Chapter 8: میرا رشتہ ہو رہا ہے

”میرا رشتہ ہو رہا ہے؟ “ آرمش ِحبا کے ساتھ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں موجود مسکراتے ہوئے خوشی سے اسے بتانے لگی ”کس کیساتھ ؟ “ ِحبا نے بےاختیار اس سے پوچھا ”عازل میرا کزن امریکہ سے جو آیا“ آرمش نے اسے مسکراتے ہوئے بتایا جس پر ِحبا اثبات میں سر ہلا گئی اور اسے کونگریچولیسنر کیا ”نیہان کا کیا ری ایکشن تھا؟ ”

حِِِنا نے فوراً سے اس سے پوچھنا چاہا ”ارے اسی نے تو مجھ سے بات کی ساری تم خوامخواہ ہی کہ رہی تھی وہ انٹرسٹڈ ہے مجھ میں اگر ہوتا تو کبھی عازل کی پرپوزل والی بات مجھے نہ بتاتا“ آرمش ِحبا کو ساری بات سے آگاہ کرنے لگی ِحبا اثبات میں سر ہلا گئی اور اس کی نظر نیہان پر گئی جو آرمش پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھا ”آرمش تو آندھی ہے ہی مگر یہ پاگل بھی بیوقوف ہے آرمش کو اس کے علاوہ کون سنبھال سکتا ہے”

ِحبا نیہان کو آرمش کو دیکھتا پاکر دل ہی دل میں خود سے کہتی نفی میں سر ہلا گئی۔۔

سلمہ محترمہ اور جواد صاحب ٹی وی لاؤنچ میں موجود تھے سلمہ محترمہ نے چائے کا کپ اٹھا کر جواد صاحب کی جانب بڑھایا جو انہوں نے خاموشی سے تھام لیا سلمہ محترمہ خود بھی کپ اٹھا کر چائے پینے لگ گئی ”پھر کیا سوچا ہے آپ نے”

کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد سلمہ محترمہ نے بات کا آغاز کیا ”کس بارے میں ؟ “ جواد صاحب سلمہ محترمہ کی جانب نظریں کرتے ہوئے پوچھنے لگے ”عازل اور آرمش کے رشتے کے بارے میں“ سلمہ محترمہ نے دھیمے لہجے میں بتایا ”میں انکار کر چکا ہوں“ جواد صاحب نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے چائے کا کپ لبوں سے لگایا ”آرمش میں کیا برائی ہے بات تو ایک ہے نا زُنیسہ کو بہو بنا کر لائیں یا آرمش کو دونوں بچیاں بچپن سے ہماری آنکھوں کے سامنے رہی ہیں آرمش بھی بہت اچھی بچی ہے“ سلمہ محترمہ نے جواد صاحب کو سمجھانا چاہا جس پر انہوں نے سنجیدہ نگاہوں سے ان کو دوبارہ دیکھا ”جی ڈیڈ آرمش واقع بہت اچھی لڑکی ہے“ نساء بھی بات میں حصہ لیتی جواد صاحب سے کہنے لگی ”اور عازل کی خوشی سے تو بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے نا ہم دونوں کی اس نے اگر بولا ہے کہ آرمش کے علاؤہ کسی اور سے شادی نہیں کرے گا تو وہ ایسا ہی کرے گا تو بہتری اسی میں نہیں کہ اس کی بات مان کر رشتہ لے جائیں وہ بھی خوش ہوجائے گا“ سلمہ محترمہ نے انہیں تحمل سے سمجھانا چاہا جس پر جواد صاحب سوچ میں پڑ گئے ”آپ کے بچے بہت ضدی ہو گئے ہیں“ جواد صاحب نے خفگی سے سلمہ محترمہ سے بولا ”تو ضدیں پوری کرنے والے بھی تو آپ ہی ہیں اب جب ضدی بن گئے تو اپنی بات منوائے بغیر تو نہیں رہے گے“ سلمہ محترمہ نے مسکراتے ہوئے انہیں فوراً سے کہا جس پر جواد صاحب گہرا سانس خارج کرگئے۔۔

”ٹھیک ہے اس اتوار ہم آرمش کا رشتہ لے کر جائیں گے آپ اپنے بھائی کو جانے سے پہلے بتادینا“ جواد صاحب رضامند ہوتے سنجیدہ لہجے میں کہنے لگے جس پر سلمہ محترمہ اور نساء دونوں بے حد خوش ہوئے۔

ہ ***********ہ* * زُنیسہ اور آرمش ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ہوئے تھے ہمیشہ کی طرح زُنیسہ ٹی وی سکرین پر نظریں جمائے ہوئے تھی اور آرمش خاموشی سے بیٹھی تھی ”تمہیں ایک بات بتاؤ زُنیشہ“ آرمش اسے اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے مسکرا کر بولی زنیسہ کا دھیان اس کی طرف گیا ”بتاؤ؟ “ زُنیسہ اثبات میں سر ہلا کر اس سے کہنے لگی ”میرا“ آرمش ابھی بولنا شروع ہوئی تھی کہ ایکدم نیہان کی آواز آئی جس پر دونوں کا دھیان نیہان کی طرف گیا ”زّنیسہ بچے میرے لیے چائے بنا کر لانا آپ“ نیہان زُنیسہ کو نرم لہجے میں کہتے ساتھ سامنے والے صوفے پر آکر بیٹھا ”جی بھائی“ زُنیسہ اثبات میں سر ہلا کر کہتے ساتھ کچن کی طرف بڑھ گئی نیہان آرمش کو گھور رہا تھا ”مجھے کیوں گھور رہے ہو ہاں؟ “ آرمش اس کی گھوری پر اپنی آنکھیں بڑی کیے اس سے پوچھنے لگی ”تمہیں کب عقل آئے گی آرمش سب کو بتارہی کو بیوقوف لڑکی“ نیہاپ نے ٹھنڈے لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے سمجھانا چاہا ”زُنیسہ میری کزن ہے اسے نہیں بتاؤ کیا“ آرمش معصومیت سے منہ بنا کر اسے کہنے لگی نیہان نفی میں سر ہلا گیا ”ابھی رشتہ نہیں آیا جب آئے تب بتانا”

نیہان نے اب کی بار سرد لہجے میں اسے بولا جس پر آرمش نے خفگی بھری نگاہوں سے اسے دیکھا ”مسئلہ کیا ہے تمہارا دو تین دن سے نوٹس کر رہی ہوں مجھ سے اسی طرح بات کر رہے ہو نیہان تم نے اگر مجھ سے اسی انداز میں بات کرنی ہے تو کرنے کی ضرورت نہیں ہے“ آرمش بھی سختی سے دانت پیس کر کہتے ساتھ وہاں سے اٹھ کر باہر کی طرف بڑھ گئی نیہان نے چہرے پر ہاتھ رکھا ”بات سمجھ رہی ہے اگر مام نے سن لی تو اچھا خاصا سنا دے گی جس سے اداس ہو جائے گی آرمش“ نیہان خود سے بولتے ہوئے اس کا نام اونچی میں پکارتا اس کے پیچھے آیا ”آرمش“ نیہان لان میں آتا اس کی پشت کو دیکھتے ہوئے پھر سے اس کا نام پکارنے لگا ”کیا مسئلہ ہے“ آرمش نے لہجے میں ناراضگی سجائے اسے بغیر دیکھے کہا ”اپنے سے زیادہ تمہارے بارے میں سوچتا ہوں آرمش مہر تم سے اگر تھوڑے غصے سے بات کی تو سمجھو کہ میں تمہاری بھلائی کی بول رہا ہوں“ نیہان نے سنجیدگی سے اسے بتایا جس پر آرمش خاموش رہی اور نظریں زمین کی طرف جھکا گئی فب ”آرمش یہ بات ہم تینوں کے درمیان ابھی تک ہے میرے تمہارے اور عازل کے ابھی دونوں ملپر کو اس بارے میں نہیں پتہ جب رشتہ آ جائے اس کے بعد سب کو بتادینا“ نیہان نے اسے دیکھتے ہوئے اب کی بار نرمی سے سمجھایا آرمش نے نظریں اس کی جانب اٹھائی ”تو یہ بات تم آرام سے سمجھا دیتے مجھے تو سمجھ جاتی میں اوکے نہیں بتاتی کسی کو“ آرمش معصومیت سے اثبات میں سر ہلا کر اس کی بات مان گئی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی آرمش بھی مسکرا دی ”اگر آئندہ ایسے بات کی نہ تو تمہارا منہ توڑ دوں گی“ آرمش منہ بسور کر اسے ہاتھ کا مکہ بنا کر دی کھاتی وارن کرنے لگی ”اب تم بتاؤ کیا سوچا ہے تم نے نساء کی یس کر رہے ہو یا نہیں“ آرمش سنجیدگی سے اسے دیکھتے ہوئے اس سے پوچھنے لگی ”کل لاسٹ ڈے ہے میرے پاس اور میں کسی لڑکی میں انٹرسٹڈ نہیں ہو ڈیڈ کردیں گے نساء کے ساتھ “ نیہان رنجیدہ لہجے میں اسے بتانے لگا آرمش اس کے چہرے کو غور سے دیکھنے لگی جو بے تاثر تھا ”یہی بات میں تم سے کر رہی ہوں تم کسی لڑکی میں انٹرسٹڈ نہیں ہو نساء گھر کی لڑکی ہے اچھی ہے تم میں انٹرسٹڈ ہے اور کیا چاہیے کرلو اس سے دیکھنا وہ اچھی لائف پارٹنر ثابت ہوگی“ آرمش اس کی بات پر فوراً سے اسے سمجھانے لگی نیہان نے اس کو دیکھا ”تم صحیح کہ رہی ہو”

نیہان اثبات میں سر ہلا کر اس کی بات سے متفق ہوتا بولا آرمش خوش ہو گئی ”یہ ہوئی نا بات میرے دوست والی جاؤ جا کر تایا کو بتادو کہ تم ان کے فیصلے پر رضامند ہو دیر مت کرو“ آرمش ہمیشہ کی طرح تیزی سے بولتی اسے پریشان کرگئی وہ نفی میں سر ہلا کر اندر کی طرف بڑھ گیا آرمش مسکراتے ہوئے اسے جاتا دیکھنے لگ گئی ”نساء بھی ساری زندگی مجھے دعائیں دیتے نہیں تھکے گی آخر کو نیہان سلطان کو منایا ہے میں نے”

آرمش خود سے ہی دل میں کہتے ساتھ مسکراتے ہوئے خود بھی اندر کی طرف بڑھ گئی

***

نیہان سلطان صاحب کے کمرے میں آیا ناصرہ محترمہ اور سلطان صاحب دونوں ہی کمرے میں موجود تھے ”ڈیڈ مجھے آپ سے ضروری بات کرنی تھی“ نیہان ان کے سامنے آکر بیٹھتا اپنے مخصوص سنجیدہ انداز میں کہنے لگا سلطان صاحب نے اثبات میں سر ہلا دیا ”آپ جہاں رشتہ کرنے چاہتے ہیں کردیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے“ نیہان نے بے تاثر سے انداز میں ان سے بولا ناصرہ محترمہ اور سلطان نور دونوں نے بےاختیار اس کی طرف دیکھا ”تم دل سے کہ رہے ہو“ سلطان نور خوشگواری سے اس سے پوچھنے لگے وہ اثبات میں سر ہلا گیا ”میرا بچہ مجھے تیرے فیصلے سے بہت خوشی ہوئی“ ناصرہ محترمہ اسے پیار کرتے ہوئے بے حد خوش ہوتی اسے بولی نیہان مصنوعی مسکراہٹ لبوں پر سجاتا اٹھ کر کمرے سے باہر آ گیا ”کر لی بات“ نیہان جیسے ہی کمرے سے باہر آیا آرمش اس کے سر ہوتی خوشی سے پوچھنے لگی ”ہمم کر لی“ نیہان دھیمے لہجے میں کہتے ساتھ اپنے کمرے کا رخ کرگیا آرمش مسکراتے ہوئے اسے جاتا دیکھنے لگ گئی نیہان کمرے میں آیا اس وقت اس کے ذہن میں بہت سی باتیں گردش کر رہی تھی کیا میں اس رشتے کو نبھا سکوں گا؟ جذباتی پن میں آکر میں نے نساء ہامی تو بڑھ دی ہے کیا میں نساء کو خوش رکھ سکوں گا؟ کیا میں اس کے ساتھ خوش رہ سکوں گا؟ جبکہ میں اپنے جذبات سے واقف ہوں میں نے آج تک اس کے علاؤہ کسی اور کا نہیں سوچا تو دل میں جگہ کیسے دے سکتا ہوں؟

نیہان کے ذہن میں یہ تمام سوال گردش کر رہے تھے جس پر اس کے سر میں شدید درد اٹھا وہ بیڈ پر بیٹھ کر سر جھٹک گیا تبھی دروازے پر دستک ہوئی زُنیسہ دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوئی ”بھائی آپ کی چائے“ زُنیسہ اس کے سامنے ٹرے کرتی مسکرا کر بولی نیہان اپنی سوچوں سے باہر آتا اس کی طرف متوجہ ہوا ”شکریہ“ نیہان بھی ہلکی سی مسکراہٹ کیساتھ نرمی سے کہتے ساتھ چائے کا کپ تھام گیا زُنیسہ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.