Chapter 6: رات کے پہر نیہان گھر واپس آیا

رات کے پہر نیہان گھر واپس آیا تو نظر سلطان نور پر گئی ”ڈیڈ آپ سوئے نہیں ؟ “ سلطان کو ٹی وی لاؤنچ میں پاکر نیہان نے تھوڑا فکرمند سا پوچھا ”بیٹھو مجھے تم سے بات کرنی ہے؟ ”

سلطان نور اس کی بات کو نظرانداز کیے بارعب لہجے میں بولے جس پر وہ خاموشی سے ان کے سامنے بیٹھ گیا ”نساء کیسی لگتی ہے تمہیں ؟ “ سلطان نور کے سوال پر اس نے ناسمجھی سے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”ڈیڈ اچھی لڑکی ہے“ نیہان نے ناسمجھی سے ہی انہیں جواب دیا ”پسند کرتے ہو اس سے شادی کرنا چاہتے ہو؟ “ سلطان نور نے سنجیدہ نظریں اس پر مرکوز کیے اگلا سوال کیا نیہان نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”آپ سے کس نے کہا یہ“ نیہان سلطان نور کو بے یقینی سے دیکھتے ہوئے بےاختیار پوچھنے لگا ”آرمش نے کافی کلوز ہے تمہارے یقیناً اس نے ایسے نہیں بولا ہوگا کوئی بات کی ہوگی تم نے“ سلطان نور نے اب بھی سنجیدہ لہجے میں ہی اس سے کہا اور نیہان کو اس وقت آرمش پر بے حد غصہ آیا ”ایسی کوئی بات نہیں ڈیڈ وہ بیوقوف خود سے ہی بنا لیتی ہے باتیں مجھے ابھی شادی نہیں کرنی“ نیہان نے انہیں دھیمے مگر سرد لہجے میں صاف انکار کر دیا جس پر وہ اسے دیکھنے لگ گیا ”تو پھر کس سے کرنا چاہتے ہو؟ “ سلطان نور کی طرف سے ایک اور سوال آیا جس پر نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”مجھے ابھی شادی نہیں کرنی ہے ڈیڈ“ نیہان نے انہیں بتانا چاہا وہ خاموشی سے اسے دیکھنے لگے ”تمہیں ایک ہفتہ دے رہے ہو سوچ لو شادی نہیں مگر منگنی کرنا چاہتے ہیں مجھے تمہارے لیے آرمش پسند ہے اگر تمہاری کوئی اور پسند ہے تو مجھے بتادینا اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا“ سلطان نور اسے اب کی بار تھوڑے نرم لہجے میں کہتے ساتھ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور نیہان اوپر کی طرف بڑھا۔

***

”آرمش یہ کیا بیوقوفی تھی ؟ “ نیہان اس کے کمرے میں بغیر ناک کیے آندر داخل ہوتا سرد لہجے میں کہنے لگا آرمش گھبرا گئی ”وہ۔ وہ نیہان تایا ہم دونوں کی شادی کی بات کر رہے تھے اس لیے مجھے یہی سمجھ آیا“ آرمش چہرے پر دنیا جہاں کی معصومیت سجائے اسے وجہ بتانے لگی ”تو تمہیں نساء کو بیچ میں لازمی لانا تھا اس میں اس بیچاری کا کیا قصور“ نیہان اب کی بار تھوڑا سرد پن کم کیے اس سے بولا ”میں اس لیے لائی کیونکہ وہ تمہیں دل دے بیٹھی ہے اچھے لگتے ہو اسے تم”

آرمش نے اسے صاف بات بتائی جس پر وہ آئبرو اچکا گیا ”تمہیں اس نے خود بولا ہے؟ “ نیہان نے اسے سوالیہ نظروں سے گھورتے ہوئے پوچھا ”بلکل اس نے خود بولا ہے اللہ کی قسم“ آرمش معصومیت سے اثبات میں سر ہلا کر اسے جواب دینے لگی نیہان سوچ میں پڑ گیا ”تمہیں کیسی لگتی ہے وہ؟ “ آرمش اس کے خاموش ہونے پر مسکراتے ہوئے آئبرو اوپر اچکائے پوچھنے لگی ”میں نے غور نہیں کیا کبھی اس پر“ نیہان نے لاپرواہی سے اسے بتایا جس پر آرمش کا منہ بن گیا ”پھر کس پر کیا ہے؟ “ مشکوک نظروں سے اسے گھورتے ہوئے ایک اور سوال کرنے لگی نیہان نے بےاختیار نظر اس کے چہرے پر ڈالی ”بتاؤ نا نیہان“ آرمش اسے خود کو دیکھتا پاکر اونچی آواز میں پوچھنے لگی ”کسی پر نہیں تمہاری وجہ سے پھنس گیا ہوں میں“ نیہان ناراضگی سے اسے کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف بڑھنے لگا ”کیوں پھنسایا اتنی اچھی تو ہے نساء ایسی لڑکی تمہیں کہیں نہیں ملے گی چراغ لے کر بھی ڈھونڈو گے تب بھی نہیں میں بتارہی ہوں نا“ آرمش اسے جاتا دیکھتے ہوئے مشورہ دینے لگی نیہان نفی میں سر ہلا کر بغیر کوئی جواب دیے چلا گیا ”اگنور کیسے کرکے گیا ویسے بیچارے کیساتھ کر تو میں نے زیادتی دی ہے لیکن کوئی نہیں نساء میں انٹرسٹ لینے لگے گا یقیناً اسے اچھی لگے گی“ آرمش خود سے باتیں کرتے ہوئے اندازے لگاتی سونے کی بیڈ کی طرف بڑھ گئی۔۔

***

نیہان آرمش اور ِحبا فری لیکچر کی وجہ سے گراؤنڈ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ تبھی آرمش اور ِحبا لیکچر لینے کی کھڑے ہوئے آرمش کے جوگرز کے شو لیسر کھلے ہوئے ان سے الجھتی وہ زمین پر جاگری تچ ”اوچ“ آرمش کے منہ سے بےاختیار چیخ نکلی نیہان کا دھیان اس کی طرف گیا ”افف آرمش ہر وقت گرتی رہتی ہو“ نیہان اسے گرا ہوا دیکھ کر نفی میں سر ہلا کر اسے بولا ”میری غلطی نہیں میرے شو لیسر کھلے ہوئے تھے“ آرمش سیدھی ہوتی منہ بسور کر بولتی اٹھنے کی کوشش کرنے لگی ِحبا خاموش کھڑی تھی ”رکو“ آرمش کھڑی ہوئی اور جانے کی بڑھنے لگی نیہان کی آواز پر رک گئی نیہان گھٹنوں کے بل بیٹھا اور اس لب کے جوگرز کے شو سر بند کرنے لگا آرمش نے بے یقینی سے نیہان کو دیکھا ”تم پاگل ہو کیا نیہان کھڑے ہو سب کیا سوچیں گے“ آرمش سر جھکا کر اسے منع کرنے لگی نیہان شو لیسر باندھنے لگا ”تمہارے ساتھ جو رشتہ ہے میرے لیے میری انا اس میں کوئی اہمیت نہیں رکھتی صرف تم اہمیت رکھتی ہو“ لب نیہان شو سر بند کرنے کے بعد کھڑا ہوتا اسے دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں کہنے لگا آرمش مسکرا دی ”میں دنیا کی سب خوش قسمت لڑکی ہوں کیونکہ مجھے تمہارے جیسا بہترین کزن اور دوست ملا“ آرمش اسے مسکراتے ہوئے دیکھ کر بولتی ِحبا کیساتھ کلاس لینے کی بڑھ گئی ”ماب یا نہ مان محبت کرتا ہے تم سے“ ِحبا اور وہ دونوں کلاس کی طرف جا رہے تھے ِحبا نے اسے کہا ”نہیں وہ شروع سے ہی میرے معاملے میں ایسا ہے“ آرمش ِحبا کی بات کو سنجیدہ نہ لیتی پر اعتماد لہجے میں کہنے لگی ”چل مان لے اگر ہوئی کیا تو اکسپپٹ کرے گی”

ِحبا رک کر اسے دیکھتی اب کی بار سنجیدہ لہجے میں سوال کرنے لگی آرمش کے قدم بھی تھمے ”پہلی بات ایسا کچھ نہیں ہے اور اگر وہ مجھ سے محبت کرتا ہے تو وہ ہماری دوستی بھی ختم کرے گا“ آرمش نے سوچنے کے بعد اسے جواب دیا جس پر ِحبا اثبات میں سر ہلا کر خاموشی سے چل دی۔۔

***

نیہان اس وقت اپنے روم میں بیٹھا ہوا تھا کہ تبھی اس کا فون رنگ ہوا اس کی نظر موبائل کی سکرین پر گئی جہاں عازل کا نمبر جگمگا رہا تھا نیہان نے کال اٹینڈ کی رسمی سلام دعا کیا ”نیہان تم مجھ سے کچھ دیر تک مل سکتے ہو تم سے ضروری بات کرنی ہے“ جھ چ عازل نے تھوڑا ھکبے ہوئے اس سے پوچھا ”مجھ سے ضروری بات سب ٹھیک ہے؟ “ نیہان اس کی بار تھوڑا پریشانی سے کہنے لگا ”سب ٹھیک ہے کہیں ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر آرام سے بات کرلیتے“ عازل نے اس سے کہا نیہان نے وال کلاک پر نظر ڈالی ”ٹھیک ہے میں آدھے گھنٹے تک پہنچتا ہوں تم لوکیشن سینڈ کرو مجھے“ نیہان نے ہامی بڑھتے ہوئے اس سے کہنے لگا جس پر وہ ٹھیک ہے بول گیا نیہان نے فون بند کیا ”اس نے کیا بات کرنی ہے“ نیہان بالوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دل میں سوچتا باتھروم کا رخ کرگیا۔۔

نیہان عازل کی بھیجی ہوئی لوکیشن پر پہنچ چکا تھا گاڑی پارک کرکے وہ ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوا نظر عازل پر گئی عازل کھڑا ہوتا اس سے ملنے لگ گیا ”کیا بات کرنی تھی ؟ “ نیہان اس کے سامنے والی کرسی سنبھالتا سیدھا مدعے کی بات پر آیا ”نیہان تم میرے ایج کو ہے تو مجھے لگا مجھے تم سے بات کرنی چاہیے“ عازل نے بات کا آغاز کیا نیہان نے اثبات میں سر ہلا دیا ”آرمش بہت کلوز ہے تمہارے کافی کمفرٹیبل محسوس کرتی تمہارے ساتھ صرف کزنز کی حیثیت سے یا پھر“ عازل ایکدم بولتے بولتے رکا نیہان نے اسے دیکھا ”ایسا کچھ نہیں لیکن اگر ایسا ہوتا بھی تم کیوں پوچھ رہے ہو؟ “ نیہان نے سنجیدگی سے اس سے پوچھنا چاہا ”مجھے آرمش اچھی لگتی ہے پہلی نظر میں دیکھتے ہی اچھی لگی تھی میں جس لڑکی کی تلاش میں تھا وہ آرمش ہی ہے مگر تم دونوں ایک دوسرے میں انٹرسٹڈ ہو تو میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں“ عازل نے تحمل بھرے انداز میں اسے بتایا نیہان سن رہا تھا ”اگر اچھی لگتی ہے تو رشتہ بھجواؤ“ نیہان نے سپاٹ لہجے میں اسے کہا ”میں بھجوانا چاہتا ہوں مگر میں آرمش کا جواب بھی جاننا چاہتا ہوں وہ مجھ میں انٹرسٹڈ ہے یا نہیں میرا ارادہ اس سے شادی کا ہی ہے“ عازل نے نیہان کو اپنی بات سمجھانا چاہا نیہان اسے دیکھنے لگ گیا ”تم بےفکر ہوجاؤ میں اور آرمش اچھے دوست ہیں بچپن سے ساتھ رہے ہیں تو اچھی بونڈگ ہے تمہارا یہ کام میں کردوں گا“ نیہان اسے تسلی دیتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگا عازل کو بھی تھوڑی تسلی ہوئی ”شکریہ“ عازل نے تشکر بھرے انداز میں مسکرا کر بولا ”مگر عازل اگر آرمش بھی تم میں انٹرسٹڈ ہوئی تو شادی تمہیں لازمی کرنی ہوگی پیچھے ہٹنے نہیں دوں گا میں تمہیں میرے لیے آرمش کی خوشی میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اگر تم نے اسے تھوڑا سا بھی ہرٹ کیا تو آرمش کا تو نہیں پتہ مگر میں تمہیں چھوڑوں گا“ نیہان اب کی بار بے حد سنجیدہ لہجے میں اس پر اپنی سرد نگاہیں مرکوز کیے وارن کرگیا ”بےفکر رہو میں شادی کروں گا“ عازل مسکرا کر اسے سر ہلاتے ہوئے بولا جس پر وہ اس سے مل کر چلا گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.