رات کا سنایا ہر طرف چھایا ہوا تھا مصر کی سڑکیں اس وقت بھیگی ہوئی تھیں۔ اور اب یہ سڑک کے بیچوں بیچ آنے والی ٹھک ٹھک ٹھک کی خطرناک آواز ہر دل میں خوف پیدا کر رہی تھی.
تھوڑی دیر پہلے والی بارش نے ہر طرف اثر دکھایا تھا۔ کئرہ شہر میں موسم کافی خوشگوار اور دلکش تھا۔ اور اس موسم نے گرمی میں کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی مگر ٹھنڈ پیدا کر دی تھی۔
اگر یہ کوئی عام علاقہ ہوتا تو اس وقت یہاں لوگ بارش کے بعد اس خوبصورت موسم کو انجوائے کر رہے ہوتے لیکن یہ کوئی عام جگہ نہ تھی نہ ۔ یہ کوئی عام علاقہ تھا۔
یہ خطرناک ترین گینگسٹرز کا علاقہ تھا۔ یہاں پر صدیوں سے گینگسٹرز حکومت کرتے آئے تھے۔ یہاں کی ہوائیں بھی شور مچانے سے ڈرتی تھیں۔ یہاں کے لوگ سر شام ہی اپنے اپنے گھروں میں بند ہوجاتے تھے۔ کیونکہ رات کی اس تنہائی میں با ہر نکلنا موت کا دوسرا نام تھا۔
اور پہلا نام موت کا" کائزان کاظمی"تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
یہاں کا بچہ بچہ اس نام سے واقف تھا سب لوگ جانتے تھے کہ اس علاقے کا حاکم کون ہے کون ہے جو برسوں سے یہاں حکومت کر رہا ہے لیکن کوئی ایسا نہ تھا جس نے اس کا چہرہ دیکھا ہو۔ وہ اپنا چہرہ چھپاتا نہیں تھا وہ کسی سے ڈرتا نہیں تھا یہ الگ بات تھی کہ اس کے چہرے کی طرف دیکھنے کی ہمت کوئی نہیں کرتا تھا سینے میں آیا تھا کہ کسی بہت بڑے آفیسر نے کائزان سے آنکھیں ملا کر بات کی تھی اور پھر اس کی بیا نک ترین موت اس علاقے کے ایک ایک انسان نے دیکھی تھی اور پھر کوئی اتنی ہمت کر ہی نہیں پایا کی کوئی کائزان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے بلکہ کوئی اس کی طرف نگاہ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا تھا بہت کم لوگ ایسے تھے۔ جو اسے اس کی شکل سے پہچانتے تھے۔
اس کا خوف اس علاقے میں ایسا بیٹھا ہوا تھا کہ کوئی بھی اسے دیکھنے کا خواہش مند نہ تھا یہاں کوئی انسان ایسا نہ تھا جسے کائزان کے بارے میں کچھ جاننا ہو وہ یہ نام بھی اپنی زبان پر نہیں آنے دیتے تھے۔
اس کا کوئی لمبا چوڑا گینگ نا تھا صرف دو لوگ تھے۔ جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتے تھے اسے کسی ٹیم کی ضرورت نہ تھی۔ وہ گینگ بنانے پر یقین نہیں رکھتا تھا بلکہ وہ اپنا سارا کام خود کرتا تھا۔ اور ایسے انداز میں کرتا تھا کہ ثبوت ہونے کے باوجود کوئی اس تک پہنچ نہیں پاتا تھا ویسے بھی اس تک پہنچ کر اپنی موت کسی کو بلانی نہیں تھی.
ٹھک ٹھک ٹھک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس خاموشی اور سناٹے کو چیر تی ہوئی آواز عجیب سا ماحول پیدا کر رہی تھی سب لوگ اس آواز کو سننے کے بعد بھی اپنے گھروں سے نہ تو باہر نکلے تھے اور نہ ہی کسی طرح کی کوئی آواز پیدا کی تھی یہ علاقہ روز مرا کام کرنے والے لوگوں کا تھا جو صبح اٹھ کر اپنی نوکری پر جایا کرتے یہاں پر
عورتوں کی تعداد بہت کم تھی۔
کوئی شاد و نادر گھر ایسا تھا جہاں کوئی آدمی اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر رہتا تھا ورنہ یہ مردوں کا علاقہ تھا۔ یہ آواز کسی کے لیے بھی نئی نہیں تھی۔ یہ لوگ اکثر اس آواز کو سینے تھے لیکن روز کی بانسبت آج آواز ذرا تیز تھی شاید وہ زیادہ زور سے ٹوکے کا
استعمال کر رہا تھا۔
وہ سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھا زور زور سے تازے گوشت پر ٹوکا مارے جا رہا تھا۔ یہ منظر بالکل کسی قصائی جیسا تھا۔ وہ تیس سالہ پرکشش و بھرپور چاہت کا مالک شخص شاید اس کام میں ماہر تھا۔ اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ بچپن سے یہ کام کرتا آیا ہو۔۔۔۔۔ اس سے تھوڑی دور فاصلے پر دوسری طرف منہ کیے ایک آدمی کھڑا تھا۔ جو شاید اس کے کام ختم ہونے کا انتظار کر رہا تھا کائزان۔۔۔۔۔ کائزان۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"ایک چوبیس پچس سالہ لڑکا بھاگتا ہوا اس جگہ پہنچتا اسے آوازیں دے رہا تھا۔
جب دوسرے آدمی نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
رسل ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے اس جنگل کے بارے میں پتا چل گیا ہے۔ میں ساری معلومات نکال لایا ہوں وہ اسے ٹوکے کا استعمال کرتے دیکھ کر اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کرتا آگے جانے کے بجائے کسی آدمی کے پاس آ گیا تھا جو تھوڑی دیر پہلے دوسری طرف منہ کیے کھڑا تھا۔
کائزان ڈبلیو کے لیے کھانا تیار کر رہا ہے۔ اسے فارغ ہونے دو پھر بات کرتے ہیں۔ وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا جب کے رفیل نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا۔
رسل یہ کھوپڑی اور ہڈیاں نیل میں پھینک دو ڈبلیو کو آج یہ صاف ستھرا گوشت دینا آج اس کی دعوت ہوگی۔ اسے پیچھے سے آواز سنائی دی تھی اور کافی پر سکون تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بہت خوش ہے اوروہ دونوں جانتے تھے کہ اسے خوشی اس بات کی تھی کہ آج اس کا ڈبلیو پیٹ بھر کر دعوت کرے گا۔
تقریبا ایک مہینہ ہونے کو آیا تھا اس نے انسانی گوشت کا ذائقہ نہیں چکھا تھا جس کی وجہ سے آج کل وہ کافی چڑ چڑا ہو گیا تھا۔
***
آوارہ بے شرم آگیا آوارہ گرد یاں کرکے کوئی خیال ہے کہ دکان چار بجے سے بند ہے۔ اگر کچھ بیچے گا نہیں تو ہم کھائیں گے کیا یاور جیسے ہی گھر میں داخل ہوا ابا اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کو لکڑی کا
سہارادیتےکمرے سے نکلتے اسے باتیں سنانے لگے۔
ابا صبح سے دوکان پر ہی بیٹھا تھا اچھی خاصی بیکری ہوئی تھی اگر ضروری کام نہ ہوتا تو نہیں جاتا میں مرم کا ایڈمیشن فارم لانا تھا۔
اور دوکان سارا دن بند نہیں تھی صرف ایک ڈیڑھ گھنٹہ بند رہی ہے آج آخری تاریخ تھی اگر آج بھی میں نہ لے کر آیا تو آگے اس کا داخلہ نہیں جاتا۔ صبح سے شام تک دکان میں گزر جاتی ہے ایک سیکنڈ نہیں ملتا آگے پیچھے دیکھنے کو اتنی مشکل سے فارم ملا ہے اتنا رش تھا وقت لگ گیا لیکن میں نے تقریبا ساڑھے پانچ بجے تک دوبارہ کھول لی تھی اور اب بھی دکان سے ہی واپس آرہا ہوں آپ کے لاڈلے چشم و چراغ نے آپ کو غلط خبر دی ہے۔
اس نے سیڑھیوں پر کھڑے احد کو دیکھتے ہوئے کہا اسے پتا تھا کہ اسی کی چغلیوں کا اثر ہے وہ اپنے چھوٹے بھائی سے کوئی بغض تو نہیں رکھتا تھا۔ لیکن پھر بھی وہ ابا سے اس کی جھوٹی شکایتیں لگا لگا کر ابا کو اس سے بدظن کر دیتا تھا۔ اور یہ آج سے نہیں بلکہ بچپن سے ہوتا آیا تھا۔
ابا اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دادا ابا نے زبردستی شادی ان کی اماں سے کروا دی۔ شادی کے دو سال بعد جب انہیں کوئی اولاد نہ ہوئی انہیں بہانہ مل گیا.
دوسری شادی کرنے کا اور پھر وہ اپنی من پسند بیوی اس گھر لے آئے۔ اس وعدے کے ساتھ کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ انصاف کریں گے ان کی دوسری شادی کو بامشکل دو ماہ ہوئے تھے کہ اماں نے انہیں یاور کی خوشخبری سنا دی۔
ابا کو یاور کی تو خوشی ہوئی یا نہیں وہ نہیں جانتی تھی لیکن احد جو ان کی من پسند بیوی سے ان کی پہلی اولاد تھا ان کے لیے جیسے ان کا سب کچھ تھا۔ احد سے ان کی محبت ایسی تھی جیسے ان کی بس ایک ہی اولاد ہو۔ حالانکہ ان کی من پسند بیوی میں سے بھی ان کی تین اولادیں تھیں۔ سب سے بڑا احد اس کے بعد تمنا اور اس کے بعد مائدہ ۔
تمنا اور مائدہ کی شادی ابا نے ان کے با ئس برس پورے ہونے سے پہلے ہی کر دی تھی۔
اور یاور کی پیدائش کے نو سال بعد اماں سے ان کی ایک اور اولاد مرم کی پیدائش ہوئی تھی۔ اماں مرم کو اس دنیا میں لاتی خود اپنی سوتن اور نام نہاد شوہر سےہر واسطہ ختم کرتی اپنے خدا کے پاس چلی گئی تھی کیونکہ شوہر کی بے وفا ئی اور سو تن کے روز روز کے جھگڑوں نے بھی اس معصوم عورت کو اندرہی اندر ختم کر دیا تھا۔
احد اور یاور کی عمر میں صرف ڈیڑھ مہینے کا فرق تھا لیکن پھر بھی یہ فرق جیسے کئی سالوں کا تھا ابا کی ساری محبت ساری توجہ صرف اور صرف احد تمنا اور مائدہ کے لیے تھی۔ ہاں یہ حقیقت تھی کے یاور ساتھ ساتھ کے مرم سے بھی ان کا رشتہ صرف اتنا ہی تھا جتنا ان کی ماں کےساتھ تھا۔
ابھی سے نہیں بلکہ27 سال سے ابا اپنی دوسری بیوی کے کان سے سینے تھے اور اسی کی زبان سے بولتے تھے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ ان کی باتوں سے ان کی اولاد پر کیا اثر ہوتا ہے آج کل احد کی شادی کی تیاریاں بھی عروج پر تھیں ابا جلد سے جلد اس کی شادی کر دینا چاہتے تھے۔
جبکہ یاور کیلئے بھی اس کی سوتیلی ماں نے اپنی بھتیجی دیکھ رکھی تھی جس سے شادی سے وہ صاف انکار کر چکا تھا اور اس دن سے ہی ابا اور اس کے تعلقات درست نہیں تھے۔
احد کپڑوں کی دکان پر نہیں بیٹھ سکتا تھا کیونکہ یہ اس کی شان کے خلاف تھا جب کہ یاور کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔ اور نا ہی اس طرح کے نخرے اس کا باپ اٹھانے کو تیار تھا۔ اسی لئے وہ محض نو سال کی عمر سے ہی باپ کی دکان سنبھالتا تھا۔
میٹرک تک اس نے تعلیم بھی حاصل کی تھی بعد میں اس کی سوتیلی ماں نے یہ کہہ کر اس کا اسکول بند کروا دیا تھا کہ بس لڑکوں کے لیے میٹرک ہی کافی ہوتا ہے۔ حالانکہ احد ایم اے کر رہا تھا اور تین بار فیل ہو چکا تھا لیکن اس کے باپ کے پاس بہت پیسہ تھا اس پر خرچ کرنے کے لئے۔
یاور خود تو نہیں پڑھ سکا تھا لیکن وہ مرم کو بہت پڑھایا چاہتا تھا اسی لیے وہ اس کے معاملے میں باپ سے بھی لڑجاتا تھا۔ پہلے وہ کچھ بولتا نہیں تھا تو ہر کوئی اس پر شیر تھا لیکن جب سے اس نے اپنے لئے آواز اٹھانی شروع کی تھی اس کا باپ بھی اس کے سامنے دب جاتا تھا۔ پہلے پہلے وہ اسے بہت مارتا تھا لیکن تقریبا تین سال سے اس کی مار والا سلسلہ ختم ہو گیا تھا کیونکہ اب یاور کے منہ میں زبان تھی جس کا استعمال کرنا وہ خوب جانتا تھا
***
کیا تم سیریس ہو۔۔۔۔۔۔ ؟
تم سچ میں مایا سے شادی کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔؟ مجھے یقین نہیں آرہا کائر میں بہت خوش ہوں تمہارے لیے پلیز اب اپنی بات سے مکر مت جانا پیچھے مت ہٹ جانا .
تم نے ابھی کہا ہے تم شادی کرنا چاہتے ہو اپنا گھر بسایا چاہتے ہو میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں رسل بے حد خوشی سے بتا رہا تھا اس کی شادی کا سن کر وہ خوشی سے پاگل ہو رہا تھا۔
لیکن تمہیں شا دی کا خیال کیسے ایا میرا مطلب ہے اچانک تم نے شادی کا فیصلہ کیسے کر لیا وہ شاید اب تک یقین نہیں کر پا رہا تھا۔
جبکہ اس کی بات پر کائر نے کندھے اچکائے تھے۔
تم ہی تو کہتے تھے کہ مجھے شادی کر لینی چاہیے اپنا گھر بسایا چاہیے اور یہ بھی تو تم نے ہی کہا تھا کہ ما یا میرے لیے اچھی لائف پارٹنر ثابت ہوگی۔
اور ویسے بھی وہ میرے بارے میں سب کچھ جانتی ہے میرے کام کے بارے میں میری نیچر کے بارے میں اسے سب کچھ پتہ ہے تو پھر مجھے اس سے شادی کرنی چاہیے نہ وہ بالکل ریلیکس بول رہا تھا۔
کیا تم میرے کہنے پر اس سے شادی کر رہے ہو کیا تم مایا سے محبت نہیں کرتے۔۔۔۔۔ اسے یہ سوال پوچھتے ہوئے عجیب لگ رہا تھا کیونکہ وہ خود بھی جانتا تھا کہ وہ کسی سے محبت نہیں کرتا اپنے آپ سے بھی نہیں۔
محبت میں کسی سے محبت نہیں کرتا رسل جس طرح کی زندگی میں گزار رہا ہوں مجھے کسی سے محبت کرنے کا حق ہی نہیں ہے میں مایا سے اس لئے شادی کرنا چاہتا ہوں کہ میں حرام سے دور رہ سکوں ۔ وہ ہر وقت میرے آس پاس رہتی ہے اس کی بے باکیاں کبھی کبھی غصہ دلا دیتی ہیں
۔ وہ محبت کے چکر میں اپنا آپ تباہ کرنے کو تیار ہے تم نہیں جانتے کہ کل رات میرے کمرے میں آ کر اس نے بہت بے ہودا حرکت کی ہے۔ وہ مجھے حرام کھانے پر مجبور کر رہی ہے مسلمان ہوں۔ نا جائز حرام ہے مجھ پر اور ویسے بھی وہ مجھ سے محبت کا دعویٰ کرتی ہے۔
سوچ رہا ہوں اس کی محبت کو آزما لیتا ہوں۔ اسے کسی بڑے گناہ سے روک لیتا ہوں۔ میں مرد کی محبت میں رسوا ہوتی عورت دیکھ نہیں سکتا
یہ انگوٹھی دیکھو سوچ رہا ہوں کہ آج اسے شادی کیلئے پرپوز کر دوں اس نے ایک چھوٹی سی ڈیبی اس کی طرف بڑھائی تھی۔
بہت خوبصورت ہے تو میں اسے پرپوز کر دینا چاہیے۔ شادی کب تک کرنی ہے۔
میرا ارادہ پرسوں تک نکاح کرنے کا ہے باقی تم اور رفیل سنبھال لینا وہ گاڑی سے نکلتے ہوئے بولا تو رسل نے صرف ہاں میں سر ہلایا تھا
***
بھائی کیا کرتے ہوتم آج بھی ابا کے پیسے چوری کرکے لائے ہو ۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ اپنی جیب سے چند ہزار ہزار کے نوٹ نکالتا اسے دینے لگا۔
چوری کیا ۔۔۔۔۔ سارا دن اس دوکان پر کھجل اور خوار ہوتا ہوں میں اور اسکا لاڈلا آکر سارے پیسے نکال کر چلا جاتا ہے۔
ایک گھنٹہ دکان بند رہے تو ہم لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ جاتے ہیں اور یہ جناب آج صبح دکان کے پیسوں سے25 ہزار نکال کر لے گئے ہیں اس سے تو کسی نے کوئی سوال نہ کیا اور میرے پانچ ہزار بھی چوری ہوگئے اب اسے زیادہ ابا س دوکان پر میرا حق ہے۔
اور تو جاکر یہ پیسے رکھ ان پیسوں میں بس میرا دو لاکھ پورا ہو جائے پھر تو دیکھنا میں کیا کرتا ہوں۔ وہ کھانے کی پلیٹ اپنے سامنے کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پہلا نوالہ بناتا اس کے منہ میں ڈال چکا تھا۔
کیا کرو گے تم مجھے بھی بتاؤ وہ عمر میں اس سے نو سال بڑا تھا لیکن ان دونوں میں آپ جناب کا کوئی تکلف نہ تھا۔ مصر جاؤں گا ۔۔۔ وہاں پر نوکریاں چاہیے اور وہ بھی عام نوکریاں نہیں بلکہ بہت اچھی نوکریاں ۔ دو لاکھ پورا ہو جائے تو یہاں سے ایجنٹ مصر لے کر جاتے ہیں اچھی رہائش اور اچھی نوکری کے ساتھ اچھی تنخواہ بھی دیتے ہیں۔
یہاں سے جانا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے کشتیوں پرغیرقانونی طریقے سے لے کر جاتے ہیں لیکن وہاں سب کچھ سیٹ کروا دیتے ہیں۔ ایک بار میں یہاں سے نکل جاؤں تجھے جلد سے جلد اپنے پاس بلا لوں گا۔ اور پھر ہم دونوں بہن بھائی مست زندگی گزاریں گے میں تیری دھوم دھام سے شادی کروں گا۔
کھانا کھاتے ہوئےوہ حسرت سے بول رہا تھا
جب کہ مرم کے اندر عجیب سے اندیشے پیدا ہونے لگے تھے یہ ساری باتیں وہ کرتا ہی رہتا تھا وہ یہاں سے جانا چاہتا تھا کسی دوسرے ملک ۔ اور کافی وقت سے ابا کی دکان سے پیسے بھی نکال کر جمع کر رہا تھا
جب شروع میں اس نے پیسے نکالنا شروع کیا تو اسے بتایا تھا کہ اس نے دو لاکھ پورے کرنے ہیں شروع میں اسے فکر نہ تھی لیکن اب دو لاکھ پورے ہونے والے تھے تو اسے بھی عجیب سا ڈر لگنے لگا تھا۔
اور سب سے زیادہ ڈر اس بات کا تھا کہ اسے غیر قانونی طریقے سے جانا تھا۔ وہ نہیں جانتی تھی اس میں کتنا خطرہ تھا لیکن اس کا دل انجانے ڈر سے کانپنے لگا تھا۔
اس کے پاس کوئی بھی نہ تھا اس بھائی کے علاوہ باپ نے تو کبھی پلٹ کر خبر نہیں لی تھی جو تھا یاور ہی تھا۔ جو باپ بھی تھا بھائی بھی تھا دوست تھا۔ اس کے ہوتے ہوئے اور کسی کی ضرورت ہی نہ تھی۔ اس سے دور ہونے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
***
وہ لمبے لمبے قدم اٹھاتا اندر کی طرف جا رہا تھا اس کا ایک ہاتھ اس کے بالوں میں تھا جبکہ پیچھے دور تک خون کے نشان تھے پورا فرش اس کی لاش گھسیٹنے کی وجہ سے خون سے بھر چکا تھا .
وہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس کے بالوں سے یوں گھسیٹتا سے ایک کمرے کی طرف لے آیا تھا۔ یہ کمرہ ہر طرف سے برف سے ڈھکا ہوا تھا اس کمرے کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ دکھنے میں ایک مردہ خانہ محسوس ہوتا تھا
تمہیں پتا ہے تم مجھے کتنی عزیز تھی اتنی عزیز کی میں تم سے شادی کرنے جا رہا تھا۔ لیکن دیکھو تم نے کیا کر دیا مجبور کر دیا مجھے یہ قدم اٹھانے پر لیکن تم فکر مت کرو تم مجھ سے کبھی دور نہیں جانا چاہتی تھی نہ میں تمہیں کبھی خود سے دور نہیں کروں گا وہ برف کا ایک بڑا سا تابوت نکالتے ہوئے بول رہا تھا جو پورا شیشے کا بنا تھا۔
میں تمہیں ہمیشہ اپنے پاس رکھوں گا اپنے پاس کہ میں صبح و شام روز تم سے ملنے آیا کروں گا۔ تم مجھ سے کبھی دور نہیں جانا چاہتی تھی نہ تمہاری خواہش تھی کہ تم ہمیشہ میرے پاس رہو تو آج سے تمہاری یہ خواہش میں پوری کروں گا۔
اس نے اس تابوت کو سیدھا کرتے ہوئے دیوار کے ساتھ لگایا جو کہ اس جگہ کے ساتھ اٹیچ ہو گیا تھا اب وہ سامنے شیشے سے اسے دیکھ رہا تھا۔
دیکھو میں نے تمہاری خواہش پوری کردی تمہاری محبت کا مان رکھا ہے میں نے وہ سامنے رکھے صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھتے ہوئے اس سے باتیں کرنے لگا تھا جیسے وہ اس کی ساری باتیں سن رہی ہو سمجھ رہی ہو لیکن کائزان کاظمی کو اگر سانس لیتے جیتے جاگتے لوگ نہیں سمجھ سکتے تھے تو یہ بے جان کیا سمجھتے ۔۔۔۔۔ ؟
***
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ علاقہ بے انتہا خوبصورت ہے۔ لیکن یہ بہت زیادہ خطرناک بھی ہے یہ جنگل جنگلی جانوروں سے بھرا ہوا ہے میرا نہیں خیال کہ تمہیں یہاں پر گھر بنانے کے بارے میں سوچنا بھی چاہیے۔
میں نے تم سے کوئی مشورہ مانگا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ وہ رسل کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا نہیں کائر میں تو بس ایسے ہی کہہ رہا تھا ۔۔۔ ۔"
یہی تو مسئلہ ہے تمہارا تم فضول میں مشورے بہت دیتے ہو جن کی ضرورت مجھے نہیں ۔۔۔۔ ۔"
تمہارے پاس دو ہفتے کا وقت ہے مجھے یہاں پر ایک وڈ ہاؤس چاہیے میں اس علاقے کو چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرا ڈبلیو وہاں
کنفرٹیبل نہیں ہے
وہ اسے حکم دے رہا تھا جبکہ رسل نے صرف ہاں میں سر ہلا یا تھا اس کے علاوہ وہ اور کر ہی کیا سکتا تھا۔
کائر کے سامنے زبان لڑانا یا اس کی بات کی نفی کرنا موت کے مترادف تھا وہ کسی بے وقوفی میں اپنی زندگی گنوایا نہیں چاہتا تھا بلکہ وہ یہ زندگی کائر پر قربان کر دینا چاہتا تھا۔
جس نے اسے جینے کی وجہ دی تھی۔
ورنہ بہت پہلے وہ زندگی سے بیزار ہو کر اس زندگی کو ختم کر لینا چاہتا تھا کا اس نے اس کی جان بچا کر یہ کہا تھا کہ اب سے ان سانسوں پر صرف اس کا حق ہے۔ اس کی ایک ایک سانس کائزان کاظمی کی قرضدار تھی۔ جو وہ اسی کو واپس کرنا چاہتا تھا۔
ٹھیک ہے میں آج سے ہی یہاں کام شروع کر دیتا ہوں۔ لیکن یہاں آس پاس تو کیا دور دور تک کوئی نہیں رہتا تھا۔ کیونکہ یہ جنگل بہت خطرناک تھا خطرناک چیزوں سے عشق ہے مجھے اصل مزہ تو خطرے سے کھیلنے میں ہے۔ وہ بات ختم کر چکا تھا اور اب رسل کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔
***
دو لاکھ پورے ہو گئے ہیں اب تم دیکھنا میں کیا کرنے والا ہوں۔ وہ پیسے اس کے ہاتھ میں پکارتے ہوئے کچھ سوچتے ہوئے بولا اس وقت وہ بہت زیادہ خوش لگ رہا تھا۔
تم کیا کرنے والے ہو بھائی مجھے نا بہت ڈر لگ رہا ہے دیکھو تم مجھے چھوڑ کر مت جانا تم تو جانتے ہو۔
میرا ہے ہی کون تمہار علاوہ وہ اس کا ہاتھ تھامے ہوئے اسے کے کندھے پر سر رکھتے ہوئے بولی تو اس نے باہیں پھیلا کر اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔
میری جان تمہارے لیے ہی تو یہ سب کچھ کر رہا ہوں ورنہ میرا کیا ہے میں تو یہاں سے دوسرے شہر چلا جاؤں تو بھی زندگی کاٹ سکتا ہوں۔
لیکن میں تمہیں ایک اچھی زندگی دینا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ تم بھی ویسے زندگی گزارو جیسے تم چاہتی ہو ان چار دیواریوں کے باہر دیکھو یہاں تو ایک ایک نوالے کا حساب دینا پڑتا ہے۔
میں تمہیں ایسی زندگی دینا چاہتا ہوں جہاں تم آزادی سے اپنی مرضی کے مطابق رہو ۔ باہر جاؤ گھومو پھرو ۔ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ہمیں حساب نہ دینا پڑے کہ ہم کیا باتیں کر رہے ہیں۔ ہم کھل کر ایک دوسرے سے بات کر سکیں میں تنگ آ چکا ہوں ان سب چیزوں سے میں اپنی بہن کے لیے اس کی زندگی آسان کرنے کے لیے جا رہا ہوں مصر میں بہت نوکریاں ہیں۔
جانا ذرا مشکل ہے ایجنٹ کو دو لاکھ روپے دینے پڑتے ہیں اس کے بعد سمجھ لو کہ ایجنٹ ہی ہمارا کام کرتا ہے آگے جا کر وہ ہمیں نوکریاں دے گا رہنے کے لیے جگہ دے گا اور پھر بس چھ سات مہینے میں بندہ وہاں سیٹل ہو جاتا ہے اور چھ سات مہینے بعد میں تمہیں اپنے پاس بلا لوں گا۔
پھر میں اور میری بہن اپنی مرضی کی زندگی جئیں گے وہ بہت خوشی سے اسے بتا رہا تھا۔ جب کہ وہ ٹھیک سے خوش بھی نہیں ہو پا رہی تھی اتنا ہی ڈر کافی تھا کہ اس کا بھائی اس سے دور جانے والا تھا ایک ہی تو رشتہ تھا اس کا اور وہ بھی اس سے بچھڑنے والا تھا۔
بھائی میں تمہارے بغیر کیسے رہوں گی میرا تو تمہارے علاوہ کوئی نہیں ہے چھوٹی امی کو تو بس بہانہ چاہیے ہوتا ہے ہماری امی کو باتیں سنانے کا۔ وہ تو مرے ہوئے لوگوں کو بھی کوسنے سے پیچھے نہیں ہٹتی اور ابا تو سینے ہی صرف چھوٹی امی کی ہیں تمہارے بنا پتہ نہیں میرے ساتھ یہاں کیا کیا ہوگا وہ بہت دکھ سے بول رہی تھی جب اس نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔
تجھے بس تھوڑا سا صبر سے کام لینا ہوگا میری بہن میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں مرم صرف کچھ وقت پھر یہ امتحان ختم ہو جائیں گے تیری اور میری زندگی خوشحال ہو جائے گی میں تجھے بہت پڑھا ؤں گا۔ تجھے اپنے پیر وں پر کھڑے ہونے کے قابل بناؤں گا اس کے بعد کوئی اچھا سا لڑکا دیکھ کر میں تیری شادی کرواؤں گا وہ بھی بہت دھوم دھام سے۔ اس کی خواہشیں بھی بالکل عام بھائیوں جیسی تھیں ہر بھائی کی طرح وہ بھی اپنی بہن کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دینا چاہتا تھا۔
مرم اس کے سینے سے لگی یوں ہی کتنی ہی دیر اپنی آنے والی زندگی کو سوچتی رہی اسے یقین تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے تو مرم کو بھی اپنے بھائی کے یقین پر یقین تھا۔
اسے یقین تھا اچھا وقت آنے والا ہے لیکن اچھا وقت آنے سے پہلے بہت سارا مشکل وقت انسان کا منتظر ہوتا ہے۔
ان لوگوں نے بہت مشکل وقت دیکھا تھا باپ کے ہوتے ہوئے بھی وہ یتیموں جیسی زندگی گزار رہے تھے لیکن اب اور نہیں اسے یقین تھا کہ وہ اگر ایک دفعہ کسی باہرے ملک نکل گیا تو وہ اپنی اور اپنی بہن کی زندگی کو آسان کر دے گا۔ اور اب اسے موقع مل گیا تھا
اب اسے اپنے یقین پر قائم رہنا تھا بہت مشکل سے اس نے یہ دو لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ جو ان کا فیوچر بنانے والے تھے