر کائزان نے اسے گھور کر دیکھا تھا۔
ایک طرف کھائی تو دوسری طرف کنواں تھا سامنے اتنا بڑا سفید چیتا بیٹھا تھا جس کی نسلیں بھی اب دنیا میں محدود ہو چکی تھیں جبکہ دوسری طرف یہ غصے سے سرخ ہوتا چیتا جو اپنی آنکھوں سے کسی کو سالم نگل جانے کا ہنر رکھتا تھا۔ ۔
اسے کہو حب چاپ بیٹھ کر اپنے دانت صاف کروائے وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے کانپتے لہجے میں بولا تو کائزان نے ایک نظر گھور کر اپنے چیتے کو دیکھا تھا۔
سیدھے ہو کر بیٹھو ڈبلیو ورنہ پوٹ گے میرے ہاتھوں وہ اس انداز میں بولا کہ ڈبلیو اگلے ہی لمحے سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تھا بالکل ویسے ہی جیسا وہ شروع میںاس کے سامنے آ کر بیٹھا تھا۔
یہ تمہاری ساری باتیں سمجھتا ہے مطلب تم جو بھی کہتے ہو اسے سب کچھ پتہ چل جاتا ہے نا ۔۔۔۔ ۔ اپنا ڈر کم کرنے کے لیے رفیل نے کہنا شروع کیا تھا۔ جبکہ کائزان ساتھ ہی بیٹھا اس کی پیٹھ شہلا رہا تھا۔
یہ کوئی آج کی بات نہیں تھی تقریبا چھ سال سے یہ چیتا اس کے پاس تھا پہلے چھوٹا سا بچہ تھا پھر اہستہ اہستہ بڑا ہوا اور اب یہ رفیل سے دوگنا ہو چکا تھا۔
اور اس کا سائز دن بدن بڑھتا چلا جا رہا تھا لیکن کائر کی اس کے ساتھ محبت میں کوئی کمی نہیں آئی تھی وہ اسے بہت چاہتا تھا۔
رسل روز اس کی صفائی کرتا تھا لیکن رسل آج اپنے کام کے لیے چلا گیا تھا اس کی وجہ سے اس کی صفائی آج رفیل کو کرنی پڑ رہی تھی رفیل تقریبا ڈھائی سال سے انڈیا میں اس کا کوئی اہم کام کر رہا تھا اب تین مہینے پہلے اس کی واپسی ہوئی تھی تو اس چیتے کو دیکھ کر اس کا خوف سے سانس اکھڑنے لگتا تھا۔
لیکن اس انسان کو کوئی پرواہ نہ تھی کوئی مرے یا جیے بس اس کا چیتا اس کے سامنے صاف ستھرا لشکتا چمکتا ہونا چاہیے۔
اس نے ٹھنڈی آہ بھر کر اس کا سارا سامان اس کے ڈبے میں رکھا تھا جبکہ اب ڈبلیو اپنا سر کائر کی گود میں رکھ کر اس سے پیار لینے لگ گیا تھا
***
تم بھی کام کے سلسلے میں جا رہے ہو مصر۔۔۔۔ ؟
وہ کشتی پر ایک طرف زمین پر اپنا جیکٹ رکھے بیٹھا ہوا تھا۔ جب ایک آدمی اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تھا سفر لمبا تھا تو اچھا ہی تھا کہ کوئی بات کر رہا تھا ورنہ اپنی سوچوں سے نکلنا مشکل ہو جاتا۔ کیا مجبوری ہے تمہاری کہ اس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جانا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ اس خوبرو نوجوان کو دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگا۔
جانتا تھا کہ اس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کوئی مجبور ہی اس طرح کا قدم اٹھاتا ہے۔
بہن کی ذمہ داری ہے مجھ پر بہت کچھ کرنا ہے اس کو پڑھایا ہے شادی کرنی ہے۔ اس کا مستقبل بنانا ہے۔
اس نے بھی اس سے باتیں کرنے کی خاطر اسے بتانا شروع کیا تھا جبکہ وہ مسکرا کر ہاں میں سر ہلا گیا یقینا وہ بھی اسی طرح کے ہی کسی حالات کا شکار تھا۔
آپ کی کیا مجبوری ہے جو اس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر کسی دوسرے ملک کی سرحد پار کرنے جا رہے ہیں۔
کوئی ایک مجبوری ہو تو بتاؤں بہت کچھ ہے کرنے کے لیے بس دعا کرو کہ جس مقصد کے لیے جا رہا ہوں اس مقصد میں کامیاب ہو جاؤں ۔
ایجنٹ نے نوکری کے سلسلے میں بات کی ہے تم سے ۔۔۔۔ ؟
اس نے اپنے بارے میں کچھ خاص نہیں بتایا تھا بلکہ اسی سے سوال کرنے لگا۔
ان دونوں کا ایجنٹ الگ الگ تھا وہ ٹیمز کے ذریعے جا رہے تھے اس کی ٹیم میں تقریبا28 مرد تھے۔
جبکہ دوسری ٹیم کی بھی شاید اتنی ہی تعداد تھی۔
ہاں نوکری کی بات پہلے کر لی تھی میں بجلی کا کام بہت اچھے
طریقے سے کر لیتا ہوں تو مجھے بجلی کے کام کے سلسلے میں لے کر جا رہے ہیں۔
ایجنٹ نے کہا ہے کہ نوکری کا انتظام وہ یہاں سے جاتے ہی
میرے لیے کروا دے گا۔
اس سے پہلے میرا ایک دوست بھی گیا تھا بجلی کے کام کے سلسلے میں وہ بھی الیکٹریشن تھا۔
میں نے کوئی کورس وغیرہ تو نہیں کیا ہوا لیکن ایجنٹ بتا رہا تھا کہ وہاں ان سب چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔
شاید پاکستان کے ڈپلومے وہاں نہیں چلتے اس نے کہا تھا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا وہ اسے بتائے جا رہا تھا جبکہ نہ جانے کیوں یاور کو لگ رہا تھا کہ وہ کچھ نوٹ کر رہا ہے۔
چلو اللہ پاک تمہیں کامیاب کرے میں پلمبر ہوں۔ لیکن صرف فلحال جا رہا ہوں ایجنٹ نے کہا ہے کہ نوکری کا انتظام وہاں جاتے ہی دو ڈیڑھ ڈھائی مہینے میں کر دے گا اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتا اس کے قریب سے اٹھ کر دوسرے بندے کے پاس جا کر اس سے بھی اسی طرح سوال جواب کرنے لگا تھا جبکہ وہ اسے انگور کرتا ایک بار پھر سے سمندر کی لہروں کی طرف متوجہ ہو گیا تھا جو اسے اس کے ملک سے بہت دور لے کر جا رہی تھیں
***
کائز۔۔۔۔۔۔۔۔ زان۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ ۔
ہاں تم شاید میرے ہی پاس آنے والے تھے لیکن میں خود ہی تمہارے پاس آگیا التمش ۔۔۔۔۔ ۔"میں جانتا ہوں مجھے دیکھ کر تمہیں بہت خوشی ہوئی ہوگی آخر کیوں نہ ہو میں تو تمہارا بہت عزیز اور جان دشمن ہوں۔
وہ اس کے سامنے والی کرسی گھسیٹ کر پرسکون انداز میں بیٹھ گیا تھا۔
تم پیکنگ کیوں کر رہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کہیں جانے کی تیاری ہو رہی ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟!!
یا کہیں کائزان کاظمی کو پتہ چل گیا کہ تم اس کے منع کرنے کے باوجود بھی یہاں عورتوں کے لین دین کا کاروبار کر رہے ہو۔
نہیں۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ کائزان۔۔۔ میں۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے معاف کر دو کائزان مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی میں لالچ میں اندھا ہو گیا تھا پیسہ کمانے کے چکر میں میں نے تمہاری خلاف ورزی کر دی۔
مجھے معاف کر دو میں تمہارے پیر پکڑتا ہوں وہ کوئی بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن جیسے ہی نگاہ کائزان کی نگاہوں پر گئی وہ اگلے ہی لمحے اس کے پیروں میں گر گیا تھا۔
کیوں التمش کیوں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
تم لوگ کیوں نہیں سمجھتے ہو کہ اگر تم لوگ یہاں زندہ رہنا چاہتے ہو سانس لینا چاہتے ہو تو تمہیں وہ سانس کائزان کاظمی کی اجازت سے لینی ہوگی۔
تمہاری زندگی یہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے اپنا ہاتھ سامنے کرتے ہوئے کہا تھا جس میں اس کا مخصوص ہتھیار وہ
العاشر(ٹوکا) تھا۔
نہیں کائزان خدا کے لیے مجھے معاف کر دو میں نے غلطی کی ہے میں معافی مانگ رہا ہوں میں آج کے بعد ایسا کچھ نہیں کروں گا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں وہ بول ہی رہا تھا جب اچانک اس نے اپنا ہاتھ فضا میں بلند کیا اور اگلے ہی لمحے اس کی گردن پیچھے کی طرف لٹک گئی تھی۔
ابھی تک میں نے تمہیں معاف ہی کیا ہوا تھا التمش مجھے لگتا تھا کہ تم سدھر جاؤ گے۔ لیکن۔ شاید تم جیسا انسان کبھی سدھر نہیں سکتا۔
رسل رفیل اس کی غفا میں جا کر اس جگہ کی تلاشی لو مجھے وہ بچی سہی سلامت چاہیے۔ اس بچی کو واپس اس کے ملک پہنچاؤ ۔ اور باقی عورتوں سے پوچھ لو اگر ان کی فیملی انہیں قبول کرتی ہے تو ٹھیک ہے اگر قبول نہیں کرتی تو یہی مصر میں ان کی نوکریوں کا انتظام کر دو۔
وہ اپنی بات مکمل کر چکا تھا۔
تم ہمارے ساتھ نہیں آ رہے رفیل نے رسل کا اشارہ سمجھے بنا پوچھا تھا۔
کیا تم لوگ چاہتے ہو کہ میں تم لوگوں کے ساتھ چلوں اس نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔
ہاں ضرور۔۔۔۔۔۔ ۔"
نہیں۔۔۔۔۔۔ ۔"
رفیل کی طرف سے بڑی خوشی سے جواب آیا تھا جب رسل نے انکار کرنا چاہا ۔
ٹھیک ہے رفیل تم میرے ساتھ چلنا رسل تم جاؤ ۔ وہ بات ختم کرتے ہوئے بولا۔
جبکہ اسے سمجھ نہیں آیا تھا کہ رفیل اسے اشارے کیوں کر رہا تھا یہ تو اچھی بات تھی کہ کائر ان کے ساتھ واپس جائے گا۔
کیا تم چاہتے ہو کہ ہم جلدی جا سکیں اس نے دوبارہ سوال کیا جس پر اس نے فورا ہاں میں سر ہلایا تھا۔ کائزان نے نوٹ کیا تھا وہ التمش کی لاش کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا اسے خون دیکھ کر گھبراہٹ سی ہونے لگتی تھی۔
تو آو پھر ڈبلیو کا لنچ تیار کروانے میں میری مدد کرو اسے صاف ستھرا گوشت پسند ہے۔
جانتے ہو نا کل بھی اس نے ٹھیک سے کچھ کھایا نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس کے منہ میں ہڈی آتی ہے نا تو اس کا موڈ خراب ہو جاتا ہے بڑا موڈی ہے میرا بچہ ۔۔۔۔ وہ اسے اپنے کام کے لیے بلا رہا تھا جبکہ اس دفعہ رفیل کی سچمچ میں چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی تھی مطلب اب وہ التمش کی باڈی کے چھوٹے چھوٹے پارٹ کرکے اس سے پیک کروانے والا تھا۔
اور پھر اسے اپنے بچے کے لیے لنچ تیار کرنا تھا استغفراللہ توبہ توبہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والا تھا۔
نہیں مجھے یاد آیا کہ مجھے رسل کے ساتھ جانا تھا وہ اکیلا کیسے ساری غفا کو چیک کرے گا۔ وہ کانپتے ہوئے لہجے میں بولا اسے کائزان کا یہ روپ اسے بہت خوف میں مبتلا کر دیتا تھا۔
رفیل زیادہ وقت نہیں لگے گا چلو آؤ ڈبلیو بھوکا بیٹھا ہوگا اور
اگر اسے وقت پر کھانا نہ ملے تو پھر غصہ ہو جاتا ہے وہ
۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو اس کا ہاتھ پکڑو ۔
اسے یہ والا گوشت پسند ہے ۔۔۔۔۔ ۔" میں نے کہا ٹائم نہیں ہے رفیل تمہیں سمجھ میں نہیں آرہا اس نے غصے سے کہا تو رفیل نے دونوں آنکھیں بند کرتے ہوئے التمش کے بازو کو سختی سے اپنے ہاتھوں میں جکڑ لیا تھا۔
ہاتھ تھوڑا اوپر رکھو کہیں تمہارا ہاتھ زخمی نہ ہو جائے اور اگر تمہارا خون اس خون میں شامل ہو گیا اور اگر یہ خون کا ذائقہ ڈبلیو کو پسند آگیا تو میں تمہاری زندگی کی کوئی ضمانت نہیں دے سکوں گا۔
وہ دھمکی دے رہا تھا یا اسے سچ بتا رہا تھا وہ نہیں جانتا تھا لیکن اس نے اپنے کانپتے ہاتھوں کو اوپر کر لیا تھا۔
تھوڑا نیچے رکھو ہاتھ کیا کر رہے ہو تم نے اسے پھر سے ٹوکا تو رفیل نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا تھا
کائزان میری جان جا رہی ہے تم نے جو بھی کرنا ہے پلیز جلدی کرو وہ منت بھرے لہجے میں بولا تو کائزان کے لبوں پرا یک
دلفریب مسکراہٹ آ کر غائب ہو گئی تھی۔
ہاں تمہیں زیادہ دیر محنت نہیں کرنی پڑے گی بس ابھی ہو جائے گا یہ کام زیادہ وقت نہیں لگتا اس میں وہ اسے دلاسا دیتے ہوئے بولا۔
جبکہ ٹھک' ٹھک' ٹھک' کی آواز کے ساتھ رفیل کا دل بھی
سوکھے پتے کی طرح کانپ رہا تھا لیکن اس نے آنکھیں کھولنے کی غلطی نہیں کی تھی