آرمش اس کے کمرے میں ناک کرکے داخل ہوئی وہ بیڈ پر لیٹا ہوا تھا ”مام میں نے منع کر دیا ہے نا آپ“ نیہان ناصرہ محترمہ کا سوچ کر اپنی نظریں دروازے کی طرف اٹھاتے ہوئے کہنے لگا مگر آرمش کو پاکر اس کے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے ”مام کے بچے میں ہوں کیسے ہو گیا بخار“ آرمش ٹرے سائیڈ ٹیبل پر رکھتی اس کے سامنے آکر بیٹھتی فکرمند سی پوچھنے لگی ”شاید بارش میں بھیگنے کی وجہ سے“ نیہان چھینک مار کر اسے جواب دینے لگا آرمش نفی میں سر ہلا گئی ”بڑے ہی کوئی نازک ہو تم“ آرمش نفی میں سر ہلاتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے ماتھے کی طرف بڑھانے لگی ”یہ کیا کر رہی ہو“ نیہان اس کا ہاتھ اپنی طرف بڑھتا پاکر ماتھے پر شکنیں ڈالے اس سے پوچھنے لگا ”بیوقوف بخار دیکھ رہی ہوں“ آرمش نے کہتے ساتھ اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھا اسے بہت تیز ٹمپریچر ہوا ہوا تھا ”تمہیں تو سچ میں تیز بخار ہے شرافت سے یہ کھانا کھاؤ اس کے بعد میڈیسن کھائیں گے اس سے بھی فرق نہیں پڑا تو ٹوٹکہ آزمائے گے“ آرمش بولتے ہوئے اس کے سامنے کھانے کی ٹرے رکھتی بتانے لگی ”ٹوٹکہ کون سا؟ “ نیہان سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتا پوچھنے لگا ”ٹھنڈے پانی کی پٹیوں والا“ آرمش اس کے سر پر چت لگا کر اسے یاد کروانے لگی وہ اثبات میں سر ہلا گیا اور خاموشی سے کھانا کھانے لگا ”تائی کو کیوں منع کیا تم نے کھانے سے؟ “ آرمش اسے کھاتا ہوا دیکھ کر سنجیدہ لہجے میں سوال کرنے لگا ”تمہیں انکار کرکے تم سے مار تھوڑی کھانی ہے“ نیہان کھاتے ہوئے مذاقیہ انداز میں جواب دیتا اسے ہنسانے پر مجبور کرگیا آرمش اس کی فکر میں اپنی بھوک کو بھلائے اسے کھانا کھلانے میں مصروف تھی ”تم نے کھانا کھا لیا؟ “ نیہان نے کھاتے ہوئے اس پر نظر ڈالے پوچھا ”ہائے اللہ میں تو کھانا کھانا ہی بھول گئی تمہاری فکر میں“ آرمش کو جیسے ہی یاد آیا وہ سر پر ہاتھ رکھے بولتی ہوئی حد سے زیادہ کیوٹ لگی نیہان اس کی بات پر مسکرا دیا ”تم ایسا کرو میرے ساتھ کھا لو میں اتنا زیادہ نہیں کھا سکوں گا“ نیہان نے اسے نرم لہجے میں کہا آرمش نے اس کی طرف دیکھا اور فوراً سے ہامی بڑھتی اس کے ساتھ کھانا کھانے لگ گئی۔
کھانا کھانے کے بعد آرمش نے اسے میڈیسن دی وہ یہ بھی خاموشی سے کھا گیا ”اب آرام کرو اگر بخار ٹھیک نہ ہوا تو میسیج کردینا مجھے“ آرمش اسے سر ہلا کر بولتی برتن سمیٹتی اٹھ کر جانے لگی جب نیہان نے اس کا ہاتھ تھاما آرمش جو باہر کی طرف بڑھ رہی تھی نیہان کے روکنے پر گردن موڑ کر اسے دیکھا ”تھینک یو سو مچ یار“ نیہان اس کے چہرے پر مسکراہٹ سجائے دل سے اس کا شکریہ ادا کرنے لگا ”طبیعت واقع ٹھیک نہیں ہے تمہاری تم آرام کرو“ آرمش بے یقینی سے اسے کہتی اپنا ہاتھ چھڑواتی باہر کی طرف بڑھ گئی نیہان نفی میں سر ہلا گیا جیسے کہنا چاہ رہا ہو اس کا کچھ نہیں ہو سکتا۔۔
وہ نیچے ڈائننگ ٹیبل پر واپس آئی تو ناصرہ محترمہ اور مہرین محترمہ بھی برتن سمیٹ رہی تھی ”یہ لیں تائی آپ کے بیٹے نے کھانا کھا لیا“ وہ مسکراتے ہوئے ناصرہ محترمہ کے سامنے خالی برتن رکھتی انہیں بتانے لگی ”مجھے کیا دے رہی ہو جا کر کچن میں رکھ دو“ ناصرہ محترمہ نے سرد لہجے میں سے اسے کہا جس پر آرمش کی مسکراہٹ ایکدم سمٹ گئی اور وہ خاموشی سے برتن اٹھاتی کچن کا رخ کرگئی مہرین محترمہ نے مایوس نظروں سے ناصرہ محترمہ کی جانب دیکھا جو ہر وقت ان کی بیٹی سے غصے سے بات کرتی تھی۔
***
آرمش نائٹ ڈریس پہن کر باتھروم سے باہر آئی اور سونے کی بیڈ کی طرف بڑھنے لگی گھڑی اس وقت بارہ بجا رہی تھی تبھی اس کا فون رنگ ہوا آرمش کا دھیان اس پر گیا ”آرمش تم آ سکتی ہو میرے روم میں“ نیہان کا میسیج پڑھ کر اسے اندازہ ہوا اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی آرمش بیڈ سے اتر کر کمرے سے باہر کی طرف بڑھتی زینے اتر کر کچن میں آئی ٹھنڈا پانی باؤل میں لیے وہ اب نیہان کے کمرے کا رخ کرنے لگی کہ تبھی ناصرہ محترمہ اپنے کمرے سے باہر نکلی اور ان کی نظر آرمش پر گئی ”کہاں جا رہی ہو؟ “ ناصرہ محترمہ نے سوالیہ نظریں اس پر مرکوز کیے پوچھا ”نیہان کا بخار نہیں اتر رہا ہے تائی“ آرمش نے انہیں پریشانی سے دیکھتے ہوئے بتایا ”ادھر دو مجھے میں کرلوں گی صرف تمہیں نہیں ہے اس کی فکر مجھے بھی ہے اور تم سو جا کر“ ناصرہ محترمہ اس سے باؤل لیتی ٹھنڈے لہجے میں آنکھیں دی کھاتی کہنے لگی آرمش بغیر کوئی جواب دیے اوپر کی طرف بڑھ گئی ”تائی آ رہی ہیں تمہارے روم میں ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھنا اس سے بخار جلدی اتر جائے گا“ آرمش کمرے میں آکر فون اٹھا کر ٹائپنگ کرتی نیہان کے نمبر پر ٹیکسٹ سینڈ کرگئی اور سونے کی لیٹ گئی
***
بغیر آس پاس نظر گھمائے آرمش اپنی دھن میں لان کی جانب قدم بڑھا رہی تھی کہ تبھی اس کا سر کسی سے بری طرح ٹکرایا تچ چ ”اوچ“ ٹکرانے پر آرمش کے منہ سے بےاختیار چیخ نکلی اس نے ماتھا مسل کر سامنے دیکھا جہاں عازل موجود تھا وہ ہڑبڑا کر دو قدم پیچھے کو ہوئی ”سوری“ یکسک عازل نے نرمی سے اس سے ایوز کیا آرمش نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھا ”آپ یہاں کب ٹپکے میرا مطلب کب آئے ؟؟ “ آرمش جلدبازی میں بولتی ایکدم جملہ درست کرتی پوچھنے لگی عازل اپنی مسکراہٹ بمشکل ضبط کرسکا ”وہ مام نے کیک بیک کیا تھا آپ کو اور زُنیسہ کو بہت پسند ہے انہوں نے کہا جا کر دے آؤ بس وہی دینے آیا تھا“ عازل نے اسے اپنے مخصوص نرم لہجے میں جواب دیا آرمش اثبات میں سر ہلا گئی۔۔
”آپ یونیورسٹی نہیں گئی آج ؟؟ “ آرمش جو وہاں سے جانے لگی عازل نے فوراً سے کہا آرمش نے اسے دیکھا تبھی نیہان زینے اترتا نیچے آتا دیکھائی دیا ”اس کی وجہ سے نہیں گئی بخار تھا نا اسے“ آرمش نیہان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عازل سے بولی عازل کا دھیان بھی نیہان کی طرف گیا جو اس کے سامنے آکر کھڑا ہوا۔
”اوکے پھر میں چلتا ہوں آفس کی لیٹ ہو رہا ہوں اللہ حافظ“ عازل نیہان سے ملنے کے بعد ریسٹ واچ پر نظر ڈالتا آرمش کو دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ وہاں سے چلا گیا ”کتنا پو لائٹ بولتا ہے یہ انسان“ آرمش اس کے جانے کے بعد مسکراتے ہوئے سامنے نظریں جمائے کہنے لگی نیہان نے نظروں کا تعاقب آرمش کی جانب کیا ”کہیں پسند تو نہیں کرنے لگی؟ “ نیہان نے کسی انکشاف پر اس سے پوچھا آرمش نے بے یقینی سے نیہان کو دیکھا ”استغفراللہ ایسا کچھ نہیں ہے بس اچھا ہے تھوڑا مختلف ہے مجھے ڈائریکٹ ہسںبيڈ چاہیے ان سب جھمیلوں میں نہیں پڑنا“ آرمش خفگی سے منہ بنا کر نیہان کو بتاتے ساتھ لان کی طرف قدم بڑھا گئی نیہان اسے جاتا دیکھنے لگ گیا ”بیوقوف کو یہ نہیں پتا محبت سوچ سمجھ کر نہیں کی جاتی“ نیہان نفی میں سر ہلا کر آرمش کی باتوں کو سوچتے ہوئے دل ہی دل میں خود سے کہنے لگا۔۔
***
وہ آفس میں آکر بیٹھا تو اس کی آنکھوں کے سامنے آرمش کا چہرہ لہرایا عازل کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ لڑکی دن بدن اسے اور بھی زیادہ اچھی لگتی جا رہی تھی اس کی سمجھ سے باہر تھا ”آپ یہاں کب ٹپکے میرا مطلب کب آئے“ آرمش کی بات پر اس کے ہونٹوں پر موجود مسکراہٹ بے حد گہری ہوئی ”سر میٹنگ ہے“ عازل جو اپنی ہی سوچوں میں گم تھا ورکر کے مخاطب کرنے پر ہوش میں آیا اور روم سے باہر کی طرف میٹنگ اٹینڈ کرنے کی بڑھ گیا۔
******ہ* **** * آرمش زُنیسہ سلطان نور مہر نور مہرین محترمہ اور ناصرہ محترمہ سب لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ہوئے تھے ”مہر میں تو چاہتا ہوں کہ آرمش بچی ہمیشہ اسی گھر میں رہے کیوں نا آرمش اور نیہان کی منگنی کردی جائے“ سلطان نور نے سنجیدگی سے مہر نور کو دیکھتے ہوئے پوچھنا چاہا مہر نور بے حد خوش ہوئے جبکہ ناصرہ محترمہ نے سرد نگاہوں سے سلطان نور کی جانب دیکھا ”ہاہاہا“ آرمش نے زوردار قہقہہ لگایا جس پر سب لوگ آرمش کی طرف متوجہ ہوئے ”تایا ابو آپ کا بیٹا مجھ سے نہیں نساء سے شادی کرنا چاہتا ہے“ آرمش نے فوراً سے ہنستے ہوئے سلطان نور کو اپنی طرف سے کہا ناصرہ محترمہ نے آرمش کو حیرت سے دیکھا جو اپنے منہ سے ان کی دل کی بات بول گئی ”کیا واقع یہ بات تمہیں نیہان نے خود بتائی ؟ “ سلطان نور نے آرمش کی بات کو سنجیدہ لیتے ہوئے پوچھنا چاہا آرمش اثبات میں سر ہلا گئی ”اگر ایسا ہے تو میں بات کرتا ہوں نیہان سے“ سلطان نور سوچتے ہوئے سر ہلا کر بولے ”بھائی نیہان کی خوشی زیادہ اہمیت رکھتی ہے اگر اس کی خوشی نساء کے ساتھ ہے تو بس پھر نساء کے ساتھ ہی شادی کریں گے“ مہر نور نے انہیں تحمل سے سمجھایا وہ اثبات میں سر ہلا گئے اور اب آرمش کو احساس ہوا اس نے بہت بڑی غلطی کردی ہے ایک دفعہ نیہان سے تو اس متعلق بات کرلیتی اسے اپنی جلد بازی پر شدید پچھتاوا ہوا وہ خاموشی سے وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔۔