آرمش بیڈ پر لیٹی ہوئی عازل کے متعلق ہی سوچ رہی تھی کہ تبھی اس کا فون رنگ ہوا اس کی نظر موبائل سکرین پر گئی ان ناؤن نمبر دیکھ کر ماتھے پر بل نمودار ہوئے اس نے کچھ سوچتے ہوئے کال اٹینڈ کی اور فون کان سے لگایا ”کون؟ “ آرمش نے کرخت لہجے میں سوال کیا ”اسلام و علیکم میں عازل“ عازل کی نرم آواز کانوں سے ٹکراتے ہی آرمش کا غصہ ایکدم ختم ہوا ”وعلیکم اسلام“ آرمش نے بھی اسے دھیمے لہجے میں جواب دیا ”میں نے ڈسٹرب تو نہیں کیا آپ کو“ عازل نے پوچھنا ضروری سمجھا آرمش کی ہارٹ بیٹ ایکدم تیز ہو گئی تھی ”نہیں آپ کو کوئی بات کرنی ہے مجھ سے“ آرمش نے تھوڑا برہم لہجے میں اس سے کہا عازل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”میں نے آپ کو بتانا تھا میں نے مام ڈیڈ سے بات کر لی ہے سنڈے کو وہ آ رہے ہیں آپ کا ہاتھ مانگنے“ عازل لہجے میں خوشی لیے مسکراتے ہوئے اسے آگاہ کرنے لگا اس کے لہجے میں موجود خوشی آرمش کو صاف محسوس ہوئی ”مجھے انتظار رہے گا“ آرمش نے بے حد آہستگی سے کہتے ساتھ فون بند کر دیا عازل کی مسکراہٹ گہری ہوئی آرمش سے بات کرکے اس کے دل کو ایک تسلی ہوئی تھی۔
***
شام کے وقت سب لوگ ٹی وی لاؤنچ میں موجود چائے پی رہے تھے ”بھائی سلمہ کا فون آیا تھا میرے پاس وہ اس سنڈے آنا چاہ رہی ہے“ مہر صاحب نے سلطان صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے بتانا چاہا ”ضرور آئے“ سلطان صاحب اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے کہنے لگے ”بھائی وہ عازل کی آرمش کا رشتہ لے کر آ رہی ہے“ مہر صاحب کی کہی بات پر ناصرہ محترمہ اور زُنیسہ دونوں کے چہرے کی مسکراہٹ ایکدم غائب ہوئی وہی آرمش اور مہرین محترمہ خوش ہوئے نیہان بے تاثر سا خاموشی سے چائے پینے میں مصروف تھا ”واقع یہ تو بہت اچھی بات ہے میں تمہیں مشورہ دوں گا مہر ہاں کردینا بہت اچھا بچہ ہے عازل ایسے رشتے بار بار نہیں ملتے“ سلطان نور نے مہر صاحب کو مسکراتے ہوئے مشورہ دیا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئے ”جی بھائی آپ بلکل صحیح بول رہے ہیں ہمارا بھی یہی ارادہ ہے“ مہر نور سلطان نور کی بات پر متفق ہوتے ہوئے سر ہلا کر بولے زُنیسہ وہاں سے اٹھ کر کمرے میں آ گئی ”نیہان نے بھی نساء کی ہاں کردی ہے یہ تو بہت اچھا ہو گیا دونوں کو ساتھ ساتھ ہی ہو گیا”
سلطان نور بےفکر سے کہنے لگے آرمش کے چہرے پر موجود مسکراہٹ دیکھ نیہان بھی ہلکا سا مسکرا دیا وہ یہی تو چاہتا تھا کہ وہ لڑکی ہمیشہ خوش رہے ”کیا بھائی اس رشتے کی رضامند ہو گئے“ ناصرہ محترمہ نے دل میں سوچا اور چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجا گئی سب لوگ خاموشی سے چائے پینے لگ گئے۔۔
زُنیسہ کمرے میں آکر دروازہ بند کرگئی ضبط کیے ہوئے آنسو ایک ایک کرکے گال پر بہنے لگے اس کی آنکھوں کے سامنے عازل کیساتھ بچپن کا گزرے ہوئے لمحے لہرانے لگے اور اس کا امریکہ سے واپس آنا زُنیسہ جو کب سے اس کی محبت کو اپنے دل میں بسائے ہوئے تھی اس امید سے کہ وہ بھی اس سے محبت کرتا ہوگا اس کی محبت تو ایک طرفہ تھی جس بات کا خوف تھا وہی ہوا یہ سوچتے ہی اس کے دل کو بے حد تکلیف ہوئی تھی ”زُنیسہ“ ناصرہ محترمہ چائے سے فارغ ہوکر اس کے کمرے میں آتی اس کی حالت دیکھ کر افسردہ سی اس کا نام لینے لگی ”مام آپ نے تو کہا تھا میری شادی ہوگی عازل سے میں عازل کے علاوہ کسی اور کا نہیں سوچو پھر یہ سب کیا ہے مام آپ نے میرے ذہن میں یہ بات کیوں ڈالی تھی“ زُنیسہ روتے ہوئے بےبسی سے ناصرہ محترمہ سے شکایت کرنے لگی ناصرہ محترمہ نے اسے گلے سے لگایا ”میری بچی رو نہیں مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے بھائی اس رشتے کی کیسے رضامند ہوئے ہیں“ ناصرہ محترمہ پریشان سی سوچنے لگی زُنیسہ انہیں بھیگی آنکھوں سے دیکھنے لگی ”ظاہرپ سی بات ہے مام عازل نے ہی آرمش کو پسند کیا ہوگا“ زُنیسہ بھرائی ہوئی آواز میں انہیں کہنے لگی جس پر ناصرہ محترمہ گہرا سانس خارج کرگئی ”یہ تیز لرکی عازل کو بھی اپنے پیچھے لگا گئی پتہ نہیں چاہتی کیا ہے“ ناصرہ محترمہ آرمش کا تصور کرتے ہی زہر خند لہجے میں بولی زُنیسہ نے افسردگی سے اپنی ماں کو دیکھا ”اس میں آرمش کا کوئی قصور نہیں ہے مام آپ کی غلطی اور میری جو بغیر کسی امید کے بہت آگے کا سوچ بیٹھے تھے“ زُنیسہ آنسو صاف کرتے ہوئے ناصرہ محترمہ سے دھیمے لہجے میں کہنے لگی ”میں کوئی نہ کوئی راستہ نکال لوں گی عازل کی شادی تم سے ہی ہوگی میں اپنی زبان کی پکی ہوں“ ناصرہ محترمہ اسے پیار سے کہتے ساتھ آخری کے الفاظ دل میں بولتی اٹھ کر چلی گئی زُنیسہ نم آنکھوں سے انہیں جاتا دیکھ رہی تھی
***
آج سنڈے تھا اور مہرین محترمہ تیاریوں میں لگی ہوئی تھی سلمہ محترمہ جواد صاحب آنے والے تھے اور وہی زُنیسہ آرمش کو تیار کر رہی تھی لائٹ پنک کلر کے ڈریس میں ملبوس بالوں کی چٹیاں بنائے میک اب کے نام پر بلش آن اور ٹی پنک لپسيک لگائے وہ بے حد پیاری لگ رہی تھی ”زُنیسہ وہ دوپٹہ اٹھا دینا“ آرمش آنکھوں میں کاجل لگانے کے بعد اس سے بولی زُنیسہ نے بیڈ سے اٹھا کر اسے تھمایا آرمش نے شانوں پر ڈال لیا. ”زُنیشہ“ نیہان آرمش کے کمرے میں داخل ہوتا زُنیسہ کو پکارتا نظر سامنے کی جانب اٹھا گیا آرمش پر نظر گئی نیہان کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی وہ آرمش کے چہرے سے نظر ہٹانا بھول گیا آرمش چبیر سے اٹھ کر اس کی طرف بڑھی ”کیسی لگ رہی ہوں”
آرمش اس کے سامنے آکر کھڑی ہوتی چہرے پر مسکراہٹ سجائے اس سے پوچھنے لگی نیہان جو اسی پر نظریں جمائے کھڑا تھا ایکدم ہوش میں آیا ”ا۔۔اچھی”
نیہان تھوڑا کنفیوز سا ہوتا اس سے نظریں چراتا کہنے لگا آرمش کو وہ تھوڑا بدلہ ہوا سا لگا وہ پریشان نگاہوں سے اسے دیکھتی اپنا وہم سمجھ کر اس سوچ کو جھٹک گئی ”زُنیسہ تمہارے بھائی نے میرپ تعریف کی سنا تم نے اللہ خیر“ آرمش مذاحیہ انداز میں زُنیسہ کی طرف چہرہ موڑتی اسے بولی ”بھائی کے دل کا حال بھی میری طرح ہے“ زُنیسہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے دل میں خود سے کہنے لگی ”شکریہ مسٹر نیہان سلطان“ آرمش مسکراتے ہوئے اسے کہتے ساتھ واپس ڈریسنگ کی طرف بڑھ گئی ”بھائی آپ کو مجھ سے کچھ کہنا تھا“ زُنیسہ اس کی طرف بڑھتے ہوئے اس کو اپنی طرف متوجہ کروا گئی ”تمہیں مام بلا رہی ہیں“ نیہان آرمش سے نظریں ہٹاتا اسے بتاتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا سلمہ محترمہ اور جواد صاحب آ چکے تھے رسمی سلام دعا کے بعد وہ لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھ گئے کچھ دیر ادھر ادھر کی بات چیت ہوتی رہی ”آرمش کو تو بلاؤ“ سلمہ محترمہ نے مہرین محترمہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جس پر زُنیسہ آرمش کو لینے کی کمرے کی طرف بڑھی زنیسہ کے ساتھ چلتی وہ نیچے آئی تو سلمہ محترمہ کی نظر اس پر گئی چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی وہی جواد صاحب نے آرمش کی طرف دیکھنا بھی ضروری نہیں سمجھا تھا ”اسلام و علیکم پھوپھو”
آرمش نے سر جھکائے احتراماً سلمہ محترمہ کو سلام کیا اور پھر جواد صاحب کو سلام کیا جس پر وہ دونوں جواب دے گئے سلمہ محترمہ نے آرمش کو اپنے ساتھ بٹھایا ”ماشاء اللہ بہت پیاری لگ رہی ہو میں آرمش کو اپنے عازل کی دلہن بنانا چاہتی ہوں اعتراض تو نہیں ہے نا مہر اور مہرین“ سلمہ محترمہ نے خوشی سے مسکرا کر مہر نور اور مہرین محترمہ کی رضامندی جاننا چاہی زُنیسہ بہت صبر کیساتھ کھڑی تھی آنکھوں سے آنسو کسی وقت بھی بہنے کو تیار تھے وہی دوسری طرف نیہان سلطان بہت مضبوطی سے کھڑا تھا اپنے اندر کے حال سے سب کو انجان رکھے ہوئے تھا اپنی خوشی سے زیادہ اہمیت اس کی آرمش کی خوشی اس کی خوشی نیہان سلطان کی سکون کا دوسرا نام تھی ”ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے تمہاری اپنی بچی ہے آرمش“ مہر صاحب نے اپنا جواب بتایا جس پر سلمہ محترمہ کی خوشی دگنی ہو گئی سب نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کیا نساء نے بھی آرمش کو مبارکباد دی جس پر وہ بھی بے حد خوش ہوئی ناصرہ محترمہ کے وہاں سب ہی خوش نظر آ رہے تھے ”یہ بات ہم خود بھی کرنے آئے گے آپ کے گھر مگر موقع اچھا ہے تو میں بھی ایک خواہش کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جواد بھائی اور سلمہ“ سلطان نور نے موقع دیکھ کر بات کرنا مناسب سمجھا ”جی بولیں“ جواد صاحب نے اثبات میں سر ہلا کر کہا ”میں نیہان کی نساء کا ہاتھ مانگتا ہوں“ سلطان نور کی بات پر جواد صاحب اور سلمہ محترمہ دونوں خوش ہوئے اور نساء نے بے یقینی سے سلطان صاحب کو دیکھا اس کے گال سرخ ہو گئے اور پھر اس نے ایک نظر نیہان پر ڈالی جو بے تاثر سا کھڑا تھا نساء پلکیں جھکا گئی ”ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے نیہان تو اپنے بچوں جیسا ہے“ جواد صاحب خوشی سے سلطان نور کو ہاں کرگئے اور اسی طرح ان نیہان اور نساء عازل اور آرمش کا رشتہ طہ ہو گیا۔۔سلمہ محترمہ اور جواد صاحب رات کا کھانا کھا کر جا چکے تھے ”بہت اچھا ہو گیا کہ گھر میں ہی رشتے ہو گئے“ سلطان صاحب خوشگوار لہجے میں مہر نور سے کہنے لگے ”بلکل بھائی شکر اللہ کا“ مہر نور بھی ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بولے ”زُنیسہ کی فکر نہیں ہے آپ کو؟؟ “ ناصرہ محترمہ نے تھوڑا خفگی سے سلطان نور سے پوچھنا چاہا ”ایسی بات نہیں ہے میرپ بچی ابھی چھوٹی ہے ابھی اسے پڑھائی پر دھیان دینا چاہیے“ سلطان نور پیار سے زُنیسہ کو دیکھتے ہوئے ناصرہ محترمہ کو جواب دینے لگے زُنیسہ خاموش بیٹھی تھی ناصرہ محترمہ زبردستی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجا گئی۔