Chapter 7: کہاں سے آوارہ گردیاں کرتے آرہے ہو

”کہاں سے آوارہ گردیاں کرتے آ رہے ہو؟ “ نیہان ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوا آرمش نے گھور کر اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ”کیا ہوا؟ “ نیہان نے سنجیدہ لہجے میں اسے بغیر دیکھے سوال کیا ”یہ لڑکیوں کی طرح ہر دوسرے ناراض نہ ہوا کرو زہر لگتے ہو مجھے“ آرمش اس کے سنجیدگی سے جواب دینے پر چڑ کر بولی نیہان نے اس کی طرف دیکھا ”تم حرکتیں نہ کیا کرو نا ایسی“ نیہان نے اسی کے انداز میں جواب دیا آرمش منہ بنا گئی ”میں بور ہو رہی ہو بہت چلو لان میں باتیں کرنے چلتے ہیں“ آرمش آنکھیں پٹپٹا کر مسکراتے ہوئے کہنے لگی ”زیادہ معصوم بننے کی ضرورت نہیں ہے کافی بناؤ پھر چلیں گے“ نیہان تھوڑا روعب سے کہنے لگا آرمش نے گھور کر اسے دیکھا ”میرے ہاتھ کی کافی نہیں پی سکو گے تم اماں سے بولتی وہ بنادے گی“ آرمش کہتے ساتھ کچن کی طرف بڑھ گئی نیہان لان کی طرف بڑھ گیا کچھ دیر میں وہ لان میں دو کپ کافی لیے آئی تو نیہان کو وہی موجود پایا ”یہ لو کافی“ آرمش نیہان کی طرف کپ تھماتے ہوئے اسے کہنے لگی نیہان نے کپ تھام لیا اور نظر اٹھا کر اسے دیکھا ”مجھے تم سے بات کرنی ہے آرمش ضروری ؟ “ نیہان نے سنجیدہ لہجے میں اسے بولا آرمش نے تفتیشی نگاہوں سے اسے گھورا ”کہیں تم پرپوز تو نہیں کرنے والے مجھے اگر ایسا ہے نا تو نیہان سلطان تم یہ دوستی گنواؤ گے“ آرمش ایک ہی سانس میں بے فضول بولنے لگی ”کبھی تو سوچ سمجھ کر بولا کرو جو منہ میں آتا ہے بول دیتی ہو”

نیہان نے نفی میں سر ہلا کر افسوس سے کہا وہ خاموش ہو گئی ”تمہیں عازل کیسا لگتا ہے ؟ “ نیہان کے سوال پر اس نے ناسمجھی سے نیہان کی جانب دیکھا ”عازل وہ کہاں سے آ گیا؟ “ وہ آئبرو اچکا کر اس سے پریشانی سے پوچھنے لگی ”بتاؤ نا آرمش کیسا لگتا ہے؟ “ نیہان کافی کا سپ لینے کے بعد نرمی سے کہنے لگا ”اچھا ہے کیوں پوچھ رہے ہو“ آرمش نے اس سے وجہ جاننی چاہی نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”وہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے آرمش میں اس سے ملنے گیا تھا وہ چاہتا تھا پہلے میں تم سے بات کرکے تمہارا جواب اسے بتاؤ تب وہ پھوپھو اور پھوپھا کو رشتے کی بھیجے گا“ نیہان نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اسے ساری بات تفصیل سے بتائی آرمش بے یقینی سے نیہان کو دیکھنے لگی ”ارے یہ عازل صاحب تو بہت تیز نکلے خیر اسے دے دو جواب کہ میرا ابھی شادی کا موڈ نہیں ہے“ آرمش لاپرواہی سے کندھے اچکا کر نیہان کو بتانے لگی ”تم اس میں انٹرسٹڈ ہو یا نہیں مجھے اس بات کا جواب دو“ نیہاب نے فوراً سے اس سے پوچھنا چاہا آرمش سوچ میں پڑ گئی وہ واقع اچھا تھا سوفٹ سپوکن اچھی سیيلی پری کا مالک اور سب سے بڑی بات آرمش کو اس نے خود شادی کا پرپوزل بھجوایا تھا وہ بھی تو یہی چاہتی تھی جو اسے پسند کرے وہ شادی کی ہی بات کرے ”سوچ کر جواب دو گی“ آرمش نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد نیہان سے نظریں چراتے ہوئے بولا ”تمہیں اچھا لگتا ہے نا وہ تمہارے چہرے پر صاف لکھا ہے پھر سوچنا کیوں؟ “ نیہان اس کے چہرے کو پڑھتا سوال کرنے لگا ”تمہیں کیسے پتہ میں انٹرسٹڈ ہوں اس میں“ آرمش تھوڑا کنفیوز ہوتی اس سے بدلے میں پوچھنے لگی ”بچپن سے ساتھ رہے ہیں تمہاری رگ رگ سے واقف ہوں آرمش میں اسے بول دوں گا وہ رشتہ بھیج دے“ نیہان اس پر نظریں مرکوز کیے جتانے والے انداز میں کہتے ساتھ اندر کی طرف بڑھ گیا آرمش اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔۔

*ہ* ************ * ”میں سوچ رہا ہوں کہ زُنیسہ اور عازل کا رشتہ کردینا چاہیے“ جواد صاحب ڈنر کے وقت ڈائننگ ٹیبل پر سب گھر والوں کو موجود پاکر کہنے لگے عازل نے فوراً سے ان کی جانب دیکھا ”میں زُنیسہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہوں“ عازل نے جواب صاحب جو صاف منع کر دیا جس پر جواد صاحب نے پریشان نگاہوں سے عازل کو دیکھا ”کس سے کرنا چاہتے ہو پھر؟ “ جواد صاحب نے اب کی بار سنجیدگی سے اس سے پوچھا ”جلدی بتاؤ گا مگر شادی میں اپنی پسند کی لڑکی سے کروں گا زنیسہ جیسی لڑکی کے ساتھ میں شادی نہیں کرسکتا ہوں ڈیڈ“ عازل نے انہیں آرام سے اپنی بات سمجھانا چاہی نساء اور سلمہ محترمہ خاموشی سے دونوں کو سن رہے تھے ”کیوں کیا برائی ہے زُنیسہ میں ناصرہ سے وعدہ کر چکا ہوں میں کہ زُنیسہ کو اپنی بہو بناؤ گا“ جواد صاحب نے برا مانتے ہوئے سختی سے اس سے پوچھا ”نہیں وہ اچھی ہے مگر میں اس میں انٹرسٹڈ نہیں ہوں آپ پھوپھو سے ایکسکیوز کرلینا“ عازل نے سنجیدہ لہجے میں بغیر انہیں دیکھے کہا ”تو پھر کس سے کرنا چاہتے ہو اس کا بھی نام بتادو ہمیں“ جواد صاحب اسی پر نظریں سخت لہجے میں پوچھنا ضروری سمجھنے لگے کہ تبھی عازل کا فون رنگ ہوا اس کا دھیان موبائل سکرین پر گیا ”آرمش تم میں انٹرسٹڈ ہے جتنا جلدی ہو سکے تم رشتہ لے آؤ“ نیہان کا میسیج پڑھتے ہی عازل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”بتاؤ نا؟ “ جواد صاحب کی گرجدار آواز پر عازل نے فوراً ان کی طرف دیکھا ”آرمش میں چاہتا ہوں آپ لوگ اس سنڈے آرمش کا رشتہ لے کر جائیں میرے لیے“ عازل کی باب پر سلمہ محترمہ اور نساء جہاں خوش ہوئے وہی جواد صاحب شدید غصے میں آ گئے ”نہیں اگر زُنیسہ اس گھر کی بہو نہیں بنے گی تو آرمش بھی نہیں بنے گی کان کھول کر سن لو تم“ جواد صاحب اسے سرد لہجے میں صاف منع کرگئے ”مگر میں آرمش کے علاؤہ کسی اور سے شادی نہیں کروں گا یہ میری لائف ہے مجھے اتنا حق تو بنتا ہے نا ڈیڈ کہ میں یہ فیصلہ خود کرسکوں میں نے زندگی گزارنی ہے“ عازل اب بھی انہیں نرم لہجے میں سمجھانے کی کوشش کرنے لگا جواد صاحب غصے سے کھڑے ہو گئے ”میں نے منع کر دیا ہے نا تو کر دیا ہے“ جواد صاحب کہتے ساتھ غصے سے کمرے کی طرف بڑھ گئے عازل انہیں جاتا دیکھنے لگ گیا ”مام میں زُنیسہ سے شادی نہیں کرسکتا ہوں میں آرمش سے کرنا چاہتا ہوں ڈیڈ کو سمجھائیں“ عازل بےبس سا سلمہ محترمہ سے بولا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”ابھی غصے میں ہیں تم پریشان نہ ہو میں منا لوں گی انہیں کھانا کھاؤ“ سلمہ محترمہ اسے تسلی دیتے ہوئے پیار سے بولی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گیا ************ہ* * زُنیسہ اس وقت اپنے کمرے میں موجود موبائل سکرین پر نظریں مرکوز کیے ہوئے تھی ”کیا وہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟ “ موبائل سکرین پر عازل کی ڈی پی کھولے مسکراتی نگاہوں سے اسے دیکھتی خود سے سوال کرنے لگی ”پتہ نہیں مجھے مگر میں تو کرتی ہوں اب سے نہیں ناجانے کتنے سالوں سے کہنے سے ڈر لگتا ہے مجھے کہیں وہ مجھے غلط لڑکی نہ سمجھیں“ زُنیسہ خود سے ہی باتیں کیے جا رہی تھی فون سائیڈ پر رکھتی وہ پریشان سی ہوئی ”اور اگر وہ میرے نصیب میں نہ ہوا تو میں نے تو عازل کے علاؤہ کبھی کسی کا سوچا نہیں”

زُنیسہ ایکدم بہت سی سوچیں ذہن میں کیے ہمیشہ کی طرح افسردگی سے سر جھٹک گئی

***

”پھر کیا سوچا ہے آپ نے نساء اور نیہان کے رشتے کا؟ “ ناصرہ محترمہ کاموں سے فارغ ہوکر رات کو کمرے میں آتے ہوئے سلطان صاحب سے پوچھنے لگی ”اسے ایک ہفتہ دیا ہے دیکھو کیا جواب دیتا ہے”

سلطان صاحب نے ناصرہ محترمہ کو بتایا ”تو اگر اس نے انکار کر دیا تو پھر نہیں کریں گے رشتہ؟ “ ناصرہ محترمہ تھوڑا پریشان سی پوچھنے لگی سلطان نور نے ان کی طرف دیکھا ”نہیں اگر وہ کسی اور لڑکی کو پسند نہیں کرتا ہوا تو نساء سے مردوں گا اس کا رشتہ مگر کسی اور میں انٹرسٹڈ ہوا تو پھر میں زبردستی نہیں کروں گا بچوں کی خوشی زیادہ اہمیت رکھتی ہے“ سلطان نور نے ناصرہ محترمہ کو اپنا فیصلہ بتایا جس پر وہ خاموشی سے اثبات میں سر ہلا گئی

***

نیہان ابھی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تھا تبھی دروازے پر دستک ہوئی نیہان نے دروازہ کھولا ”کیا کرنے آئی ہو ؟ “ نیہان آرمش کو موجود پاکر پوچھنے لگا آرمش اس کے سوال کو نظرانداز کرتی کمرے میں داخل ہوئی ”آرمش مام نے دیکھ لیا خوامخواہ سنا دیں گی تمہیں“ نیہان اس کی فکر کرتے ہوئے کہنے لگا آرمش نے اسے دیکھا ”تو تم سنبھال لینا معاملہ میں تمہیں ایک مشورہ دینے آئی ہوں“ آرمش اس کی بات کا جواب دیتی اپنے آنے کی وجہ بتانے لگی ”بتائیے؟ “ نیہان کہتے ساتھ بڑی سی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا گیا ”نساء کی ہاں مردوں دونوں دوست اکٹھے منگنی اور شادی کریں گے مزا آئے گا“ آرمش آنکھ مار کر اسے مسکراتے ہوئے کہنے لگی نیہان سنجیدہ نظروں سے دیکھ رہا تھا ”خاموشی سے جا رہی ہو یا تمہیں میں نکالوں“ نیہان اس کی بات پر خاصا بدمزہ ہوتا مسکراتے ہوئے پوچھنے لگا آرمش قہقہ لگا کر ہنس دی ”کیا مسئلہ کیا ہے نساء اچھی تو ہے پیاری بھی ہے تمہاری اور اس کی جوڑی فٹ لگے گی جیسے ہم دونوں کی کرائم پارٹنر والی جوڑی فٹ لگتی ہے“ آرمش مسکراتے ہوئے اسے کہتے ساتھ کہنی مار گئی نیہان اسے دیکھنے لگا ”میرے مشورے پر غور ضرور کرنا آرمش مہر کبھی غلط مشورہ نہیں دیتی“ آرمش اسے مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا نیہان کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی مگر وہ اگلے ہی پل سمٹ گئی وہ واپس اداس ہو گیا یہ سوچ کر کہ ناجانے اب کتنا وقت آرمش اس گھر میں رہے گی نیہان آرمش کے متعلق سوچتا بیڈ پر بیٹھ گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.